Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • یہ ٹیم خواجہ سراؤں کے ساتھ کھیلتی تو بھی ہار جاتی،شیخ رشید  کی قومی ٹیم پر تنقید

    یہ ٹیم خواجہ سراؤں کے ساتھ کھیلتی تو بھی ہار جاتی،شیخ رشید کی قومی ٹیم پر تنقید

    اسلام آباد : پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انڈیا سے جیتا ہوا میچ ہارنے پر قومی ٹیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج افسوس کا دن ہے، یہ ٹیم خواجہ سراؤں کے ساتھ کھیلتے تو بھی ہار جاتے، پاکستان میں لوگوں کے جزبات مجروح ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تمام وکلاء کو سلام پیش کرتا ہوں جو میرا کیس لڑ رہے ہیں، آج افسوس کا دن ہے، یہ ٹیم خواجہ سراؤں کے ساتھ کھیلتے تو بھی ہار جاتے، پاکستان میں لوگوں کے جزبات مجروح ہوتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں عدم اعتماد منی لانڈرنگ سے ہوا ہے، منی لانڈرنگ کے پیسوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوا، بینظیر شہید بہتر تھی جس نے پہلے مہینے ہی ہمیں 7 سال قید دے دی تھی، یحیی خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے ایک سال قید اور 20 کوڑے لگا دیئے تھے، پی ٹی آئی کے ورکرز کے پاس 2 ہزار روپے دینے کو نہیں ہیں، فارم 45 اور 47 کی لڑائی گھڑے میں لے کر جائے گی، معیشت کی تباہی انہیں مزید گھڑے میں لے کر جائے گی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

    انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جیلوں میں گھما کر زیادتی کی جا رہی ہے، میں آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عام معافی کا اعلان کر دیا جائے، موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہے، لوگ کسیز کی شکل میں مرگئے ہیں، سب بے گناہوں کو عام معافی ملنی چاہیئے۔

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نمازجنازہ ادا،وزیراعظم کی شرکت

  • لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نمازجنازہ ادا،وزیراعظم کی شرکت

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نمازجنازہ ادا،وزیراعظم کی شرکت

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نمازجنازہ بنوں میں ادا کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے 7 جوانوں کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی، پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ ، سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں کور کمانڈر پشاور، حاضرسروس افسران، جوانوں اور عوام نے شرکت کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے، شہداء کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

    لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ ٹکرانے سے 7 جوان …

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

    دوسری جانب لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن فراز الیاس کی نمازجنازہ چونیاں میں ادا کردی گئی، وزیراعظم شہباز شریف بھی کیپٹن فراز الیاس شہید کی نمازجنازہ میں ہوئے، اس کے علاوہ نماز جنازہ میں وفاقی وزراء اورعسکری حکام نے بھی شرکت کی،وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ شہبازشریف نے شہید کیپٹن کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    شہبازشریف نے کہا کہ شہادت کا رتبہ اللہ کسی کسی کو بخشتا ہے، کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہید زندہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے گاؤں کا نام کیپٹن فراز الیاس شہید کے نام سے منسوب کردیا انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کی قربانیاں کو فراموش نہیں کرسکتے، ارض پاک سے دہشت گردوں کو ختم کرکے دم لیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کے والد اور والدہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ سنا ہے 19 جون کو کیپٹن فرازالیاس کا نکاح ہونے والا تھا، کیپٹن محمد فراز الیاس کی ملک و قوم کیلئے قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،کیپٹن فراز الیاس اور دیگر جوانوں نے ملک کیلئے جان کی قربانی دی،کیپٹن فراز الیاس کا خون رنگ لائے گا، شہید کےگاؤں کو آج سے کیپٹن فراز الیاس شہیدکے نام سے لکھا اور پکارا جائےگا،

    بعد ازاں لکی مروت حادثے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی مکمل فوجی اعزاز کےساتھ تدفین کر دی گئی۔ وزیر اعظم نے شہید کی قبر پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھول رکھےاس موقع پر وزیراعظم نے شہید کی بلندی درجات کے لیے دعاء کی۔قصور کے گاؤں رائے کلاں سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ شہید کیپٹن محمد فراز الیاس نے لکی مروت کے قریب جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا ۔

    بارودی سرنگ دھماکے میں شہید کیپٹن فراز الیاس کا 19 جون کو نکاح تھا
    لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے 27 سالہ کیپٹن فراز الیاس کے نکاح کی تیاریاں مکمل تھیں لیکن بارات جانے سے ایک ہفتہ قبل شہید کی میت گھر آگئی، کیپٹن فراز الیاس شہید کا 19 جون کو نکاح طے تھا، شہید کے نکاح کے کارڈ بھی چھپ چکے تھے لیکن شہید کی میت آبائی گاؤں رائے کلاں پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ عوام کا جم غفیر بھی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے امڈ آیا،نماز جنازہ میں وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت، آئی جی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سے پہلے پاک فوج نے سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال لیے۔ نمازجنازہ میں عام شہریوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • سوناکشی سنہا رواں ماہ اپنے دیرینہ دوست سے شادی کریں گی

    سوناکشی سنہا رواں ماہ اپنے دیرینہ دوست سے شادی کریں گی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا رواں ماہ اپنے دیرینہ دوست اور اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ طویل عرصے سے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے درمیان تعلقات قائم ہیں، میڈیا پر کئی بار ان دونوں کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں لیکن جوڑے نے عوامی سطح پر کبھی ایک دوسرے کے بارے میں بات نہیں کی۔

    اب اس جوڑی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں منعقد ہوگی شادی کی تقریب میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کےقریبی رشتہ داروں اور دوستوں سمیت ویب سیریز ہیرا منڈی کی پوری کاسٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہےسوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے دعوت نامے کو میگزین کے سرورق کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر لکھا ہے کہ ‘افواہیں سچ ہیں’ یعنی دونوں کی شادی کی افواہیں سچ ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات کی بندش میں مزید 45 روز کے لیے توسیع

    نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

  • غزہ جنگ : اختلافات پر  نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کےاہم رکن اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    غزہ جنگ : اختلافات پر نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کےاہم رکن اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کےاہم رکن اوروزیربینی جینٹس نے غزہ جنگ کے حوالے سے اختلافات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیرجیننٹس نے اتوارکو اپنی وزرات سے استعفیٰ دے دیا اور خود کو وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت سے علیحدہ کرلیا جو غزہ جنگ کے حوالےسے تشکیل دی گئی جنگی کابینہ کا حصہ تھے۔

    نیوز کانفرنس میں مستعفی وزیرنے بتایا کہ انہوں نے غزہ میں مہینوں سے جاری جنگ کی وجہ سے جنگجو رہنما سے اپنے آپ کوعلیحدہ کرلیا ہے،وزیراعظم نیتن یاہو کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہمیں غزہ میں کامیابی حاصل نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے آج وہ دلبرداشتہ ہوکرکابینہ سے استعفے کافیصلہ کررہےہیں۔

    اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں،200 سے زائد فلسطینی شہید

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے قریبی وزیرکے استعفیٰ سے متعلق کہا کہ اس اقدام سے ان کی حکومت کو پارلیمنٹ میں 64 نشستوں کی برتری حاصل ہے اس لیے ان کے جانے سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 37 ہزار 84 فلسطینی شہید جبکہ 84 ہزار 494 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں-

    اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

  • غیرملکی ائیرلائن کی پرواز منسوخ ہونے سے 136 عازمین حج شدید پریشانی کا شکار

    غیرملکی ائیرلائن کی پرواز منسوخ ہونے سے 136 عازمین حج شدید پریشانی کا شکار

    کراچی: غیرملکی ائیرلائن کی پرواز منسوخ ہونے سے 136 عازمین حج کی روانگی خطرے میں پڑ گئی-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن کی کراچی سے براستہ دوحہ جدہ جانے والی پرواز طیارے میں فنی خرابی کے باعث منسوخ ہوئی تھی،عازمین حج کا حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے کا کل آخری دن ہے، غیر ملکی ائیرلائن سے سفر کرنے والے پاکستانی عازمین حج شدید پریشانی کا شکار ہیں،مسافروں نے شکایت کی ہے کہ صبح سے ائیرپورٹ پرہیں، نہ ہوٹل بھیجا گیا، نہ کھانا دیا گیا۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ائیرلائن کا عملہ نہ متبادل پرواز کا بتا رہا ہے اور نہ فون اٹھا رہا ہےمسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان بر وقت سعودی عرب پہنچانے کے لیے فوری اقدام کرے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آچکا ہے اور یوم عرفات 15 جون کو جب کہ عید الاضحٰی 16 جون کو ہوگی اور ابھی سے 13 لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں-

    انڈونیشیا:لاپتہ خاتون اژدھے کے پیٹ سے برآمد

    ضوابط کی خلاف ورزی پر حج ادائیگی کیلئے پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو مکہ مکرمہ سے باہر نکال دیا گیا

  • محکمہ صحت مکہ مکرمہ  کیجانب سے عازمین حج کو دی گئی طبی سہولیات کی تفصیلات جاری

    محکمہ صحت مکہ مکرمہ کیجانب سے عازمین حج کو دی گئی طبی سہولیات کی تفصیلات جاری

    مکہ مکرمہ: سعودی محکمہ صحت کے مطابق اب تک 6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جبکہ 68 کے سٹنٹ لگائے جاچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت مکہ مکرمہ کے مطابق 2034 عازمین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور 160 کے ڈائلسز کیے گئے،805 عازمین مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 176 آئی سی یو میں ہیں، اب تک 6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جبکہ 68 کے سٹنٹ لگائے جاچکے ہیں،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے طبی مراکز میں مفت علاج اور ادویات دی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب حج کے لیے این او سی کے حصول کی خلاف ورزی پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے 3 لاکھ سے زائد غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا،اسی طرح گردن توڑ بخار کی ویکسین نہ لگوانے والے سیکڑوں حاجیوں کے اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے۔

    انڈونیشیا:لاپتہ خاتون اژدھے کے پیٹ سے برآمد

    سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد ایسے افراد کو گرفتار کرلیا جنھوں نے مکہ میں حج پرمٹ کے بغیر رہائش اختیار کی ہوئی تھی، یہ اقدامات 2015 کو منیٰ میں ہونے والی بھگدڑ میں 2 ہزار سے زائد حاجیوں کی شہادت جیسے واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے ہیں جن کا مقصد حاجیوں کی زندگیوں کی حفاظت ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آچکا ہے اور یوم عرفات 15 جون کو جب کہ عید الاضحٰی 16 جون کو ہوگی اور ابھی سے 13 لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں-

    ضوابط کی خلاف ورزی پر حج ادائیگی کیلئے پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو مکہ مکرمہ سے باہر نکال دیا گیا

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم نے نیویارک میں بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کی،یقین ہے آج کرکٹ کے کھیل کا شاندار مظاہرہ ہو گا، وزیر اعظم نے ٹیم پاکستان کےلیے ہدف کے حصول کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی 119 آل آؤٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف بھارت کا کم ترین اسکور ہے،اس سے قبل بھارت کا کم ترین اسکور 2012میں 9 وکٹ پر 133 رنز تھا۔

  • اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات کی بندش میں مزید 45 روز کے لیے توسیع

    اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات کی بندش میں مزید 45 روز کے لیے توسیع

    اسرائیل میں قطری چینل الجزیرہ کی نشریات کی بندش میں مزید 45 روز کے لیے توسیع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی :”روئٹرز” کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیلی کام کا اتوارکویروشلم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیلی کام کابینہ نے الجزیرہ کوسیکیورٹی خدشات کے باعث مزید 45 روز کےلیے بند رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔

    ٹیلی ایویو کورٹ نے کچھ روز قبل الجزیرہ کی نشریات کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ابتداعاً 35 دن کے لیے بند کیا تھا جوکہ ہفتے کو پوری ہوچکی تھی،اسرائیلی سپریم کورٹ نے الجزیرہ چینل کی بندش کے حوالے سے ایک علیحدہ درخواست میں بتایا کہ چینل کی بندش ایک قطری چینل کی بندش کا ہی تسلسل ہے،اس نے اسرائیل کی حکومت کو 8 اگست تک دلائل پیش کرنے کا وقت دیا ہے تاکہ یہ بتایا جاسکے کہ کسی غیرملکی نشریاتی ادارے کو قومی سلامتی کونقصان پہنچانےسے روکنے کا قانون کالعدم ہے۔

    الجزیرہ کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے جس سے قومی سلامتی کو کوئی نقصان پہنچے یا کسی قسم کی لڑائی یا جھگڑا ہو الجزیرہ چینل نے اسرائیلی کورٹ میں مؤقف اپنایا تھا کہ صرف اس چینل کواسرائیل میں بندش کا سامنا ہے جوغزہ میں اسرائیلی فوجی جارحیت نشرکر رہا ہے یا اس پر بات کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی حکومت نے قطر کے نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی تھی جبکہ الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اس فیصلے کو مجرمانہ اقدام کرتےہوئے مذمت کا اظہار کیا ہے۔

  • صدارتی انتخابات کے لیے ایرانی شوریٰ نگہبان نے6 امیدواروں کو اہل قرار دےدیا

    صدارتی انتخابات کے لیے ایرانی شوریٰ نگہبان نے6 امیدواروں کو اہل قرار دےدیا

    تہران: ایران میں ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات کے لیے ایرانی شوریٰ نگہبان نے6 امیدواروں کو اہل قرار دےدیا۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق صدارتی امیدواروں میں محمد باقر، سعید جلیلی، علی رضا زکانی، مسعود پزشکیان، امیرحسین قاضی زادہ اور مصطفیٰ پور محمدی شامل ہیں،شوریٰ نگہبان نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو انتخاب میں حصہ لینےکی اجازت نہیں دی، اہل امیدوار اب صدارتی مہم کا آغاز کریں گے، ایران میں صدارتی انتخاب کا انعقاد 28 جون کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات 2025 میں ہونے تھے تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہورہے ہیں،حادثےمیں وزیر خارجہ امیر حسین اللہیان اور دیگر 6 ایرانی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

  • نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

    نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

    نئی دہلی: نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا-

    باغی ٹی وی : بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا،بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری راشٹراپتی بھون (بھارتی ایوان صدر ) میں ہوئی، جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور مہمان شریک تھے۔

    تقریب میں بنگلادیش، سری لنکا، مالدیپ، ماریشس سمیت 7 ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے،اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں بالی ووڈ کے ستارے اور معروف صنعت کار مکیش امبانی بھی شریک ہوئے,جے شنکر، راج ناتھ اور امیت شاہ سمیت کابینہ کے منتخب ارکان نے بھی حلف اٹھایا, نریندر مودی جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری مدت کا عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

    بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 240 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے رہی، انڈین نیشنل کانگریس 99 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور سماج وادی پارٹی 37 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئی۔

    حکمران جماعت بی جے پی لوک سبھا میں سادہ اکثریت کے لیے درکار 272 نشستیں اکیلے حاصل کرنے میں ناکام رہی تاہم بی جے پی کی زیر قیادت ’این ڈی اے‘ اتحاد 293 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سادہ اکثریت کی بنیاد پر حکومت بنانے جا رہا ہے، اس کے برعکس کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ نے 234 نشستیں حاصل کی ہیں۔

    نریندر مودی نے جمعے کو ان کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی جانب انہیں اتحاد کو سربراہ نامزد کرنے کے بعد بیان میں کہا تھا کہ ہم اکثریت حاصل کرچکے ہیں لیکن ملک چلانے کے لیے اتفاق رائے اہم ہے اور ہم متفقہ طور آگے بڑھیں گے۔