Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    لاہور: نجکاری کمیشن بورڈ کا 219 واں اجلاس 3 جون 2024 کو وزیر برائے نجکاری/چیئرمین نجکاری کمیشن عبدالعلیم خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اسکروٹنی/تجزیے کے نتائج کی روشنی میں پری کوالیفکیشن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے آٹھ (08) دلچسپی رکھنے والی کمپنیز/کنسورشیمزکی جانب سے جمع کرائی گئی اہلیت کی دستاویزات (SOQs) پر بورڈ نے تفصیلی غور و خوض کے بعد اور RSOQ میں طے شدہ تکنیکی، مالیاتی اور دستاویزی ضروریات سمیت معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے، چھ (06) دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں/کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کیا، (1) فلائی جناح لمیٹڈ، (2) ایئر بلیو لمیٹڈ، (3) عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، (4) Y.B۔ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم (کنسورشیم کے ممبران میں پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ، آرٹسٹک ملنرز لمیٹڈ، اے این ایس کیپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ، میٹرو وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ)، (5) پاک ایتھانول کے زیر قیادت کنسورشیم (کنسورشیم کے اراکین ایئر سیل ایئر لمیٹڈ، لیبرٹی لمیٹڈ، لیبرٹی لمیٹڈ پر مشتمل ہیں ) ، اور (6) بلیو ورلڈ سٹی کے زیر قیادت کنسورشیم (کنسورشیم کے اراکین بلیو ورلڈ ایوی ایشن، IRIS کمیونیکیشن لمیٹڈ پر مشتمل ہیں)۔ RSOQ کے تحت کنسورشیم میں نئے اراکین (LEAD نہیں) کو پرائیویٹائزیشن کمیشن کی اجازت سے، بولی جمع کرانے کی تاریخ سے 15 دن پہلے شامل کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ کنسورشیم اور کنسورشیم کا مجوزہ نیا رکن RSOQ کی ضروریات کو پورا کرے۔ پری کوالیفائیڈ دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو بولی لگانے کے عمل کے اگلے مرحلے میں مدعو کیا جائے گا جس میں خریداری کے لیے ڈیو ڈیلیجنس شروع کی جا سکے گی ۔

    سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش میں پاکستانی بھی شامل ہے،ممبئی پولیس …

    اس سے قبل، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کے اشتہارات کے جواب میں، جو کہ 2 اور 3 اپریل 2024 کو معروف قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں شائع کیا گیا تھا، آٹھ (08) دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کی جانب سے نجکاری کمیشن کو اہلیت کا بیانیہ آخری تاریخ یعنی 17 مئی 2024 تک موصول ہوا تھا.

    47خواتین کو قتل کرنے والا بدنام زمانہ سیریل کلر جیل میں قتل

  • مسلم لیگ ن کاسائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود  کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    مسلم لیگ ن کاسائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نےسائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے رہنماطلال چوہدری نے کہاکہ سائفر دو جمع دو والا کیس ہے فیصلے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے حکومت کے قانونی امور کے ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت سائفر کیس میں بریت چیلنج کرنے پر غور کررہی ہے، بہتر ہوتا کہ عدالت سائفر کیس کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھتی، عدالتوں سے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور شخصیت کے لیے نرم فیصلے آرہے ہیں، عدالت کو سائفرکیس ری ٹرائل کے لیے بھیجنا چاہیے تھا، سائفر ایک حقیقت ہے، جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

    واضح رہے کہ سلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا ہے-

    ہتک عزت مقدمہ میں روف کلاسرا پر فرد جرم عائد

    47خواتین کو قتل کرنے والا بدنام زمانہ سیریل کلر جیل میں قتل

    سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش میں پاکستانی بھی شامل ہے،ممبئی پولیس …

  • خیبر پختونخوا اور سندھ میں واقع فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع

    خیبر پختونخوا اور سندھ میں واقع فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع

    آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا اور سندھ میں واقع فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی ۔

    باغی ٹی وی : او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7 سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا نئے کنویں سے 305بیرل یومیہ خام تیل اور 25لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہےضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیاب کے بعد یومیہ 540 بیرل خام تیل کی پیداوارشروع ہو گئی ہےاوجی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق نئی پیداوار سے درآمدی بل میں سالانہ 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی بچت ہو گی۔

  • ہتک عزت مقدمہ میں روف کلاسرا پر فرد جرم عائد

    ہتک عزت مقدمہ میں روف کلاسرا پر فرد جرم عائد

    اسلام آباد: معروف صحافی رؤف کلاسرا پر وزیراعظم شہباز شریف وزیر داخلہ محسن نقوی اور خواجہ آصف سمیت سیاسی رہنماؤں کیخلاف سوشل میڈیا پر ہتک آمیز موا د شئیر کرنے کیخلاف درخواست پر فرد جرم عائد کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : مقدمے کے مدعی مرزا بیگ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،جس پر اسلام آبا کی مقامی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کر دی گئی فر دجرم اسلام آبا کی مقامی عدالت کے سینئیر جج محمد اعظم خان کی جانب سے عائد کی گئی-

    مجسٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق شکایت کنندہ پاکستان کا ایک قانون پسند شہری ہے جس نے سال 1997 میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان سے اپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کی ہے اور اس کے بعد اس نے ایم بی اے مکمل کیا ہے زندگی بھر بے داغ ریکارڈ قائم کیا اور وہ تین بار پی ٹی وی کے ایم ڈی رہے اور کئی میڈیا آرگنائزیشنز کے سربراہ بھی رہے جن کی تفصیلات ذیل میں دی جارہی ہیں۔


    رواں سال 24 مارچ کو تقریباً 4:52 بجے اور شام 5:1 بجے آپ نے الزام لگایا ہے کہ رؤف کلاسرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ "x کے ذریعے شکایت کنندہ کے خلاف درج ذیل توہین آمیز ٹویٹس پوسٹ کیں جس سےشکایت کنندہ مرزا بیگ کی ساکھ اور سالمیت کو نقصان پہنچا، یہ ماننا کہ اس طرح کے الزامات سے شکایت کنندہ کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

    جاری نوٹس میں کہا گیا کہ صحافی نے نہ صرف مرزا بیگ کے حوالے سے ایکس پر توہین آمیز مواس پوسٹ کیا بلکہ وزیر اوعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرد فاع خواجہ آصف کے حوالے سے بھی ہتک آمیز پوسٹیں شئیر کیں جس سے تمام سیاسی شخصیات کی ساکھ نقصان پہنچایا گیا-

  • 47خواتین کو قتل کرنے والا بدنام زمانہ سیریل کلر جیل میں قتل

    47خواتین کو قتل کرنے والا بدنام زمانہ سیریل کلر جیل میں قتل

    اوٹاوا: کینیڈا کے بدنام زمانہ سیریل کلر کو جیل میں قتل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : میل آن لائن کے مطابق 74سالہ رابرٹ پکٹن نے 47خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، تاہم پراسیکیوٹرز کے خیال میں یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ تھی رابرٹ پکٹن ان جرائم کی پاداش میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا، جہاں گزشتہ دنوں اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق رابرٹ پکٹن کینیڈا کے شہر وینکوور کے قریب سؤوروں کے ایک فارم کا مالک تھاوہ خواتین کو ورغلا کر اپنے فارم پر لے جاتا ہے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں قتل کرتا اور ان کی لاشوں کے ٹکڑے کرکے اپنے پالتو سؤروں کو کھلا دیتا تھا۔

    کینیڈین جیل حکام کے مطابق رابرٹ پکٹن پر 19مئی کو ایک اور 51سالہ قیدی نے حملہ کیا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا، اسے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسااس نے 1990ء اور 2000ء کی دہائیوں میں ان خواتین کو قتل کیا تھا۔

  • سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش  میں پاکستانی  بھی شامل ہے،ممبئی پولیس کا مضحکہ خیز دعویٰ

    سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش میں پاکستانی بھی شامل ہے،ممبئی پولیس کا مضحکہ خیز دعویٰ

    ممبئی پولیس نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ڈھونڈ نکالا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں نوی ممبئی پولیس نے سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی دوسری کوشش ناکام بناتے ہوئے لارنس بشنوئی گینگ کے چار کارندوں کو گرفتار کیا ہے جو پنویل کے علاقے میں سلمان خان کی کار پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    تاہم اب نوی ممبئی پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ایک پاکستانی اسلحہ سپلائر سے ہتھیار حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، جس کے ذریعے انہوں نے سلمان خان پر حملہ کرنا تھا، پولیس کی طرف سے ایف آئی آر میں 17 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں لارنس بشنوئی، انمول بشنوئی، سمپت نہرا اور گولڈی براڑ شامل ہیں۔

    آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نئے سالانہ …

    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے چار ملزمان میں دھننجے عرف اجے کیشپ، گورو بھاٹیہ عرف ناہوی، وسپی خان عرف وسیم چکنا اور رضوان خان عرف جاوید خان شامل ہیں،اجے کیشپ نے مبینہ طور پر سلمان خان کے گھر اور فارم ہاؤس کی ریکی کی اس منصوبہ بندی میں ’ڈوگر‘ نامی ایک پاکستانی بھی ملوث پایا گیا ہے، جسے ملزمان نے ایک ویڈیو کال کے ذریعے کلاشنکوف و دیگر اسلحہ فراہم کرنے کو کہا تھا۔

    اپنی پسند کی شادی کے لیے 8 سال تک مشکلات سے گزرنا پڑا ،محمد رضوان

    پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی اور سمپت نہرا گینگز کے 60سے 70ملزمان ممبئی، رائے گڑھ، نوی ممبئی، ٹھانے، پونے اور گجرات سمیت دیگر جگہوں پر سلمان خان کی نگرانی کر رہے تھے منصوبہ بندی کے مطابق ملزمان نے سلمان خان پر حملہ کرنے کے بعد کنیا کماری سے کشتی کے ذریعے فرار ہو کر سری لنکا پہنچنا تھا۔

    مئی کے دوران کالعدم تنظیموں کے 44 دہشت گردگرفتار’اسلحہ برآمد

  • ایئر شو کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے دو طیارے  ٹکرانے سے پائلٹ ہلاک

    ایئر شو کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے دو طیارے ٹکرانے سے پائلٹ ہلاک

    لزبن: پرتگال میں ایک ایئر شو کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے دو طیارے باہم ٹکرانے سے ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق اس ایئرشو کا انعقاد پرتگالی فضائیہ کے زیراہتمام کیا گیا،یہ چھوٹے طیارے تھے جو ٹکر کے بعد گر کر تباہ ہو گئے اور ان میں سے ایک طیارے کا پائلٹ ہلاک ہو گیا،جبکہ دوسرے طیارے کے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے،زخمی ہونے والا پائلٹ پرتگالی شہری تھا-

    ہلاک ہونے والا پائلٹ ہسپانوی شہری تھا,پرتگالی فضائیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شو میں کل6طیاروں نے حصہ لیا ان میں سے ایک طیارہ نیچے سے اوپر اٹھتے ہوئے اپنے اوپر آنے والے طیارے سے ٹکرا گیا، اس حادثے کے بعد ایئر شو کو منسوخ کر دیا گیا-

    اپنی پسند کی شادی کے لیے 8 سال تک مشکلات سے گزرنا پڑا ،محمد رضوان

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چیف منسٹر ہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دیدی

    آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نئے سالانہ …

  • اب تک کا سب سے کم وزن سیارہ دریافت

    اب تک کا سب سے کم وزن سیارہ دریافت

    واشنگٹن: سائنسدانوں نے اب تک کا سب سے کم وزن سیارہ دریافت کیا ہے-

    باغی ٹی وی : کچھ سیارے اتنے گرم ہوتے ہیں کہ ان کی فضا میں پگھلے پتھروں کی بارشیں ہوتی رہتی ہیں جبکہ کچھ اتنے ٹھنڈے ہوتے ہیں کہ انہیں برف کا دیو کہا جاتا ہے اب سائنسدانوں نے WASP-193b نامی نیا سیارہ دریافت کیا ہے یہ دنیا سے بھی کئی گنا بڑا سیارہ ہے لیکن اس کی کثافت اتنی کم ہے کہ سائنسدانوں نے اسے گُڑیا کے بال (cotton candy) سے تشبیہ دی ہے۔

    نیچر فلکیات کے جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سیارہ ہماری زمین سے 1,200 نوری سال کے فاصلے پر ہےیہ مشتری سے تقریباً 1.5 گنا بڑا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ حساب کتاب کے بعد اس کی کثافت کی پیمائش 0.059 گرام فی کیوبک سینٹی میٹر کی گئی ہے جو کہ فومز، کم کثافت والے پلاسٹک اور ایروجیلز کی طرح ہے۔

    جسٹس بابر ستارکیخلاف مہم ، وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد، دوبارہ جمع کرانے کا حکم

    رپورٹ کے مصنف جولین ڈی ویٹ نے کہا کہ اس سیارے کو کاٹن کینڈی کہنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ بنیادی طور پر بہت ہی ہلکا ہے سیارے کا ماحول بنیادی طور پر ہائیڈروجن اور ہیلیم جیسے ہلکے عناصر سے بنا ہوا ہے جو اسے تیرتے ہوئے پھولے ہوئے ابر آلود کرہ کی شکل دیتا ہے۔

    ناسا کے مطابق اس سیارے کا سائز ان ماڈلز پر لاگو نہیں کیا جا سکتا جو تابکاری گیسوں سے بھرے ہوتے ہیں اور دیو ہیکل سیاروں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سیارے میں کوئی ٹھوس سطح موجود نہیں ہے۔

    اپنی پسند کی شادی کے لیے 8 سال تک مشکلات سے گزرنا پڑا ،محمد رضوان

  • اپنی پسند کی شادی کے لیے 8 سال تک مشکلات سے گزرنا پڑا ،محمد رضوان

    اپنی پسند کی شادی کے لیے 8 سال تک مشکلات سے گزرنا پڑا ،محمد رضوان

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے اپنی زندگی سے متعلق حیران کن اور دلچسپ انکشاف کیا ہے-

    باغی ٹی وی: محمد رضوان نے ایک انٹر ویو میں محمد رضوان کی جانب سے اپنی پسند کی شادی سے متعلق انکشاف کیا ،انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنی پسند کی شادی کے لیے 8 سال انتظار کرنا پڑا ہے،وہ جس لڑکی سے شادی کی خواہش رکھتے تھے، اس لڑکی کے والدین مجھ سے شادی کے لیے راضی نہ تھے-

    انہوں نے بتایا کہ تاہم 8 سال کے لمبے عرصے کے دوران دعاؤں کے باعث اپنی محبت کو پانے میں کامیاب ہوگئےمحمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ تفصیل تو نہیں بتائیں گے تاہم اس 8 سال کے عرصے میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، وہ بتاتے ہیں کہ میں اللہ سے اپنی محبت کو روز مانگنا پڑا،ہمارے ذہنوں میں چیزیں تھیں کہ اللہ سے جو مانگا جائے، یہ ہو ہی نہیں سکتا ہے کہ نہ ملے۔

    پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ضیا چشتی نے مقدمہ جیت لیا

    جسٹس بابر ستارکیخلاف مہم ، وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد، دوبارہ جمع کرانے کا حکم

    تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ

  • آئی ایم ایف نے  چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نئے سالانہ ترقیاتی منصوبے طلب کرلیے

    آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نئے سالانہ ترقیاتی منصوبے طلب کرلیے

    اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نئے سالانہ ترقیاتی منصوبے طلب کرلیے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے سالانہ ترقیاتی منصوبے طلب کرلیے، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبے طلب کیے گئے، آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتیں اپنے ترقیاتی فنڈز کی سیکٹر وائز تقسیم کی تمام تفصیلات پلاننگ کمیشن کو دیں اس حوالے سے پنجاب اور سندھ حکومتوں نے آئندہ مالی سال کےترقیاتی منصو بے اور حکمت عملی وفاقی حکومت سے شیئر کردی ہے تاہم خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اپنے ترقیاتی منصوبے شیئر کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

    جسٹس بابر ستارکیخلاف مہم ، وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد، دوبارہ جمع کرانے کا حکم

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے ترقیاتی منصوبے 7 فی صد اضافے کے ساتھ 700 ارب روپے رکھنے کی خواہاں ہیں، جس میں مقامی ذرائع سے 577 ارب اور بیرونی ذرائع سے 123 ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے،اسی طرح سندھ کا ترقیاتی منصوبہ 32 فی صد اضا فے سے 764 ارب روپے رکھے جانے کا تخمینہ ہے، جس میں مقامی ذرائع سے 430 ارب اور بیرونی ذرائع سے 334 ارب رو پے ملنے کا تخمینہ ہے۔

    لاہور میں جرائم میں کمی ہوئی ہے، سی سی پی او کا دعویٰ

    وفاقی حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی تجویز کی ہدایت پرترقیاتی پروگرام کو ترتیب دے رہی ہے،وفاقی حکومت نے صوبائی نوعیت کے منصوبوں کے فنڈز میں کمی آئی ایم ایف کی ہدایت پر کردی اور آئندہ مالی سال کے لیے اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی اسکیمیں مکمل طور پر بند کردی گئیں۔

    پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ضیا چشتی نے مقدمہ جیت لیا