Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بجٹ کے بعد ملکی برآمدات میں بڑی کمی کا اندیشہ ہے،اپٹما

    بجٹ کے بعد ملکی برآمدات میں بڑی کمی کا اندیشہ ہے،اپٹما

    اسلام آباد: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن( اپٹما) نے کہا ہے کہ ظالمانہ بجٹ سے ٹیکسٹائل سیکٹر تباہ ہو جائےگا۔

    باغی ٹی وی : اپٹما کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجٹ کے بعد ملکی برآمدات میں بڑی کمی کا اندیشہ ہے، بجٹ میں ملکی صنعتوں کو درپیش مسائل حل کرنےکا کوئی پلان نہیں دیا گیا، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی کا ٹیرف 16.4 سینٹ فی یونٹ تک پہنچ چکا ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی کی قیمت 18.4 سینٹ فی یونٹ تک پہنچ جائے گی۔

    اپٹما کا کہنا ہےکہ انڈسٹری پر کراس سبسڈی کا بوجھ 240 ارب سے بڑھ کر 380 ارب روپے تک پہنچنےکا اندیشہ ہے، برآمدات پر 2 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے، ایڈوانس ٹیکس لگنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سرمائے کی قلت کا سامنا کرنا پڑےگا ٹیکسٹائل سیکٹر پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا، ٹیکسٹائل انڈسٹری پر ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ سے صنعتی پہیہ رک جائےگا، ملک میں 60 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوچکی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری 50 فیصد لیبر فورس کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔

    صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

    پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی

    جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے سابق ضلعی امیر پر فائرنگ

  • ای سی سی اجلاس:ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری

    ای سی سی اجلاس:ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری

    اسلام آباد: اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں جس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی دوران اجلاس اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکی منظوری دی۔

    ای سی سی کے مطابق قیمت بڑھنے کی صورت میں چینی کی برآمد روک دی جائےگی اجلاس میں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ برآمدی آمدنی ملوں کے ذریعے کسانوں کی واجب الادا ادائیگیوں کے لیے استعمال کی جائے گی، ای سی سی نے آؤٹ اسٹینڈنگ کسٹم ڈیوٹی کی ضروریات کے لیے 127 ملین رقم کی منظوری بھی دی اجلاس میں ایوان صدر کے ملازمین کے اخراجات کے لیے 29 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

    پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی

    ای سی سی نے وزارت صحت کے لیے 5 ارب 40 کروڑ روپےکی منظوری دی، کشمیر اور گلگت بلتستان کےلیے 4 ارب 92 کروڑ روپےکی منظوری دی گئی ای سی سی نے پاسکو کے بقایا جات کے لیے 6 ارب 59 کروڑ 60 لاکھ روپےکی منظوری دی۔

    ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے بقایاجات کے لیے 370 ملین روپےگرانٹ کی منظوری دی گئی ویمن انکلوسو فنانس پراجیکٹ کے لیے 14 ارب 25 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی،فنانس ڈویژن کے آڈٹ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے لیے 97 ملین روپے کی منظوری دی گئی،ای سی سی نے گرین ٹورازم پاکستان پراجیکٹ کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دی، وزارت دفاع کے رواں مالی سال کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے 24 ارب کی منظوری دی۔

    صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

  • نان فائلرز پر گاڑی اور مکان کی خریداری پر پابندی تجویز

    نان فائلرز پر گاڑی اور مکان کی خریداری پر پابندی تجویز

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اراکین نے نان فائلرز پر گاڑی اور مکان کی خریداری پر پابندی تجویز دیدی ہے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئےانہوں نے اراکین کو بتایا کہ زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے گا نان فائلرز کی اختراع سمجھ نہیں آتی، ہم نے نان فائلرز کی ٹرم کو ختم کرنا ہے این ٹی این نمبر کے بغیر آپ لندن پیرس اور تھائی لینڈ نہیں جا سکیں گے جبکہ نان فائلرز کو صرف عمرہ اور حج کی اجازت ہوگی۔

    سینٹر محسن عزیز نے کہا کہ نان فائلرز پر گاڑی اور مکان خریداری پر پابندی ہونا چاہیےانڈسٹری کے 80 فیصد خریدار نان فائلرز ہیں برآمدی شعبے کو نارمل ٹیکس نظام میں لانے سے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا ہےسینٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم آپ کو معیشت کی بحالی میں مکمل مدد فراہم کریں گے، آپ عمرہ اور حج کیلئے فائلر ہونے کی شرط عائد کریں، الیکٹرک کاروں پر ٹیکس استثنی برقرار رکھا جائے جبکہ سینٹر انوشہ رحمن نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس کم کیا جائے موبائل فون کے استعمال سے ٹیکس بنتا ہے اس پر ٹیکس عائد کرنے کرنے سے نہیں ہے۔

    صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ وزیر اعظم نے پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا فیصلہ ادارے میں کرپشن کے باعث کیا انہوں نے کہا کہ ٹیکس بیس کو بڑھانا ہے ساڑھے 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح پر ملک نہیں چل سکتا ملک میں ٹیکس کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلایزیشن کی جائے گی زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، ملک کے 6 شہروں میں 31 ہزار ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، جولائی سے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد ہو جائے گا ملک کی ٹیکس آمدن سے زیادہ قرض پر سود کی ادائیگیاں ہیں ملک میں اسمارٹ فونز بننا شروع ہو گئے ہیں –

    گورنر سندھ کا طبی سہولیات لوگوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ایپ لانچ …

    انہوں نے کہا کہ غریبوں کیلئے 593 ارب روپے رکھا گیا ہے انکو تربیت اور تعلیم فراہم کریں گے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس 35 فیصد رکھا گیا ہے کاروباری آمدن والوں پر 45 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، ایف بی آر کی ٹیکس لیکیج 6 ہزار سے 7 ہزار ارب روپے سالانہ ہے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا نئے طور پر مکمل اطلاق کیا جائے گا اس کا پہلا اطلاق بڑی ناکامی تھی کوئی حکومتی کمپنی اسٹرٹیجک نہیں ہے، وزارتوں کو حکومتی کمپنیوں کے اسٹرٹیجک کمپنی ہونے کا ثبوت دینا ہو گا۔

    اجلاس میں نمائندہ ایف پی سی سی آئی کریم عزیز نے کہا کہ اس بجٹ میں صنعت اور برآمدات کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا، انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمد پر ایک فیصد انکم ٹیکس تھا اس کو 29 فیصد کر دیا گیا ہے، ایسا کرنے سے انڈر انوائسنگ بڑھ جائے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی کی جائے اس دفعہ ہر چیز پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ہم بجٹ سے مطمئن نہیں ہیں انڈسٹری چلے گی تو روزگار اور ٹیکس ملے گا۔

    پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی

  • سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے  درمیان فائرنگ  ،  زیر حراست   دہشت گرد  ہلاک

    سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ ، زیر حراست دہشت گرد ہلاک

    پشاور: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کا زیر حراست دہشت گرد ہلاک ہو گیا، جبکہ کارروائی کے دوران حملہ آور دہشت گرد بھی مارا گیا۔

    باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق بڈھ بیر سیفن کے مقام پر دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا اہم دہشت گرد معاذ عرف عمر خالد عمر حملہ آور دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا کارروائی کے دوران دوسرا دہشت گرد بھی ہلاک کردیا گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی، دہشت گرد عمر خالد پشاور پولیس کے دو افسران پر حملے میں ملوث تھا۔

    گورنر سندھ کا طبی سہولیات لوگوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ایپ لانچ …

    صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

    پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی

  • پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی

    پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض تھی اور اس نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی، جاگیرداروں پر ٹیکس تو لگایا ہی نہیں گیا، سارا ٹیکس تو شہروں پر لگا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مجھے کراچی پیکیج کی بات کرتے ہوئے بڑی شرم آتی ہے، ہم اپنا لوٹا ہوا مال مانگ رہے ہیں، شہر کے لوگوں کو آپ اتنا تو دے دیں کہ انہیں پانی کا ایک قطرہ تو ملے،پی ٹی آئی سے ہم نے کراچی کیلئے 25 ارب روپے مانگے تھے، انہوں نے اعلان کیا کہ 1100 ارب روپے دیں گے، انہوں نے نہ وہ دیا نہ یہ دیا۔

    خالد مقبول صدیقی نے وزیر خزانہ کے کے فور منصوبے کے حوالے سے اعلان پر کہا کہ اس منصوبے کے تحت کراچی والوں کا پانی اگر ملا بھی تو بہت جلدی ہونے پر بھی 2026 کے آخر میں ملے گا، لیکن تھوڑے دن بعد حکومت کہہ دے گی کہ اتنا بڑا پروجیکٹ قابل عمل نہیں ہے، پانی نہیں دے سکتے تو پھر بم مار دیں اس شہر پر۔

    گورنر سندھ کا طبی سہولیات لوگوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ایپ لانچ …

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاگیرداروں اور حکومتوں نے جان بوجھ کر لسانیات کی بنیاد پر سرحدیں بنائی ہیں، وہاں اگر پانی پر ہنگامہ جنم لے گیا لینے کے دینے پڑ جائیں گے، جو گائیں آپ کو دودھ دے کر پال رہی ہے اگر اسے گھاس نہیں ڈال سکتے تو سینگیں بھی نہ لڑائیں، وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر میں جو سکھر، میرپورخاص اور دیگر سندھ کے شہروں کا نام لیا وہ سب ہم نے ڈلوایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض تھی اور اس نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی، جاگیرداروں پر ٹیکس تو لگایا ہی نہیں گیا، سارا ٹیکس تو شہروں پر لگا ہے، انہوں نے کیوں نہیں بتایا کہ بجٹ اجلاس میں کیوں نہیں آئےاس بجٹ کے بعد ڈیڑھ سے پونے تین کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے۔

    پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا

    خالد مقبول نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، لیکن پی ٹی آئی جب مذاکرات کیلئے آئے گی تو ہم پہلا سوال ہی یہ کریں گے کہ آپ نے چور، ڈاکو اور دہشتگردوں سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تو کیا اب انہوں نے پیشے بدل لئے ہیں؟ پی ٹی آئی پاکستان جس کی ملکیت کو تسلیم کرتی ہے اس سے مذاکرات کرلے۔

    صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

  • صرف بجٹ کا معاملہ نہیں،  ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

    صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہاہے کہ پنجاب میں دوسرے اتحادیوں کی اسکیمیں بجٹ میں شامل کی گئی ہیں مگر پیپلز پارٹی کی نہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ معاملات میں اب تک پیشرفت ہو جانی چاہیے تھی کیونکہ ہمارا اُن کے ساتھ اتحاد قائم کرتے وقت تحریری معاہدہ ہوا تھا لیکن ن لیگ نے ہم سے مشاورت کرنے میں بہت دیرکردی،سیاست میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، پیشرفت ہو رہی ہے مگر بہت دیر میں ہو رہی ہے-

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا مذاکرات کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےکہا کہ بات چیت ہوئی ہے لیکن ایک نشست میں بات مکمل نہیں ہوسکتی، ایسے بھی کچھ ایشو ہیں جن کا تعلق وزیراعظم سے ہے، کچھ ایشو ایسے ہیں جن کا تعلق وزیراعلیٰ سے ہے۔

    کراچی: پان کی دکان لوٹنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا

    یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جو تحریری معاملات طے ہوئے ہیں وہ پورے ہوجائیں، جو بجٹ بن رہا ہے اس پر پیپلز پارٹی کی رائے لی جائے، صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، پہلے بھی کہا تھا ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،کچھ نکات پر عمل ہوگیا ہے کچھ پر رہ گیا ہے-

    کینجھرجھیل پر 500 میگا واٹ فلوٹنگ پاور پروجیکٹ بنانے کی تیاری

  • گورنر سندھ کا طبی سہولیات لوگوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ایپ لانچ کرنے کا اعلان

    گورنر سندھ کا طبی سہولیات لوگوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ایپ لانچ کرنے کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے طبی سہولیات لوگوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں کھارادر جنرل ہسپتال کے نیو گائنی بلاک کے افتتاح کے موقع کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جلد ایک میڈیکل ایپ لانچ کرنے جارہے ہیں جس کے تحت لوگوں کو میڈیکل کی سہولت ان کے گھروں کی دہلیز پر میسر ہوگی 12ہزار بچوں کے لئے فری بریک فاسٹ شروع کرنے جارہے ہیں اور روزگار اسکیم کے تحت ان نوجوانوں کو رقم فراہم کریں گے جو اچھا بزنس پروپوزل بناکر لائیں گے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پرائمری ایجوکیشن کمیشن بنانا وقت کی ضرورت ہے یہ ہمارا عزم ہونا چاہئے کہ ہم اپنے وطن اپنے صوبہ اور اپنے شہر کے لئے ہر ممکن کام کریں گے جیسا کہ مجھے بتایا کہ اسپتال کو ٹریفک کی روانی ، بجلی کی بندش اور پانی کی عدم فراہمی کا مسئلہ درپیش ہے اس ضمن میں یقین دلاتا ہوں کہ ان مسائل کے حل کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک ، کے الیکٹرک کے سی ای او اور کراچی میونسپل کارپوریشن سے بات کروں گا۔

    کینجھرجھیل پر 500 میگا واٹ فلوٹنگ پاور پروجیکٹ بنانے کی تیاری

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کھارا در اسپتال اپنے نظریہ کے مطابق مستحقین کو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے جو عوام کو درپیش مسائل میں ایک سہولت کے مترادف ہےمحترمہ فاطمہ جناح نے اس اسپتال کا دورہ کیا تھا اس ہسپتال کو قائم ہوئےسو برس مکمل ہوچکے ہیں،یہ اسپتال خودمختار ہےمگر حکومت کو ان جیسے اسپتالوں سےبھرپور تعاون کرنا چاہئے اس اسپتال میں 25 فیصد مفت علاج کیا جاتا ہےاگر اس اسپتال کو کچھ فنڈز ملیں تو یہ 40 فیصد تک مریضوں کومفت علاج فراہم کرسکتاہے-

    کراچی: پان کی دکان لوٹنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا

    اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے طلبا میں لیپ ٹاپ اور سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے، تقریب کے اختتام پر بشیر جان محمد نے گورنر سندھ کو شیلڈ پیش کی۔

  • جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے سابق ضلعی امیر  پر فائرنگ

    جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے سابق ضلعی امیر پر فائرنگ

    جنوبی وزیرستان میں جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سابق ضلعی امیر مولانا میر زاجان وزیر پر فائرنگ

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی وزیرستان میں جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سابق ضلعی امیر مولانا میر زاجان وزیر پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے،مولانا میر زاجان وزیر کے بیٹے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان پر فائرنگ وانا بائی پاس روڈ پر ہوئی۔

    فائرنگ کے بعد سابق ضلعی امیر جے یو آئی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں سابق ضلعی امیر کا علاج جاری ہے۔

    حزب اللہ کا راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے …

    کراچی: پان کی دکان لوٹنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا

    کینجھرجھیل پر 500 میگا واٹ فلوٹنگ پاور پروجیکٹ بنانے کی تیاری

  • پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا

    پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا

    اسلام آباد: حکومت نے بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ سے رجوع کرنےکافیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر تک کے پانڈا بانڈز جاری ہوں گے، پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا جب کہ پاکستان ریٹنگ بہتر ہونے پر ایک سال بعد یورو بانڈ بھی جاری کرے گا۔

    سال 2025-26 میں یورو بانڈ کے اجرا کا پلان ہے آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کی منظوری کے بعد بانڈز جاری ہوں گے، چینی بینکوں سمیت فنانشل مارکیٹ سے رجوع کیا جائے گا جبکہ بانڈزبیرونی قرضوں پرسود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کیلئےجاری ہوں گے۔

  • مونال ریسٹورنٹ اور وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر سیل کرنے کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ  جاری

    مونال ریسٹورنٹ اور وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر سیل کرنے کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد: مونال ریسٹورنٹ اور وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر سیل کرنے کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ سپریم کورٹ نے جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مونال ریسٹورنٹ نے 3 ماہ میں جگہ خالی کروانے جبکہ لامونتانا اور گلوریا جینز نے بھی رضاکارانہ طور پر ریسٹورنٹس خالی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،3 ماہ میں نیشنل پارک سے تمام کمرشل سرگرمیاں ختم کر دی جائیں، پیرسوہاوہ میں نیشنل پارک کی جگہ پر قائم تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس بھی خالی کیے جائیں گے، پیر سوہاوہ روڈ پر لائسنس شدہ کھوکے اور دوکا نیں کام جاری رکھ سکتے ہیں جبکہ وائلڈ لائف بورڈ کی ہدایات کے مطابق کھوکے اور دوکانیں چلائی جائیں گی ۔

    کیس کا پس منظر

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیوں پر واقع مونال ریسٹورنٹ کو سیل کر کے اسے قبضے میں لینے کا حکم دیا گیا تھا، عدالت نے انتظامیہ کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 8 ہزار 600 ایکڑ زمین کے حقیقی مالک کے نشاندہی کرنے والے بیان کو جمع کروانے کا بھی حکم دیا تھا۔

    کینجھرجھیل پر 500 میگا واٹ فلوٹنگ پاور پروجیکٹ بنانے کی تیاری

    اپنے فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ مونال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے درمیان لیز کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے، مزید برآں عدالت نے 30 ستمبر 2019 کو مونال ریسٹورنٹ اور ملٹری اسٹیٹ افسر کے تحت کام کرنے والے ملٹری ونگ ریماؤنٹ، ویٹرنری اینڈ فارمز ڈائریکٹوریٹ (آر ایف وی ڈی) کے درمیان ایک معاہدے کو بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    بعد ازاں 22 مارچ 2022 کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 11 جنوری کے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کو ریسٹورنٹ کو قبضے میں لینے اور اس کے اطراف کے علاقوں کو سیل کرنے کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

    حزب اللہ کا راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے …