Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • خاور مانیکا  تشدد  کیس: مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی وکلا کو  آج ہی شامل تفتیش ہونے کا حکم

    خاور مانیکا تشدد کیس: مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی وکلا کو آج ہی شامل تفتیش ہونے کا حکم

    اسلام آباد : انسداد دہشت گری عدالت نے خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کےوکلا کو آخری موقع دیتے ہوئے آج ہی شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکلا کے خلاف خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر درج مقدمے پر سماعت ہوئی ، جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکلا زاہد ڈار ایڈووکیٹ برکی مرزا ، عاصم بیگ سمیت مقد مے میں نامزد افراد عدالت پیش ہوئے ۔

    عدالت میں پی ٹی آئی وکلا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندے بھی عدالت پیش ہوئے،پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف انصر کیانی ، رضوان ایڈووکیٹ ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست آزاد ڈسٹرکٹ بار کے صدر شکیل عباسی، سیکرٹری شورش حسن عدالت پیش ہوئے۔

    عدالت کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا …

    دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے نہ ہی تعاون کیا،جج طاہر عباس سپرا نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وکلا آج ہی شامل تفتیش ہوں،بعدازاں عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

    بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو شمولیت کی دعوت

    یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

  • محسن نقوی  کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ،  اپ گریڈیشن کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم

    محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

    باغی ٹی وی :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کا رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیامحسن نقوی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا، کہا کہ 24 گھنٹے کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنائی جائے ، چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ چیپمئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور پی سی بی نے ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول بھی منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے۔

    امریکا کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ

    بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو شمولیت کی دعوت

    عدالت کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا …

  • جہلم:اے این ایف اور  مسلح کار سواروں کے مابین مقابلہ،2 اے این ایف اور 1 پرائیویٹ اہلکار جاں بحق

    جہلم:اے این ایف اور مسلح کار سواروں کے مابین مقابلہ،2 اے این ایف اور 1 پرائیویٹ اہلکار جاں بحق

    راولپنڈی: جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر اے این ایف اور مسلح کار سواروں کے مابین مقابلے کے دوران اے این ایف کے دو اہلکار اور ایک پرائیویٹ اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : جی ٹی روڈ کالا پل کے قریب اے این ایف ٹیم نے مشکوک کار کو روکنا چاہا لیکن کار میں سوار ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے این ایف ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور کانسٹیبل مظہر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پرائیویٹ اہلکار ذیشان شدید زخمی ہوا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    ترجماں اے این ایف کے مطابق تینوں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جنگل میں فرار ہوگئے پولیس اور اے این ایف کی بھاری نفری ملزمان کی تلاش کے لیے جی ٹی روڈ کے کنارے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، اے این ایف نے شہزاد نامی کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ کھاریاں کے بلال نامی شخص نے اسکی کار بک کی۔

    بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو شمولیت کی دعوت

    امریکا کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ

    یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

  • عدالت کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا حکم

    عدالت کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ نے خواتین کے قومی شناختی کارڈ پر والد کا نام برقرار رکھنے کے لیے امیگریشن ڈپارٹمنٹ قواعد میں ترمیم کرنے کا حکم دیا ہے-

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ خواتین کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر اپنے والد کا نام رکھنے کی اجازت دینے والے قوانین میں تین ماہ میں ترمیم مکمل کرے ۔

    واضح رہے کہ جسٹس عاصم حفیظ نے یہ حکم مہر بانو لنگڑیال کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایک شادی شدہ خاتون کو اپنی شناختی دستاویزات پر اپنے والد کا نام رکھنے کا حق ہے ۔

    یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

    امریکا کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ

    بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو شمولیت کی دعوت

  • یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

    یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

    صنعا: یمن کے ساحلی علاقے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق کشتی کے 140 مسافر تا حال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ یمن کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں 260 تارکین وطن سوار تھے،کشتی کے 71 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے، واقعے میں ڈوبنے والے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں مرنے والوں میں 31 خواتین اور6 بچے بھی شامل ہیں۔

    کشتی میں سوارتارکین وطن کا تعلق ایتھوپیا اور صومالیہ سے تھا اور وہ یمن پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے، حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    سرکاری ملازمین کیلئے 20 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کی ابتدائی تجویز تیار

    جولائی سے مارچ تک کتنی یونٹ بجلی پیدا کی گئی؟

    انڈسٹریل سیکٹر میں تقریباً 4 فیصد گروتھ آئی ہے، مصدق ملک

  • امریکا کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ

    امریکا کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ

    اسلام آباد: امریکا نے گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے نے اس حوالے سے باضابطہ تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن کے لیے اس کے شہریوں کی سیکیورٹی اور تحفظ سب سے اہم ہے، شروع سے خدیجہ شاہ کا مقدمہ پاکستانی قانون کے مطابق چلانے پر زور دے رہے ہیں،مزید برآں امریکی سفارت خانے نے خدیجہ شاہ تک پانچ بار قونصلر رسائی کی بھی تصدیق کی اور واضح کیا کہ مقدمے کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر ہونے والے حملوں کے لیے اکسانے والے ملزمان میں سرفہرست تھیں،انہوں گزشتہ برس 23 مئی کو خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا تھا، خدیجہ شاہ کے خلاف دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا، خدیجہ شاہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہیں اور سماعت کیلئے عدالت میں پیش ہوتی ہیں۔

    سرکاری ملازمین کیلئے 20 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کی ابتدائی تجویز تیار

    کرپشن کے خلاف لکھنے پہ صحافی کو ڈپٹی کمشنر کی ظرف سے مقدمے کی …

    جولائی سے مارچ تک کتنی یونٹ بجلی پیدا کی گئی؟

  • بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو شمولیت کی دعوت

    بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو شمولیت کی دعوت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے سینئر سیاسی رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے نئے کابینہ ارکان کی شمولیت کیلئے ورکنگ مکمل کرلی ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال کو اہم ٹاسک دے دیا گیا، پیپلز پارٹی کی قیادت کے کابینہ کا حصہ بننے اور وزارتوں کی تعداد کے بارے میں مشاورت جاری ہے قیادت کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھا جائے گا، سی ای سی کی توثیق کے بعد کابینہ میں شمولیت کا اعلان ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت کی ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال متحرک ہوگئے ہیں،احسن اقبال نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ سے رابطہ کیا ہے۔

    جنگلی گھوڑوں کی نایاب نسل کی 200 سال بعد دوبارہ آمد

    رپشن کے خلاف لکھنے پہ صحافی کو ڈپٹی کمشنر کی ظرف سے مقدمے کی …

    سرکاری ملازمین کیلئے 20 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کی ابتدائی تجویز تیار

  • ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرے

    ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرے

    ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرے
    کس سے کرتے جو کوئی عشق دوبارا کرتے

    پیدائش:12 جون 1939ء

    عبیداللہ نام اور تخلص علیم تھا۔ 12 جون 1939ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سیالکوٹ سے نقل مکانی کرکے بھوپال میں آباد ہوگئے تھے۔ اس اعتبار سے ان کی پدری زبان پنجابی اور مادری زبان اردو تھی۔ بچپن سے انھیں اچھے شعر یاد کرنے اور پڑھنے کا شوق تھا۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ میٹرک کے بعد پوسٹ آفس کے سیونگ بینک میں ڈیڑھ سال تک ملازم رہے۔ پھر تقریبا دوسال تک پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل اکاؤنٹس میں کام کیا۔ 1959ء سے انھوں نے باقاعدگی سے شعر کہنا شروع کیا۔ عبید اللہ علیم نے کراچی سے اردومیں ایم اے کیا۔ گیارہ سال تک کراچی ٹیلی ویژن میں پروگرام پروڈیوسر کی حیثیت سے خدمت انجام دیتے رہے۔ اپنا ماہ نامہ ’’نئی نسلیں‘‘ بھی شائع کرتے رہے۔ 18 مئی 1998ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی غزلوں اور نظموں کا مجموعہ ’’چاند،چہرہ، ستارہ، آنکھیں‘‘ 1975ء میں شائع ہوا جس پر آدم جی ادبی انعام ملا۔ ان کا دوسرا شعری مجموعہ ’’ویراں سرائے کا دیا‘‘1986ء میں چھپا۔ ان کی دیگر تصانیف کے نام یہ ہیں:’’ نگار صبح کی امیدیں‘‘، ’’یہ زندگی ہے ہماری‘‘(کلیات)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:350

    عبید اللہ علیم کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون وار دیا
    میں کیسا زندہ آدمی تھا اک شخص نے مجھ کو مار دیا

    اک سبز شاخ گلاب کی تھا اک دنیا اپنے خواب کی تھا
    وہ ایک بہار جو آئی نہیں اس کے لیے سب کچھ ہار دیا

    یہ سجا سجایا گھر ساتھی مری ذات نہیں مرا حال نہیں
    اے کاش کبھی تم جان سکو جو اس سکھ نے آزار دیا

    میں کھلی ہوئی اک سچائی مجھے جاننے والے جانتے ہیں
    میں نے کن لوگوں سے نفرت کی اور کن لوگوں کو پیار دیا

    وہ عشق بہت مشکل تھا مگر آسان نہ تھا یوں جینا بھی
    اس عشق نے زندہ رہنے کا مجھے ظرف دیا پندار دیا

    میں روتا ہوں اور آسمان سے تارے ٹوٹتے دیکھتا ہوں
    ان لوگوں پر جن لوگوں نے مرے لوگوں کو آزار دیا

    مرے بچوں کو اللہ رکھے ان تازہ ہوا کے جھونکوں سے
    میں خشک پیڑ خزاں کا تھا مجھے کیسا برگ و بار دیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مٹی تھا میں خمیر ترے ناز سے اٹھا
    پھر ہفت آسماں مری پرواز سے اٹھا

    انسان ہو کسی بھی صدی کا کہیں کا ہو
    یہ جب اٹھا ضمیر کی آواز سے اٹھا

    صبح چمن میں ایک یہی آفتاب تھا
    اس آدمی کی لاش کو اعزاز سے اٹھا

    سو کرتبوں سے لکھا گیا ایک ایک لفظ
    لیکن یہ جب اٹھا کسی اعجاز سے اٹھا

    اے شہسوار حسن یہ دل ہے یہ میرا دل
    یہ تیری سر زمیں ہے قدم ناز سے اٹھا

    میں پوچھ لوں کہ کیا ہے مرا جبر و اختیار
    یارب یہ مسئلہ کبھی آغاز سے اٹھا

    وہ ابر شبنمی تھا کہ نہلا گیا وجود
    میں خواب دیکھتا ہوا الفاظ سے اٹھا

    شاعر کی آنکھ کا وہ ستارہ ہوا علیمؔ
    قامت میں جو قیامتی انداز سے اٹھا

  • این فرینک دنیا کی عمر ترین لکھاری

    این فرینک دنیا کی عمر ترین لکھاری

    این فرینک دنیا کی کم عمر ترین لکھاری
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پیدائش:12 جون 1929ء
    فرینکفرٹ، ہیسے، جرمنی
    وفات:فروری یا مارچ 1945ء
    برجن بیلسن حراستی کیمپ
    مشرقی ہانوور، نازی
    آخری آرام گاہ:برجن بیلسن حراستی کیمپ
    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

    اینیلیز فرینک (این فرینک) جرمنی میں پیدا ہونے والی ایک روزنامچہ (ڈائری) نگار تھی۔ وہ مرگ انبوہ کے سب سے زیادہ چرچوں میں رہنے والے یہودی متاثرین میں سے ایک تھی۔ اس کی وفات کے بعد اس کی ”ایک نوعمر لڑکی کی ڈائری“ (اصلی عنوان ڈچ میں Het Achterhuis) شائع ہوئی جس سے وہ بہت مشہور ہوگئی۔ اس ڈائری میں اس نے جنگ عظیم دوم میں جرمنی کے نیدرلینڈز پر قبضے کے دوران 1942ء سے 1944ء تک اپنی زندگی کے احوال بیان کیے تھے۔ اس ڈائری کا شمار دنیا کی معروف ترین کتابوں میں ہوتا ہے اور اس ڈائری کے واقعات پر کئی فلمیں اور ڈرامے بن چکے ہیں۔

    وہ فرینکفرٹ، جرمنی میں پیدا ہوئی۔ زیادہ تر وقت ایمسٹرڈم، نیدرلینڈز میں گزارا کیونکہ نازیوں نے جرمنی پر قابو پا لیا تھا اور مجبوراً اس کو کو اپنے خاندان کے ہمراہ ساڑھے چار برس کی عمر میں نیدرلینڈز جانا پڑ گیا۔ اس طرح این فرینک نے سنہ 1941ء میں اپنی شہریت کھو دی اور وہ بے وطن ہوگئی۔ مئی 1940ء میں نیدرلینڈز پر جرمن قبضے کی وجہ سے فرینک خاندان ایمسٹرڈم میں محصور ہو کر رہ گیا۔ جب جولائی 1942ء میں یہودی آبادی پر مظالم بڑھ گئے تو فرینک خاندان پوشیدہ کمروں میں چھپ گیا، یہ کمرے اس عمارت کی کتاب کی الماری کے پیچھے تھے جہاں اس کے والد کام کیا کرتے تھے۔ اس وقت سے لے کر اگست 1944ء میں گسٹاپو کے ہاتھوں خاندان کے گرفتار ہونے تک این کے پاس ایک ڈائری تھی جو اس کو اس کے جنم دن پر بطور تحفہ ملی تھی اور وہ اس میں روزانہ لکھتی تھی۔

    فرینک خاندان کی گرفتاری کے بعد انھیں نازیوں کے حراستی کیمپ میں منتقل کر دیا گیا۔ اکتوبر یا نومبر 1944ء میں این اور اس کی بہن مارگوٹ کو آشویتز سے برجن بیلسن حراستی کیمپ بھجوا دیا گیا جہاں وہ دونوں کچھ ماہ بعد (ممکنہ طور پر ٹائیفس سے) وفات پاگئیں۔ انجمن صلیب احمر کے مطابق وہ دونوں میں مارچ مریں لیکن 2015ء کی تحقیق کے مطابق ان کے فروری میں مرنے کے زیادہ امکانات ہیں۔

    این کے والد اوٹا خاندان کے واحد فرد تھے جو زندہ رہے، وہ جنگ کے بعد ایمسٹرڈم واپس آئے اور این کی وہ ڈائری حاصل کر لی جو ان کی دوست میپ گیس نے محفوظ کر کے رکھی تھی۔ این کے والد نے کوششوں کے بعد سنہ 1947ء میں ڈائری کو شائع کر دیا۔ اس ڈائری کو ڈچ زبان کے اصلی نسخے سے انگریزی زبان میں ترجمہ کیا گیا جس کا عنوان ”دی ڈائری آف اے ینگ گرل“ تھا اور اب تک اس کا 60 سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

  • صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سےاحرام کی حالت میں گرفتار

    صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سےاحرام کی حالت میں گرفتار

    لاہور: معروف صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عمران ریاض علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے حج کے لیے روانہ ہو رہے تھے،عمران ریاض خان کی گرفتاری کی ذمہ داری لاہور پولیس کے 24 سے زائد اہلکاروں کو سونپی گئی تھی انہیں احرام کی حالت میں گرفتار کیا گیا،حراست میں لیے جانے کے بعد گاڑی میں بیٹھے عمران ریاض خان گرفتار کرنے والی ٹیم کو دیکھ کر مسکراتے رہےگرفتار کرنے کے بعد پولیس پارٹی نے عمران ریاض خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔