Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا،بیرسٹر گوہر

    بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا، سپریم کورٹ کے مذاکرات کے آپشن کا جواب بھی پی ٹی آئی دے گی۔

    باغی ٹی وی:اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا آج وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے کہا بیٹوں سے ان کی بات نہیں کروائی جا رہی بانی پی ٹی آئی کئی بار کہہ چکے میرے ساتھ جو ہوا معاف کرنے کو تیار ہوں، مذاکرات کے راستے کھولے جائیں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے بات کرکے مذاکرات کا آغاز کریں گے، مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے لیکن محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحادہے انھیں اعتماد میں لیں گے، مذاکرات الائنس کی سطح پر بھی ہوں گے، پی ٹی آئی خود بھی آغازکر سکتی ہے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ چیئرمین منتخب

    بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، برف پگھل رہی ہے ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہو جائیں، ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کسی ڈیل سے تعبیر نہ کیا جائے۔

    ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے ہیں،عطا تارڑ

  • وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر  عام تعطیلات کا اعلان کردیا

    وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے، عید کے پہلے دن پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

    واضح رہےکہ 7 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

    دوسری جانب پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا،یلوے حکام نے ٹرینوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی، کرایوں میں رعایت عید کے تین دونوں کے لیے میسر ہوگی،رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا جبکہ عید اسپیشل ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

    پاکستان ریلویز کا عید الاضحیٰ پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

    ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے ہیں،عطا تارڑ

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ چیئرمین منتخب

  • پاکستان ریلویز  کا عید الاضحیٰ پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

    پاکستان ریلویز کا عید الاضحیٰ پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

    لاہور: پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا،یلوے حکام نے ٹرینوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
    
    باغی ٹی وی : ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی، کرایوں میں رعایت عید کے تین دونوں کے لیے میسر ہوگی،رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا جبکہ عید اسپیشل ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ دو عید اسپیشل ٹرینیں کراچی سے روانہ ہوں گی علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ عید کا چاند نظرآنے کے بعد عید اسپیشل ٹرینوں کا باضابطہ اعلان کیا جائےگا ایک عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جبکہ دوسری عید ٹرین کراچی سے پشاور کے لے چلائی جائے گی، ٹرین میں اکانو می کلاس اوراےسی کی کوچزلگائی جائیں گی۔

  • ملاوی فوج کی نائب صدر کا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق

    ملاوی فوج کی نائب صدر کا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق

    ملاوی: افریقی ملک ملاوی کی فوج نے گزشتہ روز لاپتا ہونے والے ملٹری ایئرکرافٹ کی ممکنہ طور پر ایک جنگل میں گرکر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاوی فوج کے کمانڈر پال ویلینٹینو فیری نے میڈیا کو بتایا نائب صدر ساؤلوس کلاؤس چلیما اور 9 دیگر اعلیٰ حکام کو لے جانے والے فوجی طیارے کے گھنے جنگل چکان گاوا میں گر کر تباہ ہونے کے شواہد ملے ہیں، طیارے کی جیو فینسنگ، ریڈار سے غائب ہونے کے مقام اور عینی شاہدین کے بیانات سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ طیارہ چکان گاوا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا-

    انہوں نے کہا کہ خراب موسم، حد نگاہ میں کمی اور دھند کے باعث چکان گاوا جنگل میں امدادی کاموں میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے، طیارے کی ملبے کو تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا،طیارے کے حادثے کی وجہ بھی یہی موسم کی خرابی ہوسکتی ہےہوسکتا ہے طیارہ کسی چوٹی یا درخت سے ٹکرانے کے بعد جنگل میں گرگیا ہو، ایسے کئی اور امکانات بھی ہوسکتے ہیں۔

    افریقی ملک کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہو گیا

    دوسری جانب صدر لازارس چکویرا نے کہا کہ طیارے کی تلاش کے لیے امریکا، برطانیہ، ناروے اور اسرائیل سمیت مختلف ممالک سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے طیارہ سرچ آپریشن کے لیے “مختلف صلاحیتوں میں” تعاون کی پیشکش کی تھی خرابی موسم کے باعث امدادی کام تعطل کا شکار ہیں لیکن طیارے کے ملنے تک ریسکیو مشن جاری رہے گا۔

    ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے ہیں،عطا تارڑ

    واضح رہے کہ ملاوی کے نائب صدر 51 سالہ ڈاکٹر ساؤلوس کلاؤس چلیما سابق حکومتی وزیر رالف کسامبارا کی تدفین میں شرکت کے لیے طیارے میں جا رہے تھے، جس میں سابق خاتون اول شانیل زیمبری سمیت 10 اعلیٰ حکام سوار تھےطیارے نے پیر کی صبح دارا لحکومت لیلونگوے سے بھری تھی اور کچھ دیر بعد طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا اور 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود طیارے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

    روسی خلا باز نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

  • ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے  ہیں،عطا تارڑ

    ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے ہیں،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر ہورہی ہے، پاکستان کو حال ہی میں سلامتی کونسل کی دوبارہ رکنیت ملی ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، ہمارا ملک 90 فیصد آلودگی سے متاثر ہوا ہے، ہمارے پاس وہ ہے جو بہت سے ممالک کے پاس نہیں ہے، ہمارے پاس 66 فیصد نوجوان ہیں، پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں بہت بڑی مارکیٹ ہے، جب کہ حکومت نے فنی تربیت پر توجہ مرکوز کررکھی ہے-

    انہوں نے کہا کہ چین میں دو لاکھ طلبہ کو آئی ٹی کی تعلیم دلوانا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے ، اب چین پاکستان کے طلبہ کو زرعی شعبہ میں جدید تعلیم فراہم کرے گا، ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہت بڑی مارکیٹ ہے ، پاکستان کی معیشت بھی آئی ٹی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ،ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے ہیں، ہم سی پیک اپ گریڈ ویژن کی طرف جارہے ہیں تاکہ خطے میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

    بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آرہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر ہورہی ہے، پاکستان کو حال ہی میں سلامتی کونسل کی دوبارہ رکنیت ملی، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں ، ہم اپنے ہمسایوں سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں، مشرق وسطیٰ پاکستا ن کو اتحادی سمجھتا ہے، ایرانی صدرکا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا تھا، ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، ایرانی صدر نے 10ارب تک سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ،سعودیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، جو ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ، سعودی عرب نے بھی تجارت کے فروغ کے لیے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ چیئرمین منتخب

  • سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ  چیئرمین منتخب

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ چیئرمین منتخب

    اسلام آباد: سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ، سیکرٹری سینیٹ نے چیئرمین منتخب کرنے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے چیئرمین شپ کیلئے صرف سینٹرسلیم مانڈوی والا کی نامزدگی کی درخواست کا بتایا۔

    شبلی فراز نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس طلبی کی اطلاع نہیں دی گئی ،سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ کمیٹی چیئرمین کا معاملہ باہمی رضا مندی سے طے کیا جاتا ہےقائمہ کمیٹی خزانہ اورقانون کا چیئرمین اپوزیشن سے لیا جاتا ہے، جس پر محسن عزیزاورشبلی فراز نے اجلاس غیرقانونی قراردیتے ہوئے بائیکاٹ کردیا۔

    سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،عمران …

    شیری رحمان نے کہا کہ جمہوری طریقہ کاراختیار کیا ہے ہم نے انہیں دوسری کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش کی، فیصل واوڈا نے شیری رحمان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ سی ڈی اے کی زمین پرقبضہ کرنے اورشورمچانے سے ریلیف نہیں ملے گام کمیٹی نے متفقہ طورپرسینٹر سلیم مانڈوی والا کوچیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ منتخب کرلیا،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبندی کی چیئرپرسن اور پی پی پی رہنما قراتہ العین مری منتخب کیا گیا ، سینیٹر شہادت اعوان نے قراتہ العین مری کونامزد کیا تھا ،جس پر تحریک انصاف کے سینیٹرز شبلی فراز، محسن عزیز اور ذیشان خانزادہ نے اجلاس غیرقانونی قراردیتے ہوئے بائیکاٹ کردیا۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

  • بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آرہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آرہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا دورہ کامیاب رہا، بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آرہا ہے، اللہ نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا موقع عطا کیا-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو معاشی صورتحال اور بجٹ تیاری پر بریفنگ دی، اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ ارکان کواجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں، چین کے دورے سے 2 روز قبل واپسی ہوئی،دورے کے دوران سیکیورٹی کا معاملہ سب سے پہلے تھا، چین کے دورے سے قبل تیاری کے حوالے سے کئی اجلاس کیے، وزارتی سطح پر بھی دورہ چین کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوئے، دورہ چین میں ملاقاتوں میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سرفہرست تھے۔

    سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،عمران …

    وزیراعظم نے کہا کہ آپ سب کی کاوشوں سے چین کا دورہ کامیاب رہا، سب نے کوشش کی اور محنتیں رنگ لائی، جس کی وجہ سے دورہ چین کامیاب ہوا، چین کے کامیاب دورے میں اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے،بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آرہا ہے، اللہ نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا موقع عطا کیا، آپ دیکھیں گے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام تیزی سے کام آگے بڑھے گا، سی پیک کے حوالےسےمثبت بات چیت ہوئی۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ چیئرمین منتخب

  • الیکشن کمیشن کا ٹربیونل تبدیلی کا فیصلہ برقرار نہیں رہ سکتا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    الیکشن کمیشن کا ٹربیونل تبدیلی کا فیصلہ برقرار نہیں رہ سکتا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل تبدیلی پر برہمی کا اظہار ریمارکس دیے کہ الیکشن ٹربیونل کیوں تبدیل کیا، الیکشن کمیشن کو جوابدہ ہونا ہے، اگر تعصب ہے تو بتائیں ورنہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں، تعصب ثابت کریں یا پھرتوہینِ عدالت کی کارروائی کا سامنا کریں۔

    باغی ٹی وی : الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، کیس میں درخواست گزار اور الیکشن کمیشن کے وکلا پیش ہوئے،کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار نہیں رہ سکتا۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کس گراؤنڈ پر ٹربیونلز تبدیل کیا؟ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ٹربیونلز نے پروسیجر فالو نہیں کیا تھا جس پر اسے تبدیل کیا گیا۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کیا ٹرانسفر کی نئی مثال قائم کر رہے ہیں؟ اگر تعصب ہے تو وہ بتائیں ورنہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے، آپ تعصب ثابت کریں یا پھر توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کریں، جسٹس طارق محمود جہانگیری اس عدالت کے جج ہیں، الیکشن کمیشن آرڈر چیلنج کر لیتا لیکن ٹرانسفر کیسے اور کیوں کیا؟ تعصب کی بنیاد پر کیس ٹرانسفر کیا جاتا ہے مگر اس کا بھی طریقہ ہے اور سب سے پہلے متعلقہ جج سے ہی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کیس نا سنے۔

    جسٹس عامر فاروق نے پوچھا سرکار مجھے سمجھائے سال پہلے یہ ترمیم ختم کی تو اب پھر کیوں آرڈینینس کے ذریعے لے آئے؟ کیا ایمرجنسی تھی کہ راتوں رات آرڈیننس آ گیا؟ اگر قاعدہ قانون کے تحت چلنا ہے تو آرڈر کو چیلنج کریں، ٹربیونل کو ٹرانسفر نا کریں، الیکشن کمیشن نے میری سفارش پر خود ہی جسٹس طارق جہانگیری کو ٹربیونل جج بنایا تھا نا؟ یہ بتائیں الیکشن کمیشن کے پاس ریکارڈ منگوانے کا کونسا اختیار ہے اور کس قانون کے تحت الیکشن کمیشن نے ریکارڈ منگوایا تھا؟ یہ ساری وہ چیزیں ہیں جن کا جواب الیکشن کمیشن کو دینا ہے۔

    سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،عمران …

    دوران سماعت ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے، میڈیا میں آرہاہے کہ ریٹائرڈ جج جسٹس شکور پراچہ کو ٹربیونل کا جج مقرر کیا گیا ہے، درخواست ہے عدالت اسٹیٹس کو برقرار رکھے اور معاملہ جوں کا توں رکھنے کا آرڈر جاری کر ے۔

    عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن سے پوچھا ابھی جو ٹربیونل بنایا ہے کیا وہ اسلام آباد کے لیے ہے ؟ وکیل نے جواب دیا 7 جون کو نوٹس ہو چکا جو ابھی میرے پاس نہیں ہے، میں تفصیلات لےکر عدالت کے سامنے رکھوں گا۔

    اس پر چیف جسٹس نے سوال کیا الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن آپ کے پاس نہیں تو پھر میڈیا کے پاس کیسے چلا گیا، الیکٹرا نک میڈیا کو نئے ٹربیونل کی تشکیل کا کیسے معلوم ہوا ؟ آپ غلط کر رہے ہیں ایسا نہ کریں، الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ برقرار نہیں رہ سکتا،اس موقع پر وکیل علی بخاری نے کہا کہ آج ہم 8 فروری کی پوزیشن پر واپس چلے گئے ہیں۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت تک نیا الیکشن ٹریبونل کارروائی سے روک دیا۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ چیئرمین منتخب

  • مکہ میں خاتون عازم حج  کے ہاں بچے کی ولادت

    مکہ میں خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی ولادت

    مکہ مکرمہ: نائیجیریا کی خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی، جس کا نام محمد رکھ دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے،30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے،خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا، ایمرجنسی ٹیم نے ان کی حالت کا جائزہ لیا جس کے بعد خاتون کو میٹرنٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی،وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے۔

    علاوہ ازیں سعودی عرب کی خطرناک گرمی کے باوجود 130 سالہ خاتون سرزمین مکہ پہنچ گئی ہیں مقامی اخبار24 کے مطابق 130 سالہ عازم حج بذریعہ ہوائی جہاز مکہ مکرمہ پہنچی ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ خاتون عازم حج کو خوش آمدید کرنے کے لیے سعودی ایئرلائن نے بھی انتظامات کیے تھے۔

    سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،عمران …

    makkah
    سعودی ایئرلائنز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ الجیریا سے تعلق رکھنے والے 130 سالہ سرحدہ ستیتی کی جانب سے سعودی ایئرلائنز کا انتخاب کیا گیا تھا، جس کے ذریعے وہ مکہ مکرمہ پہنچیں،جس پر کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران سمیت حکام کی جانب سے تحائف کے ساتھ بزرگ خاتون عازم حج کا استقبال کیا گیا تھا۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

  • افریقی سوانا ہاتھی بھی انسانوں کی طرح  ایک دوسرے کو ‘نام’ سے پکارتے ہیں،تحقیق

    افریقی سوانا ہاتھی بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے کو ‘نام’ سے پکارتے ہیں،تحقیق

    کینیا: ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ہاتھی بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں-

    باغی ٹی وی : جرنل نیچر ایکولوجی میں شائع نئی تحقیق میں ماہرین نے کہا ہے کہ ہاتھی اپنے ساتھیوں کے لیے مخصوص آوازیں نکالتے ہیں جبکہ ان آوازوں پر مخصوص ہاتھی ہی ردعمل ظاہر کرتے ہیں،اس تحقیق کے لیے کینیا میں ہاتھیوں کے 2 گروپس کی آوازوں کا تجزیہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی الگورتھم کے ذریعے کیا گیا۔

    کینیا کے 2 نیشنل پارکس سے ہاتھیوں کی آوازوں کو 1986 سے 2022 کے دوران ریکارڈ کیا گیا اور مشین لرننگ الگورتھم کے ذریعے 469 آوازوں کو شناخت کیا گیا،ہاتھی مختلف طرح کی آوازیں نکالتے ہیں جن میں سے کچھ انسانی کان سن بھی نہیں پاتے۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہاتھیوں کی آوازوں میں ہمیشہ ناموں کو پکارا نہیں جاتا بلکہ ایسا اس وقت کیا جاتا ہے جب ہاتھی ایک دوسرے سے دور ہوں یا بالغ ہاتھی بچوں کو تلاش کر رہے ہوں، بچوں کے مقابلے میں بالغ ہاتھیوں کی جانب سے ناموں کو استعمال کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ممکنہ طور پر اس مخصوص صلاحیت کو سیکھنے میں کئی برس لگ جاتے ہیں، اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ہاتھی یہ تعین کر سکتے ہیں کہ کسی آواز کا مقصد کیا ہے۔

    سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،عمران …

    تحقیق کے دوران جب کسی ہاتھی کو اس کے دوست یا خاندان کے فرد کی جانب سے پکارے گئے نام کی ریکارڈنگ سنائی گئی تو اس کی جانب سے مثبت اور پرجوش ردعمل دیکھنے میں آیا،مگر ان ہاتھیوں کی جانب سے دیگر ناموں پر کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیا اس سے عندیہ ملتا ہے کہ محض ہاتھی اور انسان 2 ایسے جاندار ہیں جو اپنے لیے ناموں کو استعمال کرتے ہیں، انسانوں اور ہاتھیوں میں کافی کچھ ملتا جلتا ہے، جیسے خاندان کی شکل میں رہنا اور مضبوط معاشرتی زندگیاں وغیرہ۔

    کیا سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران کو انگریزی کی کلاسز کرانا پڑیں گی؟ جسٹس …