Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی

    غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی

    اسلام آباد: ماہرین موسمیات نے رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

    باٰغی ٹی وی : ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ اگلے ہفتے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا آغاز ہوگا،مئی کے تیسرے ہفتے سے پنجاب میں آندھی اور بارشیں شروع ہوں گی۔ڈاکٹر محمد حنیف نے سندھ اور پنجاب کے کاشتکاروں کو چاول کی بھرپور کاشت کرنے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔کراچی میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے گھنٹوں میں 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-

    ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سخت گرم موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی زیادہ پئیں، ماہرین کا کہنا ہےکہ گرم موسم میں شہری باہر کےکھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں، ہلکےکپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔

  • سعودی  سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا

    سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد:سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : سعودی وفد میں 30سے زائد کمپنیوں کے سرمایہ کار شامل ہیں، وفاقی وزرا مصدق ملک اور جام کمال نے سعودی وفدکا استقبال کیا، سعودی وفد میں ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

    تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس بھی آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت اور کان کنی پر بھی معاہدے متوقع ہیں، سعودی وفد ولی عہد محمد بن سلمان کو دورے اور سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دے گا۔

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ پہلی بار دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان تجارتی معاملات براہ راست طے کیے جائیں گے۔

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

    فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں

  • کوئٹہ:  سیکریٹریز  ، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایسپیز کی تقرریوں اور تبادلوں کا عمل آخری مرحلے میں داخل

    کوئٹہ: سیکریٹریز ، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایسپیز کی تقرریوں اور تبادلوں کا عمل آخری مرحلے میں داخل

    کوئٹہ: (آغا نیاز مگسی) بلوچستان میں ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پی کے عہدے بچانے اور حاصل کرنے کا عمل آخری مرحلے میں داخل، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : بلوچستان میں حکومت سازی مکمل ہونے کے بعد پولیس و انتظامی مشینری کے لیے محکموں کے سیکریٹریز ، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایسپیز کی تقرریوں اور تبادلوں کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ذرائع کےمطابق سیکریٹری ؐ ڈی سی اور ایس ایس پی کے عہدوں کی بولیاں کروڑوں روپے تک لگائی جا رہی ہیں نگران حکومت میں تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اپنی کرسی بچانے کےلیے ہر ممکن ذرائع استعمال کر رہے ہیں اور کھڈے لائن افسران ان عہدوں کے حصول کے لیے بہت زیادہ سرگرم ہو چکے ہیں جن میں کچھ کو کامیابی حاصل ہو چکی ہے تاہم بلوچستان کا گرین بیلٹ نصیر آباد ڈویزن ابھی تک جوڑ توڑ کے مرحلے میں ہے جس کی وجہ سے نصیر آباد ڈویزن کی پولیس اور انتظامیہ مشینری غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے ڈی سی اور ایس پی کے عہدوں کے لیے مبینہ طور پر کروڑوں روپے بطور مٹھائی کی پیشکش کی خبریں گردش میں ہیں-

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

    فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں

  • 05 مئی تاریخ کے آئینے میں

    05 مئی تاریخ کے آئینے میں

    05 مئی تاریخ کے آئینے میں.

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1220ء کبلائی خاں منگول سلطنت کا بادشاہ بنا۔

    1762ء روس اور پرشا نے سینٹ پیٹرز برگ امن سمجھوتہ طے کیا۔

    1883ء سریندر ناتھ بنرجی جیل جانے والے پہلے صحافی بنے۔

    1893ء نیویارک اسٹارک ایکسچینج کریش کرگئی ،امریکی مالیاتی منڈی کساد بازاری کا شکار ہو گیا۔

    1912ء سویڈن کےشہر اسٹاک ہوم میں پانچویں اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔

    1932ء جاپان اور چین نے امن سمجھوتے پر دستخط کئے۔

    1944ء گاندھی جی کو جیل سے رہا کیا گیا۔

    1945ء جرمن فوجوں نے ناروے میں ہتھیار ڈال دیے ۔

    1948ء پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کے لیے معاہدہ طے پایا۔

    1948ء کونسل آف یورپ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

    1950ء تھائی لینڈ میں بھومیبھول ادلیادیج کی بطور بادشاہ راما نہم تاجپوشی۔

    1952ء پاکستان اور سویت یونین کے درمیان پہلا براہ راست ریڈیو، ٹیلی گرافک رابطہ ہوا۔

    1961ء ایلن شیفرڈ خلا میں جانے والے پہلے امریکی بنے۔

    1980ء برطانوی اسپیشل ایئر سروسز ایس اے ایس نے ایران میں محصور سفارت خانے کے عملے کی بازیابی کے لیے آپریشن ختم کر دیا۔

    1984ء فو دورجی بنا آکسیجن کے ایورسٹ فتح کرنے والے پہلے ہندوستانی بنے۔

    2000ء پانچوں روایتی سیارے, سورج اور چاند ایک قطار میں آ گئے۔

    2002ء فرانسیسی صدر یاک شیراک دوسری مدت کے لیے صدرمنتخب ہوئے ۔

    2007ء پاکستان کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کا بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور کی طرف تاریخی سفر شروع ہوا۔

    5 مئی 2012ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 1962ء میں تھائی لینڈ کے بادشاہ شاہ بھومی بول ادولیادیج اور ان کی ملکہ سریکت کے دورئہ پاکستان کی پچاس ویںسالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت آٹھ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرپاکستان اور تھائی لینڈ کے پرچم اوربادشاہی مسجد لاہور کے پیش منظر میںشاہ بھومی بول ادولیادیج اور ان کی ملکہ سری کت کے اس دورے کی ایک تاریخی تصویر شائع کی گئی تھی اور انگریزی میں 50th ANNIVERSARY OF STATE VISIT OF KING AND QUEEN OF THAILAND TO PAKISTAN 1962-2012 کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کاڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

    تعطیلات و تہوار :
    ۔”””””””””””””””””

    1964ء یورپ ڈے منایا جاتا ہے۔

    ایتھوپیا، ہالینڈ اور ڈنمارک کی آزادی کا دن ( لبریشن ڈے)

    مڈوائیوز (دائیوں) کا عالمی دن
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • اڈیالہ  جیل  انتظامیہ نے مزید ملزمان کو  جیل میں لینے  سے انکار کردیا

    اڈیالہ جیل انتظامیہ نے مزید ملزمان کو جیل میں لینے سے انکار کردیا

    راولپنڈی: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے ‘بھکاری ایکٹ’ میں اسلام آباد سے لائےگئے مزید ملزمان کو جیل میں لینے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مزید ملزمان نہ بھیجنےکو کہا ہے،اڈیالہ جیل میں ملزمان رکھنے کی گنجائش 2174 ہے جب کہ اس وقت اڈیالہ جیل میں 7000 ملزمان بند ہیں، بھکاری ایکٹ میں گرفتار زیادہ تر ملزمان معذور، زخمی، عادی منشیات اور خواجہ سرا ہوتے ہیں، ملزمان کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہونے سے جیل انتظامیہ مشکلات کا شکار ہے۔

    سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی نےدرخواست کی ہےکہ ڈسٹرکٹ جیل اسلام آبادکو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور بھکاری ایکٹ میں گرفتار ملزمان کو بند کرنےکے لیے عارضی طور پر بندوبست کیا جائے،خط میں واضح کیا گیا ہےکہ آئندہ اڈیالہ جیل میں بھکاری ایکٹ میں ملوث ملزمان کو وصول نہیں کیا جائےگا۔

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

  • پاکستان کی جنوبی کوریا کو  0-4  سے ہرا  کر مسلسل دوسری فتح

    پاکستان کی جنوبی کوریا کو 0-4 سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح

    سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-4 سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

    باغی ٹی وی: ملائیشیا کے شہر اپوہ میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے تھا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کے خلاف عمدہ مووز بنائے اور اچھے اٹیک کیےپاکستان نے کھیل کے تیسرے ہی منٹ میں حنان شاہد کے فیلڈ گول کے ذریعے برتری حاصل کی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے 2 گول بنائے، 24 ویں منٹ میں ارشد لیاقت اور 27 ویں منٹ میں غضنفر علی نےگول کیے، تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔

    پاکستان نے میچ کا چوتھا اور آخری گول چوتھے کوارٹر میں کیا جو سفیان نے پنالٹی کارنر پر بنایا،ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلےگی ، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4-5 کے اسکور سے مات دی تھی۔

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

    خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے …

  • اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں

    اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں

    تل ابیب: اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سیٹلائٹ اور کیبل پرووائیڈرز نے الجزیرہ چینل کی نشریات معطل کردی ہیں، اسرائیلی سیٹلائٹ سروس کے مطابق اسرائیلی حکومت کے فیصلے پر اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات روک دی گئی ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اطلاعات شلومو کرہی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں الجزیرہ کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ انہوں نے الجزیرہ چینل کی بندش کے حکم پر دستخط کردیے ہیں اور یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جبکہ اسرائیلی وزیر اطلاعات کے یہ احکامات ابتدائی طور پر 45 دن تک نافذ رہیں گے مگر اس کے بعد وزارت کو ضلعی عدالت کے سامنے اس فیصلے کو رکھنا ہوگا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت نے وزیر اطلاعات کو ہدایت کی ہےکہ اسرائیل میں الجزیرہ چینل کو بند کرنے کے ساتھ الجزیرہ چینل کے آفس کو سیل کرکے کمپیوٹرز اور موبائل سمیت دیگر سامان کو بھی ضبط کرلیا جائے،اسرائیل سے الجزیرہ کی ویب سائٹ تک رسائی کو بھی محدود کیا جائے۔

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    الجزیرہ بیورو چیف نے اسرائیلی اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل کا فیصلہ خطرناک اور سیاسی ہے، اسرائیلی فیصلے کےخلاف قانونی چارہ جوئی کےلیےالجزیرہ کی لیگل ٹیم کام کر رہی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم طویل عرصے سے اسرائیل مخالف ہونےکا الزام لگاتے ہوئے الجزیرہ کی نشریات بند کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران الجزیرہ کے متعدد صحافی اور ان کے اہلخانہ شہید ہوچکے ہیں، گزشتہ سال 25 اکتوبر کو ایک فضائی حملے میں غزہ کے بیورو چیف کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی، پوتا اور 8 دیگر رشتہ دار شہید ہوگئے تھے۔

    مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

    واضح رہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ نے الجزیرہ چینل بند کرنےکی منظوری دی تھی اسرائیلی کابینہ نے متفقہ طور پر اسرائیل میں الجزیرہ کا آپریشن بند کرنےکا فیصلہ کیا جب کہ اسرائیلی پارلیمنٹ الجزیرہ چینل کی عارضی بندش کےحق میں پہلےہی ووٹ دے چکی تھی۔

  • آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

    سڈنی : آسٹریلیا میں پولیس نے ایک شخص پر چاقو سے حملہ کرنے والے نوجوان لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پرتھ کے مضافاتی علاقے ولٹن میں گزشتہ شب پیش آیا پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک 30 سالہ شخص کی پیٹھ میں چاقو گھونپا اور پھر پولیس اہلکاروں کی جانب لپکا جس پر اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا زخمی شخص کو ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 16 برس تھی اور اس کے انتہا پسند ہونے سے متعلق شواہد ملے ہیں،واقعے میں دہشت گردی کا عنصر موجود ہے تاہم پولیس نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا حملہ آور نے پولیس کو کال کرکے کہا تھا کہ وہ پرتشدد حملے کرنے جارہا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اسے بعد میں ایک فون کال پر بتایا گیا کہ ایک نوجوان چاقو سے حملہ کررہا ہے۔

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی ایلبانیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں نے واقعے پر بریفنگ دی ہے اور بتایا ہے کہ شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہےانہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور آسٹریلیا میں شدت پسندی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

    مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

    خیال رہے کہ اس سے قبل سڈنی میں 15 اپریل کو ایک پادری پر لائیو خطاب کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھا دریں اثنا سڈنی کے ساحلی علاقے بونڈی میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ سمیت 6 افراد کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

    خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے …

  • فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے  رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    اسلام آباد: فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

    باغی ٹی وی : اتوار کے روز فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ بذریعہ اٹارنی جنرل آفس سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی، سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت 6 مئی بروز پیر کو ہوگی، جس میں سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت کرے گا جبکہ عدالت نے متعلقہ فریقن کو نوٹس جاری کردئیے-

    فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ 150 صفحات پر مشتمل ہے، انکوائری کمیشن نے 33 گواہان کے بیانات کی روشنی میں رپورٹ تیار کی ہے،پورٹ کے مطابق انکوائری کمیشن کو کسی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے، لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید نے صرف بطور ثالث کردارادا کیا اور انہیں ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف کی اجازت حاصل تھی، انکوائری کمیشن نے رپورٹ میں نتائج اخذ کرنے کے ساتھ 33 سفارشات بھی پیش کی ہیں۔

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت ٹی ایل پی نے ختم نبوت کے حلف نامے میں متنازع ترمیم کے خلاف 5 نومبر 2017 کو دھرنا دیا تھا حکومت نے مذاکرات کے ذریعے دھرنا پرامن طور پر ختم کرانے کی کوششوں میں ناکامی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فیض آباد خالی کرانے کے حکم کے بعد دھرنا مظاہرین کے خلاف 25 نومبر کو آپریشن کیا تھا، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

    اس دھرنے کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت میں نظام زندگی متاثر ہوگیا تھا جبکہ آپریشن کے بعد مذہبی جماعت کی حمایت میں ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، 27 نومبر 2017 کو حکومت نے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے سمیت اسلام آباد دھرنے کے شرکا کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے تھے، جس میں دوران آپریشن گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان

    بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران فیض آباد دھرنے کا معاملہ زیر بحث آنے پر اس پر نوٹس لیا تھا اور متعلقہ اداروں سے جواب مانگا تھا حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیشن میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، 2 ریٹائرڈ سابق آئی جیز طاہر عالم خان اور اختر شاہ شامل ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں

    لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں –

    باغی ٹی وی: پلئیرز نے خیر مقدمی نعرے لگا کر وزیر اعلیٰ مریم نوا زشریف کا استقبال کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلاکر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سلام کیاوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سی ایم پنک گیمز کی ونر لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کو ٹرافی پیش کی، وزیر اعلی مریم نواز نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے-

    مریم نواز نے 321 وونر ٹیموں کو کیش پرائز چیک بھی دیئے، اتھلیٹکس اورباسکٹ بال کے مقابلے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ٹیموں نے جیتے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہار مسرت کیا او ر پنجاب یونیورسٹی ٹیم تیر اندازی،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کی فاتح ٹیموں کو مبارکباد دی، سپیئریر یونیورسٹی لاہور کی ٹیم کو ہاکی کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی-

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

    وزیر اعلیٰ پنک گیمز میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بھی انعامات دیئے گئے، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلی چیف منسٹر پنک گیمز 2024کے مقابلوں کی ویڈیو جھلکیاں دیکھیں، سپورٹس منسٹر فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کھلاڑیوں کے پاس پہنچ کر گھل مل گئیں ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ننھی بچی کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ بیٹھا لیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹو بھی بنوائے-

    نواز شریف کی عوام دوست پالیسیاں، تجزیہ : شہزاد قریشی

    ٹورنامنٹ کی ونر پلیئر امتل الرحمان نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سپورٹس کے لئے خدمات کو سراہا ، سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،ایم این اے افضل کھوکھر،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے-