Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی،محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی،محسن نقوی

    لاہور: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا تمام تر منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے، چئمپئینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی، بڑے تمام بورڈز سے رابطے میں ہیں، جے شاہ سے بھی رابطہ رہتا ہے، ان کے آئی سی سی چیئرمین بننے پر کوئی پریشانی نہیں ہے، جے شاہ سے کئی میٹنگز میں ملاقات ہو چکی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کے حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا، تین تین ہفتے میں ایک ایک ایک فلور مکمل ہوگا، پویلین اسٹیل کا ہو گا اور 31 دسمبر تک مین بلڈنگ کھڑی ہو گی، 31 دسمبر تک جو کام مکمل ہو سکتا ہوگا اس کو ہی پورا ختم کیا جائے گا، قذافی اسٹیڈیم کے پورے انکلوژرز نئے بنیں گے پنڈی اسٹیڈیم کا کام روک دیا گیا ہے جو کام شروع کیا اسے ختم کیا جائے گا-

    محسن نقوی کا کہنا تھا کراچی میں تیزی سے کام شروع ہے، اسلام آباد میں دبئی اسٹیڈیم کی طرز پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپئینز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل چین کو لایا جائے گا جس سے بورڈ کو ریونیو ملے گا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا پاکستان انگلینڈ سیریز پاکستان میں ہی ہو گی کوئی ٹیسٹ باہر نہیں ہوگا، ملتان اور راولپنڈی وینیوز فائنل ہیں، اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں کوئی ایشو نہیں ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کپتانوں کے حوالے سے فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، میں نے ان پر معاملات چھوڑے ہوئے ہیں، 22 ستمبر کو ایک ورکشاپ میں سب کو بلایا ہے تمام لوگ اپنے مشورے دیں گے اس کے بعد فیصلے ہوں گے، مجھے پتہ ہے کہ غلطی کہیں بھی ہو آنا مجھ پر ہے، ٹیم اچھا نہ کھیلے سلیکشن کی غلطی ہو یا کوچ کی ہارنے کے بعد سب مجھ پر پڑنا ہے، سلیکشن کمیٹی سے آج بھی ملاقات کر رہا ہوں۔

  • سونے کی قیمت میں  ہزراوں روپے کی کمی

    سونے کی قیمت میں ہزراوں روپے کی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزراوں روپے کی کمی ہوئی-

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے میں فروخت ہورہا ہے،اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2850 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کی کمی 2443.41 روپے ہو گئی۔

    دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کو فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 2497 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

    عمران خان کے وکلاء کو اڈیالہ جیل داخلے سے روکنے کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ …

    پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کر لیا

    لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی،مریم اورنگزیب

  • خاتون انفلوئنسر سے خصوصی تعلقات ، اطالوی وزیر مستعفی

    خاتون انفلوئنسر سے خصوصی تعلقات ، اطالوی وزیر مستعفی

    اطالوی وزیر ثقافت جینارو سنجیلیانو ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون کے ساتھ تعلقات کے سبب اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے،جینارو خاتون وزیر اعظم کی حکومت میں مستعفی ہونے والے پہلے وزیر ہیں۔

    باغی ٹی وی : جینارو نے جمعہ کو اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ ’ان تکلیف دہ ایام کے دوران میں طویل اور سنجیدہ غور کے بعد میں نے بالآخر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اپنی عزت کے دفاع اور اپنی شفافیت ثابت کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں پٹیشن داخل کریں گے۔

    جینارو نے اعتراف کیا ہے کہ رواں سال مئی میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریا کے ساتھ ان کا "جذباتی تعلق” بن گیا تھا تاہم انہوں نے جولائی کے اواخر اور اگست کے اوائل میں اس پر روک لگا دی۔

    عمران خان کے وکلاء کو اڈیالہ جیل داخلے سے روکنے کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ …

    واضح رہےکہ ماریا نے اگست کے اواخر میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسے وزیر ثقافت کا مشیر مقرر کیا گیا ہے تاہم جینارو نے فوری طور پر اس کی تردید کر دی،جواب میں ماریا نے وزیر ثقافت جینارو کے ساتھ بہت سی تصاویر پوسٹ کر دیں جو مختلف عوامی تقریبات کے موقع پر لی گئی تھیں، علاوہ ازیں ماریا نے ای میلز اور سفری ٹکٹ بھی ظاہر کر دئیے۔

    لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی،مریم اورنگزیب

    جس کے بعد بدھ کے روز ایک انٹرویو میں مستعفی وزیر جینارو نے دستاویزی ثبوت دکھا کر باور کرایا کہ انھوں نے ماریا کے اپنے ساتھ تمام اسفار کے اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے اور اس سلسلے میں ریاست کا ایک یورو بھی خرچ نہیں کیا گیاپہلی شخصیت جس سے مجھے معذرت کرنی چاہیے وہ ایک غیر معمولی شخصیت ہے اور وہ میری اہلیہ ہیں-

    اسرائیلی فوج کا لبنان کے اندر حملے کی تیاری کا انکشاف

  • لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی،مریم اورنگزیب

    لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی،مریم اورنگزیب

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئیر رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے، 3 ماہ کے دوران لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک گیا۔

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے سموگ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور کافی حد تک سموگ سے متاثر ہورہا ہے سموگ کی وجہ سے تعلیم، معیشت اور صحت متاثر ہوتی ہے، سموگ لاہور میں جمع ہوتی ہے اور سردیوں میں معمولات زندگی متاثر کرتی ہے، لاہور میں سموگ کا انڈیکس ساڑھے 400 تک بھی گیا ہے، پچھلے ادوار میں سموگ کے خاتمے کیلئے کوئی احتیاطی تدبیر نہیں اپنائی گئی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں روزانہ 1800موٹرسائیکلیں رجسٹر ہوتی ہیں، لاہور میں اس وقت 13 لاکھ گاڑیاں موجود ہیں، شہری جرمانے سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کی مکمل فٹنس کا خیال رکھیں، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی پرانی گاڑیوں پر زیرو ٹالرنس ہے، لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی-

    پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کر لیا

    لیگی رہنمانے کہا کہ پنجاب کی سطح پر پہلی مرتبہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا منصوبہ لائے ہیں، پچھلے چار سال میں پنجاب کو خراب کیا گیا گندا کیا گیا پینتالیس ہزار انسپیکشن تین ماہ میں کی گئی، پندرہ سو پلانٹس کو سیل کیا، پندرہ سو ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں، پنجاب میں آٹھ ہزار بھٹے موجود ہیں، لاہور اور اس کے اطراف میں دو ہزار بھٹے موجود ہیں، دو سو تیس بھٹوں کو مسمار کیا گیا ہے، لاہور قصوراورشیخوپورہ میں تمام بھٹوں کو زک زیک ٹیکنالوجی پر ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

    عمران خان کے وکلاء کو اڈیالہ جیل داخلے سے روکنے کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ …

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا، پندرہ سو ایف آئی آرز کی گئیں، ڈھائی سو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، کوئی بھی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس بنایا جائے گا اس میں پلانٹیشن کو ضروری کردیا گیا ہے، ہم کلائمینٹ چینج پر پورا کام کر رہے ہیں صوبائی کابینہ سے اس کو منظور کروا لیا گیا ہے، اگر اپنی ذمہ داری ہر شخص نہیں اٹھائے گا تو سموگ کو کنٹرول نہیں کیا جاسکے گا۔

    پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کر لیا

  • اسرائیلی فوج کا لبنان کے اندر حملے کی تیاری کا انکشاف

    اسرائیلی فوج کا لبنان کے اندر حملے کی تیاری کا انکشاف

    تل ابیب: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ لبنان کے اندر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی :”العربیہ” کے مطابق مقبوضہ گولان کے علاقے میں دورے کے دوران اسرائیل کے چیف آف اسٹاف ہرتزی ہیلفی نے بتایا کہ اسرائیل کی توجہ حزب اللہ سے مقابلے پر مرکوز ہے اسرائیلی فوج شمالی علاقوں اور گولان کے پہاڑی علاقے کی آبادی کو درپیش خطرات کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    قبل ازیں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے کیےاس دوران میں کئی قصبوں نشانہ بنایا گیا جبکہ حزب اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان سے کیے جانے والے حملوں میں مرکزی طور پر اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے،حزب اللہ کا موقف ہے کہ وہ یہ حملے غزہ میں جاری مزاحمت کی سپورٹ میں کر رہی ہے۔

    سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار

    غزہ میں سات اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے بعد سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شروع ہونے والے تصادم میں اب تک لبنان میں کم از کم 610 جاں بحق ہو چکے ہیں، ان میں حزب اللہ کے 394 ارکان اور 135 شہری شامل ہیں، دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں 24 اسرائیلی فوجی اور 26 شہری مارے گئے ہیں۔

    یونائیٹڈ ایئر لائن نے اسرائیل کے حامیوں کی چیخیں نکلوا دیں

  • عمران خان کے وکلاء کو اڈیالہ جیل داخلے سے روکنے کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

    عمران خان کے وکلاء کو اڈیالہ جیل داخلے سے روکنے کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وکلاء کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے کی انکوائری کے لیے کمیشن قائم کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء کو اڈیالہ جیل داخلے سے روکنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے جاری کیا-

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کی شکایات کے حوالے سے جیل انتظامیہ اور وکلاء کے بیانات میں تضاد ہے، غیر جانبدار جائزے کیلئے ضروری ہے کہ عدالت اپنے آنکھ اور کان تعینات کرے، عدالت تین وکلاء پر مشتمل لوکل کمیشن قائم کرتی ہے، کمیشن میں ذوپاش خان، مبین اعوان اور زوہیب گوندل ایڈووکیٹ شامل ہوں گے۔

    عمران بوٹ کی عزت پر اپنی سیاست کی انتہا چاہتا ہے،حفیظ اللہ نیازی

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہر عدالتی تاریخ پر کوئی ایک کمشنر اڈیالہ جیل جا کر جائزہ لے گا، کمیشن ہر عدالتی تاریخ پر ایک کمشنر دستیابی کو یقینی بنائے گا، لوکل کمشنر عدالتی تاریخ پر وکلاء کیساتھ اڈیالہ جیل جائے گا، جیل، عدالت یا ملزم تک رسائی میں دشواری پیش آتی ہے تو لوکل کمشنر عدالت کو رپورٹ کرے گا،لوکل کمشنر کو اڈیالہ جیل کے ہر دورے پر 10 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے-

    سو جلسے کریں مگر 9 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے،طلال چوہدری

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کو جیل کے اندرونی دروازے تک گاڑیاں لے جانے کی اجازت ہوگی، گاڑی سے اترنے کے بعد وکلاء کو سیدھا کمرہ عدالت لے جایا جائے گا، خفیہ آڈیو ریکارڈنگ ڈیوائسز سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل سے بیان حلفی بھی طلب کیا جائے گا، لوکل کمشنر ملزم کی درخواست پر وکلاء سے مشاورت کے دوران بھی موجود رہ سکتا ہے، یہ تمام احکامات صرف انہی وکلاء پر لاگو ہوں گے جن کا وکالت نامہ ٹرائل کورٹ میں جمع ہو گا-

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ، وکالت نامہ رکھنے والے وکلاء اپنے ساتھ 3 معاونین کو بھی جیل لے جا سکیں گے یہ احکامات صرف ایک مقدمے سے متعلق نہیں ہیں ان احکامات کا اطلاق تمام جیل ٹرائل کے مقدمات پر ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی درخواست ان احکامات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے۔

    پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کر لیا

  • پی ٹی آئی نے  عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کر لیا

    پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کر لیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ منظور کر لیا ہے،جس کے بعد سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے جبکہ سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے،اس کے علاوہ رؤف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا، رؤف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجراء اور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے،دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کے بطور سیکرٹری جنرل نامزدگی کا علم نہیں۔

    عمر ایوب نے 27 جون کو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا،عمران خان نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی یہ استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

    عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام تحریر کئے گئے میں کہا تھا کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا گیا، شاندار سپورٹ پر سینیٹر شبلی فراز، کورکمیٹی اور تنظیمی ممبران کا شکر گزار ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا اس لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، پی ٹی آئی کا ورکر بن کر کام کرتا رہوں گا، کارکن اسلام آباد جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کریں،ان کے استعفے پر 22 جون 2024 کی تاریخ درج ہے۔

    سو جلسے کریں مگر 9 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے،طلال چوہدری

    سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار

    پائلٹ بیمار،پرواز منسوخ،نائیجیرین گلوکار پھٹ پڑے

  • یویو ہنی سنگھ کا اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کا انکشاف

    یویو ہنی سنگھ کا اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کا انکشاف

    ممبئی: بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ نے مذہبی بزرگوں اور صوفیوں سے اسلام کے بارے میں علم حاصل کرنے کا انکشاف کیا ہے-

    باغی ٹی وی : گلوکار ی یویو ہنی سنگھ نے بھارتی صحافی کو دیئےگئے خصوصی انٹرویو میں اپنی اسلامی تعلیمات کے بارے میں کُھل کر بات چیت کی،انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر مجھ سے متعلق زیادہ تر معلومات جھوٹی ہیں لیکن میں نے جان بوجھ کر انہیں ٹھیک نہیں کروایا کیوں کہ میں مناسب وقت کے انتظار میں تھا۔

    ہنی سنگھ نے بتایا کہ میری کہانی بہت دلچسپ ہے، میں گھر میں طبلہ بجاتا تھا، جب والد نے بھارتی پنجاب کے اسکول میں داخلہ کروایا تو میں اسکول میں بھی طبلہ بجانے لگا، 12 سال کی عمر میں طبلہ اوراپنا دین بھلا کر ملحد بن گیا، میرے روحانی گرو سے مجھے ہندو ازم جبکہ گھر کی تربیت سے سکھ ازم جاننے کو ملا لیکن ملحد بن جانے کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ مذہب پر یقین نہیں کروں گا لیکن اس کی معلومات لیتا رہوں گا-

    سو جلسے کریں مگر 9 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے،طلال چوہدری

    ہنی سنگھ نے کہا کہ میں سال 2007 میں پنجاب کے شہر موہالی منتقل ہوا تھا، میں اُس وقت مقبول نہیں تھا، صرف ایک عام سا میوزک پروڈیوسر تھا جسے کوئی بھی نہیں جانتا تھا،موہالی آنے کے بعد مجھے اسلام کے چند مذہبی لوگوں سے ملنے کا موقع ملا جنہوں نے مجھے اسلام کے بارے میں بنیادی علم دیا اور پھر آہستہ آہستہ مجھے اسلام کے علم میں دلچسپی ہونے لگی تھی کیونکہ میرے ذہن میں کافی سوال بھی تھے جن کے جواب جاننا چاہتا تھا۔

    پائلٹ بیمار،پرواز منسوخ،نائیجیرین گلوکار پھٹ پڑے

    بھارتی گلوکار نے کہا کہ میں نے اُن مذہبی بزرگوں اور صوفیوں کے ذریعے اسلام کے بارے میں وسیع علم حاصل کیا، اس دوران مجھے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں معلوم ہوا، مجھے مسلمانوں کے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں علم ہوا ،میں بڑے ہی دھیان اور غور سے اُن بزرگوں کی باتیں سُنتا تھا کہ اُنہوں نے مجھے بتایا کہ قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کیا کردار بیان کیا گیا ہے۔

    یونائیٹڈ ایئر لائن نے اسرائیل کے حامیوں کی چیخیں نکلوا دیں

    اُنہوں نے کہا کہ میں اُن بزرگوں سے سوال بھی کرتا تھا کہ ایسا کیوں ہے؟ یا ایسا کیوں ہوا؟ اور وہ مجھے میرے ہر سوال کا جواب دیتے تھےجب سال 2012 کے بعد مجھے شہرت اور پیسہ ملا تو میں اس وقت خدا کا شکر ادا کرنے کے بجائے شیطانی طاقتوں کے پیچھے چلنے لگ گیا تھا، یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، میری اسی غلطی کی وجہ سے سب کچھ خراب ہوگیا تھا، میری زندگی، میری صحت اور میرا کیریئر لیکن پھر میں اپنی بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد سال 2018 میں دوبارہ واپس آیا جس کے بعد ملحد کو چھوڑ کر مذہب کو ماننے والا بن گیا، اور اب میں صرف خدا پر یقین رکھتا ہوں۔

  • پاکستان کو بچانا ہے ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عمران خان

    پاکستان کو بچانا ہے ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عمران خان

    اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے،شہباز شریف کو صرف فیتے کاٹنے کے لیے رکھا گیا ہے، ملک میں جمہوریت کی قبر کھودی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا، کون سی جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہےمیرے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے جیسے میں پاکستان کے ساتھ کوئی بڑی غداری کی ہوموجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہمیں انصاف کے لیے الیکشن کمیشن بھیج رہے ہیں، سب کو معلوم ہے الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کروائے، قاضی فائز عیسیٰ کہہ رہے ہیں کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کروائے، کیا چیف جسٹس کو نہیں معلوم ہماری ساری پارٹی انڈر گراؤنڈ تھی، سپریم کورٹ میں ہماری انسانی حقوق اور 8 فروری کی درخواستیں کیوں نہیں سنی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2021 میں ملک کا قرضہ 2.8 ٹریلین تھا چار سال میں ملک کے قرضے 8 سے 9 ٹریلین تک پہنچ گئے جس غریب کا 2 ہزار بل آتا تھا اب اس کا 10 ہزار بل آتا ہے۔ ساری اشرافیہ کے پیسے باہر پڑے ہیں ہمارے دور میں سب سے زیادہ دہشت گردی ہوئی، میں بھوک ہڑتال ضرور کروں گا ابھی کچھ فیصلوں کا انتظارہے۔

    پرویز خٹک کے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بیان قلمبند کروانے پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ کچھ خاص نہیں بولا،اس پر بعد میں جرح کے وقت بات کریں گے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت: پرویز خٹک کا بیان قلمبند

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت: پرویز خٹک کا بیان قلمبند

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بیان قلمبند کرلیا گیا –

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، دوران سماعت بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا جبکہ سابق وزیر زبیدہ جلال اور سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان عدالت پیش نہ ہوئے۔

    ملزمان کی جانب سے وکلا عثمان ریاض گل اور چوہدری ظہیر عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران جب پرویز خٹک بیان ریکارڈ کروانے آئے تو عمران خان روسٹرم پر آگئے ، بیان ریکارڈ کروانے کے دوران عمران خان مُسکراتے رہے، اب تو نواز شریف کے فلیٹ بھی پاکستان واپس آنے چاہئیں،عمران خان کا پرویز خٹک کے بیان کے دوران چٹکلہ، پرویز خٹک نے 15 منٹ میں بیان ریکارڈ کروایا اور واپس چلے گئے-

    سابق وزیر دفاع نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے مئی 2023 میں مجھ سے 190 ملین پاونڈز کے حوالے سے بیان لیا، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا کہ پاکستانی سے غیر قانونی طور پر باہر بجھوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی، شہزاد اکبر نے بتایا کہ پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا اسے میٹنگ میں ایڈیشنل ایجنڈے کے طور پر سامنے لایا گیا، ایڈیشنل ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا، کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کیے گئے اور ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی، ریفرنس کے تفتیشی نے مجھے بتایا کہ ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی، تحریر تھی کہ رقم بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے برطانیہ منتقل کی تھی۔

    بنی گالا اسلام آباد کے پٹواری عباس گوارایا پر جرح بھی مکمل، ریفرنس کی سماعت 13جولائی تک ملتوی کر دی گئی،ابتک مجموعی طور پر 31 گواہان کے بیانات ریکارڈ، 30 پر جرح مکمل کرلی گئی-