Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ ٹکرانے سے  7  جوان شہید

    لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ ٹکرانے سے 7 جوان شہید

    لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے، کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے 2020 میں پاکستان آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا، کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے19 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا، انہوں نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کا تعلق ضلع اسکردو سے ہے، انہوں نے 31 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 5 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

    لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے، انہوں نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دیں اور سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔سپاہی منظور شہید کا تعلق ضلع گلگت سے ہے، شہید نے پاکستان آرمی میں 6 سال تک دفاع وطن کیلئے خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے، شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔سپاہی اسد اللہ شہید کا تعلق ملتان سے ہے، سپاہی اسد اللہ شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دیے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔سپاہی راشد محمود شہید کا تعلق راولپنڈی سے ہے، شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن میں خدمات سرانجام دیں، انہوں نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

  • آئیسکو  نے بجلی بلز کی ادائیگی کیلئے نادہندہ سرکاری اداروں کو نوٹس جاری کردئیے

    آئیسکو نے بجلی بلز کی ادائیگی کیلئے نادہندہ سرکاری اداروں کو نوٹس جاری کردئیے

    اسلام آباد: متعدد سرکاری ادارے بجلی کے بلوں کی مد میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے، آئیسکو نے بجلی بلز کی ادائیگی کےلیے نادہندہ سرکاری اداروں کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : چیف ایگزیکٹو آفیسرآئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے ہدایت کی ہے نوٹس اجراء کے ایک ہفتے میں بجلی واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،تمام آپریشن سرکلز انچارج سرکاری اداروں سے ریکوری یقینی بنائیں۔

    فہرست کے مطابق گورنمنٹ آف آزاد جموں کشمیر54ارب 86کروڑ20لاکھ، مسٹری آف ڈیفنس5ارب29کروڑ50لاکھ،سی ڈی اے 4ارب 6کروڑ30لاکھ،سی ڈی اے (پاک سیکرٹریٹ)1ارب6کروڑ50لاکھ کی نادہندہ ہےسی ڈی اے (کیبنٹ سیکرٹریٹ ) 11 کروڑ 60 لاکھ،سی ڈی اے (چیئرمین سینٹ)6کروڑ80لاکھ،کینٹ بورڈ چکلالہ1ارب64کروڑ20لاکھ،کینٹ بورڈ راولپنڈی 25کروڑ 60لاکھ، واسا 96کروڑ70لاکھ،، منسٹری آف ریلوے 29کروڑ50لاکھ کی نادہندہ ہے۔

    انڈونیشیا:لاپتہ خاتون اژدھے کے پیٹ سے برآمد

    فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام ہسپتال27کروڑ90لاکھ،پی ڈبلیو ڈی 26کروڑ،وفاقی پولیس25کروڑ10لاکھ،ٹی ایم اے راول ٹاؤن19کروڑ، ٹی ایم اے مری16کروڑ20لاکھ،وزارت داخلہ14کروڑ30لاکھ، پنجاب پولیس13کروڑ50لاکھ روپے کی نادہندہ ہے،پارلیمنٹ لاجز11کروڑ 80لاکھ،پنجاب جیل اینڈconvict Settlement 11کروڑ60لاکھ،وزارت صحت7کروڑ60لاکھ، پی بی سی7کروڑ50لاکھ،منسٹری آف کلچر اینڈ سپورٹس7کروڑ50لاکھ،،جی ایم ہائیڈل 6کروڑ60لاکھ، پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے 5کروڑ40لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ موسم خرابی کے باعث تاخیر کا شکار

    چیف کمشنر اسلام آباد5کروڑ10لاکھ، منسٹر ی آف ایجوکیشن4کروڑ80لاکھ،ٹی ایم اے حسن ابدال4کروڑ60لاکھ،ایف آئی اے3کروڑ20 لاکھ ،ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی2کروڑ80لاکھ،اے جی ای منٹینس (ڈی پی)2کروڑ80لاکھ کی نادہندہ ہے،منسٹری آف حج اینڈ اوقاف2کروڑ50لاکھ،ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی2کروڑ40لاکھ،منسٹر ی آف انوائرمنٹ اینڈ یو آر بی2کروڑ30لاکھ، بلوچستا ن ہاؤس2کروڑ30لاکھ، کینٹ بورڈ اٹک2کروڑ10لاکھ،اسلام آباد ہائی کورٹ2کروڑ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی1کروڑ90لاکھ کی نادہندہ ہے۔

    ضوابط کی خلاف ورزی پر حج ادائیگی کیلئے پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو …

    ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جہلم1کروڑ80لاکھ،ٹی ایم اے پوٹھوہار ٹاؤن1کروڑ80لاکھ،ایف بی آر1کروڑ60لاکھ،ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک 1کروڑ60لاکھ،ٹی ایم اے جہلم1کروڑ50لاکھ،ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن نے1کروڑ40لاکھ روپے ادا کرنا ہیں،میٹرلوجیکل ڈپارٹمنٹ1کروڑ20لاکھ، منسٹری آف لوکل گورنمنٹ1کروڑ20لاکھ،انٹیلی جنس بیورو1کروڑ، این ایچ اے1کروڑ اور سندھ ہاؤس1کروڑ کے نادہندہ ہیں، آئیسکو انتظامیہ نے تمام نادہندہ سرکاری اداروں کے سربراہان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ذمے واجب الادا بجلی بلز ادا کریں۔

  • انڈونیشیا:لاپتہ خاتون  اژدھے کے پیٹ سے برآمد

    انڈونیشیا:لاپتہ خاتون اژدھے کے پیٹ سے برآمد

    جکارتا: انڈونیشیا میں ایک عظیم الجثہ اژدھے سے لاپتا خاتون کی لاش مل گئی-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اژدھے سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت 48 سالہ فریدہ کے نام سے ہوئی جو بازار میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرکے گھر کے اخراجات میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹاتی تھی،3 روز قبل فریدہ کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کے لیے اپنے گاؤں جو ایک جنگل کے قریب واقع ہے، سے بازار گئی تھی لیکن نہ تو وہ مارکیٹ پہنچی اور نہ ہی واپس گھر لوٹی۔

    حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے،شہباز …

    رپورٹ کے مطابق شوہر نے تھانے میں رپورٹ میں درج کرائی اور اہل محلہ کے ساتھ اہلیہ کو ڈھونڈنے لگا لیکن فریدہ کا کوئی سراغ نہ مل سکادو روز بعد گاؤں والوں کو ایک اژدھا نظر آیا جس کا پیٹ معمول سے زیادہ پھولا ہوا تھا، فریدہ کے شوہر اور اہل خانہ کو شک ہوا کہ شاید اژدھے نے نگل لیا ہو، گاؤں والوں کی مدد سے اژدھے کو پکڑ کو اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو سب سے پہلے فریدہ کا سر نظر آیا اژدھے کے پیٹ سے فریدہ کو مردہ حالت میں نکال کر اس کی تدفین کردی گئی۔

    اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اژدھے نے پہلے فریدہ کو پاؤں پر ڈسا اور جب وہ گر گئی تو اس سے لپیٹ کر اپنے شکنجے میں جکڑ لیا جس سے خاتون کا دم گھٹ گیا اور وہ مر گئی،بعد ازاں اژدھے نے خاتون کو مکمل طور پر نگل لیا۔

    ماہرین فلکیات کا ایک بہت بڑے سیارے میں دھماکا ہونے کا انکشاف

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

    نیویارک: بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کیخلاف بھارت کی پوری ٹیم 19 اوورز ہی کھیل سکی اور 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،120 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے،پاکستان کی طرف سے محمد رضوان اور بابراعظم کریز پر موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی :پاک بھارت میچ سے قبل نیو یارک میں بارش شروع ہوگئی، بارش کی وجہ سے پچ کورز سے ڈھانپ دیا، نیویارک کے نساؤ کاونٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے ہوگا،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے شروع ہوگا،دونوں ٹیمیں ہائی ولٹیج ٹاکرے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں جبکہ نیو یارک اسٹیڈیم کے باہر پاک بھارت شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے مقررہ وقت 7:00 بجے سے آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوکر 7:30 پر ہوا جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شیڈول ٹائم 7:30 سے بڑھا کر 8:00 بجے کیا گیا تھا تاہم بارش کی آنکھ مچولی جاری رہنے کی وجہ سے میچ آٹھ بجے بھی شروع نہ ہوسکا۔

    بارش کی آنکھ مچولی جاری ہے جس کے باعث میچ ایک بار پھر روک دیا گیا ہےبھارت کی اننگز کا آغاز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے کیا جبکہ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پہلا اوور کرایا میچ روکے جانے سے قبل بھارت نے ایک اوور میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالیے ہیں،میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کیخلاف بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری، ویرات کوہلی نسیم شاہ کی گیند پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے,19 رنز کے مجموعی اسکور پر روہت شرما بھی شاہین آفریدی کی گیند پر 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب اکشر پٹیل 20 رنز بنانے کا بعد نسیم شاہ کا شکار بنے،89 کے مجموعی اسکور پر سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے،شیوم دوبے صرف تین رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئےمحمد عامر کے اوور میں 96 کے مجموعی اسکور پر بھارت کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گریں، 96 کے مجموعی اسکور پر رشب پنت 42 رنز اور رویندر جڈیجا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

    112 کے مجموعی اسکور پر ہارڈک پانڈیا اور جسپریت بمراہ بھی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی آخری وکٹ 119 کے مجموعی اسکور پر گری جب ارشدیپ سنگھ 9 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے،حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3، 3، محمد عامر نے 2 اور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمدف رضوان نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گر گئی، بابراعظم 13 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمراہ کی گیند پر سلپ پر کھڑے فیلڈر کو کیچ تھما گئے،57 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان عثمان خان کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 13 رنز بناکر اکشر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے،پاکستان کی تیسری وکٹ 73 رنز پر گری جب فخر زمان بھی 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، انکے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے شاداب خان صرف 4 رنز ہی بناسکے اور پانڈیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    افتخار احمد نے 9 گیندیں کھیل کر صرف 5 رنز بنائے، نسیم شاہ 10 اور شاہین آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہےبھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 3 ، ہاردیک پانڈیا نے کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے بھارت کیخلاف میچ میں بہترین پرفارم کرنےکی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بولرز دفاع کر سکیں، یہاں دو تین میچز کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے یہاں کتنا اسکور ہونا چاہیے۔

    بھارت کا اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج

    پاکستان کا اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد عامر

  • ضوابط کی خلاف ورزی پر حج ادائیگی کیلئے  پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو مکہ مکرمہ سے باہر نکال دیا گیا

    ضوابط کی خلاف ورزی پر حج ادائیگی کیلئے پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو مکہ مکرمہ سے باہر نکال دیا گیا

    ریاض: سعودی حکومت نے ضوابط کی خلاف ورزی پر بغیر اجازت حاصل کیے حج ادائیگی کے لیے پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو مکہ مکرمہ سے باہر نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حج کے لیے این او سی کے حصول کی خلاف ورزی پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے 3 لاکھ سے زائد غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا،اسی طرح گردن توڑ بخار کی ویکسین نہ لگوانے والے سیکڑوں حاجیوں کے اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد ایسے افراد کو گرفتار کرلیا جنھوں نے مکہ میں حج پرمٹ کے بغیر رہائش اختیار کی ہوئی تھی، یہ اقدامات 2015 کو منیٰ میں ہونے والی بھگدڑ میں 2 ہزار سے زائد حاجیوں کی شہادت جیسے واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے ہیں جن کا مقصد حاجیوں کی زندگیوں کی حفاظت ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آچکا ہے اور یوم عرفات 15 جون کو جب کہ عید الاضحٰی 16 جون کو ہوگی اور ابھی سے 13 لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، گزشتہ برس دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد فرزندگان توحید نے حج کی سعادت حاصل کی تھی اور رواں برس یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ متوقع ہے،اس لیے سعودی حکومت نے بھیڑ سے بچنے، ہجوم کو قابو میں رکھنے اور آسانی کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے کچھ اصول و ضوابط وضع کیے ہیں-

  • جنوبی کوریا کا  شمالی کوریا کے کچرے کے غباروں کا جواب لاؤڈ اسپیکر نشریات سے دینے کا فیصلہ

    جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے کچرے کے غباروں کا جواب لاؤڈ اسپیکر نشریات سے دینے کا فیصلہ

    سیئول: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے کچرے کے غباروں کا جواب لاؤڈ اسپیکر نشریات سے دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا میں کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول اور سرحدی علاقوں میں پہلے دن اورپھر رات بھر کچرے سے بھرے غبارے دیکھے گئے، ان غبار و ں سے تنگ آکر جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ 9 جون کو شمالی کوریا کی طرف لاؤ ڈ اسپیکر سے نشریات شروع کی جائے گی اور یہ اقدام شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اور ان کی حکومت کے لیے "ناقابل برداشت” ہو سکتے ہیں لیکن ان سے شمالی کوریا کے فوجیوں اور اس کے عوام کو امید اور روشنی کا پیغام ملے گا۔

    اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ شمالی کوریا نے مئی 2024 میں کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا تھا شمالی کورین ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے پروپیگنڈا مہم چلائی گئی تھی جس کے دوران انہوں نے شمالی کوریا کے خلاف پرچے اڑائے تھے اور اسی وجہ سے جوابی کارروائی کے طور پر غبارے بھیجے گئے۔

    حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے،شہباز …

  • اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت جاری،مزید 283 افراد شہید اور 814 زخمی

    اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت جاری،مزید 283 افراد شہید اور 814 زخمی

    غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی-

    باغی ٹی وی :عرب میڈیا نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 37 ہزار 84 فلسطینی شہید جبکہ 84 ہزار 494 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 283 افراد شہید اور 814 زخمی ہوئے، شہید اور زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد گزشتہ روز نصیرات میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام کا نشانہ بنی، گزشتہ روز غزہ کے نصیرات کیمپ میں اسرائیلی حملوں میں 274 فلسطینی شہید اور 698 زخمی ہوئے۔

    گزشتہ روز اسرائیل کی اسپیشل فورسز نے وسطی غزہ کی پٹی سے چار یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، اس مقصد کیلئے انہوں نے انسانی امداد کے ٹرک کا استعمال کیا اور نصرات پناہ گزین کیمپ میں گھس گئےذرائع نے نیوز ایجنسی انادولو کو بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے دراندازی کی کارروائی میں ایک ٹرک اور ایک سویلین گاڑی کا استعمال کیا۔

    اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں،200 سے زائد فلسطینی شہید

    انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے جن گاڑیوں کا استعمال کیا ، عام طور پر ایسی گاڑیاں غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں استعمال ہوتی ہیں،اسرائیلی فوج کی گاڑیاں غیر متوقع طور پر نصرات کیمپ کے مشرق اور شمال مغرب کے علاقوں میں داخل ہوئیں اور کیمپ کے بڑے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری توپ خانے سے بمباری بھی کی-

    اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

  • اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں،200 سے زائد فلسطینی شہید

    اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں،200 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیل کی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں درجنوں فضائی، بری اور بحری کارروائیاں کیں اور اس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے-

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ ہفتے کو درجنوں فضائی کارروائیاں کی گئیں اور خاص طور پر مرکزی غزہ کے علاقوں دیرالبلاح اور نصیرت ، جنوب میں رفح کے مغربی علاقوں میں رہائشی عمارتیں اور غزہ سٹی کے شمال میں کئی علاقے نشانہ بنے،الاقصیٰ شہدا اسپتال میں شہیدوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی ہے اور ان میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے پورے غزہ میں ادویات اور غذائی قلت کا سامنا ہے اور ایندھن کی کمی کی وجہ سے اسپتال کا مرکزی جنریٹر بھی بند ہوگیا ہے، نصیرت اور وسطی غزہ کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں سے 210 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

    صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

    قبل ازیں ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گلیوں میں تاحال کئی لاشیں اور زخمی افراد پڑے ہوئے ہیں اسرائیل کی بدترین بمباری کے باعث علاقے میں رابطے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے تاہم الجزیرہ کے رپورٹر نے ٹیلی فون کے ذریعے آگاہ کیا کہ حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وحشت زدہ شہری بے بس ہیں کہ وہ کہاں جائیں، ہر منٹ بعد دھماکا ہوتا ہے، ایمبولینسز زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں جہاں ہم پھنسے ہوئے ہیں، ہسپتال کے اندر افراتفری کا ماحول ہے، زخمیوں میں بچوں کی بڑی تعداد ہے۔

    اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مختصر بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے نصیرت میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ بعد میں ایک بیان میں بتایا کہ نصیرت میں کارروائی کے دوران زیرحراست 4 اسرائیلیوں کو رہا کروایا ہے، جنہیں 7 اکتوبر کو حماس نے گرفتار کیا تھا۔

    حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے،شہباز …

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی صوبے میں ٹیکس کی بات کرنے والوں کو دھمکی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی صوبے میں ٹیکس کی بات کرنے والوں کو دھمکی

    سوات: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں ٹیکس کی بات کرنے والوں کو دھمکی دے ڈالی۔

    باغی ٹی وی : سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے نکلنےکی کال دی تو ہم بتائیں گے، قبضہ مسلط کرنے والے اور مینڈیٹ چوری کرنے والے پاکستان میں کہیں نہیں چھپ سکیں گے، ہم اپنا حق چھینا اور لینا جانتے ہیں، جبر سے ہمارے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا سکتے خیبرپختونخوا میں مزید ٹیکس نہیں لگانے دیں گے،آؤ گے پیروں پر اور جاؤ گے کندھوں پر۔

    ان کا کہنا تھاکہ ملک شخصیات سے نہیں، آئین سے چلتے ہیں، جعلی کیسز میں ہمارے لیڈر کو سزائیں دی جارہی ہیں، خیبرپختونخوا والوں کویقین دلاتا ہوں ان کے ہر مسئلے کو حل کریں گے ے پی میں جو کوئی غیرقانونی طریقے سے جنگل کاٹے، اس کے ہاتھ کاٹ دو، رشوت لینےوالواں کو نہیں چھوڑیں گے،ان کے ہاتھ توڑیں گے ہم صرف عمارت اور میدان نہیں، تمام سہولیات دیں گے، تعلیم اور علاج دیں گے،کھلاڑیوں کو سہولیات دیں گے، عوامی حکومت میں عوام کےتمام کام ہونگے۔

    خالد مقبول صدیقی کا قومی کرکٹ ٹیم پر میچ بیچنے کا الزام عائد

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملک آئین اور قانون کے بغیر نہیں چل سکتا، وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہوں گے۔

    خالد مقبول صدیقی کا قومی کرکٹ ٹیم پر میچ بیچنے کا الزام عائد

  • صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

    صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی: صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیر نور نے بتایاکہ ملزم کو علاقہ یارو لوند میں گھر سےگرفتار کیاگیا گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا، گرفتارملزم سے تحقیقات جاری ہیں تاہم قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، نصراللہ گڈانی قتل کیس میں 2 مزید ملزمان مطلوب ہیں، ملزم عبداللہ اور سہولت کار برکت فرار ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔

    واضح رہے کہ 21 مئی کو صحافی نصراللہ گڈانی میرپورماتھیلو میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور بعدازاں 24 مئی کو کراچی میں دوران علاج وہ دم توڑ گئےتھے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نصراللہ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ اور ادارے کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت سندھ نے نصراللہ کی زندگی بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے لیکن اللہ پاک کو یہی منظور تھا، نصراللہ کو ائیر ایمبولنس سے رحیم یار خان سے کراچی لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔