Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

    میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

    کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ واضح طور پر کہتا ہوں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا، ماتحت عدالتوں کی صورتحال کوئی زیادہ بہتر نہیں-

    باغی ٹی وی : محکمہ ریونیو کے اشتراک سے ہائیکورٹ میں ان لینڈ رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کے تحت سائلین کو عدالت میں جمع کرائی جانے والی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ریونیو کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ضمانت کی دستاویزات کی فوری تصدیق بھی کی جاسکے گی۔

    چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ خفیہ اداروں کی مداخلت کی کوئی شکایت نہیں، کبھی کبھار نامعلوم سی چیزیں کچھ دیکھی ہیں لیکن کسی نے کوئی کال وغیرہ نہیں کی، ماتحت عدالتوں میں بھی ایسا کوئی کیس نہیں سامنے آیا، سندھ کی عدلیہ پر کسی مخصوص کیس میں دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی پوری دیانت داری سے کہتا ہوں الیکشن ٹریبونل کے جج کا تبادلہ معمول کی کارروائی تھی ججز کے تبادلے کا نظام بہت پیچیدہ ہے۔

    18 سے 22 جون تک پنجاب میں بارشوں کا امکان

    چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ واضح طور پر کہتا ہوں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا، ماتحت عدالتوں کی صورتحال کوئی زیادہ بہتر نہیں، ماتحت عدالتوں کے ججز کو سہولتیں نہ ہونے کے برابر ملتی ہیں میڈیا نے ہمیشہ مثبت رول ادا کیا ہے، کچھ کوششیں ایسی ضرور ہوئیں لیکن خدا کی رحمت سے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، عدلیہ کی آزادی اس کے فیصلوں سے نظر آتی ہے بظاہر ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی ایک دو بار کچھ ایسی کوشش ہوئی جس کا فوری سدباب کیا وہ بھی بعد میں غلط فہمی ثابت ہوئیں۔

    ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا

  • وزیراعظم کی امیر قطر اور عمان کے سلطان کو ٹیلیفون پر عیدالااضحیٰ کی مبارکباد

    وزیراعظم کی امیر قطر اور عمان کے سلطان کو ٹیلیفون پر عیدالااضحیٰ کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، عمان کے سلطان ہثیم بن طارق ٹیلی فون پر انہیں عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔

    باغی ٹی وی :وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر وزیر اعظم نے امیر قطر اور عمان کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور عمان کے سلطان اور عوام کی صحت اور خوشحالی کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    جی 7 ممالک کا چین پر یوکرین کیخلاف جنگ میں روس …

    عمان کے سلطان نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور امن کے قیام کیلئے دعا کی،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا جو کہ مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔

    ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا

    وزیراعظم اور عمان کے سلطان نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جبکہ خطے اور اس سے عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا،وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

    18 سے 22 جون تک پنجاب میں بارشوں کا امکان

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ

    لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی امریکا اور پھر بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم سے کپتانی چھین لی گئی-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور کپتان بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش سے ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں انہیں کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال کی قیادت فراہم کی تھی مگر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث بوڑد نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بابر اعظم کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے جبکہ شان مسعود کپتانی کے فرائض نبھائیں گے-

    واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیاآئرلینڈ اور امریکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا ، دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا، جس کے بعد امریکا ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے، تاہم پاکستان اپنا آخری پول میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

  • واٹس ایپ کا وائس نوٹ ٹرانسکرپشن پر کام شروع

    واٹس ایپ کا وائس نوٹ ٹرانسکرپشن پر کام شروع

    مقبول بین الاقوامی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ ٹرانسکرپشن (Voice note Transcription) پر کام کا آغاز کر دیا ہے جو جلد ہی صارفین کو فراہم کردیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : معروف میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ صارفین کی آسانی کے لیے آئے روز کارآمد فیچرز متعارف کراتی ہے، اب واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی ہے، واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے وائس نوٹ ٹرانسکرپشن پر کام کررہی ہے جسے جلد ہی پیش کردیا جائے گا۔

    ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وائس نوٹ ٹرانسکرائب فیچر کے ذریعے صارفین کو وائس میسیجز یا پھر کسی انٹرویو کو سننے کی ضرورت نہیں پڑھے گی بلکہ اب آپ اپنی مرضی سے وائس نوٹ کو پڑھ بھی سکیں گے واٹس ایپ انتظامیہ وائس ٹرانسکرپشن فیچر میں زبان کی تبدیلی کے آپشن پر بھی کام کررہی ہےجس سے ٹرانسکرپٹس کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا، اس کے لیے واٹس ایپ مذکورہ فیچر کو مختلف زبانوں میں تبدیل کرنے کے لیے ایپلیکیشن میں ایک نئے حصہ قائم کر سکتا ہے۔

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ …

    مگر فی الحال اس نئے فیچر میں پانچ زبانیں دستیاب ہوں گی جن میں انگلش، ہسپانوی، پرتگالی، روسی اور ہندی زبان شامل ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے صارفین اپنی مرضی کی کسی بھی زبان کا انتخاب کرسکیں گے تاہم مستقبل میں مزید زبانیں آئندہ مہینوں میں دستیاب ہوں گی۔

    ویب بیٹا انفو کے مطابق صارف کو وائس نوٹ کو ٹرانسکرائب کرنے کیلئے 150ایم بی کے نئے ایپ ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت پڑے گی، اضافی ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعدصارفین صوتی پیغامات کو پڑھنے کے لیے نئے فیچر کا استعمال کر سکیں گے، نیا فیچر خاص طور پر ایسے حالات میں کارآمد ثابت ہوگا جہاں وائس ریکارڈنگ سننا مشکل ہو۔

    جی 7 ممالک کا چین پر یوکرین کیخلاف جنگ میں روس …

  • گورنر سندھ کا  مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اس کی روزی بھی چھینی گئی، دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثر شخص کو اونٹ دوں گا، پولیس اصل ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے، شہری کو انصاف دیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے علاقے سانگھڑ میں اپنی زمینوں میں داخل ہونے پر ظالم وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دیواقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اونٹ کو بلبلاتے اور روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اونٹ کے مالک نے بھی کٹی ہوئی ٹانگ اٹھاکر پریس کلب سانگھڑ پر شدید احتجاج کیا۔

    جی 7 ممالک کا چین پر یوکرین کیخلاف جنگ میں روس …

    جس پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لیا،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان اور اونٹ مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے، انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا

    پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے بھی واقعے کا نوٹس لیا جس پر ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی شازیہ مری کے نوٹس پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ نے ڈاکٹروں کی ٹیمیں اونٹ کے علاج کیلئے روانہ کیں، زرعی زمین پر اونٹ گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے اثر و رسوخ کے افراد کو منگلی پولیس نے مبینہ طور پر بچالیا تھا اور اونٹ مالک کے بجائے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

    تھائی لینڈ میں نایاب جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش ‘معجزہ’ قرار

  • تھائی لینڈ میں نایاب جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش ‘معجزہ’ قرار

    تھائی لینڈ میں نایاب جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش ‘معجزہ’ قرار

    تھائی لینڈ میں نایاب جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے( بی بی سی) کے مطابق تھائی لینڈ کے تاریخی ایوتھایا ہاتھی محل اور رائل کرال پارک میں ایک 36 سالہ ہتھنی نے جڑواں بچوں کا جنم دیا،ایشیائی نسل کے جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش انتہائی نایاب ہے اور اسے پارک انتظامیہ کی جانب سے معجزہ قرار دیا گیا ہے،تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کو مقدس سمجھا جاتا ہے اور وہ قومی علامت بھی ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز ہتھنی نے پہلے نر بچے کو جنم دیا اور تھوڑی ہی دیر بعد ہتھنی نے دوسرے بچے کو جنم دیا جو مادہ نکلی، نر بچے کا وزن 60 کلو ہے اور مادہ 55 کلو کی پیدا ہوئی ہے جو قد میں بھی تھوڑی چھوٹی ہے۔

    ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا

    ایک تحقیقی تنظیم سیف دی ایلیفینٹ کے مطابق ہاتھیوں میں صرف ایک فیصد میں جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں اور نر، مادہ کا ایک ساتھ پیدا ہونا اس سے بھی زیادہ نایاب ہے۔

    جی 7 ممالک کا چین پر یوکرین کیخلاف جنگ میں روس …

  • 18 سے 22 جون تک پنجاب میں بارشوں کا امکان

    18 سے 22 جون تک پنجاب میں بارشوں کا امکان

    لاہور: پی ڈی ایم اے نے 18 سے 22 جون تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظا ہرکیا ہے –

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں 16 سے 18 جون کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 18 سے 22 جون تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں، جنوبی پنجاب میں 20 سے 22 جون کے دوران بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ شہری عیدالاضحیٰ کی تیاریوں میں موسمی صورت حال کو ضرور ذہن میں رکھیں عید کی چھٹیوں میں سیاحت کی غرض سے نکلنے والے موسم کی اپڈیٹس ضرور لیں۔

    ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے میں صوبے کے بالائی اضلاع میں آئندہ منگل کے روز سے ہفتے کے روز تک آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمزور مغربی ہوائیں منگل کی شام کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں، آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    جی 7 ممالک کا چین پر یوکرین کیخلاف جنگ میں روس …

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوسرے روز پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے مطابق عید کے دوسرے روز اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات سیالکوٹ میں بارشیں ہوں گی عید کے تیسرے روز بارشوں کاسلسلہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں پہنچ جائے گا،مون سون کی بارشیں اس سال جون کے آخری ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے جون کے آخری تین دنوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ بھی ہے۔

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے …

  • ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا

    ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا

    قصور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا-

    چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی دعوت پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے پر سارہ احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا قیام نہایت خوش آئند ہے چیئرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو بہترین کام کررہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ قصور میں بچوں کے تحفظ کیلئے چیئرپرسن سارہ احمد کی جانب سے عوامی آگاہی مہم اور دیگر اقدامات قابل تعریف ہیں۔ عوامی آگاہی کی بدولت قصور میں کچھ عرصے میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور استحصال کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلئے مکمل سپورٹ ہے۔

    وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمیں دے،وزیراعلیٰ سندھ

    چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سپورٹ سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور میں بے سہارا اور لاوارث بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم ہوں گی قصور میں زینب اور دیگر کمسن بچیوں کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد بچوں کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام کی ضرورت محسوس ہوئی۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور میں بچوں کے تحفظ کیلئے ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔

    چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ قصور میں عوامی آگاہی مہم کی بدولت بچوں سے زیادتی اور استحصال کے واقعات میں واضح کمی ہوئی ہے قصور میں بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اہم کردار ادا کرے گا چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلئے ہمیشہ سپورٹ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ملک احمد خان کا شکریہ ادا کیااور ان کی شکر گزار ہوں چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جا رہا ہے۔

    جی 7 ممالک کا چین پر یوکرین کیخلاف جنگ میں روس …

    چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ پورے ملک میں پہلی دفعہ پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی شکر گزار ہوں۔ پنجاب کے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

    اسپیکر ملک احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور بچوں کے ساتھ کیک کاٹا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ فضل الرحمان، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، ڈائریکٹر پروگرام حسنین خالد اور مختلف محکموں کے نمائندوں سمیت دیگر موجود تھے-

    پنجاب کی تمام 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

  • جی 7 ممالک کا چین پر     یوکرین کیخلاف جنگ میں روس کو سپورٹ کرنے کا الزام

    جی 7 ممالک کا چین پر یوکرین کیخلاف جنگ میں روس کو سپورٹ کرنے کا الزام

    اٹلی: جی 7 ممالک نے چین پر روس کو سپورٹ کرکے یوکرین کے خلاف جنگ کو مزید بڑھا نے کا الزام لگایا ہے-

    باغی ٹی وی : جی 7 ممالک کی میٹنگ جمعے کے دن اٹلی میں ہوئی جہاں میزبان اٹلی سمیت امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی اور جاپان کے سربراہان مملکت شریک ہوئے جی 7 اجلاس میں سربراہان نے چین کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئےکہا کہ چین کی جا نب سے روس کے ڈیفنس انڈسٹریل بیس کو سپورٹ کرنے سے روس کو یوکرین میں اپنی غیر قانونی جنگ کو جاری رکھنے میں مدد مل رہی ہے جس کے بہت اہم اور وسیع تر سکیورٹی مضمرات ہیں۔

    جی 7 ممالک نے مطالبہ کیا کہ چین، روس کو ہتھیاروں اور دیگر جنگی سازوسامان کی فراہمی روکے جو روس کے ڈیفنس سیکٹر کو مدد دے رہی ہیں، بصورت دیگر چینی اداروں کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،جی سیون نے مزید کہا کہ یوکرین کو 50 بلین ڈالر کے قرض کی تکنیکی تفصیلات کو آنے والے ہفتوں میں حتمی شکل دی جائیں گی۔

    صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے …

    واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آغاز فروری 2022 میں ہوا تھا اور ایک رپورٹ کے مطابق جنگ میں اب تک 50 ہزار سے زائد روسی فوجی جبکہ 31 ہزار سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب ائٹ ہاؤس نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں آٹھ ماہ سے جاری جنگ میں جنگ بندی کی تجویز کی حمایت کرتا ہے اور اس کا مقصد حماس کے ساتھ خلیج کو پاٹنا اور جلد کسی معاہدے تک پہنچنا ہے، وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر سلیوان نے اٹلی میں G7 رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ حماس کو ترغیب دے کہ وہ امریکی تجویز کو قبول کرے۔

    وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمیں دے،وزیراعلیٰ سندھ

    سلیوان نے پہلے کہا تھا کہ حماس کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز میں جو تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں وہ دراصل معمولی تھیں۔ امریکہ اس تجویز میں خلا کو پر کرنے کے لیے مصر اور قطر کے ساتھ مل کر کام کرے گا، امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے حماس کے بعض تبصروں کو حسب توقع بیان کیا۔

  • اسرائیلی فوج  کا لبنان کی سرحد پر قرون وسطیٰ دورکے ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا انکشاف

    اسرائیلی فوج کا لبنان کی سرحد پر قرون وسطیٰ دورکے ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا انکشاف

    بیروت: اسرائیلی فوج کی جانب لبنان کی سرحد پر قرون وسطیٰ دورکے ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا انکشاف ہو ا ہے جس کے بعد ر اسرائیلی عوام میں شدید غصے کی لہردوڑ گئی-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ جنگجو جنوبی لبنان میں جھاڑیوں میں چھپ کر اسرائیلی علاقوں پر راکٹ فائرکرتےہیں جس کے باعث اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جھاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے منجنیق سے آگ کےگولے پھینکے،منجنیق کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسرائیلی عوام میں شدید غصے کی لہردوڑ گئی، کئی اسرائیلی شہریوں نے ویڈیو شئیر کرکے اپنی ہی فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ایک اسرائیلی شہری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ منجنیق سے اسرائیلی فوج جلد حزب اللہ کو تباہ وبرباد کردے گی، یہ دیکھ کریقین ہوگیا کہ اسرائیلی فورسز شکست سے دوچار ہوچکی ہیں،جبکہ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ منجنیق سرحد پر تعینات ریزرو فوجیوں نے تیار کی تھی، ویڈیو ایک ماہ یا اس سے زائد عرصے پہلےکی ہے۔

    جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے سابق ضلعی امیر پر فائرنگ

    دوسری جانب لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے دعوی‌کیا ہے کہ اس نے منظم حملے میں راکٹوں اور اسلحے سے لیس ڈرونز کے ذریعے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے،حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی 6 فوجی تنصیبات پر کیتیوشا اور فلک راکٹس داغے ہیں جمعرات کو کیے گئے حملے ان کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا جواب تھا اور بدھ کو بھی 8 جوابی حملے کیے گئے تھے،المنار ٹیلی ویژن نے رپورٹ میں بتایا کہ حزب اللہ کی جانب سے ایک ساتھ 100 سے زائد راکٹ فائر کیے گئےراکٹوں کے ساتھ ساتھ ڈرون حملے بھی کیے گئے جس سے اسرائیل کی شمالی کمانڈ کا ہیڈکوارٹرز، خفیہ اطلاعات کا ہیڈکوارٹرز اور فوجی بیرکس نشانہ بنائی گئیں۔

    حزب اللہ کا راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے …