Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

    برج ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

    باغی ٹی وی : برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ،آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے ہیں۔

    ڈیوڈ وارنر 39 ٹریوس ہیڈ 34،مچل مارش 35، گلین میکسویل 28، مارکوس اسٹوئنس 30 اور ٹم ڈیوڈ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ پیٹ کمنز صفر پر پویلین لوٹ گئے، میتھو ویڈ 17 اور مچل اسٹارک 0 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے 2، معین علی، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیام لیونگسٹون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ :پاکستان کابھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

    آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش (کپتان)، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، میٹ ویڈ (وکٹ کیپر)، ٹم ڈیوڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

    انگلینڈ: فل سالٹ، جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، ول جیکس، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، معین علی، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل راشد، مارک ووڈ

    خالد مقبول صدیقی کا قومی کرکٹ ٹیم پر میچ بیچنے کا الزام عائد

  • بلوچستان حکومت کا نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

    بلوچستان حکومت کا نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :محکمہ خزانہ حکام کے مطابق نئی پنشن اسکیم صوبے میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کیلئے ہوگی اور اسکیم کا اعلان آئندہ مالی سال کےبجٹ میں کیا جائےگااسکیم کے تحت ملازمین کی پنشن کی رقم ہرماہ ان کی تنخواہ سےکاٹی جائےگی۔

    محکمہ خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہ سے کاٹی گئی رقم کے برابر رقم صوبائی حکومت بھی دے گی، ہر ماہ جمع ہونے والی رقم ریٹائرمنٹ پر ملازم کو دے دی جائے گی،اسکیم کا اطلاق پہلے سے بھرتی موجودہ ملازمین پر نہیں ہوگا۔

    اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان میں رواں سال پولیو کا پانچواں کیس رپورٹ

    ماہرین فلکیات کا ایک بہت بڑے سیارے میں دھماکا ہونے کا انکشاف

  • ٹی 20 ورلڈکپ :پاکستان کابھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈکپ :پاکستان کابھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

    نیویارک: پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ کےلئے پلینگ الیون میں تبدیلی کی جائے گی اور اعظم خان کو ڈراپ کر کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے نیویارک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عماد وسیم اب مکمل فٹ اور میچ کیلیے دستیاب ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایک نیا میچ ہے اور ہم اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کسی کی انفرادی پرفارمنس نہیں بلکہ جیت کیلیے پوری ٹیم کو جان مارنی ہوگی پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر فتح کا دباؤ ہوتا ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت ظالم فارمیٹ ہے، ایک پل میں میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے، اسی وجہ سے میں بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنے کے قابل نہیں ہوں-

    انہوں نے بتایا کہ بھارت کے خلاف میچ کیلیے ابھی پلیئنگ الیون کو فائنل نہیں کیا ہے، البتہ پاکستانی کرکٹرز بہت باصلاحیت ہیں اور انہوں نے بھارت کے خلاف جیت پر فوکس کیا ہوا ہےمیچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ بہت اہم ہے، گزشتہ میچ میں کی جانے والی غلطیوں پر لڑکوں نے کام کیا ہے اور امید ہے کہ وہ اب دوبارہ نہیں ہوں گی۔

  • خالد مقبول صدیقی کا قومی کرکٹ ٹیم پر  میچ بیچنے کا الزام عائد

    خالد مقبول صدیقی کا قومی کرکٹ ٹیم پر میچ بیچنے کا الزام عائد

    کراچی: وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں شکست پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے میچ بیچنے کا الزام عائد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس حکومت سے ناراض نہیں ہوئےاسی حکومت نے اپنی مدت پوری کی ہے، حکومت کی مدت پوری ہونے نہ ہونے سے پاکستان کی عزت پر کوئی فرق نہیں پڑھ رہا جب کہ جمہوریت وہاں پائی جاتی ہے جہاں ایم کیو ایم پاکستان ہوتی ہےہم نے مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے قابل لوگوں کو ٹکٹ دے کر ایوانوں میں بھیجا، کسی بھی ریاستی ادارے کو اپنے فیصلے ڈومیسائل کی بنیاد پر نہیں کرنے چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے کرپشن کو صنعت کا درجہ دے دیا ہے جب کہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ طلبہ کو سوال کرنا سکھائیں، جب ایک بہتر معاشرہ بنالیں گے تو معاشرتی علوم بھی پڑھالیں گے انہو ں نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ بیچنے کا الزام عائد کر دیا کہا کہ ہم یہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دعائیں اور نفل پڑھیں اور ٹیم میچ بیچ کر آجاتی ہے-

    قبل ازیں وفاقی وزیر اور چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد کراچی کو کچھ دے رہا ہے جب کہ کراچی نے ہمیشہ اسلام آباد کو دیا ہے کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے، دنیا ترقی کررہی ہے اور تیز رفتار دنیا نے سب کو بدل دیا ہے، اگر کچھ نہیں بدلا تو پھر انہوں نے خود کو بدلنے کے کوشش نہیں کی جب کہ اسلام آباد کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو بدلے۔

  • کسی بھی پسند کے چینل میں بیٹھ کر مناظرہ کرلیں، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کو چیلنج

    کسی بھی پسند کے چینل میں بیٹھ کر مناظرہ کرلیں، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کو چیلنج

    اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی وائس چانسلر کی سمری میرے پاس نہیں آئی، جب بھی سمری آئے گی میں دستخط کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں کھیلوں کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا کہ دلیل سے بات کریں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایف آئی ایف سی) کا معاملہ تھا دلیل اور دلائل سے حل ہوا، میں ان کا مشکور ہوں کہ وہ کچھ دلیل سے کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسی زبان استعمال کرنا کی ان کی مجبوری ہے، وہ اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو چیلنج کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پسند کے چینل میں بیٹھ کر مناظرہ کرلیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا کہ 26 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ہیں اس پر کام کریں، 6 قائم مقام وائس چانسلرز کی تقرری کی اور وہ بھی غیر قانونی طریقے سے ہوئی ہے،چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں سپریم کورٹ میں وائس چانسلر کے حوالے سے کیس میں صوبے کے وکیل نے غلط بیانی کی ہے، ابھی تک کسی بھی وائس چانسلر کی سمری میرے پاس نہیں آئی، جب بھی سمری آئے گی میں دستخط کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔

    لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار

    گورنر نے کہا کہ سوشل میڈیا کا خیبرپختونخوا الگ ہے اور حقیقی خیبرپختونخوا صوبہ الگ ہےسالانہ ایونٹ میں دوسری بار آرہا ہوں، اس وقت 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کے لیے ایسے ایونٹس ہونے چاہیئں، ہمارے صوبے میں کھیلوں کے میدان بہت کم ہیں، ہماری آدھی قومی کرکٹ ٹیم کے پی سے ہے، نوجوان کھلیوں پر توجہ دیں، ہم نوجوان اور ویمن امپاورمنٹ پر کام کریں گے ، روایتی کھیلوں کو فروغ دیں گے،جلد پشاور میں ایسا ایونٹ کرنےوالے ہیں،ہم خیبرپختونخوا میں نیزہ بازی کے ٹورنامنٹ کرائیں گے۔

    اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

  • ہتک عزت قانون :صحافتی تنظیموں کا  سرکاری تقریبات، اسمبلی اجلاسوں سمیت بجٹ کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    ہتک عزت قانون :صحافتی تنظیموں کا سرکاری تقریبات، اسمبلی اجلاسوں سمیت بجٹ کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں منظور ہونے والے ہتک عزت قانون کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مشترکہ جدوجہد شروع کرنے اور سرکاری تقریبات، اسمبلی اجلاسوں سمیت بجٹ کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہتک عزت بل کی منظوری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سی پی این ای، اے پی این ایس،ایمنڈ، پی بی اے، پی ایف یو جے اور پریس نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تمام صحافی تنظیمو ں نے ہتکِ عزت قانون کو ” انسان دشمن” قانون قرار دیا اور متنازع کالے قانون کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان بھی کیا گیا۔

    اجلاس میں مختلف احتجاجی اقدامات پر مرحلہ وار عملدرآمد کا فیصلہ ہوا جن میں حکومتی تقریبات، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اجلاسوں، وفا قی وصوبائی بجٹ کی کوریج کے ساتھ حکومتی اتحادی جماعتوں کی سرگرمیوں کےبائیکاٹ کا فیصلہ بھی کیا گیا شرکا نے متنازع بل کے خلا ف موثر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان میں رواں سال پولیو کا پانچواں کیس رپورٹ

    اتفاق رائے سے طے پایا کہ متنازع بل کے خلاف حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے سوا دیگرسیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیمو ں اور بارکونسلز کے ساتھ مشاورت سے مرحلہ وار آگے بڑھا جائے گا انسانی حقوق کے منافی متنازع ہتک عزت قانون کے خلاف اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

    لاہور پریس کلب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، من مانی کرتے ہوئے قائم مقام گورنر سے بل پر دستخط کرائے گئے، لاہور پریس کلب اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی پہلے ہی اس بل کو مسترد کر چکی ہے پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بعد قائم مقام گورنر سے بھی عجلت میں دستخط کروائے گئے، اس عجلت سے ہمارے تحفظا ت کو مزید تقویت ملی ہے۔

    اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف اور صحافتی تنظیموں نے ہتکِ عزت بل کو کالا قانون قرار دے کر عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فارم 47 زدہ ایوان سے اسپیکر منتخب ہونے والے کو ہتکِ عزت قانون پر دستخط کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے، جمہوریت کا منجن بیچنے والی دو بڑی جماعتوں نے آزادی اظہار و ابلاغ کو کرمنا لائز کر کے آمریت کی نظریاتی اولاد ہونے کی حقیقت دنیا کو دکھائی ہے صحافی اورسول سوسائٹی اس کالے قانون کے خلاف ہم آواز ہیں تحریک انصاف اس کالے قانون کے نفاذ کو روکنے کیلئے عدلیہ کا دروازہ کھکھٹائے گی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہتک عزت قانون پر تشویش ہے اور ہم اس معاملے پر صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر قانون پنجاب حکومت کی ضرورت ہے تو سب کے ساتھ مشاورت ضروری تھی پی ٹی آئی دور میں بلاول ظالمانہ اقدامات کے خلاف صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

    لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار

  • بہت سی انسانی ایجادات ماحولیات کی تباہی کا سبب بن رہی ہیں،چیف جسٹس

    بہت سی انسانی ایجادات ماحولیات کی تباہی کا سبب بن رہی ہیں،چیف جسٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہم نے قدرتی وسائل کو ختم کردیا جس کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیاں ہوئیں ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتے کے روز موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق سیمینار سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے قدرتی وسائل کو ختم کردیا تاہم اسے اصراف کے اجتناب سے آج بھی بچایا جاسکتاہے، ماحولیاتی تحفظ کیلئے گھر سے اقدار پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

    قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جب ہم ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو وہ ہمیں سگریٹ چھوڑنے ، واک کرنے جیسے علاج بتاتے ہیں، جب انسانی ٹمپریچر بڑھتا ہے تو اسکا مطلب ہے ہم بیمار ہو رہے ہیں، صرف ایک ڈگری بڑھنے پر انسان کو بخار ہوجاتا ہے مگر آج زمین بیمار ہے اس کو بخار ہے، زمین بہت ذیادہ دھواں اپنے اندر سمو رہی ہے، ہم پلاسٹک کو بنا تو رہے لیکن اسکو تلف نہیں کر رہے ہیں، ہر ڈاکٹر گوشت کی بجائے سبزیوں کے استعمال کا کہتا ہے۔

    پاکستان پانچواں ملک ہے جسے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کا سامنا ہے، جسٹس منصور علی

    انہوں نے کہا کہ شوگر سب سے پہلی ڈرگ تھی جو دریافت ہوئی، ڈاکٹرز ہمیں صحت مند زندگی کیلئے واک کا بھی مشورہ دیتے ہیں، منصور علی شاہ صاحب نے ہائبرڈ گاڑیوں کا کہا لیکن ہمیں پیدل چلنے کی ضرورت ہے، اگر آپ چاہیں تو تمام ججز کو سائیکل مہیا کئے جا سکتے ہیں، بچپن میں کہا جاتاتھا بجلی بچائیں کھانا بچائیں مگر آج انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے، ہم نےقدرتی وسائل کو ختم کردیا،اصراف کے اجتناب سے قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے،ہم قدرت کو جاننے میں ناکام ہوئے ہیں، ماحولیاتی تحفظ کیلئے گھر سے اقدار پروان چڑھانے کی ضرو رت ہے۔

    پاکستان میں رواں سال پولیو کا پانچواں کیس رپورٹ

    انہوں نے کہا کہ پرندے اپنے پسندیدہ ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں،کتنے پرندے اور جانور آج دنیا سے ختم ہو رہے ہیں، سائنس نے اب بتایا ہے کہ سمندر میں حیاتیات سمندر کی اپنی بقا کیلئے ضروری ہیں،اگر ہم درخت ،پرند چرند کو بچائیں تو تبدیلی لائی جاسکتی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ ماحولیات کا تحفظ نہ کیا گیا تو جانداروں کی بقا خطرے میں پڑھ سکتی ہے ،بہت سی انسانی ایجادات ماحولیات کی تباہی کا سبب بن رہی ہیں۔

    جنوبی افریقا کا نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

  • ماہرین فلکیات کا ایک بہت بڑے سیارے میں دھماکا ہونے کا انکشاف

    ماہرین فلکیات کا ایک بہت بڑے سیارے میں دھماکا ہونے کا انکشاف

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں ستارے میں دھماکا ہو گا جسے انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین فلکیات کے مطابق متوقع دھماکے کے باعث آسمان پر روشنی ہوگی، جسے زمین سے بھی دیکھا جا سکے گا نووا نامی ستارہ رات کےاندھیرے میں شمالی کراؤن میں پھٹے گا، جس کے باعث رنگین روشنی پیدا ہوگی،جو کہ زمین پر موجود انسان بھی دیکھ سکیں گے، تاہم یہ روشنی کہاں کہاں دیکھی جا سکے گی، اس حوالے سے نہیں بتایا گیا ہے۔

    ناسا کے گاڈ ڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر سے تعلق رکھنے والی ریبیکا ہاؤنسیل کا کہنا تھا کہ یہ زندگی میں ایک بار ہونے والا واقعہ ہے، مجھے یقین ہے کہ اس سے کئی دیگر اسٹرونامرز بھی سامنے آئیں گےستاروں میں ہونے والے دھماکوں کو ’ٹی کرونے بوریلس‘ کہا جاتا ہے جو کہ زمین سے 3 ہزار لائٹ ائیرز کی دوری پر واقع ہے جو کہ سفید مداروں میں سرخ روشنی کی طرح ہوتا ہے اس سرخ روشنی میں ہائیڈرو جن موجود ہوتا ہے، جو کہ باہر کی طرف نکلتا ہے، جس کے باعث تھرمو نیوکلئیر دھماکا ہوتا ہےآخری مرتبہ ستاروں میں دھماکا 1946 میں ہوا تھا، جبکہ دھماکے سے ایک سال قبل خلا میں غیر معمولی حرکت بھی دیکھی گئی تھی۔

    عمران خان نے کہا ملک کےساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے،بیرسٹرگوہر

    اسٹروپارٹیکل فزیکس لیبارٹری کی سربراہ الزتبھ ہیس کہتی ہیں کہ عام طور پر نووا میں ہونے والے دھماکے خاص اور رنگین ہوتے ہیں تاہم یہ کافی دور فاصلے پر ہوتے ہیں،لیکن یہ کافی قریبی معلوم ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے کئی آنکھیں اسے دیکھ پائیں گی، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔

    حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے،شہباز …

  • پاکستان میں رواں سال پولیو کا پانچواں کیس رپورٹ

    پاکستان میں رواں سال پولیو کا پانچواں کیس رپورٹ

    کوئٹہ: پاکستان میں رواں سال پولیو کا پانچواں کیس بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں رپورٹ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: گنج بائی پاس میں سامنے آئے اس کیس میں دو سال کی عمر کے متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات 29 اپریل کو ٹانگوں میں ظاہر ہوئیں، بچہ مزید بیمار ہوتا گیا، معذوری بازو تک پھیل گئی اور بدقسمتی سے کچھ ہفتوں بعد کراچی کے ایک ہسپتال میں فوت ہوگیا۔

    قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے، اس کے بھائی اور گھر میں ساتھ رہنے والے کزن سے لیے گئے نمو نوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، نمونوں میں پائے گئے پولیو وائرس کا تعلق سرحد پار سے آئے وائے بی تھری اے پولیو وائرس کلسٹر سے ہے۔

    حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے،شہباز …

    حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولیو سے 4 اور سندھ میں ایک بچہ متاثر ہوچکا ہے۔ ماہرین نے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر سے نئے کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہےدوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری ہے۔

    عمران خان نے کہا ملک کےساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے،بیرسٹرگوہر

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی

    نیو یارک :آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : نیویارک میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے،نیدر لینڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر 103 رنز بنائے۔

    نیدر لینڈز کی جانب سے سیبرانڈ 40 اور لوگن وین بیک 23 رنز بناکر نمایاں رہے، وکرم جیت سنگھ 12 اور اسکاٹ ایڈورڈز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقا کے اوٹنیلی بارتمین نے 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں،مارکو جانسن اور اینریخ نورکیا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقا نے104 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر 59 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ٹریسٹن اسٹوبس نے 33 رنز بنائے.نیدر لینڈز کے ویوین کنگما اور لوگن وین بیک نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    گروپ ڈی میں شامل دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں کو اپنے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی تھی، پوائنٹس ٹیبل پر 2،2 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا پہلے اور نیدرلینڈز دوسرے نمبر پر ہے۔

    جنوبی افریقہ اسکواڈ : کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین

    نیدرلینڈ اسکواڈ : میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگم