Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کشمیر اور انڈیا سے ملنے والی سرحد اور کشیدہ ہو جائے گی حکومت کونوٹس لینا چاہیے،شیخ رشید

    کشمیر اور انڈیا سے ملنے والی سرحد اور کشیدہ ہو جائے گی حکومت کونوٹس لینا چاہیے،شیخ رشید

    راولپنڈی: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے شہید اور زخمی ہونے کے واقعات کا بھارتی میڈیا فائدہ اٹھا رہا ہے، کشمیر اور انڈیا سے ملنے والی سرحد اور کشیدہ ہو جائے گی حکومت کونوٹس لینا چاہیے-

    باغی ٹی وی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کشمیرمیں جو ہوا اس سے کشمیریوں کوبہت دکھ پہنچا ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کا کیس لڑ رہے تھے اور ہمیں اپنا کیس لڑنا پڑگیا، کل جو لوگ راولپنڈی سے گرفتار کیے گئے میری درخواست ہے ان کوچھوڑ دیا جائے، میں نے کہا تھا کہ یکم مئی سے 20 جون حکومت کے لیے اہم ہیں، رات جو کشمیریوں کو گھروں سے پکڑا گیا یہ بڑی زیادتی ہے، کشمیریوں کے شہید اور زخمی ہونے کے واقعات کا بھارتی میڈیا فائدہ اٹھا رہا ہے، کشمیر اور انڈیا سے ملنے والی سرحد اور کشیدہ ہو جائے گی حکومت کونوٹس لینا چاہیے-

    عدت نکاح کیس:وکیل کی عدم پیشی،عمران خان و اہلیہ کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت …

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے اس کا بھی فوری نوٹس لینا چاہیئے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مجھے بلایا گیا تو مجھے ضرور جاؤں گا، نیب ٹیم نے ہائیکورٹ راولپنڈی میں بیان دیا کہ شیخ رشید ہمیں مطلوب نہیں، حالت ان کی یہ ہے کہ کھاریاں میں یہ خواجہ سراؤں سے مار کو کھاتے ہیں، میں باہر گیا تھا تو ساری دنیا میں ان خواجہ سراؤں کا چرچا ہے، ہمارے تو یہ گھروں میں داخل ہوئے تھے اور پیسے، زیور اور بچے لے گئےہم خاموش ہیں کیونکہ کہ ہماری 30 جون تک بریک ہے، اس بریک میں ہم سمجھتے ہیں کہ ان کو صحیح مشورہ دیں، صحیح مشورہ یہ ہے کہ کشمیریوں کو چھوڑ دیں، بھارت اس کا خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔

    کراچی: 7 سالہ بچی سےمبینہ زیادتی

  • عدت نکاح کیس : دوران ٹرائل بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نےساتھ رہنے سےانکار نہیں کیا،وکیل خاور مانیکا

    عدت نکاح کیس : دوران ٹرائل بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نےساتھ رہنے سےانکار نہیں کیا،وکیل خاور مانیکا

    راولپنڈی: اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رضوان عباسی پیش نہیں ہوتے تو سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کروں گا۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج شاہ رخ ارجمند نے عدت نکاح کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گِل عدالت کے روبرو پیش ہوئے،رضوان عباسی کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی ایک بجے آ جائیں گے، ہائیکورٹ اور سپریم کوٹ میں مختلف کیسز ہیں۔

    وکیل بشریٰ بی بی عثمان گل نے کہا کہ اس کیس میں بار بار رضوان عباسی کی جانب سے التواء مانگا گیا ہے،جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دئیے کہ ایک بجے سے لیٹ نہیں ہونا، آج لازمی عدالت میں پیش ہوں۔

    وکیل عثمان گل نے کہا کہ عدالت کا اختیار ہے، ہماری سزا معطلی کی درخواست موجود ہیں دلائل مکمل ہو چکے، عدالت سے درخوا ست ہے کہ سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کریں، اس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ گزشتہ آرڈر میں لکھا ہے کہ اگر رضوان عباسی پیش نہیں ہوتے تو سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کروں گا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں ایک بجے تک وقفہ کر دیا-

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

    وقفے کے بعد ،خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی اور پراسیکیوٹر عدنان علی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل رضوان عباسی نے کہاکہ اس سے قبل محمد حنیف کی شکایت سیشن عدالت نے دائرہ اختیار پر خارج کی،سی آر پی سی سیکشن 177دائرہ اختیار سے متعلق بات کرتا ہے،گواہان نے کہاکہ فراڈ شادی کے باوجود بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اسلام آباد میں رہے،دوران ٹرائل بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نےساتھ رہنے سےانکار نہیں کیا-

    کیس کے دائرہ اختیار کے حوالے سے قانونی نکات پر بات کرنا چاہتا ہوں، میں شکایت دائر کرنے میں تاخیر، عدت کی مدت کے قانونی نکات پر بھی بات کروں گا، عدت کے دوران نکاح کے اسٹیٹس پر بھی دلائل دوں گا، الزامات سے لاتعلقی کا اظہار کرنے پر بھی دلائل دوں گا۔

    انہوں نے بتایا کہ محمد حنیف نامی شخص نے اس سے قبل عدت میں نکاح کی شکایت دائر کی، محمد حنیف نے فرد جرم عائد ہونے سے قبل تکنیکی بنیادوں پر شکایت واپس لی،اسپیشل جج سینٹرل کے کیسز مختلف ہوتے ہیں، ایف آئی آر کے مختلف ہوتے، تفتیش کسی بھی کیس میں پہلا قدم ہوتی ہے، نوٹس جاری کرنا اور فرد جرم عائد کرنا انکوائری کی اسٹیج کہلاتی ہے، عدالت کا اختیار ہوتا ہے کہ کیس سے جڑے کسی بھی متعلقہ فرد کو نوٹس جاری کرے۔

    وکیل رضوان عباسی نے مزید کہا کہ محمد حنیف کی دائر شکایت فرد جرم سے قبل واپس لی گئی، جس کا خاور مانیکا کی شکایت سے تعلق نہیں بنتا،جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ فراڈ شادی کا مقدمہ اگر درج ہونا ہوتا تو کہاں ہوتا؟وکیل رضوان عباسی نے کہاکہ فراڈ شادی کا مقدمہ اسلام آباد یا لاہور کہیں بھی درج ہو سکتا تھا،شادی کے دس دن کے اندر لاہور سے اسلام آباد شفٹ ہو گئے تھے۔

    وکیل رضوان عباسی نے ڈھاکا میں ہوئی فراڈ شادی پر دیئے گئے عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ فراڈ شادی کا اثر جہاں پڑا، وہاں ماضی میں عدالتوں نے ٹرائل کئےہیں،فراڈ شادی ایک جرم ہے، مخصوص عرصے میں ہی فراڈ شادی کی شکایت دائر کرنے پر کوئی قانون نہیں،فراڈ شادی کی تفصیلی تفتیش بھی ضروری ہے جس میں وقت لگتا ہے،وکیل رضوان عباسی نے عدت میں نکاح کیس پر ہوئی جرح عدالت میں پڑھ کر سنائی-

    سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ڈھائی بجے آج عدالتی اوقات ختم کرنے کا عندیہ دیدیا۔جج شاہ رخ ارجمند نے رضوان عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈھائی بجے سےپہلے پہلے میں نے جانا ہے،وکیل رضوان عباسی نے کہاکہ میرے دلائل میں تھوڑا وقت لگ جائے گا،یکشن 496 کی جو تعریف ہے وہ صرف غیر قانونی شادی نہیں بلکہ پہلے فراڈ اور اس کے بعد غیر قانونی شادی ہوگی۔

    وکیل خاور مانیکا راجا رضوان عباسی ایڈوکیٹ نے مزید بتایا کہ خاور مانیکا اپنی والدہ کو لے کر جانا چاہتا تھا اور بشریٰ بی بی کے ساتھ رجوع کرنا چاہتا تھا ، رجوع کرنے سے پہلے ہی بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے عدت کے دوران نکاح کرلیا ، نکاح کے گواہان نے عدالت کے سامنے بتایا کہ یہ نکاح غیر قانونی طور پر ہوا ہے،اس پر جج نے پوچھا کہ آپ کو دلائل کے لیے مزید کتنا وقت چاہیئے ہوگا؟

    راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مجھے دلائل کے لیے مزید ایک گھنٹہ درکار ہوگا، اس پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردیتے ہیں مزید کل دیکھ لیتے۔

    وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری استدعا ہے کہ کیس کل سن لیا جائے، کل کے دن مجھے کسی بھی وقت صرف 20 منٹ کا وقت دے دیجئیے گا،راجہ رضوان عباسی نے بتایا کہ کل میں موجود نہیں ہوں گا، کل ان کو سن لیں اس کے بعد میری حاضری تک سماعت ملتوی کی جائے،بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی، کل صبح 9 بجے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ اپنے دلائل دیں گے۔

    واضح رہے کہ 3 فروری کو سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنادی گئی تھی، سینئر سول جج قدرت اللہ نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست پر اڈیالہ جیل میں سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 5 ،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

    پسِ منظر 25 نومبر 2023 کو بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ کی عدالت سے رجوع کیا اور عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کا کیس دائر کیا درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دورانِ عدت نکاح کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد دونوں نے مفتی سعید کے ذریعے فروری 2018 میں دوبارہ نکاح کیا۔

    فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    خاور مانیکا نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کیا جائے اور انہیں آئین اور قانون کے تحت سخت سزا دی جائے،28 نومبر کو ہونے والی سماعت میں نکاح خواں مفتی سعید اور عون چوہدری نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا5 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں خاور مانیکا کے گھریلو ملازم اور کیس کے گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کرایا تھا۔

    11 دسمبر کو عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کو قابلِ سماعت قرار دے دیا تھا،2 جنوری 2024 کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی،10 جنوری اور پھر 11 جنوری کو بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی تھی جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی تھی۔

    آئی ایم ایف کی 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی …

    15 جنوری کو بشریٰ بی بی اور 18 جنوری کو عمران خان نے غیرشرعی نکاح کیس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،تاہم 16 جنوری کو غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کردی گئی تھی،31 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں2 فروری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کا فیصلہ 14 گھنٹے طویل سماعت کے بعد محفوظ کر لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں سزا سنائی گئی۔

  • کراچی: 7 سالہ  بچی سےمبینہ زیادتی

    کراچی: 7 سالہ بچی سےمبینہ زیادتی

    کراچی میں 7 سال کی بچی سےمبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    باغی ٹی وی :شرمناک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے پولیس سرجن نے بتایا کہ بچی کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی معائنے میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں، دوسری جانب بچی کی والدہ کا کہنا ہےکہ بچی پیر کی شام گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی تھی، نامعلوم شخص نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرارہوگیا۔

    قبل ازیں بورے والا میں اوباش شخص نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی ،لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ گگو منڈی کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، ابتدائی طور پر زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، ملزم اپنے 2 ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا،اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے بیٹی کو ساتھیوں کی مدد سے اپنے گھرمیں لے جا کر زیادتی کی۔

  • حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہوگی، چاہے وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن نے نجکاری پروگرام 2024-2029 کا روڈ میپ پیش کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام ریاستی اداروں کی نجکاری ہوگی چاہے وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ ہیں۔

    وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو تمام ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، حکومت کا کام کاروبار اور سرمایہ کاری دوست ماحول یقینی بنانا ہے، حکومت کا کام کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہوتا ہے، حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی اور سروسز کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔

    امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کیلئے بڈنگ اور اہم مراحل براہ راست نشر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل کے مراحل کو بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔

    اجلاس کو حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق پری کوالیفیکیشن کا عمل مئی کےاختتام تک مکمل کرلیا جائےگا،امریکا میں پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی نجکاری سے متعلق ضروری مشاورت کا عمل جاری ہے۔

    آئی ایم ایف کی 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی …

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک کی یو اے ای کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ٹرانزیکشن کی جا رہی ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پروگرام 2024-2029 میں شامل کر لیا گیا ہے، خسارہ زدہ حکومتی ملکیتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر پرائیوٹائز کیا جائے گا، نجکاری تیز اور مؤثر بنانے کیلئے نجکاری کمیشن میں ماہرین کا پری کوالیفائیڈ پینل بنایا جا رہا ہے۔

  • آئی ایم ایف  کی 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی

    آئی ایم ایف کی 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی اور سرکاری ذخائر 20ارب سے زائد کی پیشگوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2028تک مہنگائی شرح 6.5فیصد تک گر جائے گی ،مالی سال 2027میں بھی مہنگائی کی شرح 6.5فیصد تک رہے گی جبکہ مالی سال 2026میں مہنگائی کی شرح 7.6فیصد رہے گی۔

    رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7فیصد رہے گی، آئندہ 4سالوں میں جی ڈی پی گروتھ میں بھی مسلسل اضافے کی پیش گوئی کی گئی جس کے مطابق 2028تک پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 5فیصد تک پہنچ جائے گی۔

    دوسری جانب وال اسٹریٹ بینک سٹی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان جولائی کے آخر تک عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 8 ارب ڈالر تک کے نئے چار سالہ پروگرام کے معاہدے پر پہنچ جائے گا،پاکستان نے گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر کے قلیل مدتی اسٹینڈ بائی معاہدے کو مکمل کیا تھا لیکن اسلام آباد نے ایک نئے اور طویل مدتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا ہے سٹی میں نکولا اپوسٹولوف نے کلائنٹس کے نام ایک نوٹ میں لکھا کہ اگرچہ طویل مدتی چیلنجز کا تعلق ہے ، لیکن ہم یورو بانڈز کی حمایت کرنے والے متعدد مثبت محرکات دیکھتے ہیں۔

    بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف …

  • فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    واشنگٹن: فحش اداکارہ کے ساتھ جنسی تعلق اسکینڈل کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے عدالت میں بیان دیدیا ہے-

    باغی ٹی وی :"دی گارجئین” کے مطابق سابق امریکی صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے عدالت کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز اسکینڈل منظر عام پرآیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کواس بات کی فکر ہی نہیں تھی کہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ انہیں چھوڑ تو نہیں دیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ فکر یہ تھی کہ اسکینڈل کا الیکشن 2016 کی انتخابی مہم پر کیا اثر پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلقات چھپانے اور انہیں خاموش رہنے کی خاطر ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ڈیل کی تھی۔

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف …

    بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

  • توانائی اور دوسرے شعبوں میں  پاکستان کے ساتھ تعاون کر یں گے،عالمی بینک

    توانائی اور دوسرے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر یں گے،عالمی بینک

    اسلام آباد: جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدرمارٹن ریزر نے کہاہے کہ توانائی اور دوسرے شعبوں میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

    باغی ٹی وی : جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدرمارٹن ریزر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران عالمی بینک اورپاکستان نے ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے سے اتقاق کیاہے توانائی اور دوسرے شعبوں میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کے ضمن میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری کریں گے کیونکہ نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے نہ صرف شہریوں کو خدمات کی فراہمی بلکہ اس سے گورننس میں بھی بہتری آتی ہے،ہم پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری جاری رکھیں گے۔

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    دوسری جانب ایک لمبے عرصے بعد غیر ملکی سرمایہ کار بتدریج واپس آرہے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں قلیل المدتی سرمایہ کاری 84 فیصد اضافے کے ساتھ 30 ماہ کی بلند ترین سطح 501.30 ارب روپے پر پہنچ گئی، اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار اپڈیٹ کے مطابق جون 2023 میں مجموعی سرمایہ کاری 12 سال کی کم ترین سطح 272.54 ارب روپے پر پہنچ گئی تھی، پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس کامیابی کے ساتھ 74 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا، یہ دسمبر 2023 میں 61,500 اور جون 61,500 میں 40,000 ہزار کی سطح پر تھا،اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ کر 449.24 ارب روپے ہوگئی ہے جو جون 2023 میں 271.45 تھی۔

    پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف …

  • ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا کو جواب

    ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا کو جواب

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی : امریکا نے اسرائیل سے غزہ میں امدادی ٹرکوں کو روکنے کا معاملہ اٹھایا ہے، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پیٹل نے کہا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، امریکا گرفتار فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کی بدسلوکی کا جائزہ لے رہا ہے۔

    ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

    غزہ میں نسل کشی ہونے کا یقین نہیں ہے،امریکا

    وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے تاہم اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہیے ہیں،امن کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے-

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    امریکی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن حماس کی شکست چاہتے ہیں تاہم انہیں فلسطینیوں کی تکلیف کا احساس ہے۔ جوبائیڈن سمجھتے ہیں کہ رفح میں آپریشن کو اسٹریٹیجک اینڈ گیم سے جوڑنا چاہیے، امریکا اسرائیل کو انسداد بغاوت کی کبھی نہ ختم ہونے والی مہم میں الجھنے سے بچائے گا۔

    دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ جاری رہی تو بے گھر اسرائیلی گھر نہیں جا پائیں گے، اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے اسرائیل پر مسلسل راکٹ داغ رہے ہیں جب تک اسرائیل غزہ پر اپنا حملہ جاری رکھے گا، ان کا گروپ لڑتا رہے گا، لبنان کی جنوبی سرحد پر اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے اور نصیرات پناہ گزین کیمپ میں مکان پر بمباری سے 14 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے-

    یوکرین کا روس پر اب تک کا بڑا حملہ، 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین …

    عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے50 سے زائد مقامات پر بمباری کی، شہدا کی مجموعی تعداد 35 ہزار 105 ہوگئی، اسرائیلی فوج نے رفح میں کویتی اسپتال خالی کرنے کا حکم دے دیا جبکہ صیہونی فورسز جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں گھس گئیں اور خیمہ بستی سے3 لاکھ 60 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

    رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک امدادی کارکن ہلاک ہوگیا۔ ادھر القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی اور کہا کہ جنگجوؤں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں اسرائیلی ٹینک کو ڈرون سے نشانہ بنایا، علاقے میں اسرائیل کے چار دیگر ٹینکوں پر بھی حملے کیے گئے۔

    پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف …

  • پاکستان جولائی کے آخر تک   8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف معاہدہ کر لے گا،وال اسٹریٹ بینک سٹی

    پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف معاہدہ کر لے گا،وال اسٹریٹ بینک سٹی

    لندن: وال اسٹریٹ بینک سٹی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان جولائی کے آخر تک عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 8 ارب ڈالر تک کے نئے چار سالہ پروگرام کے معاہدے پر پہنچ جائے گا-

    باغی ٹی وی : بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر کے قلیل مدتی اسٹینڈ بائی معاہدے کو مکمل کیا تھا لیکن اسلام آباد نے ایک نئے اور طویل مدتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا ہے سٹی میں نکولا اپوسٹولوف نے کلائنٹس کے نام ایک نوٹ میں لکھا کہ اگرچہ طویل مدتی چیلنجز کا تعلق ہے ، لیکن ہم یورو بانڈز کی حمایت کرنے والے متعدد مثبت محرکات دیکھتے ہیں۔

    سٹی کی ایک ٹیم کے پاکستان کے دورے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت پالیسی سازوں سے ملاقات کے بعد اپوسٹولوف نے کہا، “سب سے پہلے، آئی ایم ایف کے ایک بڑے اور طویل ای ایف ایف (توسیعی فنڈ سہولت) پروگرام کو جولائی تک حتمی شکل دی جا سکتی ہے ممکنہ طور پر 7-8 ارب ڈالر کا 4 سالہ پروگرام اور دوسرا سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے، آئی ایم ایف کا وفد مالی سال 2025 کے بجٹ، پالیسیوں اور ممکنہ نئے پروگرام کے تحت اصلاحات پر تبادلہ خیال کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب …

    آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ نمائندے ایتھر پیریز روئز نے ہفتے کے آخر میں میڈیا کو ایک پیغام میں کہا، “اس کا مقصد بہتر گورننس اور مضبوط، زیادہ جامع اور لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنا ہے جس سے تمام پاکستانی مستفید ہوں گے۔

    دریں اثنا سٹی نے کہا کہ اسے توقع ہے کہ پاکستان کا بین الاقوامی 2027 بانڈ سرمایہ کاروں کو کافی لیکویڈیٹی اور بڑے پیمانے پر اضافے کے ساتھ ایک اچھا مقام فراہم کرے گا کیونکہ ڈیفالٹ کے خطرات مزید کم ہوجائیں گےملک کے 2025 اور 2026 کے مختصر تاریخ والے بانڈز 91-96 سینٹ پر ٹریڈ کر رہے ہیں جو پچھلے سال کے آخر سے زبردست تیزی کے بعد ٹریڈ کر رہے ہیں، پاکستان کے بین الاقوامی بانڈز 2022 میں ڈالر کے مقابلے میں 20 سینٹ کے وسط تک گر گئے تھے۔

    پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری

  • پٹ فیڈر کینال میں تعینات 1200 ملازمین  مسلسل غیر حاضر

    پٹ فیڈر کینال میں تعینات 1200 ملازمین مسلسل غیر حاضر

    ڈیرہ مراد جمالی(آغا نیاز مگسی) :صوبائی وزیر ایریگیشن میر صادق عمرانی نےانکشاف کیا ہے کہ پٹ فیڈر کینال میں تعینات 1200 ملازمین مسلسل غیر حاضر، ماہانہ 3 کروڑ 62 لاکھ روپے گھر بیٹھے وصول کر رہے ہیں، کروڑ پتی افراد کو بیلدار کی معمولی پوسٹ پر بھرتی کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال میں تعینات 2100 ملازمین ڈیوٹی نہیں دے رہے ہیں مگر گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں جو کہ مجموعی طور پر ماہانہ 3 کروڑ 62 لاکھ روپے تنخواہ قومی خزانے سے مفت میں وصول کر رہے ہیں اس بات کا انکشاف انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا اور ٹریڈ یونین کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا –

    میر صادق عمرانی نے کہا کہ ان میں کروڑ پتی افراد بھی شامل ہیں جن کو سابقہ حکومت میں بیلدار کی معمولی ملازمت پر بھرتی کیا گیا وہ ڈیوٹی کرنے کی بجائے ویگو اور ٹوڈی گاڑیوں پر سیر و تفریح کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کو قانونی طریقے سے ملازمت سے فارغ کیا جائے گا-