Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پیچیدہ سیاسی صورتحال  اور سماجی تناؤ،پالیسی اصلاحات کا نفاذ متاثرکرسکتا ہے،آئی ایم ایف

    پیچیدہ سیاسی صورتحال اور سماجی تناؤ،پالیسی اصلاحات کا نفاذ متاثرکرسکتا ہے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پیچیدہ سیاسی صورتحال، مہنگائی اور سماجی تناؤ،پالیسی اصلاحات کا نفاذ متاثرکرسکتا ہے-

    باغی ٹی وی : آئی ایم ایف کی سامنے آنے والی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نئی حکومت نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی پالیسیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے، معاشی پالیسیوں کے عدم نفاذ، کم بیرونی فنانسنگ کے باعث قرضوں اورایکسچینج ریٹ پردباؤ کا خدشہ ہے، بیرونی فنانسنگ میں تاخیر کی صورت میں بینکوں پرحکومت کو قرض دینےکا دباؤ بڑھےگا اور بینکوں پرحکومت کو قرض دینےکے دباؤ سے نجی شعبے کیلئے فنانسنگ کی گنجائش مزید کم ہونےکاخدشہ ہے۔

    دستاویزات میں بتایا گیا کہ پیچیدہ سیاسی صورتحال، مہنگائی اور سماجی تناؤ،پالیسی اصلاحات کا نفاذ متاثرکرسکتا ہے جب کہ اشیاء کی قیمتیں، شپنگ میں رکاوٹیں یاسخت عالمی مالیاتی حالات بیرونی استحکام کو متاثرکریں گے، 8 فروری 2024 کے انتخابات کے بعد دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مخلوط حکومت بنائی مگر پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں نے دیگر سیاسی جماعتوں سے زیادہ ووٹ لیے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نے قومی اسمبلی میں بڑی اپوزیشن قائم کی ہے۔

    خلیجی ریاست میں ہیٹ اسٹروک ، کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر …

    سب سے پہلے پاکستان ایجنڈہ ضروری، تجزیہ : شہزاد قریشی

    وہاڑی میں سینکڑوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا بڑا جنسی اسکینڈل

  • شمسی طوفان، سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہورہا ہے،سپارکو

    شمسی طوفان، سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہورہا ہے،سپارکو

    اسلام آباد: پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو (سپیس اینڈ اپر ایٹماسفیر ریسرچ کمیشن) کا کہنا ہے کہ سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی : سپارکو کے مطابق سورج سے آنے والا یہ شمسی طوفان 10 مئی کی رات شروع ہوا جو اگلے 48 تا 72 گھنٹوں تک اثرانداز رہے گا شمسی طوفان کی وجہ سے روشنیوں نے جنم لیا جنہیں اٹلانٹا اور جنوبی افریقا تک دیکھا گیا، سپارکو اس شمسی طوفان پر اپنےآلات کی مدد سے نظر رکھے ہوئے ہے، اس طوفان کے اثرات سیٹلائٹ اور مواصلات پر ہوتے ہیں، پاکستان میں اس شمسی طوفان کے اثرات کےامکانات کم ہیں، سورج کا اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔

    قبل ازیں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے سورج پر ہونے والے دھماکوں کی تصاویر کو شئیر کیا گیا تھا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی شدید گولڈن رنگ کی شعائیں نکل رہی ہیں، جمعے اور ہفتے کے روز سورج پر دو شدید دھماکے ہوئے ہیں، جن کی تصاویر ناسا کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، ان دھماکوں کے باعث برقی مقناطیسی توانائی کی لہریں زمین کی طرف آئی ہیں-

    سورج پر ہونے والے طاقتور دھماکوں کی تصاویر جاری

    ناسا کے مطابق سورج کی جانب سے 10 مئی کی رات 9 بج 23 منٹ پر 2 طاقتور سولر فلئیرز جاری کی گئی ہیں جبکہ دوسری مرتبہ صبح 7 بج کر 44 منٹ پر 11 مئی کو ہوئی،جسے ناسا کی جانب سے ایکس 5 اعشاریہ 8 اور ایکش 1 اعشاریہ 5 کی کلاس فلئیرز میں شمار کیا گیا ہے۔

    خلیجی ریاست میں ہیٹ اسٹروک ، کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر …

  • وہاڑی میں سینکڑوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا بڑا جنسی اسکینڈل

    وہاڑی میں سینکڑوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا بڑا جنسی اسکینڈل

    وہاڑی: :پنجاب کے شہر وہاڑی میں سینکڑوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا بھیانک اور بہت بڑا جنسی سکینڈل منظر عام پر آیا ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گروہ سادہ لوح لڑکیوں کو بلیک میل کرکے ان سے نہ صرف رقم وصول کرتا تھا، ان کا جنسی استحصال بھی کیا جاتا تھا اور ناجائز مطالبات نہ ماننے پر ان کی ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا،وہاڑی میں سامنے آنے والی اس بڑی کارروائی نے علاقہ مکینوں کو خوفزدہ کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ پہلے اسے دبئی کے نمبر سے کال کی گئی اور انٹرویو کیلئے بلایا جس جگہ بلایا گیا وہ ایک گھر تھا جہاں مجھے کولڈ ڈرنک پلائی گئی جسے پی کر میں بے ہوش ہوگئی اور پھر میرے ساتھ نازیبا سلوک کیا گیا،بعد ازاں ان لوگوں نے کہا کہ اگر تم اپنی جان چھڑانا چاہتی ہو تو کسی اور لڑکی، کسی سہیلی یا بہن کو لے کر آؤ، ورنہ تم ہم سے جان نہیں چھڑا سکتیں، کئی لڑکیوں نے بلیک میل ہوکر مزید لڑکیاں بھی اس گینگ کے حوالے کیں۔

    آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل المیعاد پروگرام کے لیے مذاکرات ہوں گے،وزیرِ خزانہ

    متاثرہ لڑکی کے مطابق 40 ہزار روپے تنخواہ اور لیپ ٹاپ کا سن کر لڑکیاں ان کے چنگل میں باآسانی پھنس جاتی تھیں، پولیس نے ملزم حامد کو رنگے ہاتھوں اس وقت پکڑا جب دو لڑکیاں اس کے ساتھ ہی موجود تھیں ملزم اتنا شاطر اور چالاک ہے کہ پولیس کو گھر میں داخل ہوتے دیکھتے ہی اس نے یو ایس بی کو منہ میں ڈال کر نگل لیا جس میں سینکروں لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز کا ڈیٹا موجود تھا تاہم وہ پولیس کے سامنے اس بات کا مسلسل انکار کرتا رہا۔

    جاپانی ولی عہد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    گرفتار ملزم حامد کا باپ وہاڑی کا سابق ضلعی خطیب قاضی وہاج احمد ہے جو اپنے بیٹے کی گرفتاری کا سن کر وہاں پہنچ گیا تھا اور پولیس کی منت سماجت کرنے لگا، بعد ازاں ملزم کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے کے ذریعے اس کے جسم میں یو ایس بی کی موجودگی کا ثبوت مل گیاڈاکٹروں کے مطابق نگلی جانے والی یو ایس بی گزشتہ چار روز سے ملزم کے معدے میں موجود ہے اور انتظار اس بات کا ہے جب وہ نظام ہاضمہ کے مراحل سے گزر کر جسم سے خارج ہوگی تو بعد کی کارروائی کی جائے گی۔

    یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیں ، غموں کی دھوپ کے آگے …

  • سلمان خان لڑکیوں سے محبت رچاتے رہیں گے، شادی کبھی نہیں کریں گے،متھن چکرورتی

    سلمان خان لڑکیوں سے محبت رچاتے رہیں گے، شادی کبھی نہیں کریں گے،متھن چکرورتی

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کا کہنا ہے کہ سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے اور شادی نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں متھن چکرورتی نے ایک رئیلیٹی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے سلمان خان سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز کی شخصیت سے متعلق گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ سلمان خان مزاحیہ انسان ہیں، وہ ہر وقت ہنسی مذاق کرنے والے فرد ہیں، دوستانہ شخصیت کے مالک ہیں، وہ بظاہر تو بڑے ہی غصے والے انسان نظر آتے ہیں لیکن حقیقت میں اُن کی شخصیت اس کے بالکل برعکس ہے۔

    بھارت میں مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار …

    سینیئر اداکار نے کہا کہ سلمان خان ہر وقت مذاق مستی کے موڈ میں رہتے ہیں، وہ ایسے ہیں کہ اگر دیر رات نیند سے اُن کی آنکھ کُھل جائے تو وہ اُس وقت بھی سب کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں، سلمان خان کی شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سلمان خان کبھی شادی کے بندھن میں نہیں بندھیں گے، سلمان خان ہر خوبصورت لڑکی سے یہ کہہ کر ہمدردیاں لیتے رہیں گے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور لڑکی شادی کی اُمید میں اُن سے محبت کرنے لگ جائے گی، سلمان خان لڑکیوں سے محبت رچاتے رہیں گے، اُنہیں بیوقوف بناتے رہیں لیکن ان سے کبھی شادی نہیں کریں گے، میں اس بات کی گارنٹی دے رہا ہوں کہ سلمان خان اُن لڑکیوں سے کبھی شادی نہیں کریں گے جنہیں وہ بیوقوف بناتے ہیں۔

    آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل المیعاد پروگرام کے لیے مذاکرات ہوں گے،وزیرِ خزانہ

    خلیجی ریاست میں ہیٹ اسٹروک ، کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر …

  • آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل المیعاد پروگرام کے لیے مذاکرات ہوں گے،وزیرِ خزانہ

    آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل المیعاد پروگرام کے لیے مذاکرات ہوں گے،وزیرِ خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ معیشت کے ڈاکیومینٹیڈ نہ ہونے کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں ٹیکسوں کا نظام مثبت طریقے سے آگے لے جانا ہے۔

    باغی ٹی وی :روزنامہ بزنس ریکارڈر اور وفاق پاکستان ایوان ہائے صنعت و تجارت کے اشتراک سے منعقدہ پری بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہمیں ٹیکسوں کا نظام مثبت طریقے سے آگے لے جانا ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر ہمیں مشکل سے نکلنا ہے تو نجی شعبے کو اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کرنا ہوگا، پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے اور نجی شعبے کو اس پر عمل کرنا ہوتا ہے، ہمیں دیکھنا ہے کہ ملک کہاں کھڑا ہے، کاروبار حکومت کا معاملہ نہیں، حکومت صرف یہ دیکھے گی کہ نجی شعبے کی مدد کس طور کی جاسکتی ہے۔

    9 مئی واقعات ایک منظم اور خطرناک حکمت عملی تھی، نگراں حکومت کی رپورٹ

    وفاقی وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات بھی کریں گے اور سہولتیں بھی دیں گے معیشت کی ڈاکیومینٹیشن کرنی ہے اس معاملے میں حکومت پسپائی اختیار نہیں کرے گی ہمیں کہیں نہ کہیں سے ٹیکس نیٹ میں توسیع کا آغاز کرنا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ اور بجٹ کا خسارہ ختم کرنا ہے،ہم تاجروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائیں گے تنخواہ دار طبقے پر بھی تو ٹیکس لگا ہوا ہے۔

    رفح پر حملہ ،امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہےکل مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے، آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل المیعاد پروگرام کے لیے مذاکرات ہوں گے، رواں سال ریونیو کا ہدف 9400 ارب روپے ہے پاکستانی معیشت کا ٹرن اوور 300 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

    ڈنمارک کے سفیر نے نئی دہلی میں مودی حکومت کی نااہلی کا پول کھول …

  • بھارت میں  مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار دیدیا

    بھارت میں مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار دیدیا

    ہریانہ: بھارت میں ایک مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کے لیے خود کو ’حاملہ‘ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2024 کا تیسرا مرحلہ جاری ہے جہاں ایک مرد اُستاد نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے منفرد ڈرامہ رچایا،ریاست ہریانہ میں سرکاری سکول کی جانب سے الیکشن ڈیوٹی کیلئے اساتذہ کے ناموں کی فہرست تیار کر کے ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ فہرست میں مرد ٹیچر ستیش کمار کا نام بھی شامل تھا جس میں ان کی جنس خاتون بتائی گئی،ستیش کمار نے الیکشن میں ڈیوٹی سے بچنے کے لیے خود کو صرف خاتون ظاہر نہیں کیا بلکہ اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ایک حاملہ ہیں، ضلعی انتظامیہ نے شک کی بنیاد پر معاملے کی جڑ تک پہنچنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی۔

    ڈنمارک کے سفیر نے نئی دہلی میں مودی حکومت کی نااہلی کا پول کھول …

    کمیٹی کی جانب سے بھارتی الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس میں انکشاف سامنے آیا کہ فہرست میں ستیش کمار کو جان بوجھ کر خاتون لکھا گیا تاکہ ان کی ڈیوٹی نہ لگائی جائےاس بات کا علم ہونے کے بعد ڈی سی نے ستیش کمار، پرنسپل انیل کمار اور سکول کے کمپیوٹر آپریٹر منجیت کو طلب کیا اور اس معاملے کے حوالے سے پوچھا،سکول پرنسپل نے کہا کہ غلطی ان کی طرف سے ہوئی اور وہ نہیں جانتے کہ آخر یہ غلطی کس سے ہوئی ہے۔

    حماس یرغمالیوں کو رہاکرتا ہے توکل ہی جنگ بندی ہوجائےگی،امریکی صدر

  • خلیجی ریاست میں ہیٹ  اسٹروک ،  کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ

    خلیجی ریاست میں ہیٹ اسٹروک ، کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں نے جہاں تباہی پھیلا دی تھی وہیں اب کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست میں ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث کم عمر بچے اور نومولود بچے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے والدین کو شدید گرمی اور لو کی صورتحال کے دوران بچوں کی حفاظت اور سورج کے سامنے نہ جانے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔

    امارات میں ایک بچہ گاڑی میں بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا تھا، کم عمر بچہ شدید گرمی میں گاڑی کے اندر ہی بند ہو گیا تھا، کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے باعث بچہ انتقال کر گیا تھا،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کم عمر بچے شدید گرمی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں،کیونکہ بچے ہیٹ اسٹروک کا شکار باآسانی ہو سکتے ہیں کیونکہ ان میں میٹابولزم فاسٹ ہوتا ہے جبکہ کارڈیو وسکیولر سسٹم بھی ان ڈیویلپ ہوتا ہے۔

    جاپانی ولی عہد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    تھمبے یونی ورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر اسامہ السید رزق الایسی کا کہنا ہے کہ بچوں کا چھوٹا قد اور ہائیر سرفیس ایریا برائے ماس ریشیو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ یہ ہیٹ جلدی لے سکتے ہیں اور انہیں اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں وقت لگتا ہےبچوں کے جسم میں موجود ڈیویپلنگ سوئیٹر گلینڈز اور لوئر گلینڈز کا ریٹ انہیں باڈی ٹیمریچر کے حوالے سے چیلنج کرتا ہے کم عمر اور نوزائیدہ بچے اس شدید گرمی میں زیادہ جلدی متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ ان کے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بچے ہیٹ سے متعلق علامات کو پہچان نہیں سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طرح سے باور کرا سکتے ہیں۔

    یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیں ، غموں کی دھوپ کے آگے …

  • سورج پر ہونے والے طاقتور دھماکوں کی تصاویر جاری

    سورج پر ہونے والے طاقتور دھماکوں کی تصاویر جاری

    سورج پر حال ہی میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا ہے، جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے سورج پر ہونے والے دھماکوں کی تصاویر کو شئیر کیا گیا تھا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی شدید گولڈن رنگ کی شعائیں نکل رہی ہیں، جمعے اور ہفتے کے روز سورج پر دو شدید دھماکے ہوئے ہیں، جن کی تصاویر ناسا کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، ان دھماکوں کے باعث برقی مقناطیسی توانائی کی لہریں زمین کی طرف آئی ہیں-
    https://x.com/NASASun/status/1789389072093360135
    ناسا کے مطابق سورج کی جانب سے 10 مئی کی رات 9 بج 23 منٹ پر 2 طاقتور سولر فلئیرز جاری کی گئی ہیں جبکہ دوسری مرتبہ صبح 7 بج کر 44 منٹ پر 11 مئی کو ہوئی،جسے ناسا کی جانب سے ایکس 5 اعشاریہ 8 اور ایکش 1 اعشاریہ 5 کی کلاس فلئیرز میں شمار کیا گیا ہے۔
    https://x.com/NASASun/status/1789287437908271615
    آئرلینڈ کے میٹ آفس ائیران میٹ کی جانب سے تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں، جس میں ڈبلن شہر اور شینن ائیرپورٹ پر یہ روشنیاں دیکھی گئی تھیں،میٹ آفس کے ترجمان اسٹیفن ڈکسن کا کہنا تھا کہ کم دورانیے کی راتوں کے باعث یہ روشنیاں کم وقت کے لیے ہی وقوع پذیر ہوں گی

    روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ ،12 پاور گرڈز مکمل تباہ

    جبکہ جمعے کی رات کو اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، ویلز اور برطانیہ کے شمالی علاقوں میں دیکھی گئیں پیشگوئی کرتے ہوئے میٹ آفس نے بتایا کہ یہ صورتحال ہفتے کی رات تک جاری رہ سکتی ہے، تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ یہ کہاں کہاں نظر آئیں گی، تاہم نیشنل اوشینک اینڈ اٹماسفیریک ایڈمنسٹریشن (نووا) کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ پہلے چند کورونل ماس اجیکشنز ہمارے سیارے کی جانب گامزن ہیں۔

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

  • 9 مئی واقعات  ایک منظم اور خطرناک حکمت عملی تھی، نگراں حکومت کی رپورٹ

    9 مئی واقعات ایک منظم اور خطرناک حکمت عملی تھی، نگراں حکومت کی رپورٹ

    اسلام آباد: نگراں حکومت نے 9 مئی 2023 واقعات پر رپورٹ جاری کی ہے،جس کے مطابق 9 مئی 2023 واقعات کا مقصد فوج کے اندر تحریک انصاف کے حق میں بغاوت کرانے کی کُھلی کوشش تھی۔

    باغی ٹی وی : 9 مئی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ایک منظم اور خطرناک حکمت عملی تھی ریاستی اداروں کے خلاف پہلے کے تشدد کا مضبوط جواب نہ ملنے پر پی ٹی آئی زیادہ بے باک ہوگئی تھی فوجی تنصیبات پر سامنے سے حملے کرنے کا مقصد فوج کے مورال کو کمزور کرنا اور سیاسی ڈیل کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات ایک کھلی اور غلطی پر مبنی کوشش تھی جس کا مقصد مسلح افواج کے اندر اپنے حق میں ڈیل کرانا تھا، اس کا مقصد نہ صرف پاکستانی فوج پر عمران خان کے سیاسی مطالبات کے لیے دباؤ ڈالنا تھا،9 مئی ایک بیانیے کا عروج تھا جو ایک شخصی فرقے کے گِرد بنا گیا تھا، اس کے ذریعے ایک حکمت عملی کے تحت ان کے مخالفین کے خلاف تشدد کو قومی خدمت کے طور پر جواز فراہم کیا گیا۔

    پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    9 مئی کو ایک حکمت عملی تشکیل دی گئی جس کے تحت عوامی طاقت سے دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ اس سے پی ٹی آئی کےسپورٹرز کو موقع ملا کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک پر مسلح فوج کیخلاف اپنا غصہ نکال سکیں،مسٹر خان بہت عرصے سےفوجی اسٹیبلشمنٹ کو اپنی حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار بھی تصور کرتے رہے ہیں، وہ صرف اسی ایک ادارے کے ساتھ مذاکرات پر تیار بھی تھے، مسٹر خان نے بارہا دیگر سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کے حوالے سے اپنی تحقیر آمیز انداز میں بات بھی کی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سیاسی حل نکالنے کے لیے مذاکرات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ مسٹر خان نے فوج کے آئینی کردار کی عزت کرنے سے انکار کردیا تھا جو ان سے غیر سیاسی رہنے کا تقاضا کرتا ہے۔

    آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل

    نگران حکومت کی کابینہ کمیٹی کی تحقیقی کے مطابق مسٹر خان نے کسی بھی مرحلے پر نہ تو 9 مئی کے واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا، نہ ہی ان کی مذمت کی، اس کے بجائے انہوں نے عوام اور مسلح فوج کے مابین تقسیم کو وسیع کرنے کے لیے حقائق کو توڑا مروڑا اس حکمت عملی کی بنیاد ایک سادہ مفروضہ تھا کہ غیر مسلح احتجاجی مظاہرین اور فوج کے مابین تصادم سے فوج مخالف جذبات جنم لیں گے، اس طرح عوام اور مسلح فوج کے مابین خلیج وسیع ہوپائے گی۔

    پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی

  • جاپانی ولی عہد  رواں ماہ  پاکستان کا دورہ کریں گے

    جاپانی ولی عہد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: جاپانی ولی عہد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : بزنس ریکارڈر کے مطابق جاپانی ولی عہد 20 سے 23 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے ،جبکہ سعودی ولی عہد کا پاکستان کا دورہ موخر ہو گیا ہے ،سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان جاپانی ولی عہد کے دورے سے پہلے یا بعد میں متوقع تھا۔

    دوسری جانب پاکستان اور سعودی عرب کے سفارت شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کی نئی تاریخوں کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں، دورے کے نئے شیڈول کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے،سعودی ولی عہد کے دورے کے التوا کی سرکاری طور پر کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے-

    نان روٹی ایسوسی ایشن روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے پر رضا مند

    دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ سعودی حکام نے دورے کے نئے شیڈول کا ابھی تک اعلان نہیں کیا اس حوالے سے دونوں ممالک کے سفارت گفت و شنید میں مصروف ہیں، سعودی ولی عہد کے دورے میں مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی کیا گیا ہے نومبر 2022 میں بھی سعودی ولی عہد کو آنا تھا مگر نہ آسکے۔ تب بھی دورے کی دعوت دینے والے وزیر اعظم شہباز شریف ہی تھے شہزادہ محمد بن سلمان نے فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھاتب وزیرِ اعظم عمران خان تھے۔

    پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ