Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،پاکستانی ائیرلائنز پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن پر جولائی 2020 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے فیصلہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا، یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے اور ویژن ائیرلائن کے تھرڈ کنٹری آپریٹرز اجازت نامے کی بحالی کی منظوری دے گی۔

    ذرائع کے مطابق یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا جس میں شرکت کیلئے سیکرٹری ایوی ایشن کی قیادت میں پاکستانی وفد آج برسلز کیلئے روانہ ہوگا، پی آئی اے اور ویژن ائیر کے علاوہ تمام دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی ختم کرکے پاکستانی ائیرلائنز کی یورپی ملکوں کیلئے پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔

    ادھر ترجمان یورپی کمیشن کے مطابق صرف پی آئی اے اور ویژن ائیر کا معاملہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا، باقی تمام پاکستانی ائیرلائنز پر اب یورپی ملکوں میں کوئی پابندی نہیں ہے۔

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

    ہمسائے کی مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

  • آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل

    آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل

    آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث مظفرآباد سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور کئی شہروں میں موبائل سروس متاثر ہے۔

    آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ مارچ، پہیہ جام اور ہڑتال کا تیسرا روز ہے جس کے سبب بھمبر میں انٹرنیٹ کی سروس، باغ میں انٹرنیٹ کے ساتھ موبائل فون سروس بھی بند ہے جبکہ میرپورآزادکشمیر میں تمام موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے پونچھ، باغ ، ضلع جہلم ویلی میں آج بھی ہڑتال اور پہیہ جام جاری ہے، گزشتہ روز مظاہرین کو کنٹرول نہ کیے جانے پر حکومت آزاد کشمیر نے کمشنر مظفرآباد اور ڈی آئی جی مظفرآباد کو رات گئے تبدیل کردیا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک مرتبہ پھر عوامی ایکش کمیٹی کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دے دی ہے تاہم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا، انھوں نے یہ دعوت اسلام آباد میں رات گئے پریس کانفرنس کے دوران دی۔

    دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی مخدوش صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایوان صدر میں آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر حکومت میں شامل اپنی جماعت کے صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔ دوسری طرف ریاست میں کشیدگی برقرار ہے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال آج بھی جاری ہے گزشتہ روز کوٹلی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی کے دوران تصادم سے اے ایس آئی جاں بحق جبکہ 12 اہلکار زخمی ہوئے۔

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

    ایوان صدر میں بلائے گئے اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزرا احتجاج اور مطالبات سے صدر مملکت کو آگاہ کریں گے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا حکمران اتحاد کے ساتھ چلنے یا نہ چلنے کا فیصلہ ہوگا۔

    ہمسائے کی مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی

    پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے حکومت کے اتحادی ہوتے ہوئے بھی حکومت کے پر تشدد رد عمل کی مذمت کی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر حکومت میں شامل اپنی جماعت کے صدر شاہ غلام قادر سے احتجاج اور پُرتشدد واقعات پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

  • پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی

    پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کی نمائندہ نے پاکستان سے آئندہ پروگرام کے لیے ہونے والے مذاکرات پر جاری بیان میں کہا ہے کہ لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی۔

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف وفدناتھن پورٹرکی قیادت میں اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرےگا، مشن اگلے پروگرام کے لیے مذاکرات کرے گا، مذاکرات کا مقصد بہتر اور مضبوط گورننس کی بنیاد رکھنا ہے اور مذاکرات میں پاکستانیوں کے فائدے کے لیے پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنا ہے، ان مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی۔

    قبل ازیں آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہےکہ موجودہ حکومت نگران دور کی معاشی پالیسیوں پر عمل درآمدکرے آئی ایم ایف نے سفارش کی ہےکہ نئی حکومت نگران دور کی معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھے، قرضےکم کرنےکے لیے نگران دور کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے، نگران دور حکومت میں قرضےکم کرنےکے اقدامات کیےگیے، نگران حکومت نے سیاسی نقصان کی پرواہ کیے بغیر معاشی اقدامات کیے، نگران حکومت نے پرائمری سرپلس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سخت کوشش کی، نگران حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث بیرونی آمدن بحال ہوئی۔

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

    آئی ایم ایف کے مطابق نگران حکومت نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات شروع کیے، نگران دور میں ایف بی آر کی آٹومیشن کا منصوبہ شروع ہوا، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صوبوں سے رابطے مضبوط کیے جائیں، ملکی آمدن بڑھانےکے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، ملکی اخراجات کو کنٹرول کیا جائے، قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر بجٹ سے انحراف خطرناک ہوسکتا ہے۔

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

  • پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق لاہورمیں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد پنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے-

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، جس پر اپنے دفاع میں ٹیم نے بھی فائرنگ کی، کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹارگٹ کلر فیضان سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 3 دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، ٹارگٹ کلر فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

    سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ فیضان بٹ کو اسلحہ برآمدگی کیلئے کرول جنگل لے جایا گیا، ملزم کی نشاندہی پر 2 پستول اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے دوران برآمدگی فیضان کے 5 سے 6 ساتھیوں نے حملہ کیا، جس میں فیضان سمیت 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے،موقع سے 2 کلاشنکوف ایک پستول قبضہ میں لے لیا گیا۔

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

    اوچ شریف:للو والی موری کے قریب لوڈر رکشہ اور آئل ٹینکر میں تصادم، ایک شخص …

    ٹھٹھہ : محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ …

  • ہمسائے کی  مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی

    ہمسائے کی مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی

    بورے والا میں اوباش شخص نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی ہے-

    لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ گگو منڈی کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، ابتدائی طور پر زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، ملزم اپنے 2 ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا،اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے بیٹی کو ساتھیوں کی مدد سے اپنے گھرمیں لے جا کر زیادتی کی۔

    دوسری جانب اوکاڑہ میں لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والا گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، فحش ویڈیو برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،اوکاڑہ میں سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر کم عمر لڑکوں کو پھنسانے اور پھر فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گینگ کے سرغنہ سخاوت کو پولیس نے دھر لیا،گینگ لڑکوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے لیتا اور بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بناتا تھا۔

    ٹھٹھہ : محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ …

    پولیس کے مطابق ملزم عائشہ نام کی آئی ڈی کے ذریعے نوعمر لڑکوں سے رابطہ کرتا اور انہیں بلیک میل کرتا تھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا ساتھی ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

    متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی بن کر میسج کیا اور وہ جھانسے میں آگیا ملزم نے ویڈیو کال پر طالب علم کی فحش ویڈیو بنا لی اور وہ بلیک میل کرنے لگا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے فحش ویڈیوزبرآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے-

    ۔

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

  • افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

    کابل: افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے شمالی صوبے بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے افغانستان کے شمالی علاقوں میں1 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں شمالی صوبہ بغلان میں 300 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں لاپتہ ہیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں-

    افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے نمائندے کے مطابق صوبہ بغلان کے 3 اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہےافغان حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوشش کی جارہی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں آنے والے سیلاب سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    آئی ایم ایف نگران حکومت کے اقدامات کی متعرف

    قبل ازیں افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 200 سے زائد افراد اپنے گھروں میں محصور ہوچکے تھے جن کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹرز بھی بھیجے گئے تھے مگر اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نا ہوسکا افغان حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوششیں کررہے ہیں۔

    پاکستان نے افغانستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے،ایک بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔

    اس وقت ہماری تمام توجہ معیشت کی بہتری پر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

  • آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    لاہو ر: سینئیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت بہت اضطراب کا شکار ہے وہ اکیلے میں جیل کی دیواروں سے باتیں کرتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ تقریریں کر ہے ہیں-

    باغی ٹی وی :سینئیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ چڑیل بہت سخت گرم ہے اور وہ بہت خبریں لا رہی ہے سب سے زیادہ خبریں اڈیالہ جیل سے آ رہی ہیں عمران خان اس وقت بہت اضطراب کا شکار ہے وہ اکیلے میں جیل کی دیواروں سے باتیں کرتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ تقریریں کر ہے ہیں، یہ کوئی من گھڑت کہانی نہیں پی ٹی ذرائع سے اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں نو مئی کو آرمی چیف کا بیانیہ آیا اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آ ر نے تین گھنٹوں کی اتنی لمبی پریس کانفرنس کی اس سے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف والوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور جو بشری بیگم پیچھے بیٹھ کر ٹونے شونے کررہی تھیں وہ سارے کے سارے ٹونے وڑ گئے ہیں کیو نکہ اب دو ٹوک پتہ چل گیا ہے کہ جتنا یہ ایڑھیاں رگڑ رہا تھا ملنے کی کوششیں کررہا تھا ہاتھ ملا لیں اسے جواب وہی مل رہا تھا جو بائیڈن سے ملا تھا آپ کو یاد ہو گا کہ اس نے ایک سال سے زیادہ دو لابنگ فرمز کو پیسے دئیے تھے اور بیان یہ تھے کوششیں یہ تھیں کہ جوبائیڈن سے بات ہو جائےاور امریکی صدر جوبائیڈن نے نا فون رسیو کیا اور نا اس نے کال بیک کیا نا اس نے کال کیا نا وہ کسی لابی کے ہتھے چڑھا نا ان کے پراپیگنڈا کے ہتھے چڑھا چائنہ ان سے ناراض ہو کے بیٹھا ہوا تھا سی پیک انہوں نے خود ہی رول کر دیا تھا سعودی عرب اور یو اے ای کو ان سے سخت خفگی تھی ایران الگ سائیڈ پر بیٹھا ہوا تھا ان سے بات ہی نہیں کرنا چاہ رہا تھا مہاتیر اور طیب اردگان کو اتنا سیریس لیٹ ڈاؤن کیا تھا عمران خان نے کہ ترکی اور ملائیشیا ان سے دور ہو گئے تھے پاکستان بلکہ خود کمیونٹی أف نیشنز میں اکیلا پڑ گیا تھا اب یہ جو حال ہی میں اسٹیٹمنٹ آئی ہے آرمی چیف کی کہ آپ کو پتہ ہے جو پیچھے سے فنڈنگ آ رہی ہے یہودی لابی کی خاص طور پر گولڈ اسمتھ کی جو فنڈنگ آ رہی اس نے کہیں نا کہیں تو اثر دکھانا ہوتا خاص طور پر ویسٹرن میڈیا کہیں ٹیلی گراف میں آرٹیکل چھپ رہا ہے تو کہیں ڈیلی میل میں آ رٹیکل چھپ رہا ہے کبھی کہیں آرہی ہے خبر واشنگٹن پوسٹ میں اور آپ کو پتہ ہے یہ رائٹ مین جو میڈیا ہے برطانیہ وغیرہ میں ان کو گولڈ سمتھ کنٹرول کرتا ہے ان کو فلسطین میں شہید ہوتے نہتے بچے کبھی نظر نہیں آئیں گے شہید ہوتی عورتیں کبھی نظر نہیں آئیں گی جن کے اوپر سے ٹینکس گزار دئیے گئے ان کو نظر آئے گا تو عمران خان کی بے بسی اور مفلسی، اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے اب آپ دیکھیں گے کہ عنقریب پاکستان کے میڈیا میں آپ کو خبریں آئیں گی ایک اور پینڈورا باکس کھلے گا ایک طوفان بدتمیزی مچایا جائے گا آن لائن ہو گا پاکستان میں نہیں ہوگا پہلے باہر ہو گا اور اسی سے آپ کڑیاں ملا سکتے ہیں پہلے باہر ہو گا پھر پاکستان میں آئے گا پھر ٹی وی پر ہم بحث کریں گے مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں آپریشن گولڈسمتھ انتشار پھیلائے گا اور لوگوں کو مزید کنفیوز رکھے گا لوگ اب جو سیٹل ہونا شروع ہو گئے ہیں امیدیں بننا شروع ہو گئی ہیں کہ اب گورننس بہتر ہو رہی ہے،ان میں انتشار پھیلے گا-

    ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی اسپیس نہیں دے رہی، رؤف حسن

    آئی ایم ایف نگران حکومت کے اقدامات کی متعرف

    تنگوانی:پٹرول پمپ سے اغواء ہونے والے ملازمین کی ڈاکوؤں نےویڈیو وائرل کردی

  • ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی اسپیس نہیں دے رہی، رؤف حسن

    ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی اسپیس نہیں دے رہی، رؤف حسن

    اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور گورنر کے پی کےساتھ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں سے ہم بات نہیں کریں گے گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور ان کےساتھ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی اسپیس نہیں دے رہی، اب ہمارے پاس اب احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے عوام باہر نکلے گی تو یہ حکومت پاؤں پر کھڑی نہیں رہے گی مینڈیٹ چوروں کے ہاتھ میں حکومت دے کر پاکستان کو مفلوج کیا جارہا ہے ہم کسی کے ساتھ ڈیل کر کے عمران خان کو جیل سے نہیں نکالنا چاہتے۔

    دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو وارننگ دے دی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین مجھے گورنر رہنے دیں ورنہ میں آپ سے بڑا بدمعاش بن جاؤں گا،جو گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات کرے گا، اُس کو اُسی زبان میں جواب دیا جائے گا، علی امین گنڈاپور نے بہت بدمعاشی کرلی، اب مزید نہیں کرنے دیں گے،مجھے پتہ ہے کہ علی امین گنڈاپور جیسے لوگوں سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے مخالفین کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، ناچنے والے گھوڑے، ریس نہیں جیتا کرتے، اتنا کہنا کافی ہے،مرکز اور صوبوں میں لڑائی نہیں چاہتے، وزیراعلی کو گورنر ہاؤس فوبیا ہے، جس کا علاج صرف اسپتال میں ممکن ہے۔

  • بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان کے سائے تلے لڑیں گے، امیر جماعت اسلامی

    بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان کے سائے تلے لڑیں گے، امیر جماعت اسلامی

    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں-

    باغی ٹی وی : بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان کے سائے تلے لڑیں گے، بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں، آئین کا آرٹیکل 158مقامی افراد کو وسائل پر پہلا حق دیتا ہے، ریکوڈک منصوبے میں بہتری لائی جائے، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سی پیک پر چین سے معاملات طے کیے جائیں، الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ ہوا اس کی کوئی حیثیت نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں فارم 47 پر کھڑی ہیں، انتخابات میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا صفایا ہوگیا۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میرضیااللہ لانگو نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 محنت کشوں کی ہلاکت پر کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر افراد کو انکے انجام تک ضرورپہنچایا جائے گا۔

    بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ٹرانسفر کرتے ہیں، زمینداروں کے مسائل کے حوالے سے ضرور بات چیت کی جائے گی، ترقی کے خلاف بات کرنا ملک دشمنی ہے، حکومت اگر گوادر میں ترقی لانا چاہتی ہے تو سیاست سے ہٹ کر اپنے لوگوں کے حقیقی مسائل پر بات کرنی ہوگی، حکومت کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائیں گئے، گوادر میں عوام کےمنشا کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔

  • او جی سی ڈی ایل کے ملازمین کی گاڑی پر  فائرنگ ، ایک ملازم جاں بحق ، دو  زخمی

    او جی سی ڈی ایل کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک ملازم جاں بحق ، دو زخمی

    ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر دہشتگردوں کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی سی ڈی ایل) کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ملازم موقع پر بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر دہشتگردوں کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی سی ڈی ایل) کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ایک ملازم موقع پر بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے او جی سی ڈیل کے جاں بحق اور زخمی ملازمین کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور پیرا ملٹری فورس وقوعہ پر پہنچ گئی۔

    سلطان اذلان شاہ کپ: فائنل میں پاکستان کو شکست

    ریسکیو حکا م نے تصدیق کی کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد او جی سی ڈی ایل کے ملازم ہیں جو جھل مگسی سے ڈیرہ مراد جمالی آ رہے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے سعید بگٹی کا تعلق نصیر آباد سے ہے جبکہ زخمی خالد اور عابد کا تعلق خانیوال اور کبیر والا سے ہے ڈاکٹروں کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارv