Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسرائیلی فوج کے رفح میں فضائی حملے شروع، 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کے رفح میں فضائی حملے شروع، 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید

    رفح: اسرائیلی فوج نے انخلا کے احکامات جاری کرنے کے بعد رفح شہر کے مشرقی علاقوں کے جوار میں فضائی حملے شروع کردئیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ان فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہو گئے،اسپتال ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات سے رفح کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں میں 11 گھروں کو نشانہ بنایا۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے مشرق میں بعض محلوں کو خالی کرانے کے احکامات کے بعد صبح کے وقت علاقے میں مقیم فلسطینیوں نے علاقہ چھوڑنا شروع کردیا تھا بارش کے موسم کے باوجود سینکڑوں فلسطینی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، تھیلوں اور بیگوں میں مختصر سامان کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے، جن کے پاس گاڑیا ں تھیں وہ اپنی گاڑیوں کے ساتھ دوسرے علاقوں کو چلے گئے۔

    حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،نیتن یاہو

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جنوبی غزہ شہر میں متوقع فوجی کارروائی سے قبل فلسطینی علاقے میں مشرقی رفح کے باشندوں کو "توسیع شدہ انسانی علاقے” کی طرف زبردستی بھیجنا شروع کر دیا،فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی دفاعی افواج مشرقی رفح کے باشندوں کو توسیع شدہ انسانی علاقے کی طرف بڑھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا کہ وہ مشرقی رفح سے تقریبا ایک لاکھ افراد کو نکال رہی تھی،کتنے لوگوں کو نکالا جارہا تھا؟ اس سوال پر ایک فوجی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا، "اندازاً تقریباً ایک لاکھ افراد ہوں گے۔”

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق فی الحال تقریبا 1.2 ملین افراد رفح میں پناہ گزین ہیں، رفح میں حملے کے امکان پر عالمی امدادی گروپوں اور عالمی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں

    امریکی سکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کے روز کہا کہ اسرائیل نے ابھی تک "حقیقی طور پر اُن شہریوں کی حفاظت کے لئے ایک قابلِ اعتماد منصوبہ پیش نہیں کیا جنہیں نقصان پہنچنے کا امکان ہے” اور ایسے منصوبے کے بغیر واشنگٹن "رفح میں کسی بڑی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کر سکتا۔”

    7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد ہی اسرائیل نے غزہ کے شمال میں رہنے والے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اس علاقے کے جنوب میں "محفوظ زون” بشمول رفح میں منتقل ہو جائیں، لیکن رفح پر بار بار فضائی بمباری کی گئی ہے اور فلسطینی باقاعدگی سے کہتے رہے ہیں کہ غزہ کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔

    فوجی بیان میں رفح کے قریب ساحلی علاقے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ کی طرف جانے والی امداد کی بڑھتی ہوئی سطح کے لئے المواسی میں انسانی ہمدردی کے علاقے میں توسیع کی ہے۔

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

  • سلمان خان کے ہاتھ سےاپنے مداحوں کے نام لکھا گیا  خط وائرل

    سلمان خان کے ہاتھ سےاپنے مداحوں کے نام لکھا گیا خط وائرل

    ممبئی: سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ہاتھ سے لکھا گیا خط وائرل ہورہا ہے جوکہ اُنہوں نے اپنی فلم ‘میں نے پیار کیا’ کی ریلیز کے چار ماہ بعد اپنے مداحوں کے نام لکھا تھا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے خط میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ سب سے پہلے تو مجھے قبول کرنے اور میرے پُرستار ہونے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں پوری محنت اور لگن سے کام کررہا ہوں، میں اپنی ساری توجہ اپنے کام پر مرکوز کررہا ہوں۔

    اداکار نے لکھا تھا کہ میں اگلی فلموں کے لیے بہترین اسکرپٹ کا انتخاب کروں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اب میں جو کچھ بھی کروں گا تو اس کا موازنہ میری فلم "میں نے پیار کیا” سے کیا جائے گا، لہٰذا آپ جب بھی میری نئی فلم سے متعلق کوئی اعلان سُنیں تو یقین رکھیں کہ یہ ایک اچھی فلم ہوگی۔

    مفتی مبشر احمد ربانی لوگوں کے دلوں میں رہتے اور دلوں میں بستے تھے ،حافظ …

    اُنہوں نے لکھا تھا کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ مجھ سے محبت کرتے رہیں گے کیونکہ جس دن آپ مجھ سے محبت کرنا چھوڑ دیں گے اور آپ میری فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں گے تو اُس دن میرے کیریئر کا اختتام ہوگا، آپ لوگوں کی وجہ سے ہی ہم اسٹار بنتے ہیں، آپ میری ذاتی زندگی کے بارے میں سب کچھ ہی جانتے ہیں، اسی لیے میرے پاس اس حوالے سے کہنے کے لیے بہت کچھ نہیں ہے، میں صرف ایک بات جانتا ہوں کہ آپ نے مجھے قبول کر لیا ہے۔

    پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

    واضح رہے کہ 1988 میں پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ میں اداکارہ ریکھا کے چھوٹے بہنوئی کا کردار کرنے والے سلمان خان کو بالی ووڈ پر راج کرتے ہوئے 36 برس ہونے والے ہیں، اپنی دوسری فلم ” میں نے پیار کیا” میں سلمان خان نے مرکزی کردار نبھایا اور خوب شہرت سمیٹی تھی، اس سُپر ہٹ فلم میں بھاگیہ شری، موہنیش بہل، آلوک ناتھ اور ریما لاگو نے بھی اداکاری کی تھی۔

    سائفر کیس،سزا کیخلاف اپیل پر سماعت بدھ تک ملتوی

  • سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کا  گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

    سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کا گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

    اسلام آباد: سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کوثر عبداللہ نے کہا کہ نگران دور میں وزیر کو دکھائے بغیر سمری منظور کرنے کا کلچر فروغ پا چکا تھا،سیکرٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ایسا یہ کہہ کر کرتے تھے کہ نگران وزیر تو 4 دن کیلئے ہیں،میں نے گندم درآمد کرنے کی مخالفت کی تھی جبکہ نجی شعبے کو گندم منگوانے کی اجازت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دی تھی۔

    دوسری جانب سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میں از خود بھاگا بھاگا کمیٹی میں نہیں جائوں گا،اگر مجھے کمیٹی باضابطہ طلب کر ے گی تو میں ضرور پیش ہوں گا،کہا جا رہا ہے ہمارے دور میں گندم امپورٹ ہوئی جس سے بحرانی کیفیت پیدا ہوئی،دوسرا چارج یہ آرہا ہے کہ ہم نے کرپشن کی اس وجہ سے گندم امپورٹ کی۔

    سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں امپورٹ بل آرڈر پی ٹی آئی کی حکومت کا ہے ،ہم نے کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں کیا،ہم ایس آر او کے تحت تسلسل سے یہ کام کررہے تھے،جوڈیٹا جمع ہواوہ پی ڈی ایم حکومت کے آخری دنوں میں ہوا،پی ڈی ایم حکومت نے فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا،ہم نے صرف یہ فیصلہ کیا کہ پاکستانی حکومت ریاست کاپیسہ استعمال نہیں کرے گی، ہم نے فیصلہ دیا کہ ہم خریداری نہیں کریں گے پرائیوٹ سیکٹر کو کرنے دیں،ہم نے گندم امپورٹ کرنے کی پرائیوٹ سیکٹر کو خصوصی اجازت نہیں دی ،جو ایس آر او تھا اس کے تحت پرائیویٹ سیکٹر خود امپورٹ کر سکتے تھے۔

    حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،نیتن یاہو

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ گندم کے حوالے سے مس مینجمنٹ کے مسائل تھے،ہم نے پاکستان کی سرکار کا پیسہ بچایا،ہم نے جو فیصلہ کیا اس میں 2.4ملین ٹن کے گیپ کوسنبھالنا تھا،جو اضافی گندم کا واویلا ہے وہ صرف3،ساڑھے تین ٹن ہے،3،ساڑھے 3ٹن گندم صرف تین روز کی کھپت کیلئے ہے،3پارٹیاں ایسی ہیں 50،60فیصد امپورٹ ان کے حصہ میں آئی، سب کے سب نے ہمیں چور ڈکلیئر کیا،اگر کسی نے طلب کیا تو ہم ضرور معاونت کریں گے،میں پاکستان کے عوام کی عدالت میں ہوں،کتے کی خوراک منگوانے پر ڈالر خرچ کرنے پر کسی کواعتراض نہیں،سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے،اگر کسی کو پولیٹیکل اورالیکٹورل پراسس پر اعتراض ہے تو فورم موجودہیں،یہ فورم انہوں نے بنائے ہیں میں نے نہیں بنائے،بہت سارے لوگ 85ارب ،300ارب کی کہانی ہم پر تھوپی جا رہی ہے۔

    شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر …

  • چینی صدریورپ کے سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے

    چینی صدریورپ کے سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے

    پیرس: چین کے صدر شی جن پنگ 5 سال بعد یورپ کے سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق پیرس پہنچنے پر فرانسیسی وزیراعظم گبریئل اتل نے ائیرپورٹ پر چینی صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا، چینی صدر شی جن پنگ فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کی دعوت پر فرانس پہنچے ہیں، فرانس میں دو روز کے دوران صدر شی جن پنگ صدر میکرون اور سربراہ یورپی کمیشن اُرسلا وان ڈیر لین سے ملاقات کریں گے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق چینی اور فرانسیسی سربراہان میں باہمی تجارتی روابط، سرمایہ کاری اور یوکرین جنگ پر بات چیت متوقع ہے، فرانس کے بعد چینی صدر سربیا اور ہنگری جائیں گے، یہ چینی صدر کا 2019 کے بعد پہلا دورہ یورپ ہے۔

    امیر جماعت اسلامی اور ایرانی سفیر کی ملاقات

    حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،نیتن یاہو

    غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی

  • جو لوگ رجیم چینج میں شریک تھے وہ قوم سے معافی مانگیں،حافظ نعیم

    جو لوگ رجیم چینج میں شریک تھے وہ قوم سے معافی مانگیں،حافظ نعیم

    اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ نیادی دستاویز آئین کا احترام کرناشروع کریں تو ملک کے لیے بہت بہتر ہوجائےگا، جو لوگ رجیم چینج میں شریک تھے وہ قوم سے معافی مانگیں-

    باغی ٹی وی:نجی خبرساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج، عدلیہ، مقننہ، سیاستدان اور بیوروکریسی سب کے لیے آئین میں سب کچھ موجود ہے، بنیادی دستاویز آئین کا احترام کرناشروع کریں تو ملک کے لیے بہت بہتر ہوجائےگا، زبردستی بٹھائی گئی حکومت کس سےکہہ سکتی ہےکہ بات کریں، ڈائیلاگ کے لیے حکومت کو فارم 45 پر آنا پڑے گا۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ جو لوگ رجیم چینج میں شریک تھے وہ قوم سے معافی مانگیں، پیپلز پارٹی بہت زیادتی کر رہی ہے، اندرون سندھ اسکولوں کی حالت جا کر دیکھیں، سندھ میں تعلیم کا بجٹ 321 ارب ہے لیکن 70 سے 80 فیصد خرچ نہیں ہوتا، سندھ میں تعلیم کے شعبے میں جعلی بھرتیاں ہیں،گھوسٹ اسکول ہیں، پیپلزپارٹی ایک خاندان اور 40 کے قریب وڈیروں کا نام ہے۔

    شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر …

    ان کا کہنا تھا کہ طاقتور ترین شخص نے نگراں حکومت کے دور میں کراچی میں کہا تھا کہ ہم سسٹم ختم کردیں گے ، کراچی میں سسٹم کےنام پر زمینوں،سوسائٹیوں پر قبضےکاکام چلتا ہے، کراچی میں سوسائیٹیوں میں ایڈمنسٹریٹر بنا کر قبضہ سسٹم پھر شروع کردیا گیا ہے عوامی تائید سے انتخابی عمل کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ آئی پی پیز سے معاہدوں کی قیمت عوام سے وصول کی جا رہی ہے، ملک میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں،پاکستان کے پاس چین، افغانستان اور ایران سے تجارت کے مواقع ہیں، جس نے شہ رگ پر قبضہ کیا ہے اس سے تجارت ٹھیک بات نہیں،جس نے فلسطین پر سودے بازی کی قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔

    امیر جماعت اسلامی اور ایرانی سفیر کی ملاقات

  • شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر بھی قابو پالیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر بھی قابو پالیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب بہتر ہیں،شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

    باغی ٹی وی :پیپلز پارٹی کےرہنما جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا شہید اکبر ناگوری کی آج نویں برسی ہے، ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولیں گےایک زمانہ تھا روزانہ بم دھماکوں کی خبریں آتی تھی، شہر میں اب کچھ حالات بہتر ہیں، اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر بھی قابو پالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لیاری کے جوان پولیس، رینجرز، افواج میں جا کر ملک کی خدمت کریں گے، بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی ہدایت ہے کہ لیاری کے نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع دیں، ہم لیاری کے عوام کےلیے روزگار، اچھی صحت اور تعلیم کے اقدامات کر رہے ہیں،سندھ حکومت لیاری کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، ہم اس صوبے اور ملک کو بلاول بھٹو کی قیادت میں امن کا گہوارا بنائیں گے۔

    فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

  • امیر جماعت اسلامی اور ایرانی سفیر  کی ملاقات

    امیر جماعت اسلامی اور ایرانی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ایرانی سفیر نے حافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ملاقات میں ایرانی سفیر کے 6 رکنی وفد کے علاوہ ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے پاکستان اور ایران کے تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

    ایرانی سفیر نے امیر جماعت اسلامی کو دورہ ایران کی دعوت دی اور کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، امیر جماعت اسلامی اور ایرانی سفیر میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کو فروغ ملنا چاہیے اور بحیثیت برادر اسلامی ممالک ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو مکمل ہونا چاہیے جو دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔

    فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین ایشو پر ہم ایران کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یہی ایک مسلمان ملک کا شیوہ ہونا چاہیے۔ فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمت کو ایران کی مزید حمایت کی ضرورت ہے تاکہ تحریک فلسطین کو دوام حاصل ہو ایران ایک ملک ہی نہیں بلکہ ایک انقلابی نظریہ ہے امام خمینیؒ سے سب سے پہلے رابطہ مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ نے کیا تھا کیونکہ انقلاب مکاتب فکر سے بالاتر معاشرے کی تبدیلی کا نام ہےجماعت اسلامی کے ایران سے ہمیشہ مضبوط روابط رہے ہیں۔ ہم ایران سے امت کے حق میں مشترک معاملات میں زیادہ توقع رکھتے ہیں ہم تقسیم سے بالاتر مشترکات اور امت کی بنیاد پر وحدت کا تصور رکھتے ہیں، پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بین الاقوامی دباؤ سے باہر آنا چاہیے اور یہ منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

    اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جماعت اسلامی کا فلسطین کے حوالے سے کردار کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے پورے ملک میں جس بڑے پیمانے پر فلسطین کیلیے آواز بلند کی اس سے فلسطین کے مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا ہےآج اسلام پسندوں نے اپنی مزاحمت سے پورے عالم کو حیرت میں ڈالا ہوا ہے عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے اللہ کا شکر ہے کہ فلسطین میں اتنی تباہی کے باوجود مزاحمت جاری ہے اور اہل فلسطین اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں جس طرح ظلم کی علمبردار عالمی طاقتیں اکٹھی ہیں اسی طرح عالم اسلام کے ممالک کو متحد ہونا ہوگا اور ہم جماعت اسلامی کے تاریخی کردار کو اتحاد امت کیلیے سراہتے ہیں۔

    اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں

  • حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،نیتن یاہو

    حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،نیتن یاہو

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کیلئے کسی بھی ڈیل کو مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کی ایک میٹنگ میں کہا کہ حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،یہ حماس، ایران اور شیطانی قوتوں کے لیے ایک بہت بڑی فتح ہوگی، اس لیے اسرائیل حماس کے مطالبات کبھی تسلیم نہیں کرے گا اور لڑائی جاری رکھے گا جب تک کہ اس کے اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے-

    دوسری طرف اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہر رفح میں جنگی آپریشن کا عزم ظاہر کیا جا رہا ہےامریکا اور عالمی برادری کو تحفظات ہیں کہ ایسی صورت میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو سکتی ہیں کیونکہ جنگ کے سبب بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہے-

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

    حماس کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں جنگ ختم کی جائے اور اسرائیلی فورسز غزہ سے واپس چلی جائیں،حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آج اتوار کو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات میں ثالثوں کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم جارحیت جاری رکھنے، تنازعات کے دائرے کو وسعت دینے اور مختلف ثالثوں اور فریقوں کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے مستقل جواز تلاش کرنا چاہتے ہیں-

    فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

  • غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی

    غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی

    اسلام آباد: ماہرین موسمیات نے رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

    باٰغی ٹی وی : ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ اگلے ہفتے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا آغاز ہوگا،مئی کے تیسرے ہفتے سے پنجاب میں آندھی اور بارشیں شروع ہوں گی۔ڈاکٹر محمد حنیف نے سندھ اور پنجاب کے کاشتکاروں کو چاول کی بھرپور کاشت کرنے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔کراچی میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے گھنٹوں میں 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-

    ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سخت گرم موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی زیادہ پئیں، ماہرین کا کہنا ہےکہ گرم موسم میں شہری باہر کےکھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں، ہلکےکپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔

  • سعودی  سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا

    سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد:سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : سعودی وفد میں 30سے زائد کمپنیوں کے سرمایہ کار شامل ہیں، وفاقی وزرا مصدق ملک اور جام کمال نے سعودی وفدکا استقبال کیا، سعودی وفد میں ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

    تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس بھی آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت اور کان کنی پر بھی معاہدے متوقع ہیں، سعودی وفد ولی عہد محمد بن سلمان کو دورے اور سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دے گا۔

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ پہلی بار دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان تجارتی معاملات براہ راست طے کیے جائیں گے۔

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

    فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں