Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لاہور میں  لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار

    لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار

    ٕلاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمران کشور نے بتایا کہ پولیس نے 8 بچوں کو بازیاب کروا کر 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، ملزمان نے بچوں سے بدفعلی کروانے کیلئے سرائے کھول رکھی تھی، سرائے کے مالکان اور منیجرز ان بچوں کو بد سلو کی کیلئے فراہم کرتے اور ان سے زیادتی کرائی جاتی، زیادہ تر بچوں کو داتا دربار کے قریب واقع سرائے میں لے جا کر اس کام کیلئے استعما ل کیا جاتا۔

    انہوں نے بتایاکہ ملزمان سرائے میں آنے والے مہمانوں سے 500 سے 1000 روپے لے کر زیادتی کیلئے بچے فراہم کرتے تھے، 8 بچے بازیاب کرائےگئےہیں اور ملزمان میں خالد، بلال، نواز اور رمضان شامل ہیں جنہیں گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

    چینی کاروباری سربراہان سے وفاقی وزرا کے ای کامرس و مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری …

    عمران خان نے کہا ملک کےساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے،بیرسٹرگوہر

    حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے،شہباز …

  • اقوام متحدہ  کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ  کرنے کا فیصلہ

    اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

    جنیوا: اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کو بچوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہونے پر بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر تل ابیب نے شدید ردعمل دیاہے-

    باغی ٹی وی :الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی زمینی اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 15 ہزار 500 سے زیادہ بچے شہید ہوچکے ہیں جس پراقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کو بچوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہونے پر بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے –

    دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ”شرمناک فیصلہ“ ہے علاوہ اسرائیلی وزیر بینی گینٹز اقوام متحدہ کے فیصلے کے جواب میں فلسطینیوں پر بمباری کو ”منصفانہ جنگ“ قرار دیا ہےجبکہ انسانی حقوق کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو مکمل طور پر جائز قرار دیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا کہ رپورٹ 18 جون کو جاری کی جائے گی۔

    راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے قرارداد منظور

    انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق مسلح تصادم میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں اسرائیل کو شامل کرنا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا مکمل طور پر جائز قدم ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ اقوام متحدہ کو غزہ میں 15 ہزار بچوں کے مرنے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے تھا، اسرائیل کے شرمناک اقدامات ناقابل بیان ہیں۔

    شیر افضل مروت نے اینکر پرسن منصور علی خان سے کروڑوں روپے …

  • چینی کاروباری سربراہان سے وفاقی وزرا کے ای کامرس و مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مذاکرات

    چینی کاروباری سربراہان سے وفاقی وزرا کے ای کامرس و مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مذاکرات

    اسلام آباد: چین آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ماڈرن ایگریکلچر اور ہیلتھ کئیر میں انویسٹمنٹ کرے گا –

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کے دورہ چین میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری ہیں اور بیجنگ میں ہفتے کے روز وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت چین کے 60سالہ پرانے سی زیڈ کے ہورائے گروپ اور پاکستان سے آئے ہوئے وفد کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ چین پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ماڈرن ایگریکلچر، ہیلتھ کئیر، لاجسٹک،انفراسٹرکچر اور سپلائی چین مارکیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا،اسی طرح ای کامرس کو وسعت دینے کیلئے پاک چین تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے چینی حکام کو پاکستان میں مکمل سازگار ماحول کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ہونے کے ناطے چین اور پاکستان کے باہمی تجارتی روابط خطے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس کے مثبت اثرات دونوں ملکوں کی معیشت کیلئے حوصلہ افزا ہوں گے۔

    شیر افضل مروت نے اینکر پرسن منصور علی خان سے کروڑوں روپے …

    اجلاس میں شامل چینی گروپ کے چیئرمین لیو یافی، جنرل مینجرصوفیہ لی، ڈیوی ڈانگ، چن وینلونگ اور شی جی نے پاکستانی وفد کو یقین دلایا کہ اُن کا ادارہ پاکستان میں امپورٹ اور ایکسپورٹ مصنوعات میں اضافے کے لئے بھاری سرمایہ کاری کرے گا، اسی طرح انڈ سٹری اکیڈمیا ریسرچ اور اثاثوں کی مینجمنٹ پر بھی دو طرفہ شراکت ہوگی، وفاقی وزیر کامرس جام کمال خان نے چینی حکام کو تجارتی حوالوں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور چینی حکام کی طرف سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہا۔

    راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے قرارداد منظور

    دریں اثناء بیجنگ چین سے ٹینگشن ڈونگھا آئرن سٹیل گروپ کے وفد نے بھی وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،مواصلا ت و نجکاری عبدا لعلیم خان سےاجلاس منعقد کیا اور اُن سے پاکستان سٹیل ملز اور آئرن کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری و دیگر امور پر بات چیت کی، اس اجلاس میں سینئر ایڈوائزر ڈونگھا گروپ چیئرمین مس لوشو نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو اپنے ادارے کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بریفنگ دی اور ان سے دو طرفہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    پاک افغان تجارت ، تاجروں کو ٹی اے ڈی پلان کے تحت سامان کی نقل …

  • عمران خان نے کہا ملک کےساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے،بیرسٹرگوہر

    عمران خان نے کہا ملک کےساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے،بیرسٹرگوہر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا خود سے ہونے والی زیادتی پر معاف کرتا ہوں،ملک کےساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے حوالےسے کہا کہ عمران خان اپنے نظریےپرکھڑے ہیں، ملک میں آئین وقانون بحال ہو انھوں نے کہا کہ میں خودسےہونےوالی زیادتی پرمعاف کرتاہوں خیبرپختونخواکی عوام نےتیسری بارہم پراعتمادکیا، علی امین گنڈا پور صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے، پی ٹی آئی پرہونے والے مظالم کو بند کیا جائے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم مینڈیٹ چوری ہونے پر سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے جارہے ہیں،نواز شریف کو لاہور میں شکست ہوئی، نوازشریف حَلفاً کہیں کہ میں انتخابات جیتا ہوں تو ہم سب چھوڑ دیں گے،حکومت کا خیال ہے کہ ہم خاموش بیٹھے ہوئے ہیں، لیکن ہم بیٹھے ہوئے نہیں اپنی تیاری کررہے ہیں اور انہیں سرپرائز دیں گے۔

    راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے قرارداد منظور

    ان کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے حکومت مخالف جذبات کے تحت وفاقی اتحادی حکومت کے خلاف متحد ہونے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچ گئے ہیں، جس پر عمران خان نے سربراہ جے یو آئی کے تحفظات دُور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، ان کا پیغام مولانا فضل ا لرحمٰن تک پہنچا دیا گیا ہے۔

    شیر افضل مروت نے اینکر پرسن منصور علی خان سے کروڑوں روپے …

  • حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے،شہباز شریف

    حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے،شہباز شریف

    بیجنگ: چین کے سرکاری دورے پر موجود وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری خرچ پر ایک ہزار طلبا و طالبات کو زراعت کی جدید تربیت کے لیے چین کے یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : چین کے سرکاری دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے آج چین کے شہرشی-آن میں قائم یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس کا دورہ کیا اس دوران انہوں ںے اس بات کا فیصلہ کیا، انہوں ںے پاکستانی سفیر اور متعلقہ حکام کو چینی حکام سے منصو بے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی کردی،وزیرِ اعظم نے نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی کو پاکستان میں کیمپس کھولنے کی دعوت دی اور کہا کہ حکومتِ پاکستان اس معاملے میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

    دورے میں وزیرِ اعظم کو بیس کے مختلف حصوں اور پاکستانی پویلین کا دورہ بھی کروایا گیا،وزیرِ اعظم کو پاکستانی پویلین میں پاکستانی مصنوعات بھی دکھائی گئیں، انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس میں 26 ممالک زرعی تحقیق میں تعاو ن کرتے ہیں، پاکستان سب سے پہلا ملک تھا جس نے یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس میں تعاون شروع کیا۔

    پاک افغان تجارت ، تاجروں کو ٹی اے ڈی پلان کے تحت سامان کی نقل …

    بریفنگ میں پاکستانی سائنس دانوں اور تحقیق میں شرکت کرنے والی پاکستانی یونیورسٹیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے، پاکستان زرعی مصنوعات اور ان کی پراسیسنگ سے ملکی برآمدت میں اضافہ کرسکتا ہے جو کہ حکومت کی اولین ترجیح ہےوزیرِ اعظم کو جدید پلانٹ پروڈکشن فیکٹری کا بھی دورہ کروایا گیا جہاں زراعت کے عمودی طریقہ کار کے مختلف مراحل کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

    وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، رانا تنویر حسین بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پانچ روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعدآج رات وطن واپس آئیں گے۔

    راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے قرارداد منظور

  • راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے قرارداد منظور

    راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے قرارداد منظور

    نئی دہلی: بھارتی سیاسی جماعت کانگریس نے پارٹی رہنما راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے قرارداد منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس ورکنگ کمیٹی نے پارٹی رہنما راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے قرارداد منظور کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنما کماری سیلجا نے کہا کہ پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی یہ خواہش ہےکہ راہول گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالیں۔

    گزشتہ ماہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصول

    کانگریس کے سینئر رہنما اور نومنتخب رکن کے سی وینگوپال نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے اتفاق رائے سے راہول گاندھی سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں لیں،ورکنگ کمیٹی کی قرارداد میں الیکشن مہم میں راہول گاندھی کی انتھک محنت کو بھی سراہا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کے اتحاد این ڈی اے نے حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں حاصل کیں جس کے بعد نریندر مودی تیسری مرتبہ بھارت کے وزیراعظم بنیں گے جب کہ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ نے مودی کے مینڈیٹ کو بڑا جھٹکا دیا اور لوک سبھا کی 234 نشستیں جیتیں،جبکہ راہول گاندھی نے رائے بریلی اور کیریلا کے علاقے ویاناد سے کامیابی حاصل کی۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سےملاقات

    دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اتحاد، نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کے قانون سازوں کی جانب سے نریندر مودی کو باضابطہ طور پر تیسری بار وزیراعظم نامزد کر دیا گیا،جس کے بعد بھارتی صدر دروپدی مرمو نے مودی کو کل اتوار کو حکومت سازی کی دعوت دے دی ہے،نریندر مودی جواہر لال نہرو کے بعد تیسری بار وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہونے والے دوسرے بھارتی سیاستدان ہوں گے۔

    نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے اجلاس میں نریندر مودی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور خاص طور پر کانگریس پارٹی کا نام لے کر تنقید کا نشانہ بنایا، مودی نے اس بات کا خیال بھی نہیں رکھا کہ انتخابات اب ختم ہوچکے ہیں اور اس اہم موقع پر جب انہیں تیسری بار وزیراعظم نامزد کیا جارہا ہے، وہ جمہوریت کی کامیابی کی بات کرنے کے بجائے اپوزیشن پرتنقید کرتے رہے، شاید انہیں لگتا ہے کہ نئی لوک سبھا میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے تک وہ غیر محفوظ ہیں۔

    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے قطر کا دورہ کیا

  • شیر افضل مروت  نے  اینکر پرسن منصور علی خان سے کروڑوں روپے  بطور ہرجانہ ہتک عزت طلب کرلیا

    شیر افضل مروت نے اینکر پرسن منصور علی خان سے کروڑوں روپے بطور ہرجانہ ہتک عزت طلب کرلیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت نے سینئیر اینکر پرسن منصور علی خان سے کروڑوں روپے بطور ہرجانہ ہتک عزت طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : شہرت کو نقصان پہنچانے پر پانچ کروڑ، ذہنی تشدد پر بھی پانچ کروڑ اور وکیل کی فیس بیس لاکھ روپے بطور ہرجانہ ہتک عزت طلب کرلیا، عدالت نے دعویٰ ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔

    نوٹس میں کہا کہ صحافی منصور مسلسل اپنے ویلاگز میں مدعی کے خلاف نفرت کا اظہار کرتا رہا ہے 17-04-2024 کو اس نے اپنے ڈیجیٹل چینل پر اس عنوان کے ساتھ پروگرام کیا، "شیر افضل مروت پی ٹی آئی کیلئے مصیبت” اور بہت سے ہتک آمیز/بدتمیز جملے کہے جیسے کہ

    گزشتہ ماہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصول

    "شیر افضل صاحب باقاعدگی سے رانگ نمبر ثابت ہو رھے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو اس نے شرمندگی کی اس نہج پر لا کھڑا کیا ھے۔کہ وہ کسی کو منہ دکھانے، کے قابل نہیں رھے،اس نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلق کو بھی واڑنے کی پوری پوری کوشش کی ھے،اس کو سولہ،سترہ،اٹھارہ سال کے لونڈے لباڑوں نے لیڈر بنا دیا،مجھے پنجاب میں اسکا انتظار ھے۔ آئیے دو دو ہاتھ کرتے ہیں۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ صحافی منصور نے اپنے پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار کی میزبانی کرتے ہوئے شیر افضل پر نامناسب تنقید کی اور سعودی عرب کے لئےد ئیے بیانات کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا،مدعی کے عوامی بیان کے معنی بدلنے کی کوشش کی یہ جانتے ہوئے کہ وہ وضاحت کرنے کے لیے نااہل ہے کیونکہ ہر شخص اپنے اعمال کے لیے جوابدہ ہے –

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سےملاقات

    مدعا علیہ نے جناب شوکت بسرا کو تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اراکین کے درمیان ہم آہنگی کو بگاڑنے کے لیے اکسایا اور تحریک انصاف اور اس کے اراکین کے حق میں رائے عامہ کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹے ویلاگز کی بنیاد پر من گھڑت مقاصد کے تحت حکمران جماعت سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے ارادے سے اور خود ساختہ اور یکطرفہ انداز میں ریاست مخالف الزامات لگا کر موضوعی رائے قائم کی –

    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے قطر کا دورہ کیا

  • جاپان کا ناگا ساکی  حملے کی یادگار تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

    جاپان کا ناگا ساکی حملے کی یادگار تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

    جاپان کے شہر ناگاساکی نے شہر پر امریکی ایٹمی حملے کی یاد میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سالانہ یادگاری تقریب میں 154 ممالک کےنمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق ناگاساکی کے میئر شیرو سوزوکی نے اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ناگا ساکی کی شہری حکومت نے تقریب میں اسرائیل کی شرکت کا دعوت نامہ روک دیا ہے، دعوت نامے کے بجائے جاپان میں اسرائیلی سفیر کو غزہ جنگ روکنے کےلیے خط ارسال کیا ہے، اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ تقریب میں ممکنہ ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق شہری حکومت نے جاپان میں فلسطینی نمائندے کو تقریب کا دعوت نامہ ارسال کردیا ہے، اسرائیل نے ناگاساکی شہری حکومت کے اقدام پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

    بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا نے 9 اگست 1945 کو جاپانی شہر ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا تھا جس سے 74 ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں، اس سے قبل 6 اگست 1945 کو امریکا نے ایک اور جاپانی شہر ہیروشیما پر بھی ایٹم بم گرایا تھا۔

    حزب اللہ کا اسرائیلی بستی پر حملہ 2 افراد ہلاک 9 زخمی

  • پاکستان نیشنر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان نیشنر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    پولینڈ:پاکستان نیشنر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : پولینڈ میں ہونے والے نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا،آخری گروپ میچ میں پاکستان کو فرانس کے ہاتھوں 6 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست ہوئی لیکن گول مارجن بہتر ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

    فرانس کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، محمد ابوکر، مرتضی یعقوب ، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا، جب کہ فرانس کی جانب سے چارلیٹ وکٹر نے پینلٹی کارنرز پر 4 گول کیے،پوائنٹس ٹیبل پر فرانس پہلے نمبر پر رہا جب کہ گول مارجن کی بنیاد پر پاکستانی ہاکی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

    دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 کے لیے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی ، سعودی عرب کی فٹبال ٹیم چارٹرفلائٹ سے اسلام آباد پہنچی جہاں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیاائیرپورٹ پر چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانامشہود اور دیگر بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ سعودی کی عرب فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کل اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

  • اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر عمران خان کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں،محمو د اچکزئی

    اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر عمران خان کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں،محمو د اچکزئی

    اسلام آباد:صدر تحریک تحفظ آئین پاکستان محمو د اچکزئی کا کہنا ہے کہ میرا مانا ہے اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر عمران خان کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں لیکن عمران خان مان نہیں رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان بالغ اور سمجھدار آدمی ہیں، ہر انسان میں کمزوریاں ہوتی ہیں، میں نے ان کے ساتھ وقت گزارا ہے، کوئی اسے اچھا سمجھے یا برا لیکن یہ بات ماننی ہوگی کہ عمران خان اس ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہےمجھے نہیں لگتا عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا، اگر وہ ایسا کرے گا تو اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی مارے گا عمران خان کو جتنی اکثریت حاصل ہے ابھی تک اتنی کسی کو بھی نہیں ملی، شہباز شریف اگر اسٹیٹ مین ہیں تو ان کو عمران خان کو رہا کر دینا چاہیئے،عمران خان نے کہاں بھاگنا ہے؟ نواز شریف ، مونا فضل الرحمان اور بلاول ایک کمیٹی بنائیں مسئلے کا حل نکل آئے گا،میرا ماننا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر عمران خان کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں لیکن عمران خان مان نہیں رہے ہیں، میرے مشاہدے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے 50 فیصد سے زائد لوگ موجودہ حالات سے خوش نہیں ہیں