Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستانی سائنسدانوں نے بھنگ کے پودے سے بنے دھاگے سے جراثیم کش جینز تیار کر لی

    پاکستانی سائنسدانوں نے بھنگ کے پودے سے بنے دھاگے سے جراثیم کش جینز تیار کر لی

    فیصل آباد :زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے بھنگ کے پودے سے دھاگا بنا کر جراثیم کش جینز تیار کر لی ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جینز کی تیاری سے پاکستانی برآمدکنند گان کو بیرون ملک سے بھنگ کے ریشے سے تیار دھاگا درآمد کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی اور قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسد فاروق نے بھنگ کے پودے سے وہ دھاگا تیار کیا ہے جو آج کل بین الاقوامی سطح پر جینز کی تیاری میں استعمال ہو رہا ہے 80فیصد سوتی دھاگے کے ساتھ 20 فیصد بھنگ کے دھاگے سے تیار ہونے والی جینز جراثیم کش اور ماحول دوست ہونے کی وجہ سے مقبول ہو رہی ہے۔

    بھنگ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ قدرتی طور پر اینٹی بیکٹریل صلاحیت رکھتا ہے اور جب اس کے دھاگے سے تیار جینز کو پہنا جاتا ہے تو جلد پر جراثیم اس طرح سے پیدا نہیں ہوتے جیسے دوسرےکپڑے پر ہوتے ہیں۔

    ڈاکٹر اسد فاروق کہتے ہیں کہ ٹیکسٹائل مالکان جینز کی تیاری کے لیے صنعتی بھنگ کا دھاگا بیرون ملک سے درآمد کرتے تھے، مقامی سطح پر دھاگے کی تیاری سے ناصرف قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے بلکہ کمایا بھی جا سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسد فاروق کے مطابق بھنگ کے دھاگے سے تیار کی جانے والی جینز کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے، پاکستان اگر اس پراڈکٹ کو مینوفیکچرکر لے اور اس کو انفرادی طور پر تیار کرنے کے قابل ہو جائے توبہت زیادہ غیر ملکی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر صنعتی بھنگ سے تیار ملبوسات کی منڈی 25 بلین ڈالر مالیت کی ہے، اگر فوری طور پر صنعتی بھنگ کی کاشت میں اضافہ کر کے ضرورت کا دھاگا مقامی طور پر ہی تیار کیا جائے تو پاکستانی ملبوسات کی برآمدات میں اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

  • میرے والد نے مجھے سکھایا کہ تمام مذاہب ایک ہی خدا کی طرف جاتے ہیں   پریانکا چوپڑا

    میرے والد نے مجھے سکھایا کہ تمام مذاہب ایک ہی خدا کی طرف جاتے ہیں پریانکا چوپڑا

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے سنسنی خیز انٹرویو کے بعد اب امریکن ٹاک شومیزبان اوپرا ونفرے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے انٹرویو کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ پریانکا چوپڑا جو اکثر فخریہ طور پر خود کو ‘گلوبل سٹیزن’ کہتی ہیں، انہوں نے اوپرا ونفرے کے شو ‘سپر سول’ میں شرکت کی جس کا ایک پرومو وائرل ہوگیا ہے جس میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارت میں ہونے والی اپنی سیکولر پرورش اور مذہبی نظریات سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

    ایک منٹ اور 56 سیکنڈ طویل اس پرومو میں پریانکا چوپڑا یہ گفتگو کر رہی ہیں کہ اپنی پوری زندگی میں وہ کس طرح عیسائیت، اسلام اور ہندو مذہب جیسے مختلف مذاہب سے جڑی رہیں۔

    پریانکا چوپڑا اس شو میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی آپ ‘ان فنشڈ’ کی پروموشن کے لیے گئی تھیں۔

    لگ بھگ 2 منٹ کے دورانیے پر مشتمل پرومو میں اوپرا ونفرے نے پریانکا چوپڑا سے پوچھا کہ کیا ان کی ‘روحانی بنیاد’ ہے۔

    جس کا جواب دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ’ میرا خیال ہے کہ میں اس تحربے سے گزری ہوں، آپ ٹھیک کہتی ہیں، جس ملک میں، میں رہی وہاں بھی کافی مذاہب ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘میں کانوینٹ اسکول میں پلی بڑھی، اس لیے میں عیسائیت سے آگاہ تھی جب کہ میرے والد مسجد جایا کرتے تھے اس لیے میں اسلام کے بارے بھی بہت بہتر جانتی ہوں۔

    پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ہندو خاندان اور ہندو ہونے کے ناطے میں نے ہندو رسم ورواج اور تعلیمات کے تحت خود کو ڈھال لیا-

    اداکارہ نے کہا کہ روحانیت، بھارت کا اتنا بڑا حصہ ہے کہ آپ اسے نظرانداز نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے والد کی تعلیمات پر یقین رکھتی ہیں جنہوں نے یہ سکھایا کہ تمام مذاہب ایک ہی خدا کی طرف جاتے ہیں۔

    پریانکا نے بتایا کہ میں ہندو ہوں میرے گھر میں ایک مندر ہے میں جو ہوسکتا ہے وہ کرتی ہوں لیکن سچ یہ ہے کہ مجھے یقین ہے جو اعلیٰ طاقت ہے وہ ہر جگہ موجود ہے اور میں اس پر یقین رکھتی ہوں۔

  • واٹس ایپ اورانسٹاگرام کی سروس میں بندش کے حوالے سے فیس بک کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    واٹس ایپ اورانسٹاگرام کی سروس میں بندش کے حوالے سے فیس بک کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    دو روز قبل 10 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین کو واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا جو کہ بعد میں مسئلہ حل کر دیا گیا تھا تاہم ایسا کیوں ہوا اس حوالے سے فیس بک نے اب وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی اس تکنیکی مسئلے کو حل کر چکی ہے جس کے باعث لاکھوں واٹس ایپ اور انسٹاگرام صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    زیر غور تکنیکی مسئلے کے باعث کمپنی کی آن لائن پیغامات کی خدمات واٹس ایپ اور میسنجر متاثر ہوئی تھی جس کے باعث #whatsappoutage ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا۔

    ڈاؤن ڈی ٹیکٹر ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 20 ہزار واٹس ایپ اور 10 لاکھ انسٹاگرام صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس میں مسائل کی پوسٹ کی گئیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل واٹس ایپ اور انسٹاگرام صارفین سمیت فیس بک کے مسینجر صارفین کی جانب سے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھی اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرکے سروس بحالی کا بتایا گیا اور کہا کہ سروس کی معطلی 45 منٹ تک برداشت کرنے کا شکریہ لیکن اب سروس بحال کردی گئی ہے۔

  • مویشیوں کو ماحول دوست بنانے کے لئے چارے میں تھوڑی سی سمندری گھاس شامل کر دیں   تحقیق

    مویشیوں کو ماحول دوست بنانے کے لئے چارے میں تھوڑی سی سمندری گھاس شامل کر دیں تحقیق

    امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مویشیوں کو ماحول دوست بنانا ہے تو ان کی خوراک میں تھوڑی سی مقدار سمندری گھاس کی شامل کر یں-

    باغی ٹی وی : آن لائن ریسرچ جرنل ’’پی ایل او ایس ون‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ گائے بھینسوں کے چارے میں سمندری گھاس کی تھوڑی سی مقدار شامل کردی جائے تو ان سے میتھین گیس کے اخراج میں 82 فیصد تک کمی ہوجاتی ہے۔

    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس (یو سی ڈی) میں کی گئی اس تحقیق کے دوران 21 پالتو گایوں کے روزانہ چارے میں سرخ سمندری گھاس (Asparagopsis taxiformis) کی تھوڑی سی مقدار شامل کی گئی سرخ سمندری گھاس کی یہی قسم پاکستانی ساحلی پٹی پر بھی بکثرت پائی جاتی ہے۔

    اس کے بعد خصوصی آلات کے ذریعے دن میں چار مرتبہ ان کی ڈکاروں سے خارج ہونے والی میتھین گیس کی مقدار معلوم کی گئی۔

    پانچ ماہ تک جاری رہنے والے ان تجربات سے معلوم ہوا کہ جن گایوں نے معمول کے چارے کے ساتھ روزانہ صرف 80 گرام سرخ سمندری گھاس کھائی تھی، ان کی ڈکاروں سے میتھین کا اخراج 82 فیصد تک کم ہوا تھا جبکہ ان سے حاصل ہونے والے دودھ اور گوشت کے ذائقے اور غذائیت پر بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ سرخ سمندری گھاس کے اجزاء، مویشیوں کے معدے میں ان خامروں کو کام کرنے سے روکتے ہیں جو میتھین کے اخراج کی وجہ بنتے ہیں۔

    قبل ازیں یہی تحقیق امریکی اور آسٹریلوی سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر کی تھی تاہم اس کا دورانیہ صرف 15 دن رہا تھا موجودہ تحقیق میں یہ مدت بڑھا کر 5 ماہ کرتے ہوئے سرخ سمندری گھاس کے طویل مدتی اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    اگرچہ فضا میں میتھین کا اخراج کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نسبت 25 گنا زیادہ حرارت جذب کرتی ہے۔

    یعنی فضا میں ایک ٹن میتھین سے ماحول کے درجہ حرارت میں ہونے والا اضافہ اتنا ہوتا ہے کہ جیسے 25 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ فضا میں شامل کردی گئی ہو۔

    بعض تحقیقات میں 20 سالہ اثرات کی بنیاد پر یہاں تک کہا گیا ہے کہ میتھین گیس میں ماحول کو گرمانے کی صلاحیت، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں 84 گنا زیادہ ہے۔

    فضائی میتھین کے حالیہ اضافے میں انسانی سرگرمیوں کا کردار سب سے نمایاں ہے جس کا 37 فیصد حصہ پالتو مویشیوں، بالخصوص گائے بھینسوں کی ڈکاروں اور ریاح سے فضا میں شامل ہوتا ہے۔

    یہ تجربات اگرچہ امید افزا ہیں لیکن سرخ سمندری گھاس کی بڑے پیمانے پر کاشت اور دور دراز مقامات تک محفوظ منتقلی جیسے امور پر اب بھی کام ہونا باقی ہے۔ اگلے مرحلے میں ان ہی نکات پر تحقیق کی جائے گی۔

  • شاہ رخ اورا جے دیوگن کی ویڈٰیو پر سوشل میڈٰیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

    شاہ رخ اورا جے دیوگن کی ویڈٰیو پر سوشل میڈٰیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

    بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور سُپراسٹار اجے دیوگن کے ایک فریم میں آنے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کبھی بالی ووڈ فلم میں ایک فریم میں نہیں آسکے، البتہ شاہ رخ خان کی فلم ’کال‘ کے لیے اجے دیوگن نے ولن کا کردار نبھایا، جبکہ شاہ رخ خان خود اس فلم کے ٹائٹل سانگ میں نظر آئے۔


    تاہم اب حال ہی میں ایک کمپنی کی جانب سے دونوں کو ایک اشتہار میں ایک ساتھ لایا گیا اور یہ اشتہار بھارت میں نہیں بلکہ برطانیہ میں بنایا گیا۔


    اس اشتہار کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر صارفین نے کاجول کی تصاویر کا بھی خوب استعمال کیا اور دلچسپ میمز بنائیں-
    https://twitter.com/TujheKyaKarna/status/1373173235014057984?s=20


    خیال رہے کہ کاجول اجے دیوگن کی اہلیہ ہیں جبکہ بالی ووڈ نڈسٹری میں ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ جوڑی کافی مقبول ہوئی تھی۔

  • عمران خان کورونا سے بھی اُسی طرح لڑیں گے جیسے ملک میں کرپشن کے خلاف لڑرہے ہیں   حریم شاہ

    عمران خان کورونا سے بھی اُسی طرح لڑیں گے جیسے ملک میں کرپشن کے خلاف لڑرہے ہیں حریم شاہ

    پاکستان کی ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے بہادر لیڈر عمران خان کورونا وائرس سے بھی اُسی طرح لڑیں گے جیسے ملک میں کرپشن کے خلاف لڑرہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے زیراعظم کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی ۔ بعد ازاں وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    حریم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مجھے بہت افسوس ہوا ہے۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ انشاءاللّٰہ! ہمارے بہادر لیڈر عمران خان کورونا وائرس سے بھی اُسی طرح لڑیں گے جیسے ملک میں کرپشن کے خلاف لڑرہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ عمران خان کو ہمت دے اور جلد از جلد شفا عطا کرے خان صاحب مجھ سمیت پوری قوم کی دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

    ٹک ٹاک اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ جس بہادری کے ساتھ آپ ملک کی ترقی کے لیے جنگ لڑرہے ہو، اُسی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عالمی وبا کورونا وائرس کو بھی شکست دیں۔

    نور بخاری کی عوام سے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے لئے دعاؤں کی اپیل

  • مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو

    مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو

    پاکستانی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس کا شکار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہاں کسی کا بھی مدافعتی نظام اتنا مضبوط نہیں اور کورونا وبا کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا۔


    مہوش حیات نے مزید کہا ہم اپنے وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں جب کہ ہمیں بھی چوکس رہنے اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

    فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے دی۔

    نور بخاری کی عوام سے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے لئے دعاؤں کی اپیل

  • پاکستانی قوم عالمی سطح پر گونگی بہری کیوں؟

    پاکستانی قوم عالمی سطح پر گونگی بہری کیوں؟

    سائنس و ٹیکنالوجی کےنام پر پاکستانی بچوں کو غیر ملکی زبان میں تعلیم دے کر گونگا بہرہ بنانے والے اداروں سے پوچھاجائے کہ انہوں نے کتنے سائنسدان پیدا کئے ہیں؟

    بین الاقوامی زبان میں تعلیم دینے کا ڈھونگ رچا کر والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر کنگال کرنے والے مہنگے ترین تعلیمی اداروں کے مالکان کا احتساب کر کے پوچھا جائے کہ ان کے اداروں کے فارغ التحصیل کتنے بین الاقوامی اداروں میں اعلی ملازمت پر فائز ہیں؟ ہماری تحقیق کے مطابق لمز کے گریجویٹ امریکہ میں انگریزی کے ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں ۔اردو تو خیر ان کو اتی ہی نہیں ۔انگریزوں کے ملک میں انگریزی کا ٹیسٹ بھی پاس نہ کرسکیں۔۔

    ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ پاکستان کے انتہائی اعلیٰ انگریزی تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل امریکہ و برطانیہ میں درجہ چہارم سے بھی کم تر کی ملازمت کر رہےہیں۔۔لیکن پاکستان آ کر یہی لوگ افسر بن کر ملک کے انتظامات سنبھال لیں گے۔ان انگریزی میڈیم اداروں ہی کی وجہ سے پاکستان بدانتظامی’ بدعنوانی’ رشوت ستانی ‘ دو نمبری ‘ جعلسازی میں صف اول پر ہے!

    اس سب کا حل یہی ہے کہ اس قوم کو ‘ قوم بنانے کے لئے یہاں ہر سطح زندگی پر اردو کو نافذ کردیا جائے۔ ورنہ آنے والے وقتوں میں پاکستان امریکہ و برطانیہ میں درجہ چہارم کی ملازمت بھی حاصل نہ کرسکییں گے۔! کیونکہ غیر ملکی زبان میں تعلیم بچے کی فطری صلاحیتوں کو کچل دیتی ہے ! جس ملک کی ابادی دس لاکھ ہے وہ بھی اپنا سارا نظام آپنی زبان میں چلا رہا ہے پاکستان توخیر دنیا کی ساتویں جوہری قوت ہے۔۔پھر پاکستانی’ قوم عالمی سطح پر گونگی بہری کیوں؟-

    فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

  • نور بخاری کی عوام سے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے لئے دعاؤں کی اپیل

    نور بخاری کی عوام سے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے لئے دعاؤں کی اپیل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و میزبان نور بخاری نے عوام سے کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے لئے میزبان نور بخاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

    نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی۔

    سابقہ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم ہمارے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔

    اس کے علاوہ نور بخاری نے اپنی والدہ کی تصویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جس میں وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں۔

    نور بخاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللّٰہ! میری امّی نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ آپ بھی اپنے والدین کا خیال رکھیں اور اپنے گھروں میں موجود 60 سال سے زائد عُمر کے افراد کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

    فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے دی۔

  • اداکارہ سنیتا مارشل اور احمد حسن کے بچے کس مذہب کے پیروکار ہیں؟

    اداکارہ سنیتا مارشل اور احمد حسن کے بچے کس مذہب کے پیروکار ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکار حسن احمد اور ان کی اہلیہ اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنے بچوں کے مذہب سے متعلق بتایا۔

    باغی ٹی وی : اداکار حسن احمد اور سنیتا مارشل 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اداکار جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔

    اداکار حسن احمد حال ہی میں اپنی اہلیہ سنیتا مارشل کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ٹائم آؤ ٹ ود احسن خان میں جلوہ گر ہوئے جس میں اداکار جوڑی نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی-

    اداکارہ سنیتا مارشل کا تعلق کرسچنمذہب سے ہے جبکہ اداکار احمد حسن مسلمان فیملی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم بچوں کے حوالے سے سنیتا کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں بچے مکمل طور پر مسلمان ہیں۔

    سنیتا مارشل کے مطابق حسن سے تعلق کے پہلے روز ہی ہم نے فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے بچے مکمل طور پر مسلمان ہوں گے۔

    سنیتا کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھر میں کوئی تقریب کرسمس یا میرے پیرنٹس کے گھر ڈنر ہو تو میرے بچے ان تقریبات میں شرکت ضرور کرتے ہیں لیکن چرچ نہیں جاتے تاہم کرسمس ٹری لگاتے ہیں-

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔