Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘جلد ہی پاکستان میں لانچنگ کے لئے تیار

    آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘جلد ہی پاکستان میں لانچنگ کے لئے تیار

    ’اسپاٹی فائے‘ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ میں ہوتا ہے تاہم یہ ویب سائٹ ویڈیو اسٹریمنگ سروس بھی فراہم کرتی ہے تاہم اب ’اسپاٹی فائے‘ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ویب سائٹ کی سروسز کو پاکستان میں متعارف کرادیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ برس سے اس بات کہ چہ مگوئیاں تھیں کہ ’اسپاٹی فائے‘ ممکنہ طور پر 2022 تک پاکستان میں بھی اپنی سروسز کا آغاز کرے گی اور اب انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق بھی کردی۔

    ’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے گزشتہ روز 22 فروری کو کی گئی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ جلد ہی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کی سروسز پاکستان میں بھی شروع کردی جائیں گی۔


    ٹوئٹ کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت دیگر ایشیائی ممالک سمیت مشرق وسطیٰ، امریکا، افریقہ اور یورپ کے کئی ممالک میں ویب سائٹ کی سروسز شروع کی جائیں گی۔

    مجموعی طور پر آئندہ ہفتوں میں ’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے دنیا کے 80 سے زائد نئے ممالک میں سروسز کا آغاز کیا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان میں اس کی سروسز کا آغاز کب تک ہوگا۔

    اگرچہ ’اسپاٹی فائے‘ کی سروسز پاکستان میں دستیاب نہیں تاہم متعدد پاکستانی گلوکاروں و موسیقاروں کے گانے مذکورہ ویب سائٹ پر موجود ہیں اور حال ہی میں میں نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا گانا ’غلط فہمی‘ اس فہرست کے پہلے 10 گانوں میں بھی شامل ہوا تھا۔


    عاصم اظہر نے 13 فروری کو ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کا مقبول گانا ’غلط فہمی‘ کسی بھی پاکستانی گلوکار کا پہلا گانا ہے جو ’اسپاٹی فائے‘ کے 10 بہترین گانوں کی فہرست میں شامل ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ’اسپاٹی فائے‘ سویڈن نژاد کاروباری افراد کی کمپنی ہے جس کا ہیڈ کوارٹر امریکا اور سویڈن میں موجود ہے اور اسے ابتدائی طور پر 2006 میں صرف سویڈن میں اور بعد ازاں 2009 میں برطانیہ اور امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا۔

    اس وقت ’اسپاٹی فائے‘ زیادہ تر امریکی و یورپی ممالک میں سروسز کی فراہمی کرتی ہے تاہم دنیا کے امیر ممالک میں بھی اس ویب سائٹ کی سروسز دستیاب ہیں بنیادی طور پر ’اسپاٹی فائے‘ تین طرح کی سروسز فراہم کرتی ہے، جس میں مفت اسٹریمنگ سمیت درمیانی فیس اور پریمیم فیس کی سہولیات شامل ہیں۔

    آڈیو اسٹرینمگ ’اسپاٹی فائے‘ کمپنی نہ صرف ویڈیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرتی ہے بلکہ میوزک فیسٹیولز کے انعقاد بھی کرتی ہے اور ’اسپاٹی فائے‘ پر پوڈکاسٹ شو بھی منعقد کیے جاتے ہیں پوڈکاسٹ شو ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں، یہ لفظ براڈکاسٹنگ اور آئی پوڈ سے لیے گئے الفاظ سے ترتیب دیا گیا ہے۔

    پوڈکاسٹ ایسے ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں جو نہ صرف آن لائن نشر کیا جاتا ہے بلکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ایک سے دوسری جگہ فائلز کی طرح منتقل کرکے بھی سنا جا سکتا ہے۔

    حالیہ چند سال میں ہونے والے ریڈیو، ٹی وی، اسٹریمنگ ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شوز اور پروگرامات کو پوڈکاسٹ کہا جاتا ہے’اسپاٹی فائے‘ کو اپنے پوڈ کاسٹ شوز اور دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں انتہائی بہترین کوالٹی کے ساتھ میوزک کی فراہمی کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔

  • عثمان پیرزادہ اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کے شکر گزار کیوں؟

    عثمان پیرزادہ اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کے شکر گزار کیوں؟

    پاکستان کے لیجنڈ اور سینئیر اداکار عثمان پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ثمینہ پیرزادہ سے شادی کرنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ میں ان کے اعتماد سے بڑا متاثر تھا۔

    باغی ٹی وی :اپنےعثمان پیرزادہ نے جیون ساتھی کے لئے ثمینہ پیر زادہ اس لیئے انتخاب کیونکہ میں ان کے اعتماد سے بہت متاثر تھا اور میں سمجھتا ہوں میں جیسا شخص ہوں میں اپنی اہلیہ کا خود کو برداشت کرنے پر ممنون ہوں-

    عثمان پیرزادہ نے کہا کہ میں آج بھی خود کو بوڑھا نہیں سمجھتا بلکہ آج بھی میرے اندر بچپن ہے اور میں بالکل اسی طرح خواب دیکھتا ہوں آپ جب اپنے اندر کے بچے کو مار دیں گے تب آپ بوڑھے ہوں گے اور میرے اندر کا بچہ آج بھی زندہ ہے۔

    سینئیر اداکار نے کہا کہ مجھے خدا کی ذات نے 12سا ل بعد پہلی اولاد سے نوازا اور وہ لمحے بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں میرے دل میں کبھی خیال نہیں آیا کہ اتنے سالوں بعد اولاد ہوئی ہے اور وہ بیٹا یا بیٹی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں، جب باپ اپنی بیوی کی عزت کرے گا تو بچہ اسی ذہن کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور وہ بھی اپنی بیوی کی عزت کرے گا۔

    واضح رہےکہ عثمان پیرزادہ ایک پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں، انہوں نے پنجابی اور اردو فلموں میں بہت کام کیا، انہوں نے 1975 میں اداکارہ ہدایت کارہ و اداکارہ ثمینہ پیر زادہ سے شادی کی ان کی دو بیٹیاں انعم پیرزادہ اور امل پیر زادہ ہیں ۔

  • پیسے لے کر بگ باس کا فائنل کیوں چھوڑا؟ راکھی نے وجہ بتا دی

    پیسے لے کر بگ باس کا فائنل کیوں چھوڑا؟ راکھی نے وجہ بتا دی

    بھارت کے مقبول اور متنازع ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 14 میں بالی وڈ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت گرینڈ فنالے میں پہنچنے کے باوجود پیسے لے کر شو چھوڑگئی تھیں۔

    باغی ٹی وی : راکھی ساونت 14 لاکھ روپے لے کر شو چھوڑنے والی پہلی امیدوار تھیں اور اب انہوں نے اپنے اس فیصلے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بگ باس 21 فروری کو اپنے اختتام کو پہنچا جس کی فاتح بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک قرار پائیں جبکہ گلوکار راہول ویدیا دوسرے نمبر پر رہے۔

    سیزن 14 کے فائنل میں پہنچنے والوں میں 5 امیدواروں میں راکھی ساونت بھی شامل تھیں لیکن وہ 14 لاکھ روپے کی پیشکش قبول کرکے گرینڈ فنالے چھوڑ گئی تھیں اور اب انہوں نے بتایا ہے کہ یہ انہوں نے اپنی ماں کے علاج کے لئے کیا ہے-

    بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ مجھے شو میں اپنے سفر پر فخر ہے اور مجھے اس بات کا کوئی افسوس نہیں کہ میں آخر تک نہیں رکی اور 14 لاکھ روپے لے کر باہر آگئی۔

    راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ مجھے وہیں رکنا چاہیے تھا، کہ میں شو جیت سکتی تھی یا دوسرے نمبر پر آجاتی لیکن میں چانس نہیں لینا چاہتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میری والدہ کی سرجری ہونے کا امکان ہے مجھے پیسوں کی اشد ضرورت ہے اور میرا بینک بیلنس صفر ہے میں کیش لے کر چلی گئی کیونکہ دوسرے یا تیسرے رنر اپ کو کچھ نہیں ملتا اور میں کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتی تھی۔

    راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ انہیں والدہ کے علاج، کیموتھراپی کے لیے رقم کی ضرورت تھی میرے لیے اپنی ماں سے بڑھ کرکچھ بھی نہیں ٹرافی بھی نہیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے لیے مداحوں کی محبت اور سلمان خان کی طرف سے دیا گیا بریسلیٹ ٹرافی کی طرح ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا بگ باس 14 میں آنا درست فیصلہ تھا اور مجھے امید ہے کہ میری با لی وڈ میں واپسی اب آسان ہوگی۔

    اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ جو کچھ بھی انہوں نے بگ باس میں کہا ان کے شوہر کا اس پر کیا ردعمل ہے نہیں پتہ کیونکہ بگ باس سے باہر آنے کے بعد سے شوہر سے بات نہیں ہوسکی، ان سے بات کرنا اور جاننا چاہتی ہوں کہ اس سب پر ان کی کیا رائے ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی حقیقت میں ہوئی ہے اور یہ بات پبلسٹی کے لیے نہیں کی تھی بلکہ انہوں نے اپنے قریبی دوستوں جیسا کہ بھارتی سنگھ کو ان کی تصویر دکھائی تھی۔

    بگ باس سیزن 14 کا ٹائٹل اداکارہ ربینہ دلیک نے اپنے نام کر لیا

    کون ہو گا بگ باس کے سیزن 14 کا فاتح؟

    سلمان خان بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کا کتنا معا وضہ لیں گے؟

    کالے ہرن شکار کیس میں سلمان خان کے خلاف راجستھان حکومت کی درخواست مسترد

    6 سالہ بچے نے سلمان خان کے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا

  • ماضی میں کئی خواتین فنکاروں کی طرف سے ہراساں کیا گیا   اظفر رحمان

    ماضی میں کئی خواتین فنکاروں کی طرف سے ہراساں کیا گیا اظفر رحمان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ناموراداکار اظفر رحمان نے حال ہی میں می ٹو مہم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں ماضی میں کئی خواتین فنکاروں کی طرف سے ہراساں کیا جاتا رہا-

    باغی ٹی وی : اداکار اظفر رحمن حال ہی میں ناشپاتی پرائم کے شو بائی دی وے میں جلوہ گر ہوئے اور اپنے شوبز کیرئیر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرنے کے ساتھ ساتھ می ٹو مہم پر بھی بات کی –

    دوران شو بیگم نوازش کی جانب می ٹو مہم کے حوالئ سے کئے گئے سوال کے جواب میں اداکار اظفر رحمان کا می ٹو مہم سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ می ٹو مہم کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ می ٹو ایک سنجیدہ معاملہ ہے آپ کسی کے ساتھ بھی اپنے لیے زبردستی نہیں کرسکتے۔

    می ٹو سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں بھی کئی خواتین فنکاروں کی جانب سے ہراساں کیا جاتا رہا لیکن وہ ان کا نام لینا پسند نہیں کرتے۔

    اداکار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی بغیر تحقیق ایکسپوز کرنا غلط ہے کیونکہ بہت سے لوگ ہیں جو اس طرح کی مہم کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    بالی وڈ میں کام کی خواہش سے متعلق سوال پر اظفر رحمان کا کہنا تھا کہ وہ جنون کی حد تک بالی وڈ میں کام کے خواہشمند تھے دو سے تین مرتبہ بالی وڈ کاسٹنگ ایجنٹ کی جانب سے آفرز بھی موصول ہوئیں اور انہوں نے آڈیشن بنا کر بھی بھیجے لیکن وہ سب بری طرح ریجیکٹ کردیئے گئے-

  • مہنگی برانڈز کے بجائے سروجنی نگر کی شلوار قمیض میں ہی خوش ہوں  سارہ علی خان

    مہنگی برانڈز کے بجائے سروجنی نگر کی شلوار قمیض میں ہی خوش ہوں سارہ علی خان

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا کہنا ہےکہ انہیں زیادہ پیسے خرچ کرنا پسند نہیں اور برانڈڈ چیزوں کی بالکل عادت نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018 میں فلم کیدرناتھ سے ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کو عام طور پر سادہ لباس شلوار اور قمیض میں دیکھا گیا ہے۔

    تاہم حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سارہ نے بتایا کہ میں بہت ہی سادہ انسان ہوں اور دل سے ایک دیسی لڑکی جیسی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ پیسے خرچ کرنا پسند نہیں اور مجھے بالکل بھی برانڈڈ چیزوں کی عادت نہیں ہے۔

    سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماہانہ آمدنی سے زیادہ مہنگی برانڈز کے بجائے سروجنی نگر کی شلوار قمیض اور جوتی میں ہی خوش ہوں۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سیف علی خان اور ماضی کی معروف اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں گزشتہ دنوں اپنی نئی آنے والی فلم اترنگی رے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جو کہ رواں سال 6 اگست کو ریلیز ہو گی۔

  • کامیڈین اداکار کاشف خان کی بیٹی اور سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کا پہلا گانا ریلیز

    کامیڈین اداکار کاشف خان کی بیٹی اور سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کا پہلا گانا ریلیز

    کامیڈین اداکار کاشف خان کی بیٹی اور معروف سوشل میڈیا اسٹارربیکا خان کا آج پہلا گانا ریلیز کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا اسٹارربیکا خان کا پہلا گانا ’پارٹی والی نائٹ‘ آج ریلیزکیا جارہا ہے ربیکا خان نامورمزاحیہ فنکارکاشف خان کی اکلوتی بیٹی ہیں اوروہ ابھی میٹرک کی طالبہ ہیں۔

    گانے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جارہا ہے اور گانے نے نئی نسل کے دل جیت لیے ہیں اور شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے-

    خیال رہے کہ ربیکا خان کے ٹک ٹاک پر 50 لاکھ، انسٹا گرام پر10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اوریوٹیوب پر5 لاکھ سبسکرائبرز ہیں۔

  • نیلم منیر اور احسن خان کی سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل

    نیلم منیر اور احسن خان کی سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر اور نامور اداکار و میزبان احسن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ایک بچی کے ساتھ پشتو میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نیلم منیر خان اور احسن خان کی ڈراما سیریل ’قیامت‘کے سیٹ سے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن خان اور نیلم ایک کار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی ہے۔

    اسی دوران ایک چھوٹی سی بچی آتی ہے اور پشتو میں نیلم منیر سے کہتی ہے یہ (احسن خان) تمہارا خاوند (شوہر) ہے؟ جس پر نیلم منیر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہتی ہیں اوئے خدایا! اور پھر دوپٹہ منہ پر رکھ کر ہنسنا شروع ہوجاتی ہیں اور احسن خان مذاق میں کہتے ہیں ہاں ہاں میں اس کا خاوند ہوں۔

    بعد ازاں نیلم منیر بچی کو پشتو میں سمجھاتی ہیں کہ یہ میرا خاوند ہے لیکن صرف ڈرامے میں حقیقت میں نہیں۔

    واضح رہے کہ احسن خان، نیلم منیر اور امر خان ان دنوں ڈراما سیریل ’قیامت‘ میں کام کررہے ہیں جو نجی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے-

  • واٹس ایپ کا فیس بک طرز کا ’سائن آؤٹ‘ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ کا فیس بک طرز کا ’سائن آؤٹ‘ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے فیس بک طرز کا منفرد فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے’سائن آؤٹ‘ فیچر پر کام شروع کیا ہے –

    باغی ٹی وی : رواں ماہ کے آغا ز میں اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کی عجہ سے تنازع کا شکار ہونے والی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک منفرد فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق واٹس ایپ نے ’سائن آؤٹ‘ فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارف اپنی مرضی سے جہاں سے بھی چاہے گا اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ کرسکے گا-

    لاگ آؤٹ کے بعد موبائل یا کمپیوٹر پر اس کی رسائی ختم ہوجائے گی اور پھر یہ دوبارہ آئی ڈی کی طرح لاگ ان کیا جاسکے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے ایک نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروائی تھی واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ٹیک ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے پچھلے بیٹا ورژن میں موجود نقائص دور کر دیا ہے اور اسے پلے اسٹور پر بھی ڈال دیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کیلئے نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی

    واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر صارف بیٹا ٹیسٹر نہیں ہیں تو ہم انہیں اس ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ اگر آپ بیٹا ٹیسٹر ہیں تو آپ کو 2.21.2.19 کو اپ ڈیٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اسے تمام عام صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

    اگراس فیچر کو پچھلے بیٹا ورژن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے تو یہ بات وثوق سے نہیں کہی جاسکتی ہے اپ ڈیٹ 2.21.2.19 ہر ایک کے لیے دستیاب ہوگی یا نہیں۔

    علاوہ ازیں حال ہی میں واٹس ایپ نے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو اپنی مرضی اور اپنے ٹائم فریم کے تحت پالیسی کا جائزہ لینے کی سہولت فراہم کریں گے اور یاد دہانی کے لیے ایک بینر بھی ایپ پر نظر آتا رہے گا۔

    واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق یہ وضاحت ایک ای میل کے جواب میں دی جس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ سہولت 15 مئی تک دستیاب رہے گی اور اس کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والوں کو راضی کرنے کے لیے بتدریج مطالبہ کیا جائے گا۔

    واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 مئی کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والے ایپ پر آنے والے میسیجز نہیں پڑھ سکیں گے تاہم انہیں مختصر وقت کے لئے نوٹیفکیشن اور کالز موصول کرنے کی سہولت میسر رہے گی۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ نے 4 جنوری کو نئی پرائیویسی پالیسی قبول کرنے کے لیے نوٹیفکیشن 8 فروری 2021 تک نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کو لازمی شرائط قبول کرنا ہوں گے ورنہ ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے جس کے بعد صارفین کے شدید ردعمل نے واٹس ایپ کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا تھا-

    واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کے چار طریقے

    ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا طریقہ

    واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی:صارفین کے رد عمل نے واٹس ایپ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر…

  • ارطغرل غازی کی روشنی خاتون رشتہ ازدواج میں منسلک

    ارطغرل غازی کی روشنی خاتون رشتہ ازدواج میں منسلک

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار ادا کرنے والی معروف ترک اداکارہ اور ماڈل برجو کیراتلے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : ترک اداکارہ برجو کیراتلے نے حال ہی میں ترکش گلوکار سنان اکسل سے شادی کی جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔

    تصویر کے کیپشن میں ترک اداکارہ اور ماڈل برجو کیراتلے نے لکھا ’مسٹر اینڈ مسز اکسل’۔

    انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر میں برجو کیراتلے کو سفید رنگ کے روایتی گاؤن میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گلوکار سنان اکسل نے کالے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ کو ساتھی فنکاروں اور دوستوں کے علاوہ مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

  • امریکا میں غلط کار پارکنگ پر فہد مصطفیٰ کو تنقید کا سامنا

    امریکا میں غلط کار پارکنگ پر فہد مصطفیٰ کو تنقید کا سامنا

    پاکستان انٹر ٹینمنٹ انسڈستری کے نامور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو امریکا میں غلط کار پارکنگ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

    باغی ٹی وی : اداکار فہد مصطفیٰ نے ویڈیوز و فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورینڈو میں مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کی سفید گاڑی میں دیکھا جا سکتا ہے اور بغیر سیٹ بیلٹ باندھے وہ اپنی گاڑی غلط جگہ کھڑی کرکے وین میں چلے جاتے ہیں۔

    فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر جہاں ساتھی فنکاروں کے علاوہ بہت سے صارفین نے اُن کی تعریفیں کی تو کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے غلط پارکنگ کرنے پر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور اور کار صحیح جگہ پارک کرنے کی تلقین کی۔

    صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کے ساتھ گاڑی کھڑی کرنے کی مہارت پر بھی غور ہو جائے اور کہا کہ کار کی پارکنگ تو صحیح سے کر لیں، یہ امریکا ہے پاکستان نہیں جہاں دل چاہا وہاں گاڑی کھڑی کردی ایک صارف نے کہا کہ روایتی عادت کی طرح یہاں بھی اپنی مرضی سے گاڑی کھڑی کردی، وہ بھی محض دکھاوے کے لیے ایک صارف نے کہا کہ پہلے سیکھ لیں کہ کار کس طرح کھڑی کی جاتی ہے۔