Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چین: پرائمری سکول میں  بچوں اور اساتذہ پر خاتون کا چاقو سے حملہ،2 افراد  ہلاک متعدد زخمی

    چین: پرائمری سکول میں بچوں اور اساتذہ پر خاتون کا چاقو سے حملہ،2 افراد ہلاک متعدد زخمی

    بیجنگ: چین کے ایک پرائمری سکول میں چاقو بردار 45 سالہ خاتون نے بچوں اور اساتذہ پر حملہ کردیا۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین کے وسطی صوبے جیانگسی کے شہر گوئیسی میں واقع ایک پرائمری سکول میں خاتون نے پھل کاٹنے والے چاقو سے حملہ کیا پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جب کہ جائے وقوعہ سے ایک درجن سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں دو زخمیوں نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ 4 افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے 6 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    پولیس نے زیر حراست خاتون کی شناخت عرفیت ’’پان‘‘ کے نام سے ظاہر کی ہے تفتیشی عمل جاری ہے تاہم اب تک واقعے کے محرکات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان میں کتنے طالب علم تھے۔

    مسنگ پرسنز کے حوالے سے کچھ سفارشات کمیٹی نے مرتب کر رکھی ہیں،وزیر قانون

    عالمی عدالت انصاف ، اسرائیلی وزیراعظم،وزیر دفاع،حماس رہنماؤں کے وارنٹ کی استدعا

    چین میں حالیہ مہینوں میں چاقو سے حملوں میں اضافہ دیکھا گیاہے مئی میں جنوبی صوبے یونان کے ایک ہسپتال میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے دو افراد کو ہلاک اور 21 کو زخمی کر دیا تھا گزشتہ سال اگست میں یونان کے ایک رہائشی ضلع میں دماغی بیماری میں مبتلا ایک شخص کے لوگوں پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے تھے اسی سال جولائی میں جنوب مشرقی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک کنڈرگارٹن میں چھریوں کے وار سے تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    پاکستانی فینز کے پیغامات اچھے لگتے ہیں، روہت شرما

  • ملک میں آج ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں آج ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: ملک میں آج فی تولہ سونا ڈھائی لاکھ روپے کا ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہےعالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2419 ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہو کر 2439 ڈالر فی اونس ہے-

    دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 278.30 روپے کا ہو گیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے اضافے سے 279 روپے 54 پیسے کا ہوگیا ، یورو 31 پیسے سستاہوکر 302.70 روپے پر پہنچ گیا ،برطانوی پاؤنڈ 24 پیسے اضافے سے 353روپے 74 پیسے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 1 پیسے کمی سے 75.99 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے کمی کے بعد 74.19روپے کا ہوگیا۔

    خواتین کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان پولیس مقابلے میں …

    علاوہ ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کی کمی ہوئی،بینچ مارک 100 انڈیکس 258 پوائنٹس کم ہو کر 75 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہواکاروباری دن میں 100 انڈیکس 884 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں یہ آج اپنی نئی بلند ترین سطح 75 ہزار 618 پر بھی گیا، شیئرمارکیٹ میں آج 37 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے 16 ارب 30 کروڑ روپے میں طے ہوئے اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 140 ارب روپے ہے۔

    پاکستانی فینز کے پیغامات اچھے لگتے ہیں، روہت شرما

  • مسنگ پرسنز کے حوالے سے کچھ سفارشات کمیٹی نے مرتب کر رکھی ہیں،وزیر قانون

    مسنگ پرسنز کے حوالے سے کچھ سفارشات کمیٹی نے مرتب کر رکھی ہیں،وزیر قانون

    اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایک بل کے حوالے سے گفتگو ہو رہی ہے،بل کے تحت الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے حوالے سے اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے –

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بل کابینہ کے سامنے پیش ہوا تو وزیراعظم نے ایک کمیٹی قائم کی ، بل کے حوالے سے قائم کمیٹی کے کنونئیر رانا ثنا اللہ ہوں گے ، کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی ،اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بل دوبارہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا ،بھارت ، بنگلہ دیش اور دنیا کےبہت سارے ممالک ایسے قوانین بنا چکے ہیں ،کچھ حلقوں نے اس بل کو تنقید کی نظر سے دیکھا ،تنقید کی نظر سے دیکھنے والے اس بل کو ایک بار غور سے دیکھیں ،سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز پیغامات بھی پھیلتے ہیں ،مسنگ پرسنز کے حوالے سے نگران حکومت نے بھی ایک کمیٹی قائم کی تھی ، مسنگ پرسنز کے حوالے سے کچھ سفارشات کمیٹی نے مرتب کر رکھی ہیں –

    پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی مل گئی

    سفارشات پر جو مناسب عمل کیا جائے گا ،بغیر مشاورت کے کچھ لوگوں کو دوبارہ آباد کیاگیا عسکری اداروں کے ساتھ تعاون سے دہشتگرد ی کیخلاف جنگ جیتیں گے ، آئین پاکستان نے اداروں کیلئے کچھ حدود واضح کی ہیں ، انتظامیہ کا کام ہے کہ وہ لاءا ینڈ آرڈر کو مینٹین کرے ، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، آج جس طرح کے ریمارکس رپورٹ ہوئے ،دیکھ کر تکلیف ہوئی ،عدالتوں نے آئین و قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنا ہے ، سنسنی خیز خبریں عدالت سے باہر نکلیں تو یہ ہمیشہ غیر مناسب رہا ہے –

    خواتین کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان پولیس مقابلے میں …

  • پاکستانی فینز  کے پیغامات اچھے لگتے ہیں، روہت شرما

    پاکستانی فینز کے پیغامات اچھے لگتے ہیں، روہت شرما

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں مجموعی طور پر پاکستان سائیڈ ایک اچھی ٹیم ہے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس موجود نوجوان فاسٹ بولر بڑے مضبوط ہیں۔ بیٹنگ بھی بہت اچھی ہے، میں سمجھتا ہوں مجموعی طور پر پاکستان سائیڈ ایک اچھی ٹیم ہے پاک بھارت میچ مختلف ہوتا ہے، لوگ پاک بھارت ٹیموں کو کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی فینز کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، ان کے پیغامات اچھے لگتے ہیں، پاکستانی فینز کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، ان کے پیغامات اچھے لگتے ہیں،مجھے معلوم نہیں پاک بھارت کرکٹ کا اسٹیٹس کیا ہے، لیکن میں تو یہی کہوں گا مجھے کرکٹ کھیلنی ہے کیونکہ میں کرکٹر ہوں۔

    افغان کھلاڑی راشد خان 4 سال بعد وطن واپس لوٹ آئے ہیں

    ٹی20 ورلڈکپ :سٹار سپورٹس نے ایک مرتبہ پھر متنازع اشہتار بناڈالا

    پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی مل گئی

  • خواتین کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    خواتین کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے دو ملزمان پولیس مقابلے میں اپنے ہی نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق پولیس تھانہ ندوکے کی ٹیم گرفتار دو ملزمان زبیر عرف زوہیب اور ماجد کو دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ نہر کی پٹڑی کے قریب پہنچنے پر پانچ نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کی، اسی دوران دو ملزمان ماجد اور زبیر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے،دونوں ملزمان خواتین کے ساتھ ہراسگی، زیادتی اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھے۔

    ادھر ترجمان نارووال پولیس کے مطابق پولیس نے نہر کی پٹڑی پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور نازیبا حرکات میں ملوث مزید چند ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے، نہر کی پٹڑی پر کچھ اوباش لڑکے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں، نازیبا حرکات کرتے ہیں، ان کی ویڈیوز بناتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں، نہر کنارے سیر و تفریح کے لئے جانے والی فیملیز کو ہراساں کیا جارہا ہے، نازیبا ویڈیو بنانے والا گروہ مبینہ طورپر 10 سے زائد نوجوان لڑکیوں، خواتین کو ہراساں کرچکا ہے اور نازیبا ویڈیو بنا کر ڈھائی لاکھ روپے وصول کرچکا ہے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات تحت نارووال پولیس نے یہ کارروائی کی، پولیس نے متعدد مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

    منڈی بہاؤالدین :مبینہ پولیس مقابلہ،اشتہاری ڈکیت ہلاک

    سیالکوٹ:پسرور , ستراہ روڈپر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر 2 جاں بحق

  • آواز  کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرنیوالے  طیارے پر کام جاری

    آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرنیوالے طیارے پر کام جاری

    اٹلانٹا: امریکا کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرسکتا ہے-

    امریکی میڈیا کے مطا بق طیارہ آواز رفتار سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرتے ہوئے لندن سے نیویارک تک کا فاصلہ محض 90 منٹ میں طے کر سکتا ہے، ہیلکایون نامی یہ جہاز ایٹلانٹا کی مقامی ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ ہرمیوس بنا رہا ہے جس کا مقصد فضائی سفر میں انقلا بی تبدیلیاں لانا ہے،4000 میل فی گھنٹہ (ماک 5) کی رفتار سے پرواز کرنے والا یہ ہائپر سونک طیارہ آپریشن میں آنے کے بعد تیز ترین کمرشل مسافر طیارہ بن جائے گا۔

    کمپنی کے مطابق اس طیارے کی آزمائش اور آپریشن اس دہائی کے آخر تک شروع کیے جائیں گے، اس طیارے کے لیے 125 روٹس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اگرچہ یہ ہائپر سونک طیارہ اپنی رفتار کے سبب ٹرانس ایٹلانٹک (بحر اوقیانوس کے پار ) پروازیں ایک بار میں پوری کر سکتا ہے البتہ، ٹرانس پیسیفک (بحر الکاہل کے پار) پروازوں جیسے کہ لاس اینجلس سے ٹوکیو تک کی پرواز کو درمیان میں ایک معمولی سا وقفہ چاہیے ہوگادلچسپ بات یہ ہے کہ ان طیاروں کو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز چلنے کے سبب بننے والی طاقتور سونک بومز کی وجہ سے برِ اعظموں کے درمیان اور اندرونِ ملک زمینی راستوں پر نہیں اڑایا جا سکے گا۔

    آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

    پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی، آئی ایم ایف

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

  • ملتان:  حلقہ این اے 148 ضمنی  انتخابات،پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

    ملتان: حلقہ این اے 148 ضمنی انتخابات،پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

    ملتان: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا۔

    تمام حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی 83250ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تیمور الطاف ملک 51572 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    واضح رہے کہ حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا این اے 148 ملتان کے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 7 امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لیا ،حلقے میں 4 لاکھ 44 ہزار 231 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 624 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 607 ہے۔

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، خواتین اور مرد ووٹرز کے لیے 72، 72 پولنگ اسٹیشن مختص کیے گئے جبکہ 131 پولنگ اسٹیشن مشترکہ ہیں 275 پولنگ اسٹیشن میں 933 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، ان میں مرد ووٹرز کے لیے 485 جبکہ خواتین کے لیے 448 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ضمنی الیکشن کے لیے 2248 پولنگ اسٹاف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، ان میں 275 پریذائیڈنگ افسران، 933 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ اور 933 ہی پولنگ افسران شامل ہیں،الیکشن کمیشن نے ان پولنگ سٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا ہے جبکہ 3 ہزار800 پولیس افسر اور اہلکاروں نے سیکیورٹی فرائض انجام دئیے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی تعینات رہے –

    آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

    8 فروری کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمورالطاف ملک کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی، یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹر بننے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

  • آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس  گرفتار

    آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس گرفتار

    اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، سابق وزیراعظم کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، سردار تنویر الیاس پر ایک نجی کمپنی کے دفتر پر حملہ کرنے اور نجی مال میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام ہے،ایف آئی آر ڈپٹی سکیورٹی انچارج دی سینٹورس مال کرنل (ر) ٹیپو سلطان کی جانب سے درج کروائی گئی تھی، جس میں سردار تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

    وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو خاندانی جائیداد پر مبینہ قبضہ اور فائرنگ کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہےسردار الیاس تنویر کی منتقلی کے بعد تھانہ مارگلہ کا دروازہ بند کردیا گیا اور کسی کو تھانے میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، دوسری جانب تنویر الیاس کے گھر کے باہر پارٹی کے کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں-

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

  • ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان  پہنچ گئے

    ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

    ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افغانستان ، مغربی ایشیا) کے سفیر احمد نسیم وڑائچ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ، جبکہ ترک وزیر خارجہ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تفصیلی بات چیت کریں گے، فریقین دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان آئندہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

    بشکیک سے دو خصوصی پروازیں پاکستانی طلبا کو لے کر وطن واپس پہنچ گئیں

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

  • 19 مئی کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    19 مئی کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    19 مئی کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    701ء لی بائی ، چینی شاعر، مصنف، خطاط (وفات: 762ء)

    1881ء مصطفٰی کمال اتاترک، ترک فوجی و سیاست دان، پہلے صدر ترکی (وفات: 1938ء)

    1890ء ہو چی منہ، ویتنامی کمیونسٹ انقلابی رہنما تھا جو جمہوری جمہوریہ ویتنام (شمالی ویت نام) کا اول وزیر اعظم (2 ستمبر 1945ء تا 20 ستمبر 1955ء) اور اول صدر شمالی ویت نام (2 ستمبر 1945ء تا 2 ستمبر 1969ء) (وفات: 1969ء)

    1910ء نتھو رام گوڈسے مشہور بھارتی رہنما گاندھی کا قاتل تھا۔ نتھورام گوڈسے نے 30 جنوری، 1948 کو موہن داس گاندھی کو قتل کر دیا تھا، بھارتی عدالت میں انتہاپسند گوڈسے نے بیان دیا تھا کہ موہن داس گاندھی نے قیام پاکستان کی حمایت کی، اسی لیے اس نے قتل کر دیا۔ بعض انتہا پسند ہندو تنظیمیں گوڈسے کو اپنا قومی ہیرو مانتی ہیں۔ اور 2014ء میں گوڈسے کے نام پر ایک مندر کا افتتاح کیا گيا۔ ہندو مہاسبھا نے اعلان کیا ہے کہ وہ گوڈسے کے مجسمے کو ملک کے ہر بڑے شہر میں نصب کرنا چاہتی ہے۔ تنظیم نے اپنے مرکزی ہیڈکوارٹر میں ایک مجسمہ نصب بھی کر لیا ہے۔ اس بارے میں سبھا کے صدر چندر پرکاش کوشک کا کہنا ہے کہ "ہم اس سلسلے میں وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کریں گے کہ گوڈسے کے مجسمے پورے ملک میں لگانے کی مہم شروع کی جائے ۔ (وفات:1949ء)

    1913ء نیلم سنجیوا ریڈی، بھارتی وکیل اور سیاست دان، (25 جولا‎ئی 1977ء تا 25 جولا‎ئی 1982ء) چھٹے صدر بھارت اور (7 مارچ 1983ء تا 11 مارچ 1983ء) غیر وابستہ ممالک کی تحریک کا سیکرٹری جنرل (8 ) رہے۔ (وفات:1996ء)

    1914ء۔۔۔اردو زبان کے مشہور ناول نگار نسیم حجازی 19 مئی 1914ء کو سوجان پور ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد شریف تھا۔ نسیم حجازی نے اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافت کے شعبے سے کیا اور ہفت روزہ تنظیم کوئٹہ،روزنامہ حیات کراچی، روزنامہ زمانہ کراچی، روزنامہ تعمیر راولپنڈی اور روزنامہ کوہستان راولپنڈی سے وابستہ رہے۔ انہوں نے بلوچستان اور شمالی سندھ میں تحریک پاکستان کو مقبول عام بنانے میں تحریری جہاد کیا اور بلوچستان کو پاکستان کا حصہ بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔ نسیم حجازی کی اصل وجہ شہرت ان کی تاریخی ناول نگاری ہے جن میں داستان مجاہد،انسان اور دیوتا، محمد بن قاسم، آخری چٹان، شاہین، خاک اور خون، یوسف بن تاشقین، آخری معرکہ،معظم علی، اور تلوار ٹوٹ گئی، قیصر و کسریٰ،قافلہ حجاز اور اندھیری رات کے مسافر کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے طنز و مزاح کے موضوع پر پورس کے ہاتھی، ثقافت کی تلاش، سفید جزیدہ اور سوسال بعد نامی کتابیں بھی تحریر کیں۔ ان کا ایک سفر نامہ پاکستان سے دیار حرم تک بھی اشاعت پذیر ہوچکا ہے۔ نسیم حجازی کی تصانیف کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہوا اور ان پر آخری چٹان اور شاہین نامی دو ڈرامہ سیریل بھی نشر ہوئے جبکہ ان کے ایک اور ناول خاک اور خون پر فلم بھی بنائی گئی۔ 2 مارچ 1996ء کو نسیم حجازی راولپنڈی میں وفات پاگئے۔ وہ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

    1914ء میکس پیروٹز، نوبل انعام برائے کیمیا (1962ء) یافتہ آسٹریائی نژاد برطانوئی ماہر حیاتیات،سالماتی حیاتیات دان،کیمیادان،استاد جامعہ ، جس نے ہیمو گلوبن اور مایوگلوبن کا مطالعہ کیا ، انہیں یہ انعام جان کینڈریو کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا۔ (وفات: 2002ء)

    1925ء الحاج ملک الشہبازالمعروف میلکم ایکس ، سیاہ فام امریکی مسلمان سیاست دان، آپ بیتی نگار اور نیشن آف اسلام کے قومی ترجمان (وفات: 1965ء)

    1927ء یوسف ادریس، مصری ڈراما نویس، صحافی، افسانہ و ناول نگار (وفات: 1991ء)

    1934ء رسکن بونڈ، بھارتی مصنف و شاعر

    1941ء نورا ایفرون، امریکی ہدایت کار و پیش کار (وفات: 2012ء)

    1946ء آندرے دیو قامت، فرانسیسی نژاد امریکی پہلوان اور اداکار (وفات: 1993ء)

    1949ء اشرف غنی احمدزئی، صدر افغانستان (29 ستمبر 2014ء تا حال) ، سابق چانسلر جامعہ کابل (22 دسمبر 2004ء تا 21 دسمبر 2008ء) ، سابق افغان وزیر خزانہ (2 جون 2002ء تا 14 دسمبر 2004ء)

    1964ء شیخ عمر ابراہیم واڈیلو المعروف شیخ عمر واڈیلو، ہسپانیہ سے تعلق رکھنے والے اسلامی اقتصادی نظام کے ماہر، جدید اسلامی طلائی دینار کے دوبارہ احیاء کے بانی۔ آپ کی کوششوں سے سن 2010ء میں ملائیشیا کے صوبے کیلانتن نے جدید اسلامی طلائی دینار کا اجرا کیا۔

    1974ء نواز الدین صدیقی، بھارتی فلم اداکار

    1996ء لکشمی مینون، بھارتی ملیالم فلمی اداکارہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی