Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر جاری

    فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر جاری

    کرکٹ کے میدان سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے پاکستانی کرکٹر فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فواد عالم ویب سیریز’خود کش محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے جارہے ہیں خودکش محبت‘ اگرچہ فواد عالم کا پہلا بڑا شوبز منصوبہ ہے تاہم اس سے قبل وہ کچھ مزاحیہ ڈراموں میں مہمان اداکار کے طور پر اداکاری کر چکے ہیں جب کہ وہ مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


    تاہم اب جلد ہی وہ ’اردو فلکس‘ کی رومانوی سیریز ’خودکش محبت’ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے’خودکش محبت‘ کے ڈیڑھ منٹ دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ویب سیریز کی کہانی صرف رومانس تک محدود نہیں۔

    ویب سیریز کے پوسٹر اور ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیاگیا۔

    مختصر ٹریلر میں فواد عالم کو محبت میں گرفتار ہوتے ہوئے اور پھر محبت کی خاطر جبر و تشدد برداشت کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فواد عالم کا تعلق قدرے مذہبی گھرانے سے ہے اور حیران کن طور پر انکی محبت بھی بڑے مذہبی گھرانے کی خوبصورت لڑکی سے ہوجاتی ہے۔

    ٹریلر میں فواد عالم اور مرکزی اداکارہ فاریہ حسن کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی دکھایا گیا ہے کہ ان کی محبت میں کس طرح خاندان والے آڑے آتے ہیں۔

    ’خودکش محبت‘ کی ہدایات راؤ ایاز شہزاد نے دی ہیں جب کہ اسے اردو فلکس کے ہی فرحان گوہر پروڈیوس کر رہے ہیں ’خود کش محبت‘ رمضان کے مہینے میں اردو فلکس پر پیش کی جائے گی۔

    حال ہی میں انڈیپنڈنٹ اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں فواد عالم نے کرکٹ کے میدانوں سے اچانک اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اداکاری کرنے کا شوق تھا اور جب انہیں موقع ملا تو انہوں نے ویب سیریز میں کام کرنے کی حامی بھرلی انہوں نے امید کی کہ ان کی ویب سیریز سب کو پسند آئے گی۔

    فواد عالم سے جب پوچھا گیا کہ وہ ماہرہ خان، مہوش حیات اور مایا علی ان تینوں اداکاراؤں میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ ان تینوں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے کیا پتہ یہ سب ایک ساتھ کام کرلیں۔

    فواد عالم نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا ان تین ہیروئنز میں سے جس نے ان کے ساتھ کام کیا وہ ان کے لیے فخر کی بات ہوگی کیونکہ یہ جانے مانے نام ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

    واضح رہے کہ فواد عالم کی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ میں اداکارہ فاریہ حسن ان کے مقابل مرکزی ادا کررہی ہیں۔ یہ ایک رومانوی ویب سیریز ہے جس میں فواد عالم کو فاریہ حسن کی محبت میں گرفتار دکھایا گیا ہے۔

    آل راؤنڈر کرکٹر فواد عالم کا اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ

    ’لفافہ ڈائن‘ ان صحافیوں کی کہانی پر مبنی ویب سیریز جو لفافہ لے کر صحافت کرتے ہیں

  • مادھوری کی فٹنس کیا راز کیا ہے؟

    مادھوری کی فٹنس کیا راز کیا ہے؟

    بالی ووڈ کی سینئر اور معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی خود کو فٹ رکھنے کے لئے ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے فٹنس سے متعلق اداکارہ کا جنون اور شوق دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

    باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر 53سالہ مادھوری ڈکشٹ نے انٹرنیشنل ورلڈ ہیلتھ ڈے والے دن اپنی ایکسرسائز کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کہ اس عمر میں بھی اداکارہ بالکل نوجوانوں کی طرح ورزش کرتی ہیں اور خود کو فٹ رکھے ہوئے ہیں-

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ جسم ، روح ، خوارک ،ذہنی سکون کےلئے—– آئیے صحتمند طرز زندگی کا عہد کریں-

    اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ اپنے کھانے کی تصویر بھی شیئر کی جس میں پھل اور سلاد وغیرہ شامل تھا۔

    مادھوری کی پوسٹ کو 3لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ سیکڑوں لوگوں نے انکی صحت اور فٹنس کی تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-

  • احمد علی بٹ کی حکومت سے فنکاروں کو ان کا حق دینے کی اپیل

    احمد علی بٹ کی حکومت سے فنکاروں کو ان کا حق دینے کی اپیل

    معروف اداکار احمد علی بٹ نے حکومت سے فنکاروں کو انکا حق دینے کی اپیل کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیرکی اس ویڈیو میں انہوں نے پاکستانی فنکاروں اور شوبز انڈسٹری کو درپیش مسائل کا ذکر کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔

    احمد علی بٹ نے کہا کہ ہم لوگوں نے آج تک اپنی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری کو قبول ہی نہیں کیا، جہاں اس انڈسٹری نے اتنے بڑے بڑے نام بنائے، میڈم نور جہاں،نصرت فتح علی خان صاحب، مہدی حسن صاحب، لیزیڈ ٹوورٹ سر فہرست ہیں لیکن آج تک ان کو کسی بھی حکومت نے ان کی ضرورت کے وقت مدد نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس انڈسٹری کو کسی بھی گورنمنٹ نے تسلیم ہی نہیں کیا ہے۔

    اداکار نے فنکاروں کے مسائل کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ہر بار تنقید کا نشانہ بنتے ہیں کہ انہوں نے لباس کیسا پہنا ہے،یہ کیا کررہے ہیں، ان کی ذاتی زندگی میں کیا ہورہا ہے،یہاں تک کہ ایک فنکارہ اسپتال کے بستر پر اپنا حق مانگ رہی ہوتی ہے۔

    احمد علی بٹ نے مزید کہا کہ کبھی سوچیں کہ یہی فنکارآپ کی ہر خوشی میں شریک ہوتے ہیں، آپ کی مصنوعات بیچتے ہیںِ آپ کے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے آتے ہیں تو میرا خیال ہے کہ اب وہ وقت ہے کہ انٹرٹینمینٹ انڈسٹری اور اپنے فنکاروں کو عزت دی جائے ، انکاحق دیں۔

    اداکار احمد علی بٹ نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ ہم آپ سے کوئی بھیک نہیں مانگ رہے با خدا ہم اپنا خیال خود رکھ سکتے ہیں ہم صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں اور اپنی پہچان۔

    احمد علی بٹ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وقت آ گیا ہے! ہمیں ایک برادری کی حیثیت سے جس میں فنکار، گلوکار، اداکار ، مصنف، ہدایتکار، پروڈیوسرز، کمپوزرز، ایڈیٹرز اور جتنے بھی لوگ شامل ہیں ہماری حکومت بطور انڈسٹری تسلیم کرے۔

    سندھ حکومت کا کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان

    کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی وائرل ویڈٰیو پر شوبز فنکاروں کا رد عمل

  • گووندا کورونا وائرس سے صحتیباب

    گووندا کورونا وائرس سے صحتیباب

    عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنے مداحوں کو محض 6 دن بعد ہی کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی خوشخبری سنادی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار گووندا نے اپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام پراپنی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کی ہے اس ویڈیو میں وہ مخصوص انداز میں ایک کمرے کا دروازہ کھولتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

    گووندا نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپن آگِلا ہے‘ یعنی ’میں آگیا ہوں۔‘

    ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں اداکار نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار کا 4 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان پر کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے تمام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ت کو بھی اپنی لپیٹ میں رکھا ہے

    واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر سمیت بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے انڈیا کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق ، این ڈی آئی اے نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1،45،384 نئے COVID19 کیسز ، 77،567 ڈسچارج اور 794 اموات کی اطلاع دی ہے۔ ان میں سے مہاراشٹرا میں 24 گھنٹوں کے اندر 58،993 ، چھتیس گڑھ میں 10،662 ، اتر پردیش 9،695 ، دہلی میں 8،521 اور کرناٹک میں 7،955 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق آج ہفتہ کے روز انڈیا میں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.45 لاکھ کوویڈ ۔19 کیسوں کے ساتھ ، اب تک کا سب سے بڑا سنگل دن ریکارڈ کیا گیا۔ ہندوستان میں 18 اکتوبر 2020 کے بعد سےاب تک ایک دن میں ریکارڈ 794 اموات ہوئیں۔

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

  • جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں وزیراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں وزیراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورزکے ساتھ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

    ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

    یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    خیال رہے کہ جنت مرزا سے قبل وزیراعظم عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 13 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا تھا لیکن اب جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد وہ اس دوڑ میں سب سے آگے نکل گئیں ہیں۔

    جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ مداح کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

    پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے ان کے انسٹاگرام پر 21 لاکھ فالوورز ہیں-

  • بھارتی اداکاراورماڈل ثاقب خان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

    بھارتی اداکاراورماڈل ثاقب خان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

    بالی ووڈ کی سابق اداکاراؤں زائرہ وسیم اور ثنا خان کے بعد ایک اور بھارتی اداکار اور ماڈل ثاقب خان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا-

    باغی ٹی وی : نوجوان بھارتی اداکار اور ماڈل ثاقب خان نے اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر سب کو حیران کردیا۔ ثاقب خان کا تعلق بھارت کے زیرانتظام جموں کشمیر سے ہے اور وہ ایک وکیل ہیں۔

    انہیں شہرت ایم ٹی وی کے مشہور رئیلیٹی شو ’روڈیز ریوولیوشن‘ میں منتخب ہونے سے ملی تھی۔ اس کے علاوہ وہ آلٹ بالاجی کی ویب سیریز ’دل ہی تو ہے سیزن 3‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

    ثاقب خان نے چند روز قبل انسٹاگرام پرہاتھ میں قرآن پاک پکڑے سر پر نماز والی ٹوپر رکھے چند تصاویر شئیر کرتے ہوئے شوبز کو ترک کرنے کے حوالے ایک طویل پوسٹ شئیر کی انہوں نے لکھا ’اسلام و علیکم بھائیوں اور بہنوں! امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ آج کی پوسٹ میں میں اعلان کرنا چاہتاہوں کہ میں شوبز کو خیرباد کہہ رہاہوں۔ لہذا اب میں مستقبل میں نہ ہی ماڈلنگ کروں گا اور نہ اداکاری۔

    ثاقب نے مزید کہا ایسا نہیں ہے کہ کام نہیں تھا میرے پاس یا میں نے کوشش ہی ترک کردی بلکہ میرے پاس بہت اچھے پراجیکٹس تھے، بس اللہ کی مرضی نہیں تھی۔ضرور کچھ اچھا اور بہتر اللہ نے سوچا ہوگامیرے لیے انشااللہ۔

    ثاقب نے کہا کہ وہ (اللہ) بہترین منصوبہ بندی کرنے والا ہے۔ جہاں تک میں نے ممبئی میں جدوجہد دیکھی ہے تو وہاں سروائیو کرنا بہت مشکل ہے لیکن میں فخریہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے ایک سال کے قلیل عرصے میں نے بہت اچھی شہرت اور مداح حاصل کرلیے ہیں لیکن وہ تو دنیا کے لیے ہے اور آخرت کے لیے کچھ بھی نہیں۔

    ثاقب نے کہا میں نماز پڑھتا تھا لیکن کچھ کمی تھی اور وہ تھا سکون اور اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا۔ لہذا اب میں مکمل طور پر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوں وہ سکون جس کی مجھے تلاش تھی وہ تو میرے سامنے تھا میری کتاب (قرآن پاک) میں۔

    میں خدا کا بہت زیادہ شکراداکرتا ہوں کہ اس نے مجھے توبہ کا موقع دیا اور مجھے قبول کیا کیونکہ میں اپنی زندگی میں معجزات ہوتے دیکھ رہاہوں مجھے مقدس کتاب قرآن پاک کو پڑھتے ہوئے بہت سکون ملا ایک محاورہ ہے ’100 چوہے کھا کے بلی حج کو چلی‘ لیکن ہر کسی کا حج قبول نہیں ہوتا۔

    ثاقب خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ان تمام لوگوں سے معافی کی درخواست کی جنہیں انہوں نے کبھی دانستہ اور نادانستہ طور پر دکھ پہنچایا ہو۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی دعائیں قبول کرے اور ہم پر اپنی رحمت برسائے رکھے آمین۔‘

  • اوپو نےاپنی رینو 5 سیریز میں نیا فون متعارف کرا دیا

    اوپو نےاپنی رینو 5 سیریز میں نیا فون متعارف کرا دیا

    سمارٹ فون بنانے والے کمپنی اوپو نے اوپو رینو 5 سیریز میں ایک اور نئے فون رینو 5 زی 5 جی متعارف کرا دیا ہے-

    باغی ٹی وی :اوپو رینو 5 زی 5 جی میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہےڈسپلے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا کسل سیلفی کیمرا چھا ہوا ہے۔

    فون کے میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 800 یو پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    جبکہ اوپو رینو 5 زی میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

    اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

    فون میں 4310 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہےاوپو رینو 5 زی کے دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک، این ایف سی اور 5 جی سپورٹ شامل ہیں۔

    کمپنی کے مطابق کیمرا سیٹ اپ میں الٹرا نائٹ موڈ، ایچ ڈی آر ویڈیو، ڈوئل ویو ویڈیو، فوکس لاک، ڈائنامک بوکھیہ اور اے آئی سین ان ہانسمنٹ 2.0 جیسے فیچرز موجود ہیں۔

    اس فون کو سب سے پہلے سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جہاں اس کی قیمت 395 ڈالرز (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

  • مٹن کلیجی تکہ بنانے کا طریقہ

    مٹن کلیجی تکہ بنانے کا طریقہ

    مٹن کلیجی تکہ

    وقت :25
    سے 30منٹ

    6 سے 8 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار

    مٹن کلیجی 1کلو
    ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    ثابت لال مرچ (کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    سفید زیرہ (بھنا اور کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
    گھی 2کھانے کے چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے:
    لیمن جوس 2سے 3کھانے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ

    طریقہ کار:
    مٹن کی کلیجی کو تقریباً 2½ X 2½ سینٹی میٹرکے ٹکڑوں میں کاٹ کر رکھ لیں۔ ایک پیالے میں گھی کے علاوہ تمام مصالحے شامل کردیں۔ کلیجی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور تقریباً 2گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کلیجی کو سیدھی سلاخوں پر پرو دیں اور کوئلے کی انگیٹھی پر پکائیں۔ پکی ہوئی سائیڈ پر گھی بھی لگاتے جائیں۔ 3سے 4منٹ تک درمیانہ پکنے تک گرل کریں۔ کلیجی کی زیادہ ہ پکائیں کیونکہ زیادہ پکانے سے وہ سخت ہو جائے گی۔ انگیٹھی سے اتار کر سرونگ ڈش میں ڈالیں۔ لیموں کا جوس اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر پودینے کے رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ مٹن کی کلیجی کی بجائے آپ چکن کی کلیجی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ انگریزی کوئی علم نہیں بلکہ محض ایک زبان ہے    عمران اشرف

    میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ انگریزی کوئی علم نہیں بلکہ محض ایک زبان ہے عمران اشرف

    پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کا انگریزی زبان سے متعلق معنی خیز بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے-

    باغی ٹی وی : انسٹا گرام پر سوشل میڈیا پیج پرعمران اشرف کا ایک پرانا پیغام شیئرکیا گیا ہے جس میں اداکار کا کہنا ہے کہ انگریزی صرف ایک زبان ہے، میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ کوئی علم نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پیج کی جانب سے شیئر کیے گئے اس پیغام پر عمران اشرف کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’اُن کے اس بیان کا مقصد یہ بات عام کرنا ہے کہ جو انسان انگریزی نہیں بولتا وہ جاہل نہیں ہوتا ہے، اردو زبان کو بھی عام طور پر خاص سمجھ کر استعمال ہونا چاہیے، انگریزی اسٹیٹس سِمبل بنا دیا گیا ہے۔‘

    عمران اشرف کے اس کمنٹ پر ہزاروں لوگوں نے لائیک کیا ہے جبکہ کمنٹس بھی کئے جا رہے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا اُن کے اس الفاظ کی تائید کی جا رہی ہے-

  • سونی نے نئے موبائلز کی جھلک جاری کرتے ہوئے خود کو کریٹیو انٹرٹینمنٹ کمپنی قرار دیا

    سونی نے نئے موبائلز کی جھلک جاری کرتے ہوئے خود کو کریٹیو انٹرٹینمنٹ کمپنی قرار دیا

    سونی کمپنی نے 14 اپریل کو متعارف کرائے جانے والے نئے ایکسپیریا فونز کے حوالے سے 2 ٹیزر جاری کئے ہیں-

    باغی ٹی وی : کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی دونوں ویڈیوز میں فونز کے کیمروں اور آڈیو میں مہارت کو دکھایا گیا ہے اور کمپنی نے خود کو کریٹیو انٹرٹینمنٹ کمپنی قرار دیا ہے۔

    پہلی ویڈیو سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرائے جارہے ہیں ویڈیو میں فونز کے ہارڈویئرز جیسسے ہیڈونز، کیمروں اور دیگر پروفیشنل آلات کو بھی دکھایا گیا۔
    https://youtu.be/aw3FnkIFia8
    جبکہ دوسری ویڈیو میں فون کی جھلک بھی موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا اور ایسی افواہیں کہ ان میں ایک پیری اسکوپ کیمرا بھی ہوگا ویڈیو میں اس وقت دستیاب ایکسپیریا 1 II اور ایکسپیریا پرو کو بھی دکھایا گیا ہے۔
    https://youtu.be/0tNOgdYQnUc
    خیال رہے کہ سونی کی جانب سے نئے فونز 14 اپریل کو متعارف کرائے جائیں گے اور یہ ایونٹ سونی کے آفیشل یوٹیوب چینیل پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ایکسپیریا 1 III میں 6.5 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ایکسپیریا 10 III میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر اور 6 جی بی ریم جیسے فیچرز ہوں گے۔

    دوسری جانب لوگوں کی جانب سے ان موبائلز کی مارکیٹ میں دستیابی کے لئے بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے-