Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارتی گلوکار دلجان خوفناک کار حادثے میں ہلاک

    بھارتی گلوکار دلجان خوفناک کار حادثے میں ہلاک

    بھارتی پنجابی گلوکار دلجان امرتسر کے قریب جنڈیالہ گرو کے قریب خوفناک کار حادثے کے باعث چل بسے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈٰا رپورٹس کے مطابق 2012 میں بھارتی اور پاکستانی گلوکاروں کے مقابلے ’سرکشیترا‘کے رنر اپ دلجان کرتار پور سے امرتسر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوئی اس خوفناک حادثے میں گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجان گاڑی میں اکیلے تھے کیونکہ فیملی کینیڈا میں مقیم ہےپولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    گلوکار کی موت سے مداح غمزدہ ہیں جس کا اظہار وہ دلجان کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے کررہے ہیں۔

    دلجان کی دو روز قبل شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ان کے نئے گانے جلد ریلیز کیے جانے تھے ۔

  • پاکستانی ڈھول کی موسیقی انگلینڈ کے تعلیمی نصاب میں شامل

    پاکستانی ڈھول کی موسیقی انگلینڈ کے تعلیمی نصاب میں شامل

    برطانوی ریاست انگلینڈ نے میوزیکل تعلیم کے لیے نئے کورسز اور نصاب میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی موسیقی کو شامل کرلیا۔

    باغی ٹی وی :برطانوی حکومت کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے 26 مارچ کو تعلیمی اداروں میں موسیقی کی تعلیم سے متعلق نیا نصاب جاری کیا، جس میں پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، بھارت، اسرائیل، روس، جاپان، مشرق وسطیٰ، نائیجیریا اور زمبابوے سمیت درجنوں ممالک کی موسیقی کو شامل کیا گیا۔

    موسیقی کے جاری نئے نصاب میں انگلینڈ کی ہی میوزیکل تنظیم ’دی ڈرم فاؤنڈیشن‘ کے ارکان کے پاکستانی موسیقار کی ڈھول کی موسیقی کو نصاب کا حصہ بنایا ہے۔

    حکومتی ویب سائٹ کے مطابق ڈھول فاؤنڈیشن میں شامل پاکستانی ڈھول کو بھی نئے میوزیکل تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے مذکورہ نصاب مختلف سطح کی تعلیم کے دوران پڑھایا جائے گا۔

    نصاب میں شامل موسیقی اور گانوں کو نہ صرف تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو سنایا اور سکھایا جائے گا بلکہ انہیں ایسی ہی موسیقی تیار کرنے کی ترغیب بھی دی جائے گی۔

    مذکورہ نصاب کا مقصد موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو یہ سمجھانا ہے کہ دنیا کے کس خطے اور ملک میں کس طرح کی موسیقی کو روایتی حیثیت حاصل ہے۔

    سلمان خان کی فلم کا آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ برطانیہ کے اسکول کے نصاب میں شامل

  • فیمنزم کے نام پر مرد حضرات کے خلاف نفرت کا پیغام دیا جا رہا ہے   احمد علی بٹ

    فیمنزم کے نام پر مرد حضرات کے خلاف نفرت کا پیغام دیا جا رہا ہے احمد علی بٹ

    پاکستانی اداکار احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ وہ خود کو کسی حد تک فیمنسٹ سمجھتے ہیں جب کہ آج کل فیمنزم کے نام پر مرد حضرات سے نفرت کی جو مہم چلی ہوئی ہے وہ اس سے اختلاف رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : احمد علی بٹ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر واسع چوہدری کے شو ’گھبرانا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ذاتی زندگی، شوبز اور سماجی مسائل پر بات کی۔

    احمد علی بٹ نے بتایا کہ انہوں نے شادی سے قبل 9 سال تک اہلیہ سے تعلقات رکھے تھے اس وقت ان کی اہلیہ لندن میں مقیم تھیں اور وہ ان سے کئی گھنٹوں تک اسکائپ پر بات کرتے تھے۔

    وزن میں کمی کے بارے میں سوال پراحمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ جب زیادہ وزن تھا تب بھی لوگ سوشل میڈیا پر نامناسب کمنٹس کرتے تھے اور جب انہوں نے وزن کم کیا تب بھی لوگوں نے انہیں ٹرول کیا اور پوچھنے لگے کہ کیسے وزن کم کیا؟

    اداکار نے بتایا کہ گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث وہ گھر تک محدود تھے، اسی وجہ سے انہوں نے وزن کم کرنے کا سوچا۔

    اداکار نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ کچھ عرصے میں اپنی صحت اچھی کرنے کے لیے اپنا وزن 25 کلو تک کم کردیا۔

    احمد علی بٹ نے بتایا کہ ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ کے گانے ’ٹونٹ فور سیون لک ہلنا‘ گانے پر ان کے ڈانس کو پسند کیا گیا اور لوگ حیران رہ گئے کہ انہوں نے کیسے عروہ حسین سے بہتر ڈانس کیا۔

    پروگرام میں فیمنزم کے سوال پر احمد علی بٹ نے بتایا کہ وہ خود کو 60 فیصد تک فیمنسٹ سمجھتے ہیں، کیوںکہ ان کی پرورش بہادر خواتین نے کی اور ان کی شادی بھی بہادر خاتون سے ہوئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ 40 فیصد فیمنسٹ اس لیے نہیں ہیں، کیوںکہ وہ 40 فیصد فیمنزم میں آنے والی غلط چیزوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج کل فیمنزم کے نام پر مرد حضرات سے نفرت کی جو مہم چلی ہوئی ہے، وہ چالیس فیصد اس مہم کے خلاف ہیں۔

    احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ فیمنزم کے نام پر چلنے والی مہم کو ’اپنی روٹی خود پکاؤ‘ کے نعروں کے تحت کہیں اور لے جایا جا رہا ہے اور اس سے مرد حضرات کے خلاف نفرت کا پیغام دیا جا رہا ہے۔

    پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں احمد علی بٹ نے فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو ایک وائس پیغام بھیجا اور ان سے مشورہ مانگا کہ وہ کیسے دوسری لڑکی کو تعلقات پر راضی کریں؟

    اداکار کو فہد مصطفیٰ نے پلاسٹک سرجری کروانے کا مشورہ دیا جبکہ مہوش حیات نے انہیں لڑکی کو پھنسانے کے لیے لڑکی کے پاؤں پڑنے تک کا مشورہ بھی دیا جبکہ ہمایوں سعید نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ انہیں ساتھ لے جائیں تو ان کا کام ہوجائے گا۔

  • ڈیوائن جونسن اورون ڈیزل کے برعکس شہزادہ ولیم  دنیا کے ’پرکشش گنجے‘ مرد قرار

    ڈیوائن جونسن اورون ڈیزل کے برعکس شہزادہ ولیم دنیا کے ’پرکشش گنجے‘ مرد قرار

    پلاسٹک سرجریز کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے ’longevita‘ نےبرطانوی شہزادہ ولیم کودنیا کا ’پرکشش گنجا‘ مرد قرار دیا-

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ نے ’ دی سن ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کے مشہور پلاسٹک سرجری کے ادارے کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں حیران کن طور پر ہالی ووڈ اداکاروں اور بڑے بڑے سیاستدانوں کے برعکس شہزادہ ولیم دنیا کے ’پرکشش گنجے‘ مرد قرار پائے-

    مذکورہ سروے کو متعدد اقسام کی پلاسٹک سرجریز کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے ’longevita‘ نے سر انجام دیا اور ادارے نے انٹرنیٹ پر ’گنجے مردوں‘ کو تلاش کیے جانے سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

    سروے کے دوران ادارے نے یہ دیکھا کہ دنیا بھر میں کتنے افراد نے دنیا کی کس معروف گنجی شخصیت کو کیسے الفاظ، جملوں یا معاملوں پر سرچ کیا ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ’پرکشش‘ لفظ کے ساتھ سب سے زیادہ برطانوی شہزادہ ولیم کو تلاش کیا گیا اسی لیے انہیں ہی دنیا کا ’پرکشش گنجا‘ مرد قرار دیا گیا۔

    یعنی دنیا بھر میں شہزادہ ولیم کی انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران ان کے نام کے ساتھ ’سیکسی‘ کا لفظ استعمال کیا گیا، جس وجہ سے کاسمیٹک کے ادارے نے نتائج میں انہیں ’پرکشش گنجا‘ مرد قرار دیا۔

    جبکہ حیران کن طور پر مذکورہ فہرست میں ہالی ووڈ کے پرکشش اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں نمایاں رہنے والے ڈیوائن جونسن اور ون ڈیزل آخری نمبروں پر آئے۔

    ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی باکسر مائیک ٹائسن، تیسرے نمبر پر برطانوی اداکار جیسن اسٹاتھم، چوتھے نمبر پر امریکی ریپر پٹ بل اور پانچویں نمبر پر امریکی کاروباری شخصیت مائیکل جارڈن رہے۔

    پرکشش گنجے‘ مرد حضرات کی فہرست میں چھٹے نمبر پر باکسر فلائیڈ مے ویدر، ساتویں نمبر پر امریکی اداکار جان ٹروولٹا، آٹھویں نمبر پر ہولی وڈ اداکار بروس ولز، نویں نمبر پر ڈیوائن جونسن اور دسویں نمبر پر ون ڈیزل رہے۔

    اسی فہرست میں ہا لی وڈ اداکار پیٹرک اسٹیورٹ اور روسی صدر ولادیمیر پیوتن بھی شامل تھے مگر وہ 10 پرکشش گنجے مرد حضرات میں شامل نہ ہوسکے۔

    جبکہ ’پر کشش گنجے‘ مرد حضرات کی فہرست میں خود کو آخری نمبروں پر رکھے جانے پر ڈیوائن جونسن نے ٹوئٹ کرکے دوبارہ نتائج کی گنتی کا مطالبہ بھی کیا ۔

  • ہمایوں سعید کے اصرار پر شائستہ لودھی 4 سال بعد اسکرین پر دوبارہ واپسی کے لئےتیار

    ہمایوں سعید کے اصرار پر شائستہ لودھی 4 سال بعد اسکرین پر دوبارہ واپسی کے لئےتیار

    مارننگ شو کی سابق میزبان و اداکار شائستہ لودھی چار سال کے طویل عرصے بعد دوبارہ اسکرین پر اداکاری کرنے کے لیے تیار ہیں-

    باغی ٹی وی : شائستہ لودھی جلدہی ڈرامے میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی خبریں ہیں کہ ان کے آنے والے ڈرامے کی شوٹنگ جاری ہے۔

    شائستہ لودھی کی ٹیم کے ایک رکن نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں تصدیق کی کہ شائستہ لودھی جلد ہی ٹی وی پراداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

    اداکارہ کی ٹیم کے رکن کے مطابق شائستہ لودھی اداکارہ مرینا خان کی ہدایت کاری میں بننے والے میگا سیریل ڈرامے ’پردیس‘ میں ایک شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی-

    ’پردیس‘ میں شائستہ لودھی ایک ایسی پاکستانی خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جن کے شوہر کمائی کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہوتے ہیں اور ایک دوسرے سے دوری خاندان کی خوشیوں میں دراڑیں ڈالتی ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح روزگار کے سلسلے میں اہلیہ اور خاندان سے دور رہنے والا شخص ’پردیس‘ میں خاندان کی خوشیوں سے دور رہتا ہے اور کس طرح ایک دوسرے سے عیلحدگی کی وجہ سے میاں اور بیوی کے تعلقات اثر انداز ہوتے ہیں۔

    ڈرامے میں شائستہ لودھی کو ایک مضبوط خاتون کے ساتھ ہی انہیں ایک روایتی پاکستانی خاتون کے طور پر بھی پیش کیا گیا ہے۔

    اداکارہ کی ٹیم کے رکن نے مزید بتایا کہ شائستہ لودھی مذکورہ ڈرامے پر اداکار ہمایوں سعید کے کہنے کی وجہ سے کام کر رہی ہیں انہوں نے ہی اداکارہ کو راضی کیا اور وہ اس شرط پر ’پردیس‘ میں کام کرنے پر رضامند ہوئیں کہ مذکورہ ڈرامے کی ہدایات مرینا خان دے رہی ہیں۔

    ’پردیس‘ کی دیگر کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، بشریٰ انصاری، گوہر رشید، شرمین علی، افن وحید اور دیگر اداکار شامل ہیں ڈرامے کو کب تک ریلیز کیا جائے گا ابھی یہ واضح تو نہیں تاہم امید ہے کہ ڈرامے کو عیدالفطر کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شائستہ لودھی کو آخری بار 2017 میں نجی ٹی وی چینل جیو ٹی وی کے ڈرامے ’خان‘ میں دکھائی دی تھیں مذکورہ ڈرامے سے قبل ہی شائستہ لودھی شوبز کی دنیا سے دور ہوگئی تھیں اور انہیں نے غیر اعلانیہ طور پر شوبز کو خیرباد کہا تھا تاہم وہ مختلف تقریبات میں دکھائی دیتی رہی تھیں۔

    سال 2019 میں انہوں نے ثمینہ پیرزادہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شوبز کو چمکتی ہوئی دنیا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے 2 سال بعد ہی انہیں احساس ہوگیا تھا کہ وہ غلط جگہ پر آ گئی ہیں اور یہ دنیا صرف چمک کی دنیا ہے، جہاں ہر چیز مصنوعی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ شوبز کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کو مناسب وقت نہیں دے پا رہی تھیں اور ان کی زندگی متاثر ہو رہی تھی، اس لیے انہوں نے شوبز سے دوری اختیار کرلی۔

  • لانچ سے قبل ہی رئیل می وی 13 کے نئے فیچرز کی تفصیلات لیک ہوگئیں

    لانچ سے قبل ہی رئیل می وی 13 کے نئے فیچرز کی تفصیلات لیک ہوگئیں

    چین میں 31 مارچ کو رئیل می کا جی ٹی نیو باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا تاہم 31 مارچ سے قبل ہی رئیل می کے مِڈ رینج اسمارٹ وی 13 فائیو جی کے فیچرز کی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : ویب سائٹ 92 موبائل کی رپورٹ کے مطابق وی 13 کی یہ تفصیلات مبینہ طور پر چینی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ویبو پر شیئر کی گئی ایک ٹیزر تصویر کے ذریعے لیک کی گئیں جسے بعدازاں ٹوئٹر پر کچھ صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا۔


    رپورٹ کے مطابق رئیل می وی 13 فائیو جی کا آفیشل پوسٹر گزشتہ ہفتے سامنے آیا تھا جس میں اس نئے اسمارٹ کی مختلف تفصیلات سامنے آئی تھیں۔

    یہ اسمارٹ فون 90 ہرٹز ڈسپلے، 5000 ایم ایے ایچ بیٹری، 256 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا اور اس میں فائیو جی سپورٹ سسٹم بھی شامل ہوگا جو کہ اس کے نام سے ہی ظاہر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وی 13 فائیو جی کی اسکرین 6.52 انچ ہوگی اور 48 میگا پکسل ٹرپل کیمرا سسٹم موجود ہوگااس کے ساتھ ہی رئیل می کے اس مِڈ رینج فون کی 5000 ایم اے ایچ بیٹری کی سپورٹ کے لیے 18 واٹ فاسٹ چارجر بھی دستیاب ہوگا وی 13 میں رئیل میں یو آئی 2.0 اور اینڈرائیڈ 11 سسٹم موجود ہوں گے۔

    پوسٹر میں وی 13 کے کچھ ڈیزائن کی تفصیلات کی تصدیق بھی کی گئی تھی جیسا کہ پنچ ہول فرنٹ کیمرا، تین لینزز سے لیس چوکور شکل کا مرکزی کیمرا اور ایک سائیڈ پر موجود فنگر پرنٹ سینسر شامل ہیں۔

    رئیل می وی 13 فائیو جی سیاہ اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہوگا اب رئیل می کی جو تصاویر لیک ہوئی ہیں وہ آفیشل پوسٹر سے ملتی جلتی ہیں-

    خیال رہے کہ چین میں 31 مارچ کو رئیل می کا جی ٹی نیو باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا اور اسی روز رئیل می کی دیگر نئی ڈیوائسز بھی متعارف کی جائیں گی۔

  • شرمین عبید چنائے نے پاکستان میں اقلیتوں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کروادیا

    شرمین عبید چنائے نے پاکستان میں اقلیتوں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کروادیا

    آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے پاکستان میں اقلیتوں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کروادیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شرمین عبید چنائے نے پاکستان مذہبی اقلیتوں کے لیے خصوصی ویب سائٹ لاؤنچ کردی انہوں نے اپنے اس پلیٹ فارم کا نام ’پرچم میں سفید‘ رکھا ہے۔

    اس پر اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری آزادانہ طور پر اپنے جذبات اور تجربے کو شیئر کرسکتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس حوالے سے شرمین عبید چنائے نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی چند تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ”جبری طور پر تبادلوں ، اغواء ، اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے مابین ، پاکستان کی اقلیتوں کو ابھی تک ایک مکمل جنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ’پرچم میں سفید‘ ویب سائٹ کے ساتھ ، ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں مذہبی امتیاز کا سامنا کرنے والے شہری ان معاملات پر اپنی آواز سننے کے قابل ہوں ، جو ان کے لئے اہم ہیں ، ان کے حقوق کی حفاظت اور ان کے فروغ ، ان کے خیالات اور خواہشات پر حقیقی طور پر غور کیا جائے –

    شرمین نے لکھا کہ مذکورہ ویب سائٹ ایک انٹرایکٹو ویب سائٹ ہے جس کا مقصد طلباء ، کارکنوں ، اور قانون سازوں کے لئے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ہے اوراس سے پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو درپیش مختلف مسائل کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں-

    انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل. یہ پلیٹ فارم دلچسپی رکھنے والوں کے لئے مفصل معلومات کا ذریعہ ہوگا اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی پھیلانے کا امکان ہوگا۔

  • ہمایوں سعید کورونا میں مبتلا صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو

    ہمایوں سعید کورونا میں مبتلا صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور داکار ہمایوں سعید کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے شکار ہونے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں پرائیڈ آف پرفارمنس اپنے نام کرنے والے اداکار ہمایوں سعید نے کورونا واےرس میں مبتلا پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کے لئے انھوں نے صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ہمایوں سعید نے صدر مملکت کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی اچھی صحت کے لیے دعا کی۔

    خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس مثبت آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر آگاہ کیا ان کے اس پیغام کے بعد ان کے لیے سوشل میڈیا پر جلد صحتیابی کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ’کریم‘ نے اپنی سپر ایپ میں کورونا ویکسینز کے حوالے سے نیا فیچرلانچ کردیا

    ’کریم‘ نے اپنی سپر ایپ میں کورونا ویکسینز کے حوالے سے نیا فیچرلانچ کردیا

    آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی معروف کمپنی ’کریم‘ نے اپنی سپر ایپ میں کوویڈ 19 کے حوالے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے-

    باغی ٹی وی : ’کریم‘ کی جانب سے ‘گیڈ ویکسینیٹڈ’ کے نام سے سپر ایپ کے اس فیچر کے ذریعے صارفین آسانی سے قریبی ویکسینیشن سینٹر پر کال کرکے آسانی سے ٹریفک اور پارکنگ کے تمام مسائل کے بغیر رائیڈ بک کراسکتے ہیں۔

    مزید برآں اس فیچر میں ویکسین کے لیے اہلیت، ملک بھر میں قائم کیے گئے تمام ویکسین سینٹرز کی لوکیشن اور ٹائمنگز بھی شامل ہیں۔

    فیس بک پر کریم کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم اس اہم وقت میں آپ کی مدد کے لیے پُرعزم ہیں۔

    پوسٹ میں کہا گیا کہ کریم ایپ کے ہوم پیج پر موجود ہمارا نیا فیچر ‘گیٹ ویکسینیٹڈ’ حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے تمام کویڈ-19 ویکسینیشن سینٹرز کی تفصیلات فراہم کرتا ہے اور آپ کو محفوط طریقے سے وہاں لے جاتا ہے۔

    مزید کہا گیا کہ یہ نوٹ کرلیں کہ آپ اس وقت کریم کی رائیڈ بُک کرائیں کہ آپ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہ ہوئی ہوں اور گزشتہ 14 روز میں کورونا سے متاثرہ فرد سے رابطےمیں نہ رہے ہوں۔

    پوسٹ میں کہا گیا کہ آپ کریم کی سخت حفاظتی پالیسیوں سے مستفید ہوں گے اور ویکسینیشن سینٹر کی پارکنگ میں ہجوم سے بچیں گے۔

    واضح رہے کہ یکم فروری کو چین سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی جس کے بعد 3 فروری سے کورونا کے خلاف صفِ اول میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا آغاز ہوا تھا۔

    ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے بعد 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 15 فروری سے ہوا تھا جبکہ ویکسینیشن کا عمل 10 مارچ سے شروع ہوا تھا۔

    بعد ازاں 26 مارچ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا۔

  • مچھلی اور آلو کے کٹلس بنانے کی ترکیب

    مچھلی اور آلو کے کٹلس بنانے کی ترکیب

    مچھلی اور آلو کے کٹلس

    وقت : 40سے 50منٹ

    تعداد : 15سے 17

    اجزائے ترکیبی(الف) مقدار
    مچھلی کے ٹکڑے (کوئی بھی سفید مچھلی) 350گرام
    آلو آدھا کلو
    ہر ا دھنیا (موٹا کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    سبز مرچیں (کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
    ہرا پیاز (کٹا ہوا) 2کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    خشک انار دانہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    خشک بریڈ کرمز آدھا کپ
    انڈے (پھینٹے ہوئے) 2عدد
    لیموں کا رس 1چائے کا چمچ

    اجزائے ترکیبی(ب) مقدار
    بریڈ کرمز 2کپ
    سادہ آٹا 1کپ
    انڈے(پھینٹے ہوئے) 2عدد
    تیل 3/4کپ

    سجاوٹ کے لئے
    ہرا دھنیا 1چھوٹی گٹھی
    لیموں کے قتلے 6سے 8عدد

    طریقہ کار :
    مچھلی کے ٹکڑوں کو پانی کی تھوڑی سے مقدار میں 6سے 8منٹ تک ابال لیں اب انہیں ٹھنڈا کرکے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اورہڈیاں علیحدہ کرلیں۔ آلوابال کر پیس لیں۔ اب اجزائے ترکیبی (الف) ایک باؤل میں ڈالیں اس میں مچھلی اور آلو ڈال کر نرمی سے مکس کریں۔ اب بیضوی شکل کے 50گرام تک کے کٹلس بنالیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اجزائے ترکیبی (ب) سے آٹا لے کر کٹلس کو لپیٹیں پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر بریڈ کرمز لگائیں۔ پین میں تیل گرم کریں اورکٹلس کو شیلو فرائی کرتے ہوئے گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔ اب کچن ٹشو پہ رکھ کر خشک کریں۔ سبز دھنیے اور لیموں کے قتلوں سے سجا کر املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اب کٹلس بنانے کے لئے سمندری اوردریائی مچھلی استعمال کرسکتے ہیں لیکن سمندری مچھلی زیادہ بہتر ہے۔