فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں شروع
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس شروع ہو چکا ہے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کررہے ہیں-
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور جی ایم مارکیٹنگ بھی اجلاس میں شریک ہیں-
فرسٹ بورڈز کے تمام سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں-
سلمان نصیر نے بتایا کہ اجلاس میں فرسٹ بورڈز کے سربراہان کو پی سی بی کے آئین 2019 ، کلب رجسٹریشن کے عمل اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی-
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرفواد عالم نے اپنے کرکٹ کے سفرمیں بہترین پرفارمنس دینے کے بعد اپنی قسمت اداکاری کے میدان میں بھی آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
باغی ٹی وی : فواد عالم نے ایک لمبے عرصے کے بعد حال ہی میں قومی ٹیم کوجوائن کیا اورشاندارپرفارمنس دی تو مداحوں سمیت انٹرنیشنل کرکٹرزسے ایک بار پھرداد بھی سمیٹی اورانٹرنیشنل میڈیا میں خبروں کی زینت بھی بنے۔
تاہم اب کھلاڑی اپنے مداحوں کو کرکٹ کے میدان کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی اداکاری کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے-
فواد عالم ایک ویب سیریز کا حصہ بننے جارہے ہیں جس کا نام ’خودکش محبت‘ ہے جو کہ اردوفلکس پردکھائی جائے گی۔ ویب سیریز کے جاری کردہ پوسٹر میں فواد عالم کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سرا رہا ہے-
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی پولیس نے عدالت کے حکم پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت آئے روز اپنے بیانات کی وجہ سے کسی نہ کسی تنازع کا شکار اور تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں جبکہ ان پر ممبئی عدالت کی جانب سے قابل گرفتاری وارنٹ جاری کئے جا چکے ہیں تاہم اب ممبئی پولیس نے اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت میں مصنف نے درخواست دائر کی جس میں کنگنا رناوت پر کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ کنگنا نے بغیر پوچھے ان کی لکھی گئی کتاب کی کہانی کا کچھ حصہ بغیر پوچھے استعمال کیا ہے۔
مصنف کی درخواست پر عدالت نے ممبئی پولیس کو کنگنا رناوت کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ممبئی کی عدالت اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ہرجانے سے متعلق کیس میں اداکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے-
یکم مارچ کو ٹیکس سال 2020 کے لئے نیا اے ٹی ایل جاری کرنے کے بعد سے کسٹمرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں غیر فائلرز کو اپنا ریٹرن فائل کرنے اور اے ٹی ایل میں شامل کرنے کے لئے سرچارج ادا کروانا ہوں گے-
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں بینکوں نے دیر سے ٹیکس جمع کروانے فائلنگ سرچارج کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان افراد کے پاس رکھے گئے کھاتوں میں غیر ملکی زرمبادلہ کا لین دین روک دیا ہے-
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متعدد اکاؤنٹ ہولڈرز نے شکایت کی ہے کہ ان کے بینکوں نے اس حقیقت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا لین دین روک دیا ہے کہ ان کا نام اے ٹی ایل میں ظاہر نہیں ہوتا ہے۔
یکم مارچ کو ٹیکس سال 2020 کے لئے نیا اے ٹی ایل جاری کرنے کے بعد سے کھاتہ داروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک بینک منیجر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ، "نئے اے ٹی ایل کے بعد آدھے ریٹرن فائلرز غیر فعال ہو چکے ہیں۔”غیر فائلرز کو اپنا ریٹرن فائل کرنے اور اے ٹی ایل میں شامل کرنے کے لئے سرچارج ادا کروانا ہوں گے-
سرچارجز افراد کے لئے ایک ہزار روپے ، افراد کی انجمن کے لئے دس ہزار روپے اور کمپنی کے لئے بیس ہزار روپے ہیں۔
اگرچہ بینک قانون کے تحت لین دین کو روک رہے ہیں ، لیکن ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ فائلر کے فیصلے پر کئی سوال اٹھتے ہیں-
غیر ملکی کرنسی کھاتوں کے ذریعے لین دین کو دستاویز کرنے کے لئے اپریل 2018 میں ، حکومت اقتصادی اصلاحات ایکٹ ، 1992 میں ایک ترمیم لائی تھی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی وضاحت کے مطابق۔ ان تبدیلیوں کے تحت ، ان سرچارجز کی اجازت صرف ان لوگوں کے لئے تھی جو ٹیکس فائلرز تھے –
غیر ملکی کرنسی کھاتوں کو بیرون ملک سے وصول کی جانے والی ترسیلات ، پاکستان سے باہر جاری مسافروں کے چیک (چاہے اکاؤنٹ ہولڈر کے نام پر ہوں یا کسی دوسرے شخص کے نام پر) اور حکومت پاکستان کے ذریعہ جاری سیکیورٹیز کے ذریعہ پیدا ہونے والی زرمبادلہ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے قانون کے مطابق ،اس وقت شہریوں کے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں نقد غیر ملکی کرنسی بھی فراہم کی جاسکتی ہے جب اکاؤنٹ رکھنے والا انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں بیان کردہ فائلر ہو۔
جب ترمیم کو مطلع کیا گیا تھا ، تاہم ، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 2 کی شق 23-A کے تحت فائلر "ایک ٹیکس دہندہ جس کا نام بورڈ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعہ جاری کردہ ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ظاہر ہوتا ہے۔ "تاہم ، اس شق کو فنانس ایکٹ 2019 میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
ایف بی آر کے ایک سابق عہدیدار بدر الدین قریشی نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر کا تصور فنانس ایکٹ ، 2014 کے ذریعے متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی اعلی شرطیں عائد کرکے نان فائلرز کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔
قریشی نے کہا کہ اب ان فائلرز کو ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرحوں میں کمی کا فائدہ اٹھانے کے لئے اے ٹی ایل میں حاضر ہونے کے لئے سرچارج ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا ، "فائلر کی وضاحت کے لئے متعلقہ قوانین میں مناسب ترمیم کی ضرورت ہے۔
پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں سید جبران، مدیحہ امام اورعلی رحمن جلد ہی نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گے-
باغی ٹی وی : راحت جبیں کے ناول سے ماخوذ ’سفر تمام ہوا‘ ڈرامہ جلد ہی شائقین نجی ٹی وی چینل’ہم ٹی وی‘ پردیکھ سکیں گے، جس میں مدیحہ امام، علی رحمٰن اور سید جبران سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ڈان امیجز کے رپورٹ کے مطابق ’سفر تمام ہوا‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈرامے کی مرکزی اداکارہ مدیحہ امام نے بتایا کہ اگرچہ مذکورہ ڈراما خاندانی مسائل کی کہانی پر مبنی ہے، تاہم یہ ڈراما اسی موضوع پر بنے پہلے ڈراموں سے مختلف ہے اور ڈرامے کی کہانی شائقین کو پسند آئے گی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ’سفر تمام ہوا‘ میں ساس و بہو کے جھگڑے سمیت بیوی اور شوہر کے درمیان تلخیاں نہیں دکھائی جائیں گی اور نہ ہی ان کے جھگڑوں کو دکھایا جائے گا۔
مدیحہ امام نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ وہ ڈرامے میں ’انوشے‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جو بچپن میں کچھ مسائل کا شکار ہوجاتی ہے اور ان مسائل کا اثر ان کی پوری زندگی پر رہتا ہے انہوں نے ساتھ ہی یہ کہا کہ وہ ڈرامے میں کسی ’ابنارمل‘ لڑکی کا کردار ادا نہیں کر رہیں مگر ان کا کردار مختلف ضرور ہے۔
تاہم مدیحہ امام نے ڈرامے کی کہانی سے متعلق مزید معلومات دینے سے گریز کیا اور یہی بتایا کہ ’سفر تمام ہوا‘ کی کہانی خاندانی مسائل پر بنے ماضی کے ڈراموں سے مختلف ہے۔
مومنہ درید کی پروڈکشن میں بنائے گئے ڈرامے کی ہدایات شہر زاد شیخ نے دی ہیں اور اسے ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
ہم ٹی وی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کے جاری کیے گئے ٹیزر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے تاہم انہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ’سفر تمام ہوا‘ کی کہانی دو خاندانوں کے درمیان رشتوں کے معاملات اور دو جوڑوں کی جانب سے شادی کیے جانے کے گرد گھومتی ہے-
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار جیکی چن سے وہ ملاقات ہمیشہ یادگا ر رہے گی جب چین میں میرا ترجمان بھاگ گیا تھا تو جیکی چن نے میری مدد کی تھی۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015 میں جب عامر خان اپنی فلم ’پی کے‘ کی پروموشن کے لیے چین گئے تو وہاں ہالی ووڈ اسٹار جیکی چن سے ملاقات ہوئی جس کو عامر خان نے انتہائی یادگار ملاقات قرار دیا۔
ایک پرانے انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ چین میں ایک تقریب میں جیکی چن سے ملاقات بہت خوشگوار اور زبردست رہی، ملاقات کی انتہائی دلچسپ بات یہ تھی کہ میرا ترجمان بھاگ گیا تھا جس کے بعد جیکی چن خود میرے ترجمان بن گئے اور تمام افراد کی باتیں مجھے ترجمہ کرکے سمجھائیں۔
عامر خان نے کہا کہ جیکی چن نے مجھے کھانے پر بھی مدعو کیا جہاں ہم دونوں نے بڑی اچھی شام ایک ساتھ گزاری اور اپنی فلمز کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ میں سب سے کامیاب فلموں کے ہیروز کی فہرست جاری کی جس میں سلمان خان پہلے نمبر پر جبکہ عامر خان تیسرے نمبر پر جبکہ شاہ رخ خان پانچویں نمبر رہے-
بالی ووڈ معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نِک جونس رواں سال کے آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کریں گے-
باغی ٹی وی :دونوں 15 مارچ کو منعقد کیے جانے والے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈ میں 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کرے گی۔
اس حوالے سے پریانکاچوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کو مداحوں سے یہ پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ مجھے بتائیں کہ ہم آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کرنے جارہے ہیں اور اسی دوران، ویڈیو میں اداکارہ کے پیچھے موجود ان کے شوہر نک جونس ان کو ٹوکتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ خود ہی پہلے سے سب کچھ تو بتا چکی ہیں۔
پریانکا نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے آسکر اکیڈمی سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ کیا ایسا کوئی موقع ہے کہ میں آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان اکیلے کرسکوں؟‘
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ مذاق کررہی ہیں اور ساتھ ہی نِک جونس سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
دونوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت زیادہ خوش ہیں کہ ہم آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔
پریانکا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کے لیے نامزدگیوں کے اعلان کا وقت اور یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔
واضح رہے کہ آسکرز ایوارڈ کی تقریب اب 28 فروری کے بجائے اب 25 اپریل کو روایتی انداز میں منعقد کی جائے گی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار ومیزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ اداکار اظفر رحمان اتنے اچھے اداکار نہیں ہیں جتنا وہ خود کو سمجھتے ہیں-
باغی ٹی وی : یاسر حسین اپنی اہلیہ اقراعزیز کے ہمراہ آغا علی اور حناالطاف کے شو دی کپل میں شریک ہوئے جس دوران میزبان و اداکار آغا علی نے ا ن سے سوال کیا کہ فلم یا ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک وہ کون سا اداکار ہے جس کے بارے میں لگتا ہے کہ وہ اچھا اداکار ہے لیکن وہ اچھا اداکار نہیں ہے؟
آغا علی کے سوال پر یاسر کا کہنا تھا کہ اظفررحمان سمجھتے ہیں کہ وہ اچھے اداکار ہیں لیکن وہ بالکل بھی اچھے اداکار نہیں۔
خیال رہے کہ یاسر حسین نے شو میں اقربا پروری سے متعلق بھی گفتگو کی تھی ور ان کا کہناہےکہ اقربا پروری کے باعث نئے لوگوں کو کام کرنے کا چانس نہیں ملتا۔
اقرباپروری سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب پر یاسر حسین نے کہا کہ میرا یہ خیال ہے کہ لابی کے بغیر کام ہو نہیں سکتا ۔
جبکہ یاسر کی اہلیہ اقرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم چاہے اسے لابی کانام دیں یا اسے کمفرٹ لیول کہا جائے میرا خیال ہے کہ ٹیم اور ڈائریکٹر کا ایک کمفرٹ لیول بن جاتا ہے اگر کوئی ڈائریکٹر یہ سمجھتا ہے کہ ایک اداکار اس کی بات سمجھتا ہے یا وہ اس سے کام نکلوانا جانتا ہے تو اسے بار بار کاسٹ کیے جانے میں کیا مسئلہ ہے؟
اقرا عزیز نے کہا تھا کہ اگرکوئی ڈائریکٹر یہ سمجھتا ہے کہ کوئی بھی ایک اچھا اداکار ہے اور وہ کوئی بھی کردار باآسانی نبھا سکتا ہے تو پھر مجھے بار بار اس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
یاسر نے اہلیہ کی بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقربا پروری نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے نئے لوگوں کو کام کرنے کا چانس نہیں ملتا اس طرح ایک اچھا ڈائریکٹر ایک ہی اچھے اداکار کے ساتھ کام کرتا رہ جاتا ہے اور بہت سے اچھے اداکاروں کو نظر انداز کردیتا ہے جو شاید مناسب نہیں-
یاسر کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ کسی ایک ہی اداکار کے بجائے نئے لوگوں کو چانس دیا جانا جانا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے اینڈرائیڈ اور آئی اوایس صارفین کے لیے دو نئے فیچرز کی آزمائش کررہی ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹر سپورٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹوئٹر دو نئے فیچرز کی آزمائش کر رہی ہےجس کے تحت صارفین اپنے ٹوئٹر ٹائم لائن پر اب آدھی کے بجائے مکمل تصویر دیکھ سکیں گے جب کہ دوسرا فیچر 4k امیج بھی سپورٹ کرسکے گا۔
https://twitter.com/TwitterSupport/status/1369680651860008963?s=20
گزشتہ روز ٹوئٹر سپورٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے اپنےٹوئٹ میں کہا کہ کہ ٹوئٹر اگلے چند ہفتوں کے دوران ان نئے فیچرز کی آزمائش کرنے جارہا ہے جس کے بعد ٹوئٹر ٹائم لائن پر تصویروں کا آدھے کے بجائے مکمل ویو نظر آئے گا۔
https://twitter.com/TwitterSupport/status/1369680651860008963?s=20
ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین کو ابھی کسی بھی تصویر کا مکمل ویو دیکھنے کے لیے ٹوئٹ پر ٹیپ کرنا ہوتا ہے لیکن اس فیچر تک رسائی کے بعد صارفین ٹوئٹر ٹائم لائن پر تصویروں کا مکمل ویو دیکھ سکیں گے۔
https://twitter.com/TwitterSupport/status/1369680674672807940?s=20
ٹوئٹر کی جانب سے زیر غور دوسرےفیچر کے ذریعے صارفین ہائی کوالٹی کی تصاویر یعنی 4k امیج کو بھی ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرسکیں گے جب کہ اس فیچر تک رسائی بھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ہی ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطا بق یہ فیچر سیٹنگ مینو میں موجود ڈیٹا یوزیج میں فراہم کیا جائے گا یہاں صارف کو ’ہائی کوالٹی امیج ‘ کو منتخب کرنا ہوگا اور پھر موبائل ڈیٹا، وائی فائی یا صرف وائی فائی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرناہوگا۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ انہیں گلوکاری میں کوئی دلچسپی نہیں تھی بلکہ وہ کرکٹر بننا چاہتے تھے۔
باغی ٹی وی : گلوکار عاطف اسلم نے کینیڈین نژاد عرب اینکر انس بوخش سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ محض 17 برس کی عمر میں گانا گایا تھا اور انہیں 20 سال کی عمر میں ہی شہرت مل گئی تھی۔
عاطف اسلم کے مطابق شہرت، طاقت، دولت اور دیگر عیاشیاں میسر ہوجانے سے انسان متکبر بن جاتا ہے اور وہ غرور میں آکر دوسروں کو غیر اہم سمجھنے لگتا ہے مگر انہوں نے تکبر اور شہرت سے شکر اور محبت سیکھی جو انسان شہرت، طاقت اور دولت آجانے کے بعد غلط کام کرتے ہیں، وہ آئینے میں اپنا سامنا نہیں کر سکتے اور ایسے افراد کو آئینہ ہر بار ٹوکتا ہے کہ انہوں نے کچھ نہ کچھ غلطی کی ہے۔
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ میں اتھیلیٹ تھا اور کرکٹر بننا چاہتا تھا تاہم والدین چاہتے تھے کہ میں اپنی پڑھائی مکمل کروں، والدین کو لگا کہ شاید کرکٹ کھیلنا صرف میرا مشغلہ ہے لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ میں کتنا اچھا کھلاڑی تھا۔
گلوکار نے کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے میری پڑھائی متاثر ہورہی تھی، میں ایک اچھا بولر تھا اور میری توجہ زیادہ سے زیادہ وکٹس حاصل کرنے پر تھی تاہم والدین کی وجہ سے کرکٹ چھوڑدی۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ چھوڑنے کے بعد ایک دم خاموش اور اکیلا ہوگیا تھا لیکن ایک دن میں نے گلوکار راحت فتح علی خان کو دوسرے گلوکار کے ساتھ گاتے ہوئے سنا تومیری سوچ بدلی اور پھر میں نے پیچھے نہیں دیکھا۔
عاطف اسلم نے بتایا کہ راحت فتح علی خان کو سننے کے بعد وہ تنہائی میں بیٹھتے تو انہیں آوازیں آنا شروع ہوجاتیں، نماز پڑھتے تو کوئی ان سے بات کرتا اور پھر انہیں احساس ہوا کہ ان کے پاس ’آواز‘ کا تحفہ ہے۔
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا پہلا گانا ’عادت‘ اپنے پیسوں سے ہی تیار کروایا تھا اور انہوں نے کالج کے خرچے کے لیے ملنے والے پیسے جمع کرکے گانا ریکارڈ کروایا تھا۔
گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے گانے کی آڈیو تیار کروانے کے بعد انٹرنیٹ ویب سائٹس اور چیٹ رومز میں شیئر کی جو اس وقت سوشل میڈیا کے نہ ہونے کے باوجود وائرل ہوگئی اور لوگ ان کا چہرہ دیکھنے کی خواہش کرنے لگے۔
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ گلوکاری سے متعلق میں نے اپنے والدین کو نہیں بتایا، میرا پہلا گانا ’عادت‘ ریلیز ہونے کے 3 سال بعد پڑوسی میرے گھر آیا اور والد سے کہا کہ آپ کے بیٹے کی زبردست آواز ہے اور بہت اچھا گانا گایا ہے جس پر والد نے خاص ردعمل نہیں دیا، شروع میں انہیں میرا گانا اچھا نہیں لگا تاہم جب لوگوں نے تعریف کی تو انہیں بھی میری گائیکی اچھی لگنے لگی۔
عاطف اسلم نے کالج کا زمانہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کالج میں بھی پرکشش تھے اور کالج کی تمام لڑکیاں ان کے ساتھ آکر بیٹھتی تھیں اور وہ اپنے بوائے فرینڈز سے متعلق باتیں کرتی تھیں۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے پاس آنے سے لڑکے ان سے خفا ہوتے اور پوچھتے تھے کہ ان میں ایسا کیا ہے کہ سب لڑکیاں ان کے پاس آتی ہیں؟
عاطف اسلم نے بتایا کہ کالج کے زمانے میں ان کے پاس نہ تو گاڑی تھی اور نہ ہی اتنے پیسے کہ کسی لڑکی کو کھانے کی دعوت دے سکیں تاہم وہ ان لڑکیوں کی ہر بات آرام سے سنتے اور انہیں مشورے دیتے تھے جس کی وجہ سے لڑکیاں ان کے پاس آکر بیٹھتی تھیں۔
انہوں نے زندگی کا سب سے تلخ واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ سال قبل جب وہ ترکی میں میوزک کنسرٹ میں گئے اور اسٹیج پر پرفارمنس کرنے سے آدھا گھنٹا قبل ہی ان کی اہلیہ کا فون آیا جنہوں نے انہیں بتایا کہ ان کے پیٹ میں موجود بچے کا دل نہیں دھڑک رہا۔
گلوکار کے مطابق اہلیہ کی فون کے بعد وہ اسٹیج پر گئے اور ڈھائی گھنٹے تک پرفارمنس کی اور کنسرٹ میں موجود لوگ جھومتے اور شراب نوشی کرتے رہے مگر وہ یہ سوچتے رہے کہ انسان کتنا بے بس ہے؟
عاطف اسلم نے مزید بتایا کہ جب وہ پہلی بار والد بنے تو انہوں نے بیٹے کو اٹھانے کے بعد سوچا کہ یہ کیسا عمل ہے کہ ایک وجود سے دوسرا وجود بنتا ہے اور یقینا یہ کام صرف ایک ہی قوت کرتی ہے۔
عاطف اسلم نے کم عمری میں شہرت، دولت اور طاقت ملنے پر خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ انہیں اس وقت سب سے زیادہ خوشی اور سکون ملتا ہے جب کوئی انہیں پیغام بھیجتا ہے کہ فلاں شخص بیمار ہے مگر وہ ان کے گانے سن کر جذبات کا اظہار کرتے ہیں خدا نے انہیں یہ مقام عطا کیا –