Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمران خان کی  سیاسی بیانات اور میڈیا سے گفتگو پر پابندی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    عمران خان کی سیاسی بیانات اور میڈیا سے گفتگو پر پابندی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے سیاسی بیانات اور میڈیا سے گفتگو پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران سیاسی یا کسی ادارے و شخصیت کے حوالے سے عمران خان اور بشری بی بی کے بیانات پر احتساب عدالت نے پابندی عائد کی تھی، اب عمران خان نے احتساب عدالت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چلینج کردیا اور اُن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی ریاستی اداروں کیخلاف بیانات دینے سے گریز کریں اور میڈیا اپنی رپورٹنگ صرف ٹرائل کی حد تک محدود رکھے، احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا کہ میڈیا وکلا اور گواہان کے بیانات رپورٹ نہ کرے جبکہ اوپن کورٹ میں موجود صحافیوں کے حقوق پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی اور صحافیوں کو ٹرائل کے دوران وکلا، گواہان یا ملزمان کے بیانات نشر کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کا بیان دینا اور میڈیا کا اس بیان کو رپورٹ کرنے کی اجازت آئین کا آرٹیکل 19 دیتا ہے، پاکستانی عوام کا بانی پی ٹی آئی کے بیانات سے آگاہ رہنا چاہتے ہیں اور آرٹیکل 19 کے تحت انہیں اس کا حق حاصل ہے، احتساب عدالت کا 19 اپریل کا حکم نامہ آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے برخلاف ہے لہذا 19 اپریل کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے اور احتساب عدالت کو بانی پی ٹی آئی کو سیاسی بیانات دینے سے نہ روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کو میڈیا کو کسی بھی شخص کی جانب سے دیئے گئے بیانات نشر کرنے سے نہ روکنے سے کے احکامات دیئے جائیں، درخواست پر فیصلہ ہونے تک احتساب عدالت کا 19 اپریل کا حکم نامہ معطل کیا جائے-

    بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    صدر مملکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    اعلی عدلیہ کیخلاف مہم ، ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ درخواست دائر

  • چیمپئنز  ٹرافی پر ہم  وہی  کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، نائب صدر  بی سی سی آئی

    چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، نائب صدر بی سی سی آئی

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کا پاکستان میں اگلے سال منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو بھیجنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیم کا ایونٹ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی-

    نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ابھی وقت ہے، ایونٹ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی، چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، بھارتی ٹیم اس وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی۔

    صدر مملکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں ہونی ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے تین وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے،چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے،ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔

    بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

  • پنجاب: اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات 16 مئی کو ہوں گے

    پنجاب: اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات 16 مئی کو ہوں گے

    اسلام آباد: پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ طالبات کی یونین سازی کے لئے”اسٹوڈنٹس کونسل“ کے انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات 16 مئی کو ہوں گے جس کیلئے انتخابی شیڈول اور ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا گیا، یہ الیکشن مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز میں تین حصوں میں ہوں گے، ہر حصہ میں چار عہدوں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے الیکشن ہوں گے، ہر کلاس میں بھی ایک ایک کلاس نمائندہ منتخب کیا جائے گا، ہر سیٹ کے لئے بار کونسلز اسٹائل میں صرف ہر امید وار انفرادی اکیلا الیکشن میں حصہ لے گا، گروپ الیکشن کی اجازت نہیں ہوگی۔

    وزارت تعلیم نے اسٹوڈنٹس کونسل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات ”بچلی سطح تک جمہوریت اور جمہوری اقدار کا فروغ ہے“سٹوڈنٹس یونین سیاسی تھیں اس میں گروپ بنتے تھے سٹوڈنٹس کونسل صرف انفرادی ہوں گی۔

    کاغذات نامزدگی 8 تا 10 مئی جمع ہوں گے،اسکروٹنی 11 مئی کو ہوگی،انتخابی نشانات 11 مئی کو جاری ہوں گے پوسٹر سازی انتخابی 12 مئی کو ہوگی،انتخابی مہم 13سے15 مئی ہوگی،پولنگ 16 مئی ہوگی الیکشن نتائج بابت اپیلیں17 مئی کو ہوں گی فیصلے بھی اسی وقت جاری ہوجائیں گے، باقاعدہ الیکشن کمشنر ٹیچر نامزد ہوگا، بیلٹ پیپرز بیلٹ باکس ہوں گے پولنگ ایجنٹ ہوں گے، ہر امیدوار نظم و ضبط، ضابطہ اخلاق،شائسہ مہم،نتائج قبول کا پابند ہوگا،یہ انتخابات آئیندہ ہر سال ہوا کریں گے۔

    ڈائریکٹر مانیٹرنگ تعلیم پنجاب ملک غلام فرید نے تمام تفصیلات سکول سربراہان ایجوکیشن افسران کو جاری کر دی ہیں،اسٹوڈنٹس کونسل کا مقصد تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ، اسپورٹس میں اضافہ،تقریری تحریری مضمون نویسی مقابلوں کا فروغ ہوگا، الیکشن کے بعد تمام منتخب نمائیندے حلف اٹھائیں گے منتخب نمائندے وزراء ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مہمامان خصوصی ہوں گے سیکنڈری سطح کے اسٹوڈنٹس کونسل الیکشن موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد اگست کے آخری ہفتہ میں ہوں گے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کِٹ کی رونمائی کر دی گئی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کِٹ کی رونمائی کر دی گئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کِٹ کی رونمائی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رہنمائی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی عہدیدران نے شرکت کی۔

    قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کٹ پہن کر آئے، اس کے علاوہ پی سی بی کی جانب جاری ویڈیو میں نسیم شاہ، وکٹ کیپرمحمد رضوان اور صائم ایوب بھی کِٹ میں نظر آئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام ‘میٹرکس’ رکھا گیا ہے۔

    اعلی عدلیہ کیخلاف مہم ، ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ درخواست دائر

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کیا جائے گا، قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوگی-

    بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کے لیے پُر عزم دکھائی دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پوری توجہ ورلڈ کپ پر ہے، سب کھلاڑیوں کی توجہ جیت پر ہے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ماضی میں یہی گول تھا کہ ٹرافی لانی ہے، بدقسمتی سے نہیں لاسکے، ذاتی فیصلے نہیں ہو رہے، سات سلیکٹرز ہیں، سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیم کے لیے بہترین ہو گا وہ فیصلہ ہو گا، ٹیم کی ترجیح پہلے ہوتی ہے، یہ میرا، رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ گیری کرسٹن بہت تجربہ کار ہیں، وہ ابھی سے ٹیم کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں، ہر ٹیم کے لیے پلان ہوتا ہے کسی ایک کھلاڑی یا ٹیم کا پلان نہیں ہوتا۔

    صدر مملکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین متوقع

    وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین متوقع

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم جون کے پہلے ہفتےمیں چین کا دورہ کریں گے،سرمایہ کاری اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے،وزیراعظم کے دورہ چین کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

    دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے، دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد پاکستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے دورہ سے متعلق انتظامی امور کا خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ناسا کا چاند پر ایڈوانس "ریلوے” سسٹم بنانے کا منصوبہ

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان تشریف لائیں گے،محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہو جائے گی ،سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں ۔

    اعلی عدلیہ کیخلاف مہم ، ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ درخواست دائر

  • ناسا کا چاند پر ایڈوانس "ریلوے”  سسٹم بنانے کا منصوبہ

    ناسا کا چاند پر ایڈوانس "ریلوے” سسٹم بنانے کا منصوبہ

    واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند پر ایڈوانس "ریلوے” بنانے اور انسانوں اور سامان کو مریخ پر منتقل کرنے کے منصوبے کیلئے فنڈنگ شروع کر دی ۔

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ناسا کے ہیڈ کوارٹر میں ایجنسی کے خصوصی نمائندے اور ناسا اینویٹیو ایڈوانس کانسیپٹس (این آئی اے سی) پروگرام کے ایگزیکٹو جان نیلسن نے کہا کہ ناسا ایسے منصوبوں پر کام کرے گا جو سائنس فکشن جیسے تصورات ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ جلد ہی عمل میں لائے جائیں گے لیکن یہ ممکن ہے کہ کسی دن مستقبل میں یہ حقیقت کا روپ دھار لیں ان منصوبوں میں چاند پر جدید ریلوے کا نظام، مائع پر مبنی دوربین اور انسانوں اور سامان کو مریخ تک لے جانے کے لئے ٹرانزٹ سسٹم شامل ہیں یہ ان منصوبوں میں سے ہیں جن پر ناسا کا این آئی اے سی پروگرام تحقیق جاری رکھنے کے لئے فنڈز وصول کررہا ہے۔

    جان نیلسن نے کہا کہ کل چھ منصوبے ہیں جن میں سے ہر ایک این آئی اے سی کے ابتدائی مرحلے سے گزرچکا ہے اب دوسرے مرحلے میں یہ منصوبے مزید تحقیق کے لئے اگلے دو سال تک 600,000 ڈالرز جمع کریں گے، ہمارا این اآئی اے سی عملہ کچھ نہ کچھ حیران کن اور حوصلہ افزا آئیڈیا متعارف کراتا رہتا ہے اور یہ منصوبے یقینی طور پر ناسا کو مستقبل میں ممکنات کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتے ہیں ۔

  • اعلی عدلیہ کیخلاف مہم ، ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ درخواست دائر

    اعلی عدلیہ کیخلاف مہم ، ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ درخواست دائر

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر اعلی عدلیہ کے خلاف جاری مہم کے خلاف ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ درخواست دائر کردی-

    باغی ٹی وی : اندراج مقدمہ کی درخواست رضا ودود قریشی ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر چند عناصر اعلی عدلیہ کی کردار کشی کر رہے ہیں، اعلی عدلیہ کے خاندان کے افراد کا پرائیویٹ ڈیٹا لیک کیا گیا،ڈیٹا کی رسائی صرف نادرا اور ایف آئی اے تک تھی-

    درخواست میں کہا گیا کہ ڈیٹا لیک کرنے میں سرکاری اداروں کے افسران شامل ہیں، سوشل میڈیا مہم عدالتی نظام اور عوام کے اعتماد کو متاثر کر رہی ہے، اعلی عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والے یوٹیوبرز اور وی لاگرز کے خلاف تحقیقات کی جائیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعلی عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف تحقیقات کر کے مقدمہ درج کیا جائے-

    بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    صدر مملکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    سعودی عرب :معروف ریستوران میں کھانا کھانے سے1 شخص ہلاک،درجنوں کی حالت غیر

  • بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    بھارتی شہر احمد آباد میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    احمد آباد: بھارتی شہر احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے تین اسکولوں کی انتظامیہ کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں جس میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ پولیس کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے خوفزدہ ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے احمد آباد کے 5 سے 6 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے لیکن اس حوالے سے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اگلے روز الیکشن ہے اور یہ سیاسی معاملہ ہوسکتا ہے۔ْ

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس سے قبل نئی دہلی کے بھی کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی جب کہ یکم مئی کو مجموعی طور پر 131 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

    سعودی عرب :معروف ریستوران میں کھانا کھانے سے1 شخص ہلاک،درجنوں کی حالت غیر

    اسرائیلی فوج کے رفح میں فضائی حملے شروع، 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید

    امریکی سفیر سے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کی ملاقات

  • صدر مملکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    صدر مملکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ: صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اہم سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر اُن کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر حکام نے استقبال کیا، صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، صدر مملکت کے اعزاز میں وزیرِاعلٰی بلوچستان عشائیہ دیں گے جس میں آصف علی زرداری نومنتخب ممبران اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے۔

    جیل میں بیٹھے شخص کے آرٹیکل غیر ملکی جریدوں میں کیسے چھپ رہے ہیں، شرجیل …v

    سونا مزید مہنگا نئی قیمت2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہو گئی

    دوسری جانب گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا،نئے گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی جہاں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے ان سے حلف لیا گورنر بلوچستان کی تقریب حلف برداری میں سبکدوش گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے،اس کے علاوہ تقریب میں صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، سیاسی شخصیات اورحکام بھی شریک تھے۔

    فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس، کمیشن کی رپورٹ پر چیف جسٹس برہمv

  • سعودی عرب :معروف ریستوران میں کھانا کھانے سے1 شخص ہلاک،درجنوں کی حالت غیر

    سعودی عرب :معروف ریستوران میں کھانا کھانے سے1 شخص ہلاک،درجنوں کی حالت غیر

    ریاض: سعودی عرب کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد درجنوں افراد کی طبیعت بگڑ گئی –

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک معروف عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ چین کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے بعد 69 سعودی اور 10 سے زائدغیر ملکی شہریوں کو کو اسپتال میں داخل کرنا پڑازہر خوانی سے ایک شخص کی دوران علاج موت واقع ہوگئی جب کہ 45 کے قریب کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، 7 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

    سعودی وزارتِ صحت نے تصدیق کہ لوگوں کی یہ حالت کھانے میں بیکٹیریم کلوسٹریڈیم بوٹولینم کی موجودگی سے ہوئی جو اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اکثر افراد کا دم گھٹ جاتا ہے،سعودی دارالحکومت ریاض کے محکمہ بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کیسز گزشتہ ایک ہفتے میں سامنے آئے ہیں اور ان سب نے ایک ہی فوڈ چین سے برگر کھایا تھا،جس پر اس فوڈ چین کی تمام شاخوں اور فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو بند کردیا گیا ہے اور وہاں موجود کھانے کی تمام مصنوعات کو تلف کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ میونسپل اہلکار ان ریسٹورینٹس، اوزاروں اور مشینری کی صفائی اور جراثیم کش عمل کی نگرانی کریں گے۔

    اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں