Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جنوبی وزیرستان میں  قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد زخمی،بیٹا جاں بحق

    جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد زخمی،بیٹا جاں بحق

    وانا: خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دھماکے میں قبائلی رہنما ملک جمیل کا بیٹا جاں بحق جبکہ رہنما سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے گاؤں کڑی کوٹ میں قبائلی رہنما ملک جمیل کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے ملک جمیل علاقہ کڑی کوٹ سے وانا بازار جا رہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا شمس الدین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود قبائلی رہنما ملک جمیل اور 2 راہ گیر سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں-

    نویں جماعت کے طالبعلم کو دوستوں نے زیادتی کے بعد قتل کر کے ڈیم …

    میاں بیوی کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے آیا کرایہ دار قتل

    اوچ شریف:فلائی اوورکا نہ ہونا،غوث الاعظم چوک موت کا چوراہابن گیا

  • جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے

    جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے

    تل ابیب: غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے خلاف ہزاروں اسرائیلی تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی پرچم اور نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بینرز، پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے جنگ بندی کے حق میں زبردست نعرے بھی لگائے۔

    رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والے مظاہرین نے نیتن یاہو سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے فوری طور پر جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ دہرایا۔

    واضح رہے کہ کئی ماہ سے امریکا، قطر اور مصر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ثالثی کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جاری جارحیت کے خلاف برطانیہ میں بھی بڑا مظاہرہ کیا گیا اسرائیلی حملوں کے گیارہ ماہ مکمل ہونے پر لندن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینیوں سے زبردست اظہار یکجہتی کیامظاہرین نے فلسطینی پرچم کے ہمراہ لندن کی سڑکوں پر مارچ کیا، احتجاج میں شہریوں نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور غزہ پر حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

    اس کے علاوہ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا۔

    خیال رہے کہ غزہ سمیت دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کو 11 ماہ مکمل ہو چکےہیں،حملوں میں اب تک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 90 فیصد سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر بھی ہو چکے ہیں،اسرائیل نے غزہ میں کارروائی کرتے ہوئے حماس کے مزید 2 کمانڈر شہید کردیے۔

    اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فائر بریگیڈ کے عملے پر ڈرون حملہ کرکے 2 اہلکار شہید اور 3 شدید زخمی کردیا جبکہ لبنان سے حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل میں 2 ڈرون حملے کیے،امریکا سمیت تمام طاقتور ممالک اور عالمی ادارے 11 ماہ بعد بھی غزہ میں اسرائیلی حملے رُکوانے میں ناکام ہیں۔

    اسی حوالے سے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کی مزید جامع تجاویز کچھ دنوں میں پیش کریں گے،دوسری جانب یرغمالیوں کے اہلخانہ کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف نئے مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے،طلال چوہدری

    پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے،طلال چوہدری

    لاہور:مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے-

    باغی ٹی وی: سینیٹر طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک نہیں 100 جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا اور نہ ہی سیاسی انتشار اور 9 مئی کرنے دیا جائے گا،پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے، جیسے ہی 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ قریب آیا تو انہیں جلسہ یاد آگیا انتظامیہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے سہولیات دے گی لیکن قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ایک مہینے سے جلسہ جلسہ کا راگ الاپ رہے ہیں لیکن ان کے پاس جلسے کے لیے نہ فنڈز ہیں، نہ بندے ہیں اور نہ ہی سہولت کاری ہے جلسے میں اداروں کے خلاف جو زہر اگلنا ہے وہ بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اگل رہے ہیں، اڈیالہ جیل کا قیدی جیل سے نکلنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

    جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی سڑکوں پر نکل …

    قبل ازیں پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے نہ تو مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ کوئی امکان ہےپہلے 9 مئی کے کیس کا فیصلہ ہو جانے دیں، سوشل میڈیا پر آزادی کے حوالے سے برطانوی حکام سے بات ہوئی، پہلے وہ ہمیں آزادی کے حوالے سے طعنے دیتے تھے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ساؤتھ پورٹ کے واقعے کے بعد ملوث افراد کے خلاف برطانیہ میں سرعت کے ساتھ انصاف کیا گیا،پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں سماعت کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، ہمیں اپنے عدالتی نظام میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔

    پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے قریب بیگ سے بم اور ہینڈ گرنیڈ …

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی آج اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں جلسہ کرے گی جس کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے، امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

  • ایشیا کا طاقتور طوفان  ’یاگی‘  ویت نام سے ٹکرا گیا

    ایشیا کا طاقتور طوفان ’یاگی‘ ویت نام سے ٹکرا گیا

    ویتنام: طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا گیا جس میں مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں،”یاگی”طوفان ایشیا میں رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق ویت نام کے شمالی علاقوں میں طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، طوفان کی زد میں آکر 12 لاپتہ اور 78 زخمی ہوگئے،انڈو پیسیفک ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے بتایا کہ طوفان ہفتے کی صبح 203 کلومیٹر فی گھنٹہ (126 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ہائی فونگ اور کوانگ نینہ صوبوں سے ٹکرایا۔

    سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ہنوئی میں تیز ہواؤں اور اڑنے والے ملبے کی وجہ سے عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ درخت گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہےہفتے کے روز شمالی صوبہ کوانگ ننہ میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہنوئی کے قریب ہائی دونگ میں ایک شخص ہلاک ہوا، اس علاقے میں 78 افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ایک درجن ماہی گیر سمندر میں لاپتہ ہیں۔

    پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے قریب بیگ سے بم اور ہینڈ گرنیڈ …

    ہائی فونگ شہر میں دھاتی چھتوں کی چادریں اور تجارتی سائن بورڈ اڑتے ہوئے دیکھے گئے ویتنام کے ساحلی قصبوں سے تقریبا 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور حکام نے شہریوں گھروں کے اندر رہنے کی وارننگ جاری کی ہے،ہنوئی سمیت 12 شمالی صوبوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

    اس سے قبل طوفان یاگی چین کے صوبے ہینان سے ٹکرایا تھا طوفان کے باعث بجلی گرنے، شدید بارش اور 145 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے تھے جس سے 2 افراد ہلاک اور 92 زخمی ہوئے تھے،طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 8 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی-

    سڑک پر خاتون سے زیادتی،مدد کی بجائے ویڈیو بنانے والا بھی گرفتار

  • نویں جماعت کے طالبعلم کو دوستوں نے زیادتی کے بعد قتل کر کے  ڈیم میں پھینک دیا

    نویں جماعت کے طالبعلم کو دوستوں نے زیادتی کے بعد قتل کر کے ڈیم میں پھینک دیا

    اٹک : نویں جماعت کے طالبعلم محمد ہاشم عباس کو دوستوں نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے لاش ڈیم میں پھینک دی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مقتول کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا چھٹی کے بعد واپس گھر نہیں آیاتو اس کی تلاش شروع کر دی تو پتہ چلا کہ ہاشم تو حمزہ اور ذیشان کے ساتھ گھر چلا گیا ہے، جب دونو ں بچوں سے ملا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ہاشم کو آپ کے گھر کے پاس اتار دیا تھا، حمزہ اور ذیشان بھی ہمارے ساتھ مل کر ہاشم کو تلاش کرتے رہے، میں نے اسی دوران ون فائیو پر کال کر کے بچے کی گمشدگی کی اطلاع بھی کر دی۔

    قصور: پولیس کاایکشن،خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

    پولیس کے مطابق جب ہم نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو معاملہ مشکوک معلوم ہوا تو ہم نے حمزہ اور ذیشان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی، دونوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے ہاشم کو قتل کر کے لاش ڈیم میں پھینک دی اور اس کے کپڑے اور جوتے اسی کے بیگ میں ڈال کر بہا دئیےدونوں بچوں کی نشاندہی پر ہاشم کی لاش ڈیم سے نکالنے کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ہاشم کو قتل کرنے سے پہلے اس کا گینگ ریپ کیا گیا اور پھر شواہد مٹانے کے لیے اسے قتل کر کے لاش ڈیم میں پھینک دی گئی۔

    اسلام آباد،گولیاں چل گئیں، دو افراد جاں بحق

  • پی ٹی آئی  کے جلسہ گاہ کے قریب بیگ سے بم اور ہینڈ گرنیڈ برآمد

    پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے قریب بیگ سے بم اور ہینڈ گرنیڈ برآمد

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے قریب بیگ سے بم اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

    اسلام آباد میں موجودہ سیکورٹی کی صورتحال ہائی الرٹ ہے،اجتماعات میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات تھی،سیکورٹی کو مؤثر بنانے کے لئے سنگجانی میں سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا ،آپریشن کے دوران مشکوک بیگ برآمد ہوا،اسلام آباد پولیس نے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا،


    پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں بیگ سے ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹر، تار اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی جلسے کے ارد گرد تعینات کردیا گیا،پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں،اسلام آباد میں ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کر دیا گیا، ریڈ زون داخلے کے لیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ کے راستے سے جانے کی اجازت ہوگی، ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا دیے گئے جس کے باعث اسلام آباد سے روات جانے والی ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک جام ہوگئی جبکہ روات کی جانب سے اسلام آباد جانے والی ایکسپریس وے مکمل بند کردی گئی،ایکسپریس ہائی وے کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دیگر شہروں سے آنے والے کارکنان موٹروے کے ذریعے آئیں گے،مری روڈ کو فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، روات ٹی چوک سے راولپنڈی آنے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ فیض آباد انٹرچینج کو بھی مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 40 شرائط پر جلسے کی اجازت دی ہے، اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی تو قانون حرکت میں آئے گا، پی ٹی آئی کو شام 4 بجے سے 7بجے تک جلسے کی اجازت دی گئی ہے، جلسے میں کوئی ریاست مخالف نعرہ نہیں لگے گا،جلسے میں کسی کو اسلحہ لیکر آنے کی اجازت نہیں ہوگی، اسٹیج پر بیٹھنے والے افراد کی لسٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا ہوگی، ملک بھر سے آنے والوں کے لیے روٹ متعین کیے گئے ہیں، امید ہے پی ٹی آئی ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنگجانی میں آج پی ٹی آئی کو دوپہر کے جلسے کی اجازت دی گئی ہے ،وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر بیرسٹر سیف نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ حکومت جلسے سے پہلے این او سی منسوخ کرنے کی کوشش کرے گی، ہمیں خدشہ ہے کہ انتظامیہ جلسے کی راہ میں رکاوٹ ڈالے گی مگر این او سی منسوخ ہوا بھی تو جلسہ ہوگا۔

    وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنگجانی میں آج پی ٹی آئی کو دوپہر کے جلسے کی اجازت دی گئی ہے، جلسے کی سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے،اس حوالے سے میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق بس سروس راولپنڈی صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے،راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ فیض آباد کے مقام پر بھی میٹرو بس سروس مکمل سیل کردی گئی ہے۔

    ترکش ایئرلائن کے جہاز میں ہنگامہ آرائی، چھ زخمی

    سڑک پر خاتون سے زیادتی،مدد کی بجائے ویڈیو بنانے والا بھی گرفتار

    سکول طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل کے ملزم کو سزائے موت کی سزا

  • گوجرانوالہ :سرکاری سکول میں  زیادتی کا معاملہ،طالبات نے بیانات ریکارڈکرا دیئے

    گوجرانوالہ :سرکاری سکول میں زیادتی کا معاملہ،طالبات نے بیانات ریکارڈکرا دیئے

    گوجرانوالہ: شہر کے سرکاری سکول میں 5 طالبات سے زیادتی کے معاملے میں متاثرہ طالبات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔

    باغی ٹی وی : متاثرہ طالبات کوگوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت میں گرفتار ملزم عمران بھی موجودتھا طالبات نے عدالت میں بیانات میں کہا تھا کہ ملزم نے متعدد بار زیادتی کانشانابنایا، دیگر لڑکیوں سے بھی ملزم نے زیادتی کی ہے، ملزم ویڈیو بناتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ ویڈیو وائرل کردوں گا، اسکول کے اوپر والی منزل پرخاتون ٹیچر کی رہائش ہے، اوپر والے فلور پر ہی ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے عدالت میں کہا کہ وہ اس پر کچھ بھی نہیں کہناچاہتا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیانات سربمہر لفافے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیے۔

    سونے کی قیمت میں ہزراوں روپے کی کمی

    واضح رہے کہ ملزم نے طالبات کی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں جس کی وجہ سے متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں، ملزم کئی سال سے اسکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں، ایک بچی نےگھر والوں کو اس بارے میں بتایا جس پر والدین نے مل کر پولیس سے رابطہ کیا، گرفتار ملزم کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، 5 بچیوں کے میڈیکل بھی کروائے جس میں بچیوں سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، ملزم نے اعتراف بھی کر لیا ہے اور متاثرہ بچیوں کی تعداد زیادہ ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی،محسن نقوی

  • صدر مملکت نے اسلام آباد میں پر امن اجتماع و امن عامہ بل پر دستخط کردئیے

    صدر مملکت نے اسلام آباد میں پر امن اجتماع و امن عامہ بل پر دستخط کردئیے

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پر دستخط کردئیے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردئیے،صدر کے دستخط سے بل قانون بن گیا ،فوری نافذ العمل ہوگا ، صدر مملکت کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن کےلیے کاپی بھجوا دی، قانون کو پر امن اجتماع و امن عامہ 2024کا نام دیا گیا ہے، قانون کے تحت بغیر اجازت اور سیکیورٹی کلیئرنس کوئی جلسہ یا اجتماع منعقد نہیں ہوسکتا اور ریڈ زونز یا ہائی سیکیورٹی زونز میں جلسے جلوس کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ جمعہ کو سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی اسلام آباد میں پُرامن اجتماع اور امن عامہ بل کثرتِ رائے سے منظور کیا تھا۔

    پر امن اجتماع و امن عامہ بل کیا ہے؟
    پر امن اجتماع و امن عامہ بل کے مطابق اسلام آباد میں بغیراجازت جلسے یا اجتماع پر تین سال کی قید ہوگی اور دوسری بار غیرقانونی جلسے یا اجتماع پر10 سال قید کی سزا ہوگی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اجازت دیں گے نہیں ملتی تو چیف کمشنر سے اپیل کی جاسکے گی اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مختص علاقے کے علاوہ کہیں اور جلسے کی اجازت نہیں دے گا۔

    جلسے کی مختص جگہ موضع سنگجانی یا کوئی اور حکومت کا مختص کردہ علاقہ ہوگا جبکہ اجازت کے بعد بھی ہونے والے جلسے کو پولیس افسر کسی بھی وقت منتشر کرا سکے گا،حکومت اسلام آباد کے کسی مخصوص علاقے کو ریڈ زون یا ہائی سیکیورٹی زون قرار دے سکتی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا، ہم قانون اور آئین کے مطابق اپنا حق استعمال کر رہے ہیں، یہ جلسہ پر امن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا اورنہ دھرنا دیں گے، ہم این او سی دینے پرانتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور آئین کے مطابق اپنا حق استعمال کر رہے ہیں، یہ جلسہ پر امن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا اورنہ دھرنا دیں گے، ہمارا جلسہ مہنگائی اور لا قانونیت کے خلاف اور ملک اور عدلیہ کی آزادی کے لئے ہوگا، جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہو چکا ہے، تمام اتحادی ہمارے ساتھ اس جلسے میں شریک ہونگے، جلسے کی وجہ سے میں اڈیالہ جیل نہیں جا سکا لیکن سوموار کو بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا۔

  • وزارت منصوبہ بندی نے ملکی معیشت میں بہتری لانے کیلئے پالیسی بورڈ تشکیل دیدیا

    وزارت منصوبہ بندی نے ملکی معیشت میں بہتری لانے کیلئے پالیسی بورڈ تشکیل دیدیا

    اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ملکی معیشت میں بہتری لانے کیلئے پالیسی بورڈ تشکیل دے دیا۔

    باغی ٹی وی : وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں ترقی کے عمل کو جدت سے روشناس کرانے، معیشت میں بہتری لانے کیلئے تمام طبقہ ہائے زندگی کی شمولیت کو یقینی بنانے اور مختلف شعبوں سے ماہرین کی شمولیت کے نتیجے میں ترقیاتی عمل، مالیاتی امور میں شفافیت لانے کے حوالے سے اہم پیش رفت کے طور پر ایک اعلیٰ سطح کا پالیسی بورڈ تشکیل دیا۔

    اعلامیے کے مطابق پالیسی بورڈکی سر براہی خود احسن اقبال کریں گے اور بورڈ میں مختلف شعبوں کے ماہرین اور تجربہ کار اراکین شامل ہیں جن میں سابق وفاقی وزرا، صنعت کار، تعلیمی ماہرین، اور بین الاقوامی پیشہ ور شامل ہیں،ترقیاتی پالیسیوں کی تشکیل اور عملدرآمد کے حوالے سے پالیسی بورڈ نہایت اہم کردار ادا کرے گا اور یہ بورڈ پالیسی سازی اور حکمت عملی کی ترقی پر مشورے فراہم کرے گا۔

    بچپن میں زائل ہو جانے والی بینائی کو بحال کیا جاسکتا ہے،ماہرین

    پالیسی بورڈ کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نجی شعبے کی شرکت منصوبہ بندی کمیشن کی کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گی اور بورڈ کے اراکین اسٹریٹجک فریم ورک تیار کرنے، مختصر، درمیانی اور طویل مدتی منصوبے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گےوفاقی وزیر نے 2035 تک پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

    سونے کی قیمت میں ہزراوں روپے کی کمی

    اعلامیے کے مطابق پالیسی بورڈ کے اراکین نے نجی اور کارپوریٹ شعبوں کے ماہرین کی وفاقی وزارت منصوبہ بندی کے پالیسی بورڈ میں شمولیت کے عمل کو سراہا اور حکومت کی جانب سے ملکی معیشت میں بہتری لانے کے اقدامات کی مکمل حمایت اور اپنے ہر ممکنہ تعاون کا اعادہ کیا۔

  • بچپن میں زائل ہو جانے والی بینائی کو بحال کیا جاسکتا ہے،ماہرین

    بچپن میں زائل ہو جانے والی بینائی کو بحال کیا جاسکتا ہے،ماہرین

    ماہرین نے انکشاف کیا ہے موروثی بیماری سے بچپن میں زائل ہو جانے والی بینائی کو بحال کیا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبر کانجینیٹل ایموروسز نامی موروثی بیماری کے باعث کبھی کبھی بچپن میں بینائی زائل ہو جاتی ہے یہ بیماری خاصی کم پائی جاتی ہے دنیا بھر میں یہ بیماری ایک لاکھ سے بھی کم افراد کو لاحق ہوئی ہے، GUCY2D نامی نامی جین کی خرابی سے اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔

    امریکی کی پنسلوانیا یونیورسٹی کے ماہرین نے بچوں کو بڑوں میں قرنیے کے نیچے انجیکشن لگائے ہیں جو نئی جین تھیراپی پر مبنی ہے۔ اس سے نتائج بہت حوصلہ افزا رہے ہیں متعلقہ تحقیقی مقالے کے مصنف آرٹر سیڈیشیان کہتے ہیں کہ نئی تحقیق بہت حوصلہ افزا ہے اور اس کے نتیجے میں بینائی سے محروم ہو جانے والے دوبارہ اِس دنیا کو دیکھنے کے قابل ہوسکیں گے۔

    پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کر لیا

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جین تھیراپی سے عمومی حالت میں بصارت کے ضیاع کا علاج بھی وضع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو اس دنیا کی رونقیں دیکھنے یا دوبارہ دیکھنے کے قابل بنایا جاسکے۔

    یویو ہنی سنگھ کا اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کا انکشاف