Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • خان یونس میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیل کا حملہ، 40 فلسطینی شہید

    خان یونس میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیل کا حملہ، 40 فلسطینی شہید

    خان یونس: جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملے سے 40 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق خان یونس شہر کے مغرب میں واقع المواسی کے انسانی حقوق کے علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑے بڑے گڑھے بن گئے۔

    حماس کی سول ڈیفنس اتھارٹی کے آپریشنز ڈائریکٹر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حملے میں 40 فلسطینی شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، آدھی رات کے فورا بعد المواسی کے علاقے میں بڑے دھماکے ہوئے اور آسمان پر شعلوں کے شعلے اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

    حملے کے مقام کے قریب رہنے والے ایک خیراتی ادارے کے رضاکار خالد محمود نے کہا کہ وہ اور دیگر رضاکار مدد کے لیے پہنچے لیکن وہ تباہی کی شدت کو دیکھ کر دنگ رہ گئے حملوں سے سات میٹر گہرے تین گڑھے بن گئے جن کے نیچے 20 سے زیادہ خیمے دب گئے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے طیاروں نے خان یونس میں حماس کے جنگجوؤں کے ایک آپریشن سینٹر پر حملہ کیا ہے،جبکہ حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ علاقے میں حماس کے جنگجو موجود ہیں۔

  • پشاور:موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ  پھینک کر فرار

    پشاور:موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ پھینک کر فرار

    پشاور: رنگ روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔

    باغی ٹی وی : ایکسائز پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے، بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا، جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا، موٹر سائیکل افراد کی تلاش جاری ہے۔

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

    تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا …

  • غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے جلسے سے خطاب پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کے قریب سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خطاب پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رد عمل دیا ہے مریم اورنگزیب نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ بدمعاش غنڈے اور سڑک چھاپ اپنے گھروں میں اپنی بہنوں سے اسی طرح مخاطب ہوتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے پوچھا کیا کہ کیا غیرت مند پٹھان اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں سے اس طرح مخاطب ہوتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اِس طرح کے لوگوں کو پروان چڑھایا ہے، یہ ہے 9 مئی کے مجرموں کی اصلیت، اسی غلیظ ذہنیت نے ملک اور سیاست کو گندا کیا ہے،یہ ہی غلیظ ذہنیت نوجوان نسل کو گمراہ کرنا چاہتی ہے، جو اِس غلیظ اور گھٹیا ذہنیت کو سپورٹ کریں وہ بھی ایسے ہی ہیں۔

    آئل ٹینکر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد دھماکا، 48 افردا جاں بحق متعدد زخمی

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہی غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم کہتا ہے میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، یہ لوگ معاشرے کی غلاظت کے ذمہ دار ہیں، خیبر پختونخواہ کا وزیرِ اعلیٰ جو غیرت مند اورخواتین کی عزت کرنے والے پٹھانوں کی نماندگی کر رہا ہے خیبر پختونخواہ کے عوام پر ترس آتا ہے دل دکھتا ہے۔

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

  • اسرائیلی بمباری ،غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر   اہلخانہ سمیت شہید

    اسرائیلی بمباری ،غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر اہلخانہ سمیت شہید

    غزہ: جبالیا میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عبدالحیی مرسی اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: شہری دفاع کے ترجمان نے اسرائیلی حملے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر کو ہدف بنا کر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کے اہل خانہ بھی شہید ہو گئے۔

    رپورٹس کے مطابق صیہونی افواج کے حملوں میں اب تک شہری دفاع کے 83 اہلکار شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ جنوبی لبنان میں بھی 3 ایمرجنسی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اسرائیل میں اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوا،اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں یرغمالیوں کے اہل خانہ سمیت لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے،یرغمالیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی کا مطالبہ دُہرایا۔

    مظاہرین نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کرسی بچانے کے لیے یرغمالیوں کی جانیں داؤ پر لگائی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب امریکا کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی نئی تجویز کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم حکام کو ان تجاویز کی منظوری کی زیادہ امید نہیں ہے اور ابھی اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا کہ انہیں کب منظر عام پر لایا جائے گا۔

  • آئل ٹینکر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد دھماکا، 48 افردا جاں بحق متعدد زخمی

    آئل ٹینکر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد دھماکا، 48 افردا جاں بحق متعدد زخمی

    مئیڈوگری: نائیجیریا میں آئل ٹینکر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد دھماکے کے نتیجے 48 افردا جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کے علاقے مئیڈوگری آئل ٹینکر کی سڑک سے گزرتے ہوئے مسافروں اور مویشیوں سے بھرے ٹرک سے ٹکر ہوگئی تھی،ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا اور مسافر بردار ٹرک سمیت دیگر گاڑیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 48 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آئل ٹینکر دھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    بیرسٹر گوہر کی حکومت پر تنقید، بانی پی ٹی آئی کی جلد واپسی کا اعلان

    ہسپتال میں دردناک واقعہ، لاوارث مریض کو وارڈ سے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا

    پیر محل: کم جہیز کیوں لائی،بہو پربہیمانہ تشدد، ہسپتال میں داخل

     

  • اسٹیٹ بینک کی  نئی مانیٹری پالیسی ریٹ میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان

    اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی ریٹ میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 ستمبر کو کرے گا-

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12 ستمبر کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا، جس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،29 جولائی کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود میں کمی اعلان کیا تھا، جس کے بعد موجودہ شرح سود 19 اعشاریہ 5 فیصد پر ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح تقریباً تین سال کی کم ترین سطح نو اعشاریہ چھ فیصد پر آنے کے بعد پالیسی ریٹ میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

    لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی جاں …

    قبل ازیں، 10 جون کو اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 4 سال بعد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اسے 1.5 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 29 اپریل کو اسٹیٹ بینک نے ایک بار پھر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اہم مثبت حقیقی شرح سود کے ساتھ موجودہ مانیٹری پالیسی کا تسلسل ضروری ہے تاکہ ستمبر 2025 تک مہنگائی کی شرح کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف تک کم کیا جائے۔

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال

  • عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظٰمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں-

    باغی ٹی وی:عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیک پارٹی، فیک ویڈیواور فیک تصویروں پر جلسے کی مشہوری کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جلسے سے متعلق فیک ویڈیوز اور تصویریں شیئر کر رہے ہیں،یہ لوگوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں، حقیقت میں ان کو جلسے کے لیے لوگ نہیں مل رہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اطلاعات ہیں پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت جلسے میں لوگ لے جانے کے لیے تیار ہی نہیں، اس لیے پنجاب کی تمام سڑکیں خالی ہیں،سابق صدر عارف علوی نے جنید اکبر کے نام سے 14 اگست کی ویڈیو شیئر کی جو کشمیر کی ہے، عارف علوی جیسے شخص کو بھی نمبر ٹانگنے کے لیے پرانی ویڈیو شیئرکرنی پڑ رہی ہیں، شہباز گل اور اس جماعت کے یوٹیوبر بھی اگست کی ویڈیو اور تصویر شیئر کر رہے ہیں۔

    ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں،مریم اورنگزیب

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال

    لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی جاں …

  • پی ٹی آئی میں اختلافات،جلسے میں اہم رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا

    پی ٹی آئی میں اختلافات،جلسے میں اہم رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات ، جلسے میں اہم رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا-

    باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر اور شکیل خان کو صوابی میں پی ٹی آئی اجتماع کے لئے مدعو نہیں کیا گیا گذشتہ دنوں جلسے سے متعلق وزیراعلیٰ ہاوس میں ہوئے اجلاس میں بھی دونوں اراکین اسمبلی شریک نہیں تھے، رکن اسمبلی عاطف خان بھی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔

    جنید اکبر صوابی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے اجتماع سے لاعلم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارا فوکس اسلام آباد جلسہ ہے، وزیراعلیٰ صوابی جائیں گے تو ہم بھی ضرور جائیں گے، وزیراعلیٰ پارٹی کے صوبائی صدر ہیں، ان کے قافلے میں شریک ہوگے۔

    ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک ایف سی اہلکار …

    دوسری جانب وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی اسلام آباد میں جلسے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں،علی امین گنڈاپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جا رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ قافلوں سے آگے نکل جائیں۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلے مختلف قافلے صوابی کے مقام پر اکٹھے ہو رہے ہیں، جہاں سے تمام قافلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں سنگجانی جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

    ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں،مریم اورنگزیب

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں

    ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں ملنے لگیں۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے بھارت روانہ ہونا ہے لیکن اس سے قبل ہی ٹیم کو دھمکیاں موصول ہونے لگیں، شیڈول کے تحت بنگلہ دیش کو پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر چنئی میں اور 27 ستمبر کو کانپور میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے بنگلادیشی ٹیم کے خلاف ہندو جماعت نے کانپور ٹیسٹ کے دوران احتجاج کی کال دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث کانپور ٹیسٹ کو اندور منتقل کیا جاسکتا ہےہندو محاسبہ کے نائب صدر جیویر بھردواج کا کہنا ہے کہ ہم گوالیار میں بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی 20 میچ بھی نہیں ہونے دیں گے، ٹیسٹ سیریز کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور ہم بی سی سی آئی سے رابطے میں ہیں۔

  • پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے ،رانا ثناء اللہ

    پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے ،رانا ثناء اللہ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی لانے کی حقیقت کھول دی، اس انکشاف کے بعد نو مئی کی منصوبہ سازی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہوگئی ہیں،فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت ایک پلاننگ کا حصہ تھی، جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو بدلنا تھا، نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر سمجھ آتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بانی پی ٹی آئی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا تھا، امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور ہوئی تھی، اس کے تانے بانے سب کھل کر سامنے آگئے ہیں،پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے اسلامی ٹچ دے کر مسلمانوں میں مقبول کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان سمیت ہر مسلمان کو فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے سیاسی برانڈ کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال

    ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں،مریم اورنگزیب

    ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک ایف سی اہلکار …

    واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنے بلاگ میں پاک اسرائیل تعلقات میں عمران خان کے کردار کے حوالے سے لکھا کہ کس طرح وہ دونوں ممالک کے درمیان بہتری کا ذریعہ بن سکتے ہیں،آذربائیجان کی محقق عینور بشیرووا نے اپنے بلاگ میں عمران خان سے متعلق لکھا کہ انہوں نے اپنے دورِ اقتدار میں فلسطین کے لیے پاکستان کی روایتی حمایت جاری رکھی۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیل بربریت کے خلاف آواز اٹھائی، فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی اور مسئلہ فلسطین کے حل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا۔ یہ سب سے زیادہ پاکستانیوں کی توقع اور پاکستان کے دیرینہ خارجہ پالیسی کے موقف کے مطابق تھا۔

    تاہم بلاگر نے لکھا کہ عمران خان نے چین اور سعودی عرب جیسے پرانے دوستوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی، جبکہ ان ممالک سے بھی بات کی جو ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ نہیں تھے۔ اس نقطہ نظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ خان اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے موقف پر نظر ثانی کرنے کے لیے اس سے زیادہ تیار تھے جتنا کہ وہ اپنے عوامی بیانات میں دیتے تھے۔ وہ شاید کھلے خیالات کے مالک تھے۔

    ایک طرف اسرائیل اور دوسری طرف عمران خان کی سابقہ ​​اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور ان کے خاندان کے ساتھ قریبی تعلقات پر غور کرنا ضروری ہے۔ گولڈ اسمتھ برطانیہ کا ایک امیر اور بااثر خاندان ہے اور جمائما کا بھائی زیک گولڈ اسمتھ برطانوی سیاست کا حصہ رہا ہے۔ یہ تعلق اسرائیل کے بارے میں عمران خان کے خیالات کو ممکنہ طور پر متاثر کر سکتا تھا، چاہے انہوں نے اسے عوامی سطح پر ظاہر نہ کیا ہو۔

    مضمون میں لکھا گیا کہ زیک گولڈ اسمتھ کے برطانیہ میں یہودیوں اور اسرائیل کے حامی گروپوں کے ساتھ تعلقات اور مغربی رہنماؤں میں ان کے خاندان کے اثر و رسوخ نے عمران خان کو اسرائیل کے بارے میں ایک نیا نقطہ نظر دیا ہو گا۔ عمران خان نے لندن کے میئر کے انتخاب میں زیک کی حمایت کر کے گولڈ اسمتھ خاندان سے اپنی وفاداری ظاہر کی، یہاں تک کہ جب ایک اور مسلمان، صادق خان انتخاب میں حصہ لے رہے تھے عمران خان کی یہ خیر خواہی بتاتی ہے کہ عمران خان گولڈاسمتھ اور ان کے نیٹ ورک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جنہوں نے ماضی میں بھی ان کی حمایت کی۔

    مختلف رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان گولڈ اسمتھ خاندان کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھی بھیج چکے ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے موقف کو نرم کرنے اور پاکستان میں مذہب کے حوالے سے زیادہ اعتدال پسند طرز عمل کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر یہ سچ ہے تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خان لچکدار شخصیت ہیں اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ڈھالنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اسے پاکستان کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔