Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لاپتہ افراد کی بازیابی  کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

    لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس کو عملی اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : کم سن لڑکی سمیت 7 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کی،دوران سماعتتفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شہری رئیس ذہنی مریض ہے-

    جس پر جسٹس نعمت اللہ نے کہا اگر شہری ذہنی مریض بھی ہے تو بھی اسے تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ادھر ادھر کی باتیں کرکے پولیس اپنے آپ کو بری الذمہ نہیں کر سکتی، عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی بنگلے سے لاپتہ ہوئی ہے اسے کون تلاش کرے گا؟ کم عمر لڑکی ہے شادی کرلی ہے یا کچھ اور مسئلہ ہے،تحقیقات کے 100 طریقے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

    لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ برسوں گزرنے کے باوجود پولیس کچھ پتا نہیں لگا سکی کہ ان کے پیارے کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے اہلخانہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاپتہ افراد کی تلاش کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے پولیس کو عملی اقدامات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متعلقہ تھانے گمشدہ شہریوں کے مقدمات درج کریں نئے لاپتہ شہریوں کی گمشدگی کے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا جائے،بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے بھی 12 اگست کو رپورٹ طلب کر لی۔

    گوادر میں دہشتگروں کا رہائشی کوارٹر پر حملہ،7 افراد جاں بحق ایک زخمی

  • بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق  فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

    واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    باغی ٹی وی : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آبادکاری اور امیگریشن کے منتظر افراد کی حفاظت پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں، دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ ان افراد کی محفوظ اور موثر آباد کاری کو یقینی بنایا جا سکے،حکومت پاکستان کے ساتھ کسی بھی مسئلے یا خدشات کو دور کرنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے کہ وہ نان ریٹرن ایڈوائزری کا احترام کریں،بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں یہ وہ معاملات ہیں جن کا فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے۔

    قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کل 9 مئی کو پاکستان کا دورہ …

    پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اقتصادی اصلاحات پراعلٰی سطح مذاکرات

    9 مئی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر …

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہےخیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پربھی بارش ہونے کاامکان ہے،اسلام آباد اور گر د و نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، مستونگ،زیارت، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، قلات، موسیٰ خیل اورژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، کرم،باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات،چترال، دیراورکوہاٹ میں بھی بارش ہو گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقراررہے گی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،د ن کے اوقات میں گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو گی، اس وقت مغربی سمت سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

    پولیس حراست میں موجود وکلاء رہا کیے جائیں، اعظم نذیر تارڑ

    قبل ازیں پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے پنجاب میں ہیٹ ویو،طوفانی بارشوں اورکا الرٹ جاری کر دیا ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے،اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ 10 تا 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ کو اس موسمی صورتٍ حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق طوفان سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو محتاط رہنا ہو گا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس کل راولپنڈی میں منعقد ہوگی

    دوسری جانب اپریل 2024 میں مجموعی طور پر 59عشاریہ تین صفر ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے پہلے اپریل 1983 میں55 اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، محکمہ موسمیات کی جانب سے اپریل کا ریویو جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ پانچ سو بیس ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ہوئی، ایک روز میں سب سے زیادہ اکیانوے ملی میٹر بارش دیر اور مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی۔اپریل میں اوسط درجہ حرارت معمول سے صفر اعشاریہ آٹھ سات سینٹی گریڈ کم رہا ملک کا اوسط درجہ حرارت چوبیس اعشاریہ پانچ چار کے بجائے ستائیس اعشاریہ چھ سات سینٹی گریڈ رہا۔

    قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کل 9 مئی کو پاکستان کا دورہ …

  • گوادر میں دہشتگروں کا رہائشی کوارٹر پر حملہ،7 افراد جاں بحق ایک زخمی

    گوادر میں دہشتگروں کا رہائشی کوارٹر پر حملہ،7 افراد جاں بحق ایک زخمی

    گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان بلوچستان حکومت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے سربندر میں مزدوروں پر حملہ جبکہ انتظامی افسران وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور جاں بحق مزدوروں کے اہلخانہ سے رابطہ کیا جاررہا ہے،ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی کے مطابق نامعلوم افراد نے گوادر فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، حملہ اس وقت کیا گیا جب کوارٹر میں مزدور سو رہے تھے، جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، لاشوں اور زخمی شخص کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔

    نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کو سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

    صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے، واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کریں گے، ریاستی رٹ ہرصورت برقراررکھی جائے گی، پاکستانیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے اور شہدا کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    9 مئی کو ایک سال، زخم ابھی تازہ،عمران کا جوابی وار،معافی نہیں ملے گی؟

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بہیمانہ واقعہ میں7افراد کے قتل پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سوگوارخاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندے انسان کہلانے کے حقدار نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی گوادر ائیر پورٹ پر شرپسندوں نے حملے کی کوشش کی تھی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا تھا۔

    پولیس حراست میں موجود وکلاء رہا کیے جائیں، اعظم نذیر تارڑ

    ے گناہ مزدوروں کا سفاکانہ قتل کھلی دہشتگردی ہے،بلاول
    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں 7 محنت کشوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کا سفاکانہ قتل کھلی دہشتگردی ہے،اس بربریت پر بلوچستان سمیت پورے ملک کے لوگ شدید غصے میں ہیں، انسانیت شرمندہ ہے، جرم میں ملوث درندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،پاکستانی قوم دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے

    گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 5 افراد اور ایک زخمی کا تعلق سرائیکی وسیب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے ایک ہی خاندان سے ہے،،جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل،واقعے میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان کی 17مئی کو شادی تھی، اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔قتل ہونے والوں میں دو حقیقی بھائی اسد اور حسیب جبکہ انکا کزن ساجد بھی شامل تھا

  • برطانیہ میں دہشت گردی کی سازش کے شبہے میں تین افراد گرفتار

    برطانیہ میں دہشت گردی کی سازش کے شبہے میں تین افراد گرفتار

    لندن : برطانوی پولیس نے دہشت گردی کی سازش کے شبہے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق بولٹن، گریٹ لیور، ابرام اور ہنڈلی ایریاز سمیت شمالی انگلینڈ کے چار مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل راب پوٹس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاہم دہشتگردی کی مبینہ سازش کی تفصیل نہیں بتائی گئی، پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 35، 36 اور 51 برس ہیں۔

    9 مئی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر …

    پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اقتصادی اصلاحات پراعلٰی سطح مذاکرات

    نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کو سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

  • اردو کی پہلی خاتون قوال شکیلہ بانو بھوپالی

    اردو کی پہلی خاتون قوال شکیلہ بانو بھوپالی

    جو شخص مدتوں مرے شیدائیوں میں تھا
    آفت کے وقت وہ بھی تماشائیوں میں تھا

    شکیلہ بانو بھوپالی

    اردو کی پہلی خاتون قوال، صاحب دیوان شاعرہ، ادکارہ اور موسیقار 9 مئی 1942 کو پیدا ہوئیں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو زبان و ادب اور فنون لطیفہ کی تاریخ میں شکیلہ بانو بھوپالی واحد خاتون ہیں جو بہ یک وقت اداکارہ ، شاعرہ، گلوکارہ، موسیقار اور قوال تھیں جن کی خداداد صلاحیتوں اور حسن و جمال کی دھوم ، شہرت اور مقبولت اتنی تھی کہ مخدوم محی الدین کو شکیلہ بانو کے بارے میں یہ شعر لکھنا پڑا

    شہر میں دھوم ہے اک شعلہ نوا کی مخدوم
    تذکرے رستوں میں چرچے ہیں پری خانوں میں

    اپنے دور کی مشہور و معروف علمی، ادبی، فن موسیقی اور دلیپ کمار سمیت فلمی شخصیات بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف اور متاثر تھیں۔ شکیلہ بانو کا ایک شعری مجموعہ ” اک غزل اور ” کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ وہ ایک صاحب دیوان شاعرہ تھیں ۔ بحیثیت موسیقار انہوں نے کئی فلمی و غیر فلمی غزلوں ، گیتوں اور نغموں کی دھنیں ترتیب دیں قوال کی حیثیت سے ان کا بہت بڑا مقام تھا جبکہ انہوں نے 26 اردو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ شکیلہ کے خاندان کی کفالت کی ذمہ داری خود ان کے کاندھوں پہ تھی اپنے گھریلو حالات کے باعث وہ شادی بھی نہ کر سکیں ، 16 دسمبر2002 انتقال کر گئیں-

    شکیلہ بانو کی شاعری سے انتخاب

    وہ جو ہر دم مرے خیال میں ہے
    جانے کس پردۂ جمال میں ہے

    چاہتے ہو تو ٹوٹ کر چاہو
    خود جواب آپ کے سوال میں ہے

    ہاں مرا فن کمال کو پہونچا
    زیست لیکن مری زوال میں ہے

    فکر کیا سرخ رو ہو یا ٹوٹے
    دل مرا ان کی دیکھ بھال میں ہے

    کیا ضروری ہے ہم جواب ہی دیں
    ایک تلوار چپ کی ڈھال میں ہے

    ان کو فرصت کہاں جو یہ سوچیں
    بانوؔ امسال کس وبال میں ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جو شخص مدتوں مرے شیدائیوں میں تھا
    آفت کے وقت وہ بھی تماشائیوں میں تھا

    اس کا علاج کوئی مسیحا نہ کر سکا
    جو زخم میری روح کی گہرائیوں میں تھا

    وہ تھے بہت قریب تو تھی گرمئ حیات
    شعلہ ہجوم شوق کا پروائیوں میں تھا

    کوئی بھی ساز ان کی تڑپ کو نہ پا سکا
    وہ سوز وہ گداز جو شہنائیوں میں تھا

    بزم تصورات میں یادوں کی روشنی
    عالم عجیب رات کی تنہائیوں میں تھا

    اس بزم میں چھڑی جو کبھی جاں دہی کی بات
    اس دم ہمارا ذکر بھی سودائیوں میں تھا

    کچھ وضع احتیاط سے بانوؔ تھے ہم بھی دور
    کچھ دوستوں کا ہاتھ بھی رسوائیوں میں تھا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میری راتوں میں سیاہی کے سوا کچھ بھی نہیں
    شہر میں کیسے نکلتے ہیں ستارے لکھنا

    ہم سے اچھے تو پرندے ہیں کہ پر رکھتے ہیں
    ہوں قفس میں بھی تو اڑنے کا ہنر رکھتے ہیں

  • لاہور  ایئر پورٹ پر آتشزدگی ،پہلی حج پرواز سمیت 6 بین الاقوامی پروازوں کی روانگی میں تاخیر

    لاہور ایئر پورٹ پر آتشزدگی ،پہلی حج پرواز سمیت 6 بین الاقوامی پروازوں کی روانگی میں تاخیر

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی سے پہلی حج پرواز سمیت 6 بین الاقوامی پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آگ لاؤنج میں واقع امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں لگی،آگ لگنے کے بعد لاؤنج خالی کرالیا گیا، فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، پہلی حج پرواز کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی، قطر ایئرویز اور سیال ایئر کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں،تاہم بیرون ملک سے لاہور ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کی لینڈنگ میں فی الحال کوئی رکاوٹ نہیں ہےلیکن لینڈنگ کے بعد ان پروازوں کے مسافروں کو تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے، ایئرپورٹ حکام نے کسی ایمرجنسی کا اعلان نہیں کیا۔

    حکام کے مطابق آگ سے امیگریشن کا عمل متاثر ہونے کے بعد عازمین حج کی امیگریشن کا عمل ڈومیسٹک کاؤنٹر سے شروع کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ آگ کی وجوہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی پر قابو تو پالیا گیا ہے تاہم حج اور دیگر بین الاقوامی پروازوں کو ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہے،عازمینِ حج کے لیے بنائے جانے والے امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی صورتِ حال پر قابو پالیا گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ واقعہ صبح سوا پانچ بجے کا ہے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بھی جلد بحال کردیا جائے گا، آنے والی پروازوں کی منیوئل امیگریشن کی جارہی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سی اے اے لاہور ایئر پورٹ پر فائر ٹینڈر رسپانس ٹائم پر نہیں پہنچے، فائر شعبے کے حکام نے ایس او پی پر بھی عمل نہیں کیا، رولز کے تحت ایئر پورٹ پر لگی آگ بجھانے کے لیے رسپانس ٹائم مقرر ہے۔

  • ایپل نے نئی چِپ کا حامل آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا

    ایپل نے نئی چِپ کا حامل آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا

    کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کمپیوٹنگ کے لیے تیار کی گئی نئی چِپ کا حامل اپنا تازہ ترین آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا،کمپنی کی جانب سے ڈیوائس منگل کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرائی گئی۔

    باغی ٹی وی : ایپل کے مطابق آئی پیڈ پرو (کمپنی کا سبب سے مہنگا ماڈل) میں اپ گریڈڈ ڈسپلے ہوں گے، 11 انچ ماڈل کی قیمت 1000 ڈالر جبکہ 13 انچ ماڈل کی قیمت 1300 ڈالر ہوگی،یہ ٹیب ایک ایم 4 چپ بمع ’نیورل انجن‘ آئیں گے،چپ کا یہ حصہ بالخصوص تحریر یا تصویر بنانے جیسے اے آئی فیچر کے لیے ضروری کمپیوٹنگ کےلیے بنایا گیا ہے۔

    قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کل 9 مئی کو پاکستان کا دورہ …

    دوسری جانب تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنی کی جانب سے میک لیپ ٹاپ کے بجائے ٹیبلیٹ میں اس چپ کو متعارف کرانے کا مقصد ایپ بنانے والوں کو اے آئی سے متعلقہ سافٹ ویئر بنانے کے لیے آئندہ ماہ منعقد ہونے والی سالانہ سافٹ ویئر ڈیو یلپر کانفرنس سے قبل سہولت فراہم کرنا ہے۔

    9 مئی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر …

  • امریکا میں شخص کا چرچ میں داخل ہو کر پادری پر حملہ

    امریکا میں شخص کا چرچ میں داخل ہو کر پادری پر حملہ

    پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک شخص نے چرچ میں داخل ہوکر پادری پر یہ کہتے ہوئے پستول تان لیا کہ خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ جاکر پادری کو مار ڈالو۔

    باغی ٹی وی : نارتھ بریڈ ڈاک کے جیزز ڈویلنگ پلیس چرچ میں پاسٹر گلین جرمنی لائیو اسٹریمنگ میں دعائیہ کلمات ادا کر رہا تھا کہ ایک شخص چرچ میں داخل ہوا، تیزی سے پادری کے نزدیک پہنچا اور اس پر پستول تان لیا، اس سے پہلے کہ وہ فائر کرتا، عبادت کے لیے آئے ہوئے ایک شخص نے تیزی سے آگے بڑھ کر اُسے دبوچا اور گرادیا۔

    پاسٹر گلین جرمنی نے بھی آگے بڑھ کر اس سے پستول چھین لیا 26 سالہ برنارڈ جے پولائٹ نے پستول نکالنے سے پہلے پاسٹر گلین کی طرف مسکراکر دیکھا گرفتاری کے بعد اس نے بتایا کہ خدا نے اسے حکم دیا تھا کہ پادری کو مار ڈالو، برنارڈ پولائٹ نے فائر کرنے کی کوشش کی تھی مگر پستول میں کوئی خرابی واقع ہونے سے گولی چلی نہیں، یہ واقعہ ہزاروں افراد نے گھر بیٹھے دیکھا کیونکہ چرچ کی دعائیہ تقریب کی لائیو اسٹریمنگ کی جارہی تھی۔

  • فلسطین، اسرائیل تنازع کا طویل المیہ انسانی ضمیر کا امتحان ہے،چینی صدر

    فلسطین، اسرائیل تنازع کا طویل المیہ انسانی ضمیر کا امتحان ہے،چینی صدر

    پیرس: چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون کے ساتھ پیرس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطین، اسرائیل تنازع کا طویل المیہ انسانی ضمیر کا امتحان ہے اور عالمی برادری کو اس ضمن میں قدم اٹھانا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : چینی صدر نے کہا کہ فلسطین، اسرائیل تنازع کا طویل المیہ انسانی ضمیر کا امتحان ہے اور عالمی برادری کو اس ضمن میں قدم اٹھانا چاہیےچین تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ غزہ میں فوری، جامع اور پائیدار جنگ بندی کے لئے کام کریں، چین اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا حامی اور فلسطین کے جائز قومی حقوق کی بحالی اور دو ریاستی حل کو دوبارہ شروع کرنے کی حمایت کرتا ہے تاکہ مشرق وسطی میں دیرپا امن قائم کیا جاسکے۔

    چینی صدر شی نے زور دے کر کہا کہ چین نے کئی مواقع پر یوکرین بحران پر اپنا موقف بیان کیا ہے، انہوں نے کہ واضح کیا کہ چین نے یوکرین بحران شروع نہیں کیا، نہ وہ اس میں فریق ہے اور نہ ہی اس میں شریک ہے چین تماشائی بننے کے بجائے امن کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے یوریشین امور پر چینی حکومت کے نمائندہ کی شٹل ڈپلومیسی تیسرے دور میں داخل ہوچکی ہےچین یوکرین بحران پر کسی تیسرے ملک کو قربانی کا بکرا بنانے یا بدنام کرنے یا "نئی سرد جنگ” کو ہوا دینے کے لئے استعمال کرنے کی کوششوں کی بھی مخالفت کرتا ہے۔

    بلوچستان کےمستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں …

    چینی صدر نے کہا کہ تاریخ سے یہ بات ثابت ہے کہ تنازعات صرف مذاکرات سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں چین تمام فریقوں پر زوردیتا ہے کہ وہ باہمی اعتماد قائم کرنے کے لئے رابطے اور بات چیت دوبارہ شروع کریں چین نے کئی مواقع پر یوکرین بحران پر اپنا موقف بیان کیا ہے، چین ایک عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کا حامی ہے جسے روس اور یوکرین دونوں تسلیم کریں اور تمام فریق مساوی شرکت اور تمام امن منصوبوں پرمنصفانہ بات چیت کو یقینی بنائیں،چین یورپ میں متوازن، مثر اور پائیدار سلامتی کے ڈھانچے کا بھی حامی ہے۔

    9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی،گورنر سندھ