Baaghi TV

اسٹرنگز بینڈ کےٹوٹنےسے زیادہ مشکل کام کوئی اور نہیں ہوسکتا اسکے پیچھے کئی وجوہات ہوں گی فرحان سعید

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معورف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے معروف بینڈ اسٹرنگز کے ٹوٹنے پر کہا کہ بینڈ کے ٹوٹنے سے زیادہ مشکل کام کوئی اور نہیں ہوسکتا اس کے پیچھے کئی وجوہات ہوں گی۔

باغی ٹی وی : گلوکار فرحان سعید نے ’اسٹرنگز‘ کے ٹوٹنے پر انستاگرام اسٹوری میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں اس سے زیادہ مشکل کام کوئی اور نہیں ہے لیکن بینڈ کے ٹوٹنے کی کئی وجوہات ہوں گی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں فرحان سعید نے کہا کہ میں بس ’اسٹرنگز‘ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں آپ نے پاکستانی موسیقی کیلئے جو کیا وہ ناقابلِ فراموش رہے گا۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم اسٹرنگز کی جانب سے 1980 کی دہائی کے اختتامی سال کے دوران وجود میں نے والے بینڈ کو اچانک بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا اور فیصل کپاڈیا، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل کالج کے دنوں میں ہی دھوم مچانے والے اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہوا۔

33 سال بعد معروف پاکستانی میوزیکل بینڈ اسٹرنگزٹوٹ گیا

More posts