Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بلوچستان کا  22 جون کو پیش کیا جانے والا آئندہ مالی سال کا بجٹ سر پلس رہنے کا امکان

    بلوچستان کا 22 جون کو پیش کیا جانے والا آئندہ مالی سال کا بجٹ سر پلس رہنے کا امکان

    کوئٹہ: بلوچستان کا 870 ارب روپے سے زائد کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ میں تعلیم ، صحت، بلدیات اور امن وامان پر خصوصی توجہ دی گئی ہے 3 ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی، ارکان اسمبلی کے لئے بھی ترقیاتی فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے 22 جون کو پیش کیا جانے والا آئندہ مالی سال کا بجٹ سر پلس رہنے کا امکان ہے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 220 ارب سے زائد مختص کئے جائیں گےتعلیمی بجٹ میں ریکارڈ 52 فیصد کا اضافہ کرکے اسے 115 ارب کر دیا گیا ہے، جب کہ صحت کے لیے 68 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

    محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پولیس، لیویز میں 3000 نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی، بلدیات کے بجٹ میں 110 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 16 سے بڑھا کر 35 ارب کیا جائے گا، جب کہ سولرآئزیشن اور گرین پاکستان کے لیے پچاس پچاس ارب مختص کئے جائیں گے۔

    جاپان میں48 گھنٹوں کے اندر موت کا سبب بننے والے ”گوشت خور …

    نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

  • غزہ: رفح میں کیپٹن سمیت 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ: رفح میں کیپٹن سمیت 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں ہفتے کے روز کیپٹن سمیت 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے-

    باغی ٹی وی :دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بھی رفح اور اس کے گرد و نواح میں پیش قدمی جاری رکھی صیہونی فورسز کے غزہ کے متعدد علاقوں پر حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید ہو گئے رفح میں ہفتے کی صبح ہونے والے ایک دھماکے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئےجو جنوری کے بعد سے غزہ کی پٹی میں آئی ڈی ایف کے لیے سب سے مہلک واقعہ ہے، ان فوجیوں میں سے ایک ’دروز‘ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ کیپٹن وسیم محمود ہے، جو بیٹ جان سے کمبیٹ انجینئرنگ کور کی 601 ویں بٹالین میں ڈپٹی کمپنی کمانڈر ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل حماس کے مسلح ونگ نے کہا تھا کہ جنگجوؤں نے رفح کے مغرب میں تل السلطان کے علاقے میں گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر کے مزید قرض کی منظوری دے دی

    سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی …

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

  • سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی

    سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی

    اسکردو: اسپنٹک کی چوٹی پر مہم جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی۔

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے تصدیق کی ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران لاپتا جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش برآمد ہوگئی، لاش کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے دونوں جاپانی کوہ پیما اسپنٹک کی چوٹی پر مہم جوئی کے لئے گئے تھے، یہ کوہ پیما کیمپ 2 سے نیچے گرے جنہیں ممکنہ طور پر مہم جوئی کے دوران حادثہ پیش آیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جان کی بازی ہارنے والے کوہ پیما کی شناخت کا عمل جاری ہے، امید ہے ریسکیو ٹیمیں دوسرے کوہ پیما کو بھی جلد تلاش کرلیں گی، جاپانی سفارت خانے کے آفیشلز اور کوہ پیماؤں کے قریبی ساتھی بھی بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

    نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

    فلوریڈا: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے پہلے تاخیر کا شکار رہا اور ٹاس بھی نہیں ہوسکا، کافی تاخیر کا شکار ہونے پر میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزآئر لینڈ اور امریکا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا یوں امریکا نے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی تھی جبکہ پاکستان سپر ایٹ میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا گروپ اے میں بھارت تین میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق …

    میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس:محمد عامر اور عماد وسیم کا ایک بار پھر …

  • جاپان میں48 گھنٹوں کے اندر موت کا سبب بننے والے   ”گوشت  خور  بیکٹیریا“   کا پھیلاؤ

    جاپان میں48 گھنٹوں کے اندر موت کا سبب بننے والے ”گوشت خور بیکٹیریا“ کا پھیلاؤ

    ٹوکیو: جاپان میں ایک نایاب ”گوشت کھانے والے بیکٹیریا“ کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جو 48 گھنٹوں کے اندر اندر انسان کو ختم کر سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفیکٹو ڈیزیز (این آئی این ڈی) کے مطابق، جاپان میں اسٹریپٹوکوکل ٹاکسک شاک سنڈروم (STSS) کے کیسز 977 تک پہنچ گئے ہیں، جو کہ پچھلے سال کے ریکارڈ 941 کیسز سے زیادہ ہے گروپ اے اسٹریپٹوکوکس (جی اے ایس) عام طور پر بچوں میں سوجن اور گلے کی سوزش کاسبب بنتا ہےجسے ”اسٹریپ تھروٹ“ کہا جاتا ہےلیکن بیکٹیریا کی کچھ اقسام تیزی سے دیگر علاما ت کا باعث بھی بنتی ہیں، جن میں اعضاء میں درد اور سوجن، بخار، کم بلڈ پریشر، نیکروسس، سانس لینے میں دشواری، اعضاء کی ناکامی شامل ہیں جو موت کا باعث بن سکتے ہیں۔

    این آئی این ڈی کے مطابق 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگ اس بیماری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ٹوکیو ویمن میڈیکل یونیورسٹی میں متعدی امراض کے پروفیسر کین کیکوچی کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے سبب ہونے والی زیادہ تر اموات 48 گھنٹوں کے اندر ہوتی ہیں، مریض کو اگر صبح کے وقت پاؤں میں سوجن نظر آتی ہے، تو یہ دوپہر تک گھٹنے تک پھیل سکتی ہے اور وہ 48 گھنٹوں کے اندر مر سکتا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس:محمد عامر اور عماد وسیم کا ایک بار پھر …

    دوسرے ممالک نے بھی اس حالیہ وبا کا تجربہ کیا ہے 2022 کے آخر میں کم از کم پانچ یورپی ممالک نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو گروپ اے اسٹریپٹوکوکس (iGAS) بیماری کے کیسز میں اضافے کی اطلاع دی، جس میں ایس ٹی ایس ایس بھی شامل ہےڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ اس بیماری کے کیسز میں اضافہ کوویڈ کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ہوا، پروفیسر کیکوچی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ہاتھ کی صفائی برقرار رکھیں اور کسی بھی کھلے زخم کا فوری علاج کریں۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

  • نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع  کرنے کی تجویز

    نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نےکہا ہےکہ نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نےکمیٹی کو بتایا کہ نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے، نان فائلرپر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے، نان فائلر کی موبائل سم اور بزنس کو بھی بندکیا جاسکتا ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر کے مطابق 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والےلوگ بھی ہیں ماضی یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کر چکے ہیں صرف گاڑی، پلاٹ یا گھر خریدنےکے لیے وقتی فائلر بننے والوں کو بھی اضافی ٹیکس دینا ہوگا، ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کیخلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت کارروائی ہوگی، حج، عمرہ، چھوٹے بچوں، طلباء اور نائیکوپ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو استثنیٰ ہوگا۔

    وزیراعظم کی امیر قطر اور عمان کے سلطان کو ٹیلیفون پر عیدالااضحیٰ کی مبارکباد

    کمیٹی نے تنخواہ کے سلیب کم کرنے اور ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی جبکہ یکم جولائی سے پراپرٹی پر 15 فیصد کیپٹل گینز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی، کمیٹی نے پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ ٹیکس وصولی کیلئے نادرا کو دینے کی تجویزبھی مسترد کر دی۔

    سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا نادرا کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے ،چیئرمین ایف بی آر نے کہا ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا ہے ،گریڈ 17 اور 22 کا ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق …

  • سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ

    سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ

    خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 185 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، اس دوران لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

    جنیوا: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر گزشتہ شب ہیکرز نے حملہ کر کے یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور مواد بھی تبدیل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ہیکرز نے انفارمیشن ونگ کی جانب سے استعمال کیا جانے والا آفیشل ای میل آئی ڈی ہیک کر لیا ہیکرز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یوٹیوب چینل کو بھی ہیک کر لیا ہیک ہونے کے بعد یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور کانٹینٹ بھی تبدیل کر دیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یو ٹیوب چینل اورانفارمیشن ونگ کے ای میل کو امریکی وقت کے مطابق جمعہ کے روز شام 4 بجے ہیک کیا گیااقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے ای میل اکانٹ اور یو ٹیوب چینل کی واپسی تک تمام ای میلز اور ویڈیوز کو نظر انداز کرنے کی درخواست کردی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق …

    واٹس ایپ کا وائس نوٹ ٹرانسکرپشن پر کام شروع

    وزیراعظم کی امیر قطر اور عمان کے سلطان کو ٹیلیفون پر عیدالااضحیٰ کی مبارکباد

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس:محمد عامر اور عماد وسیم کا ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس:محمد عامر اور عماد وسیم کا ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ کی ناقص پرفارمنس پر قومی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا جلد باقاعدہ اعلان متوقع ہے، محمد عامر اور عماد وسیم پہلے کی طرح لیگ کرکٹ کھیلیں گے،واضح رہے کہ عامر اور عماد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی،لیکن دونوں کی ورلڈ کپ میں پرفارمنسز توقعات کے مطابق نہیں رہیں،دونوں کرکٹرز آئرلینڈ کے خلاف میچ میں آخری بار ایکشن میں ہوں گے۔

    دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی امریکا اور پھر بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم سے کپتانی چھین لی گئی بطور کپتان بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش سے ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں انہیں کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ …

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال کی قیادت فراہم کی تھی مگر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث بورڈ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بابر اعظم کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے جبکہ شان مسعود کپتانی کے فرائض نبھائیں گے-

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق …

  • پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کے راستے پر گامزن ہورہا ہے،وزیراعظم

    پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کے راستے پر گامزن ہورہا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کے راستے پر گامزن ہورہا ہے یہ سفر نا صرف مشکل اور طویل ہے بلکہ اشرافیہ سے قربانی کا تقاضہ کرتا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہبازشریف قوم سے خطاب میں کہنا ہے کہ پوری قوم کی نظریں حکومت پر لگی ہیں، مہنگائی آج 38 فیصد سے 12 فیصد ہوچکی ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہوگئی ہے، شرح سود کم ہونے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، جبکہ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر کمی آئی، مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف ملے گا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ریلیف ابھی ناکافی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ 4 سال میں جو بحران آیا اس میں غریب کیلئے روٹی کا حصول مشکل ہوگیا، تاہم آئندہ عوام کو مزید ریلیف اور آسودگی ملنے کی قوی توقع ہے، آج ہماری حکومت کو 100 دن پورے ہوچکے ہیں، گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت مزید کم کی گئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا ہم پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور کاروبار کے فروغ کیلئے محنت کریں گےملک کو کھویا ہو مقام واپس دلوا ئیں گےذاتی انا اور مفادات کوختم کرکےپاکستان کےغریب عوام کی خدمت کرنےکا ارادہ کرلیں تو بہت جلد وہ مقام آئےگا جس کا خواب قائد اعظم اور ہجرت کرتےہوئےاپنے پیاروں کو کھونے والوں نے دیکھا تھاہم قائد اعظم کے خواب کی تعبیر کیلئے سنجیدہ ہیں۔

    ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئےکی جانے والی کاوشوں کا تذکرہ کرتےہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ دوست ممالک کی سرمایہ کاری سے مکمل فائدہ حاصل کرنےکےلیے نظام بنا لیا ہے ایسا ماحول بنانا ہے جس سے اندرونی سرمایہ کاری بھی ممکن ہو، اندرونی سرمایہ کاری کے ساتھ بیرونی سرمایہ کاری بھی عوام کو نظر آئے گی، ایف بی آر کی 100 فیصد ڈیجیٹائیلائیزیشن کی ذمہ داری عالمی شہرت رکھنے والی کمپنی کودے دی گئی ہے، ایف بی آر میں نالائق لوگوں کو ایک طرف کردیا ہے، وعدہ کرتا ہوں موجودہ آئی ایم ایف کا پروگرام پا کستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا، چین سے تین لاکھ پاکستانیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹریننگ دلوائیں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھاکہ صنعتوں کے لیے ساڑھے 10 روپے فی یونٹ بجلی سستی کردی ہے، سستی بجلی سے صنعتوں کے اوپر سے 200 ارب روپے کا بوجھ کم ہوجائے گا، اچھے بجٹ کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر پڑا جس کا انڈیکس انتہائی بلند سطح 76 ہزار سے بھی اوپر گیاامیر و غریب کا فرق کم کرنا ہوگا، اشرافیہ شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، ٹیکس صرف تنخواہ دار پر لگ رہا ہے، مئی 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرز کا غیر ملکی زرمبادلہ بھجوایا ہے، تعلیم کے میدان میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا ہے۔

    18 سے 22 جون تک پنجاب میں بارشوں کا امکان

    ان کا کہنا تھاکہ کئی دہائیوں سے اربوں کے خسارے کا باعث بننے والے ادارے بیچ رہے ہیں، ان اداروں کو بیچ کر وسائل حاصل کریں گے جن پر ہر سال کئی سو ارب روپے ڈوب جاتے ہیں، جنرل عاصم منیر بھی سعودی عرب، کویت اور یو اے ای سے اربوں ڈالرز کے وعدے لے کر آئے، محمد بن زاید نے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، ایس آئی ایف سی کے ذریعے صنعتی، زرعی، آئی ٹی اور معدنیات میں یہ سرمایہ کاری ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ 2022 میں اقتدار سنبھالا اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے نوازشریف اور آصف زرداری کی رہنمائی میں کام کیا قربانی کا جذبہ لے کر چلیں گے تو پہاڑ، دریا، سمندر کوئی ہمارے راستے کو نہیں روک سکے گا، صدق دل سے فیصلہ کرلیں کہ ملک کی تقدیر بدلنی ہے، شاہانہ اخراجات کا خاتمہ کریں گے، جن اداروں کا عوامی خدمت سے دور دور تک تعلق نہیں ان کا خاتمہ کریں۔

    تھائی لینڈ میں نایاب جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش ‘معجزہ’ قرار

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی کرپشن کے باعث زمانے بھر میں بدنام ہے، انہیں کئی سو ارب کے فنڈز دئیے جاتے ہیں، 100 ارب کے فنڈ میں 50 ارب کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں، قوم پر بوجھ بننے والی وزارتیں اور اداروں کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے، اس معاملے پر ایک وزارتی کمیٹی بنا دی گئی ہے، زندگی رہی تو اس حوالے سے سخت فیصلے آپ کے پاس لے کر آؤں گا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے دل کی گہرائیوں سے مسلمانوں کو حج اور عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں ظلم ڈھایا جارہا ہے، غزہ میں 40 ہزار افراد کو شہید کردیا گیا، اس سے بڑا ظلم و زیادتی کبھی نہیں دیکھی، کشمیریوں پر جو ظلم ڈھائے جارہے ہیں اس کی مثال عصر حاضر میں نہیں ملتی، فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کے حق کیلئے دعاگو ہیں۔

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ …