Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سرمایہ کاری سےمتعلق پاکستان ہماری ترجیح ہے،سعودی وزیر کی  وزیراعظم کو یقین دہانی

    سرمایہ کاری سےمتعلق پاکستان ہماری ترجیح ہے،سعودی وزیر کی وزیراعظم کو یقین دہانی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر سعودی وزیر سرمایہ کاری عزت مآب خالد آل فالیح ، سعودی عرب کے وزیر خزانہ عزت مآب محمد آل جادان کی ملاقات اور سعودی وزیر برائے صنعت عزت مآب بندر بن ابراہیم الخیریف کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں

    سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وزیراعظم کو "پرائم منسٹر آف ایکشن” قرار دے دیا ، سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کی کارکردگی اور کام کرنے کی رفتار سے آگاہ ہیں،آپ پاکستان کے ترقی کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں جس میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ ؛ آپ کا مشن ہمارا مشن ہے ،سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ہماری ترجیح ہے؛ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری رہے گا ،ماضی میں پاکستانیوں نے سعودی عرب کے مختلف شعبوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ،

    سعودی عرب کے وزیر خزانہ عزت مآب محمد آل جادان کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں اتفاق کیا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرے گا ، سعودی وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا،سعودی عرب کے وزیر خزانہ عزت مآب محمد آل جادان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی سعودی عرب کی ترقی ہے،سعودی عرب نے ویژن 2030 کے حوالے سے حکومتی سطح پر اصلاحات کیں اور مشکل فیصلے کئے ،

    سعودی وزیر صنعت نے زراعت ، معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں پیشرفت سے آگاہ کیا ،سعودی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ سعودی نجی کمپنیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطے میں ہوں اور یہ کمپنیاں بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان اشتراک ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،

    وزیراعظم نے پاکستان کا ہر مشکل میں ساتھ دینے پر خادم حرمین شریفین عزت مآب سلمان بن عبد العزیز آل سعود ،سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود اور سعودی وزیر وزراء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے پچھلے دور حکومت میں سعودی عرب کی حمایت اور مدد کی بدولت ہمارے معاشی حالات بہتر ہوئے، سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں ،

    ان ملاقاتوں میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔

  • فوربز کا صحافی روسی فوج سےمتعلق  فیک نیوز پھیلانے کے  الزام میں ںظر بند

    فوربز کا صحافی روسی فوج سےمتعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں ںظر بند

    ماسکو: روس کی ایک عدالت نے مشہور میگزین فوربز سے منسلک صحافی سرگئی منگازوف کو فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں دو مہینے نظر بند رکھنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری خبرایجنسی ریا نووسٹی نے بتایا کہ صحافی سرگئی منگازوف کو مبینہ طور پر روسی مسلح افواج کے حوالے سے فیک نیوز چلانے پر گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد عدالت نے نظربند رکھنے کا حکم دیا۔

    فوربز رشیا نے بیان میں کہا کہ مذکورہ صحافی کم از کم دو ماہ تک نظربند رہے گا، انہیں جمعے کو گرفتار کیا گیا تھا اور ٹرائل کے منتظر تھے روسی خبرایجنسی نے ہفتے کو بتایا تھا کہ فوربز کے صحافی سرگئی منگازوف کو روسی مسلح افواج کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں نظربند کر دیا گیا ہے۔

    ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی گھڑی 40 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام

    سرگئی منگازوف کے وکیل کونسٹینٹن ببون نے جمعے کو ایک بیان میں کہا تھا کہ صحافی کو یوکرین کے علاقے بوچا میں پیش آنے والے واقعات کی رپورٹس ٹیلیگرام میں دوبارہ جاری کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ٹیلیگرام پر جاری خبر میں صحافی نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی علاقے بوچا میں روسی فوجی کی جانب سے مبینہ طور پر کی گئی وحشیانہ کارروائیوں کی خبر شیئر کی تھی جو بی بی سی کی روسی سروس اور ریڈیو فریڈم میں نشر کی گئی تھی۔

    نازیبا ویڈیوز بنانیوالی عراقی ٹک ٹاکر کونامعلوم شخص نے فائرنگ سے قتل کر دیا

    وکیل کونسٹینٹن ببون کا کہنا تھا کہ صحافی پر الزام ہے کہ انہوں نے مصدقہ خبر دینے کی آڑ میں روسی مسلح افواج کے حوالے سے جانتے ہوئے جعلی معلومات پھیلائی ہیں عدالت نے صحافی پر انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندی لگائی ہے اور اس کے علاوہ رشتہ داروں، تفتیش کاروں، وکلا اور طبی ماہرین کے علاوہ دیگر افراد سے رابطے رکھنے سے بھی منع کردیا ہے، صحافی کو نظر بند رکھنے کا اقدام احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے، روس میں احتیاطی یا انسدادی اقدام ٹرائل پر رکھنا اور اداروں کی حراست میں دینا شامل ہے یا پھر اس دوران ضمانت پر رہائی دی جاتی ہے یا نظر بند رکھا جاتا ہے۔

    ہم سب چیزوں سے بے نیاز ہو کر دعوے کرتے ہیں، جن میں کوئی …

  • وزیراعظم شہباز شریف  کی ایم ڈی آئی ایم ایف کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے آج عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر اہم ملاقات کی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کے دو بارہ منتخب ہونے کے بعد یہ ان کی ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔ ان کی آخری ملاقات جون 2023 میں پیرس میں سمٹ فار نیو گلوبل فنانشل پیکٹ دوران ہوئی تھی۔

    وزیر اعظم نے محترمہ جارجیوا کا گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 3 بلین امریکی ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) حاصل کرنے میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا کل اجلاس متوقع ہے جس میں ایس بی اے کے تحت 1.1 ارب امریکی ڈالرز کی حتمی قسط کا فیصلہ کیا جائے گا۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے پچھلے سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کی قائدانہ کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو بتایا کہ ان کی حکومت پاکستان کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں اپنی مالیاتی ٹیم کو اصلاحات کرنے، سخت مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور ایسی دانشمندانہ پالیسیوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی جو میکرو اکنامک استحکام اور پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنائیں۔

    دونوں فریقوں نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں داخل ہونے پر بھی تبادلہء خیال کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گزشتہ سال میں حاصل ہونے والے فوائد کو مستحکم کیا جائے اور اس کی اقتصادی ترقی کی رفتار مثبت رہے۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ جاری پروگرام بشمول جائزہ کے عمل کے بارے اپنے ادارے کے نقطہ ء نظر سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو ان کی سہولت کے مطابق دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

  • کل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت  پہنچ کر احتجاج کریں گے، صدر کسان اتحاد

    کل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت پہنچ کر احتجاج کریں گے، صدر کسان اتحاد

    لاہور: صدر کسان اتحاد خالد باٹھ نے کہا ہے کہ کل ہر صورت پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ کر احتجاج کریں گے۔

    باغی ٹی وی : لاہور سے جاری بیان میں خالد باٹھ نے کسان اتحاد کی احتجاجی کال پر بات کی اور کہا کہ احتجاج سے قبل پولیس نے ہمارے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہےکل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت پہنچیں گے اور احتجاج کریں گے، پہلا مطالبہ ہے کہ حکومت نے جو ریٹ دیا اسی پر گندم خریدی جائے، ہمارا مطالبہ ہے کھاد مافیا کو بے نقاب کیا جائے، جنہوں نے گندم برآمد کی اجازت دی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ گندم خریداری کے معاملے پر ساری خردبینیں پنجاب پر ہی کیوں لگی ہوئی ہیں؟انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟ سندھ میں تو گندم کی خریداری فروری سے ہو رہی ہے ہماری حکومت آتے ہی گندم خریداری کا مرحلہ آگیا، 3900 روپے من امدادی قیمت مقرر کی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان پیکج آنے سے کسانوں کے 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔

  • آئی جی اسلام آباد  نے 14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے کر دئیے، نوٹیفکیشن جاری

    آئی جی اسلام آباد نے 14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے کر دئیے، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے 14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے کر دئیے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اے ایس پی اسد اقبال کو ایس ڈی پی او سبزی منڈی سے ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ جبکہ ڈی ایس پی فیاض احمد کو ایس ڈی پی او سبزی منڈی اور انصر احمد کو ایس ڈی پی او ترنول تعینات کر دیا گیا،ڈی ایس پی امتیاز علی کو ایس ڈی پی او ویمن، محمد محفوظ احمد کو ڈی ایس پی ٹریننگ، ڈی ایس پی اسرار احمد کو اے آر یو اور مختیار احمد بگٹی کو ڈی ایس پی ایچ ایس زیڈ تعینات کیا گیا ہے۔

    ملک دلاور خان ڈی ایس پی ٹریفک، ملک عابد اکرام کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس تعینات کیا گیا ہے،ڈی ایس پی ذوالفقار عباسی ایس پی یو،اسجد الطاف ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس تعینات ہو گئے، ابراہیم جونیجو کو ڈی ایس پی ڈولفن، خان محمد حسبانی کو ڈی ایس پی جے پی یو، غلام حسین چانڈیو کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ایڈمن اور محمد شریف کلاچی کو ڈی ایس پی ایس پی یو تعینات کر دیا گیا۔

  • ملک کو جعلی اسمبلیوں سے چلایا جا رہا ہے، ہم ملک بچانے نکلے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    ملک کو جعلی اسمبلیوں سے چلایا جا رہا ہے، ہم ملک بچانے نکلے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سپر طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہےجبکہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کی تگ و دو کررہا ہے-

    باغی ٹی وی : مفتی محمود مرکز پشاور میں منعقدہ تنظیمی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 9 مئی کو پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جے یو آئی نے ہمیشہ انتخابی دھاندلی کے خلاف صف اول کا کردارادا کیا، 1977 میں بھی دھاندلی کے خلاف مولانا مفتی محمود نے تحریک کی قیادت کی، 2018 میں بھی بدترین دھاندلی ہوئی اور آج 2024 میں بھی وہی ڈرامہ رچایا گیا، کل دھاندلی کے لیے آواز اٹھانے والے آج دھاندلی پر خاموش کیوں ہیں؟۔

    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اقتدار کی جنگ لڑنے والوں نے دھاندلی سے اقتدار حاصل کرلیا، ہم غلامی کسی طور پر قبول نہیں کریں گے، ایوان آور پارلیمنٹ سے جے یو آئی کو دور رکھنے والے سن لیں ہم میدانوں میں آپ کے ظلم وجبر کے خلاف آواز اٹھائیں گے، گزشتہ 76 سالوں سےملک کو سیاسی معاشی اور جمہوری طور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، ہم ملک بچانے نکلے ہیں اور آزادی کی تحریک کے ذریعے مسلط نظام کا خاتمہ کر کے حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔

    ہم سب چیزوں سے بے نیاز ہو کر دعوے کرتے ہیں، جن میں کوئی …

    انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل اور اس کے حواریوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم وجبر کا بازار گرم کر رکھا ہے معصوم بچوں خواتین بوڑھوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جمعیت علما اسلام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ظلم وجبر کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گےکوئٹہ اور کراچی کے بعد 9 مئی کو پشاور میں عوامی میدان لگے گا اور قوم کو ملک کے خلاف ہونیوالی سازشوں سے آگاہ کیا جائے گا، کچھ قوتیں عوام کے ووٹ کے حق کو پامال کرتی ہیں بلکہ یرغمال بنا لیتی ہیں، ہمارے ادارے ہمارے عقائد کو چھیڑ رہے ہیں بڑے معصومانہ انداز اور الفاظ سے چھیڑ رہے ہیں ہم اس کا تعاقب کریں گے،لوگوں کو میدان میں نکالیں اور بتائیں کہ اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے،ہندوستان دنیا کی سپر طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہےجبکہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کی تگ و دو کررہا ہے، جمیعت علماء اسلام ہمارے پاس اکابرین کی امانت ہے، ان کی آزادی کی تحریک آج ہمارے پاس امانت ہے،جو قوتیں آج ہمارے ملک کی غلامی کی ذمہ دار ہیں ان کی گرفت کو کمزور کردیا جائے۔

    نازیبا ویڈیوز بنانیوالی عراقی ٹک ٹاکر کونامعلوم شخص نے فائرنگ سے قتل کر دیا

    ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی گھڑی 40 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام

  • ہم سب چیزوں سے بے نیاز  ہو کر دعوے کرتے ہیں، جن میں کوئی حقیقت نہیں،شاہد خاقان عباسی

    ہم سب چیزوں سے بے نیاز ہو کر دعوے کرتے ہیں، جن میں کوئی حقیقت نہیں،شاہد خاقان عباسی

    لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے سے گروتھ رک جاتی ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف آپ کو زندہ رکھتا ہے، ہر اکنامک پیرامیٹرز پر آپ زوال پذیر ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ بجٹ میں کیا ریلیف آئےگا، آپ نے جو کچھ کرنا ہے قرضہ لےکرکرنا ہے، جب تک نظام عدل ٹھیک نہیں ہوگا کہیں سے سرمایہ کاری نہیں آئےگی، ہم آٹا بانٹنا شروع کردیتے ہیں جس میں چالیس فیصد چوری ہوتی ہے، آپ کی انڈسٹری کی گروتھ ہو ہی نہیں سکتی، اگر سیاسی معاملات کو درست نہیں کریں گے تو یہ معاملات درست نہیں ہوں گے، کسی خام خیالی میں نہ رہیں، تمام چیزیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔

    ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی گھڑی 40 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب چیزوں سے بے نیاز ہو کر دعوے کرتے ہیں، ان دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ ہم ناکام ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف ڈیل سے گروتھ رک جاتی ہے مہنگائی بڑھتی ہے، ہم نالائق ہیں اپنے معاملات خود حل نہیں کرسکتے، آئی ایم ایف ہمارے لیے آئی سی یو ہے،24 ویں بار آئی سی یو جارہے ہیں، اس سے مرض ٹھیک نہیں ہوگا، ایک ڈالر کی امداد دکھائیں جس سے کوئی چیز بنائی ہو جو ایکسپورٹ کی ہو، بیرونی سے بڑا مسئلہ اندرونی قرض بن گیا ہے، اس وقت ہر اکنامک پوائنٹ پر ہم نیچے جا رہے ہیں، سنا ہے اس بار آئی ایم ایف ٹارگٹ بیس فنڈز جاری کرے گا۔

    نازیبا ویڈیوز بنانیوالی عراقی ٹک ٹاکر کونامعلوم شخص نے فائرنگ سے قتل کر دیا

  • نازیبا ویڈیوز بنانیوالی عراقی ٹک ٹاکر  کونامعلوم شخص نے فائرنگ سے قتل کر دیا

    نازیبا ویڈیوز بنانیوالی عراقی ٹک ٹاکر کونامعلوم شخص نے فائرنگ سے قتل کر دیا

    بغداد: عراق کی سوشل میڈیا اسٹار اور ٹاک ٹاکر غفران سوادی کو بغداد میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : ام فہد کے قتل کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلی، اُسے عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے زایونا میں اُس کے گھر کے باہر گولی ماری گئی، ملزم کی شناخت اب تک نہیں ہو پائی ہےجس کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،نازیبا ویڈیوز بنانے پر غفران سوادی کو سزائے قید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، وہ اُم فہد کی عرفیت سے زیادہ معروف تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل پر آتا ہے، موٹر سائیکل کی پارکنگ کے بعد وہ کار کی طرف دوڑتا ہے، اُس میں سوار ام فہد پر فائر کرتا ہے اور بھاگ نکلتا ہے عراقی عدلیہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ام فہد کو نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر 6 ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑی تھی اس کے بعد بھی سوشل میڈیا اسٹار نے چُست لباس پہن کر پاپ میوزک پر رقص کی ویڈیوز اپ لوڈ اور شیئر کرنا ترک نہیں کیا تھا۔

    وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات

    قبل ازیں ستمبر 2023 میں عراقی ٹک نور السفار کو بھی بغداد میں گولی مار دی گئی تھی لوگ اسے نور بی ایم کی عرفیت سے زیادہ جانتے تھے، نور السفار بھی فیشن، ہیئر اسٹائل اور میک اپ سے متعلق شارٹ ویڈیوز بناکر شیئر کرتی تھی چند ایک ویڈیوز میں وہ رقص بھی کرتی تھی۔

    موسمیاتی تغیر، عدم مساوات ، اور علاج کے بہتر سہولیات ایک بڑا چیلنج ہے، وزیر …

  • ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی گھڑی 40 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام

    ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی گھڑی 40 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام

    1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک پر سوار اس عہد کے امیر ترین شخص کی لاش سے ملنے والی طلائی جیبی گھڑی کروڑوں روپوں میں نیلام ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈٰا کے مطابق جان جیکب آسٹر کی لاش سے اس طلائی گھڑی کو دریافت کیا گیا تھا،جان جیکب اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ ٹائی ٹینک پر سفر کر رہے تھے جب یہ بحری جہاز ڈوب گیایہ طلائی گھڑی 12 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (40 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی،اس گھڑی نے ٹائی ٹینک سے ملنے والی اشیا میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے،اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک وائلن کے پاس تھا جو 2013 میں 11 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہوا تھا،اس گھڑی کو امریکا کی ایک کمپنی نے نیلام کیا تھا-

    کمپنی کے مطابق 12 لاکھ پاؤنڈز میں تمام ٹیکسز اور فیسیں بھی شامل ہیں نیلامی کے دوران ٹائی ٹینک سے ملنے والا ایک وائلن کیس بھی 3 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیا گیا ٹائی ٹینک کے نوادرات کی اتنی قیمت میں فروخت حیران کن ہےکمپنی کے ترجمان کے مطابق اس سے نہ صرف نوادرات کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے بلکہ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ٹائی ٹینک سے لوگوں کو کتنی دلچسپی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 112 سال بعد بھی جہاز اور اس کے مسافروں کے بارے میں لوگ بات کر رہے ہیں ویسے تو یہ ایک جہاز تھا جو برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا مگر اس کے اندر 2200 کہانیاں چھپی ہیں، یہ کہانیاں اس پر سوار مسافروں کی ہیں جن کی چیزیں آج بھی ہمیں مسحور کر دیتی ہیں،جان جیکب آسٹر نے سیفٹی بوٹ پر سوار ہونے کے بجائے اپنے آخری لمحات ساتھی مسافر سے بات چیت کرتے ہوئے گزارے تھےان کی لاش کو جہاز کے ڈوبنے کے کئی دن بعد بحر اوقیانوس سے نکالا گیا تھا اور ان کی جیب سے 14 قیراط سونے سے بنی گھڑی بھی ملی تھی وہ اس عہد میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے مالک تھے جو موجودہ عہد میں متعدد ارب ڈالرز کے برابر ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ڈی آئی خان میں  سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد  ہلاک

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز کے ناموں سے ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہواہے، یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئےسینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔