Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آمنہ الیاس بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئیں

    آمنہ الیاس بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئیں

    پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر آ چکی ہےاور ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 8.4فیصد رہی ہے۔جن میں معروف اور شوبز و سیاسی سماجی شخصیات بھی وائرس کا شکار ہو رہی ہیں جن میں اداکارہ و ماڈل آمنہ الیس بھی شامل ہیں-

    ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونےکی اطلاع سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری اور پوسٹ پر کے ذریعے دی۔

    انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔’میں ان تمام لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملے یا میرے قریب رہے وہ بھی ٹیسٹ کروا لیں۔

    انہوں نے اس حوالے سے ایک ویٰڈیو بھی پوسٹ کی اور کہاکہ میں ان تمام لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملے یا میرے قریب رہے وہ بھی ٹیسٹ کروا لیں خاص طور پر داور محمود اپنا ٹیسٹ ضرور کروا لیں-

    اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے اور ماسک پہننے کی اپیل کی-

    آمنہ الیاس کے لیے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے-

  • بھارتی اداکار کارتک آریان بھی کورونا وائرس کا شکار

    بھارتی اداکار کارتک آریان بھی کورونا وائرس کا شکار

    کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم اب بالی وڈ اداکار کارتک آریان بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی اور منوج باجپائی و دیگر شامل ہیں-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کارتک آریان نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں سے کہا ہے کہ وہ ان کی کورونا سے صحت یاب ہونے کی دعا کریں۔

    کارتک نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوزیٹیو کی علامت کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ کورونامثبت ہو گیا ہوں، دعا کرو۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں کارتک کو لکمے فیشن ویک کے دوران ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے ریمپ پر واک کرتے دیکھا گیا تھا۔


    کارتک ان دنوں فلم ‘بھول بھلیاں 2’ کی شوٹنگ کر رہے تھے اور اب قوی امکان ہے کہ فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہو گی کارتک آریان کے آئندہ بالی وڈ پروجیکٹس میں دھماکا، بھول بھلیاں 2 ، دوستانہ 2 اور سونو کے ٹیٹو کی سویٹی 2 جیسی فلمیں ہیں۔

    رنبیر کپورعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے

  • شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ایشوریہ رائے کا کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ایشوریہ رائے کا کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    بالی وڈ سُپر اسٹارایشوریا رائے کی جانب سے شاہ رخ خان کی بلاگ بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی :فلم’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ہدایت کاری کرن جوہر نے دی تھی اور اس میں اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیے تھے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کاجول والے کردار کی آفر پہلے کرشمہ کپور، ٹوئنکل کھنہ اور ایشوریا رائے کو دی گئی تھی۔

    گزشتہ روز اپنی سالگرہ کے موقع پر ’یش راج فلمز‘ کے آفیشل میڈیا ہینڈل سے بات کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے کہا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ٹینا کا کردار ادا کرکے بہت بڑا خطرہ مول لیا تھا کیوںکہ وہ ایک بولڈ کردار تھا۔

    سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے بھی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ٹینا ملہوترا کے کردار کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت میرا مقابلہ انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں کے ساتھ ہوتا تھا ایسے میں یہ کردار ادا کرنا میرے لیے خطرے سے خالی نہیں تھا، اس کردار کی وجہ سے مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا اور میرے لیے یہ خودکشی کے مترادف ہوتا۔

    ایشوریا رائے نے مزید کہا لوگ مجھے طعنہ دیتے کہ دیکھو یہ فلموں میں بھی آکر وہی کچھ کررہی ہے جو ماڈلنگ میں کرتی رہی ہے اور اس وقت میں ایسا کوئی خطرہ نہیں لینا چاہتی تھی کیوںکہ میں نے صرف 3 فلمیں ہی کر رکھی تھیں اور میں نے اپنے ہدایتکاروں کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا تھا۔

  • میکال ذوالفقار دوسری شادی کب کریں گے؟

    میکال ذوالفقار دوسری شادی کب کریں گے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار میکال ذوالفقار نے شادی کے متعلق بات کی کہ وہ کب دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھیں گے-

    باغی ٹی وی :اداکار میکال ذوالفقار حال ہی میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مارننگ شو’ گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شریک ہوئے دوران شو گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے فنی کیرئیر سے لے کر اپنی نجی زندگی کے بارے کھل کر بات کی-

    طلاق کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ بعض اوقات دوسرے لوگوں کو لگتا ہے کہ فلاں افراد کے درمیان اچھے تعلقات ہیں مگر درحقیقت ان کے تعلقات بہتر نہیں ہوتے۔

    انہوں نے طلاق کے معاملے پر زیادہ وضاحت کرنے سے گریز کیا اور ساتھ دینے پر بیٹیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    میکال ذوالفقار نے بتایا کہ ان کی بڑی بیٹی کی عمر 9 جب کہ چھوٹی بیٹی کی عمر 7 برس ہے اور وہ ان کے انتہائی قریب ہیں اور وہ ان کے ساتھ بچے بن کر وقت گزارتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں ایک سے زائد خواتین سے تعلقات رکھنے کے کرداروں میں ان کا کوئی قصور نہیں، وہ ڈراما سازوں کا کارنامہ ہوتا ہے۔

    طلاق کے بعد تاحال دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میکال ذوالفقار نے بتایا کہ انہوں نے فی الحال دوسری شادی سے متعلق نہیں سوچا اور اس وقت ان کی زندگی میں دوسری ترجیحات ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان سے شادی کے لیے بعض لڑکیوں نے ان سے اظہار بھی کیا ہوگا لیکن فی الحال شادی کرنا ان کی ترجیح نہیں ہے۔

    میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ تاہم اگر قسمت میں لکھا ہوگا تو جب ان کی شادی ہونی ہوگی تو وہ کرلیں گے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ چوں کہ اب ان کے بچے بھی ہیں، اس لیے انہیں مستقبل میں جو بھی فیصلہ کرنا پڑا وہ انہیں نظر میں رکھ کر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ میکال ذوالفقار نے 2012 میں سارہ بھٹی سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    گوری رنگت کی وجہ سےخود کو کئی کرداروں کے لیے ناموزوں محسوس کرتا ہوں میکال ذوالفقار

  • کبریٰ خان نے وزیراعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ٹوئٹر سے ان فالو کیوں کیا؟

    کبریٰ خان نے وزیراعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ٹوئٹر سے ان فالو کیوں کیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ کبریٰ خان نے بتادیا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو کیوں ان فالو کیا-

    باغی ٹی وی : نامعلوم افراد، ویلکم ٹو کراچی، جوانی پھر نہیں آنی 2 اور پرواز ہے جنون‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی کبریٰ خان اے آر وائے کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اداکار واسع چوہدری کے سوالات کے کھل کر جواب دیئے-

    ایک سوال کے جواب میں کبریٰ خان نے بتایا کہ وہ ٹوئٹر پر اتنی زیادہ متحرک نہیں ہیں اور انہوں نے وہاں صرف چار افراد یعنی اقرار الحسن، واسع چوہدری، فہد مصطفیٰ اور گوہر رشید کو فالو کر رکھا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے کچھ زیادہ لوگوں فالو کیا تھا پھر انہوں نے ایسے افراد کی تعداد 6 تک محدود کی لیکن پھر انہوں نے مزید دو افراد یعنی وزیر اعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو بھی ان فالو کردیا۔

    کبریٰ خان کے مطابق عمران خان اور حمزہ علی عباسی بہت زیادہ سیاسی بن گئے تھے اور ان کے اکاؤنٹس پر صرف سیاسی باتیں ہونے لگی تھیں، جس وجہ سے انہوں نے انہیں ان فالو کردیا۔

    کبریٰ خان کے مطابق حمزہ علی عباسی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگے تھے اور ان کی ٹوئٹس زیادہ تر سیاسی ہوتی تھیں۔

    انہوں نے اقرار الحسن کو فالو کرنے سے متعلق بتایا کہ وہ ان کے بھائی بنے ہوئے ہیں، اس لیے وہ انہیں فالو کرتی ہیں اور یہ کہ وہ ایسی معلومات دیتے ہیں کہ فلاں گلی یا شہر میں کیا ہو رہا ہے۔

    کبریٰ خان نے شوبز میں اقربا پروری پر بحث کوفضول کیوں قرار دیا؟

  • بینکر بننا چاہتی تھی قسمت نے اداکارہ بنا دیا     پرینیتی چوپڑا

    بینکر بننا چاہتی تھی قسمت نے اداکارہ بنا دیا پرینیتی چوپڑا

    بالی وڈ معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑاکا کہنا ہے کہ وہ بینکر بننا چاہتی تھیں مگر انہیں نوکری نہیں ملی تو وہ ممبئی آگئیں۔

    باغی ٹی وی : پرینیتی کا 2012 کا یہ انٹرویو اب ایک مرتبہ پھر سے منظر عام پر آیا ہے اور خوب وائرل بھی ہو رہا ہے انٹرویو میں پرینیتی سے جب سوال کیا گیا کہ کیا پریانکا چوپڑا ان کی ‘رول ماڈل ‘ ہیں تو اس پر انہوں نے کہاکہ ‘میرا کوئی رول ماڈل نہیں ہے دراصل کوئی بھی اداکارہ میری رول ماڈل نہیں ہے’

    اس میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس پیشے میں آپ کا مقصد کسی دوسرے شخص کی طرح کیریئر بنانا نہیں ہے انسان مختلف چیزوں کے لیے مختلف لوگوں سے متاثر ہو سکتا ہے ہاں جب مجھے کچھ کرنا ہوتا ہے تو میں ان کو فون کرتی ہوں اور وہ ہمیشہ میری مدد کرتی ہیں۔

    پرینیتی نے وائر ل انٹرویو میں بتایا کہ وہ بینکر بننا چاہتی تھیں اور اس کے لیے انہوں نے لندن سے تعلیم بھی حاصل کی لیکن جب نوکری نہیں ملی تو ممبئی آنے کا فیصلہ کرلیا تھاپرینیتی کےمطابق وہ ممبئی بھی اس لیے آئیں کیونکہ دہلی کا ٹکٹ مہنگا تھا۔

    اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی فلم ‘سائنا’ 26 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے حال ہی میں ان کی فلم ‘سندیپ اور پنکی فرار’ بھی ریلیز ہوئی ہے جس میں پرینیتی کے علاوہ ارجن کپور بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

    پرینیتی نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لیڈیز بمقابلہ رکی بہل’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور ابتدائی طور پر ان کا تعارف بھارت میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن کے طور پر ہوا تھا۔

  • بھارتی پروڈیوسر و رائٹرساگر سرحدی 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    بھارتی پروڈیوسر و رائٹرساگر سرحدی 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    ممبئی: ‘دیوانہ’ اور ‘کہو نہ پیار ہے’ جیسی بلاک بسٹر فلموں کے مصنف ساگر سرحدی 88 سال کی عمر میں بھارت کے شہر ممبئی میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : باغی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساگر سرحدی کا پورا نام ‘گنگا ساگر تلوار تھا’ اور وہ 11 مئی 1933 کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے لیکن تقسیم کے بعد انہوں نے بھارت میں قیام کو ترجیح دی۔

    ایبٹ آباد چونکہ شمال مغربی سرحدی صوبہ (موجودہ خیبرپختونخوا) کا شہر تھا اس لیے وہ اپنے نام کے ساتھ سرحدی لگاتے تھے اور اسی نام سے بالی وڈ میں جانے جاتے تھے۔

    ساگر سرحدی خاص طور پر اردو افسانے، اسکرین پلے اور ڈائیلاگ رائٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل انہیں دل کے عارضے کی وجہ سے ممبئی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ آج چل بسے۔

    ساگر سرحدی نے 1976 میں امیتابھ بچن اور راکھی کی فلم فلم ‘کبھی کبھی’ سے شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے سمیتا پٹیل اور نصیرالدین شاہ کی اسٹارر فلم ‘بازار’ کی ہدایتکاری کی تھی۔

    ساگر سرحدی فاروق شیخ ، نصیرالدین شاہ اور شبانہ اعظمی کی 1984 میں بننے والی فلم ‘لوری’ کے پروڈیوسر رہ چکے ہیں۔

    وہ ہریتک روشن اور امیشا پٹیل کی مشہور زمانہ فلم ‘کہو نہیں پیار ہے’ کے اسکرین رائٹر بھی تھے جب کہ شاہ رخ خان کی فلم ‘دیوانہ’ کا اسکرپٹ بھی سرحدی نے لکھا تھا جبکہ انہوں نے فلم سلسلہ بھی تحریر کی-

  • گوری رنگت کی وجہ سےخود کو کئی کرداروں کے لیے ناموزوں محسوس کرتا ہوں    میکال ذوالفقار

    گوری رنگت کی وجہ سےخود کو کئی کرداروں کے لیے ناموزوں محسوس کرتا ہوں میکال ذوالفقار

    پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گوری رنگت کی وجہ سے وہ خود کو کئی کرداروں کے لیے ناموزوں محسوس کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکار میکال ذوالفقار حال ہی میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مارننگ شو’ گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شریک ہوئے دوران شو گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق برطانوی ریاست انگلینڈ سے تھا جس وجہ سے ان کی رنگت کافی گوری ہے اور وہ انگریزوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے دیگر بہن اور بھائیوں کی رنگت ان سے مختلف ہے اور وہ قدرے پاکستانی و ایشیائی دکھائی دیتے ہیں۔

    میکال نے اعتراف کیا کہ اپنی گوری رنگت کی وجہ سے وہ خود کو کئی کرداروں کے لیے ناموزوں محسوس کرتے ہیں مگر ایسی شکایت کبھی کسی ہدایت کار، پروڈیوسر، ساتھی اداکار یا مداحوں نے نہیں کی لیکن بعض اوقات انہیں ذاتی طور پر محسوس ہوتا کہ فلاں کردارکے لیے ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو بہتر تھا۔

    میکال ذوالفقار کے مطابق چوںکہ ان کی تعلیم انگلینڈ میں بھی ہوئی تھی اس لیے انہیں کیریئر کے آغاز میں اردو بولنے اور سمجھنے میں مسئلہ ہوا لیکن اب اردو زبان پر ان کی کافی دسترس ہے۔

    انہوں نے ایک مثال دی کہ برطانیہ یا مغرب میں پیار کو صرف ایک ہی لفظ (love) سے پہچانا جاتا ہے مگر اردو زبان میں اور پاکستان مں اس کے درجے ہوتے ہیں جیسے پیار کے بعد محبت پھر عشق اور آگے چل کر جنون بھی آجاتا ہے مگر انگریزی میں اسے صرف ’لو(love)‘ ہی کہتے ہیں۔

  • کبریٰ خان نے شوبز میں اقربا پروری پر بحث کوفضول  کیوں قرار دیا؟

    کبریٰ خان نے شوبز میں اقربا پروری پر بحث کوفضول کیوں قرار دیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ جب سے دنیا شروع ہوئی ہے اور جب سے انڈسٹریز کی ایجاد ہوئی ہے، تب سے اقربا پروری چلتی آ رہی ہے اور اس پر بحث کرنا فضول ہے۔

    باغی ٹی وی :’نامعلوم افراد، ویلکم ٹو کراچی، جوانی پھر نہیں آنی 2 اور پرواز ہے جنون‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی کبریٰ خان اے آر وائے کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اداکار واسع چوہدری کے سوالات کے کھل کر جواب دیئے-

    پروگرام میں کبریٰ خان کو جب بتایا گیا کہ انسٹاگرام پر ان کے 18 لاکھ فالوورز ہیں اور وہ بہت زیادہ ہیں تو اداکارہ نے میزبان واسع چوہدری کو کہا کہ شاید انہوں نے دوسرے لوگوں کے فالوورز نہیں دیکھے۔

    کبریٰ خان نے مزید کہا کہ اگرچہ ان کے فالوورز زیادہ نہیں لیکن ان کے فالوورز مخلص ہیں، انہوں نے فالوورز کو نہ تو خریدا ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی سے تعلقات رکھ کر انہیں بڑھایا۔

    کبریٰ خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر نہ صرف فالوورز خریدے جاتے ہیں بلکہ بعض لوگ فالوورز بڑھانے کے لیے تعلقات بھی استوار کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے مثال دی کہ امریکی اسٹار کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے تعلقات استوار کرکے اپنے فالوورز بڑھائے اور ایسے لوگوں کے اگرچہ حقیقی تعلقات ہوتے ہیں مگر وہ سوشل میڈیا پر انہیں زیادہ بولڈ انداز میں دکھا کر لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

    کبریٰ خان نے بتایا کہ انگلینڈ میں پیدائش اور لندن میں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے ابتدائی طور پر انہیں اردو بولنے میں مشکل پیش آئی اور اب بھی ان کی اردو مکمل طرح ٹھیک نہیں۔

    ’اقربا پروری‘ پر بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے بتایا کہ جب سے دنیا شروع ہوئی ہے اور جب سے انڈسٹریز کی ایجاد ہوئی ہے، تب سے اقربا پروری چلتی آ رہی ہے اور اس پر بحث کرنا فضول ہے۔

    کبریٰ کے مطابق شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جن کا تعلق شوبز خاندان سے نہیں ہے اور بہت سارے شوبز خاندان کے اداکار اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

  • لوگوں کی نفرت کی کوئی پرواہ نہیں ثنا فخر کا ناقدین کو جواب

    لوگوں کی نفرت کی کوئی پرواہ نہیں ثنا فخر کا ناقدین کو جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل واداکارہ ثنا فخرایک بارپھرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

    باغی ٹی وی : کچھ عرصہ اداکارہ و ماڈل ثنا فخرنے اپنے شوہرکے ساتھ اپ لوڈ کی گئی ایک تصویر پرمداحوں کی تنقید کا سامنا کیا تھا تاہم اب ایک بار پھراپنی انسٹاگرام پر شئیر کی گئی بولڈ ویٰڈیو پرانہیں تنقید کا سامنا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک چھوٹا سا کلپ شیئرکیا اورلکھا کہ آپ کا جسم آپ کی چیز، چاہے آپ لمبے، دبلے، چھوٹے یا جیسے بھی ہو خوب صورت ہو۔

    اداکارہ نے کہا کہ آپ جیسے بھی ہیں، خوشی سے خود کو قبول کیجیئے، خود کو مانیئے، تاکہ کوئی اور آپ کے بارے میں کچھ نہ کہہ سکے۔ آپ جیسے بھی ہیں بہت خوبصورت ہیں۔

    تاہم اس ویڈیو پر ثنا فخرکومداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ دوپٹے کو ٹانگوں پرباندھ لینا تھا، تو کسی نے کہا کہ ثنا نے بھی متھیرا والا کام شروع کردیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ لگتا ہے ہم لندن میں رہتے ہیں۔

    جبکہ ایک صارف نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائکہ اروڑا اور نورا فتیحی بننے کی کوشش-

    جبکہ اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اس ویڈیو پر تعریفی کمنٹ کیا جس پرثنا فخر نے نادیہ حسین سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ ہی ناقدین کو جواب دیا کہا کہ لوگوں کا کام ہے نفرت کرنا لیکن یہاں پرواہ کسے ہیں-