Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • زین ملک اور جی جی حدید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    زین ملک اور جی جی حدید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل جی جی حدید کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : ہوا کچھ یوں کہ حال ہی میں زین ملک کے ساتھ ان کے نئے گانے میں شراکت داری کرنے والی گلوکارہ انگریڈ مائیکلسن نے اپنے ایک لائیو انسٹاگرام سیشن میں زین ملک کو شادی شدہ کہہ دیا۔

    گلوکارہ کے لائیو سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی کیونکہ مداحوں کا خیال تھا کہ گلوکارہ نے زین ملک اور جی جی حدید کی شادی کے بارے میں کوئی بڑی خبر دی ہے۔

    مائیکلسن نے اپنے لائیو سیشن میں زین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں زین سے پہلے کبھی نہیں ملی نہ ہی کبھی ان سے بات کی زین وہ کام نہیں کرتے جو وہ نہیں کرنا چاہتے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس گانے کو بہت اچھے انداز میں گایا ہے۔

    گلوکارہ نے کہا کہ زین ملک ایک راز دار شادی شدہ انسان ہیں جن کی ایک بیٹی بھی ہے وہ ہر کام اسی طرح کرتے ہیں جیسے وہ کرنا چاہتے ہیں۔

    گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر ’زین شادی شدہ ہے‘ کے ٹرینڈنگ میں آنے کے بعد اس بات کا احساس ہوا کہ انہوں نے اپنے لائیو سیشن میں کوئی غلطی کردی ہے۔

    بعد ازاں مائیکلسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زین ملک کے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معاف کردیں میں نے آپ لوگوں کو جذباتی کردیا میں غلط تھی زین نے شادی نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جب زین نے خلیل جبران کی محبت اور شادی کے بارے میں لکھی گئی ایک نظم کا ’ٹےٹو‘ بنوایا تھا تو ان کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں۔

    27 سالہ زین ملک اور 25 سالہ جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا جب کہ دونوں میڈیا میں ایک دوسرے سے محبت کا بھی کھلم کھلا اظہار کرتے تھے۔

    تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور گزشتہ سال ستمبر میں ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

  • بھارتی اداکاراعجاز خان منشیات کیس میں گرفتار

    بھارتی اداکاراعجاز خان منشیات کیس میں گرفتار

    بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کے کھلاڑی اور اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی ایئرپورٹ سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے اداکار اعجاز خان کے منشیات کیس میں حراست میں لیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق منشیات کیس کے معاملے میں این سی بی کی جانب سے متعدد ہندی اور تلگو فلموں میں کام کرنے والے اداکار اعجاز خان کی 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد آج اُنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایجنسی نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اعجاز خان کی رہائش گاہ سے الپرازولم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

    این سی بی آفس جانے سے قبل اعجاز خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ اُنہیں حراست میں نہیں لیا گیا ہے بلکہ وہ خود این سی بی ٹیم سے ملنے آئے ہیں تاہم کچھ دیر کے بعد اداکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ممبئی پولیس کے سائبر پولیس اسٹیشن نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹِک ٹاک‘ پر متنازع ویڈیو میں ممبئی پولیس کا مذاق اڑانے پر اعجاز خان کو گرفتار کیا تھا-

  • ہمایوں سعید کو پڑوسی ملک بھارت سے شادی کی پیشکش، اداکار نے کیا دلچسپ جواب دیا؟

    ہمایوں سعید کو پڑوسی ملک بھارت سے شادی کی پیشکش، اداکار نے کیا دلچسپ جواب دیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید کو پڑوسی ملک بھارت سے شادی کی پیشکش آئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکاروں کے سرحد پار یعنی بھارت میں بھی خوب چرچے ہیں اور لاکھوں مداح سوشل میڈیا پر مختلف انداز میں اداکاروں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

    حال ہی میں پی وی کریشنز نامی بھارتی ٹوئٹر خاتون صارف نے اداکار ہمایوں سعید سے انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
    https://twitter.com/PrinksVerma/status/1376879726065639425?s=20
    خاتون بھارتی ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں ہمایوں سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘

    بھارتی صارف نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں لیکن اس دل کا کیا کروں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن اس کے باوجود بھی، میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔

    خاتون نے اداکار سے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ کیونکہ اس جنم میں تو یہ ممکن نہیں۔


    خاتون کے اس محبت کے اظہار پر ردعمل دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ مجھ سے پیار کرنے کا شکریہ، مگر شادی کے لئے انشا اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ ملیں گے انشا اللہ-

    اس منفرد اظہارِ محبت پر ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد دلچسپ تبصرے کر رہی ہے۔


    ہمایوں سعید کے ٹوئٹ پر ایک خاتون نے محبت کا اظہار کرنے والی خاتون کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ محبت کرنا گناہ نہیں ہے اور یہ اس لڑکی نے کر لی صارف نے ہنایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کو بہت خوش رکھے گی اگلے جنم میں تو بات کر لیں پکی ابھی سے-

    بعد ازاں خاتون صارف نے پی وی کریشنز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تیرا کام کر دیا ہے میں نے ڈی ایم میں شکریہ کر دینا-

  • فائیو جی نظام سے بجلی تیار کرنے والا کارڈ

    فائیو جی نظام سے بجلی تیار کرنے والا کارڈ

    جارجیا ٹیک کے سانسدانوں نے فائیو جی نظام سے بجلی تیار کرنے والا کارڈ بنا لیا-

    باغی ٹی وی :یہ عام انک جیٹ پرنٹر سے چھاپہ گیا تاش کے پتے جیسا دکھائی دینے والا کارڈ فائیوجی ٹاور سے خارج ہونے والی ریڈی ایشن سے براہِ راست بجلی بناسکتا ہے۔ یہ کارڈ فائیو جی ٹاور سے 180 میٹر یا 600 فٹ کی دوری پر 6 مائیکروواٹ بجلی تو کھینچ ہی لیتا ہے۔

    جارجیا ٹیک کی ٹیم نے یہ تحقیق سائنٹفک رپورٹس میں شائع کروائی ہے رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کا پہلا تھری ڈی، کارڈ نما ریکٹیفائنگ اینٹینا ہے جو فائیوجی ٹاور سے بجلی کشید کرسکتا ہے نظری طور پر وائرلیس مواصلاتی نظاموں میں بہت توانائی پیدا ہوتی ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مستقبل کے اسمارٹ فون وائرلیس نیٹ ورک سے اپنی 30 فیصد بجلی تو حاصل کرسکیں گے۔

    سائنسدانوں نے ملی میٹر ریڈیائی امواج پر تحقیق کی ہے اور اس سے بجلی کشید کرنے کی ٹیکنالوجی وضع کی ہے۔ لیکن زیادہ توانائی کے لیے بڑی جسامت والے ریکٹیفائنگ اینٹینا درکار ہوتے ہیں۔ پھر اینٹیاؤں کا رخ بھی اس جانب کرنا ہوتا ہے جہاں سے ریڈی ایشن پھوٹ رہی ہوتی ہیں۔

    تاہم اس ایجاد سے کروڑوں اسمارٹ فون اور چھوٹے آلات میں بیٹریاں نکال کر انہیں اسمارٹ سٹی یا اسمارٹ زراعت میں استعمال کیا جاسکے گا۔ تاہم بہت سے مسائل کو حل کرنے کے لیے کارڈ کے عین درمیان ایک قسم کا پرزہ لگایا گیا ہے جسے روٹمین لینس کا نام دیا گیا ہے۔ لینس ملی میٹر موج کو ہائی گین، وسیع اور تنگ زاویئے والے اشعاع میں تقسیم کردیتا ہے انہی کی بدولت ریڈار کا رخ بدلے بغیر ہرجگہ سے سگنل وصول کئے جاتے ہیں۔

    روٹمین لینس کے ساتھ ساتھ کارڈ کو اتنا لچکدار بنایا گیا ہے کہ اسے موڑا جاسکتا ہے اور پرنٹر سے پورا سرکٹ بھی چھاپہ جاسکتا ہے۔ اگرچہ یہ کارڈ بجلی کی معمولی مقدار ہی بناتا ہے لیکن چھوٹے سینسر، اشیا کے انٹرنیٹ (آئی او ٹی) اور دیگر چھوٹے آلات اس سے چلائے جاسکتے ہیں۔

    جارجیا ٹیک کے ماہرین پر امید ہیں کہ ان کی یہ ایجاد وائرلیس ٹیکنالوجی اور انرجی میں انقلابی تبدیلی کی وجہ بن سکے گی۔

  • قیمہ بھرے ٹماٹر بنانے کا طریقہ

    قیمہ بھرے ٹماٹر بنانے کا طریقہ

    قیمہ بھرے ٹماٹر

    وقت : 60 سے 70 منٹ

    مقدار :4عدد

    اجزائے ترکیبی (الف) مقدار
    مٹن قیمہ آدھا کلو
    تیل ¼ کپ
    پیاز (باریک کٹے ہوئے) آدھا کپ
    ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ½کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
    موٹی الائچی 2عدد
    سفیدزیر (ثابت) 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ

    اجزائے ترکیبی (ب)
    ٹماٹر (بڑے سائز میں) 8عدد
    کش کیا ہوا پنیر ½ کپ

    سجاوٹ کے لئے :
    سلاد کے پتے ایک گٹھی

    طریقہ کار (الف) :
    ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ اب لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے مزید2 منٹ تک پکائیں۔ اب گرائنڈ کئے ہوئے ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، ثابت ہوئی الائچی، زیرہ پاؤڈر اور خشک دھنیا پاؤڈر شامل کردیں۔ اس کو 10منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ مصالحہ تیار ہوکر تیل چھوڑ دے۔ اب اس میں مٹن قیمہ ڈال کر ایک کپ پانی شامل کردیں۔ اب 30سے35منٹ تک پکائیں تاکہ قیمہ پک جائے اور پانی خشک ہو جائے۔قیمہ بالکل خشک ہوناچاہئے۔ موٹی الائچی نکال دیں اور پکے ہوئے قیمے کو ایک طرف رکھ دیں۔

    طریقہ کار (ب) :
    ٹماٹروں کو پیندے سے کاٹ لیں تاکہ وہ کھڑے رہ سکیں۔ اب اوپر سے کاٹ کر ٹماٹروں کو خالی کرلیں۔ ٹماٹروں کو پکے ہوئے قیمے سے بھرلیں اور اس پر کش کیا ہوا پنیر چھڑک دیں۔ اب انہیں اوون میں سب سے اوپر گرل پر رکھیں 3سے 4منٹ تک پکنے دیں یہاں تک کہ پنیر ہلکا براؤن ہو جائے۔ سلاد کے پتوں پررکھ کر گرم گرم پیش کریں۔ بھرے ہوئے ٹماٹر فوراً پیش کردیں ورنہ وہ نرم پڑ جائیں گے۔

  • پاکستان میں دفتر کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں    ترجمان فیس بک

    پاکستان میں دفتر کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ترجمان فیس بک

    دنیا کی سب سے بڑی سماجی ویب سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فوری طور پر دفتر کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : فیس بک نے اگرچہ دنیا بھر میں ویڈیوز اور دیگر مواد کے عوض مواد تیار کرنے والوں کو پیسے دینا شروع کر دیئے ہیں تاہم پاکستان میں تاحال عام کانٹنیٹ کریئٹرز کے لیے ایسی سہولیات شروع نہیں کی گئیں مگر حکومت کی خواہش ہے کہ ایسی سہولیات یہاں بھی شروع ہوں۔

    فیس بک کے علاوہ یوٹیوب اور گوگل اشتہارات اور مونیٹائزیشن یعنی مواد کے ذریعے پیسے کمانے کے منصوبے کے تحت مواد تیار کرنے والوں کو رقم فراہم کرتا ہے۔

    حال ہی میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے مشیر ضیاءاللہ بنگش نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک جلد پاکستان میں ویڈیوز کے عوض پیسے دینے کا سلسلہ شروع کردے گا۔

    ضیاء اللہ بنگش نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ کہ انہوں نے فیس بک کی سنگاپور میں موجود ٹیم سے رابطہ کیا ہے اور وہ پاکستان میں مختلف منصوبے شروع کرنے کو تیار ہیں۔


    ضیاء اللہ بنگش کے مطابق انہوں نے سنگاپور میں فیس بک کے نمائندوں سے طویل مذاکرات کیے، جس دوران فیس بک عہدیداروں نے پاکستان میں چند منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    وزیر اعلیٰ کے مشیر کے مطابق فیس بک پاکستان میں مواد کے عوض پیسے دینے کا سلسلہ شروع کرنے سمیت دیگر منصوبے بھی شروع کرے گا جب کہ فیس بک پاکستان میں دفتر بھی کھولے گا۔


    ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیس بک کے ساتھ ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو بھی آگاہ کیا ہے اور انہوں نے بھی فیس بک سمیت گوگل اور یوٹیوب کے لیے پاکستان میں بہتر کام کرنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


    وزیر اعلیٰ کے مشیر کا کہنا تھا کہ جلد وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اسد قیصر کی سربراہی میں فیس بک اور یوٹیوب سمیت دیگر بڑی ویب سائٹس سے مذاکرات شروع ہوں گے اور جلد ہی پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع کھلیں گے۔


    تاہم ضیاء اللہ بنگش کے دعووں کے بعد فیس بک انتظامیہ نے انڈیپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ان کا فوری طور پر پاکستان میں دفتر کھولنے کا ارادہ نہیں۔

    فیس بک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فیس بک دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے مگر کمپنی کا فوری طور پر پاکستان میں دفتر کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ فیس بک نے پاکستان میں فوری طور پر ویڈیوز کے عوض پیسے دینے کے سلسلے شروع کیے جانے سے متعلق بھی کوئی جواب نہیں دیا تاہم کہا کہ پاکستانی کانٹینٹ کریئٹرز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری برادری بین الاقوامی ہے اور ہم دنیا کے بہت سے ممالک میں بغیر کسی دفتر کے کام کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے دنیا کے درجنوں ممالک میں دفاتر نہیں ہیں تاہم فیس بک کے بڑی مارکیٹوں میں شمار ہونے والے ممالک میں دفاتر موجود ہیں فیس بک کے زیادہ تر دفاتر یورپ و امریکی ممالک میں ہیں تام افریقہ اور ایشیا میں بھی فیس بک کے دفاتر موجود ہیں۔

    فیس بک کے براعظم ایشیا میں مجموعی طور پر 18 دفاتر ہیں، جو نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان، انڈونیشیا، سنگاپور، فلپائن، چین، تائیوان، ملائیشیا، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور بھارت میں موجود ہیں حیران کن طور پر فیس بک کے پڑوسی ملک بھارت میں 5 دفاتر ہیں جو کہ ممبئی، دہلی، بنگلورو، حیدرآباد اور گڑگاؤں میں موجود ہیں۔

  • خوراک کومحفوظ بنانے والے کیمیائی اجزا ویکسینز کےاثرات کوغیرموثر کرنے کا باعث بنتے ہیں   تحقیق

    خوراک کومحفوظ بنانے والے کیمیائی اجزا ویکسینز کےاثرات کوغیرموثر کرنے کا باعث بنتے ہیں تحقیق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کو طویل عرصے کےلئے محفوظ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیائی اجزا انسانی مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اس ہفتے کے انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمینٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے پینے کی وہ اشیا جنھیں طویل عرصے تک شیلف میں رکھنے اور محفوظ بنانے کے لیے جو طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے وہ مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے اور ویکسین کے اثرات کو غیر موثر کرتا ہے۔

    مزید برآں اس تحقیق کے ماہرین نے کورونا وائرس کی شدت اور خون میں موجود خوراک کو محفوط بنانے والے کیمیائی اجزا کی بلند سطح کے درمیان تعلق کا بھی پتہ چلایا۔

    انوائرمینٹل ورکنگ گروپ کی تحقیق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مشہور پروسیسڈ فوڈز کی شیلف میں محفوظ رکھنے کی مدت کو بڑھانے کے لیے استعمال ہونے والی کیمیائی اجزا مدافعتی نظام کو سخت نقصان پہنچاتا ہے۔

    انوائرمینٹل ورکنگ گروپ کے محققین نے اس مقصد کے لیے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ٹاکسیکٹی فار کاسٹر یا ٹاکس کاسٹ کے ڈیٹا کو استعمال کیا تاکہ خوراک کو محفوظ کرنے کے لیے عام طور پر استعمال ہونے والی کیمیکل اور فوڈ پیکیجنگ میں استعمال ہونے والی ان اشیا کے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کا جائزہ لیا جاسکے۔

    اس تجزیہ میں انیمل اور نان انیمل ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ کیمیکلز مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور تحقیق کے نتائج بالخصوص کورونا وبا کے دوران باعث تشویش ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ نوشین علی نےمسلمانوں سے امتیازی سلوک پربھارتیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

    بھارتی اداکارہ نوشین علی نےمسلمانوں سے امتیازی سلوک پربھارتیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

    بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ نوشین علی سردار نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک کے بارے میں بھارتیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا-

    باغی ٹی وی : ٹی وی کی معروف مسلمان بھارتی اداکارہ نوشین علی سردار نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ رشتہ کرانے والی خاتون نے ان کا رشتہ کروانے سے صرف اس لیے انکار کیا کیونکہ وہ ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

    نوشین نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران میرے گھروالوں نے مجھ پر زور دیا کہ میں رشتہ کرانے والی کسی سائٹ پر اپنے کوائف بھیجوں لیکن میں کسی سے ملنے نہیں جا سکی۔ لہذا میرے گھروالوں نے انڈین میچ میکنگ شو کی مشہور شادی کرانے والی صائمہ تپاریا المعروف صائمہ آنٹی کے پاس جانے کا سوچا لیکن ہم اس وقت صدمے کی کیفیت میں چلے گئے جب صائمہ تپاریا نے منع کردیا۔

    نوشین نے مزید بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہیں مذہب کی وجہ سے بھارت میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہو بلکہ اس سے قبل انہیں مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں گھر دینے سے منع کردیا گیا تھا کیونکہ وہاں لوگ مسلمانوں کو گھر یا فلیٹس دینے کے حق میں نہیں تھے۔

    اداکارہ نوشین نے کہا ہر مذہب کا احترام کرنا بہت ضروری ہے اگر کوئی معاشرہ اپنے افکار میں اتنا سخت ہوجائے گا تو وہاں رہنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

    نوشین نے کا کہنا تھا ہاں میں مسلمان ہوں توکیا ہوا؟ مجھے بھی معاشرے میں مساوی حقوق حاصل ہیں-

  • نیو دہلی کلب کے باہر پٹائی کی افواہوں پراجے دیوگن کا ردعمل

    نیو دہلی کلب کے باہر پٹائی کی افواہوں پراجے دیوگن کا ردعمل

    نیو دہلی میں کلب کے باہر چند افراد کے ہاتھوں پٹائی پر بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کا بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں نیودہلی میں کلب کے باہر چند افراد ایک شخص کو بری طرح پیٹ رہے تھے۔ حالانکہ ویڈیو میں اس شخص کا چہرہ صاف نظر نہیں آرہا تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن ہیں۔

    جس پر اجے دیوگن کی ٹیم نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی میں کلب کے باہر اداکار کے جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اجے دیو گن کا ہم شکل ہوسکتا ہے تاہم اداکار کا اس لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے کیوں کہ اجے فلم کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ 14 مہینوں سے نیو دہلی سے باہر گئے ہوئے ہیں۔ وہ اپنی فلموں ’میدان‘، ’مے ڈے‘ اور ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ممبئی میں ہیں۔

    تاہم اب اجے دیوگن نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے نیو دہلی میں کلب کے باہر جھگڑے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے ایسا لگتا ہے میرا کوئی ہم شکل مشکل میں ہے۔


    انہوں نے کہا کہ مجھے جھگڑے سے متعلق کالز موصول ہورہی ہیں۔

    اجے دیوگن نے کہا کہ میں واضح کردینا چاہتاہوں کہ میں نے کہیں بھی سفر نہیں کیا میرے بارے میں جھگڑا ہونے سے متعلق تمام رپورٹس بے بنیاد ہیں اس کے ساتھ ہی اجے دیوگن نے تمام لوگوں کوہولی کی مبارکباد دی۔

  • پاکستانی ڈراما رائٹرز اور مواد سے جڑے مسائل پر مبنی مختصر فلم ‘کہانی’

    پاکستانی ڈراما رائٹرز اور مواد سے جڑے مسائل پر مبنی مختصر فلم ‘کہانی’

    ڈراما رائٹرز اور مواد سے جڑے مسائل کو بیان کو بیان کرتی مختصر فلم ‘کہانی’ سی پرائم پر ریلیز کر دی گئی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کہانی لکھنے اور اس پر ڈراما بننے کے دوران انہیں کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : لکھاریوں کو تخلیقی آزادی درکار ہوتی ہے تاہم چینلز کو ریٹنگ چاہیے ہوتی اس لیے منفرد مواد کا خطرہ کم لیا جاتا ہے اکثر اوقات غیرمعمولی پلاٹس کو مسترد کیا جاتا ہے اور لکھاریوں کو وہی پرانی کہانیوں کو مختلف انداز میں پیش کرنےکا کہا جاتا ہے۔

    مختصر فلم ‘کہانی’ میں ایک لکھاری کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے کہ وہ کیسے گزارا کرنے کی کوشش کرتا ہے اسے بل ادا کرنے ہوتے ہیں اور وہ اپنی کہانی بیچ دیتا ہے۔

    اس مختصر فلم میں فیضان شیخ نے فارس نامی کردار ادا کیا ہے جو اپنی زندگی سے متاثر ایک اوریجنل مواد پروڈیوس کرنا چاہتا ہے لیکن اسے بارہا ناکامی کا سامنا ہوتا ہے۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ وہ خود سے متعلق کہانیاں لکھنا چاہتا ہے جو حقیقت سے قریب ہوتی ہیں لیکن چینل ہیڈ جس کا کردار یاسر عقیل نے ادا کیا ہے وہ اس کی تخلیقی صلاحیتوں کو بجٹ کی وجہ سے محدود کرتا ہے اور ریٹنگز کی خاطر سنسنی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔

    فلم میں یہ مزید واضح کیا جاتا ہے جب لکھاری اپنی بیوی (مریم نور) کو ساس بہو کے ڈرامے سے لطف اندوز دیکھتا ہے اور یہ وہی چیز ہوتی ہے جس کی چینل کے سربراہ کو بھی تلاش ہوتی ہے۔

    تاہم مشکلات میں گھرا لکھاری، چینل کے سربراہ کی مطلوبہ کہانی لکھتا ہے کیونکہ اسے گھر کے بلز ادا کرنے ہوتے ہیں ‘کہانی’ فلم کے آخر میں لکھاری کا کردار ادا کرنے والے اداکار کو خود کو بے بس محسوس کرتے دکھایا گیا ہے۔

    اس مختصر فلم کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے اور اس کی ڈسکرپشن میں لکھا گیا ہے کہ اگر آپ اپنے آس پاس کے لوگوں کو نہیں بدل سکتے تو اپنے آس پاس کے لوگوں کو تبدیل کریں۔