Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفود بھی مولانا کے پاس آئے اور پھر آنا چاہتے ہیں،حافظ حمداللہ

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفود بھی مولانا کے پاس آئے اور پھر آنا چاہتے ہیں،حافظ حمداللہ

    اسلام آباد: جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مستعفی ہو اور ازسر نو انتخابات کرائے جائیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ جے یو آئی ایک اسلامی، سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے، ہم نے 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کیا، موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں ہے، اس لئے موجودہ حکومت کا مستعفی ہونا ضروری ہے، جے یوآئی کا مطالبہ ہے ازسرنوانتخابات کرائے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کی تحریک جاری ہے، ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ تحریک چلائیں گے، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرمولانا فضل الرحمان کے پاس آئے، پی ٹی آئی سے کئی سال سے اختلافات ہیں، وہ ہمارے گھر آئے ہم نے خوش آمدید کہا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفود بھی مولانا کے پاس آئے اور پھر آنا چاہتے ہیں ان کے لئے دروازے کھلے ہیں لیکن یہ اٹل فیصلہ ہے کہ جے یو آئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اورنہ ہی حکومت کو سپورٹ کرے گی۔

    برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک،آن لائن فروخت کیلئے پیش

    حافظ حمداللہ نے کہا کہ انتخابات کے رول کے مطابق 5 سال کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ضروری ہے، انہی رولز کو مد نظر رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا، انٹرا پارٹی انتخابات سے قبل ملک بھر میں رکنیت سازی کا عمل شروع کیا جارہا ہے، رکنیت سازی کے بعد تنظیم سازی کا مرحلہ شروع ہو گا اور اس کے بعد جے یو آئی کے امیر، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔

    لاہور: نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

  • برطانوی بینک  کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا  ہیک،آن لائن فروخت کیلئے پیش

    برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک،آن لائن فروخت کیلئے پیش

    لندن:برطانوی بینک سینٹینڈر کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوگیا-

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق ہیکرز کے گروپ نے بینک کے ملازمین سمیت 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا جس میں 2 کروڑ 80 لاکھ صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر، 60 لاکھ اکاؤنٹ نمبرز اور رقم کی تفصیلات شامل ہیں جبکہ ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ بینک ملازمین کی مکمل تفصیلات بھی ہیک کرکے حاصل کرلی گئی ہیں۔

    برطانوی بینک کے دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد ملازمین ہیں جبکہ صرف برطانیہ میں 20 ہزار افراد ملازم ہیں ہیکرز نے بینک کا ڈیٹا آن لائن پلیٹ فارم پر 20 لاکھ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردیا، ہیکرز گروپ نے اپنے اشتہار میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اگر بینک بھی چاہے تو وہ بھی رقم ادا کرکے ڈیٹا حاصل کرسکتا ہے۔

    دوسری جانب اپنے بیان میں بینک حکام نے صارفین سے معذرت کی اور کہا کہ تحقیقات پر معلوم ہوا ہے کہ چلی، اسپین اور یوراگوئے کے صارفین سمیت ہمارے تمام موجودہ اور سابقہ ملازمین کے ڈیٹا تک ہیکرز نے رسائی حاصل کی ہے برطانوی صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے، ہیکرز چرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

    واضح رہے کہ برطانوی بینک کا ڈیٹا بھی اسی گروپ نے ہیک کیا ہے جس نے چند دن قبل امریکی فرم ٹکٹ ماسٹر کے 560 ملین صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے فروخت کیلئے پیش کیا تھا۔

  • لاہور: نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

    لاہور: نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

    لاہور:جوہر ٹاؤن لاہور میں نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: پولیس نے رہائش پذیر لڑکی کے چچا کی مدعیت میں ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ایف آئی آر کے مطابق خفیہ کیمرہ ہاسٹل کےواش روم میں انتظامیہ کی جانب سےلگایا گیا،رہائش پذیر طالبہ کےچچا کی شکایت پر 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، گرلز ہاسٹل میں مختلف شہروں کی 40 سےزائد طالبات رہائش پذیرتھیں، مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان موقع سےفرارہوگئے، پولیس نے ہا سٹل کو مقدمہ درج ہونے کےبعد خالی کروادیا،تفتیشی ٹیم نے طالبات کے بیانات قلم بند کرلئے۔

    اداکارہ روینہ ٹنڈن پر ہجوم کی حملہ آور ہونے کی کوشش،ویڈیو وائرل

    کویت کے نئے ولی عہد کون ہوں گے؟نام کا اعلان کر دیا گیا

    کویت کے نئے ولی عہد کون ہوں گے؟نام کا اعلان کر دیا گیا

  • غزہ جنگ :نیوزی لینڈ کے اداکار کی  15 روز سے بھوک ہڑتال جاری، صحت کو شدید خطرات لاحق

    غزہ جنگ :نیوزی لینڈ کے اداکار کی 15 روز سے بھوک ہڑتال جاری، صحت کو شدید خطرات لاحق

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے اداکار ول الیگزینڈر کی غزہ جنگ کے خلاف 15 روز سے بھوک ہڑتال جاری ہے اور وہ اپنی صحت کو لاحق شدید خطرات کے باوجود ہڑتال ختم کرنے پر تیار نہیں۔

    باغی ٹی وی: نیوزی لینڈ ہیرالڈ اور دی پوسٹ کے مطابق ول الیگزینڈر کا وزن 10 کلو سے زیادہ گر گیا ہے اور ان کے صحت کے متعلق شدید خدشا ت لاحق ہوچکے ہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے کرائسٹ چرچ میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی غزہ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا اور کہا کہ ابھی رکنے کا وقت نہیں آیا۔

    الیگزینڈر نے کہا کہ انہیں اپنی صحت کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کا اندازہ ہے لیکن ابھی ان کا بھوک ہڑتال ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے انہوں نے اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے ریلی میں شریک مظاہرین پر زور دیا کہ وہ ان کی آواز کو ارکان پارلیمنٹ تک پہنچائیں۔

    ول الیگزینڈر نے عزم کیا ہے کہ جب تک نیوزی لینڈ کی حکومت اسرائیل کی مدد کےلیے تعینات بحیرہ احمر سے کیوی فوج کو واپس نہیں بلائے گی اور نیوزی لینڈ کی کمپنی راک ون کو اسرائیلی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے پرزوں کی فراہمی سے نہیں روکے گی اور فلسطینیوں کی امداد بحال نہیں کرے گی، وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان میں سعودی سفیر کا ٹیم کیلئے منفرد …

    ول الیگزینڈر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے نیٹ ورک پی ایس این اے کا حصہ ہیں، جس کے سربراہ اور انسانی حقوق کے سینئر کارکن جان منٹو نے الیگزینڈر کی ہمت اور عزم کی تعریف کی، لیکن انہوں نے کہا کہ ول نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے جس سے وہ بہت پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اسے کھونا نہیں چاہتے،ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلسل نکالی جانے والی ریلیوں میں بڑے پیمانے ہر لوگوں کی شرکت متاثر کن اور غیر متوقع ہے، میں نے زندگی میں کبھی بھی اس طرح کی تحریک نہیں دیکھی۔

    کویت کے نئے ولی عہد کون ہوں گے؟نام کا اعلان کر دیا گیا

    لوگوں کے شدید دباؤ پر الیگزینڈر نے الیکٹرولائٹس اور ملٹی وٹامنز لینا شروع کردی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے حامیوں کی تشویش کو سمجھتا ہوں اور اس کی تعریف کرتا ہوں، لیکن میں ان فلسطینی حاملہ ماؤں اور بچوں کے مقابلے میں بہت زیادہ آرام دہ حالت میں ہوں جن کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں اور وہ جنگ کے علاقے میں ہیں۔

    اداکارہ روینہ ٹنڈن پر ہجوم کی حملہ آور ہونے کی کوشش،ویڈیو وائرل

  • ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے چوری ہونیوالا کروڑوں روپے مالیت کا مال برآمد ،ملزمان گرفتار

    راولپنڈی پولیس نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے مال خانہ سے چوری ہونے والا کروڑوں روپے مالیت کا مال مقدمہ برآمد کرکے سابقہ ایف آئی اے ملازم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تھانہ مندرہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو ٹول پلازہ پر رکنے کا اشارہ کیا، بھاگنے پر تعاقب کرکے ایل آر بی ٹی اسپتال کے قریب پکڑ لیا گیا، گاڑی کی تلاشی لینے پر ایف آئی اے تھانہ سی بی سی دفتر سیکٹر جی 13سے چوری کیے گئے مال مقدمات کے 7 پارسلز، موبائل فونز، وائرلیس سیٹ، گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹس، سروس کارڈز، ایئرپورٹ پر داخلہ کا عارضی پرمٹ، قومی شناختی کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز، موبائل سمز، ماسک، افغان سیٹیزن کارڈ اور ترکش کارڈ برآمد کرلیے۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سعد انور اور محمد حمزہ نے اعتراف کیا کہ برآمد سامان ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز تھانہ کارپوریٹ بینکنگ سرکل سیکٹر جی 13 سے گزشتہ روز چوری کیا جس میں عبداللہ خان، مہتاب، علی اور حسن بھی ان کے ساتھ شامل تھے،گرفتار ایک ملزم ایف آئی اے سے جبری طور پر برطرف کیا گیا تھا جبکہ ملزمان کے 4 دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ایف آئی اے کے چوری ہونے والے مال مقدمات کے برآمدگی کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے،قبضہ میں لیے گئے مختلف پارسلز میں 5کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی موجود ہے-

  • جنوبی افریقہ انتخابات: 30سال میں پہلی بار نیلسن منڈیلا کی پارٹی اکثریت حاصل نہ کر سکی

    جنوبی افریقہ انتخابات: 30سال میں پہلی بار نیلسن منڈیلا کی پارٹی اکثریت حاصل نہ کر سکی

    جنوبی افریقہ میں ہونے والے انتخابات میں ملک کی 30 سالہ تاریخ میں پہلی بار نیلسن منڈیلا کی پارٹی اے این سی اکثریت حاصل نہ کر سکی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ میں ہونے والے دنیاجنوبی افریقا انتخابات: 30سال میں پہلی بار نیلسن منڈیلا کی پارٹی اکثریت سے محروم رہی حکمراں جماعت اے این سی صرف 40 فیصد ووٹس حاصل کرپائی جو کہ گزشتہ الیکشن میں 58 فیصد تھے،اسی طرح مرکزی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک الائنس کو 21 اور سابق صدر جیکب زوما کی ایم کے پارٹی کو صرف 14 فیصد ووٹ مل سکے۔

    اس طرح نیلسن منڈیلا کی جماعت اور حکمراں جماعت اے این سی سمیت کوئی بھی جماعت الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی،انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والی سابق صدر کی ایم کے پارٹی کو 14 فیصد نشستیں ملنے سے اہمیت حاصل ہوگئی ہے اور ان کے بغیر اتحادی حکومت کا بننا مشکل ہے،جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا 2018 میں برسراقتدار آئے تھے لیکن وہ اپنی جماعت افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) کی مقبولیت برقرار نہ رکھ پائے۔

    کویت کے نئے ولی عہد کون ہوں گے؟نام کا اعلان کر دیا گیا

    اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی نتائج کو ایک اہم کامیابی قراردے دیا، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ملک شدید غربت اور عدم مساوات سے نبرد آزما ہے اے این سی کو دوبارہ حکومت بنانےکے لیے اتحاد کا سہارا لینا پڑے گا۔

    جنوبی افریقا میں 29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں 2 کروڑ 77 لاکھ ووٹر رجسٹرڈ تھے تاہم انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 58.61 فیصد ہی رہا جو گزشتہ 30 برسوں میں جنوبی افریقا میں سب سے کم ووٹر ٹرن آؤٹ ہے۔

    واضح رہے کہ نیلسن منڈیلا کی جماعت اے این سی نے 1994 میں ملک کے پہلے جمہوری انتخابات کے بعد سے ہمیشہ 50 فیصد سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان میں سعودی سفیر کا ٹیم کیلئے منفرد …

  • اسلام آباد میں کرائے کا مکان دیکھنے آئی خاتون کو مالک مکان نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا

    اسلام آباد میں کرائے کا مکان دیکھنے آئی خاتون کو مالک مکان نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کرائے کا مکان دیکھنے آئی چار بچوں کی ماں کو مالک مکان نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا-

    باغی ٹی وی : افسوسناک واقعہ محلہ اکال گڑھ میں پیش آیا،تھانہ گنج منڈی پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور چار بچوں کی ماں ہے، مالک مکان شفاقت علی نے مکان دکھانے کے بہانے دوسری منزل پر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا،شور مچانے پر خاتون کے سر کے بال کاٹ دیے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مدعیہ کا میڈیکل پراسس کیا جارہا ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    اداکارہ روینہ ٹنڈن پر ہجوم کی حملہ آور ہونے کی کوشش،ویڈیو وائرل

    قبل ازیں پنجاب کے شہر علی پور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی، پولیس نے بتایا کہ علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود شیخانی کے محلہ مخدوماں میں دو اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا بچے کے چچا اسد عباس نے بتایا کہ ملزمان نے میرے بھتیجے کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ لواحقین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی ہے تاحال نہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان میں سعودی سفیر کا ٹیم کیلئے منفرد …

    دوسری طرف وہاڑی کی نواحی بستی احمد یار میں پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی، پولیس نے کم سن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم حامد کو گرفتار کر لیاپولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان میں سعودی سفیر کا ٹیم کیلئے منفرد …

  • اداکارہ روینہ ٹنڈن پر  ہجوم کی حملہ آور ہونے کی کوشش،ویڈیو وائرل

    اداکارہ روینہ ٹنڈن پر ہجوم کی حملہ آور ہونے کی کوشش،ویڈیو وائرل

    ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر ہفتہ کی رات کئی لوگوں نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ممبئی پولیس کے ایک افسر کے مطابق روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور کو لوگوں کے ایک ہجوم کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب ان کی کار نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو ٹکر ماری ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کو اس وقت کار سے ٹکر ماری جب وہ گاڑی کو پارک کرنے کیلئے ریورس لے رہا تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید لباس میں ملبوس روینہ کو متاثرہ اور مقامی لوگوں نے گھیرا ہوا ہے اور ان پر حملہ آور ہیں، لوگوں کو پولیس کو فون کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جب کہ ایک خاتون نے چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ ’میری ناک سے خون بہہ رہا ہے، اس نے (روینہ) مجھ پر حملہ کیا‘۔

    چین کا خلائی مشن چینگ ای 6 کامیابی سے چاند کے پراسرار تاریک حصے پر …

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن خود کو بچاتے ہوئے عوام سے اپیل کر رہی ہیں کہ برائے مہربانی مجھے مت ماریں جبکہ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کہ رہا ہے پولیس کو بلاؤ،بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نشے کی حالت میں تھیں اور انہوں نے عوام کو برا بھلا کہا اور ان پر تشدد بھی کیا، ویڈیو میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ تم نے حملہ کیا ہے، ہم پولیس کے پاس جائیں گے۔

    متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ روینہ نشے کی حالت میں اپنے ڈرائیور کا دفاع کرنے کے لئے کار سے باہر آئیں اور ان کی ماں کو ٹکر ماری جس کے بعد ان کی والدہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں تاہم یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی نے کسی کو ٹکر نہیں ماری اور اداکارہ نے الزامات سے نمٹنے کے لئے وکیل سے رابطہ کیا ہے۔

    پیر کو علی الصبح ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ کیا جا سکے گا

    ویڈیو میں خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی ماں، بہن اور بھتیجی کے ساتھ روینہ کے گھر کے قریب سے گزر رہے تھےجب ہم نے احتجاج کیا تو روینہ کے ڈرائیور نے میری بھانجی اور میری ماں پر حملہ کیا روینہ ٹنڈن، جو خود نشے کی حالت میں تھیں، انہوں نے بھی باہر نکل کر میری ماں اور بھانجی کو وحشیانہ طریقے سے مارا‘ہم یہاں گزشتہ چار گھنٹوں سے کھار پولیس اسٹیشن میں ہیں اور کوئی بھی شکایت درج نہیں کر رہا ہے اور اس کے بجائے یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ آکر تنازع طے کرلیں۔‘

    واقعہ کے بعد دونوں فریق الگ الگ شکایات درج کروانے کے لئے کھار پولیس اسٹیشن پہنچے اور پولیس نے کہا کہ بعد میں دونوں سمجھوتہ کرنے پر راضی ہوگئے۔

    ڈپٹی کمشنر آف پولیس راج تلک روشن (زون 9) نے کہا کہ ’اب معاملہ حل ہو گیا ہے، فریقین نے ہمیں تحریری طور پر بتایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروانا چاہتے۔‘

    یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی بر قرار

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کے وقت روینہ نشے میں نہیں تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے کہ روینہ کی گاڑی سے کوئی زخمی نہیں ہوا،دراصل، ہجوم روینہ کے گھر کے اندر گھس گیا اور فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، بھیڑ روینہ اور ان کے ڈرائیور کے خلاف جارح ہوگئی تھی جس کے بعد روینہ نے اپنے ڈرائیور کو بچانے کی کوشش کی اور اس دوران فریقین میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان میں سعودی سفیر کا  ٹیم کیلئے منفرد انعام کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان میں سعودی سفیر کا ٹیم کیلئے منفرد انعام کا اعلان

    اسلام آباد:پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر قومی ٹیم کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہو گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ان شاءاللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے، پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے،پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے بھی دعا گو ہوں۔

    پیر کو علی الصبح ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ کیا جا سکے گا

    چین کا خلائی مشن چینگ ای 6 کامیابی سے چاند کے پراسرار تاریک حصے پر …

    گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ،میر …

  • کویت کے نئے ولی عہد کون ہوں گے؟نام کا اعلان کر دیا گیا

    کویت کے نئے ولی عہد کون ہوں گے؟نام کا اعلان کر دیا گیا

    کویت سٹی: کویت کے امیر نے الشیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو مملکت کا نیا ولی عہد مقرر کر دیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق امیرِ کویت الشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے 71 سالہ شیخ صباح الخالد الصباح کو ولی عہد مقرر کردیا جو کویت کے حکمران خاندان آل الصباح کی سینیئر شخصیات میں سے ایک ہیں، شیخ صباح الخالد سابق سفارت کار، وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر اطلاعا ت اور نیشنل سکیورٹی ادارے کے سربراہ جیسے اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    انٹر نیٹ پر جاری معلومات کے مطابق نئے ولی عہد الشیخ صباح الخالد 1953 میں پیدا ہوئے اور 1977 میں کویت یونیورسٹی سے سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وزارت خارجہ میں سفارتی اتاشی کے عہدے پر فائز ہوئے اور 1995 تک وزارت خارجہ میں مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے،بعد ازاں شیخ صباح الخالد کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کیا گیا، 1998 میں وزیر خارجہ کے ساتھ نیشنل سکیورٹی سروس کے سربراہ اور پھر 2006 میں سماجی امور اور محنت کا وزیر رہے-

    پیر کو علی الصبح ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ کیا جا سکے گا

    بعد ازاں 2008 میں وزیر اطلاعات مقرر ہوئے، 2011 میں اُن کے خارجہ امور میں تجربے کو دیکھتے ہوئے وزیر خارجہ اور اگلے ہی برس نائب وزیراعظم کا عہدہ دیا گیا،2019 میں کویت کے سابق امیر نے انہیں وزیراعظم کے لیے منتخب کیا اور نئی حکومت کے قیام کی ذمہ داری سونپی اگلے ہی برس کویت کے سابق امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے اپنی سربراہی میں دوسری حکومت بنانے کا انتخاب کیا۔

    چین کا خلائی مشن چینگ ای 6 کامیابی سے چاند کے پراسرار تاریک حصے پر …