Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان  کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

    برمنگھم : پاکستان اور انگلینڈکے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،خیال رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا-

    انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 183 رنز بنا پائی، ٹیم کی جانب سے کپتان جوز بٹلر نے 84 رن کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس 37،جونی بیئراسٹو 21 رن بنا کر آئوٹ ہوئے,قومی ٹیم کے باولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور عماد وسیم کی 2،2وکٹیں حاصل کیں-

    184 رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 160 رن پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سےفخرزمان 45 اور بابراعظم 32 رن بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ افتخار احمد 23، عماد وسیم 22 اور اعظم خان نے 11 رن بنائے۔ محمد عامر 5، شاداب خان 3 اور صائم ایوب 2 رن بناسکے، محمد رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    اسکواڈ:

    انگلینڈ: جوز بٹلر (کپتانْوکٹ کیپر)، فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لِیونگسٹن، کرس جورڈن، جوفرا آرچر، عادل راشد، ریس ٹوپلی

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر

  • برطانوی حزب اختلاف رہنما کا  فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ

    برطانوی حزب اختلاف رہنما کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ

    لندن: برطانیہ کے حزب اختلاف کے رہنما کیئر سٹارمر نے آئندہ عام انتخابات میں فتح کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی :"روئٹرز” کے مطابق برطانیہ کے حزب اختلاف کے رہنما کیئر سٹارمر نے جمعہ کو کہا کہ اگر وہ آئندہ عام انتخابات میں اقتدار حاصل کرتے ہیں تو وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ امن کے عمل میں ایسا اقدام صحیح وقت پر ہونا چاہیے۔

    آئرلینڈ، اسپین اور ناروے نے اس ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ 28 مئی کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے، جس پر اسرائیل کی طرف سے غصے کا ردعمل سامنے آیا جس نے کہا کہ یہ "دہشت گردی کا انعام” ہے اور تینوں دارالحکومتوں سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔

    دنیا بھر میں 3کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو کی لت میں مبتلا

    لیبر پارٹی 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے غزہ میں جنگ سے متعلق اپنی پالیسی پر اندرونی لڑائی میں گھری ہوئی ہے،سٹارمر کو کچھ روایتی لیبر ووٹروں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کی طرف پارٹی کی پوزیشن کو بتدریج تبدیل کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    سٹارمر نے بی بی سی کو بتایا کہ "ہاں، میں تسلیم کرتا ہوں، اور میں سمجھتا ہوں کہ فلسطین کو تسلیم کرنا انتہائی ضروری ہے ہمیں ایک محفوظ اسرائیل کے ساتھ ساتھ ایک قابل عمل فلسطینی ریاست کی ضرورت ہے، اور اس کو تسلیم کرنا ایک حصہ ہونا چاہیے۔

    شاہین آفریدی کا نائب کپتان بننے سے انکار

    سٹارمر نے کہا کہ امن کے عمل میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے مناسب وقت پر آنے کی ضرورت ہوگی، لیکن "میں اس پر مکمل یقین رکھتا ہوں”، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔

    دو ریاستی حل طویل عرصے سے برطانوی خارجہ پالیسی اور تنازع کو حل کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کا فریم ورک رہا ہے لیکن امن عمل برسوں سے مفلوج ہے، موجودہ قدامت پسند حکومت اور دیگر بڑی یورپی ریاستوں جیسے فرانس اور جرمنی نے بھی فلسطینی ریاست کے لیے اصولی طور پر حمایت کا اظہار کیا ہے، لیکن تسلیم کرنے کے وقت کے ساتھ ایک وسیع تر امن عمل کا حصہ ہے۔

    دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت خلاف اسلام،درخواست دائر

    اس ہفتے، لیبر نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی آزادی کی حمایت کی جب اس نے جنگی جرائم کے لیے حماس اور اسرائیلی حکام دونوں کے لیے گرفتاری کے وارنٹ طلب کیے، جس سے حکمران کنزرویٹو پارٹی کے ساتھ اختلافات کھل گئے،کنزرویٹو حکومت نے کہا کہ آئی سی سی کے پاس گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست کرنے کا دائرہ اختیار نہیں ہے اور اس سے اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ سے باہر نکالنے، انسانی امداد پہنچانے یا پائیدار جنگ بندی کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔

  • سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے  قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا

    سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا

    لاہور: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی ڈیفنس میں سیلون مالک اور سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل کا بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا انہوں نے کہا کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے،وہ گزشتہ دو ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا لیکن میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی کیونکہ مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔

    انہوں نےکہا کہ مجھے دھمکی آمیزپیغامات بھی دئیے گئے تھے، میرے پاس ثبوت ہیں، اسپتال سے ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں ، مجھے دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں ، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ، پولیس مجھے سکیورٹی فراہم کرے، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں میری جان کو خطرہ ہے اور میری مدد کی جائے، آئی جی پنجاب نوٹس لیں اور میری تفتیش کو شفاف بنایا جائے۔

    ہتک عزت بل آمریت کی ابتدا ہے،احمد خان بھچر کا دورہ لاہور پریس کلب

    دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت خلاف اسلام،درخواست دائر

    دنیا بھر میں 3کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو کی لت میں مبتلا

  • طلبہ کو موجودہ دور کے جدید علم سے روشناس کروانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے،وزیر تعلیم

    طلبہ کو موجودہ دور کے جدید علم سے روشناس کروانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے،وزیر تعلیم

    لاہور:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ طلبہ کو موجودہ دور کے جدید علم سے روشناس کروانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی لندن میں برٹش کونسل کے چیف، اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (آئیسکو) کے ذمہ داران اور گوگل عہدیداران سمیت مختلف ممالک کے وزرائے تعلیم کے ساتھ نشستیں ہوئیں جن میں سائنس و ٹیکنالوجی، سٹم، ڈیجیٹل تعلیمی منصوبوں میں تعاون، شعبہ تعلیم میں تحقیق، جدت اور اساتذہ کیلئے جدید بنیادوں پر تربیتی پروگرامز لانے سمیت بیشتر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    رانا سکندر حیات نے اسلامی قیادت کے سامنے کشمیر اور فلسطین کے بچوں کے محفوظ تعلیمی مستقبل کی بابت بھی سوال اٹھاتے ہوئے استفسار کیا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں ہے لیکن اسلامی برادری کا کردار کہیں دکھائی نہیں دے رہا، مقبوضہ کشمیر میں سکول پر پابندی جبکہ فلسطین میں سکولوں کو مسمار کیا جا رہا ہے لیکن ہماری اسلامی قیادت خاموش ہے۔

    وزیر تعلیم نے ایجوکیشن ورلڈ فورم کے پلیٹ فارم سے اس ضمن میں مشترکہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس فورم سے فلسطین و کشمیر کے بچوں کی تعلیم کی بحالی اور محفوظ مستقبل کے حوالے سے آواز بلند نہ کی گئی تو یہ بہت بڑی زیادتی ہوگی،وزیر تعلیم پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانے کے حوالے سے گوگل عہدیداران کے ساتھ سیر حاصل مشاورت بھی کی جبکہ چیف آف برٹش کونسل، آئیسکو اور گوگل نے رانا سکندر حیات کے تعلیم دوست اقدامات کو سراہا اور ان کے تعلیمی ویژن کی تعریف و تحسین کی۔

    اس موقع پر رانا سکندر حیات نے پاکستان کیلئے بہت سی تعلیمی خوشخبریاں لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گوگل کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور جدید آئی ٹی کورسز مفت کروانے پر اتفاق ہوا ہے گوگل فار ایجوکیشن کی ٹیم اگلے ماہ پاکستان آئے گی جس کے بعد مزید پیش رفت کی جائے گی طلبہ کو موجودہ دور کے جدید علم سے روشناس کروانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

  • صوبہ سندھ کو سیاسی مقاصد کیلئے ٹارگٹ کیا گیا،شرجیل میمن

    صوبہ سندھ کو سیاسی مقاصد کیلئے ٹارگٹ کیا گیا،شرجیل میمن

    پی پی پی رہنما شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی میں حالات خراب کیے گئے،اسٹریٹ کرائم میں ایک ماہ میں پچاس فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی میں حالات خراب کیے گئے، صوبہ سندھ کو سیاسی مقاصد کیلئے ٹارگٹ کیا گیا، سندھ حکومت کی ذمےداری بھی زیادہ ہے اور ہم جوابدہ بھی ہیں، حکومت دھابیجی اکنامک زون لا رہی ہے، انڈسٹریل زون میں جو لوگ صنعتیں لگائیں گے تو مشینری کی امپورٹ پر ڈیوٹی بھی نہیں ہوگی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 15 سال پہلے سندھ میں حالات بہت خراب تھے، لوگ قافلوں کی صورت میں جایا کرتے تھے، اسٹریٹ کرائم میں ایک ماہ میں پچاس فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے ہر حکومت کی ترجیح ہوتی ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہو، سندھ میں صوبائی حکومت کی بنائی گئی سڑکیں آپ کو بہتر نظر آئیں گی، سکھر حیدرآباد موٹر وے وفاقی حکومت کے انڈر آتاہے، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

    اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا

    اس کے علاوہ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ریڈ لائن اور ییلو لائن بی آرٹی جب مکمل ہوجائےگی تو زبردست قسم کا ٹرانسپورٹ کا انفرا اسٹرکچر نظرآئےگا، مسافروں کو شٹل سروس بھی دیں گے۔

    اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز حادثے میں بال بال …

  • داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین کیلئے 71 کروڑ سے زائد معاوضے کا اعلان

    داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین کیلئے 71 کروڑ سے زائد معاوضے کا اعلان

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ حادثے کا شکار ہونے والے چینی مزدورں کے لواحقین کی امداد کیلئے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالر(تقریباً 71 کروڑ 86 لاکھ پاکستانی روپے) کی رقم کی منظور ی دیدی-

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں داسو حملے میں جاں بحق مقامی افراد کے لواحقین کی زرتلافی کیلئے 25 لاکھ روپے کے امدادی پیکج کی منظوری دی گئی جبکہ وزارت آبی وسائل کو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے 70ارب 48کروڑ40لالھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں دس نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو درپیش مالی مشکلات کے باعث حکومتی سپورٹ کی فراہمی کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان میں موجود 80 لاکھ روپے استعمال کرنے کی منظوری دی، ایرا کیلئے ایک ارب دو کروڑ78 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کو پاکستان اسٹیل ملز کے گیس کے بلز کی ادائیگی کیلئے دو ارب پندرہ کروڑ 95 لاکھ تیس ہزار روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

    وزارتِ داخلہ کے لئے 6 کروڑ چالیس لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی دو سمریوں، نیشنل ہیلتھ، ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کے ادارے فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایمیونائزین کو12 ارب تین کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ پاور ڈویژن کیلئے 2 ارب 21 کروڑ 70 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے جبکہ نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 18 کروڑ 45لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے-

  • اسلام آباد میں تحریک انصاف دفتر غیر قانونی قرار، گرانے کا عمل شروع

    اسلام آباد میں تحریک انصاف دفتر غیر قانونی قرار، گرانے کا عمل شروع

    اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کردیا۔

    سی ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی اور ناجائز تجاوزات پر پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اسلام آباد کیخلاف سی ڈی اے کا آپریشن
    ، تحریک انصاف کادفتر غیر قانونی قرار دے کر گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر پہنچی، اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کردیا۔

    ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانےوالےراستوں کو بند کر دیاگیا بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں,غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کےلئےCDAکا آپریشن کیا ،سیکٹرG-8/4میں(تحریک انصاف)کی طرف سے پلاٹ پر قائم کی گئی تجاوزات اورغیرقانونی تعمیرات کوختم کیاجارہاہے۔

    پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ G-8/4 اسلام آباد میں واقع ہے جبکہ پلاٹ سرتاج علی کے نام پر ہے سی ڈی اے کے ضمنی قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جن میں بڑے پیمانے پر ملحقہ سی ڈی اے کی اراضی پر ناجائز قبضہ و تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات شامل ہیں۔

    19 نومبر 2020، 22 فروری 2021 اور 14 جون 2022 کو پہلے ہی تین نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ شوکاز نوٹس 4 ستمبر 23 کو جاری کیا گیا تھامزید برآں، 10 مئی 24 کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ (نوٹس اور سیل کرنے کے احکامات کی کاپیاں CDA کی پریس ریلیز کے ساتھ منسلک ہیں)سی ڈی اے کا اینٹی انکروچمنٹ ونگ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات اور قبضہ کی ہوئی اراضی کو خالی کر وا رہا ہے جبکہ دفتر کو بائی لاز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا رہا ہے۔

    پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اس حوالے سے ایکس پر پیغام جارہی کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کے مرکزی آفس کے باہر جمع ہو رہی ہے، اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی سیکرٹیریٹ پر چھاپہ مارا تھا، لیکن رؤف حس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے‘۔

    ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ مینڈیٹ چور سرکار کی جانب سے بالکل غیرقانونی اور ظالمانہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کو گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام کارکنان سے اپیل ہے کہ فوراً جی ایٹ فور، اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹریٹ پہنچیں۔

    گزشتہ روز بھی اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹیریٹ پر حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا،اس دوران اقوام متحدہ کا وفد بھی محصور ہو کر رہ گیا تھا۔

  • کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مزید دو تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

    کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مزید دو تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کورنگی میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مزید دو تربیت یافتہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس ایسٹ زون کے مطابق کچھ روز قبل حساس اداروں اور کورنگی پولیس نے دو بھارتی ایجنٹوں خاور حسین ولد عبدالغنی اور محمد جابر ولد مشتاق کو گرفتار کیا تھا، ان کی نشاندہی پر مشترکہ ٹیم نے را کے تربیت یافتہ ماسٹر مائنڈ شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری کو ساتھی حسن رضا سمیت گرفتار کرلیا۔

    بھارتی ایجنٹوں سے بارودی مواد دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ان کی گرفتاری سے کراچی سے دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک تباہ ہوگیا، گرفتار بھارتی ایجنٹ سے ابتدائی تفتیش کے دوران انتہائی سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس ایسٹ زون کے مطابق بھارتی ماسٹر مائنڈ ایجنٹ ایوب 1998ء سے پاکستان میں اپنی بھارتی شناخت چھپا کر مقیم ہے، یہ بھارتی شہر بمبئی میں پیدا ہوا اور اپنی ابتدائی تعلیم بھارتی شہر کھنڈالہ سے حاصل کی، ملزم نے وزٹ ویزا پر کراچی آکر غیر قانونی طور پر پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیا، ملزمان جعلی اور غیر قانونی واٹس ایپ سے رابطہ رکھتے اور ٹارگٹ کی ریکی کرتے اور ٹارگٹ کلنگ کرواتےتھے۔

  • قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ

    قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ

    کراچی: قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہو گیا –

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں مجموعی ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوگئے،17مئی2024 کو ختم ہونے والے ہفتےکے دوران ذخائرمیں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 9 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 84 لاکھ ڈالر جبکہ ملک میں کل زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

    دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا ہے، انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے کم ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسے بڑھ کر 279 روپے 55 پیسے ہے۔

  • ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے، گورنر پنجاب

    ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے، گورنر پنجاب

    راولپنڈی : گورنر پنجاب سردار سلیم خان کی جانب سے ہتک عزت کا بل پنجاب اسمبلی کو واپس بھجوانے کا امکان ہے۔

    نجی خبررساں اداے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سلیم خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے ، پنجاب حکومت اسے دوبارہ دیکھ کر قابل اعتراض باتیں نکالے، ہتک عزت بل کی وجہ سے ملک میں طوفان برپا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے اگر ان کی ضرورت پڑی تو وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر مسئلہ حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں نابینا افراد کو تقرر نامے دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نپے کہا کہ ہتک عزت قانون حرف آخر نہیں اس پر صحافتی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز سے بات ہونی چاہیے، یہ قانون میں نے ابھی پڑھا نہیں، مطالعے کے بعد اسے اپنی قانونی ٹیم کو دوں گا وہ بھی اسے دیکھیں گے امکان ہے میں پنجاب حکومت کو ہتک عزت قانون پر نظر ثانی کا کہوں اور میں پُرامید ہوں کہ ہتک عزت قانون کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ میں 15 دنوں سے کرپشن کے باعث بہت پریشان ہوں، آج صورتحال اس اسٹیج پر پہنچ گئی ہے کہ اس غریب قوم کا اربوں روپے ایک ڈکار مار کر کھا لیا جاتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، ہمارے قوانین اور سسٹم میں اتنی کمزوری ہے کہ لوگوں کو پرواہ ہی نہیں، پاکستان کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہر الیکشن میں مِیں کرپشن ہوئی ہے، ساری سیاسی جماعتیں اس کی ذمہ دار ہیں، اسمبلی میں بیٹھ کر کوئی ایسی قانون سازی نہیں کر سکتے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    گورنر پنجاب نے پنجاب کے مختلف محکموں میں 49 نابینا افراد کے تقرر نامے دئیے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ نابینا افراد کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے دکھی انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے سردار سلیم حیدر باعزت روزگار سب کا بنیادی حق ہے،نابینا افراد نے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا جو قابل ستائش ہے۔

    واضح رہے کہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے ہتک عزت قانون 2024 کو پنجاب اسمبلی کو واپس بھیجنے کیلئے گورنر پنجاب کو خط ارسال کردیا ہے،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے گورنر پنجاب کو بھجوائے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت کا قانون آئین کے آرٹیکل 19 کے منافی ہے۔ اس کے نفاذ سے آزادی اظہار رائے کو روکا گیا جو بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہے-