Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلا نے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراض واپس لے لیے،جبکہ آج بھی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی احتساب عدالت کے نئے جج محمد علی وڑائچ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز اور عمران خان آئی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے-

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد وکلا صفائی نے اعتراضات واپس لے لیے تاہم 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آج بھی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا،بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

    جاوید شیخ کے خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج

    واضح رہے کہ 6 جون کو سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا، بعد ازاں نئے مقدمہ نئے جج محمد علی وڑائچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا تھا،7 جون کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں عمران خان کے وکلا نے جج محمد علی وڑائچ کی تعیناتی پر اعتراضات اٹھا دیے جبکہ عدالت نے جج کی تعیناتی کے حوالے سے مزید دلائل طلب کر لیے تھے۔

    عید پر بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

  • سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،عمران خان

    سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،عمران خان

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے کیونکہ یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہے،محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے،سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے-

    اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے، اس کا امریکا میں کیا کام ہے، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں، محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے،محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے، اس کی کیا خصوصیات ہیں، سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے، چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کرائی پھر ان کے پاس جانے کا کہا جا رہا ہے اور میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے۔

    عمران خان نے کہا کہ جو پارٹی میدان میں نہیں آئی ان کو جتوایا گیا، الیکشن کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے، پورے پنجاب میں ہمارے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ جہاں کنونشن کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے، 18 سال سے شبلی فراز ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں اس پر دھاوا بولا گیا، اپنی جماعت کو پیغام دیا ہے کہ تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہوگا ملک کے اندر ذرائع آمدنی کم ہو رہی ہے اور قرضے بڑھتے جا رہے ہیں۔

    کیا سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران کو انگریزی کی کلاسز کرانا پڑیں گی؟ جسٹس …

    عمران خان نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ مجھے فیملی ممبران، وکلاء اور سیاسی رہنماوں سے 30، 30 منٹ ملاقات کا وقت دیا جاتا ہے جبکہ مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیاجاتا ہے اور 6 لوگوں سے زائد لوگوں کو نہیں ملنے دیا جاتاجبکہ نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا، دونوں کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ن لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

    عید پر بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

  • جاوید شیخ کے خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج

    جاوید شیخ کے خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج

    راولپنڈی: پاکستانی اداکار جاوید شیخ کے خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے علاقے روات کی پولیس نے جاوید شیخ اور دیگر کے خلاف پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا،ایس ایچ او روات کے مطابق عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا تھا لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے ہیں دوران تفتیش جو اسٹام پیپر پولیس کو پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا ہے،اسٹام پیپر کراچی وینڈر کا ہے ، روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتی اس لیے مقدمہ خارج کیا ہے، پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا مقدمے میں جاوید شیخ کے علاوہ کمپنی کے مالک جہانزیب عالم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

  • عید پر بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    عید پر بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پری مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا امکان ہے، اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، عید پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہےشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،اس کے علاوہ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا اور مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔

    غیر قانونی بھرتیاں کیس،چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کرنے …

    سوشل میڈیا پر لگام ڈالنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سالانہ اوسطاً 188 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جس میں سے کم و بیش اوسطاً 141 ملی میٹر بارش مون سون کے دوران ہوتی ہے جس کی مقدار اس مرتبہ 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے،درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے گلیشئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی اور اس صورت حال میں دریاؤں میں سیلابی صورت پیدا ہونے کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی جس کے لیے مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی ہے۔

    ئی ایم ایف کے شرائط ، رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین …

  • رواں برس ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

    رواں برس ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں برس ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سالانہ اوسطاً 188 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جس میں سے کم و بیش اوسطاً 141 ملی میٹر بارش مون سون کے دوران ہوتی ہے جس کی مقدار اس مرتبہ 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے،درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے گلیشئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی اور اس صورت حال میں دریاؤں میں سیلابی صورت پیدا ہونے کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی جس کے لیے مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی ہے۔

    9 مئی: میانوالی ائربیس پر حملے کے تمام ملزمان باعزت بری

    ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی پی ڈی ایم اے کے اقدامات کے بارے میں اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق و دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کو پی ڈی ایم اے کے اقدامات کےبارے میں بریفنگ دی۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مون سون کانٹیجنسی پلان 2024 کے بارے میں بریفنگ دی ۔پی ڈی ایم اے پنجاب کمپلیکس کی تعمیر اور ری سٹرکچرنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    افریقی ملک کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہو گیا

    ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے ملازمین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کریں گے۔ریلیف کمشنر پنجاب نے دریاؤں ندی نالوں کے راستوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایات کیں ریلیف کمشنر پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی سیز سے میٹنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کی قبل از وقت تیاری یقینی بنائیں۔

    ریلیف کمشنر پنجاب نے انوینٹری مینجمنٹ سسٹم ،سموگ ڈیش بورڈ اور فلڈ ڈیش بورڈ کو جلد ایکٹو کرنے کی ہدایت بھی کی ۔نبیل جاوید نے مون سون پلان اور موک ایکسرسائز کے انعقاد پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی کو سراہا اور فلڈ سمولیشن ماڈل کا بھی جائزہ لیا ۔

    ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا سیالکوٹ کا دورہ

    نبیل جاوید نے وئیر ہاؤسز قائم کرنے کی سمری جلد کابینہ کو منظوری کیلئے بھیجنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ گرین سیورز تھنک ٹینک کا قیام پی ڈی ایم اے کا بہترین اقدام ہے،بہترین پالیسیوں پر عملدرآمد سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے انہو ں نے پی ڈی ایم اے کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق جامعہ پالیسی بنانے کی ہدایت کی،انہوں نے پی ڈی ایم اے ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی۔

  • کراچی اورلاہور ریجن میں طیاروں کو ایک بارپھرجی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا

    کراچی اورلاہور ریجن میں طیاروں کو ایک بارپھرجی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا

     کراچی: کراچی اورلاہور ریجن میں طیاروں کو ایک بارپھرجی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق کراچی اورلاہورایریا کنٹرول میں جی پی ایس سگنل میں دشواری کو رپورٹ کیا گیا ہے سی اے اے نے طیاروں کےکپتانوں کو جی پی ایس سگنلز میں دشواری کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں ائیرٹریفک کنٹرولرز( اے ٹی سی )کوآگاہ کیا جائے۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ جی پی ایس سگنل میں دشواری سے طیاروں کو نیوی گیشن میں مشکلات ہوتی ہیں، نیوی گیشن میں دشواری سے بھی فوری طور پر اے ٹی سی کو مطلع کیا جائے۔

    دوسری جانب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گزشتہ روز سے موجود غیرملکی ائیر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کر دی گئی۔

    غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کراچی ائیرپورٹ سے 136 عازمین حج سمیت دیگر مسافروں کو لے کر آج صبح اپنی منزل دوحا کیلئے روانہ ہوگئی قطر ائیر ویز کی پرواز کیو ار 610 اتوار کی صبح کراچی پہنچی تھی، روانگی کے وقت طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، خرابی دور کرنے کیلئے کام شروع کیا گیا جو رات گئے مکمل ہوا گز شتہ روز بیشتر مسافروں کو ائیرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا لیکن 60 فیصد مسافر ائیرپورٹ پر ہی موجود رہے، پرواز لگ بھگ 24 گھنٹے بعد پیر کی صبح 6 بجے کے بعد کراچی سے دوحا کے لیے روانہ ہوئی، ممکنہ طور پر 136 عازمین حج کو ائیر لائن کی جانب سے سعودی عرب بھی پہنچایا جا رہا ہے۔

  • وفاقی کابینہ کااجلاس  آج  طلب

    وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج بروز منگل طلب کرلیا ہے جس میں وہ اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیں گے ،اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کےحوالے سے امور بھی زیرغور آئیں گے اور ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے 18 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ حجم پر مشتمل وفاقی بجٹ بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12.9 ٹریلین روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے-

    9 مئی: میانوالی ائربیس پر حملے کے تمام ملزمان باعزت بری

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کیلیے ایف بی آر کو 3 ہزار 490 ارب روپے کی زائد ٹیکس وصولی کرنا ہوگی، اسی طرح آئی ایم ایف نے انکم ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد دوگنا کرکے یہ تعداد بڑھا کر 60 لاکھ سے زائد کرنے اور تاجروں کو ہر صورت انکم ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    افریقی ملک کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہو گیا

  • روسی خلا باز نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    روسی خلا باز نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    ماسکو: روس سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : Oleg Kononenko نے 5 جون کو خلا میں ایک ہزار دن گزارنے والے پہلے انسان ہونے کا اعزاز اپنے نام کیااس سے قبل فروری میں انہوں نے خلا میں سب سے زیادہ 878 دن گزارنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، جو اس سے پہلے روس کے ہی Gennady Padalka کے پاس تھا دونوں خلا بازوں نے یہ ریکارڈ کسی ایک مشن میں قائم نہیں کیا تھا بلکہ 5 مشنز میں ایسا ممکن ہوا۔

    مگر Oleg Kononenko کے مشنز کا دورانیہ زیادہ طویل تھا اور وہ مستقبل میں بھی کافی وقت خلا میں گزارنے والے ہیں اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ستمبر 2024 کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے ان کی زمین پر واپسی ہوگی اور اس وقت تک خلا میں ان کے قیام کی مدت 1110 دن ہو جائے گی۔

    افریقی ملک کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہو گیا

    انہوں نے روسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ نیا اور اہم حاصل کر سکتے ہیں اور نامعلوم چیزوں کو چھو سکتے ہیں، اس سے آپ کو اعتماد ملتا ہے مگر ابھی بھی وہ ایک مشن میں سب سے زیادہ دن خلا میں گزارنے کا ریکارڈ اپنے نام نہیں کرسکے ہیں، یہ ریکارڈ Valeri Polyakov کے نام ہے جنہوں نے 1990 کی دہائی میں 434 دن 18 گھنٹے خلا میں گزارے۔

    9 مئی: میانوالی ائربیس پر حملے کے تمام ملزمان باعزت بری

  • 10 جون تاریخ کے آئینے میں

    10 جون تاریخ کے آئینے میں

    10 جون تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1246ء نصیر الدین محمد شاہ اول دہلی کے حکمراں بنے۔

    1624ء ہالینڈ اور فرانس کے درمیان اسپین مخالف معاہدہ پر دستخط ہوئے۔

    1786ء چین کے سیچوآن صوبہ میں دس دن قبل آئے زلزلہ کی وجہ سے دادو ندی پر بنا پول گرنے سے ایک لاکھ افراد کی موت ہوئی۔

    1866ء نیوزی لینڈ میں ماؤنٹ تارا ویرا آتش فشاں پھٹنے سے 153 افراد ہلاک ہوئے۔

    1907ء چین کی آزادی و سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے فرانس اور جاپان کے درمیان ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔

    1931ء ناروے نے مشرقی گرین لینڈ پر قبضہ کیا۔

    1934ء سوویت یونین اور رومانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوئے۔

    1940ء دوسری عالمی جنگ کے دوران جنرل ارون، رومیل کی قیادت میں انگلش چینل پہنچے۔

    1940ء اٹلی نے دوسری عالمی جنگ کے دوران فرانس اور برطانیہ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

    1940ء ناروے نے جرمنی کی نازی فوج کے سامنے خود سپردگی کی۔

    1940ء کناڈا نے اٹلی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

    1944ء دوسری عالمی جنگ کے دوران فرانس کے اوراڈور سر گلین قتل عام میں خواتین اور بچوں سمیت 642 افراد ہلاک کئے گئے۔

    1944ء دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی کی فوج نے یونان کے 218 لوگوں کا قتل کیا۔

    1945ء آسٹریلیائی فوج برونئی کی خلیج میں داخل ہوئی۔

    1946ء شہنشاہیت ختم ہونے کے بعد اٹلی جمہوری ملک بنا

    10جون1955ء کو کراچی میں بننے والی پہلی فلم ہماری زبان نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز بھارت کے مشہور ہدایت کار محبوب خان کے چھوٹے بھائی ایم آر خان اور مصنف اور ہدایت کار شیخ حسن تھے، موسیقی غلام بنی عبداللطیف نے ترتیب دی تھی اور عکاسی شوکت عباس نے کی تھی جبکہ فلم کے نغمات کے لئے اردو کے معروف شعرا کی غزلوں اور نظموں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ہماری زبان کے اداکاروں میں بینا، شیخ حسن، نعیم ہاشمی، رشیدہ، لڈن اور بندو خان شامل تھے جبکہ اس فلم میں مولوی عبدالحق کو بھی دکھایا گیا تھا۔ یہ فلم بدقسمتی سے کامیاب نہ ہوسکی تاہم اس فلم کے بننے سے کراچی میں فلمی صنعت کی بنیاد پڑ گئی۔

    1957ء ہارولڈ میک ملن برطانیہ کے وزیراعظم بنے۔

    1967ء سوویت یونین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کئے۔

    1967ء اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کے بعد دونوں کے مابین چھ روزہ جنگ ختم ہوئی۔

    1972ء بامبے کی مڈگاؤں بندرگاہ سے مکمل ایئرکنڈیشنڈ مسافر اور کارگو جہاز ہرش وردھن کو سمندر میں اتارا گیا۔

    1982ء اسرائیلی فوج بیروت کے نزدیک پہنچی۔

    1999ء کوسوو جنگ کے دوران ناٹو فوج نے سربیا کے خلاف ہوائی حملے روکے۔

    1999ء پرائیویٹ بین الاقوامی ہوائی اڈہ نیدون باسیری سے پروازیں شروع۔

    2001ء پوپ جان پال دوم نے رکگا کو بینان کی پہلی خاتون سینٹ قرار دیا۔

    2003ء ناسا کا مریخ روور لانچ کیا گیا۔

    2008ء افغانستان پر امریکی حملے کے دوران پاکستان کے قبائلی علاقے میں امریکی طیاروں کے فضائی حملے میں 11 پاکستانی فوجی اور آٹھ سول افراد شہید ہوئے۔

    10جون 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی تریسٹھویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت آٹھ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر پاکستان اور روس کی دو عمارتوں کی تصاویر اور دونوں ممالک کے پرچم بنے تھے اور انگریزی میں PAKISTAN – RUSSIA FRIENDSHIP کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عارف بلگام والانے تیار کیا تھا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • شانگلہ  میں  جیپ گہری کھائی میں  گرنے سے 4  افراد جاں بحق

    شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    پشاور: شانگلہ بشام کے علاقے میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شانگلہ بشام کے علاقے برباٹکوٹ میں پیش آیا جہاں جیپ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 4 مسافر جاں بحق اور اتنے ہی شدید زخمی ہوگئےمقامی لوگوں کی مدد سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو بشام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ جیپ کے بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا۔

    قبل ازیں کلرکہار سالٹ رینج پر گیس باؤزر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا، موٹروے پولیس کے مطابق افسوسناک حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ابتدائی معلومات کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث گیس باؤزر ڈیوائڈر توڑتا ہوا مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سوار تھے، ٹکر کے بعد گیس باؤزر اور گاڑی گہری کھائی میں جاگرے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پر جیپ حادثے جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کےمطابق جیپ حادثے میں مزید 10افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی، حادثےمیں 3افراد زخمی ہوئے، مقامی افراد اور پاک فوج کی ٹیموں نے 6 جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لیں، حادثے کے بعد لاپتہ 10افرادکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،آپریشن میں ماہرغوطہ خور، ریسکیواہلکار شریک ہیں تاہم دریا کے بہاؤ میں تیزی اور ٹھنڈے پانی کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاحوں کی گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پردریا میں جاگری تھی، حادثے کے دوران گاڑی کی چھت پرسوار چارافراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائی تھی۔