Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • راولپنڈی: کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ  کو گرفتار

    راولپنڈی: کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار

    اولپنڈی: نیوٹاؤن راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق چوری شدہ ٹویوٹا ویگو، ٹویوٹا کرولا اور چار مہران کاریں برآمد کیں ، گرفتار ملزمان میں یاسر، طاہر اور اعجاز شامل ہیں،ملزمان نے چند روز قبل سرکاری عہدیدار کی ویگو گاڑی بھی چوری کی تھی جو برآمد کی گئی ہے،ملزمان نے دوران تفتیش راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا-

    ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائےگا، ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشنز نے نیوٹاؤن پولیس کو شاباش دی،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائےگا-

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کے مطابق شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں-

    مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

  • خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی، صوبائی وزیر صحت

    خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی، صوبائی وزیر صحت

    لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان لیکر پشاور پہنچے-

    باغی ٹی وی : بارش، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 6 ٹرک سے زائد کا امدادی سامان سٹی کونسل پشاور کے میئر جاجی زبیر علی کے حوالہ کیا، پشاور میئر ہاؤس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے امدادی سامان لیکر حاضر ہوا ہوں-

    خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہمارے قائدین میاں نوازشریف، مریم نواز شریف خیبر پختونخوا کی عوام سے بہت پیار، محبت کرتے ہیں، مصیبت، تکلیف کی گھڑی میں پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں، خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی-

    خواجہ عمران نذیر نے بارش سے متاثرین میں راشن، دیگر امدادی سامان تقسیم کیا، بارش سے متاثرہ افراد نے امدادی سامان ملنے پر میاں نواز شریف، مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا،صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے سٹی کونسل پشاور کے اراکین سے بھی خطاب کیا کہا کہ پشاور سٹی کونسل کے میئر کی درخواست پر فیلڈ ہسپتالوں کو ایک ہفتہ کے لئے پشاور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے-

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کل رات تک فیلڈ ہسپتال پشاور پہنچ جائیں گے، ادویات، ٹیسٹس، ڈاکٹرز کی ٹیمیں ہمراہ ہوں گی، پشاور میں ہمارے فیلڈ ہسپتال خیبر پختونخوا کے عوام کو جدید طبی سہولیات مفت فراہم کریں گی، اس موقع پر پشاور سٹی کونسل کے میئر حاجی زبیر علی نے بھی خطاب کیا اور امدادی سامان بھیجنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا، پشاور سٹی کونسل کے میئر نے خواجہ عمران نذیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی-

    مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

    پشاور سٹی کونسل نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، سابق ایم پی اے عمران صدیق بھٹی کو روایتی پگڑیاں پہنائیں، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد عرفان، رانا عمران، سیف الدین، ڈاکٹر شاہجہان صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے ، سٹی کونسل پشاور کے مئیر، ڈپٹی میئر، اراکین، بلدیاتی نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی-

    پی سی بی چئیر مین محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں …

  • ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان

    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ڈھاکا میں ہو گا اور فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہی کھیلا جائے گا آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے شیڈول میں مینز کے بعد پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کو بھی ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے-

    پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں، پاکستان ٹیم 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سلہٹ میں کھیلے گی، علاوہ ازیں پاکستان کا 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 11 کو کوالیفائر ون اور 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ شیڈول ہے۔

    مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    پی سی بی چئیر مین محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں …

  • میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    کراچی: میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2 اپریل کو میر پور خاص سے لیا گیا نمونہ نیشنل انسٹیٹیوٹ اسلام آباد بھیجا گیا تھا، سیمپل رنگ روڈ پر پران نامی نکاسی آب نالے سے لیا گیا تھا،اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہےڈی ایچ او ڈاکٹر جے رام نے کہا کہ ضلع پولیو سے پاک ہے، پولیو سےمتعلق ماحولیاتی معائنہ چلتا رہتا ہے، وائرس کراچی میں ملنے والےنمونے سے ملتا جلتا ہے۔

    قبل ازیں حیدرآباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر والدین پر جرمانےاور سزائیں دینے کا اعلان کیا یا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گاڈپٹی کمشنر حیدرآباد کا کہنا تھاکہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔

    وزیر اعلی کے پی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو مسترد کر دیا

    گزشتہ ماہ کے آخر میں کراچی میں انسداد پولیو مہم میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئےمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا، انہوں نےایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کراچی میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے، پولیو فری معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

    پی سی بی چئیر مین محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں …

  • مشی گن یونیورسٹی میں  اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث  تقریب معطل

    مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

    واشنگٹن:غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے باعث مشی گن کی گریجویشن کی تقریب معطل کرنا پڑ گئی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشی گن یونیورسٹی میں طلبا کو اسناد دینے کی تقریب میں طلبا نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، طلبا نے بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے اور امریکا سے اسرائیل کی حمایت ترک کرنے کے مطالبے بھی درج تھے،مشی گن پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کئی طلبا زخمی بھی ہوگئے، طلبا کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی، طلبا اور پولیس کی جھڑپ کے باعث گریجویشن کی تقریب بے نظمی کا شکار ہوگئی اور تقریب کو چند گھنٹوں کے لیے معطل کرنا پڑا۔

    ادھر شارلٹس وِل کی یونیورسٹی آف ورجینیا میں بھی فلسطینیوں کے حق میں طلبا نے مظاہرے کیے جس کے دوران کشیدگی پیدا ہو گئی، پولیس نے طلبا کے کیمپوں پر چڑھائی کی اور متعدد کو گرفتار کرلیا،واضح رہے کہ امریکا کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کئے جا ہے ہیں پولیس اب تک مجموعی طو پر 2 ہزار سے زائد طلبا کو گرفتار کرچکی ہے۔

    چلاس بس حادثے میں شہید جوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    سونے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر بھی 100 فیصد کمی ریکارڈ

    9 مئی کو کراچی میں بسوں اور ایمبولینسوں کو آگ لگائی گئی، شرجیل میمن

  • رانا ثنااللہ کا سپریم اور ہائیکورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم مطالبہ

    رانا ثنااللہ کا سپریم اور ہائیکورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم مطالبہ

    اسلام آباد: وفاقی مشیرسیاسی امور راناثنااللہ کو پنجاب میں اہم رول دینے پر غور شروع کردیا گیا تاہم نواز شریف معاملے پر فیصلہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو کو پنجاب حکومت میں بھی اہم ذمہ داری دینے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ نوازشریف کوچند پارٹی رہنماؤں نے وفاقی مشیرکے پنجاب میں رول کی تجویزدی، امن وامان سمیت چندسرکاری کمیٹیوں میں راناثنا کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ ن لیگ سے باہراہم شخصیت کی جانب سے پنجاب کے معاملات میں مداخلت پر تجویزدی گئی، پارٹی قائد نوازشریف معاملے پرمزیدمشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثنااللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دی تھی، رانا ثنااللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ بھی حاصل ہے۔

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو …

    دوسری جانب رانا ثنا اللہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ کردیا نجی ٹی وکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ چیف جسٹس کی مدت بھی فکس ہونی چاہیے، یہاں تو یہ بھی ہوا ہے کہ 14، 14 دن کے چیف جسٹس بھی بنے ہیں، کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں، جس کے سربراہ کی مدت فکس نہ ہو، دونوں معاملات ڈسکس ہورہے ہیں اور سب سے زیادہ عدلیہ اور بار میں یہ بات ہوتی ہے۔

    سعودی معروف شاعر، ادیب اور مصنف شہزادہ بدربن عبد المحسن انتقال کر گئے

  • جماعت اسلامی کا 1.1 ارب ڈالر کی مہنگی گندم کی تحقیقات کا مطالبہ

    جماعت اسلامی کا 1.1 ارب ڈالر کی مہنگی گندم کی تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد: جماعت اسلامی نے گندم کی بنیادی قیمت میں اضافے اور 1.1 ارب ڈالر کی مہنگی گندم کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا –

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں عوامی استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کہا کہ کسانوں کو پوری قیمت اور بار دانہ فراہم کیا جائے، ہم حکومت کو کسانوں سے گندم خریداری کیلئے 6مئی کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں نگراں حکومت نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچایاجس کی تحقیقات ہونی چاہیئے ۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کہتی ہے ملک میں معاشی ریفارمز کرنا چاہتے ہیں، 4 فیصد اشرافیہ کے پاس ملک کی 70 فیصد زرعی زمین ہے ،اشرافیہ گندم ایکسپورٹ اور ایمپورٹ اپنی مرضی سے کرتے ہیں،76 سال سے پاکستان آزاد نہیں، ہمیں غلام بناکر رکھا گیا ہےاب سب کو اپنی اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا ہوگا، ہم آئینی و قانونی جدوجہد کریں گے، سڑکوں پر آئیںگے،اے ٹی ایم، آٹا مافیا، چینی مافیا اور سوسائٹی مافیا کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے۔

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو …

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان توڑنے والے تین کردار تھے، جنرل یحیی، بھٹو اور شیخ مجیب ،کوئی شیخ مجیب کو مظلوم بتائے نہ بھٹو کو نہ یحیی خان کو، حالانکہ ان تینوں کا ملک توڑنے میں برابر کا حصہ ہے پاکستان کے یہ حالات اس لیے ہیں کہ یہاں عدل و انصاف نہیں ہے یہ ملک اس لیے حاصل کیا گیا کہ ہم سامراج سے آزادی حاصل کریں گے، قائد اعظم کے ساتھ پوری لیڈرشپ تھی بعد میں اشرافیہ مسلط ہو گئی نفرتوں کے بیج بو کر بنگلہ دیش کو ہم سے الگ کر دیا گیا۔

    گندم اسکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی خبروں …

    دوسری جانب چئیرمین کسان اتحاد کونسل خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے فلور ملز کو باہر سے منگوائی گئی گندم 4500 روپے فی من میں بیچی اور پنجاب گورنمنٹ کی جو گندم پڑی تھی اس کا انہوں ریٹ 4600 روپے فکس کردیا کہ فلور ملز والے وہ گندم خریدیں گے تو 4600 روپے میں خریدیں، فلور ملز طاہر سے 100 روپے کلو والی گندم ہی خریدیں گی، آج اگر آپ نے کسان کو ریلیف نہ دیا اس سے گندم نہ خریدی تو اگلے سال کسان نے گندم کاشت نہیں کرنی، جس سے آپ کو جو نقصان ہونا ہے وہ کبھی آپ پورا نہیں کرسکتے ، آپ کے پاس اتنے ڈالر نہیں ہیں کہ باہر سے گندم منگوا سکیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا

  • بلوچستان:  مسافروں کے تحفظ کیلئے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

    بلوچستان: مسافروں کے تحفظ کیلئے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنے تحفظات اور مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹرز کو اُن کے جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا کہ انسداد اسمگلنگ کارروائی جاری اور مشترکہ چیک پوسٹیں قائم اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق تاہم شاہراہوں کی بندش غیر قانونی اقدام ہے اور اگر شاہراہیں بند کر کے عوام کو تکلیف دی گئی تو پھر قانون حرکت میں آئے گا،لیویز اور پولیس اہلکار انسداد اسمگلنگ میں تلاشی کے مجاز نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 15 تا 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے،صوبائی حکومت نے مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

    اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کا فیصلہ

    فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو …

  • کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر حملے کرنے والے تین دہشتگرد  ہلاک

    کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر حملے کرنے والے تین دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر حملے کرنے والے تین دہشت گرد جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی پر ایک دہشت گرد فوری مارا گیا جبکہ باقیوں نے ایک گھر میں پناہ لی جن سے پولیس کا بیس منٹ تک مقابلہ چلتا رہا، بعد ازاں گھر میں پناہ لینے والے دہشت گرد بھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    قبل ازیں سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک کر دئیے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں ، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں سمیت شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلئیرنس آپریشن کیا جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو …

    پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب

  • سعودی معروف شاعر، ادیب اور مصنف شہزادہ بدربن عبد المحسن انتقال کر گئے

    سعودی معروف شاعر، ادیب اور مصنف شہزادہ بدربن عبد المحسن انتقال کر گئے

    ریاض:سعودی عرب کے معروف شاعر، ادیب اور مصنف شہزادہ بدربن عبد المحسن علالت کے باعث 75 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ بدر کا شمار شاہی خاندان کے اہم افراد میں ہوتا تھا، شہزادہ بدر معروف شاعر، ادیب، مصنف اور نقاد بھی تھےشہزادہ بدر بن عبد المحسن کا شمار جزیرہ عرب کے جدید شعرا میں کیا جاتا ہےسعودی عرب کے قومی دن پر سب سے زیادہ سنا جانے والا قومی نغمہ ’فوق ھام السحاب‘ (بادلوں سے کہیں بلند)، کے بول بھی انہوں نےہی لکھے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2019 میں شہزادہ بدربن عبد المحسن کو شاہ عبدالعزیز کے تمغے سے بھی نوازا تھا،شہزادہ بدربن عبد المحسن 2 اپریل 1949 کو ریاض میں پیدا ہوئے تھے، وہ شہزادہ عبدالمحسن بن عبدالعزیز آل سعود کے دوسرے بیٹے تھے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب

    چیئرمین پی سی بی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کی دیں ہدایات

    فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا