Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے انٹرپول نے 9 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم محمد اشرف کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم سال 2015 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ سامہ ستہ بہاولپور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیاملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی-

    لیبیا کشتی حادثہ :جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 60 سال قید اور 42 …

    ترجمان کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

    ملتان:گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد،ایک خاتون اور 5 پولیس اہلکار گرفتار

  • حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

    لبنانی حزب اللہ گروپ نے شمالی اسرائیل میں دو فوجی مقامات پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں سے دو حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے بیت ھلل کے جنوب میں 91ویں ڈویژن کی 403 ریزرو آرٹلری بٹالین کے نئے بنائے گئے کیمپ پر فضائی حملہ کیا ،اس حملے میں دشمن کے متعدد افسر اور سپاہی ہلاک اور زخمی ہوگئے یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوجی آرام کررہے تھے، یہ حملہ غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی مزاحمت کی حمایت میں کیا گیا ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع

    حزب اللہ نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے پیر کی صبح یفتاح بیرک میں مرکاوا ٹینک کو بھی گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹینک تباہ ہوگیا اور اس میں موجود اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

    اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری سے ملاقات

    اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح کو کہا تھا کہ لبنان سے آنے والے دو ڈرون شمالی اسرائیل میں بیت ہلل کے علاقے میں فضا میں تباہ کردیے گئے دونوں ڈرون کے فضا میں پھٹنے سے جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی تاہم اس آگ پر فورا قابو پا لیا گیا فوجی حکام اور طبی ماہرین نے بعد میں اطلاع دی کہ لبنان سے داغے گئے ٹینک شکن گائیڈڈ میزائلوں کی بمباری میں 4 فوجی زخمی ہوئے اسرائیلی اخبار’ٹائمز آف اسرائیل’ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یفتاح قصبے کے قریب دو میزائلوں سے ہونے والے اس حملے میں متعدد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

    لیبیا کشتی حادثہ :جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 60 سال قید اور 42 …

  • بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

    بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

    تہران: بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں،دونوں ممالک کےدرمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے۔

    ایرانی حکام کے مطابق بھارت چابہار منصوبے کے لیے 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگاچابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت ایران، افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک تک تجارت کرے گا، ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے چابہار بندرگاہ کا کام سست روی کا شکار ہے،بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک کراچی اور گوادر بندرگاہوں سےگزرے بغیر جاسکتا ہے۔

    اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری سے ملاقات

    واضح رہے کہ ایرانی بندرگاہ چابہار کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک اور وہاں سے یورپ تک رسائی کا بھارتی خواب اور بھارت نے اسی مقصد کے حصول کے لئے چابہار پر 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری سے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی2017 کے آخر میں پہلے فیز کے افتتاح سے ایک ماہ قبل بھارت کی جانب سے گندم کی پہلی کھیپ اسی راستے افغانستان پہنچائی گئی تاہم اب یہ بندگارہ باضابطہ کام شروع کردے گی۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع

    2015 میں پاکستان اور چین نے ‘سی پیک’ پر کام کا آغاز کیا تو اگلے ہی سال بھارت نے افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارتی راہداری کا معاہدہ کیا جس کے تحت چابہار منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام شروع کیا گیا –

  • پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا،جس کے مطابق امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    بای ٹی وی : پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت سے متعلق ڈائیلاگ 10 مئی کو واشنگٹن امریکا میں ہوئے،اقوام متحدہ اور او آئی سی کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید حیدر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی الزبتھ رچرڈ نے امریکا کی نمائندگی کی۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش امن کو لاحق بڑے چیلنجز میں شامل ہیں ٹینکیکل تجربات اور تحقیقی مہارت کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا، بارڈر سیکیورٹی انفرااسٹرکچر اور ٹریننگ کے حوالے سے بھی اتفاق کیا گیا، مارچ 2023 سے امریکا نے 300 پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دی، دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے فورم پر بھی فعال رہنے پر اتفاق کیا امریکا نے ٹی ٹی پی اور داعش کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    لیبیا کشتی حادثہ :جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 60 سال قید اور 42 …

    اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری سے ملاقات

    اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک امریکا پارٹنرشپ خطے میں امن کو یقینی بنائے گی، یہ تعاون سرحدوں سے پار دہشت گردی کے خطرے کے خاتمے کے لیے دو طرفہ تعاون کا ایک ماڈل ہوگا، انسداد دہشت گردی مذاکرات عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کا عزم کا اعادہ ہے۔

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

  • لیبیا کشتی حادثہ :جرم ثابت ہونے پر ملزم کو  60 سال قید اور 42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

    لیبیا کشتی حادثہ :جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 60 سال قید اور 42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

    گوجرانوالہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی خصوصی عدالت نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت نامزد مرکزی ملزم محمد ممتاز کو 3 مقدمات میں سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے لیبیا کشتی حادثے کے 3 مقدمات میں مرکزی ملزم کو مجموعی طور پر 60 سال قید اور 42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا،عدالت کی جانب سے امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت نامزد مرکزی ملزم محمد ممتاز کو سزا سنائی گئی۔

    واضح رہے کہ مرکزی ملزم ممتاز کے خلاف تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ کے 3 مختلف مقدمات درج تھے، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے 2 سگے بھائیوں سمیت 4 نوجوانوں سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے لیے تھے، ملزم نے چاروں نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سے اٹلی بجھوانا تھا،چاروں نوجوان محمد منیب، اللہ دتہ، فرہاد علی اور محمد توحید کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، لیبیا کشتی حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا تھا، حادثے میں مجموعی طو پر 281 پاکستانی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ کشتی حادثے میں ڈوبنے والے افراد میں 50 سے زائد نوجوانوں کا تعلق گوجرانوالہ ڈویژن سے تھا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    ملتان:گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد،ایک خاتون اور 5 پولیس اہلکار گرفتار

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

  • اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری سے ملاقات

    اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری سے ملاقات

    بیجنگ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ژانگ منگ سے ملاقات ہوئی-

    باغی ٹی وی : دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے بیجنگ میں ملاقات میں گفتگو کرتے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اجتماعی ذمہ داری کے تحت آپس میں موثر تعاون کریں اور خطے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی اجتماعی صلاحیت کو بروئے کار لائیں۔

    انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور تنظیم کے بنیادی اصولوں پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

    ملتان:گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد،ایک خاتون اور 5 پولیس اہلکار گرفتار

    ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے چیئرمین کے طور پر پاکستان کے اقدامات اور کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،سفیر ژانگ نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر حکومت پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایس سی او سیکرٹریٹ کی جانب سے تنظیم کے سربراہان حکومت کی حیثیت سے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان  بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع

    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع ہوگئے-

    باغی ٹی وی: وزارت خزانہ نے نئے قرض پروگرام کے حوالے سے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے درمیان مذاکرات کے تعارفی سیشن کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی جبکہ وفد کی قیادت آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کررہے تھے،ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔

    اعلامیہ کے مطابق ملاقات کا مقصد عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مزید بات چیت کا آغاز ہے، دوران ملاقات وزیر خزانہ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی کامیاب تکمیل پرآئی ایم ایف وفد کا شکریہ ادا کیا اور اسے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا،اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے اور اس میں توسیع کیلیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تقریباً 2 ہفتے تک جاری رہیں گے جن میں نئے قرض پروگرام کے علاوہ نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

    ملتان:گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد،ایک خاتون اور 5 پولیس اہلکار گرفتار

  • مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت کا نام کیا ہوگا؟

    مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت کا نام کیا ہوگا؟

    کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کے نام کاایک دو دن میں میٹنگ کرکے فیصلہ کر لیں گے-

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ دو تین نام جو شارٹ لسٹ ہوئے ہیں ان میں ایک ”عوام پاکستان“ ہے، ایک ”ریفارم پاکستان“ ہے اور ایک ”نئی امنگ“ ہے ایک دو دن میں میٹنگ کرکے نام کا فیصلہ کر لیں گے مجھے یقین نہیں کہ یہ پارٹی چلے گی لیکن مجھے امید ہے اور ہم کوشش کریں گے۔

    بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے آزاد کشمیر کی صورتحال پر بیان پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر راج ناتھ سنگھ اتنے ہی پر اعتماد ہیں تو دونوں کشمیر میں ریفرنڈم کروالیں اور دیکھ لیں کون کس کے ساتھ رہنا چاہتا ہے ہم نے کشمیر کو ایک آئینی صوبہ بنانے کے بجائے انتظامی صوبہ بنا کر رکھا ہے، ان کا سی سی آئی میں حصہ نہیں ہے، دیگر قومی کمیٹیوں میں حصہ نہیں ہے، وفاق ان کو پیسے دیتا ہے لیکن محصولات کی صوبوں کو تقسیم میں ان کا حصہ نہیں ہے۔

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    خواجہ آصف کی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت

  • پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد  نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا جس میں کہا کہ اپیل ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہم ایک سال سے انصاف ملنے کے منتظر ہیں، ہمیں انصاف دیں۔

    باغی ٹی وی : یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ 9 مئی کو سال گزر گیا ہے ابھی تک خواتین جیلوں میں ہیں،کسی بے گناہ کی ضمانت ہو بھی جائے تو نئے کیس میں گرفتاری ہوجاتی ہے، یہ انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے، تحریک انصاف ایک سال سے نشانہ بنی ہوئی ہے۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ جعلی حکومت بتائے بار بار ججوں کے تبادلے کون کروا رہا ہے؟ جعلی حکومت بتائے پولیس مقدموں کا ریکارڈ لے کر کیوں نہیں آتی؟اپنے خط میں پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جعلی حکومت بتائے دلائل دینے کی باری پر پراسیکیوٹر کہاں غائب ہو جاتا ہے؟-

    جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کافیصلہ کرلیا،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پیسے منی لانڈرنگ نہیں مشکوک ٹرانزیکشن کے باعث پکڑے گئے تھےسول عدالت میں کیس چلتا تو مزید 5 سال تک پیسے پاکستان نہ آسکتے، 190ملین پاؤنڈ معاہدہ خفیہ رکھنا پرائیوٹ پارٹی اور نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیمانڈ تھی۔

    الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات

  • ملتان:گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد،ایک خاتون اور 5 پولیس اہلکار گرفتار

    ملتان:گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد،ایک خاتون اور 5 پولیس اہلکار گرفتار

    ملتان: نیو ملتان میں گھر سے شراب کی ساڑھے 450 بوتلیں برآمد ہوئیں،ایک خاتون اور ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا-

    باغی ٹی وی : سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق نیو ملتان کے علاقے میں ایک مکان سے شراب کی 450 بوتلیں پکڑی گئیں، مکان سے شراب فروخت کرنے والی خاتون خدیجہ کو بھی گرفتار کیا گیا گرفتار خاتون نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے یہ شراب ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد رانا آصف سے 7 لاکھ روپے میں خریدی ہے، خاتون کے بیان پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    قبل ازیں کراچی پولیس نے کورنگی میں چھاپہ مار کر دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق بلال کالونی میں ملزم نے آٹھ روز قبل اپنے ساتھی ملزمان کے ہمراہ ملکر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو مکینک دوست قتل ہو گئے تھے،پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ گرفتار ملزم معطل پولیس اہلکار ہے جس کی شناخت دانش کے طور پر ہوئی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت کروا رکھی تھی،ملزم اغوا کے ایک کیس میں بھی مفرور تھا،ملزم دانش اغوا برائے تاوان سمیت قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے-

    دو دوستوں کو قتل کرنیوالاسابق پولیس اہلکار گرفتار

    امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم