Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • یو اے ای شہزادی نے” طلاق” کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا

    یو اے ای شہزادی نے” طلاق” کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے شوہر سے طلاق کے چند ہفتوں بعد ’طلاق‘ کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 30 سالہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پرفیوم کی لانچ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے برانڈ مہرہ ایم 1 کے تحت اس پرفیوم کو متعارف کروایا ہے، شہزادی نے پرفیوم کی لانچ سے قبل اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی تھی، ان کی حالیہ انسٹا پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا، پوسٹ دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ شہزادی اپنی طلاق کا غم بھلا نہیں سکیں۔

    شیخہ مہرہ نے ایک سیاہ پرفیوم کی تصویر پوسٹ کی جس کا نام Divorce پر رکھا گیا ہے، جس میں وہ ممکنہ طور پر اپنی حالیہ طلاق کے حوالے سے اشارہ دے رہی ہیں،سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے پوسٹ پر مختلف تبصرے کیے گئے،مذکورہ ویڈیو میں ٹوٹے ہوئے شیشے، کالی پنکھڑیاں اور ایک بلیک پینتھر کا ایک مونٹیج دکھایا گیا تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے پرفیوم کی بوتل کی رونمائی بھی کر دی، جس کا رنگ سیاہ اور اس پر ’ڈائیوورس‘ کندہ ہے۔

    خیال رہے دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ برس 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔ بعد ازاں شادی گزرنے کے ایک سال بعد ہی انہوں اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کیا تھا،جوڑی کی طلاق کی خبر رواں برس 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد سامنے آئی تھی۔

  • امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

    کراچی: پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا،دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگاہو کر 281 روپے 3 پیسے کا ہو گیا ہے۔

  • میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبہ

    میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبہ

    ایڈنبرا: اگلی دہائی میں 100,000 میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بنایا ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈنبرا یونیورسٹی کے محققین نے اگلی دہائی میں 100،000 میتھین خارج کرنے والے کنوؤں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لاکھوں ٹن گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکا جا سکے۔

    ایڈنبرا کی Heriot-Watt یونیورسٹی سے متصل ایک کلین ٹیکنالوجی کمپنی، ’راکٹ‘ نے اپنے اس منصوبے کا انکشاف کیا ٹیم نے پیش گوئی کی ہے کہ اس تکنیک سے ہزاروں سالوں تک زہریلی گرین ہاؤس گیسوں کو زیر زمین گہرائی میں بند کیا جاسکتا ہے،راکٹ کمپنی کے اس مںصوبے کو اسکاٹش انٹرپرائز کے ہائی گروتھ اسپن آؤٹ پروگرام میں قبول کر لیا گیا ہے جس میں اس منصوبے کو بڑھانے کے لیے £ 75,000 کی فنڈنگ بھی منظوری کی گئی ہے۔

  • مارکیٹ میں دستیاب 5 غیرمعیاری سیرپ کی نشاندہی،ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیا

    مارکیٹ میں دستیاب 5 غیرمعیاری سیرپ کی نشاندہی،ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیا

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے مارکیٹ میں دستیاب 5 غیرمعیاری سیرپ کی نشاندہی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی :بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سیرپ میںTexcol DM 10mg/5ml syrup، Cestonil Plus syrup، Speczine 5mg/5ml Syrup، Aphylin Syrup اور Zolint Suspension شامل ہیں۔

    ڈریپ کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول (ڈی ڈی سی)، پنجاب نے مذکورہ سیرپ کی تیاریوں میں ایتھیلین گلائکول اور ڈائی ایتھیلین گلائکول کی نشاندہی کی ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے تجزیے نے ان سیرپ کو غیر معیاری قرار پایا ہے۔

    ڈریپ نے ہیلتھ پروفیشنل اور صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ بیچ نمبر اور کمپوزیشن کے ساتھ پانچ سیرپ کے استعمال سے گریز کریں-

    (i) لاہور میں تیار کردہ Cestonil Plus شربت بیچ نمبر 061357 کمپوزیشن تھامین 1.75mg، Riboflavin 2.62mg، Pyridoxine 1.54mg، Nicotinamide 10.50mg M/s Razzee Therapeutics۔

    (ii) لاہور میں تیار کردہ Texcol DM 10mg/5ml سیرپ بیچ نمبر 09980 کمپوزیشن Dextromethorphan جو M/s Razzee Therapeutics نے تیار کیا ہے۔

    (iii) Spectrum Laboratories کے تحت لاہور میں تیار کردہ Speczine 5mg/5ml Syrup بیچ نمبر 280 287 کمپوزیشن Promethazine

    (iv) Obsons Pharmaceuticals کے تحت لاہور میں تیار کردہ Aphylin Syrup کا بیچ نمبر 24B056 مرکب Aminophylline 32mg, Diphenhydramine 8mg, Ammonium HCl 30mg

    (v) Libra (Private) Ltd کے تحت پشاور میں تیار کردہ Zolint Suspension بیچ نمبر 24003 مرکب Furazolidone 25mg/5ml، Metronidazole 75mg/5ml۔

    واضح رہے کہ Di-ethylene Glycol (DEG) اور Ethylene Glycol (EG) کے صحت پر سنگین نتائج کا باعث بنتے ہیں۔

  • پی آئی اے پرواز کی  دبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ

    پی آئی اے پرواز کی دبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ

    لاہور: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دبئی سے پشاور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔

    باغی ٹی وی : ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 284 میں روانگی کے فوری بعد خرابی پیدا ہوئی تھی، ایئر ٹریفک کنٹرولر دبئی کی ہدایت پر طیارے نے 50 منٹ بعد واپس لینڈنگ کی، مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے، اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے، پرواز نے آج صبح 9 بجے پشاور پہنچنا تھا۔

    پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی فنی خرابی دور کی جا رہی ہے، پرواز پی کے 284 دبئی سے 1 گھنٹے بعد پشاور روانہ ہو گی۔

    قبل ازیں غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز جی 9512 متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ جا رہی تھی کہ اس دوران 42 سالہ مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کپتان نے کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    بتایا گیا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی کی اجازت سے طیارے نے کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی جہاں کراچی ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کا معائنہ کیا تو اس کا پہلے ہی انتقال ہو چکا تھا، ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ائیر لائن کے سپرد کر دی گئی جس کے بعد طیارہ میت لے کر کراچی ائیر پورٹ سے اپنی منزل ڈھاکہ روانہ ہوگیا۔

    چند روز قبل خلیجی ملک قطر سے آنے والی غیرملکی پرواز نے بھی کراچی میں ہنگامی طور پر لینڈنگ کی تھی، قطر ایئرویز کی فلائیٹ کیو آر 652 دوحہ سے نیپال کے شہر کٹھمنڈو کی جانب محو پرواز تھی کہ اس دوران پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث طیارے کے پائلٹ نے ایئرٹریفک کنٹرولر کراچی سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر ایئرٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے اندرون سندھ سکھر سے طیارے کا رخ شہر قائد کی جانب موڑ دیا اور قطر ایئر ویز پرواز کیو آر 652 نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کراچی پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم کی طرف سے مسافر کا طبی معائنہ کیا گیا۔

    اس سے پہلے خلیجی ملک عمان سے بھارت جانے والے غیرملکی طیارے نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، غیر ملکی طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، غیرملکی ایئرلائن کی فلائٹ مسقط سے بھارتی ریاست کیرالا کی طرف پرواز کر رہی تھی کہ اس دوران عمان سے تعلق رکھنے والے مسافر کو دل میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی، ہنگامی لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹروں کو کراچی ایئرپورٹ پر تیار رہنے کی ہدایت کی گئی، طیارہ میڈیکل ایمرجنسی کے طور پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیا، جس کے بعد بیمار مسافر کو اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ آف لوڈ کرکے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا،خواجہ آصف

    امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا۔

    باغی ٹی وی: لیگی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، ہم 18 ارب ڈالر کہاں سے دیں گے، اس وقت کے مالی حالات میں ہم 18 ملین بھی نہیں دے سکتے،امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا، امریکا سے ڈپلومیسی کی جائے تاکہ وہ ہمیں یہ معاہدہ مکمل کرنے دے، رواں ماہ وزیراعظم شہبازشریف امریکا جائیں گے انہیں یہ بات ضرور کرنی چاہیے، ایران نے برادر اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے بہت صبر کیا ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو 2008 یا 2009 میں مکمل ہو جانا چاہیے تھا، ایران عالمی عدالت جا رہا ہے تو اسے اپنے حقوق کا تحفظ کرنا پڑ رہا ہے، ایران پاکستان پر 18ارب ڈالر ہرجانے کے لیے پیرس کی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ایک بار پھر اعلیٰ سطح پر بحث کا باعث بن گیا ہے کیونکہ ایران نے مزید تاخیر پر حکومت پاکستان کے ساتھ تشویش کا اظہار کیا ہے اور حتمی نوٹس جاری کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے منصوبے کے مسلسل التوا پر پاکستان کو شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کی تکمیل کے لیے کوئی اضافی وقت نہیں دیا جائے گا، ایران 180 دن کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن کے دوران اس منصوبے کے تحت پائپ لائن کی تعمیر نہ کرنے پر ستمبر میں بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کر کے معاملے کو بڑھا سکتا ہے،ممکنہ قانونی کارروائی کے جواب میں، پاکستان مبینہ طور پر مذاکرات کے ذریعے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے ایک قرارداد پر بات چیت کے آپشنز پر غور کر رہا ہے۔روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے منصوبے کی تاخیر اور مستقبل میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے ایران کو اعتماد میں لینے کا ارادہ رکھتا ہے

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارتِ خارجہ پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق امریکی حکام سے بات کر کے فوری طور پر ایرانی قیادت کے تحفظات دور کرے،راجہ پرویز اشرف نے گیس پائپ لائن معاملے پر ایران کے عالمی ثالثی عدالت جانے کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل سے پاکستان توانائی بحران سے نکل سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری نے اپنے سابق دور میں اس پراجیکٹ کی بنیاد رکھی تھی، صدرِ مملکت اس حوالے سے وزارتِ خارجہ اور توانائی کے حکام سے رپورٹ طلب کریں۔

    وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں سے استثنیٰ کا مطالبہ

    پاک ایران پائپ لائن گیس منصوبہ کی فوری تکمیل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،محمد عدیل بھٹہ

    پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا. محمد علی

    ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کھٹائی میں پڑ گئی

    حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی

  • محکمہ موسمیات کا موسمیاتی پیش گوئیوں کیلئے جدیدریڈارخریدنےکا فیصلہ

    محکمہ موسمیات کا موسمیاتی پیش گوئیوں کیلئے جدیدریڈارخریدنےکا فیصلہ

    کراچی: محکمہ موسمیات نے موسمیاتی پیش گوئیوں کیلئے جدیدریڈارخریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات صاحبزادہ خان کے مطابق 5 فکسڈ ریڈار ملک کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے جبکہ محکمہ موسمیات 3 پورٹیبل سرویلنس ریڈاربھی خریدے گاریڈارخیبرپختونخوا کےشہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں نصب ہوں گے جب کہ کوئٹہ ،گوادر اورلاہور میں بھی ریڈارلگایا جائیگا،ملک کے مختلف حصوں میں 300 آٹومیٹک ویدراسٹیشنزکی تنصیب بھی کی جائےگی۔

    2 ریڈارخیبرپختونخوا کے شہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 بلوچستان کے شہروں کوئٹہ،گوادر جبکہ ایک ریڈار پنجاب کے شہر لاہورمیں نصب کیا جائیگا، کراچی میں پہلے ہی جدید ٹیکنالوجی کا حامل ریڈاراسٹیشن موجود ہے300 آٹومیٹک ویدر اسٹیشن میں سے سب سے زیادہ 105 بلوچستان میں لگائے جائیں گے، دیہی سندھ/ بشمول کراچی میں 85، خیبرپختونخوا میں 75 جبکہ پنجاب میں 35 آٹومیٹک ویدر اسٹشن نصب ہوں گے۔

    کراچی : ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    جدید موسمیاتی آلات ورلڈ بینک کے تعاون سے نصب کیے جائیں گے، پاکستانی انجینئرز کے علاوہ غیرملکی ماہرین منصوبیکی تکمیل میں معاونت کریں گے، جدید آلات سے مزید موسمیاتی نظام کا منصوبہ 3سال میں مکمل ہوگا جس پر14ارب روپے پاکستانی (50 ملین ڈالرز)کی لاگت آئے گی۔

    ڈی جی میٹ صاحبزاد خان نے کہا کہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچنے اور جدید آلات کےفعال ہونے کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے جس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں بشمول بارش، ہواں،طوفانوں اورسمندر میں متفرق سرگرمیوں کے علاوہ ہوابازی کی صنعت سے متعلق بھی استفادہ کیا جائے گا۔

    حافظ سعد رضوی کو 4 سال، اشرف جلالی کو 14 سال کی سزا

    واضح رہے کہ اس سے قبل بادل میں بارش کی مقدار اور سمندری طوفان سے متعلق پیشگی اطلاع فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریڈار کراچی میں 2019 میں نصب کیاگیا تھا۔

  • آئی ایم ایف  ایگزیکٹو بورڈ سے 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری  مؤخر ہو  نے کا امکان

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری مؤخر ہو نے کا امکان

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری اکتوبر 2024 تک مؤخر ہو نے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : "انگریزی موقر ادارے "دی نیوز” کے مطابق پاکستان آباد جاری ہفتے کے اندر دو طرفہ اور تجارتی قرض دہندگان سے 2 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری اکتوبر 2024 تک مؤخر ہو سکتی ہے۔

    اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ پاکستان کو اپنا دستخط شدہ لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو بھیجنا ہوگا جس میں اس تحریری وعدے کے ساتھ 37 ماہ کے ای ایف ایف کے تحت 7 ارب ڈالر کی منظوری پر غور کرنے کی درخواست ہوگی کہ حکومت پاکستان فنڈ پروگرام کی تمام متفقہ شرائط کی تعمیل کرے گی،اب تک پاکستان 18 ستمبر 2024 تک آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے میں موجود نہیں ہے۔

    حافظ سعد رضوی کو 4 سال، اشرف جلالی کو 14 سال کی سزا

    ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد آئی ایم ایف کی جانب سے نشاندہی کردہ 2 ارب ڈالر کے مالیاتی فرق پر دو طرفہ قرض دہندگان سے یقین دہانیاں حاصل کرنے کے لیے آخری کوششیں کر رہا ہے،اگر یہ جاری ہفتہ بغیر تصدیق کے گزر گیا تو پھر 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پر فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری حاصل کرنے کا امکان کم ہو جائے گا۔

    کراچی : ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

  • 20 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں کہ آسمان کیسے کیسے رنگ بدلتا ہے،شیخ رشید

    20 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں کہ آسمان کیسے کیسے رنگ بدلتا ہے،شیخ رشید

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کی درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جج یاسرمحمود چوہدری نے کی، اس موقع پر شیخ رشید اور صداقت عباسی اپنے وکلاء سردار مصروف اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل سردار مصروف نے کہا کہ مقدمے میں شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کو بری کیا جائے،بعدازاں عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ قبل ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب ہیں، 20 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں کہ آسمان کیسے کیسے رنگ بدلتا ہے۔

  • سینکڑوں نوری سال دور بےترتیب مدار والے سیارے کی نشاندہی

    سینکڑوں نوری سال دور بےترتیب مدار والے سیارے کی نشاندہی

    اسٹاک ہوم: ماہرین فلکیات نےسینکڑوں نوری سال دور بےترتیب مدار والا سیارہ دریافت کر لیا-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق سویڈن کی لنڈ یونیورسٹی کے ماہرین فلکیات نے ایک پراسرار سیارے کی نشاندہی کی ہے جس عمومی سیاروں سے ہٹ کر ایک بے ترتیب مدار ہے،اس سیارے کا دمار روایتی فلکیاتی طبیعیات کے اصولوں کو چیلنج کرتا ہے، TOI-1408c نامی یہ سیارہ زمین سے تقریباً 455 نوری سال دور ایک دوسرے شمسی نظام میں واقع ہے اور اس کی غیر متوقع حرکات کی وجہ سے محققین حیران ہیں۔

    TOI-1408c نامی یہ سیارہ رواں سال ہی ناسا کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا گیا جس کا حجم زمین سے دوگنا اور کمیت آٹھ گنا ہےزیادہ تر سیاروں کے برعکس بیضوی مداروں کی پیروی کرتے ہیں، TOI-1408c کا مدار بے ترتیبی میں بدلتا ہے جو ماہرین فلکیات کو سیاروں کی حرکیات کے موجودہ نظریات پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

    ماہرین کا مفروضہ ہے کہ TOI-1408c کی غیر متوقع حرکت کسی نادیدہ آسمانی مادے کے ٹکرانے سے متاثر ہو سکتی ہے جیسے کہ کوئی دوسرا سیارہ یا نیوٹران ستارہ جو کسی دوسرے سیارے کے مدار کو غیر مستحکم کرتی ہیں۔