Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد  بھی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل

    ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد بھی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل

    تہران: ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد بھی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ہوئے انہوں نے ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد 28 جون کو شیڈول صدارتی انتخاب کے لیے اپنا نام رجسٹر کروالیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ سابق سخت گیر صدر محمود احمدی نژاد نے بھی صدارتی انتخاب کے لیے رجسٹریشن کروالیا ہے،صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جون کو جاری کی جائے گی اور کونسل کی جانب سے احمدی نژاد کا نام روکا بھی جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کے سابق رکن احمدی نژاد پہلی مرتبہ 2005 میں ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے اور 2013 میں اپنی مدت پوری کرکے سبکدوش ہوگئے تھےبعد ازاں 2017 میں انہیں کونسل کی جانب سے روکا گیا تھا اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدارتی دوڑ میں شامل ہونا نہ تو ان کے مفاد میں ہے اور نہ ہی اس میں ملک کا مفاد ہے،تاہم گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد محمود احمدی نژاد رواں ماہ کے آخر میں شیڈول صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

    اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دیدی

    احمدی نژاد کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے اختیارات پر اعتراض اٹھایا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں اختلافات سامنے آگئے تھے اور 2018 میں احمدی نژاد نےسپریم لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے آزاد انتخابات کا مطالبہ کیا تھا،سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 2009 میں احمدی نژاد کے دوبارہ انتخاب کے بعد ملک میں احتجاج برپا ہونے کے باوجود ان کی حمایت کی تھی حالانکہ اس احتجاج کے دوران درجنوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں گرفتار ہوگئے تھے۔

    اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے سعودی شہریوں کو لُوٹ لیا

    محمود احمدی نژاد کے علاوہ سابق پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی بھی رجسٹر ہونے والے امیدواروں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ مرکزی بینک کے سابق گورنر عبدالناصر ہمتی بھی صدارتی امیدوار ہیں۔

  • سندھ میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت، 12 سالہ لڑکا دم توڑ گیا

    سندھ میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت، 12 سالہ لڑکا دم توڑ گیا

    کراچی:سندھ میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے ،نجی اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 12 سالہ لڑکا دم توڑ گیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں 11 سالہ بچہ امیر حمزہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر دم توڑ گیا،رواں سال ڈینگی بخار کے سبب رپورٹ کی جانے والی یہ پہلی ہلاکت ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ لڑکے کو تشویشناک حالت میں آج صبح ہی اسپتال لایا گیا تھا اس سے قبل یہ لڑکا کسی اور اسپتال میں تین دن سے زیر علاج تھا،پلیٹیلیٹس ختم ہونے کے باعث بچہ انتقال کر گیا۔

    سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے پانچ سو سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں،طبی ماہرین بھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری پورے آستینوں کا لباس پہنیں،مچھر دانیوں اور مچھر کو دور رکھنے والے لوشن کا استعمال کریں اور گلی و محلے میں پانی بھی جمع نہ ہونے دیں۔

    مسٹر بیسٹ کی بھارتی کمپنی کو شکست، یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے …

    دسری جانب شہری شکوہ کرتے ہیں کہ شہر میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے باوجود حکومت مچھر مار اسپرے مہم شروع نہیں کررہی۔

    اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دیدی

  • اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دیدی

    اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دیدی

    تل ابیب: اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دے دی ہے اور انہیں اب حماس کے ردعمل کاانتظار ہے،اسرائیلی حکام نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنگی مقاصد پورے ہونے، مغویوں کی رہائی اور حماس کی تباہی تک مستقل جنگ بندی کے لیے رضامند نہیں ہوں گے۔

    دوسری طرف امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اگر حماس امریکی تجاویز پر رضامند ہوجائے تو اسرائیل بھی مان جائے گا،امریکا کی دی گئی تجاویز اسرائیلی تجاویز تھیں، حماس مان جائے تو اسرائیل بھی ہاں کہہ دے گا۔

    غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے نیا جنگ بندی …

    گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے انخلا کے لیے پیش کردہ تجاویز کی حمایت کی تھی،حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے پیش کیا گیا مجوزہ جنگ بندی معاہدہ جس میں ‘اسرائیلی افواج کا انخلا، غزہ کی تعمیر نو اور قیدیوں کا تبادلہ’ شامل ہیں کو ہم مثبت سمجھتے ہیں کسی بھی ایسی تجویز پر مثبت اور تعمیری انداز میں عمل درآمد کے لیے تیار ہیں جس سے غزہ کی تعمیر نو ہوسکے اور بے گھر افراد کی اپنے گھروں میں واپسی ممکن ہوسکے۔

    حماس کی امریکی صدر کی غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے پیش کردہ تجاویز کی حمایت

    واضح رہے کہ صدر بائیڈن کے تین مراحل پر مشتمل مجوزہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 6 ہفتے کی جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی، غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کی واپسی، امداد کی فراہمی، دوسرے مرحلے میں مستقل جنگ بندی کی بات چیت اور تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو شامل ہے۔

  • اسلام آباد  میں ڈاکوؤں نے سعودی شہریوں کو لُوٹ لیا

    اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے سعودی شہریوں کو لُوٹ لیا

    اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ میں ڈاکوؤں نے سعودی شہریوں کو لُوٹ لیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق سیکٹر ایف ایٹ میں ڈاکووں نے دوسعودی شہریوں سے لوٹ مار کی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،سعودی شہری سیکٹر ایف ایٹ کے پارک میں واک کر رہے تھے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ڈیجیٹل سرویلینس، سیلولر ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹلی جنس کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی شہریوں سے لوٹ مار کا نوٹس لے لیا انہوں نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو فون کرکے واقعے کی تفصیلات لیں اور ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

    02 جون تاریخ کے آئینے میں

    ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگنی کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

    مسٹر بیسٹ کی بھارتی کمپنی کو شکست، یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے …

  • 02 جون  تاریخ کے آئینے میں

    02 جون تاریخ کے آئینے میں

    02 جون تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    455 کو واندالوں نے روم کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ واندالی سلطنت روم میں داخل ہوئے اور دو ہفتے تک گالیا، گالیچیا ، اندلس اور بحر روم کے بعض جزائر میں لوٹ مار کرتے رہے۔ تاریخ میں اس لوٹ مار اور قتل و غارت گری کا ذکر وندالیزم کے نام سے کیا گیا ہے۔

    1618ء انگلینڈ اور ہالینڈ نے تجارتی معاہدہ پر دستخط کئے۔

    1746ء روس اور آسٹریا نے کئی معاہدوں پر دستخط کئے۔

    1780ء کیتھولک مخالف مظاہرین نے لندن میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔

    1793 کو فرانس میں دہشت گردی کے خونی دور کا آغاز ہوا۔ ایک سال تک جاری رہا، جس میں ہزاروں لوگ مارے گئے

    1924ء امریکی کانگریس نے ملک کے سبھی کیریبیائی امریکیوں کو شہریت دی۔

    1947ء ہنگری کے وزیراعظم فرینس نازی نے استعفیٰ دیا۔
    1949ء ٹرانس جارڈن کا نام تبدیل کر کے جارڈن رکھا گیا۔

    1954ء جان کوسٹولو آئرلینڈ کے وزیراعظم بنے۔

    1955ء سابق سوویت یونین (یو ایس ایس آر) اور یوگوسلاویہ نے بلگریڈ اعلامیہ پر دستخط کئے جس سے ان دونوں کے تعلقات معمول پر آگئے۔

    1964ء لال بہادر شاستری ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

    1965ء بھارت میں ایک ماہ میں دو طوفانوں سے 35 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

    1966ء امریکی خلائی گاڑی سرویور I چاند کی سطح پر اتری۔

    1979ء ناسا نے اپنی خلائی گاڑی ایس 198 کا تجربہ کیا۔

    1986ء۔۔۔٭1959ء میں جب اسلام آباد کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی تو ان منصوبہ سازوں کے ذہن میں ایک ایسی مسجد کا خاکہ بھی تھا، جو پرشکوہ بھی ہو، پر جمال بھی ہو اور اس جدید ترین شہر کی شناخت اور پہچان بھی ہو۔ اسلام آباد کا شہر آہستہ آہستہ بستا رہا اور جب 1966ء میں سعودی عرب کے شاہ فیصل پاکستان کے دورے پر تشریف لائے تو انہوں نے اس مسجد کے تمام تر اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ 1968ء میں حکومت پاکستان نے اس مسجد کے ڈیزائن کے لئے ایک بین الاقوامی مقابلے کا اہتمام کیا۔ یہ مقابلہ ترکی کے جواں سال آرکٹیکٹ ویدت دلو کے نے جیتا۔ مارچ 1975ء میں جب شاہ فیصل شہید کردیئے گئے تو حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا کہ یہ مسجد ان کے نام سے معنون کردی جائے۔ چنانچہ 28 نومبر 1975ء کو حکومت نے اس مسجد کا نام ’’شاہ فیصل مسجد‘‘ رکھنے کا اعلان کردیا۔ اکتوبر 1976ء میںجب سعودی عرب کے فرمانروا شاہ خالد پاکستان کے دورے پر تشریف لائے تو حکومت پاکستان نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے بھائی کے نام سے معنون اس عظیم مسجد کا سنگ بنیاد نصب فرمائیں۔ چنانچہ 12 اکتوبر 1976ء مطابق 17 شوال 1396ھ کو شاہ خالد نے ایک باوقار تقریب میں اس عظیم الشان مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ فیصل مسجد کے مرکزی ہال کا رقبہ 51 ہزار 984 فٹ مربع فٹ ہے مرکزی ہال کے چاروں طرف چار مینار ہیں جن میں سے ہر ایک کی بلندی 286 فٹ ہے۔ مسجد کا مرکزی ہال ایک خیمے کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی اونچائی اندرونی جانب سے 134 فٹ اور بیرونی جانب سے 150 فٹ ہے۔ اس مرکزی ہال میں پاکستان کے دو ممتاز مصوروں صادقین اور گل جی نے بھی آیات ربانی کی خطاطی کا شرف حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس ہال کے اوپر نصب کئے جانے والے طلائی ہلال کی تنصیب کا کام بھی گل جی نے انجام دیا تھا۔ یہ مسجد 10 سال کی شب و روز تعمیر کی بعد 2 جون 1986ء مطابق 23 رمضان المبارک 1406ھ کو پایہ تکمیل کو پہنچی۔ یوں وہ خواب جو شاہ فیصل نے 1966ء میں دیکھا تھا، دو دہائیوں کے بعد حقیقت کا روپ دھار گیا۔

    1984ء بھارتی پنجاب میں خود مختاری کی مانگ کو لے کر ہوئے تشدد میں 22 لوگوں کے مارے جانے کے بعد فوج نے کمان سنبھالی۔

    1999ء جاپانی خواتین کو انسداد حمل دوا کے استعمال کی اجازت ملی۔

    2001ء کولمبیا حکومت نے بائیں بازو کی باغی تنظیم فارک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ کیا۔

    2008ء اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارتخانے پر خودکش حملہ ہواحملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

    2016ء۔بھارت نے پاکستان کو پٹھان کوٹ حملے میں کلین چٹ دی۔

    تعطیلات و تہوار

    اطالیہ کا یوم جمہوریہ

  • ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگنی کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگنی کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

    وویڈنس: آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں گروپ سی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ایونٹ کی شریک میزبان ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پاپوا نیو گنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر 136 رنز بنائے۔

    سیس باؤ نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ کپلن ڈوریگا 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کپتان اسد والا نے 21 رنز بنائے،ویسٹ انڈیز کی طرف سے آندرے رسل اور الزری جوزف نے 2، 2، عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور جداکیش موتی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    مسٹر بیسٹ کی بھارتی کمپنی کو شکست، یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے …

    137 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹ کے نقصان پر 19 اوور میں حاصل کرلیا،ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے 34 اور نیکولس پوران نے 27 رنز بنائے، روسٹن چیس 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی

    پی ٹی آئی کا 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

  • مسٹر بیسٹ کی بھارتی کمپنی کو  شکست، یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹ کا اعزاز حاصل کرلیا

    مسٹر بیسٹ کی بھارتی کمپنی کو شکست، یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹ کا اعزاز حاصل کرلیا

    واشنگٹن: امریکا کے مسٹر بیسٹ (MrBeast) نے بھارتی کمپنی ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : مسٹر بیسٹ (جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے) نے 2023 کے شروع میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دوست پیو ڈی پائی کو سبسکرائبرز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے والے چینل ٹی سیریز کا مقابلہ کریں گے اب ایک سال سے زائد عرصے کی کوششوں کے بعد مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چینل اس ویڈیو شیئرنگ سروس کا سب سے سبسکرائبرز والا چینل بن گیا ہے،”مسٹر بیسٹ نے ایکس پر ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘6 سال بعد آخرکار پیو ڈی پائی کا انتقام لے لیا گیا”۔

    اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی،مالدیپ

    خیال رہے کہ ٹی سیریز کئی برسوں سے سب سے زیادہ سبسکرائبرز والا چینل تھا اور 2021 میں یہ پہلا یوٹیوب چینل بنا تھا جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی تھی،مسٹر بیسٹ کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد اکتوبر 2023 میں 20 کروڑ سے زائد ہوئی تھی جبکہ اپریل 2024 میں ان کے سبسکرائبرز 25 کروڑ سے زائد ہوگئے تھے،مسٹر بیسٹ کی ایکس پوسٹ پر ایلون مسک نے انہیں مبارکباد بھی دی۔

    اروند کیجریوال عبوری ضمانت ختم ہونے پر دوبارہ جیل بھیج دیا گیا

  • پی ٹی آئی کا 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا –

    باغی ٹی وی: چیئرمین بیرسٹرگوہرکی زیرصدارت پی ٹی آئی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنرل عمرایوب ،اسد قیصر اور دیگر رہنما شریک ہوئے پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے کیلئے روات کا مقام مسترد کردیا۔

    اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے 8 جون کو روات کے مقام پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اعلان کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کریں گی، انتظامیہ ایف نائن پارک، پریڈ گراؤنڈ یا ترنول کے مقام پرجلسے کی اجازت دے تحریک انصاف نے 8 جون کو روات کے بجائے سوات میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پوری قیادت جلسے میں شریک ہوگی-

    غزہ جنگ :نیوزی لینڈ کے اداکار کی 15 روز سے بھوک ہڑتال جاری، صحت …

    ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے چوری ہونیوالا کروڑوں روپے مالیت کا مال …

    لاہور: نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

  • اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی  گئی،مالدیپ

    اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی،مالدیپ

    مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : مالدیپ کے صدراتی دفتر کے مطابق ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، کا بینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، صدراتی دفتر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں کی امدادی مہم کے لیے مالدیپ کے صدر محمد معیزو خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔

    واضح رہے کہ خوبصورت سیاحتی مقامات کے لیے مشہور مالدیپ میں گزشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے، دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بھی اسرائیلی شہریوں کو مالدیپ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا،اسرائیلی وزارت خارجہ نے مالدیپ میں موجود اسرائیلی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی تجویز دی ہے۔

    لاہور: نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

    برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک،آن لائن فروخت کیلئے پیش

    غزہ جنگ :نیوزی لینڈ کے اداکار کی 15 روز سے بھوک ہڑتال جاری، صحت …

  • اروند کیجریوال عبوری ضمانت ختم ہونے پر دوبارہ جیل بھیج دیا گیا

    اروند کیجریوال عبوری ضمانت ختم ہونے پر دوبارہ جیل بھیج دیا گیا

    نئی دہلی: بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں عبوری ضمانت ختم ہونے پر دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اروند کیجریوال کی یکم جون تک عبوری ضمانت منظور کی گئی تھی، سپریم کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت منظوری کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اروند کیجریوال کو 2 جون کو خود کو دوبارہ جیل حکام کے حوالے کرنا ہوگا، یعنی بھارتی عام انتخابات کے نتائج کے اعلان سے 2 دن قبل انہیں پھر جیل جانا ہوگا۔

    اروند کیجریوال کو کرپشن الزامات پر شراب پالیسی کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا، اس کے بعد سے وہ دہلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے،اروندکیجریوال نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تا ہم عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک،آن لائن فروخت کیلئے پیش

    عام آدمی پارٹی کا مؤقف ہےکہ بی جے پی کی قیادت عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے، کیجریوال پر الزامات کے پیچھے مودی کے سیاسی عزائم ہیں، عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئی دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سیسوڈیا اور راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے رکن سنجے سنگھ بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

    لاہور: نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف