Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • راجہ ریپسٹار کا ” یوم پاکستان” کے حوالے سے نغمہ ریلیز

    راجہ ریپسٹار کا ” یوم پاکستان” کے حوالے سے نغمہ ریلیز

    پاکستان کے معر وف گلوکارراجہ ریپسٹار کا "23 مارچ یوم پاکستان” کے حوالے سے نغمہ ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نغمہ کا ٹائٹل "نعرہ تکبیر اللہ اکبر” ہے 2 منٹ اور 58 سیکنڈ پر مشتمل نغمہ کی ویڈیومیں نظریہ پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے ترانے کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    راجہ ریپ سٹار مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں اور پاک فوج پر بھی بہت سے ترانے ریلیز کر چکے ہیں-
    https://www.youtube.com/watch?v=CzCcyB-MS18
    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس گلوکار نے گانا پولیس والا ریلیز کیا تھا جس کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو ئی تھی اپنے اس گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجہ ریپ سٹار نے بتایا تھا کہ پولیس ہماری محافظ ہے اگر فوج سرحد پر تعینات ہے تو ہماری سڑکوں پر علاقوں میں شہر میں صوبہ میں ہماری حفاظت کے لئے پولیس ہی تعینات ہے، ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ ایک پولیس والا آخر ہمارے لئے کیا کچھ قربان کرتا ہے۔

    گلوکار نے مزید کہا تھا کہ ایک پولیس والا جو قربانیاں دیتا ہے وہ میں یا ہم میں سے کوئی شخص نہیں دے سکتا، اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں پر ہماری قوم کو پولیس سے متعلق اپنا نقطہ نظر بدلنا ہو گا، اس ترانے میں آپ دیکھ سکیں گے کہ پولیس والا ہونا ہی کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔

  • سلمان خان کی سابقہ دوست کا جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

    سلمان خان کی سابقہ دوست کا جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

    سلمان خان کی سابقہ پاکستانی نژاد امریکی دوست اداکارہ مصنفہ اور فلم میکر سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کم عمری میں ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سومی علی کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب ہم پاکستان میں رہتے تھے تو سرونٹ کوارٹر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا-

    انہوں نے کہا کہ میں نے والدین کو جب بتایا تو انہوں نے کارروائی ضرور کی لیکن مجھے خاموش رہنے کا کہا، میں ہمیشہ سوچا کرتی تھی کہ شاید میں نے ہی کچھ غلط کیا اسی وجہ سے مجھے خاموش رہنے کا کہا گیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ 9 سال اور 14 سال کی عمر میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم 3 سال قبل میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعات سے پردہ اٹھایا اور بولنا شروع کیا کیوں کہ مجھے لگتا تھا کہ نہ بول کر میں منافقت کررہی ہوں۔

    خیال رہے کہ اس سےقبل ایک انٹرویو میں سومی علی کا کہنا تھا کہ بچپن میں ریپ ہونے کے باعث وہ سمجھتی تھیں کہ سلمان خان سے شادی کرکے خود کو محفوظ بنالیں گی ان کا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا وہ تو بالی وڈ میں سلمان خان سے شادی کرنے کیلئے گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ سومی علی پاکستان میں پیدا ہوئیں تاہم بعد میں امریکا میں رہائش اختیار کرلی جب کہ 90 کی دہائی میں انہوں نے بالی ووڈ میں کام بھی کیا، اس دوران سومی علی بھارتی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریب سمجھی جاتی تھیں۔

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ…

  • فرحان اختر کی نئی فلم ’طوفان‘ کے ٹیزر پر سلمان خان اور شاہ رخ خان کا ردعمل

    فرحان اختر کی نئی فلم ’طوفان‘ کے ٹیزر پر سلمان خان اور شاہ رخ خان کا ردعمل

    بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کنگ شاہ رخ خان نے اداکار فرحان اختر کی نئی فلم ’طوفان‘ کا ٹیزر دیکھنے کے بعد نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز فرحان اختر نے اپنی نئی فلم ’طوفان‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا تھا۔ اس فلم میں فرحان اختر باکسنگ کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں-

    ٹریلیز میں ان کے ممبئی کی گلیوں کے ٹپوری سے عالمی شہرت یافتہ باکسر بننے کی کہانی بتائی گئی ہے جس میں نامور اداکار پریش راول ان کے کوچ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اداکارہ مسنال ٹھاکر بھی فلم کا حصہ ہیں۔


    فرحان اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ مجھے اپنی نئی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کیوں کہ یہ ایک محبت کی انہونی داستان ہے جو میں مداحوں کے ساتھ شیئر کررہا ہوں، اس فلم میں ہمارا پیار، جذبہ اور جنون شامل ہے۔
    https://twitter.com/BeingSalmanKhan/status/1370333542874419205?s=20
    سلمان خان نے فلم کا ٹیزر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور فرحان اختر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ٹیزر اچھا لگ رہا ہے۔


    دوسری جانب شاہ رخ خان نے بھی فرحان اختر کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں ہمیشہ تمہارے کام اور کوششوں سے متاثر ہوتا ہوں۔

    شاہ رخ خان نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ کنارے ہی سے طوفان کا تماشا دیکھنے والے ،کنارے سے کبھی اندازہ طوفان نہیں ہوتا ، آزاد

    ساتھ ہی انہوں نے فلم کی ٹیم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


    فرحان اختر نے بھی دونوں بالی ووڈ سُپر اسٹارز کی ٹوئٹ پر شکریہ ادا کیا-

    واضح رہے راکیش اوم پرکاش مشرا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’طوفان‘‘ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے فلم پروڈکشن بینر تلے بنائی جارہی ہے جو 21 مئی کو پرائم ویڈیوز پر ریلیز کی جائے گی۔ فرحان اختر اور راکیشن اوم پرکاش کی جوڑی ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ جیسی کامیاب فلم بناچکے ہیں۔

    فلم انتظامیہ کا’ ٹائیگر3‘ کیلئے ممبئی میں ترکی کی طرز کا علاقہ بنانے کا فیصلہ

    سلمان خان نے مداحوں کوخوشخبری سنا دی

  • ہم لوگ پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں، مایا علی کا ناقدین کو جواب

    ہم لوگ پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں، مایا علی کا ناقدین کو جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ و ماڈل مایا علی کا کہنا ہے کہ ہم لوگ پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ مایا علی نجی ٹی وی چینل پر احسن خان کے شو ، ٹائم آؤٹ ود احسن خان، میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے یہ بات کہتی ہوں کہ ہم لوگ پبلک فگر ہیں پبلک پراپرٹی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مداح بغیرکچھ سمجھے اورجانے کمنٹس کرنے لگ جاتے ہیں، ہم اسٹارز ہیں آپ ہمارے کام پرتنقید یا تعریف کریں ہم اس کوتوجہ سے سنیں گے لیکن کوئی بھی مداح ہم سے پرسنل نہ ہو، کیوںکہ آپ ہمیں جانتے ہی نہیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ ہمارے کام کو لے کر کوئی بھی اچھی یا بری بات کریں تو ہم آپ کو خوشی خوشی لیں گے لیکن اگر آپ ہمارے اہل خانہ کے بارے میں بطور انسان ہمیں جج کریں گے جو آپ کو پتا ہی نہیں تو یہ غلط ہے کیونکہ آپ وہی دیکھ رہے ہیں جو ہم آپ کو دکھا رہے ہیں آپ ہمارے کام کوپرکھیں، ہمارے خاندان یا ہمیں ذاتی طورپرنہیں۔

  • فلم انتظامیہ کا’ ٹائیگر3‘ کیلئے ممبئی میں ترکی کی طرز کا علاقہ بنانے کا فیصلہ

    فلم انتظامیہ کا’ ٹائیگر3‘ کیلئے ممبئی میں ترکی کی طرز کا علاقہ بنانے کا فیصلہ

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی ایکشن سے بھر پورفلم ’ٹائیگر3‘ کے لئے فلم انتظامیہ کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ ٹائیگر3‘ کے لئے بھارتی شہر ممبئی میں ترکی کی طرز کا علاقہ بنایا جائے گا یہ سیٹ اپریل کے پہلے ہفتے تک تیار ہوجائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا نے پروڈکشن ڈیزائن ٹیم کو اس حوالے سے احکامات دے دیئے ہیں سلمان اور کترینہ کے کچھ اہم ایکشن سینز اب یہیں شوٹ ہوں گے۔

    فلم کے ڈائریکٹر منیش شرما کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے متعدد ایکشن سینز میں جنگی ٹینک اور دستی بموں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ حال ہی میں شروع کی گئی ہے ابتدا میں شیڈول کے مطابق شوٹنگ استنبول میں شروع کی جانی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔

    سلمان خان نے مداحوں کوخوشخبری سنا دی

  • حریم شاہ نے اپنے قتل سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا

    حریم شاہ نے اپنے قتل سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنے قتل سے متعلق خبروں کی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے تاہم اب انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ڈرامے کی شُوٹنگ میں مصروف ہوں اور خیریت سے ہوں، میرے قتل سے متعلق زیرگردش خبریں بے بنیاد ہیں۔

    حریم شاہ نے کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں بالکل خیریت اور عافیت سے ہوں۔

    حریم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں شیئر کرنے والے کچھ شرم کریں کچھ حیا کریں اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ریٹنگ کیلئے کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر پھیلانے والوں کو جاہل ہی کہا جاسکتا ہے۔

  • دینا نیر مبین کی انسٹاگرام فالوورز کے لئے خصوصی پوسٹ

    دینا نیر مبین کی انسٹاگرام فالوورز کے لئے خصوصی پوسٹ

    تین جملوں پر مبنی اپنی منفرد ویڈیوسے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر دینانیر مبین نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاوری گرل دینانیر مبین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ملین یعنی دس لاکھ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں کراچی کے ساحل پر اپنی بہن اور دوستوں کے ہمراہ جشن منایا تھا۔

    دینا نیر نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دینانیر اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے ساحل پر خوب لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    دینا نیر مبین نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ایک طویل لکھا کہ یہ پوسٹ میری انسٹا فیملی کے لیے ہیں، میرے پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ ختم ہوگئے ہیں۔

    دینانیر نے لکھا کہ مجھے سپورٹ کرنے اور ڈھیر سارا پیار دینے کے لیے آپ سب کا شکریہ کیونکہ آپ کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا-

    اُنہوں نے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ کچھ دن پہلے تک میرے انسٹا فالوورز کی تعداد بہت کم تھی اور اب میرے فالوورز 13 لاکھ ہیں اور میں یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوں گزشتہ ماہ نے میری منزل مقصود تک پہنچنے کے میرے یقین کو مستحکم کیا مجھے اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

  • سلمان خان نے مداحوں کوخوشخبری سنا دی

    سلمان خان نے مداحوں کوخوشخبری سنا دی

    بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کی تاریخ بتا دی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی ہے۔


    سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عید کا وعدہ کیا تھا تو عید پر ہی آئیں گے۔

    بالی ووڈ اسٹار نے اپنی فلم کا مشہور ڈائیلاگ لکھا کہ میں ایک بار جو کمٹمنٹ کردیتا ہوں پھر وہ کرکے ہی رہتا ہوں۔

    سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ اُن کی فلم ’رادھے‘ رواں سال 13 مئی کو ریلیز ہوگی۔

    اداکار نے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ ’فلم کو ریلیز ہونے میں صرف دو ماہ باقی ہیں۔

    دوسری جانب اداکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پرپوسٹ اور اسٹوری پر بھی فلم کا پوسٹر شئیر کیا –

    خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی سے قبل رادھے فلم کی شوٹنگ مکمل ہوجانی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے مہینے میں بھارت میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی تھی بعد ازاں سلمان خان نے اکتوبر 2020 کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی جو اسی ماہ مکمل ہوگئی تھی۔

    فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکی شروف، رندیپ ہودا اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔

  • محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا تا ہے  شنیرا اکرم

    محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا تا ہے شنیرا اکرم

    معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے سماجی کارکن و سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں محبت کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام جا ری کیا ہے-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی لڑکی کی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرتے وقت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو نکال دیا گیا تھا۔

    ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر یہ معاملہ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے اس حوالے سے ملے جلے ردعمل بھی سامنے آئے۔

    متعدد صارفین کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو لڑکا لڑکی کو نکالنے کو سراہا جا رہا ہے جب کہ چند صارفین کی جانب سے اس کی مذمت بھی کی جا رہی ہے۔

    اس حوالے سے شنیرا اکرم نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ اپنی پسند کے تمام قواعد و قوانین لاگو کرسکتے ہیں لیکن آپ کسی کو محبت کرنے سے نہیں روک سکتے۔


    شنیرا نے لکھا کہ محبت ہمارے دلوں میں ہے، جوان ہونے کے بارے میں محبت ایک بہترین جز ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا دیتا ہے آپ محبت کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ سیکھتے ہیں جو آپ کسی ادارے میں سیکھ سکتے ہیں۔

    شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ایک دل والے ایموجی کا بھی استعمال کیا-

    واضح رہے کہ شنیرا اکرم اکثر ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں صارفین خوب پسند کرتے ہیں۔

  • بھارتی اداکار منوج واجپائی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

    بھارتی اداکار منوج واجپائی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

    بھارت کے نامور اداکار منوج واجپائی بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کا شکار بھارتی اداکار بھی ایک بڑی تعداد میں ہو رہے ہیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار منوج واجپائی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور ان کی تمام فلموں کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے ۔

    رپورٹس کے مطابق منوج واجپائی ان دنوں فلمساز رونی سکریووالا کی فلم ’’ڈسپیچ‘‘ میں مصروف تھے جس کی شوٹنگ لندن، نئی دلی اور ممبئی میں ہونی ہے تاہم فلم کی شوٹنگ ہدایت کار کانو بہل کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث روک دی گئی تھی اور فلم کے سیٹ پر ساتھ ہونے کی وجہ سے اداکار منوج واجپائی نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

    فلم ’گینگ آف واسی پور‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے منوج واجپائی منفرد اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں اپنا الگ مقام رکھتے ہیں اور انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

    دوسری جانب ان کی کامیاب ویب سیریز ’’فیملی مین ٹو‘‘ جس کے دوسرے سیزن کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے، پہلے فروری میں ریلیز ہونا تھا تاہم وہ اب اگلے ماہ ریلیز کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سےقبل بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور ہدایتکار سنجے لیلی بھنسالی کا بھی کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے-

    رنبیر کپورعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے