Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • میرابالکل صحتمند ہیں ان کی ذہنی حالت سے متعلق سنسی نہ پھلائیں  عمران عباس

    میرابالکل صحتمند ہیں ان کی ذہنی حالت سے متعلق سنسی نہ پھلائیں عمران عباس

    اداکار عمران عباس نے میرا سے متعلق زیر گردش خبروں پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار عمران عباس نے میرا سے متعلق زیر گردش خبروں پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میرا نے آج صبح مجھے فون کر کے تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ واضح کرنے کیلئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔

    عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کی ذہنی حالت سے متعلق سنسی نہ پھلائیں اور مذاق بھی نہ بنائیں۔

    عمران عباس نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ذہنی بیمار کہنا ایک گھٹیا مذاق ہے، مذاق اُڑائے جانے والا شخص اس مذاق کے بعد اپنی ذہنی حالت کھو سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا مذاق کسی کو خودکشی کرنے کی طرف راغب کرسکتا ہے لہذا ایسا مذاق معاشرے میں کسی صورت برداشت نہیں۔

    اداکار نے کہا کہ میرا کو آپ کی جعلی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں ہے، اس بیمار معاشرے کو دعاؤں کی ضرورت ہے جس کے لوگ کسی کے بھی کیرئیر کو مضحکہ خیز مذاق کے ذریعے ختم کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے میرا کی والدہ کا حوالہ دے کر یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ میرا کو لندن میں پاگل خانے میں داخل کروادیا گیا ہے، میرا نے عمران عباس کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے۔

    اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے: اوروہ میراجی کوواپس کیوں…

  • قرآن پاک کی آیت کا حوالہ: جمائمہ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی

    قرآن پاک کی آیت کا حوالہ: جمائمہ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی

    حال ہی میں حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے خواتین کے لباس اور ’ریپ‘ سے متعلق بیان پر ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیا تھا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک ٹوئٹ میں برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مضمون کا لنک شیئر کیا، جس میں وزیر اعظم کے بیان پر بات کی گئی تھی۔


    جمائما گولڈ اسمتھ نے مذکورہ ٹوئٹ میں قرآن پاک کی ایک آیت کا ترجمہ لکھا جس میں مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور لکھا کہ قصور مرد حضرات کا ہی ہے۔

    اپنی ٹوئٹ میں جمائمہ نے سورۃ النور کی آیت نمبر 30 کا ترجمہ لکھا تھا-

    تاہم غلطی سے انہوں نے آیت کا نمبر31 لکھ دیا تھا جبکہ آیت نمبر 31 میں عورتوں کو اپنی زینت چھپانے اور پردہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے-


    بعد ازاں ایک صارف نے آیت نمبر 31 کے ترجمے کا سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے جمائمہ کی غلطی کی نشاندہی کی-

    صارف کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے جمائمہ نے کھلے دل سے اپنی غلطی تسلیم کی اور لکھا کہ آپ صحیح ہیں سورۃ نمبر 24 اور آیت نمبر 30 ہے-

    وزیر اعظم کے عریانیت اور ریپ کے بیان پر عوام کا ردعمل

    جمائمہ کی وزیر اعظم عمران خان کے فحاشی اور عریانیت سے متعلق بیان پر ٹوئٹ

  • جمائمہ کی وزیر اعظم عمران خان کے فحاشی اور عریانیت سے متعلق بیان پر ٹوئٹ

    جمائمہ کی وزیر اعظم عمران خان کے فحاشی اور عریانیت سے متعلق بیان پر ٹوئٹ

    حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے خواتین کے لباس اور ’ریپ‘ سے متعلق بیان پر ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ جس عمران کو میں جانتی تھی وہ کہتے تھے کہ عورت پر نہیں بلکہ مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالنا چاہئے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے 4 اپریل کو ٹیلی فون پر براہ راست عوام کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ملک میں بڑھتے ہوئے ریپ واقعات سے متعلق ایک خاتون کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عریانیت یا خواتین کے بولڈ لباس کو ’ریپ‘ واقعات سے جوڑا تھا۔

    وزیر اعظم نے کہاتھا زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت آرڈننس لائے ہیں، فیملی سسٹم کو بچانے کے لئے دین نے ہمیں پردے کا درس دیا، اسلام کے پردے کے نظریے کے پیچھے فیملی سسٹم بچانا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے-

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کئی سال قبل برطانیہ بھی ایسا نہیں تھا مگر جب وہاں بھی خواتین نے عریانیت کو فروغ دیا اور مختصر لباس پہننے لگیں تو ’ریپ‘ واقعات بڑھنے لگے اور پھر فحش فلموں نے باقی کسر بھی پوری کی۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ’معاشرے میں جتنی فحاشی بڑھے گی، اس کے اتنے ہی اثرات ہوں گے اور یہ کہ ہر انسان میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ خود کو روک سکے‘۔

    انہوںنے کہا تھا کہ ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے میں نے صدرایردوان سے بات کی اور ترک ڈرامے کو یہاں لایا۔

    وزیر اعظم کے مذکورہ بیان پر کئی سیاسی، سماجی شخصیات اور تنظیموں نے بھی مذمت کی تھی جب کہ اب ان کی سابق اہلیہ نے بھی ان کے بیان پر خاموشی توڑ دی۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے متعدد ٹوئٹس میں عمران خان کے بیان سے اگرچہ اختلاف نہیں کیا مگر انہوں نے ان کی واضح طور پر حمایت بھی نہیں کی اور خیال ظاہر کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے بیان کا مطلب غلط لیا گیا ہوگا۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک ٹوئٹ میں برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مضمون کا لنک شیئر کیا، جس میں وزیر اعظم کے بیان پر بات کی گئی تھی۔


    جمائما گولڈ اسمتھ نے مذکورہ ٹوئٹ میں قرآن پاک کی ایک آیت کا ترجمہ لکھا جس میں مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور لکھا کہ قصور مرد حضرات کا ہی ہے۔


    انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں خیال ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو غلط سمجھا گیا یا اس کی وضاحت غلط کی گئی،کیونکہ جس عمران کو میں جانتی تھی وہ تو ہمیشہ کہتے تھے ’’پردہ عورتوں پر نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہئے۔‘‘


    جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اسلامی ملک سعودی عرب کا ایک واقعہ بھی سنایا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ مسئلہ خواتین کے لباس کا نہیں ہے۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے واقعہ بیان کیا کہ سعودی عرب میں ایک عمر رسیدہ باپردہ خاتون کو نوجوان مرد حضرات نے ہراساں کیا ایسے واقعات سے بچنے کا واحد رستہ مرد حضرات کے چہرے ڈھانپنا ہے، انہیں پردہ کروانا ہے۔

    اسی ٹوئٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے واضح کیا کہ مسئلہ یا خرابی خواتین کے لباس میں نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور ان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو زیادہ تر برطانیہ میں والدہ کے پاس رہتے ہیں۔

    جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی تاہم تاحال بچوں کی وجہ سے دونوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

    وزیر اعظم کے عریانیت اور ریپ کے بیان پر عوام کا ردعمل

  • وزیر اعظم کے عریانیت اور ریپ کے بیان پر عوام کا ردعمل

    وزیر اعظم کے عریانیت اور ریپ کے بیان پر عوام کا ردعمل

    وزیر اعظم عمران خان نے 4 اپریل کو ٹیلی فون پر براہ راست عوام کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ملک میں بڑھتے ہوئے ریپ واقعات سے متعلق ایک خاتون کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عریانیت یا خواتین کے بولڈ لباس کو ’ریپ‘ واقعات سے جوڑا تھا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کئی سال قبل برطانیہ بھی ایسا نہیں تھا مگر جب وہاں بھی خواتین نے عریانیت کو فروغ دیا اور مختصر لباس پہننے لگیں تو ’ریپ‘ واقعات بڑھنے لگے اور پھر فحش فلموں نے باقی کسر بھی پوری کی۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ’معاشرے میں جتنی فحاشی بڑھے گی، اس کے اتنے ہی اثرات ہوں گے اور یہ کہ ہر انسان میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ خود کو روک سکے‘-

    وزیر اعظم کے مذکورہ بیان پر کئی سیاسی، سماجی شخصیات اور تنظیموں نے بھی مذمت کی تھی اور عمران خان کا یہ بیان میڈیا کی بھی خوب زینت بنا تھا اور سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوا یہاں تک کہ #بےحیائی_معاشرےکی_تباہی صبح سے ٹوئٹر پینل پر فہرست میں ٹاپ ٹرینڈ پر ہے اور لوگ اپنی رائے کا اطہار کر رہے ہیں اور وزیراعظم کے اس بیان کی حمایت کر رہے ہیں-


    ایک خاتون صارف نے کہا کہ عمران خان نے بالکل درست کہا جہاں معاشرے میں سسر کا بہو کے ساتھ چکر، سالی کا بہنوئی کے ساتھ، ریپ, گھر سے بھاگ جانا ، مارننگ شو میں ناچ گانا ہو گا تو بے حیائی معاشرے کی تباہی ہی پو گی-


    ایک صارف نے صلاحالدین ایوبی کا قول لکھا کہ اگر کسی قوم کو بغیر جنگ کے شکست دینی ہو تو اس کے نوجوانوں میں فحاشی پھیلا دو ،صلاح الدین ایوبی
    https://twitter.com/pth_9/status/1380113289925943297?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ پڑوسی کا بچہ بھوکا ہے یہ کسی کو نہیں معلوم مگر پڑوس کی لڑکی کہاں کہاں جاتی ہے یہ سب کو معلوم ہے کڑوا سچ


    ایک صارف نے لکھا کہ اگر ریپ کی وجہ لباس نہیں ہے تو کوئی زنا اور درندگی کو ابھارنے والی بنیادی وجہ بتادے؟-


    ایک صارف نے لکھا کہ وزیراعظم نے سماج میں بڑھتے ہوۓ بدکاری و ریپ کے کیسسز کی جڑ کی جو نشاندہی کی وہ اسلامی نقطہٕ نظر سے درست کی۔ کچھ لوگ جو بے ہودگی پھیلانے کے خواہاں ہیں وہ منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں-
    https://twitter.com/Masood58380744/status/1380113172816924672?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے نبی پاک ﷺ سے مرفوعاً ایک طویل حدیث پاک روایت کی ہے اس میں عقلمند کی ایک خصلت حضور ﷺ نے یہ بیان فرمائی ہےعقلمند کی ( ایک ) صفت یہ ہے کہ شرم و حیاء اس سے جدا نہیں ہوتی(مسند الحارث رقم ۸۴۷ ، ۲ /۸۱۵)


    ایک صارف نے لکھا کہ وزیر اعظم ہمیں پارسا چاہیئےلیکن فحاشی کی بات تو بالکل نہ کرےاور ہاں عیاشی ہماری فرعون والیاں ہوں پر جانا ہمیں جنت میں ہےبیوی پارساچاہیئےلیکن ادائیں اُس کی میا خلیفہ جیسی ہوں, چال چلن کی ٹھیک ہو لیکن کپڑےسنی لیونی جیسےپہنے-


    میں عمران خان کے بات سے متفق ہوں کہ معاشرہ میں بڑھتے ریپ کیسز کی وجہ میں سے ایک وجہ فحاشی بھی ہے, جو tv پر, اور سرعام بھی بہت زیادہ ہے.پر اے کاش, یہی بات وہ 126 دن بچیاں نچاتے وقت بھی سوچتا.


    ایک صارف نے لکھا کہ اگر میڈیا اور اپوزیشن اسلامک ملک پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر تنقید کر رہا ہے تو یقین کرے وہ صرف بغض میں اپنی آخرت خراب کر رہا اور کچھ نہیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ وزیراعظم کے بیان کے بعد یورپ میں کہرام سا برپا ہے یورپ کے اس تکلیف سے آپ لوگ پردے کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں اور یورپ کی عورت کو بے لباس کرنے کی کوشش کا بھی آپ اندازہ لگا سکتے ہیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ یورپی ممالک میں عورت پردے کے لئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم کپڑے اتارنے کے لیے مطلب ہم اتنے بے حس ہوچکے ہیں پردہ فرض ہے تو فرض ہے بات ختم –


    ایک صارف نے لکھا کہ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ حیا ایمان کا حصہ ہے جس میں حیا نہیں پھر جو دل چاہے کرے-عمران خان نے بالکل دینی اور شرعی بات کی ہے جو لوگ مغرب کی تقلید کرکے اس پر بول رہے ہیں وہ اصل میں عمران خان کے خلاف نہیں بلکہ دین اسلام کے خلاف بول رہے ہیں افسوس-
    https://twitter.com/pagli_hun/status/1380112425438023680?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ ننگے سر بازار جانے والی عورت اس مٹھائی کی سی ہوتی ہے جسے اس کے ڈبے سے نکال کر باہر سجا دیا جاتا ہےجس پر ہر قسم کا جانور اور گندی مکھیاں بیٹھتی ہے…..


    ایک صارف نے لکھا کہ جس آیت میں اللہ تعالیٰ نے عورت کو پردے کا حکم دیا اسی آیت میں مردوں کو بھی نظریں نیچی رکھ کر چلنے کا حکم دیا !یوں ایک کا فرض دوسرے کا حق ثابت ہوا مگر اکیلی عورت مرد کے لئے موقع بن گئیں اور تمہارے حوس کی رال کتنی معصوم کلیوں پے ٹپکی اور انھیں مسل گئی-


    https://twitter.com/iamkhanMirab/status/1380112533235900420?s=20
    https://twitter.com/main_shaam_si/status/1380113497359581186?s=20


    https://twitter.com/Officialkabbdul/status/1380117273717964805?s=20


    https://twitter.com/oyemoon_soul/status/1380117126523011077?s=20

  • آپ کا وزن آپ کی صحت کا حصہ ہونا چاہئے شناخت نہیں   ودیا بالن

    آپ کا وزن آپ کی صحت کا حصہ ہونا چاہئے شناخت نہیں ودیا بالن

    بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ لوگ ہمیشہ مجھے بتاتے ہیں کہ میرا وزن میری صحت کے برابر ہے۔

    باغی ٹی وی:ودیا بالن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا وزن آپ کی صحت کا حصہ ہونا چاہئے نہ کہ اس کی شناخت لوگ اکثر مجھے کہتے ہیں کہ آپ کا وزن آپ کی صحت کے برابر ہے لیکن آپ کا وزن آپ کی صحت کا حصہ ہونا چاہئے، شناخت نہیں۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں ودیا بالن نے کہا تھا کہ میں اب اس بات پر حیران نہیں ہوتی کہ لوگ آپ کے بالوں کی لمبائی، بازو کی موٹائی یا قد کے بارے میں کیا کہتے ہیں کیونکہ اب مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    ودیا بالن کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی پوری زندگی ہارمونز کے مسائل کا سامنا رہا ہے، کئی عرصے میں نے اپنے جسم سے نفرت کی، سوچتی تھی کہ میرا جسم مجھے دھوکہ دے رہا ہے، میں اچھا دکھنے کے لیے دباؤ کا شکار تھی لیکن میں موٹی تھی لہٰذا غصے اور مایوسی میں مبتلا تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ساری زندگی خود کو مسترد کیا مجھے خود کو قبول کرنے کے لیے بے حد محنت کرنا پڑی اور اب تک میں مکمل طور پر خود کو قبول نہیں کرپائی ہوں۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا تھا کہ یہاں تک کہ میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، میں ہمیشہ سے ایک موٹی لڑکی رہی ہوں اور میں یہ نہیں کہوں گی کہ اب میں اس اسٹیج پر ہوں کہ میرا وزن اب میرے لیے پریشانی کا باعث نہیں بنتا لیکن میں اب ایک طویل سفر طے کرچکی ہوں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے جو کیا اس سے گزرنا میرے لیے اہم تھا چونکہ میرا فلمی بیک گراؤنڈ نہیں اس لیے مجھے بتانے والا کوئی نہیں تھا کہ یہ مشکلات آخری نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ ودیا بالن اکثر سوشل میڈیا پرخواتین کو درپیش مسائل پر بات کرتی ہیں۔

    میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا میں اچھا دکھنے کے لیے دباؤ کا شکار تھی ودیا بالن

  • واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ خود کونسی ایپ استعمال کرتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ خود کونسی ایپ استعمال کرتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    ایک سیکیورٹی محقق ڈیو والکر نے دعویٰ کیا ہے کہ مارک زکربرگ فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ کی مخالف میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ 50 کروڑ سے زیادہ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا ایک ہیکنگ فورم پر دستیاب ہےاس وقت یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ذاتی تفصیلات بھی اس ڈیٹا میں شامل ہے۔

    یہ ڈیٹا 2019 میں ایک سیکیورٹی خامی کے نتیجے میں ہیکرز کے ہاتھ لگا تھا اور اب ایک سیکیورٹی محقق ڈیو والکر نے دعویٰ کیا ہے کہ مارک زکربرگ فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ کی مخالف میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کرتے ہیں۔


    ٹوئٹ میں ڈیوڈ واکر کا کہنا تھا کہ مارک زکر برگ بھی اپنی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہیں اس لیے وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن والی ایپ استعمال کرتے ہیں جو کہ فیس بک کی ملکیت نہیں ہے۔

    ڈیو والکر نے یہ دعویٰ ڈیوڈ واکر نے ٹوئٹ میں مارک زکر برگ کے سگنل ایپ کے اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا ہے۔

    ڈیو والکر نے یہ بھی بتایا کہ مارک زکربرگ کا مبینہ اکاؤنٹ 5 اپریل سے بند ہے۔

    انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ مارک زکربرگ بظاہر ٹیلی گرام پر نہیں تاہم اس میسجنگ ایپ میں صارف کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہاں فون نمبر سے صارف کو تلاش نہ کیا جاسکے۔

    قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ ممکن ہے کہ فیس بک کے بانی کی جانب سے سگنل کو اس لیے استعمال کیا جاتا ہو تاکہ وہ مخالف ایپ کو چیک کرسکیں گےیہ بھی امکان ہے کہ مارک زکربرگ کی جانب سے واٹس ایپ کی مخالف ایپ کا استعمال اس کے محفوظ ہونے کی وجہ سے کیا جاتا ہو۔

    یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ سگنل کے ڈیٹا کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی، فیچرز اور دیگر پہلوؤں کو ڈیزائن کیا گیا۔

    دوسری جانب سگنل ایپ کی جانب سے بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مارک زکر برگ کے سگنل ایپ استمعال کرنے کی خبر ٹوئٹ کی گئی ہے۔https://twitter.com/signalapp/status/1379284279163686913?s=20
    سگنل کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا واٹس ایپ کے ٹرمز آف سروس قبول کرنے کی 15 مئی کی ڈیڈلائن قریب آگی ہے، تو مارک زکربرگ مثال قائم کرنے میں سبقت لے گئے ہیں۔

    یاد ہےکہ اس ٹوئٹ میں واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کا حوالہ دیا گیا ہے جس کا اطلاق پہلے فروری میں ہونا تھا مگر صارفین کے شدید ردعمل کے بعد اسے 15 مئی تک ملتوی کردیا گیا۔

    دوسری جانب اینڈرائیڈ اتھارٹی کی جانب سے رابطہ کرنے پر فیس بک کے ایک نمائندے نے اس پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں جب واٹس ایپ نے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کی تو ایسے میں اسے سگنل ایپ کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے اور دنیا بھر میں بڑی تعداد میں سگنل کو ڈاؤنلوڈ کیا جارہا ہے۔

    فیس بک کے بانی سمیت 50 کروڑ صارفین کی تفصیلات آن لائن لیک

  • پی ٹی اے نے چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز بلاک کرنے کیلئےخود کار نظام متعارف کرادیا

    پی ٹی اے نے چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز بلاک کرنے کیلئےخود کار نظام متعارف کرادیا

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوری شدہ، گمشدہ اور چھینے گئے موبائل فونز بلاک کرنے کے لیے نیا خود کار ایل ایس ڈی ایس کا نظام متعارف کرادیا۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے پی ٹی اے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نیا نظام ایسے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو اپنا موبائل فون چوری ہونے، چھینے جانے یا گم ہونے کی صورت میں اسے بلاک کرانا چاہتے ہیں۔


    پریس ریلیز کے مطابق صارفین اپنے موبائل کا ممکنہ غلط استعمال روکنے کے لیے ایسے موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبرز بلاک کرانے کے لیے بھی پی ٹی اے کو درخواست دے سکتے ہیں۔

    پی ٹی اے کے مطابق ایل ایس ڈی ایس ایک خود کار نظام ہے اور یہ نظام، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ڈیوائس آئی ڈینٹی فی کیشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ساتھ مربوط ہے۔


    پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ چوری شدہ موبائل فون کو شکایت کے اندراج کے بعد ضروری تصدیق کیے جانے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔


    مزید کہا گیا کہ صارفین پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کے ذریعے پی ٹی اے کو فون بلاک کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔


    علاوہ ازین صارفین مزید معلومات کے لیے پی ٹی اے کنزیومر سپورٹ سینٹر (CSC) ٹول فری نمبر 55055-0800 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔


    پی ٹی اے کے مطابق فون بلاکنگ کی درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو ایک نمبر فراہم کیا جائے جبکہ گمشدہ فون ملنے کی صورت میں شکایت کنندہ کو سی ایم ایس کے ذریعے ان بلاکنگ کے بھی اسی طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔


    خیال رہے کہ حال ہی میں پی ٹی اے کے ٹول فری نمبر، ویب سائٹ یا سی پی ایل سی کراچی کے توسط سے چوری شدہ، چھینے گئے اور گمشدہ موبائل فون کو بلاک یا ان بلاک کیا جارہا تھا تاہم نئے نظام کے متعارف ہونے کے بعد یہ ذرائع ان خدمات کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

  • واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے دوران چیٹ منتقلی کے لئے نئے فیچر کی آزمائش

    واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے دوران چیٹ منتقلی کے لئے نئے فیچر کی آزمائش

    فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کررہا ہے-

    باغی ٹی وی : اس فیچر جس تحت واٹس ایپ صارفین اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ، لوگس اور ٹرانسکرپٹ با آسانی منتقل کرسکیں گے۔

    واٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کے لیے دو پلیٹ فارم کے درمیان سوئچ کرنا آسان ہوجائے گا۔


    رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین واٹس ایپ کے جدید ورژن کے ذریعے ہی آئی او ایس ڈیوائس کا ڈیٹا اینڈرائیڈ ڈیوائس میں بآسانی منتقل کرسکیں گے۔

    س کے بعد چیٹ ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کی جاسکے گی تاہم ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایپ میں واٹس ایپ کا جدید ورژن موجود نہیں ہوگا تو ایپ صارف کو چیٹ منتقلی کے لیے اپ ڈیٹ کا سگنل دے گی جس کے بعد چیٹ ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کی جاسکے گی-

    یہ نیا فیچر ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے بھی کارآمد ہوگا کیونکہ اس چیٹ مائیگریشن ٹول سے صارفین کو ایک اکاؤنٹ کے تحت کئی ڈیوائسز کو منسلک کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

    چیٹ مائیگریشن کے لیے کئی تھرڈ پارٹی ایپس موجود ہیں مگر واٹس ایپ ان کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔

    چونکہ ابھی یہ فیچر آزمائش کے مراحل سے گزر رہا ہے اسی لئے یہ کب تک صارفین استعمال کر سکیں گے اس کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا-

    خیال رہے کہ فی الحال آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے درمیان چیٹ منتقلی کا کوئی فیچر موجود نہیں ہے جس کے باعث دونوں صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب آئی او ایس پر واٹس ایپ صارفین کے ڈیٹا کا بیک اپ بنانے کے لیے آئی کلاؤڈ کا استعمال کرتا ہے جس کے تحت صارف کے لیے نئے آئی فون پر سوئچ کرنا اور واٹس ایپ ہسٹری ری اسٹور کرنا آسان ہوجاتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ری اسٹور اور بیک اپ بنانے کے لیے گوگل ڈرائیو استعمال کی جاتی ہے-

  • بالی ووڈ معروف ہدایتکار کا سوشانت سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا عندیہ

    بالی ووڈ معروف ہدایتکار کا سوشانت سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا عندیہ

    بالی ووڈ کو کمپنی، رنگیلا، سرکار جیسی سپرہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار رام گوپال ورما نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت پر فلم بنانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹریو میں رام گوپال ورما نے کہا کہ وہ شاید سوشانت سنگھ کی زندگی اور ان کی موت کے بعد ہونے والی تمام تر پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے ایک فلم بنانے کا سوچ رہے ہیں۔

    ہدایت کار سے سوال پوچھا گیا کہ سوشانت سنگھ کے کیس میں سیاسی مداخلت اور غیرقانونی منشیات کے استعمال کی کہانی پر بھی فلم بنائی جاسکتی ہے جس پر رام گوپال ورما نے جواب دیا ’ہاں یہ ہوبھی سکتا ہے اور نہیں بھی، اس کیس میں بہت سی چیزوں پر فلم بنائی جاسکتی ہے، میرے خیال سے میں ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلوں گا۔

    واضح رہے بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو اپنے ممبئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد اداکار کے خاندان نے ان کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی پر مالی معاملات کا الزم لگاتے ہوئے کیس دائر کیا تھا جس میں بعد ازاں منشیات کے استعمال کا پہلو بھی سامنے آیا تھا جس نے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے-

  • امتحانات منسوخ نہ کرنے پرردعمل: وقار ذکا طلبہ کی آخری امید بن گئے

    امتحانات منسوخ نہ کرنے پرردعمل: وقار ذکا طلبہ کی آخری امید بن گئے

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے 8ویں جماعت تک تدریسی عمل 28 اپریل تک نہیں ہوگا تاہم نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، شفقت محمود نے کہا تھا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ امتحانات کی تاریخ اس لیے بڑھائی گئی ہے تاکہ کورونا کے حالات اس وقت تک کچھ بہتر ہوجائیں تاہم امتحانات کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

    بعدازاں شفقت محمود نے امتحانات منسوخ نہ کرنے کے اس فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا پر بھی آگاہ کیا تھا۔


    شفقت محمود نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ امتحانات سے متعلق فیصلہ حتمی ہے، طلبہ کو چاہیے کہ امتحانات کی تیاری شروع کریں اور سخت محنت کریں۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس فیصلے کو تبدیل نہیں کیا جائے گا لہٰذا کسی کے ذہن میں اس بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، سب کچھ تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئےکیا گیا ہے۔

    میزبان وقار ذکاء نے ٹوئٹر پر وزیرتعلیم شفقت محمود کے امتحانات سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ’آپ کو افسوس ہوگا-
    https://twitter.com/ZakaWaqar/status/1379453238940991488?s=20
    وقار زکا کے وزیر تعلم کے اس فیصلے سے اختلافی ٹئوٹ کے بعد، سوشل میڈیا پر طلبہ کی طرف سے دلچسپ میمز شئیر کیں جہاں تک کہ وقار ذکا طلباء کی آخری امید اور حقیقی ہیرو بن گئے-


    حذیفہ نامی صارف نے وزیر تعلیم کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘وقار ذکا ہی چھوڑنا پڑے گا تم لوگوں کے اوپر اب’۔
    https://twitter.com/tweetastaan_/status/1379537257011482627?s=20


    https://twitter.com/showbiz_fever/status/1379551682724569090?s=20


    https://twitter.com/moso7906/status/1379458258600144896?s=20


    جبکہ جانب کچھ طلبہ کو وقار ذکا کی جانب سے پریس کانفرنس کا بھی انتظار ہے۔

    یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ وقار ذکا نے اپنے نوجوان مداحوں کے لیے آواز اٹھائی ہو، وقار ذکا نے اس سے قبل وزارت تعلیم کی جانب سے طلبہ کے امتحانات سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا تھا۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جب یہ ممالک کیمبرج امتحانات کی اجازت نہیں دے رہے تو شفقت محمود ایسا کیوں نہیں کررہے، آپ کیوں چاہتے ہیں کہ طلبہ احتجج کریں؟

    عاصم اظہر امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے

    براہ کرم بچوں کے بارے میں سوچیں حدیقہ کیانی کی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست