Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا –

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کالام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی پنجاب کے علاقے حافظ آباد 8 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین 5 ملی میٹر، لاہور 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 7 ملی میٹر اور خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • امریکا: دہشتگردی کی بڑی کارروائی، نائن الیون حملوں کو 23 برس  بیت گئے

    امریکا: دہشتگردی کی بڑی کارروائی، نائن الیون حملوں کو 23 برس بیت گئے

    نیویارک: میں نائن الیون حملوں کو 22 برس بیت گئے،11 ستمبر2001 کو امریکا میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ہوئی تھی۔

    باغی ٹی وی : ہائی جیکنگ کے بعد امریکی ائیرلائن کے 2 مسافر طیارے 18 منٹ کے وقفے سے ٹکرائے جانے پرورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹوئن ٹاور زمین بوس ہوئے دہشتگردوں نے تیسرا طیارہ واشنگٹن میں پینٹاگان سے ٹکرایا اس کے بعد چوتھا طیارہ ہدف پر پہنچنے سے قبل گر کر تباہ ہوا ہوگیا، نائن الیون حملوں میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

    نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ نے دنیا کا منظر نامہ بدل کر رکھ دیا،اس حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی اُس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کا عندیہ دیدیا تھا اسامہ بن لادن اور القاعدہ نے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی اور اس کے بعد افغانستان میں امریکی قیادت میں جنگ شروع ہوئی تھی، جس کا آغاز 7 اکتوبر کو افغانستان میں ‘آپریشن اینڈیورنگ فریڈم’ کے نام سے کیا گیا۔

    کل رات کسی نے زبردستی کہیں نہیں بٹھایا، علی امین گنڈا پور

    نائن الیون حملوں کے بعد دنیا بھر میں پاکستان امریکا کا سب سے اہم اور دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن اتحادی بن کر سامنے آیا سابق صدر پرویز مشرف نے جہاں افغان طالبان کے خلاف امریکی و نیٹو سپلائی کیلئے پاکستانی سرحدیں کھول دیں، وہیں قوم کو بتائے بغیر کئی پاکستانی ہوائی اڈے اور دیگر عسکری سہولیات بھی امریکا کو دے دیں۔

    پی سی بی نے قومی انڈر-19 تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے انڈر-19 کپ …

  • سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

    سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

    سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک اورکشتی پر سوار متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مچھلی کے شکار کیلئے استعمال ہونے والی کشتی سینیگال سے اسپین کے جزائر کینری کے لیے روانہ ہوئی تھی حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر سے 100 سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی تاہم صرف 4 کلومیٹر آگے جاکر ڈوب گئی۔

    کشتی پر سوار مسافروں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے اسپین میں داخل ہونے کے خواہشمند تھےکشتی پر سوار 100 افراد میں سے 26 ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    قبل ازیں فرانس میں کم از کم 13 تارکین وطن منگل کو انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کے دوران کشتی کے پھٹنے سے مارے گئے تھے۔ بولون-سر-میر کی ماہی گیری بندرگاہ کے قریب لی پورٹل کے میئر اولیور باربرین نے کہا ’بدقسمتی سے، کشتی کا نچلا حصہ کھل گیا تھا‘۔

    انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران کم از کم 30 تارکین وطن ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں اپ ڈیٹ کیے گئے یوکے ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سات دنوں میں کم از کم 2,109 تارکین وطن نے چھوٹی کشتیوں پر انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کی۔

    اس سے قبل حالیہ دنوں میں یمن میں کشتی الٹنے سے 49 ، لیبیا میں 61، اٹلی میں 11 تارکین وطن ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • بانی پاکستان  قائداعظم محمد علی جناح کی آج 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی آج 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی آج 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے، سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، ہزاروں افراد آج ان کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں اور فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں اپنے آبائی شہر سے کیا۔ اور 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے انگلینڈ چلے گئے۔ 1896 میں قائد اعظم نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس لوٹ آئے،محمد علی جناح پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے۔ اور وطن واپسی کے کچھ عرصہ بعد ہی قائداعظم کا شمار برصغیر کے مایہ ناز قانون دانوں میں کیا جانے لگا تھا۔

    قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے الگ ریاست قائم کرکے برصغیرکا نقشہ تبدیل کر کے انگریز اور کانگریس کو تنہا شکست دی، قائد اعظم محمد علی جناح نے گاندھی اور نہرو جیسے گھاگ سیاستدانوں کو سیاسی میدان میں مات دی، لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، اپنوں کے گِلے دور کئے اور انہیں پاکستان کی جدوجہد میں شامل کیا۔

    برصغیر واپسی کے بعد قائداعظم نے سیاست میں باضابطہ طور پر حصہ لیا اور 1906 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ کانگریس کا حصہ بننے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ یہ جماعت برصغیر کے تمام باسیوں کی نہیں بلکہ صرف ہندوؤں کی نمائندہ جماعت ہے۔

    قائداعظم نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی مگر امید کا دامن نہ چھوڑا اور کانگریس کے ساتھ بھی کام کرتے رہے لیکن جب احساس ہوا کہ بٹوارے کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو مسلمانوں کیلئے علیحدہ ریاست کیلئے دن رات ایک کردیا کانگریس کی ہندو نواز پالیسیوں سے تنگ آکر بالآخر 1920 میں قائداعظم نے کانگریس کو خیرآباد کہہ دیا اور آخری سانس تک مسلمانوں کی نمائندہ جماعت مسلم لیگ سے وابستہ اختیار کر لی۔

    اسی جماعت کی چھتری تلے ہی قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کیا قیام پاکستان کے بعد قائداعظم اس پاک وطن کے پہلے گورنر جنرل بنے۔ اور 11 ستمبر 1948 میں وفات تک اس عہدے پر تعینات رہے۔

    قائد اعظم محمد علی جناح جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن دِلایا۔آزادی کے بعد بکھرے ہوئے پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے قائداعظم نے آخری حد تک کوششیں کیں لیکن زندگی نے زیادہ موقع نہ دیا،پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنے کے خواہش مند تھے۔ لیکن ان کی بیماری نے ان کے تعمیری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے دیا۔

    اپنی وفات سے پہلے قوم کے نام پیغام میں مستقبل کا راستہ، قائد اعظم نے ان الفاظ میں بیان کیا کہ "آپ کی مملکت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، اب آپ کا فرض ہے کہ اس کی تعمیر کریں قائداعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948 کو کراچی میں ہوا اور آج ان کی 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے،قائد اعظم کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر قرآن خوانی ہوگی، بانی پاکستان کی برسی کے موقع پر بدھ کو مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ۔ مسلح افواج کے نمائندے،وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ، میئر سمیت سول و عسکری حکام حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے-

  • میری شادی کا جوڑاجل گیا تھا،کسی اور کا جوڑا پہنا،سعدیہ امام

    میری شادی کا جوڑاجل گیا تھا،کسی اور کا جوڑا پہنا،سعدیہ امام

    کراچی: پاکستانی اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کا جوڑا تیاری کے وقت جل گیا تھا بعد میں کسی اور کا جوڑا پہنا-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ میں بوتیک کا کام کرتی تھی، میرے شادی کے جوڑے پر کام ہورہا تھا کہ اس دوران شاٹ سرکٹ ہوا اور پورا کارخانہ جلا تو میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا،مجھے شادی کا جوڑا جلنے کا بہت دکھ ہوا کیونکہ وہ میری امی کے پسندیدہ رنگ کا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا میں نے کسٹمر سے جوڑے کی تصویر مانگی تو اس نے فراخدلی سے مجھے پیشکش کی کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد کی ہے میں نے اس کسٹمر کا بہت شکریہ ادا کیا،میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا تھا اور بعد میں پھر ویسا ہی نیا جوڑا اسے بنوا کردیا تھا۔

    خان یونس میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیل کا حملہ، 40 فلسطینی شہید

    سینکڑوں نوری سال دور بےترتیب مدار والے سیارے کی نشاندہی

    میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبہ

  • ایپل  آئی فون 16 سیریز کی لانچنگ،سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

    ایپل آئی فون 16 سیریز کی لانچنگ،سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

    واشنگٹن: مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کی لانچنگ کر دی گئی-

    باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کیلی فورنیا میں اپنے ” گلو ٹائم ” ایونٹ میں ایپل نے اپنے تازہ ترین آئی فونز ماڈل کی نقاب کشائی کی جن میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس شامل ہیں۔

    آئی فون 16 پلس 899 ڈالر میں دستیاب ہوگا جبکہ آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے ۔آئی فون 16 ایپل کا پہلا مین اسٹرین فون ہوگا جو اکتوبر میں آنے والی اپ ڈیٹ کے بعد ایپل انٹیلیجنس کا بیٹا ورژن استعمال کرے گا۔

    سینکڑوں نوری سال دور بےترتیب مدار والے سیارے کی نشاندہی

    ایونٹ میں ایپل کی جانب سے ایپل واچ 10 اور ایئر پوڈز 4 بھی فروخت کے لیے پیش کئے گئے۔ایپل واچ 10 کی کم سے کم قیمت 399 ڈالر جبکہ آئی پوڈز 4 کی 129 ڈالر مقرر کی گئی ہےایپل واچ میں ایپل الٹرا واچ کے مقابلے مین 40 فیصد بڑی او ایل ای ڈی اسکرین پیش کی گئی ہے جبکہ واچ کی موٹائی صرف 9.7 ملی میٹر ہے جو ایپل واچ سیریز 9 سے 10 فیصد کم ہے،پیر کو لانچ ہونے والے ماڈلز 20 ستمبر سے صارفین کے لئے دستیاب ہوں گے۔

    خان یونس میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیل کا حملہ، 40 فلسطینی شہید

    آئی فون 16 کی لانچنگ پر صارفین ایپل کمپنی پر میمز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہے ہیں بعض صارفین نے آئی فون 15 اور آئی فون 16 کے درمیان معمولی فرق کو اجاگر کرتے ہوئے مضحکہ خیز میم پوسٹ کی۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم  اجلاس:بھارت کی جانب سے  آن لائن شرکت کا عندیہ

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس:بھارت کی جانب سے آن لائن شرکت کا عندیہ

    اسلام آباد: پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں بھارت اپنا وفد اسلام آباد نہیں بھیجے گا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ایس سی او وزرائے خارجہ کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا بھارت کی جانب سے میٹنگ میں آن لائن شرکت کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایس سی او وزرائے تجارت کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی ،وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ بھارتی وزیرِ اعظم سمیت تمام رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، وزارتِ خارجہ تمام ملکوں کے سربراہوں کی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی منتظر ہے آخری بار 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا-

    یو اے ای شہزادی نے” طلاق” کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا

    میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبہ

    سینکڑوں نوری سال دور بےترتیب مدار والے سیارے کی نشاندہی

  • مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ میں پہلی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی اور ایکشن پلان کی منظوری

    مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ میں پہلی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی اور ایکشن پلان کی منظوری

    لاہور: پنجاب کی صوبائی کابینہ نے پہلی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی اور ایکشن پلان کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کا پہلا ایکشن پلان اور اپنی نوعیت کی پہلی جامع پالیسی تیار کر لی گئی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے وسائل بھی فراہم کئے گئے ہیں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ایکشن پلان اور کلائمٹ ریزیلی انٹ پنجاب پالیسی کا باضابطہ اجرا کریں گی۔

    پالیسی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے تمام پہلوؤں اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں ملکی اور غیرملکی ماہرین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی اور ایکشن پلان تیار کیا گیا، 30 عالمی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ایکشن پلانز، معاہدوں، پالیسی دستاویزات اور وعدوں کو کلائمیٹ ریزلینٹ پنجاب پالیسی اور ایکشن پلان میں شامل کیا گیا ہے-

    میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبہ

    عالمی ماحولیاتی ڈونرز، سول سوسائیٹی، محقی، ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ملکی تنظیموں کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں پالیسی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے، روک تھام، جنگلات، جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ، فضائی وآبی آلودگی کے سدباب کے اقدامات شامل ہیں ۔

    مارکیٹ میں دستیاب 5 غیرمعیاری سیرپ کی نشاندہی،ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیا

    پنجاب قومی جی ڈی پی میں 54.2 فی صد حصہ ڈالتا ہے موسمیاتی تبدیلیاں اس کی ترقی کی شرح کو متاثر کررہی ہیں، وسطی اور مشرقی پنجاب میں 7 لاکھ شہری گرمی کی شدید لہر(ہیٹ ویو) کے خطرے کا شکار ہیں،۔ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں سے فصلوں کے نقصانات، سیلاب سے تباہی اور بارشوں کی شدت کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے ساڑھے 51 کروڑ ڈالر کے مالی نقصانات کا تخمینہ ہے۔

    چئیرمین نادرا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل

  • سید ضامن علی نقوی کا یوم وفات

    سید ضامن علی نقوی کا یوم وفات

    لیکن کھلا یہ بھید سر طور و کربلا
    دید و شہود کے بھی مقامات ہیں جدا
    ..۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    گویاؔ جہان آبادی

    10 ستمبر : یوم وفات

    سید ضامن علی نقوی المعروف گویا جہان آبادی، جہاں آباد کے رہنے والے تھے۔ ان کی ایک مثنوی ” اسرار مستی” نے بڑی شہرت و مقبولیت حاصل کی تھی اس کی تعریف کرنے والوں میں علامہ اقبال بھی شامل تھے ہند و پاک کی آزادی کے بعد گویاؔ پاکستان آ گئے تھے اور یہاں کے ادبی حلقوں میں خاصے مقبول تھے کراچی میں مقیم تھے ، وہیں تقریباً 75 سال کی عمر میں 10 ستمبر 1971ء کو آخری سانس لی
    …..
    نمونہ کلام
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    انساں نے آانکھ کھولی ہے بزم شہود میں
    آدم کے قبل آیا ہے عالم وجود میں
    تسخیر ہی کو ارض و سما کے حدود میں
    دیرینہ ایک جنگ ہے بود و نمود میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    ظلمت خلاف نور ہے وقت دراز سے
    واقف نہیں اضافی افاضی کے راز سے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    لیکن کھلا یہ بھید سر طور و کربلا
    دید و شہود کے بھی مقامات ہیں جدا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    خود میں خدا کی دید شہادت کا اقتضا
    نظارے کی طلب ہے تقاضا کلیم کا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    چشمِ کلیمؑ اِدھر ہے اُدھر قلب مصطفٰیﷺ
    طالب کا وہ مقم یہ مطلوب ک پتا
    ……
    چلی آتی ہیں موجیں اک جمال گل بداماں کی
    بنائیں ہر قدم پر ڈالتی سو سو گلستاں کی
    کھلا کرتی ہیں کلیاں آنکھ میں دل کے گلستاں کی
    دم نظارہ نظریں پھول برساتی ہیں انساں کی
    نہ دل سمجھا ، نہ غم سمجھے ، نہ دنیا ساز و ساماں کی
    یہ کیا سرگوشیاں تھیں چپکے چپکے اشک و مژگاں کی
    لیے بیٹھا ہوں آنسو دیر سے دامان مثگاں میں
    سرپ داستاں ہوں شبنم و برگِ گلستاں کی
    جہاں سے بزم ہستی میں ہوا ہے خاک پروانہ
    وہیں سے برق چمکی ہے کسی کے حسن پنہاں کی
    ٹھہر اے سوز نظارہ کہ لو دینے لگے آنسو
    حبابوں سے شعاعیں پھوٹ نکلیں آتش جاں کی
    پڑا ہوں سر بسجدہ پھر رہا ہے کوئی نظروں میں
    جبیں سائی میں منزل ہے نیاز دراز پنہاں کی
    فروغ شعلۂ شبنم سے حیرااں مہ و انجم
    نظر ہے قطرہء ناچیز پر ، مہر درخشاں کی
    مرے اشکوں کی فطرت ہے مسلسل جستجو گویاؔ
    ستارے منزلیں طے کر رہے ہیں کوئے جاناں کی

  • پاکستان کی پہلی  خاتون انگریزی  مصنفہ، صحافی، ایڈیٹر  اور شاعرہ،بیگم زیب النساء حمید اللہ

    پاکستان کی پہلی خاتون انگریزی مصنفہ، صحافی، ایڈیٹر اور شاعرہ،بیگم زیب النساء حمید اللہ

    بیگم زیب النساء حمید اللہ پاکستان کی پہلی خاتون انگریزی مصنفہ، صحافی، ایڈیٹر اور شاعرہ

    10 ستمبر 2000 یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بیگم زیب النساء صاحبہ کو بہت سے اہم ترین اور منفرد اعزازات حاصل ہیں اور یہ سب کچھ انہیں خداداد صلاحیتوں کی بدولت حاصل ہوا۔ زیب النساء 25 دسمبر 1921 میں کولکتہ کے ایک علمی اور ادبی مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد صاحب واجد علی ایک نامور لکھاری تھے جنہوں نے سب سے پہلے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری کا بنگالی زبان میں ترجمہ کیا۔ ان کے والد نے اپنی ہونہار صاحبزادی کو اعلی تعلیم دلائی۔ہندوستان کی تقسیم کے باعث ان کا خاندان کراچی پاکستان منتقل ہو گیا۔ زیب النسا کی شادی 1940 میں ایک کاروباری شخصیت خلیفہ محمد حمید اللہ سے ہوئی جس سے انہیں دو بیٹیاں نیلوفر اور یاسمین پیدا ہوئیں۔ زیب النسا نے 1948 میں انگریزی اخبار روزنامہ ڈان سے کالم نگاری کا آغاز کیا جبکہ 1958 میں انہوں نے کراچی سے انگریزی میں Mirror کے نام سے ماہنامہ جریدہ نکالا جو کہ بہت جلد پاکستان کا ایک مقبول ترہن جریدہ بن گیا ۔ وہ "مرر” کی ایڈیٹر اور پبلشر خود ہی تھیں جبکہ وہ ادارت اور کالم نگاری کے علاوہ شاعری بھی کرتی تھیں اس طرح وہ پاکستان میں انگریزی زبان کی پہلی خاتون صحافی، کالم نگار ، ایڈیٹر ، پبلشر اور انگریزی شاعرہ بن گئیں جو کہ بہت بڑے اعزازات ہیں ۔ اپنے کالمز اور اداریوں میں حکومت کی غلط پالیسیوں پر زبردست تنقید کی وجہ سے ان کے جریدے کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی گئی لیکن انہوں نے معروف قانون دان اے کے بروہی کی توسط سے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا اور یہ مقدمہ انہوں نے جیت لیا اور پاکستان میں کسی بھی خاتون صحافی کا مقدمہ جیتنے کا پہلا اعزاز بھی ان کے حصے میں آیا۔ محترمہ فاطمہ جناح اور بیگم رعنا لیاقت علی خان ان کی بہترین دوستوں میں شامل تھیں ۔ زیب النسا صاحبہ کے خاوند پاکستان میں باٹا شوز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر فائز تھے۔ 1970 میں ان کے شوہر حمید اللہ صاحب کا آئر لینڈ تبادلہ کر دیا گیا تو زیب النسا بھی ان کے ہمراہ ڈبلن آئر لینڈ منتقل ہو گئیں لیکن کراچی پاکستان میں ان کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہا۔ 1983 میں ان کے شوہر محترم کا کراچی میں انتقال ہوا۔ زیب النسا کو پاکستان کی پہلی خاتون مبصر ہونے اور الازہر یونیورسٹی قاہرہ سے خطاب کرنے کا بھی اعزاز حاصل رہا ہے ۔ 10 ستمبر 2000 میں ان کا کراچی میں انتقال ہوا ۔ کراچی کی مشہور گلی ” زیب النسا اسٹریٹ” ان کے نام سے منسوب ہے ۔ بیگم زیب النساء حمید اللہ کی انگریزی تصانیف کی تفصیل درج ذیل ہے۔

    تصانیف
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)Indian Bouquet
    ۔ 1941
    ۔ (2)Lotus Leaves
    ۔ 1946
    ۔ (3)Sixty Days in
    ۔ America
    ۔ 1956
    ۔ (4)The Young Wife
    ۔ 1958
    ۔ (5)The Flute of
    ۔ Memory
    ۔ 1964
    ۔ (6)Poems
    ۔ 1972