Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ٹوئٹر کی ایک نئے اور حیرت انگیز فیچر کی آزمائش

    ٹوئٹر کی ایک نئے اور حیرت انگیز فیچر کی آزمائش

    سماجی رابطے کی معروف ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنی ایپ میں ایک نئے اور حیرت انگیز فیچر کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے اس نئےفیچر کے ذریعے صارفین اپنی ٹائم لائن پر یوٹیوب ویڈیوز دیکھ سکیں گے یعنی نیا فیچر آنے کے بعد ، یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے لیے صارفین کو الگ سے یوٹیوب ایپ پر ری ڈائریکٹ نہیں کرنا پڑے گا –

    کمپنی کا اس فیچر کے حوالے سے خیال ہے کہ اس سے صارفین کے لیے ٹوئٹر پر ویڈیو دیکھنا بہت آسان ہوگا۔

    ٹوئٹر کے اس نئے فیچر کا تجربہ ابھی امریکا ، جاپان ، کینیڈا اور سعودی عرب میں کیا جارہا ہے۔

    ٹویٹر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہم چار ہفتوں کے لیے نئے فیچر کی جانچ کریں گے اور نتائج کی بنیاد پر اس کو لانچ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ٹوئٹر نےگزشتہ دنوں بھی دو نئے فیچرز کا اعلان کیا تھا جو ابھی جانچ کے مرحلے میں ہیں اعلان کیا گیا تھا کہ ٹوئٹر اگلے چند ہفتوں کے دوران دو فیچرز کی آزمائش کرنے جارہا ہے جس کے بعد ٹوئٹر ٹائم لائن پر تصویروں کا آدھے کے بجائے مکمل ویو نظر آئے گا اس فیچر تک رسائی کے بعد صارفین ٹوئٹر ٹائم لائن پر تصویروں کا مکمل ویو دیکھ سکیں گے۔

    جبکہ صارفین ہائی کوالٹی کی تصاویر یعنی 4k امیج کو بھی ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرسکیں گے جب کہ اس فیچر تک رسائی بھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ہی ہوگی۔

    ٹوئٹر نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

  • سکینہ سموں کا انتظار کے بعد ایک اور فلم بنانے کا اعلان

    حال ہی میں صدارتی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی ہدایت کارہ اور پروڈیوسر سکینہ سموں نے ایک اور فلم بنانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سکینہ سموں نے اپنی ایک اور فلم کی تیاری شروع کر دی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں سکینہ سموں کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے میں اپنی اگلی فلم کی تفصیلات کا اعلان کررہی ہوں مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ شہریار منور صدیقی اور اسد صدیقی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

    سکینہ سموں کا مزید کہنا تھا کہ میری یہ فلم سچے واقعات اور کریکٹرز پر مشتمل رومانوی کہانی ہوگی، اس کا اسکرپٹ ایسا ہے جس کا میں عشروں سے انتظار کر رہی تھی۔

    ایک اور پوسٹ میں سکینہ سموں نے اپنی فلم کی مرکزی اداکارہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم میں حمائمہ ملک بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    یاد رہے کہ سکینہ سموں نے گزشتہ برس فیچر فلم ’انتظار‘ سے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کا تھا اور اب انہوں نے اپنی دوسری فلم کا اعلان کیا ہے۔

    جبکہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ بیسٹ آف لک، مبارک، اداکارہ کے جواب میں سکینہ سموں نے ازراہ مذاق لکھا کہ شکریہ ماہرہ ، تم نے تو آج تک میٹنگ کے لیے وقت نہیں دیا۔ جبکہ اظفر رحمن نے بھی بیسٹ آف لک سکینہ آپا کہا-

    سیف سمیجو نے لکھا کہ مجھے یہ سن کر بڑی خوشی ہوئی ہے میں آپ کے ساتھ ہوں۔

    دوسری جانب مداحوں کی جانب سے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-

  • شاہ رخ نے ٹوئٹر پر اپنا بائیو ڈیٹا نا ڈالنے پرمداحوں کا تجسس دور کر دیا

    بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابھی تک اپنا بائیو ڈیٹا نہ ڈالنے کی وجہ بتا دی ہے-۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر موجودہ دور کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے بڑے بڑے سیاستدانوں سے لے کر دنیا بھر کی معروف شخصیات کے ٹوئٹر پر اکاؤنٹس موجود ہیں جہاں وہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں –

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھی ٹوئٹر پر موجود ہیں ان کے ٹوئٹر پر 40 ملین (4 کروڑ) سے زائد فالوورز ہیں جہاں وہ اکثر اپنے مداحوں سے باتیں بھی کرتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کا ٹوئٹر پر بائیو ڈیٹا ہی موجود نہیں ہے جس کے بارے میں جاننے کے لئے ان کے مداح متجسس رہتے ہیں تاہم اب اداکار نے مداحوں کا یہ تجسس بھی دور کر دیا ہے-


    شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ’آسک ایس آر کے‘ سیشن کے دوران اپنے مداحوں کے سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ ٹوئٹر پر آپ کا بائیو کیوں موجود نہیں ہے؟ –


    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے کہا ’میرا بائیو ابھی بھی مرتب ہورہا ہے پھر انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا میرے دوست میرے ساتھ زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے اور اسے بائیو تک محدود رکھنا مشکل ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں دپیکا پاڈوکون ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم میں جان ابراہیم بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے جبکہ اس میں سلمان خان بھی مختصر رول میں جلوہ گر ہوں گے۔

  • چینی کمپنی شیاؤمی نے پہلا فولڈایبل اسمارٹ فون لانچ کر دیا

    چینی کمپنی شیاؤمی نے پہلا فولڈایبل اسمارٹ فون لانچ کر دیا

    چین کی اسمارٹ موبائل فون کمپنی شیاؤمی نے شیاؤمی میگا لانچ میں اپنا پہلا فولڈایبل اسمارٹ فون می مکس فولڈ پیش کردیا کمپنی کا پہلا فولڈیبل فون جو جدید خصوصیات سے بھر پور ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق می مکس فولڈ گزشتہ چند سالوں میں شیاؤمی کی جانب سے پیش کیا جانے والا اب تک سب سے منفرد اور مہنگے ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہےشیاؤمی کے اس ہینڈ سیٹ میں فولڈنگ ڈسپلے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی جدید اور نیکسٹ جنریشن فیچرز موجود ہیں۔

    شیاؤمی کے اس فولڈنگ اسمارٹ فون کی مین اسکرین دراصل 8.01 انچ کا او ایل ای ڈی پینل، جس کی ریزولیشن 1440 پکسلز ہیں لیکن اس میں کوئی پنچ ہولز یا نوچز موجود نہیں ہیں۔

    می مکس فولڈ بہترین کلر ڈسپلے کے لیے ڈی سی آئی پی تھری گیمٹ کے ساتھ ساتھ ایچ ڈی آر 10 پلس اور ڈولبی وژن کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

    اس کی بیرونی اسکرین AMOLED ڈسپلے سے لیس ہے جو 6.52 انچ کی ہے اور اس کا ریزولیشن 840*2,520 ہے اور اس پر ایک پنچ ہول سیلفی کیمرا بھی موجود ہے جبکہ سیلفیز کے لیے مین کیمرا بھی استعمال کا جاسکتا ہے۔

    می مکس فولڈ کواڈ-اسپیکر سسٹم سے لیس ہے جو بہترین آواز کے لیے ہارمن کارڈین ہارڈویئر کا استعمال کرتا ہے شیاؤمی نے اس ضمن میں تھری ڈی ساؤنڈ کے لیے اپنا تھری ڈی آڈیو الگورتھم بھی تیار کیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ شیاؤمی
    می مکس فولڈ فلیگ شپ اسنیپ ڈریگن 888 چیپ سے لیس ہے اور یہ دو مختلف میموریز 12GB/256GB اور 12GB/512GB میں دستیاب ہے-

    فوٹو بشکریہ: شیاؤمی
    می مکس فولڈ کے مین کیمرا مین 108 میگا پکسل کا سام سنگ جی این 2 سینسر ہے جس کے ساتھ ہی 13 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا، ایک 8میگا پکسل ٹیلی فوٹو 30x زوم لینز بھی موجود ہے جو 3 سینٹی میٹر تک زومنگ کرسکتا ہے۔

    فوٹو بشکریہ شیاؤمی
    اس کے ساتھ ساتھ ان میں شیاؤمی کی نئی لیکویڈ لینز ٹیکنالوجی بھی شامل ہے جو می 11 الٹرا بھی موجود ہے یہ تمام کیمرے شیاؤمی کے اِن ہاوس امیج پروسیس، سرج سی ون سے لیس ہیں جو بہتر امیج کوالٹی اور آٹو فوکس کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ان دونوں میموریز میں سپورٹ کے لیے یو ایف ایس 3.1 اور بہترین پرفارمنس کے لیے ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم موجود ہےکمپنی کے مطابق اس کا فولڈنگ ہنج پائیدار ہے اور اس سے ملتے جلتے فولڈنگ فولز کے مقابلے میں 27 فیصد کم وزنی ہے۔

    علاوہ ازیں می مکس فولڈ میں ایک کولنگ میکنزم بھی موجود ہے جس میں 5 جی انٹیناز، پروسیسر اور چارجنگ میکنزم کے ذریعے ہیٹ کو کم کیا جائے گا۔

    فوؤٹ بشکریہ شیاؤمی
    علاوہ ازیں 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے جو اس وقت کسی بھی فولڈنگ فون کے مقابلے میں سب سے زیادہ تیز ترین ہے۔

    می مکس فولڈ 12GB/256GB کو چین میں 1520 ڈالر (2 لاکھ 34 ہزار) میں پیش کیا گیا ہے جو دیگر فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں کافی کم ہے جبکہ 12GB/512GB کو 1670 ڈالر (2 لاکھ 57 ہزار) میں پیش کیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر اس کی قیمتیں زیادہ ہوں گی-

    چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی شیاؤمی کی ذیلی کمپنی بلیک شارک نے گیمنگ فونز متعارف…

    لینووو لیگیون ٹو پرو گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لئے تیار

  • خبردار! آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ چوری ہو سکتا ہے ، واٹس ایپ کے ٹیکنیکل گروپ ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ

    خبردار! آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ چوری ہو سکتا ہے ، واٹس ایپ کے ٹیکنیکل گروپ ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ

    دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو اکاؤنٹ چوری ہونے سے متعلق خبردار کردیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب بیٹا انفو نے اپنی ٹوئٹ میں واٹس ایپ صارفین کو اکاؤنٹ چوری ہونے سے متعلق خبردار کیا ہے ۔

    ویب بیٹا انفو نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے کچھ ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں انہیں تصدیق کے لیے ایک مخصوص کوڈ بھیجنا ہوتا ہے ۔


    ویب بیٹا انفو نے بتایا کہ اس کوشش کے دوران صارف کو ایک پیغام موصول ہوتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے بھیجے گئے کوڈ کے ذریعے ثابت کیجیے یا پھر آپ کا اکاؤنٹ کل غیر فعال کردیا جائے گا۔

    تاہم واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کوئی میسیج صارفین کو نہیں بھیج رہا اس لیے برائے مہربانی صارفین اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ‘ٹو اسٹیپ ویری فکیشن’ کے فیچر کو فعال کریں۔


    ویب بیٹا نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ واٹس ایسا کوئی کوڈ‌یا میسج نہیں بھیجتا تاہمخبرادار 6 ہندسوں کا کوڈ طلب کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک اور رپورٹ کریں۔

    ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ واٹس ایپ اور واٹس ایپ سپورٹ کی جانب سے آپ سے کبھی بھی 6 ہندسوں کوڈ طلب نہیں کیا جائے گا۔

  • حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر راحت فتح علیخان کی سندھی زبان میں دھمال ریلیز

    حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر راحت فتح علیخان کی سندھی زبان میں دھمال ریلیز

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر سندھی زبان میں دھمال ریلیز کردی۔

    باغی ٹی وی: راحت فتح علی خان کی جانب سے ’آیو سہون نگری میں منجھو لعل قلندر‘ دھمال نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے راحت فتح علی خان کی اس دھمال کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے-

    راحت فتح علی خان نے دھمال کی ویڈیو میں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہنی گلوکار کے اس انداز کو خو پسند کیا جا رہا ہے –

    اس دھمال کی موسیقی خود استاد راحت فتح علی خان نے ترتیب دی ہے جبکہ صوفیانہ کلام سلامت علی کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات 18، 19 اور 20 شعبان کو سیہون شریف میں منعقد کی جاتی ہیں۔

  • کرن جوہر اور ان کے شو پر ایک مرتبہ پھر کنگنا رناوت کی تنقید

    کرن جوہر اور ان کے شو پر ایک مرتبہ پھر کنگنا رناوت کی تنقید

    بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے کرن جوہر پر اپنے شو میں مہمانوں کے ساتھ ’بدمعاشی‘ اور ’گپ شپ‘ کرنے کا الزام عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت بھارتی شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ بے باک خاتون سمجھی جاتی ہیں اور آئے روز کسی نہ کسی بالی ووڈ شخصیات پر الزام عائد کرتی ہیں جس پر وہ سوشل میڈیا پر خود ہی تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ایک مرتبہ پھر وہ اپنے ناقدین پر خوب برسیں جن میں ان کے سب سے بڑے حریفوں میں سے ایک کرن جوہر بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے سنہرے دور کی اداکارہ سیمی گریوال کی بطور میزبان تعریف کی۔

    کنگنا نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ جی ہاں! سیمی گریوال سیلیبریٹی کے اصل جوہر میں سے ہیں، وہ کسی مضمون کا مکمل خاکہ ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخصوص انٹرویور کے بارے میں یہ باتیں نہیں کی جاسکتی جن کے انٹرویو صرف غنڈہ گردی اور گپ شپ پر مشتمل ہوں۔

  • سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

    پاکستان شوبز انڈسٹر ی کی معروف سابق اداکار جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ سائرہ یوسف کی جانب سےاپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے سائرہ شہروز کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر میں انہوں نے سیاہ رنگ کا ایک مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

    سائرہ شہروز کی اس تصوہر جہاں ماہرہ خان ، انوشے اشرف اور نور ظفر خان نے ردعمل دیتے ہوئے تعریف کی وہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب تعریفوں کے پُل باندھے جا ر ہے ہیں –

    ایک مداح نے کمنٹس سیکشن میں سائرہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے شہروز سبز واری کو بدقسمت قرار دیا جبکہ ایک مداح نے سائرہ کو شادی کی پیشکش کر دی جبکہ اییک صارف بے انہیں کوئین قراد دیا-

    کچھ مداح اُن کے حسن اور اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریفیں کر رہے ہیں اور مداح نے سائرہ یوسف سے مطالبہ کیا کہ ’ وہ اب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا یوزر نیم تبدیل کرلیں اور اس سال شادی کر لیں۔

    دوسری جانب پاکستان سوشل میڈیا پیجز پر سائرہ یوسف کی اس تصویر سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ آ ج کل سابق شوہر، معروف اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    یہ جوڑا اب حقیقی زندگی میں تو ایک ساتھ نہیں ہے مگر دونوں کے مداحوں کی جانب سے انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے سے متعلق جہاں کافی بے تابی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں کچھ صارفین کی جانب سے طلاق کے بعد ایک ساتھ کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز میں علیحدگی کو ایک سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے مگر اب تک سائرہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے یوزر نیم سے شہروز سبزواری کا نام نہیں ہٹایا گیا ہے۔

  • تین ماہ میں ختم ہو جانے والا  لکڑی کے برادے سے بنا بائیو پلاسٹک

    تین ماہ میں ختم ہو جانے والا لکڑی کے برادے سے بنا بائیو پلاسٹک

    لکڑی کے برادے سے ایسا بائیو پلاسٹک تیار کیا گیا ہے جو تین ماہ کے اندر گھل کر ختم ہوجاتا ہے-

    باغی ٹی وی :پلاسٹک اس وقت ماحول، انسانی صحت اور جنگلی حیات کے اولین دشمنوں میں شامل ہیں اور آلودگی کا بڑا ذریعہ ہے ان کے باریک ٹکڑے اب ہمارے جسم میں پہنچ رہے ہیں۔

    دوسری جانب سمندروں اور دریاؤں کو یہ آلودہ کرکے جنگلی حیات کو ہلاک کررہے ہیں اور صاف مٹی کو آلودہ بنارہے ہیں اسی لیے پوری دنیا میں کئی تجربہ گاہیں ماحول دوست پلاسٹک پر کام کررہی ہیں جس میں اب جزوی کامیابی ملی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق امریکہ کی مشہور ییل یونیورسٹی میں لکڑی کے کارخانوں میں بننے والے سفوف نما بُرادے کو نامیاتی پالیمر اور سیلیولوز کے ملاپ سے ایک گاڑھے محلول میں بدل کر اسے ہائیڈروجن بانڈنگ سے گزار کر اسے میں نینوپیمانےکے ریشوں کو آپس میں ملا کربائیوپلاسٹک بنا جسے روایتی پلاسٹک کے سامنے آزمایا گیا ہے۔

    یہ پلاسٹک مضبوط بھی ہے اور لچکدار بھی جب اسے مٹی میں دفنایا گیاتو دو ہفتے بعد چٹخنے لگا اور تین ماہ میں مکمل طور پر غائب ہوگیا اس میں بھاری مائع بھرا گیا اور سامان اٹھانے کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔

    جبکہ اس سے قبل جو بھی بائیوپلاسٹک بنائے گئے وہ نہایت کمزور اور غیرلچکدار تھے اسی بنا پر لکڑی کے چورے سے بنا یہ نیا سبزپلاسٹک بہت اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب اسے بنانے کا طریقہ بہت سادہ اور کم خرچ بھی ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ گھلنے کے عمل کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آتا ہے جب پلاسٹک مائع بننے لگتا ہے اور دوبارہ شروعات کی طرح گاڑھے محلول میں ڈھل جاتا ہے۔ اس لمحے اسے دوبارہ صاف کرکے پلاسٹک میں بدلا جاسکتا ہے۔ اس طرح ایک جانب یہ حیاتیاتی طور پر تلف ہوتا ہے اورری سائیکل بھی کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انڈے کے خول، پودوں اور بعض دیگر اجزا سے باییو پلاسٹک بنائے گئے ہیں لیکن تجارتی پیمانے پر ان کی تیاری کی منزل ابھی بہت دور ہے۔

  • سومی علی کا سلمان خان پر دھوکہ دہی کا الزام

    سومی علی کا سلمان خان پر دھوکہ دہی کا الزام

    سابقہ بھارتی اداکارہ سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی سُپر اسٹار سلمان خان نے اُنہیں دھوکا دیا تھا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی آرٹسٹ سومی علی ماضی میں فلوریڈا سے بھارت صرف سلمان خان سے شادی کرنے کے مقصد کے لیے آئی تھیں۔

    سومی علی نے اپنے انٹریو کے دوران انکشاف کیا کہ سلمان خان نے اُنہیں دھوکا دیا تھا جس کی وجہ سے اُن کا رشتہ ٹوٹا اور پھر اُنہوں نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کی۔

    سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں تاہم اُنہوں نے پانچ سالوں میں سلمان خان سے بات نہیں کی۔

    میں سومی علی نے کہا کہ وہ بالی ووڈ کا حصہ بننے کے لیے بھارت نہیں آئی تھیں بلکہ سلمان خان سے شادی کرنا اُن کا مقصد تھا جب سلمان خان نے ہی مجھے دھوکا دے دیا تھا تو میں بھارت میں رُک کر کیا کرتی، اس لیے میں نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

    سومی علی نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ بچپن میں جب ہم پاکستان میں رہتے تھے تو سرونٹ کوارٹر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا-

    انہوں نے کہا تھا کہ میں نے والدین کو جب بتایا تو انہوں نے کارروائی ضرور کی لیکن مجھے خاموش رہنے کا کہا، میں ہمیشہ سوچا کرتی تھی کہ شاید میں نے ہی کچھ غلط کیا اسی وجہ سے مجھے خاموش رہنے کا کہا گیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ 9 سال اور 14 سال کی عمر میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم 3 سال قبل میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعات سے پردہ اٹھایا اور بولنا شروع کیا کیوں کہ مجھے لگتا تھا کہ نہ بول کر میں منافقت کررہی ہوں۔

    واضح رہے کہ سومی علی پاکستان میں پیدا ہوئیں تاہم بعد میں امریکا میں رہائش اختیار کرلی جب کہ 90 کی دہائی میں انہوں نے بالی ووڈ میں کام بھی کیا، اس دوران سومی علی بھارتی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریب سمجھی جاتی تھیں۔

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ…

    سلمان خان کی سابقہ دوست کا جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

    سومی علی کی متھن دا اور سلمان خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں سے معذرت