Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اے این ایف کی کارروائیاں، 371 کلو سے زائد منشیات برآمد ،6 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی کارروائیاں، 371 کلو سے زائد منشیات برآمد ،6 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد : مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی کارروائیاں جاری، 7 کارروائیوں کے دوران 371 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی جانے والی 2 خواتین سے 4 کلو چرس برآمد کی گئی،جبکہ کوئٹہ میں کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 4 کلو آئس برآمد کی گئی ،مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 720000 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 3.8 کلو آئس برآمد کرلی گئی علاوہ ازیں ٹنڈو جام حیدرآباد کے قریب سے ملزم سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 50.4 کلو چرس برآمد ہوئی نادرا چوک طورخم کے قریب سے 22000 عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش  کا امکان

    مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ شام/رات میں بالائی پنجاب، زیریں بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

    اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے لیکن دن میں بعض مقامات پر بوندا باندی جبکہ رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کاامکان ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم شام/رات میں مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند،باجوڑ،کرم، میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شام/رات میں صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو،کرک، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم شام/رات میں خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور اور گردونواح میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم رات میں تھرپارکر، عمر کوٹ اور میرپور خاص سانگھڑمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقو ں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج سے گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے، تیز بارشوں کا سلسلہ آئندہ پیر کے روز تک جاری رہے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ کراچی سے دور عمان کی جانب بڑھا ہے جس کے سبب آج چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے اور گرمی کے باعث مقامی سطح پر بادل بن سکتے ہیں جب کہ 20 جولائی کے بعد تیز بارشوں کے اسپیل کراچی پر بھی اثرانداز ہوسکتے ہیں، شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہو جائیں گی، آئندہ تین سے چار روز شہرکا موسم بہتر رہے گا جب کہ سمندری بادلوں کے باعث صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان رہے گا، اس دوران درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس ہوگی، شہر میں ہواؤں کے باعث حبس نہیں ہوگا۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے،ملک بھر میں آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ 15 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • غزہ، اسرائیل کی اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر بمباری ، 29 شہید

    غزہ، اسرائیل کی اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر بمباری ، 29 شہید

    خان یونس: غزہ میں اسکول کے قریب بےگھر افراد کے کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 29 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کو 9 ماہ مکمل ہوگئے ہیں غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مشرق میں اباسان الکبیرہ قصبے میں العودہ اسکول کے گیٹ کے باہر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ ہوا جس میں کم از کم 29 افراد شہید ہوگئے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چار دن میں اسرائیل کی جانب سے بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکولوں پر یہ چوتھا حملہ ہے۔ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہم نے حماس کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو نشانہ بنانے کے لیے گولہ باری کی،جبکہ ایک ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے شہریوں کو مشرقی خان یونس اور دیگر علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا، جس سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

  • پنجاب پولیس کے  درجنوں افسران و اہلکار منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث

    پنجاب پولیس کے درجنوں افسران و اہلکار منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث

    راولپنڈی: پنجاب پولیس کے 45 افسران و اہلکار مبینہ طور پر منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث نکلے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس افسران میں کانسٹیبل سے لے کر اے ایس آئی، سب انسپکٹر اور انسپکٹر سطح تک کے افسرا ن و اہلکاروں کے نام شامل ہیں جبکہ موجودہ و سابق ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج کے نام بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ راولپنڈی کے دو سب انسپکٹرز، اٹک کے ایک انسپکٹر، 4 سب انسپکٹرز، ایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹبل کا نام بھی شامل ہے،جبکہ لاہور، گوجرانو الہ، حافظ آباد، میاں چنوں، پاک پتن، مظفر گڑھ، بہاولپور اور رحیم یار خان کے بھی پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔

    سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق آئی جی پنجاب نے ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے سی پی او راولپنڈی و گوجرانولہ سمیت اضلاع کے ڈی پی اوز کو مراسلے کے ذریعے احکاما ت دئیے، منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث جن کی فہرست مہیا کی جا رہی ہے ان افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور ایکشن لے کر حتمی صورتحال کیا رہی اس کے متعلق سینڑل پولیس آفس کو مفصل رپورٹ بھی ارسال کی جائے۔

    دوسری جانب لیاقت آباد فلائی اوور پر پولیس مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے گاڑی، اسلحہ اور موبائل فونزبرآمد ہوئے جب کہ ملزمان سے پولیس کے 2 جعلی کارڈز ، اے ٹی ایم کارڈ، 3 گھڑیاں، نقدی اورپولیس کیپ اور بیلٹ بھی ملے ہیں، ملزمان واردات کے لیے پولیس کی وردی کا استعمال کرتے ہیں۔

  • غیرملکیوں کو  پاکستانی پاسپورٹ جاری پر دوافسران  گرفتار

    غیرملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری پر دوافسران گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے کاونٹرٹیرارزم ونگ نے غیرملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے دوافسران کو گرفتارکرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیر ملکیوں کو 294 پاکستانی پاسپورٹ اجراء کے معاملے پر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کراچی نے کارروائی کی جس کے دوران غیر ملکیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکیا گیا گرفتار ملزمان میں فرید شاہ اور نصرت علی شامل ہیں، ملزم فرید شاہ پاسپورٹ آفس میں بطورسپریڈنڈنٹ جبکہ ملزم نصرت علی پاسپورٹ آفس کا سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فرید شاہ مجموعی طور پر 63 غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث ہے جبکہ نصرت علی نے مجموعی طور پر 231 افغان شہریو ں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے،ملزمان کو کراچی سے گرفتارکیا گیا، ان کے خلاف 2 مقدمات درج تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے، ملزمان کا 4روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

    عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعظم

    علاوہ ازیں بلوچستان کے بروری روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ ہوا ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروری روڈ کلی ابراہیم زئی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیادستی بم حملہ کسی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے،دستی بم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایئر کنڈیشن پبلک واش رومز کا افتتاح

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی

    کراچی: بیرونی قرض کی ادائیگی پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں کمی ہو گئی، ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو کر 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہےزرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے،21 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

    امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن اور ٹرمپ میں مباحثے کا آغاز آج سے

    عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعظم

    پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایئر کنڈیشن پبلک واش رومز کا افتتاح

  • اس وقت ساری دہشتگردی افغان سرزمین سے ہو رہی ہے،وزیردفاع

    اس وقت ساری دہشتگردی افغان سرزمین سے ہو رہی ہے،وزیردفاع

    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے تیل کھاد سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ سے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے-

    نجی خبر ر ساں ادار ے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ہمسایہ ممالک ہیں، ان کے تاریخی مذہبی تعلقات ہیں لیکن افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد دہشتگردی کو فروغ ملا، اس وقت ساری دہشتگردی افغان سرزمین سے ہو رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فارمل بارڈرز ہیں اور پاسپورٹ دکھا کے کراس کیا جاتا ہے، افغانستان سے تیل کھاد سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ سے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، اب پاکستان ان بارڈرز کو انٹرنیشنل بارڈر بنائے گا، وہاں سے آنے والی تمام ٹریفک کو پاسپورٹ اور ویزے کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہوگی،بغیرپاسپورٹ اور ویزے کے پاکستان میں داخلے کی روایت اب ختم ہونے جارہی ہے، ہم نے اپنے آپ کومحفوظ کرنا ہے، یہ کراسنگ پوائنٹس پاکستان کو غیر محفوظ کر رہے ہیں۔

    عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعظم

    وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری بار بار درخواست کے باوجود افغان حکومت کو جس طرح کا تعاون کرنا چاہیے وہ نہیں کر رہی، جس طرح چین، ایران، بھارت کے ساتھ بارڈر ہے افغانستان کے ساتھ بھی ویسا ہونا چاہیے، فیملیز دونوں اطراف رہ رہی ہیں، اس چیز کا ہمیں ادراک ہے، بر صغیرکی تقسیم کے بعد کشمیر میں آج بھی فیملیز تقسیم ہیں، اسی طرح سیالکوٹ کے بارڈرز اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی فیملیز تقسیم ہیں۔

    دوسر ی جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ ذمہ دار ریاست کے بجائے وقتی اشتعال اور عجلت میں فیصلے کیے جارہے ہیں۔

    پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایئر کنڈیشن پبلک واش رومز کا افتتاح

    انہوں نے کہا کہ ریاست کے معاملات دھمکیوں اور جذبات سے طے نہیں ہوتے، ماضی میں آپریشن ناکام ہوئے، ایک بار پھر اعلان کردیا گیا کہ آپریشن کیاجائے گا آپریشن کے بعد جب لوگ واپس جاتے ہیں تو ان کے گھر نہیں ہوتے، کیا آپ پھر قوم کو مشکل میں ڈالنا چاہتے ہیں؟ ایپکس کمیٹی سے آپریشن کا فیصلہ آیا، عزم استحکام کی شروعات ہی عدم استحکام سے ہوگئی، کیا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا گیا؟کیا ہم افغانستان کو مستحکم کے بجائے غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں؟ ایران سے دوستی ہو سکتی ہے تو افغانستان سے کیوں نہیں؟-

    معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ …

  • 27 جون  تاریخ کے آئینے میں

    27 جون تاریخ کے آئینے میں

    27 جون تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1693ء لندن میں پہلی خاتون میگزین ’’لیڈیز مرکری‘‘ کی اشاعت ہوئی۔

    1759ء برطانیہ کے فوجی افسر جنرل جیمس وولف نے کیوبیک پر قبضہ کرنے کی شروعات کی۔

    1867ء بینک آف کیلیفورنیا کا کام کاج شروع ہوا

    1905ء روسی جنگی جہاز ’پوتیمیکن‘ پر تعینات انقلابی فوجیوں نے اپنے افسروں کے خلاف تاریخی بغاوت شروع کی۔

    1914ء امریکہ نے اتھوپیا کے ساتھ سفارتی معاہدے دستخط کئے۔

    1940ء سوویت فوج نے رومانیہ پر حملہ کر دیا۔

    1941ء رومانیہ میں 13،266 یہودیوں کو قتل کر دیا گیا۔

    1944ء دوسری عالمی جنگ میں اتحادی افواج نے چیربرگ پر قبضہ کیا۔

    1946ء کینیڈا میں کینیڈین شہریت کی تعریف مقرر کی گئی۔

    1950ء امریکی صدر ہیرٹن ٹرومین نے شمالی کوریا کے ذریعہ جنوبی کوریا پر حملہ کرنے کے بعد اپنے فوجیوں کو جنوبی کوریا کی مدد کرنے کا حکم دیا۔

    1954ء دنیا کا پہلا نیوکلیائی پاور پلانٹ ماسکو کے نزدیک اوبنسک میں قائم ہوا۔

    1957ء امریکہ کے لوسیانہ اور ٹیکساس میں آندرے طوفان سے 526 افراد کی موت ہو گئی۔

    1964ء ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی رہائش گاہ تین مورتی کو قومی میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا۔

    1967ء ہندوستان میں تیار پہلا اے وی آر او مسافر بردار طیارہ انڈین ایر لائنز کو سونپا گیا۔

    1967ء برطانیہ کے شہر لندن کے اینفیلڈ میں دنیا کا پہلا اے ٹی ایم قائم کیا گیا۔

    1974ء امریکی صدر رچرڈ نکسن نے روس کا دورہ کیا۔

    1976ء فلسطینی انتہا پسندوں نے ایر فرانس کے ایک طیارے کو اغوا کر لیا جس پر 258 افراد سوار تھے۔

    1980ء ہندوستان میں بنایا گیا پہلا مسافر طیارہ ایچ ایس 748 انڈین ائرلائنس کو سونپا گیا۔

    1981ء کمبوڈیا نے اپنا آئین بنایا۔

    1983ء ناسا نے خلائی طیارے ایس 205 لانچ کیا۔

    1997ء بروسیلس میں منعقدہ کانفرنس میں 95 ملکوں نے بارودی سرنگیں استعمال نہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔

    1998ء ملائیشیا میں کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈا کھولا گیا۔

    2000ء ہندوستان میں متعدد گرجا گھروں میں عیسائی پادریوں پر حملے کے بعد امریکہ کے 21 اراکین کانگریس نے ہندوستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

    2007 گورڈن براوَن ٹونی بلیئر کی جگہ وزیراعظم بنے۔

    2008ء مائیکروسافٹ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے مائیکروسافٹ سے استعفی دیا۔

    تعطیلات و تہوار :

    1977ء افریقی ملک جبوتی فرانس کی ماتحتی سے آزاد ہوا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل: آغا نیاز مگسی

  • بدترین لوڈ شیڈنگ:جماعت اسلامی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی

    کراچی: شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں عثمان فاروق ایڈووکیٹ کی توسط سے پٹیشن دائر کردی۔

    درخواست میں وزارت توانائی، نیپرا اور کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا ہے،جماعت اسلامی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کے الیکٹرک کو پابند کیا جائے کہ کراچی کے شہریوں کو بالخصوص ہیٹ ویوز میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے-

    جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کی جانب سے 71 فیصد فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ فری قراردینے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنیکل فالٹس بھی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے، انہیں درست کیا جائے کراچی میں اوسطاً 18 گھنٹے کی روزانہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جن میں رات کے کئی گھنٹے بھی شامل ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد جارہا ہے اور ہیٹ ویوزبھی جاری ہے اس سخت موسم اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سیکڑوں شہری روزانہ اسپتال لائے جا رہے ہیں، کراچی شہر قومی خزانے میں سب سے زیادہ ریونیو جمع کراتا ہے، کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی سے نہ صرف عام شہری بلکہ کراچی کا کاروباری طبقہ اور طالب علم بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

    بعد ازاں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی و ہیٹ ویوز میں کے الیکٹرک 18 گھنٹے سے زائد طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کررہی ہے،حکومت اور نیپرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ کے الیکٹرک کو پابند کرے اور لوڈ شیڈنگ سے باز رکھے جمعہ 28 جون کو بدترین لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کیخلاف کے الیکٹرک کی آئی بی سیز اور واٹر ہائیڈرینٹ سمیت شہر بھر میں 100 سے زائد مقامات پر مظاہرے ہوں گے۔

    انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں سپر ٹیکس، فکس ٹیکس،سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس سمیت مختلف ٹیکسز لگاکر شہریوں کو جینا مشکل کردیا ہے اورقبضہ میئر نے بھی کے الیکٹرک کو فائدہ پہنچانے کے لیے میونسپل یوٹیلٹی چارجز کوبجلی کے بلوں میں شامل کیا ہے جس کے خلاف بھی ہم نے پٹیشن دائر کی ہوئی ہے اور کل سماعت میں شریک بھی ہوں گے۔

    دوسر ی جانب فیصل ایدھی کی جانب سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے بیان نے کھلبلی مچا دی ہے، فیصل ایدھی کے مطابق ہمارے سردخانوں میں 30 سے چالیس میتیں لائی جاتی ہیں، لیکن گزشتہ چھ روز میں ہرروز یہ تعداد بڑھ رہی ہےمیتیں زیادہ تر لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے آرہی ہیں۔

    فیصل ایدھی نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹرکبھی بھی آنے والی میت کی وجہ ہیٹ ویونہیں لکھتا، ہمارےپاس گولی سےمرنےوالابھی آئے تووجہ موت دل اوردماغ کابندہونالکھا ہوتاہے،ہمارا اعدادوشمار بتانے کا مقصد حکام کوخطرے سے آگاہ کرنا ہے، ہم شناختی کارڈ پربھی میتیں ایدھی سردخانے میں رکھ لیتے ہیں، اکثرلوگ مرنے والوں کی میتیں پہلے اسپتال نہیں لے جاتے بلکہ گلی محلے کے ڈاکٹرسے تصدیق کرکے لوگ میتیں سردخانے لے آتے ہیں،فیصل ایدھی نے30 جون کو لوڈشیڈنگ کیخلاف نکلنے والی ریلی کی حمایت بھی کی ۔

  • عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعظم

    عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھے گا-

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نوجوان پارلیمنٹیرینز کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے، امید ہے آپ ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کریں گے ، ہم نے نئے مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں، قابل طلباء کو حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپس فراہم کئے جائیں گے، بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کے فروغ کے لئے تقریباً 100 ارب کے فنڈز رکھے گئے ہیں جو کہ تاریخی قدم ہے جبکہ اسکلز ڈیویلپمنٹ اور کھیلوں کے شعبے کے لئے بھی تاریخی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

    معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ …

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے بھرپور مواقع فراہم کرنے اور اسکلز ڈویلپمنٹ کے لئے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، حکومتی اداروں میں اصلاحات اور ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیحات ہیں جن سے ملکی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے گے پاکستان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھے گا،ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

    امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن اور ٹرمپ میں مباحثے کا آغاز آج سے

    وفد میں اراکین قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، بیرسٹر عقیل ملک، بیرسٹر دانیال چوہدری ، احمد عتیق انور، نوشین افتخار، رانا ارادت شریف خان، محمد عثمان اویسی ،عمار احمد خان لغاری ، ڈاکٹر شائستہ خان، زینب بلوچ ، سعد وسیم ،شاہد عثمان شامل تھے۔