Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جوبائیڈن کا بیٹا نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار

    جوبائیڈن کا بیٹا نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دئیے، تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کے لیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے،ہنٹر بائیڈن کے خلاف یہ فیصلہ ڈیلاویئر کے 12 ججوں پر مشتمل ایک پینل نے تقریباً تین گھنٹے کی بحث کے بعد دیا۔

    واضح رہے کہ امریکا میں پہلی بار عہدے پر موجود امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے بیٹے کو مجرم قرار دیے جانے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے رد عمل میں کہا ہے کہ فیصلے کو قبول کرتا ہوں، عدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا، ہنٹر بائیڈن فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔

    ایپل کی ’اے آئی‘ کے ساتھ شراکت داری،ایلون مسک نے خبردار کر دیا

    عدالتی امور پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے جوبائیڈن کے 54 سالہ بیٹے ہنٹر بائیڈن کو اس مقدمے میں درج تین الزامات پر کم سے کم 15 برس کی قید ہو سکتی ہے،امریکی صدر جو بائیڈن نے عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ عدالت کارروائی کا احترام کرتے رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ میرا بیٹا فیصلے کے خلاف اپیل میں جائے گا۔

    جنگلی گھوڑوں کی نایاب نسل کی 200 سال بعد دوبارہ آمد

  • وزیراعظم  کی بجلی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے سدباب کی سختی سے ہدایات

    وزیراعظم کی بجلی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے سدباب کی سختی سے ہدایات

    اسلام آباد: وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو انسداد بجلی چوری مہم میں بھرپور ساتھ دینے اور بجلی چوروں کو قرار واقعی سزائیں دینے کی ہدایت کر دی-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بجلی چوری کی روک تھام اورتوانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی سے متعلق شکایت کے بروقت اندراج کے لیے تقسیم کار کمپنیوں میں صارفین کی سہولت کے مؤثر اور متحرک نظام قائم کیے جائیں، بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظرملک میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جائے،نئے ٹرانسفارمرز کی خریداری صرف اور صرف بین الاقوامی معیار کی خصوصیات کے مطابق ہو، وزیر اعظم نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے عالمی سطح پر رائج جدید نظام سے استفادہ کیا جائے۔

    دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا،سوات میں رکشہ گہری کھائی میں …

    وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو انسداد بجلی چوری مہم میں بھرپور ساتھ دینے اور بجلی چوروں کو قرار واقعی سزائیں دینے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بجلی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے سدباب کی سختی سے ہدایات جاری کیں،وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم اپریل سے 30 مئی تک بجلی چوروں کے خلاف 134 مقدمات درج کیے گئے اور بجلی چوری میں ملوث 90 ملازمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کے عمل میں اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے سلسلے میں آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ میں 124611 ٹرانسفارمرز کی میٹرنگ کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے آئیسکو کے ایک تہائی صارفین اسمارٹ میٹرزپرمنتقل کیے جارہے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا،بیرسٹر …

    بعد ازاں وزیراعظم کوبتایا گیا کہ اس منصوبے کا دائرہ کار ملک کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا، بہترریکوری والےعلاقے لوڈ شیڈ نگ فری، جبکہ بجلی محکموں کے نادہندہ اور بجلی چوری کے علاقوں میں صرف جزوی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اجلاس میں وزیراعظم کو انسداد بجلی چوری مہم کی اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی  الیکٹرانک میڈیا کوعدالتی کارروائی کی رپورٹ کرنےکی اجازت

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی الیکٹرانک میڈیا کوعدالتی کارروائی کی رپورٹ کرنےکی اجازت

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک میڈیا کوعدالتی کارروائی کی رپورٹ کرنےکی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالتی کارروائی کی الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن ، پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ اور پی ایف یو جے کی درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی۔

    درخواست گزاروں کی جانب سے ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد اورعادل عزیزقاضی عدالت میں پیش ہوئے ، پیمرا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سنیئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں عدالت سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردے۔

    بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا،بیرسٹر …

    عدالت نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا سپریم کورٹ فیصلے میں دی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کر سکتا ہے،جس پرریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب بے شک جتنی مرضی لمبی تاریخ دے دیں، عدالت نے پیمرا کی جانب سے التوا کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ صحافتی تنظیموں نے عدالتی رپورٹنگ پرپابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کو چیلنج کررکھا ہے-

    دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا،سوات میں رکشہ گہری کھائی میں …

  • کراچی:سڑکوں اور پلوں پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کی قرارداد منظور

    کراچی:سڑکوں اور پلوں پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کی قرارداد منظور

    کراچی:شہر قائد کی سڑکوں اور پلوں پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی اجلاس میں کہا کہ ڈینسو ہال کو کے ایم سی نے کنٹرول میں لے لیا ہے، ماضی میں اس کا کنٹرول کسی کو دےدیا گیا تھا، 14 اگست تک ڈینسو ہال پر بننے والے میوزیم کا کام مکمل ہو جائے گا،کراچی کی سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس لینے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔

    جماعت اسلامی کے سید الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس ماحول کو خراب کرنے کی کوشش نہ کی جائے، اچانک یہاں آنے کے بعد ہمیں ایجنڈا تھما دیا گیا، کراچی کی تمام سڑکوں اور پل پر چلنے والی گاڑیوں سے کس طرح ٹیکس وصول کیا جائے گا؟ میئر صاحب سارا ایجنڈا پڑھے بغیر آپ کیسے کہتے ہیں منظوری لی جائے؟ میئر صاحب آپ نے ڈینسو ہال میں میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا،بیرسٹر …

    دوران اجلاس باغ ابن قاسم میں میوزم بنانے سے متعلق قرار داد پیش کی گئی،جسے منظور کرلیا گیا،مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمارے بچوں کو نہیں پتہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ کیا ہے، گلگت میں خوبصورت وادیاں ہیں، دبئی کے ایکسپو میں واضح ہوا کہ پاکستان کا منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، ٹارگٹ ہمارا یہ ہے زمین کی ملکیت کے ایم سی کی رہے گا، ثقافتی ورثے کو ہم اجاگر کریں گے، یہ تجویز ہماری طرف سے آئی ہے۔

    دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا،سوات میں رکشہ گہری کھائی میں …

    جماعت اسلامی کے قاضی صدر الدین نے کہا کہ بلکل میں چاہتا ہوں یہ میوزیم بننا چاہئے، باغ ابن قاسم کا سنگ بنیاد 2001 میں رکھا گیا تھا، سابق گورنر سندھ بہت مشہور ہیں دنیا بھر میں انہوں نے پورے باغ ابن قاسم کو ایڈاپٹ کرنے کی بات کی تھی، نجمی کو شاید معلوم ہو، وہاں کسی نے کچھ تعمیراتی کام بھی کروانے کی کوشش کی، مشرف صاحب نے نعمت اللہ خان سے پوچھا باغ ابن قاسم کا کیا معاملہ ہے، نعمت اللہ خان کو اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے کہا اصول پر مبنی فیصلہ کریں۔

    وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا

  • 9مئی واقعات :پی ٹی آئی کے سابق وزرا سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد

    9مئی واقعات :پی ٹی آئی کے سابق وزرا سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد

    پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی واقعات پر پی ٹی آئی کے سابق وزرا سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی :9مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عدالت نے سابق وزرا تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی تھی، ملزمان نے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    عدالت کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب اور آصف خان سمیت 115 ورکرز پر بھی فرد جرم عائد کی گئی، سابق وزرا اور ممبران اسمبلی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

    قبل ازیں راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے موٹر وے پر ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی اور ملزم کو آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے علی امین گنڈا پور کے خلاف راولپنڈی موٹروے چوک پر ہنگامہ آرائی، کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    دورانِ سماعت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور مصروفیت کے باعث آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے،اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے ان کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی، جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی استثنیٰ کی درخواست منطور کرلی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کی عبور ی ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی اور ملزم کو آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف موٹروے ٹول پلازہ پر گھیراؤجلاؤ کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

  • ایپل کی ’اے آئی‘ کے ساتھ شراکت داری،ایلون مسک نے خبردار کر دیا

    ایپل کی ’اے آئی‘ کے ساتھ شراکت داری،ایلون مسک نے خبردار کر دیا

    ٹیسلا: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے ’اے آئی‘ کی بڑھتی ترقی کو دیکھتے ہوئے اپنے آپریٹنگ سسٹم اور سری وائس اسٹنٹ کو اے آئی کے ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ایپل کی جانب سے مصنوعی ذہانت کو دیکھتے ہوئے اپنے آپریٹنگ سسٹم اور سری وائس اسٹنٹ کو اے آئی کے ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وہیں دوسری جانب کمپنی نے اپنے آئی فونز میں اوپن آے آئی پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی فیچر کو سری کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے یہ اعلان اپنے سالانہ ڈویلپرز پروگرام میں کیا کمپنی نے سری کے میک اوور( تجدید کاری) کا بھی اعلان کیا ہے جس کا نام ’ایپل انٹلیجنس‘ رکھا گیا ہے، اس نے چیٹ جی پی ٹی کے ڈویلپر اوپن اے آئی کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے جس کے ذریعے آئی فون اور میک آپریٹنگ سسٹم کو چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔

    روسی خلا باز نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    دوسری جانب ایلون مسک نے ایپل کو خبردار کیا ہے کہ آئی فون تیار کرنے والوں نے اگر اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے یکجا کیا تو وہ اپنی کمپنیز میں ایپل کی مصنوعات پر پابندی عائد کردیں گے۔

    ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایپل کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے کہ اپنے ڈیٹا کو اوپن اے آئی کے ہا تھوں میں دینا کتنا خطرناک ثابت ہوگا ان کی کمپنی میں آنیوالے وزٹرز کو دروازے پر ایپل کے آلات کو چیک کرنا ہوگا، جہاں انہیں ایک فیراڈے کیج میں رکھا جائے گا، یہ واضح طور پر ایک مضحکہ خیز بات ہے کہ ایپل اتنا قابل نہیں کہ وہ اپنا اے آئی لانچ کر سکے، پھر بھی کسی نہ کسی طرح یہ یقینی بنانے کے قابل ہے کہ اوپن اے آئی آپ کی سیکیورٹی اور رازداری کی حفاظت کرے گا۔

    بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا،بیرسٹر …

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ،ڈالر بھی مہنگا

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ،ڈالر بھی مہنگا

    کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روزملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا،جبکہ انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 900 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے ہوگئی،دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 629 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہوگئی، دوسر ی جانب عالمی بازار میں سونے کا بھائو 15 ڈالر اضافے سے 2287 ڈالر فی اونس رہا۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 278 روپے 37 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا،گزشتہ روز امریکی ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھادوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید کے لیے 277.70 روپے اور فروخت کے لیے 280.15 رہی۔

    بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا،بیرسٹر …

    اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاؤنڈ 354 روپے 5 پیسے سے بڑھ کر 354 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ہےیورو 22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 299 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہےسوئس فرانک 12 پیسے کے اضافے سے 310. 44 روپے اور چینی کرنسی یوآن کی قیمت معمولی کمی کے بعد 38 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے،سعودی ریال اور درہم کی قیمتوں میں آج بھی معمولی اضافہ ہو اہے ریال 3 پیسے کے اضافے سے 74 روپے 26 پیسے اور درہم بھی 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 75.82 روپے کا ہو گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان پر قرض اورمالی ضمانتوں کا بوجھ 80ہزار 862 ارب روپےتک پہنچ گیا ہےذرائع کا کہنا ہے جی ڈی پی کا حجم 36 ارب 70کروڑ اضافے سے 374 ارب 90کروڑ ڈالر ہوگیا،رواں مالی سال گندم پیداوار شرح نمو کا 11.64 فیصد،کپاس کی پیداوار میں 108.22 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،چاول کی پیداوار میں 34.78 فیصد کا اضافہ ہوا،مکئی کی پیداوار میں 10.35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،رواں مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 4ہزار 537 ارب روپے کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال مارچ تک حکومتی قرضے 65 ہزار 378 ارب روپے سے تجاوزکر گئے۔

    وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا

    غیرملکی قرضے 21ہزار 940 ارب روپے ،مقامی قرضے 47ہزار 432ارب روپےتک پہنچ گئے ،دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک بجٹ خسارہ 3ہزار902ارب روپے ریکارڈ کیا گیارواں مالی سال کے دوران سود ادائیگیاں 5ہزار518ارب روپے تک پہنچ گئیں،نوماہ میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 222ارب روپے سے تجاوزکر گئے۔

    رواں مالی سال کے9 ماہ میں مجموعی آمدنی 9ہزار780ارب روپے سے تجاوزکرگئی، ٹیکس آمدنی 7262ارب، نان ٹیکس آمدنی 2518ارب رہی،9ماہ میں حکومتی اخراجات 13ہزار682ارب روپے ریکارڈ کئے گئے،پنشن اخراجات 611ارب تک پہنچ گئے،رواں مالی سال کے نو ماہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 518ارب روپے کی ادائیگی کی گئی، 9 ماہ میں سبسڈی کی مد میں 473ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ،این ایف سی کے تحت صوبوں کو 3ہزار815ارب روپے کی ادائیگی کی گئی،نو ماہ میں 270ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوسکے،رواں مالی سال کے 9ماہ میں وفاقی حکومت نے 780ارب روپے کی گرانٹس دیں ،وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو 18ارب روپے نیٹ ہائیڈل پرافٹ دیا۔

    بحرِ الکاہل میں مشن کے دوران عجیب و غریب متعدد انواع کی مخلوقات دریافت

  • 2024 میں دنیا کے پُر امن ترین ممالک میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

    2024 میں دنیا کے پُر امن ترین ممالک میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

    اسلام آباد: انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں 2024 کے لیے دنیا کے پرامن ترین ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے،اس فہرست میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے تحفظ، سکیورٹی، تنازعات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ 1.112 اسکور کے ساتھ مسلسل 16 ویں سال دنیا کا پر امن ترین ملک قرار پایا مگر اس سال یورپی ملک کے مجموعی اسکور میں کمی دیکھنے میں آئی، آئرلینڈ اور آسٹریا بالترتیب دوسرے اور تیسرے پرامن ترین ممالک قرار دیے گئے،آئرلینڈ گزشتہ سال تیسرے جبکہ آسٹریا 5 ویں نمبر پر تھا، نیوزی لینڈ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی چوتھے نمبر پر رہا جبکہ سنگاپور ایشیا کا پرامن ترین ملک قرار پایا اور 3 درجے بہتری سے 5 واں پرامن ملک قرار پایا،سوئٹزر لینڈ چھٹے، پرتگال 7 ویں، ڈنمارک 8 ویں، سلوانیا 9 ویں جبکہ ملائیشیا 10 ویں نمبر پر رہا۔

    دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا،سوات میں رکشہ گہری کھائی میں …

    اس سال پاکستان 2 درجے بہتری سے 163 ممالک میں 140 ویں نمبر پر رہا جبکہ بھارت 116، سری لنکا 100، سعودی عرب 102، چین 88، متحدہ عرب امارات 53، امریکا 132 جبکہ بنگلادیش 93 ویں نمبر پر رہا، یمن اس فہرست میں آخری نمبر یعنی 163 ویں نمبر پر رہا جس سے اوپر سوڈان (162)، جنوبی سوڈان (161)، افغانستان (160) اور یوکرین (159) پر موجود ہیں، اسرائیل 11 درجے تنزلی سے 155 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ روس 157 ویں نمبر پر موجود ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا،بیرسٹر …

  • جنگلی گھوڑوں کی نایاب نسل کی 200 سال بعد دوبارہ آمد

    جنگلی گھوڑوں کی نایاب نسل کی 200 سال بعد دوبارہ آمد

    قازقستان: جنگلی گھوڑوں کی نایاب نسل نے قازقستان کا دوبارہ رخ کیا ہے،جو کہ 200 سال سے قازقستان کو چھوڑ گئے تھے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبررساں ادارے دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پرزیوالسکی، گھوڑوں کی اصل جنگی نسل ہے جو کہ وسطی ایشیائی ممالک پہنچائی گئی ہے، کُل 7 گھوڑوں کو یورپ کے چڑیا گھر سے یہاں منتقل کیا گیا ہےان سات گھوڑوں کو یورپ کے مختلف ممالک برلن، پراگیو سے چیک ایئر فورس ٹرانسپورٹ کے جہاز کے ذریعے لایا گیا ہے-

    200 سال پہلے تک قازقستان میں جنگلی گھوڑے بڑی تعداد میں ہوا کرتے تھے، تاہم یہ نسل وسطی ایشیائی ملک سے ختم ہونے کے قریب ہوگئی تھی، زیبرے جیسی مماثلت رکھتے ان گوڑوں میں گدھے اور گھوڑے کی مماثلت بھی پائی جاتی ہے،یہ گھوڑے وسطی ایشیا کی ہریالی میں گھوما کرتے تھے،یہ ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں 5 ہزار سال قبل پہلی مرتبہ گھوڑوں کا فارم بنایا گیا تھاشمالی قازقستان میں 2 ہزار سال قبل بھی رہائشی دودھ کے لیے اور سفر کے لیے گھوڑوں کا استعمال کرتے تھے۔

    بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا،بیرسٹر …

    پراگیو میں موجود چڑیا گھر کے ترجمان فلپ میسیک کا کہنا تھا کہ یہ 7 دنیا کے آخری جنگلی گھوڑے بچے ہیں، مستانگز ہی دیہی گھوڑے ہیں جو کہ جنگلی بن گئے جبکہ گھوڑوں کو 200 سال بعد واپس لانے کا مقصد ان کی نسل کوبچانا ہے،ابتدا میں 8 گھوڑوں کو سفر طے کرنا تھا، تاہم ایک گھوڑا بیمار ہو گیا، جس کے باعث اسے انلوڈ کر دیا گیا تھایہ کل 30 گھنٹوں کا سفر تھا، جبکہ گھوڑے اسی وقت زندہ رہ سکتے تھے اگر وہ پورے سفر کے دوران کھڑے رہتے، یہ گھوڑے زیادہ بیٹھ نہیں سکتے ہیں، کیونکہ کھڑے رہنے سے خون کی روانی تسلسل کے ساتھ رہتی ہے۔

    افریقی سوانا ہاتھی بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے کو ‘نام’ سے پکارتے ہیں،تحقیق

  • دریائے جہلم پر  زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا،سوات میں رکشہ گہری کھائی میں  گرنےسے  6 مسافر جاں بحق

    دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا،سوات میں رکشہ گہری کھائی میں گرنےسے 6 مسافر جاں بحق

    پنجاب: سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا،جبکہ مٹہ سوات کے علاقے کالاکوٹ میں رکشہ گہری کھائی میں گرنےسے 6 مسافر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کے مطابق منگلا ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائےجہلم میں نچلےدرجےکی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے منگلا ڈیم سے رات کو ایک لاکھ جب کہ دن کو 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، ڈیم میں پانی کا لیول 1187 فٹ ہے جب کہ ڈیڈ لیول 1242 فٹ ہے سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیرپل پانی میں ڈوب گیا اور دریاکے گرد و نواح میں آباد7 دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا، سیلاب میں 6 افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

    ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے ہیں،عطا تارڑ

    دوسری جانب مٹہ سوات کے علاقے کالاکوٹ میں رکشہ گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں گرا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور سوار افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوئے، مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو مٹہ اسپتال منتقل کیا، رکشہ بونیر سے سوات آرہا تھا، جاں بحق اور زخمیوں میں ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے اسکول کے طلبا اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    ملاوی فوج کی نائب صدر کا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق