Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کیا ہم نے کوئی کوکین منگوائی تھی جو چھ ماہ میں اتنا زیادہ نفع مل گیا؟  انوار الحق کاکڑ

    کیا ہم نے کوئی کوکین منگوائی تھی جو چھ ماہ میں اتنا زیادہ نفع مل گیا؟ انوار الحق کاکڑ

    کوئٹہ: سابق نگراں وزیراعظم وسینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میرے دور میں گندم کی خریداری کا جو فیصلہ ہوا اُس کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، کیا ہم نے کوئی کوکین منگوائی تھی جو چھ ماہ میں اتنا زیادہ نفع مل گیا؟-

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں نے گندم کا معاملہ کبھی صوبوں یا کسی پر نہیں ڈالا،میرے دور میں گندم کی خریداری کا جو فیصلہ ہوا اُس کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، اٹھارہو یں ترمیم کے بعد گندم خریداری کا ڈیٹا صوبے اکٹھا کرتے ہیں۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گندم کی خریداری کے دو طریقے ہیں پہلا یہ کہ حکومت عالمی مارکیٹ سے خریداری کرے اور سبسیڈ ائز ریٹ پر لوگوں کو دے تاکہ مارکیٹ مستحکم رہے، دوسرا طریقہ پرائیوٹ سیکٹر کو گندم امپورٹ کی اجازت دینا ہےبدقسمتی سے تیسرے اور اہم نقطے پر اس بحران کے باوجود بھی کوئی بات نہیں کررہا اور وہ یہ ہے کہ اگر آر این ڈی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) تھوڑی تحقیق کرے اور سرمایہ لگایا جائے تو چار ملین ٹن سے زائد کی پیداوار کی جاسکتی ہے۔

    سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،وزیر …

    اُن کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے دور میں جب گندم درآمد کی گئی تو اُس وقت میں فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا وزیر تھا اور دوسرے صاحب تو کابینہ میں بعد میں شامل ہوئے گندم درآمد کے حوالے سے صوبوں نے پی ڈی ایم حکومت کو سمری ارسال کی گئی جس کے بعد ہماری نگراں حکومت کے پاس یہ ڈیٹا آیا اور اُسی بنیاد پر قانون کے مطابق گندم درآمد کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کو 22 کروڑ روپے مالیت کی 17 گاڑیوں کا تحفہ

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے تحریک انصاف دور میں جاری ہونے والے ایس آر او کے تحت گندم درآمد کی اور اب بھی وہی قانون موجود ہے، اس کے علاوہ پرائیوٹ سیکٹر کیلئے کوئی اضافی قانون بنایا گیا اور نہ ہی اجازت لی گئی دعویٰ کیا جا ر ہا ہے کہ گندم درآمد پر 85 ارب کا نفع ہوا، کیا ہم نے کوئی کوکین منگوائی تھی جو چھ ماہ میں اتنا زیادہ نفع مل گیا؟ ایک طرف ہم پر داغ لگا یا جارہا ہے تو دوسری طرف خالص قانونی چیز (ایس آر او) کو غیر قانونی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ گندم امپورٹ کے معاملے پر کاکڑ صاحب اور مجھ سے انکوائری کی جائے۔

    ٹھٹھہ: زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم،بچوں سمیت 8 افراد زخمی

  • او آئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیا   کے حل کیلئے تجاویز  دیں،اسحاق ڈار

    او آئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیا کے حل کیلئے تجاویز دیں،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں مرکزی ایجنڈے کے تین نکات تھے-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افریقی ملک گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس ہوا جہاں پاکستان کی نمائندگی کی اور 57 ممالک کے فورم میں وزیراعظم کے بجائے میں نے بھرپور نمائندگی کی، اجلاس میں مرکزی ایجنڈے کے تین نکات تھے، جن میں غزہ پر مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے بھرپور باہمی تعاون اور جامع فیصلہ کرنا تھا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، بلاامتیاز فورس کا استعمال روکنے اور محصور فلسطینیوں کو انسانی بنیاد پر امداد پہنچانے کے لیے کوششوں کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی قرارداد پر عمل درآمد پر زور دیا گیا، فلسطینی علاقوں میں اسرائیلیوں کی آبادکاری روکنے اور مقامی فلسطینیوں کے اثاثوں پر قبضے سے روکا جائے اور جب تک فلسطین کو 1967 کی سرحد کے مطابق آزاد ریاست تسلیم نہیں کیا جاتا جس کا دارالحکومت القدس نہیں ہوگا تو فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    پاکستان کو خوشحال اور پرامن ملک بنانے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا،ترجمان پاک فوج

    اسحاق ڈار نے کہا کہ میرا دوسرا ایجنڈا مسئلہ کشمیر تھا اور تیسرا ایجنڈا عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات کے خلاف ہم خیال ممالک کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے بات کرنی تھی اور ہماری ٹیم نے اپنی ذمہ داری نبھائی،اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین حالات پیدا کیے ہیں اور وہاں کے حالات غزہ اور فلسطین سے مختلف نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو قائل کرے کہ وہ 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدامات واپس لے اور اس کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات بھی ختم کرے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر روک دے اور یاسین ملک سمیت تمام کشمیری قیدیوں کو رہا کرے،او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت سے کہے کہ وہ غیرکشمیریوں کو کشمیر میں پراپرٹی خریدنے، رہائش اور ووٹ کا حق نہ دے، ایمرجنسی قانون اور کشمیر کے شہروں سے فوج واپس لے کر بین الاقوامی میڈیا کو وہاں سے آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت دے۔

    سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،وزیر …

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اوآئی سی کے جموں و کشمیر پر رابطہ گروپ کا اجلاس نہیں ہوا تھا لیکن ہمارے وفد نے پہلے ہی اجلاس میں سیکریٹری جنرل سے درخواست کی کہ سائیڈ لائن پر کشمیر پر اجلاس ہونا چاہیے اور دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں بھی ان سے اس حوالے سے بات کی، ہماری کوششوں سے جموں و کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا اور اپنا موقف وہاں رکھ کر اپنی قومی ذمہ داری نبھائی۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا پر بات کی اور اس کے حل کے لیے تجاویز بھی دیں کہ دنیا کے سوشل میڈیا گروپس سے دیگر مذاہب کے خلاف مواد ہٹوا دیا جاتا ہے تو ہم 57 اسلامی ممالک اپنے دین کے حوالے سے ہونے والی بدترین مہم کو ختم کیوں نہیں کرواسکتے ہیں، اچھی بات ہے کہ تجویز کو اعلامیے میں شامل کیا گیا اور سیکریٹری جنرل نے اسلاموفوبیا پر اپنا خصوصی نمائندہ بھی مقرر کردیا ہے، پاکستان میں تعینات ترک سفیر کو او آئی سی کا اسلاموفوبیا کے حوالے سے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔

    ججز مداخلت از خود نوٹس، آزاد عدلیہ ہمارا فرض ہے ، حلف اٹھایا ہے،چیف جسٹس

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کو  22 کروڑ روپے مالیت کی 17 گاڑیوں کا تحفہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کو 22 کروڑ روپے مالیت کی 17 گاڑیوں کا تحفہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے بلدیہ کو 22 کروڑ روپے مالیت کی 17 گاڑیوں کا تحفہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی: تصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لئے 17 گاڑیوں کا تحفہ دیا گیا۔22کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت سے خریدی گئی گاڑیوں کو بلدیہ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی نمائندگی کرتے ہوئے گاڑیاں بلدیہ کے حوالے کیں، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن رافعہ حیدر نے گاڑیوں کی چابیاں وصول کیں جس میں 12 اوپن ٹرک، 2 ڈمپر ٹرک، دو ٹریکٹر ٹرالی اور ایک ایکسویٹر شامل ہیں۔

    وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے لئے کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی اور گاڑیوں کی قلت کے باعث تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مشکلات پیش آرہی تھیں وزیر اعلیٰ نے تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن کے لئے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی لاہور کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے مسائل بھی زیادہ ہیں لیکن ہم شہر کی ری ویمپنگ کا پلان بنا رہے ہیں اور چند ماہ میں شہر کی حالت بدلی نظر آئے گی۔

    اذلان شاہ کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ برابر

    وزیر بلدیات نے کہا کہ سابق تبدیلی سرکار نے چلتے ہوئے بلدیاتی نظام کو گھر بھجوا دیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر بھی سابق دور میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے لیکن اب لاہور کی ہر گلی محلے میں میونسپل خدمات کی فراہمی کے لئے جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔

    بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

    انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 278 روپے 24 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوئی،آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید 276 روپے 73 پیسے جبکہ سپلائی زائد ہونے کے سبب ڈالر کی قدر 29پیسے کی کمی سےفروخت 279 روپے 9 پیسے پر بند ہوئی جبکہ گزشتہ روز 3 پیسے کے اضافے کےبعد ڈالر 278 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے 44 پیسے سے کم ہو 299 روپے 12 پیسے پر آگیا ہےجبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 348 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے، سعودی ریال کی قیمت میں 3 پیسے کی معمولی کمی کے بعد نئی قیمت 74 پیسے 15 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت بھی 3 پیسے کی کمی کے بعد 75 روپے 72 پیسے پر آگئی ہے ۔

    پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان

    ادھر عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار اور10 گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 2317 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے، سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2254.80 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    عورت کا روپ دھار کر چوی کرنے والا شخص گرفتار

    اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام 3 پوائنٹس کی کمی پر ہوا، آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 3 پوائنٹس کم ہوکر 72 ہزار 761 پر بند ہوا، 100انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 73 ہزار 260 رہی، آج 62 کروڑ شیئرز کے سودے تقریبا 25 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب کم ہو کر 9850 ارب روپے ہے۔

  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

    بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد: صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 51 ارب 88 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔

    باغی ٹی وی : بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کردی جس کے بعد بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،درخواست رواں مالی سال 2023-24 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، نیپرا 17 مئی کو اس درخواست کی سماعت کرے گا۔

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست میں کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے جس میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے،وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

    پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان

    اذلان شاہ کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ برابر

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملنے سے انکار کر دیا

  • ایکس پورن سائٹ ہے، اس کا بند ہو جانا بہتر ہے،سابق نگران وزیر اطلاعات

    ایکس پورن سائٹ ہے، اس کا بند ہو جانا بہتر ہے،سابق نگران وزیر اطلاعات

    اسلام آباد: سابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کو "پورن سائٹ” قررار دیتے ہوئے اس کو مسلسل بند رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : جان اچکزئی نے ایکس پر ہی اپنے بیان میں لکھا کہ وی پی این سے (ایکس تک) رسائی بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے، یہ پورن سائٹ ہے، اس کا بند ہو جانا بہتر ہے،اِس کو بند کر دو پاکستان میں سکون ہو جائے گا، شکر ہے بند ہونے جا رہی ہے، یہ تو حکومت سے تعاون کرے، پورن پر فائر وال لگائے، جعلی اکاؤنٹ بند کریں۔

    اپنی ایک اور ایکس پوسٹ میں جان اچکزئی نے لکھا کہ ایکس پر پابندی کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوشل میڈیا کو سیاسی اور دیگر عناصر بغیر ثبوت کے ”ریاستی اداروں پر الزام لگانے“ کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس نے اپنی تشویش کا اظہار کیا لیکن واضح طور پر کسی پابندی کا اعتراف نہیں کیا اس لیے پاکستان میں ٹویٹر پر پابندی نہیں ہے۔

    پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان

    واضح رہے کہ رواں برس عام انتخابات کے بعد 17 فروری سے پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ کو بندش کا سامنا ہے،صارفین وی پی این (پراکسی) کے ذریعے ’ایکس‘ تک رسائی پر مجبور ہیں، حکومت کی جانب سے بھی ایکس پر پابندی کی تصدیق کی جاچکی ہے مارچ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا تھا کہ ’ایکس‘ پر پابندی وزارتِ داخلہ کے احکا مات پر لگائی گئی ہے،ایکس پر پابندی کی وجہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس اور سیکیورٹی خدشات کو قرار دیا جاتا ہے، ایکس پر پابندی لگانے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کے علاوہ روس، ایران، چین، میانمار، ترکمانستان اور شمالی کوریا بھی شامل ہے۔

    عورت کا روپ دھار کر چوی کرنے والا شخص گرفتار

  • اذلان شاہ کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ برابر

    اذلان شاہ کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ برابر

    ایپوہ : ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا، میچ کے آخری لمحات میں گول کی بدولت گرین شرٹس پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

    باغی ٹی وی : ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اذلان شاہ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں پاکستان کو میچ کے 59 ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو کہ جاپان کی جانب سے کھیل کے 33ویں منٹ میں کین ناگا یوشی نے اسکور کیا تھاپاکستان کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا وحید اشرف نے گول کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے برابر کردیا، ۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

    پاکستان اپنے پول کا چوتھا میچ کل کینیڈا کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلے گا قبل ازیں پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4-5 کے اسکور سے مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 0-4 سے شکست دی تھی۔

    پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان

  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملنے سے انکار کر دیا

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملنے سے انکار کر دیا

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت سے ملاقا ت سے انکار کر دیا،تاہم ا شیر افضل مروت نے اس خبر کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا،وہ اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کرتے رہ گئے، شیرافضل مروت کی عمران خان سے ملاقات طے تھی۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے روم میں پہنچے تھے، سابق وزیراعظم عمران خان کو لسٹ دی گئی، جنہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کیا۔

    جیل ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے باقاعدہ اندر جانے کی اجازت دی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملاقات اور کوئی بھی بات کرنے سے انکار کیا،شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

    اس حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،آج معمول کے مطابق 6 رہنماؤں کی ملاقات تھی میرا نام شامل نہیں تھا، میری عمران خان سے کل ملاقات طے ہوئی ہے، کل میں جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا،جبکہ سینئر صحافی جاوید چوہدری نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان شیر افضل مروت سے سخت ناراض ہیں اور ان کا نام بھی ملاقاتیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا،شیئر کئے گئے ٹک ٹاک ویڈیو کلپ میں جاوید چوہدری کو یہ کہتے سنا گیا کہ ’شیر افضل مروت کا نام فہرست میں نہ ہونے کا باوجود وہ دو مرتبہ جیل پہنچے اور عمران خان سے ملاقات کی، جس میں بانی پی ٹی آئی نے انھیں ٹھیک ٹھاک ڈانٹا‘۔

    پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان

    جاوید چوہدری نے مزید کہا کہ ’شیرافضل مروت سے عمران خان نہیں ملنا چاہتے تھے دو مرتبہ شیر افضل کا نام ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور جان بوجھ کر تحریک انصاف کے اپنے لوگوں نے شامل نہیں کیا تھا، شیر افضل کا کمال دیکھیے کہ وہ بغیر نام کے عمران خان کے پاس چلے گئے، اب سوال یہ ہے کہ کس نے ان کا نام شامل کروایا جب بانی پی ٹی آئی نے ہی اجازت نہیں دی تھی، ملاقات کے حوالے سے جو کمیٹی بنی تھی اس میں سے کسی نے شیر افضل مروت کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    جاوید چوہدری نے ڈانٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’شیر افضل کو خواجہ آصف سے ملاقات کرنے پر عمران خان نے جھاڑ پلائی ۔ جس کے جواب میں شیر افضل نے کہا کہ میں نے خواجہ آصف کے پاس ملاقات کرنے نہیں گیا، ملاقات چلتے چلتے ہوئی تھی یہ مجھے بدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے، جب کہ شیر افضل کا یہ جواب سن کر عمران خان تھوڑے ڈھیلے پڑ گئے‘۔شیئر کئے گئے ٹک ٹاک ویڈیو کلپ میں جاوید چوہدری کو یہ کہتے سنا گیا کہ ’شیر افضل مروت کا نام فہرست میں نہ ہونے کا باوجود وہ دو مرتبہ جیل پہنچے اور عمران خان سے ملاقات کی، جس میں بانی پی ٹی آئی نے انھیں ٹھیک ٹھاک ڈانٹا‘۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

    جاوید چوہدری نے مزید کہا کہ ’شیرافضل مروت سے عمران خان نہیں ملنا چاہتے تھے۔ دو مرتبہ شیر افضل کا نام ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور جان بوجھ کر تحریک انصاف کے اپنے لوگوں نے شامل نہیں کیا تھا، شیر افضل کا کمال دیکھیے کہ وہ بغیر نام کے عمران خان کے پاس چلے گئے، اب سوال یہ ہے کہ کس نے ان کا نام شامل کروایا جب بانی پی ٹی آئی نے ہی اجازت نہیں دی تھی، ملاقات کے حوالے سے جو کمیٹی بنی تھی اس میں سے کسی نے شیر افضل مروت کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    جاوید چوہدری نے ڈانٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’شیر افضل کو خواجہ آصف سے ملاقات کرنے پر عمران خان نے جھاڑ پلائی جس کے جواب میں شیر افضل نے کہا کہ میں نے خواجہ آصف کے پاس ملاقات کرنے نہیں گیا، ملاقات چلتے چلتے ہوئی تھی یہ مجھے بدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے، جب کہ شیر افضل کا یہ جواب سن کر عمران خان تھوڑے ڈھیلے پڑ گئے‘۔

    عورت کا روپ دھار کر چوی کرنے والا شخص گرفتار

    جس پرشیر افضل مروت نے سخت دعمل کا اظہار کیا تھا،انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ٹک ٹاک کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہاتھا کہ ’جاوید چوہدری نامی ایک لفافی صحافی کا درج ذیل کلپ دیکھیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ چوہدری ہیں کیونکہ ان کی عادتیں ان کی کچھ اور عکاسی کرتی ہیں،

  • پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان

    پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان

    لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرات میں اضافےکا امکان ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اوربارشوں کا امکان ہے،خیبر پختو نخوا میں 8 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے، 10 سے 11مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے۔

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں اس وقت مطلع صاف اور موسم گرم ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 43 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے،شہر میں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • عورت کا روپ دھار کر  چوی کرنے والا شخص گرفتار

    عورت کا روپ دھار کر چوی کرنے والا شخص گرفتار

    فلوریڈا: امریکا میں سنہرے بالوں والی عورت کا روپ دھار کر چوی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ شہری کو حال ہی میں ایک کشتی چوری کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ملزم کی شناخت جوشوا کولوٹکا کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ایک کشتی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے علاقے کی چھان بین کررہی تھی جب اسی دوران انہوں نے ایک سنہرے بالوں والی عورت کو دیکھا جس نے ہلکے نیلے رنگ کے لباس پر سفید کوٹ پہنا ہوا تھا اور بڑا چشمہ لگا کر گھر سے نکل رہی تھی، پولیس نے اسے روکا اور فوراً ہی سمجھ گئے کہ عورت دراصل ایک مرد ہے اور تفتیش کے بعد وہ ملزم جوشوا ہی نکلا جسکی انہیں تلاش تھی جوشوا کو فوراً حراست میں لے لیا گیا۔

    پاکستان کو خوشحال اور پرامن ملک بنانے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا،ترجمان پاک فوج

    پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ انہوں نے جوشوا کولوٹکا کو عورت کا بھیس بدل کر ایک رہائش گاہ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا،مشتبہ شخص کے گھر سے چوری کی گئی متعدد دیگر اشیا بھی ملی ہیں، تفتیش کار اب چوری کی دیگر وارداتوں سے جُڑے واقعات کی بھی تفتیش کریں گے۔

    بیروزگاری بڑا مسئلہ جس کو حل کرنے کیلئے سندھ حکومت کوشاں ہے،وزیراعلیٰ سندھ