Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جب تک کپتان حکم نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا،شیخ وقاص اکرم

    جب تک کپتان حکم نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا،شیخ وقاص اکرم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ دوتہائی مینڈیٹ کے حامل وزیراعلیٰ کو اسلام آباد سے بندوق کے زور پر اٹھا کر کروڑوں پختونوں کو شدید اشتعال دلوانا اور جذباتی ردعمل کا ماحول پیدا کرکے آگ اور خون کی ہولی کھیلنا مقصود تھا۔

    با غی ٹی وی: مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جب تک کپتان حکم نہیں دیتے ڈی چوک سمیت ملک بھر میں پرامن احتجاج طےشدہ طریقۂ کار اور ترتیب سے جاری رہے گا، ”فالس فلیگ آپریشن ٹو“ کو ناکام بنانے اور پرامن احتجاج کو خون میں نہلانے کی حکومتی کوششوں کو خاک میں ملانے پر تحریک انصاف کے کارکنان اور پختون عوام خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

    زرتاج گل کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ

    شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی نہایت شرمناک، اشتعال انگیز، آمرانہ اور وفاقِ پاکستان کیلئے تباہ کن ہے،پوری دنیا دیکھ رہی تھی کہ علی امین کی قیادت میں پرامن احتجاج کیلئے ڈی چوک کی جانب بڑھنے والا عوامی سمندر بدترین ریاستی فسطائیت کے باوجود مکمل طور پر پرامن رہا، علی امین گنڈا پور کو بندوق کے زور پر پختونخوا ہاؤس سے اغواء کرکے پرامن احتجاج کو 9 مئی کی طرز پر پرتشدد بنانے کی مکروہ سازش کی گئی، پرامن احتجاج کو افواہ سازی کے ذریعے ختم کروانے یا عوام میں کنفیوژن پھیلانے کی سرکاری کوششیں بھی اس فالس فلیگ آپریشن ٹو کیطرح ناکام و نامراد رہیں گی۔

    گنڈاپور عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے،ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا …

  • سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے

    اسلام آباد: سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے۔

    باغی ٹی وی : سری لنکا میں قید 56 پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں کے باعث وطن واپس آئیں گے، پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کے لیے چارٹرڈ طیارہ سری لنکا روانہ ہوگیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کے لیے گزشتہ تین ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی،وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا انہوں نے قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق

    گنڈاپور عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے،ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا …

    پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق

  • زرتاج گل کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ

    زرتاج گل کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ

    ڈی جی خان: زرتاج گل کے وکیل فدا حسین نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : زرتاج گل کے وکیل فدا حسین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زرتاج گل کو گزشتہ شام ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا گیا، زرتاج گل کو تھری ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل ڈی جی خان منتقل کر دیا گیا ہے،تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے زرتاج گل کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے حوالے سے بھی متضاد خبریں سامنے آئی تھیں،بیرسڑ سیف نے دعویٰ کیا تھا کہ رینجرز علی امین گنڈا پور کو کے پی ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کر کے ساتھ لے گئی ہے جبکہ علی امین گنڈا پور کے بھائی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ علی گنڈا پور سے ہفتے کی صبح سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

    گنڈاپور عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے،ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا …

    دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے دعوؤں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو نا تو گرفتار کیا گیا ہے اور نا ہی انہیں کے پی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند کیا گیا ہے۔

    ادھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، گزشتہ روز سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر اسرار طور پر غائب ہے اور کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہورہا جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے، اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔

    پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق

    ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اغوا ہونے کے معاملے پر بحث کی جائے گی جبکہ کے پی ہاؤس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا،اس کے علاوہ اجلاس میں خیبرپختونخوا ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچانے اور قبضہ کرنے پر بھی بحث ہوگی جبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے تشدد پر بھی بحث ہوگی،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر اسمبلی اجلاس بلایا گیا ہے۔

  • گنڈاپور عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے،ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا،خواجہ اصف

    گنڈاپور عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے،ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا،خواجہ اصف

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ اصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا، اس نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا،کوئی پی ٹی آئی والوں سے یہ بات پوچھے، ہر دفعہ وہ سب کچھ چھوڑ کر کے پی ہاؤس کیوں پہنچ جاتا ہے، جلسے والے دن بھی ایسا ہی ہوا تھا،اصل میں ’نئی اپڈیٹس‘ کے پی ہاؤس سے قریب دستیاب ہوتی ہیں، اس لیے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ آسانی سے ہوجاتا ہے، چند گھنٹے غائب ہونا پڑتا ہے، گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے۔

    پی ٹی آئی احتجاج کاتیسرا روز،انٹرنیٹ سروس معطل،میٹرو بس سروس بند

    دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، گزشتہ روز سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر اسرار طور پر غائب ہے اور کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہورہا جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے، اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔

    ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اغوا ہونے کے معاملے پر بحث کی جائے گی جبکہ کے پی ہاؤس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا،اس کے علاوہ اجلاس میں خیبرپختونخوا ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچانے اور قبضہ کرنے پر بھی بحث ہوگی جبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے تشدد پر بھی بحث ہوگی،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر اسمبلی اجلاس بلایا گیا ہے۔

    ی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی، بینچ تشکیل

    ادھر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی پر اسرار گمشدگی پر پی ٹی آئی پشاور نے آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے 3 بجے احتجاج کا اعلان کردیا،پی ٹی آئی پشاور صدر عرفان سلیم کہتے ہیں کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی پرُاسرار جبری اغوائیگی عوام کی توہین ہے۔

  • پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق

    پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق

    اسلام آباد: گزشتہ روز ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والا اسلام آباد پولیس کا اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث پولیس اور تحریک انصاف کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے درمیان اسلام آباد پولیس کا اہلکار زخمی ہوگیا تھا، جو اب دوران علاج دم توڑ گیا۔

    اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل افسر حمید شاہ پمز اسپتال میں زیر علاج تھے، کانسٹیبل افسر حمید کو پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا،جاں بحق پولیس اہلکارکی نماز جنازہ کچھ دیربعدپولیس لائنز میں ادا کی جائےگی۔

    گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا تھا کہ مظاہروں میں اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

    پی ٹی آئی احتجاج کاتیسرا روز،انٹرنیٹ سروس معطل،میٹرو بس سروس بند

    پولیس کے مطابق شہید عبدالحمید شاہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے اور وہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، عبدالحمید شاہ نے3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتاً وقتاً جھڑپیں بھی جاری رہیں، اس دوران پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کی زد میں آکر کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، احتجاج کے دوران پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی، بینچ تشکیل

  • فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

    فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

    پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : خبرایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر میکرون نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیار دینے پر پابندی ترجیح ہونی چاہیے غزہ تنازع میں استعمال کے لیے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کا عمل روک دیا جائے گا تاکہ مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے لیے وسیع کوششیں ممکن ہوں۔

    فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہے اور اس کے لیے غزہ میں لڑنے کے لیے اسلحے کی فراہمی روک دی جائے اور فرانس کی جانب سے کوئی اسلحہ نہیں بھیجا جاتا ہے اس وقت ہماری ترجیح کشیدگی روکنا ہے، لبنانی عوام کو قربان نہیں کیا جانا چاہیے اور لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا۔

    رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر کے اس مطالبے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کڑی تنقید کی اور کہا کہ میکرون اور دیگر مغربی ممالک بھی مطالبہ کر رہے ہیں، اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، یہ کتنے شرم کی بات ہے، اسرائیل آپ لوگوں کی سپورٹ کے بغیر لڑے گا۔

    پی ٹی آئی احتجاج کاتیسرا روز،انٹرنیٹ سروس معطل،میٹرو بس سروس بند

    دوسری جانب اسرائیلی کی جارحیت پر لندن میں ہزاروں افراد کا بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اس کے علاوہ فرانس میں مظاہرین نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا، پیرس میں فلسطینی، لبنانی پرچم لہراتے لوگوں نے اسرائیلی مظالم رُکوانے کا مطالبہ کیا،سوئیڈن میں بھی سیکڑوں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسٹاک ہوم کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم تھامے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلیوں کا احتجاج جاری ہے مظاہرین کی جانب سے مظاہرے کے دوران آگ لگا کر ہائی وے بند کردی گئی اسرائیلی عوام کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس دوران پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا غزہ تنازع سے نمٹنے میں ناکامی اور قیدیوں کو رہا نہ کرانے پر نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہایو سے پرزور مطالبہ ہے کہ غزہ میں جنگ بندی فوری طور پر کی جائے۔

    پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی، بینچ تشکیل

  • وسطی کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی

    وسطی کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی

    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی تحصیل وسطی کرم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں وسطی کرم کے تھانہ چنارک کے علاقے پستونی میں ایف سی 154 ونگ کے اہلکار قریبی بارانی ندی میں معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران گھات لگائے مسلح دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر چارو ں اطراف سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 7 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق جان بحق اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل روانہ کر دیا گیا، جاں بحق اہلکاروں میں نائس لائک جلال، عارف، وحدت، عمرا ن، مصطفٰی، جاوید اور سپاہی اویس شامل ہیں، ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں گذشتہ کئی ماہ سے دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یہ علاقہ ضلع خیبر اور ضلع اورکزئی کے قریب واقع ہے۔

    امارات ائیرلائنز کی پروازوں میں پیجر‘ واکی ٹاکی پر پابندی عائد

    وزارت داخلہ نے علی گنڈاپور کی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

    پی ٹی آئی احتجاج کاتیسرا روز،انٹرنیٹ سروس معطل،میٹرو بس سروس بند

  • پی ٹی آئی احتجاج کاتیسرا روز،اسلام آباد میں  موبائل سروس بحال  ،جڑواں شہروں کے درمیان ٹریفک بحال

    پی ٹی آئی احتجاج کاتیسرا روز،اسلام آباد میں موبائل سروس بحال ،جڑواں شہروں کے درمیان ٹریفک بحال

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کا آج تیسرا روز ہے، ڈی چوک میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے تازہ دم دستے موجود ہیں،جڑواں شہروں کے درمیان ٹریفک بحال ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر راولپنڈی کے مختلف پوائنٹس سے کینٹینرز ہٹا دیے گئے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ اندرون شہر تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیے گئے، اس کے علاوہ مریڑ چوک، کمیٹی چوک، وارث خان اور راولپنڈی ڈبل روڈ سے بھی کینٹینرز ہٹا دیے گئے جبکہ مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے،راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، کچھ دیر تک تمام رکاوٹیں ہٹا کر راستے بھی کھول دیے جائیں گے، راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستے کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی، موبائل فون سروس گزشتہ 3 روز سے بند تھی۔

    پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق

    راولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، مری روڈ تین دن سے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہے، راولپنڈی: مری روڈ کی طرف آنی والی گلیوں اورراستوں پر کنٹینرز موجود ہیں،لیاقت باغ راولپنڈی سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹیں موجود ہیں، پنجاب پولیس کی نفری جگہ جگہ تعینات اور سیکورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ بند ہے اور میٹرو بس سروس بھی تیسرے روز معطل ہےموبائل فون سروس کے حوالے سے حکام کا بتانا ہے کہ کچھ دیر میں موبائل فون سروس باضابطہ طور پر بحال کر دی جائے گی۔

    وزارت داخلہ نے علی گنڈاپور کی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

    اسلام آباد کی حدود میں ایکسپریس وے،کشمیر ہائی وے ٹریفک کیلئےکھلی ہے، مری روڈ اور ائیرپورٹ روڈ ٹریفک کیلئےکھلے ہیں تاہم ریڈ زون جانے اور آنے والے تمام راستے بند ہیں اسلام آباد سے لاہور جانے کے لیے موٹروے ایم ون ٹریفک کے لیے کھلی ہے، ایم ون پر کھودی گئی خندقوں کو بھر دیا گیا ہے، اسلام آباد سے پشاور جانے کیلئے موٹر وے ایم ٹو بھی کھول دی گئی ہے۔

    دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں، تمام صوبائی دارالحکومت کے تمام باسی باآسانی شہر میں اور شہر کے باہر جاسکتے ہیں، ایسٹرن بائی پاس بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہےبابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، سگیاں سمیت تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

    امارات ائیرلائنز کی پروازوں میں پیجر‘ واکی ٹاکی پر پابندی عائد

    لاہور میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا، طلبی کا مقصد صوبائی دارالحکومت میں امن و امان قائم رکھنا ہےذرائع کے مطابق جی پی او چوک کے باہر اور کئی دیگر پوائنٹس پر رینجرز موجود ہے۔

  • علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا؟

    علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا؟

    پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس سے گرفتارکرنے کی خبریں وئرل ہیں جبکہ سرکاری ذرائع نے خبروں کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا علی امین گنڈا پورکو ریاست کےخلاف حملہ آور ہونے پرقانونی کارروائی کی جائے گی، ان پر سرکاری املاک کو نقصانپہنچانےکےالزامات ہیں،علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنےکے الزامات ہیں۔

    خبر کے مطابق سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ کےپی سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، رینجرز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد کو سیل کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے-

    ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج :جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا

    ادھر علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپورکا کہنا تھاکہ رینجرزعلی امین کی گرفتاری کیلئے کےپی ہاؤس گئی ہے، کے پی ہاؤس میں پکڑ دھکڑ جاری ہے اور بھائی علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔

    یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چئیرمین بیرسٹر گوہر کے پی ہاؤس میں پہنچ گئے، ایک اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے اس لیے علی امین کو بھی بلایا گیا ہے۔

    ادھر ‏ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری قوم کے ہر فرد سے اپیل ہے کہ ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کیلئے نکلے اور علی امین کے قافلے کا حصہ بنےسینٹرل پنجاب کو میری ہدایت ہے کہ وہ لاہور میں مینار پاکستان کی جانب پیش قدمی کریں اگر وہ مینارِ پا کستان نہیں پہنچ سکتے تو اپنے شہروں میں مقامی سطح پر کئے جانے والے احتجاج میں ضرور شامل ہوں۔

    میرا اس مہینے کے وسط میں پاکستان جانا طے ہے، بھارتی وزیر خارجہ

  • احتجاج رکوانے کا کیس: پی ٹی آئی کو کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    احتجاج رکوانے کا کیس: پی ٹی آئی کو کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت پی ٹی آئی کو کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتی، میں حکومتی اداروں کو آرڈر جاری کر سکتا ہوں کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں-

    باغی ٹی وی : راجہ حسن اختر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کے کورٹ روم نمبر ون میں کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو تین بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

    سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ جی راجہ صاحب کیا عجلت ہے؟ میں عموماً ہفتے کو کیسز نہیں کرتا لیکن آپ بتائیں کہ کیاعجلت ہے،جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ دو دن سے پورا اسلام آباد بند ہے، کاروبار بند ہے، بچوں کے امتحانات ہیں، ڈیڑھ لاکھ بندوں کی روزانہ آمدورفت ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں صورتحال سمجھ سکتا ہوں، میں خود کنٹینرز کے درمیان سے گزر کر آیا ہوں، وکیل نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس بھی ہونے جا رہی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اُس کانفرنس میں توابھی ہفتہ پڑا ہوا ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک چیز ہر ایک کو یاد رکھنی چاہیے کہ ہر شہری کے حقوق ہیں، ایک شہری کے حقوق کے ساتھ ساتھ دیگر کے حقوق کا خیال بھی رکھنا ہوتا ہے، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا حکومت کا کام ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ سیکرٹری داخلہ سے کہیں عدالت میں پیش ہو جائیں، پولیس کے بھی کسی ذمہ دار افسر کو پیش ہونے کا کہہ دیں، وزیر داخلہ کو بلانا تو شاید مناسب نہ ہو لیکن اگر ہوں تو انہیں بھی بلا لیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت پی ٹی آئی کو کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتی، میں حکومتی اداروں کو آرڈر جاری کر سکتا ہوں کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں، موبائل سگنل دو دن سے بند ہیں کسی کی ایمرجنسی ہو جائے تو کیا ہو گا۔

    سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا کی آمد پر چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سیکرٹری صاحب آپ نے پورا شہر کیوں بند کیا ہوا ہے؟ جس پر سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم گزشتہ روزاسلام آباد میں موجود تھے، اسلام آباد میں احتجاج کیلئے قانون موجود ہے، تین چار دن میں اہم سعودی وفد بھی پاکستان پہنچ رہا ہے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ حکومت ہیں اور آپ کا کام برابری کے حقوق کو یقینی بنانا ہے، سرکار کا کام ہے کہ شہریوں کے برابر کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔