Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈ کی رقم مانگ لی

    وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈ کی رقم مانگ لی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈ میں جمع ہونے والی رقم مانگ لی۔

    باغی ٹی وی : دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز سےمتعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ کر رہا ہے،دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ ہم نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے، ڈیمز فنڈز کے پیسے وفاق اور واپڈا کو دیے جائیں، سپریم کورٹ کی نگرانی میں اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹ کھولا تھا۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا ڈیمز فنڈز میں کتنے پیسے ہیں، جس پر وکیل واپڈا سعد رسول نے بتایا کہ تقریباً 20 ارب روپے ڈیمز فنڈز میں موجود ہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پوچھا یہ کیس شروع کیسے ہوا؟ جس پر وکیل سعد رسول نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے واپڈا کے زیر سماعت مقدمات کے دوران 2018 میں ازخود نوٹس لیا تھا، سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈز عمل درآمد بینچ نے 17 سماعتیں کیں چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا واپڈا کے اور بھی کئی منصوبے ہوں گے، کیا سپریم کورٹ واپڈا کے ہر منصوبے کی نگرانی کرتی ہے؟

    واپڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈیمز کی تعمیر کے معاملے پر پرائیویٹ فریقین کے درمیان بھی تنازعات تھے، سپریم کورٹ نے پرائیویٹ فریقین کے تنازعات متعلقہ عدالتوں کی بجائے اپنے پاس سماعت کے لیے مقرر کیے، ہماری استدعا ہے پرائیویٹ فریقین کے تنازعات متعلقہ عدالتی فورمز پر ہی چلائے جانے چاہیں۔

    عدالت نے کیس کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت میں مختصر وقفہ کردیا۔

    واضح رہے کہ جولائی 2018 میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں پانی کی قلت پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مختلف ڈیمز کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈز کے قیام کا اعلان کیا، اس ضمن میں انہوں نے چیف جسٹس اور پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ بھی بنایا تھا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھرسے پاکستانیوں نے عطیات جمع کرائے تھے۔

  • لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور: اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے لاہور ملتان، فیصل آباد، میانوالی، بھکر، کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئےساہیوال، چیچہ وطنی، بورے والا، پھولنگر، حجرہ شاہ مقیم، شاہکوٹ، سانگلہ ہل، تلہ گنگ اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    خیبر پختونخوا میں پشاور، شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان، لکی مروت، سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، ٹانک اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےزلزلے کے باعث لوگوں میں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث اب تک کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر 12 بج کر 28 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔

  • برطانیہ میں طالبان  نے اپنے عملے کی برطرفی کے بعد سفارت خانہ بند کر دیا

    برطانیہ میں طالبان نے اپنے عملے کی برطرفی کے بعد سفارت خانہ بند کر دیا

    لندن: افغانستان کی طالبان پر مشتمل عبوری حکومت نے لندن میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمے رسول نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ سفارت خانہ 27 ستمبر کو ”میزبان ملک کی سرکاری درخواست پر“ بند ہو جائے گا،ہم تمام ساتھیوں، شہریوں اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے اس عرصے کے دوران لندن میں افغان سفارت خانے کے ساتھ مخلصانہ تعاون کیا،طالبان کی طرف سے اپنے عملے کی برطرفی کے بعد سفارت خانہ بند کیا جا رہا ہے۔“

    واضح رہے کہ مذکورہ اقدام جولائی میں طالبان کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے سابقہ حکومت کے قائم کردہ سفارت خانوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    وفاقی حکومت نے پنشن رولز میں ترامیم کر دیں

    خیال رہے کہ اگست 2021 میں کابل کے سقوط کے بعد یورپ میں بہت سے افغان سفارت خانے کام کرتے رہے لیکن واشنگٹن ڈی سی میں پوسٹنگ سمیت دیگر کو بند کرنے پر مجبور کر دیا گیاطالبان کو برطانیہ نے افغانستان کی قانونی حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کیا اور اپنا سفارت خانہ کابل سے قطر منتقل کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم

  • قوم کو نفرت کا بیانیہ بیچنے والوں کو پہچاننا ہوگا،گورنر سندھ

    قوم کو نفرت کا بیانیہ بیچنے والوں کو پہچاننا ہوگا،گورنر سندھ

    کراچی: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی –

    باغی ٹی وی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بابائے قوم کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ کابینہ کے اراکین نے بھی مزار پر حاضری دی، وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیاء لنجار سمیت دیگر اراکین وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ ہیں۔

    گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے، ہم آج شرمندہ ہیں کیونکہ اس ملک میں 9 مئی جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں، قائد اعظم نے اس مقصد کے لیے ملک حاصل نہیں کیا، ایک سیاسی جماعت کے رہنماؤں کی گفتگو اور رویہ انتہائی نامناسب ہے، مخصوص سیاسی جماعت کے بیانیے سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی، اس ملک میں بیرونی طاقتوں کا بیانیہ فروخت ہورہا ہے، خریدار خرید رہے ہیں، قوم کو نفرت کا بیانیہ بیچنے والوں کو پہچاننا ہوگا، 24 کروڑ عوام معاشی بحران میں پھنسے ہوئے ہیں، سیاسی جماعت کے نعرے اور بیانیے پر غور کریں تو لگتا ہے یہ پاکستان میں نہیں کھڑے ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج گورنر صاحب،کابینہ کے ساتھ قائد کے مزار پر خراج عقیدت پیش کرنے حاضر ہوا ہوں، قائد ا عظم محمد علی جناح نے ہمیں پیارا ملک پاکستان دیا، قائد اعظم کے وژن پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ملک کو اس جگہ لے کر جائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا، ملکی حالات پر گورنر سندھ نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے، اللہ اس ملک کی لیڈر شپ کو طاقت دے کہ وہ سیاسی اور معاشی مشکلات سے مقابلہ کرسکیں۔

    مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ بھارت کشمیری بھائیوں پر مسلسل ظلم و بربریت کررہا ہے، ہر پاکستانی مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا، متحد ہوکر عالم اسلام مسلمان مخالف قوتوں کا مقابلہ کریں، اپنی ذاتی رنجشوں کو پیچھے رکھ کر ملکی مسائل کو حل کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال پرذاتی رنجشیں ختم کرکےآگےبڑھنا چاہیئے، ملکی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے سب کو متحدہ ہونا چاہیئے، منتخب وزیراعلیٰ نے جو زبان استعمال کی صرف ایک شخص ان کے ساتھ ہے، 2018 میں جس کو حکومت دلائی گئی وہ صرف ملک کونقصان پہنچانا چاہتا ہے، مخصوص شخص کے اقدامات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یو اے ای سفیر سے سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت ہوئی ہے، بیرون ملک جانے والے سب سےپہلے ملک کی عزت کا خیال رکھیں۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس:ڈاکٹر ڈنشا کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    جعلی اکاؤنٹس کیس:ڈاکٹر ڈنشا کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں ڈاکٹر ڈنشا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں ڈاکٹرڈنشا کی درخواست کی سماعت کی عدالت نے ڈاکٹر ڈنشا کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ ڈاکٹرڈنشا بیٹی کی شادی کے لیے برطانیہ جا سکتے ہیں۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر ڈنشا 2 ماہ بعد واپس آکر پاسپورٹ ٹرائل کورٹ کو جمع کروانے کے پابند ہوں گے نیب پراسیکیوٹرنے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر ڈنشا کے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت پر اعتراض نہیں،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

    لاہور میں آسٹریلیا کیلئے بک کروائے گئے کھیسوں سےآئس برآمد

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈاکٹر ڈنشا کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت پر اعتراض نہیں، عدالت ماضی میں بھی ملزمان کو ایک مرتبہ جانے کی اجازت دے چکی ہے۔

    جسٹس شہزاد ملک نے استفسار کیا کہ کیا گارنٹی ہے کہ ڈاکٹر ڈنشا وطن واپس آئیں گے؟ جس پر ملزم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ڈاکٹر ڈنشا مچلکے جمع کرانے پر آمادہ ہیں، سپریم کورٹ نے 2021 میں ضمانت دی تھی آج تک اس کا غلط استعمال نہیں کیا۔

    جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ ضمانت کے فیصلے میں پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا گیا تھا، عدالت 3 سال بعد اپنے فیصلے پر کیسے نظرثانی کر سکتی ہے؟۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ نظرثانی کا نہیں ایک مرتبہ جانے کی استدعا کررہے تاکہ بیٹی کی شادی میں شریک ہوسکیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ترامیم بحال ہونے کے بعد ممکن ہے یہ کیس کسی اور فورم کو منتقل ہوجائے۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ 4 سال سے ٹرائل کیوں نہیں شروع ہوا؟ نیب اتنا عرصہ کیا کرتا رہا ہے؟۔

    سپریم کورٹ نے ڈاکٹر ڈنشا کی بیرون ملک جانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ ملزم 2 ماہ میں وطن واپس آکر پاسپورٹ ٹرائل کورٹ کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم

    وفاقی حکومت نے پنشن رولز میں ترامیم کر دیں

  • زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کر دی

    زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کر دی

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زرتاج گل کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،آئین ہر سیاسی جماعت کو پرامن جلسے کی اجازت دیتا ہےدرخواست میں عدالت سے راہداری ضمانت کی استدعا کی گئی ہے۔

    قبل ازیں رواں سال کے پہلے مہینے جنوری میں پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا پشاور ہائی کورٹ نے دو صفحات کا مختصر فیصلہ جاری کیا تھا ، جسے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے تحریر کیا تھا-

    تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ زرتاج گل گوجرانوالہ پولیس کو 10 مئی واقعات سمیت مختلف دفعات میں مطلوب ہیں،درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ تھا، سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ درخواست گزار پشاور پولیس کو کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہے، درخواست گزار کی ایک لاکھ دونفری ضمانت منظور کی جاتی ہے، درخواست گزار کے پاس اگر کوئی ضمانتی نہیں تو 50 ہزار کیش پیسے عدالت میں جمع کروا سکتی ہیں،درخواست گزار کی راہداری ضمانت 13 جنوری تک منظور کی جاتی ہے، درخواست گزار 13 جنوری تک متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائے۔

  • فیضان بازیابی کیس:تمام متعلقہ ادارے 7 دنوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب

    فیضان بازیابی کیس:تمام متعلقہ ادارے 7 دنوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب

    اسلام آباد: لاپتا شہری فیضان بازیابی کیس میں ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو عدالت طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : جسٹس بابر ستار نے لاپتا شہری فیضان کے والد عثمان خان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل ایمان مزاری، ہادی چٹھہ اور اسٹیٹ کونسل و پولیس حکام عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیضان کو پیر کی صبح چھوڑ دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ آپ نے اس سے کوئی تفتیش کی؟، کون لے گیا؟ کہاں گیا؟، جس پر پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ جی ابھی تفتیش نہیں کی،ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی تھی۔

    عدالت نے تفتیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو کہاں سے اپ لوڈ ہوئی؟ جس پر پولیس حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے آئی ٹی والوں سے رابطہ کیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 4روز ہوگئے آپ تفتیش نہیں کرسکے،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرکے سماعت میں وقفہ کردیا۔

    دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو تو آئی جی اسلام آباد بھی عدالت کے سامنے پیش ہوگئے،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آئی جی صاحب کیا میرے آرڈر میں کوئی ابہام تھا، جس پر آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ کوئی ابہام نہیں تھا میں نے تمام خفیہ اداروں سے بات کی، پی ٹی اے اور آئی بی کو تحریری طور پر 2 نمبرز کے ڈیٹا کے لیے لکھا، سی ڈی آر کا تجزیہ ابھی باقی ہے انٹرنیٹ پروٹوکول ڈیٹیل ریکارڈ ابھی پینڈنگ ہے ، آئی بی اور پی ٹی اے سے انٹرنیٹ پروٹوکول ڈیٹیل ریکارڈ مانگا ہے،فیضان عثمان کے واپس آنے پر 6 دفعہ ایس پی، تفتیشی اور ایس ایچ او ان کے والد کے پاس گئے، فیضان عثمان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، ہم نے ایجنسیز سے رابطہ کیا، ٹوئٹر اکاؤنٹ کا پتہ لگانے کے لیے پی ٹی آئی سے ہماری میٹنگ ہوئی۔

    جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کس کی گاڑیاں تھیں آپ نے پتہ لگانا تھا کیا پتہ چلا؟ آپ کی صلاحیت نہیں ہوتی سچ بولنے کی آپ کہہ رہے 17 سال والا سچ بولے گا، جس پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز کے ہیڈز سے میں ملا ہوں۔

    جسٹس بابر ستار نے کہا کہ مغوی کی واپسی پر کیس ختم نہیں ہوجاتا، لوگوں کواٹھا کرلے جاتے ہیں اور فیملیز کو دھمکیاں دی جاتی ہیں عدالت نے تمام حساس اداروں سے موبائل نمبرز اور گاڑیاں ٹریس کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے 7 دنوں کے اندر اندر تفصیلی رپورٹ عدالت کو جمع کرائیں۔

    عدالت نے مغوی فیضان کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کردی،وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ مغوی شدید ڈراماٹائز ہے ان کو فی الحال شامل تفتیش نہ کیا جائے، جس پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ مغوی فیضان کو آپ عدالتی احاطے میں شامل تفتیش کرلیں، اس پر آئی جی اسلام آباد نے جواب دیا کہ میں خود کر لوں گا۔

  • لاہور میں آسٹریلیا کیلئے بک کروائے گئے کھسوں سےآئس برآمد

    لاہور میں آسٹریلیا کیلئے بک کروائے گئے کھسوں سےآئس برآمد

    لاہور: انٹیلیجنس اطلاع پر لاہور میں آسٹریلیا کے لیے بک کروائے گئے کھسوں سے 37 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلیجنس اطلاع پر لاہور میں واقع کوریئر آفس پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران آفس میں موجود کھسوں کے 20 ڈبے قبضے میں لئے گئے، جانچ پڑتال پرڈبوں میں موجود کھسوں کے 500 جوڑوں میں منشیات جذب ہونے کی تصدیق ہوئی۔

    اے این ایف کے مطابق ہرکھسے سے 37 گرام آئس برآمد کی گئی مجموعی طور پر 1000 کھسوں سے 37 کلوگرام آئس برآمد ہوئی،پارسل راولپنڈی کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

    سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

    بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی آج 76 ویں برسی منائی جا رہی …

    امریکا: دہشتگردی کی بڑی کارروائی، نائن الیون حملوں کو 23 برس بیت گئے

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم

    لاہور:‏وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا-

    باغی ٹی و ی: وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم دیا پولیس افسران کو علماء کرام کے پاس خود جاکر ملنے کا حکم دیا،صوبائی سرحدی چوکیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز کی زیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی،پولیس اہلکاروں کو اے پی سی، بلٹ پروف گاڑیاں اور بلٹ پروف جیکٹیں فوری طور پر دینے کا حکم دیا-

    مریم نواز شریف نے سرحدی پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی خصوصی ٹریننگ کرانے کا حکم دیا،بارڈر سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو مزید مضبوط اور بہتر بنانےبارڈر ملٹری پولیس کی تشکیلِ نو اور جدید ٹریننگ کا حکم دیا-

    اجلاس میں ڈیوٹی پر موجود پولیس فورس کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے مہم مزید تیز کرنے کا حکم دیا آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا اور کیمرے کے استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد کی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہےعوام کے تحفظ کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا ضرور کیا جائے گا۔

    امریکا: دہشتگردی کی بڑی کارروائی، نائن الیون حملوں کو 23 برس بیت گئے

    مریم نواز شریف نے کہاکہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائےپولیس جرم سرزد ہونے کا انتظار کیے بغیر پیشگی ایکشن کی اہلیت پیدا کرے، کی جان ومال کی حفاظت کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گےپولیس چیک پوسٹوں پر حملہ آوروں کو اس قدر سخت جواب دیا جائے کہ وہ دوبارہ حملے کی جرأت نہ کریں،پولیس چیک پوسٹوں کے درمیان پولیس پٹرولنگ کا انتظام کیا جائے، اجلاس میں پولیس کو ایک ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

    سینیئر صوبائی منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، بریگیڈئر (ر) بابر علاؤالدین، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر پولیس حکام کی شرکت۔

    سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

  • وفاقی حکومت نے پنشن رولز میں ترامیم کر دیں

    وفاقی حکومت نے پنشن رولز میں ترامیم کر دیں

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنشن رولز میں ترامیم کر دیں-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق نئے اور ترمیم شدہ پنشن قانون کا اطلاق وفاقی اور آرمڈ فورسز پر فوری ہو گا، اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ روز تین آفس میمورنڈم جاری کئے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ پنشن اسکیم میں اہم ترامیم کردی ہیں، یہ ترامیم پے اینڈ پنشن کمیشن 2020کی سفارشات پر کی گئی ہیں۔

    وزارت خزانہ کی طرف سے اسپیشل فیملی پنشن سے متعلق جاری پہلے آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ پے اینڈ پنشن کمیشن نے 2020 میں اپنی سفارشات دیں جن کی روشنی میں حکومت نے پنشن اصلاحات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آفس میمورنڈم جاری کئے ہیں۔

    وزارت خزانہ کی طرف سے اسپیشل فیملی پینشن سے متعلق جاری پہلے میمورنڈم کے مطابق شہداء کی فیملی پنشن کی میعاد 25 سال کی گئی ہے تاہم وفات پانے والے پنشنر کی فیملی پنشن کا حقدار بچہ معذور یا اسپیشل چائلڈ ہونے کی صورت میں تاحیات فیملی پنشن حاصل کرے گا۔

    آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    آفس میمورنڈم کے مطابق آرمڈ فورسز کے شہید ہونے والے ملازم کی بیوہ اور بچوں کو خصوصی پنشن دی جائے گی اور آرمڈ فورسز کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ پنشن دی جائے گی۔

    دوسرے آفس میمورنڈم کے مطابق معمول کی فیملی پینشن کیلئے 10 سال کی میعاد مقرر کی گئی ہے تاہم معمول کی فیملی پنشن کے تحت بھی وفات پانے والے پنشنر کی فیملی پینشن کا حقدار بچہ معذور یا اسپیشل چائلڈ ہونے کی صورت میں تاحیات فیملی پینشن وصول کرے گا، البتہ اگر پنشن کا اہل و حقدار بچہ چھوٹا ہوگا تو اس صورت میں 10 سال کیلئے یا بچے کے 21 سال کی عمر تک پہنچنے میں سے جو بھی بعد میں مدت پوری ہورہی ہوگی اس وقت تک پنشن ملے گی-

    امریکا: دہشتگردی کی بڑی کارروائی، نائن الیون حملوں کو 23 برس بیت گئے

    وزارت خزانہ کے تیسرے آفس میمورنڈم کے مطابق وفاقی ملازمین 25 سال ملازمت پر ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں تاہم 60 سال عمر تک بقایا رہ جانے والے ہر سال پر پنشن پر 3 فیصد کٹوتی کی جائے گی،مذکورہ کٹوتی پنشن کے 20 فیصد سے زیادہ نہیں کی جائے گی، آرمڈ فورسز کے ملازمین پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر پنشن کٹوتی کا اطلاق اس صورت میں ہو گا اگر رینک کے لئے مقرر کردہ ملازمت پوری نہیں ہو گی، وزارت خزانہ نے ترمیم شدہ پنشن قانون کو فوری طور پر نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    پنشن ایک بم کی شکل اختیار کر چکی ہے اسے ہر صورت روکنا ہو گا،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

    دوسری جانب سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، زراعت کے شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت فنانس کو بڑھانا ہے، لائیو اسٹاک اور ڈیری میں بھی فوکس کریں گے، لائیو اسٹاک اور ڈیری کی بھی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔

    سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا ہماری گزشتہ سال بچت زراعت کے شعبے سے ہوئی جس کی گروتھ 6 فیصد تھی، ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں میں برآمدات بڑھانا پڑیں گی، ایکسپورٹس بڑھانے کی پالیسی دی ہے اس پر کام بھی کررہے ہیں،جو ادارے نقصان میں چل رہے ہیں، وہاں سے اربوں روپے بچا سکتے ہیں۔