Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

    باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

    باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ڈسٹرکٹ اسپتال باجوڑ میں ہوئی، بچوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے،ریسکیو 1122 باجوڑ کے مبانق سمسئی خوڑ نزد رشکئی تحصیل خار میں ایک فیلڈر کار جس میں افراد 6 سوار تھے گہرے سیلابی ریلے میں پھنس گئی، کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل، ڈیزاسٹر اور ریکوری ٹیمیں فورا موقع پر پہنچیں،امدادی ٹیم نے فیلڈر کار کو پیشہ ورانہ طریقے سے نالے سے نکالا اور کار میں موجود بیمار عورت کو میڈیکل ٹیم نے فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا جہاں شام کو ان کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

    واضح رہے چند روز قبل راولپنڈی میں بھی ایک خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دیا تھا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کو جنم دیا تھا، نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق 6 بچے اور ماں مکمل طورپر تندرست ہیں۔

  • امریکی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ میں غزہ  میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تصدیق

    امریکی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ میں غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تصدیق

    امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں محفوظ قرار دئیےگئے علاقے بھی اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں سے محفوظ نہیں ہیں،رپورٹ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکا کے این بی سی نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج شہریوں کو محفوظ علاقوں کا بتا کر وہاں جانےکا کہتی ہے اور پھر سیف زون میں بھی بم برسا دیتی ہے ساڑھے 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح اور المواسی زون میں کیے گئے اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم مسلسل بڑھتے ہیں جارہے ہیں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو صاف پانی سے بھی محروم کر دیا ہے اور غزہ کے واٹر فلٹر پلانٹس میں کلورین استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

    طورخم پرٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اقوام متحدہ ایجنسی کے مطابق غزہ میں صرف تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں 14 سال لگیں گےیو این مائن ایکشن سروس کا کہنا ہے کہ غزہ میں 4 لاکھ ٰعمارتوں کا 3 کروڑ 70 لاکھ ٹن ملبہ ہے، غزہ میں 4 لاکھ عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں 14 سال لگ سکتے ہیں،’پورے غزہ میں ہر طرف ملبے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں‘۔

    اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی …

    سات اکتوبر کے بعد اسرائیل نے 23 لاکھ سے زیادہ کی آبادی کی غالب اکثریت کے گھر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردئے ہیں۔اقوام متحدہ کے مائن ایکشن سروس کے ایک ذمہ دار نے غزہ میں تباہی اور ملبے کے بارے میں جنیوا میں دی گئی بریفنگ کے دوران کہا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لگ بھگ 37 ملین ٹن ملبہ غزہ کی گلیوں اور بازاروں میں زمین پر موجود ہے،یہ درست اندازہ لگانا تو مشکل ہے کہ غزہ میں کس قدر گولہ بارود استعمال ہوا مگر ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ کل استعمال شدہ گولہ بارود کا دس فیصد پھٹے بغیر ملبے کا ڈھیر بن جاتا ہے،یہ 100 ٹرکوں کے ساتھ ملبہ نکالنے کی کوشش کی جائے تو 14 سال کا وقت درکار ہوگا۔

    سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام …

  • پی ٹی آئی  چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں،رانا ثنااللہ

    پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر طےکرلیں کہ ہر ادارہ اپنے آئینی کردار تک محدود رہے تو مسائل حل ہوجائیں گے، اگر ملک میں سیاسی استحکام آجائے تو کسی کو کیوں اعتراض ہوگا،یہ ہر چیز کا الزام ہم پر لگا رہے ہیں اور کہتے ہیں مذکرات ان کے ساتھ کریں گے،پی ٹی آئی کی سوچ سیاسی نہیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کے فوجی قیادت سے براہ راست مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی،بانی پی ٹی آئی بانی کا وتیرہ ہےکہ ایک ہاتھ گریبان پر اور دوسرا پیروں پر ہوتا ہے، نوازشریف کے بارے میں اکثریت چاہتی ہے وہ جماعت کی ذمہ داری سنبھالیں۔

    اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی …

    ان کا کہناتھاکہ میں سمجھتا ہوں سیاست دانوں کو ایک دوسرے سے بات کرنی پڑے گی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین کے بیان پر جواب میں کہا کہ جمہوری سیاست میں جلاؤگھیراؤ نہیں چلتا، علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے، ان کو وفاق سے اور وفاق کو ان سے تعاون کرنا چاہیے، فی الوقت حکومت میں گورنرراج کی کوئی سوچ نہیں ہے مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی اسلام آباد پر چڑھائی بھی کرے اور حکومت میں بھی رہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام …

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں، میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں، میرا لیڈر انگیج کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا، رسپانس آتا تو سب کوپتاچلتا، یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے۔

    چاہتے ہیں کہ پاک ،سعودیہ معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے …

  • کینسر کے مرض میں مبتلا  بادشاہ چارلس  کی آخری رسومات کا منصوبہ تیار کرنا شروع

    کینسر کے مرض میں مبتلا بادشاہ چارلس کی آخری رسومات کا منصوبہ تیار کرنا شروع

    لندن: بکنگھم پیلس کے عہدیداروں نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی آخری رسومات کا منصوبہ تیار کرنا شروع کردیا ہے کیونکہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی صحت بگڑتی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے شاہ چارلس کے جنازے کی کارروائی کو ”آپریشن مینائی برج“ کا نام دیا ہے، جس کی تیاریاں ملکہ الزبتھ کی تدفین کے ایک دن بعد ہی شروع ہوگئی تھیں فروری میں 75 سالہ بادشاہ میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اور اس کے بعد سے وہ زیادہ تر منظرِ عام سے اوجھل رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس نے کبھی یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس کینسر کی تشخیص ہوئی ہے لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں ہے جو اس بیماری کی سب سے قابل علاج شکلوں میں سے ایک ہے تاہم پردے کے پیچھے کنگ چارلس کے معاونین باقاعدگی سے کئی سو صفحات پر مشتمل دستاویز کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں ان کے شاہی جنازے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

    27 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    فوجی حکام نے اخبار کو تصدیق کی کہ آپریشن مینائی برج کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے لیکن اس بات پر زور دیا کہ یہ اسٹینڈرڈ طریقہ کار ہے تمام شاہی ارکان نے جنازے کے منصوبوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے جن کی درجہ بندی پُل پر مبنی کوڈ ورڈز کے ساتھ کی گئی ہے، جیسے ملکہ الزبتھ کے جنازے کے منصوبے کا مشہور نام ’آپریشن لندن برج‘ تھا، شاہ چارلس کی موت کے منصوبے کا نام اس پُل پر رکھا گیا ہے جو جزیرے انگلیسی کو ویلش کی سرزمین سے ملاتا ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام …

    شاہی جنازوں کی منصوبہ بندی میں شامل ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ یہ کوئی جذباتی چیز نہیں ہے، یہ ایک کام ہے، جسے بہت سنجیدگی سے لیا جاتا ہےایک عہدیدار نے کہا کہ یہ صرف رسمی کارروائی ہے کیونکہ سیارے پر موجود ہر وی وی آئی پی اس موقع پر پہنچتا ہے اس لیے آپ کو ایک بڑے سیکیورٹی آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے، مکمل پلان کو 2 ہفتے تک عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کے ہر پہلو کو پہلے سے احتیاط سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

    اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی …

  • 27 اپریل  تاریخ کے آئینے میں

    27 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    27 اپریل تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1124ء ڈیوڈ اول اسکاٹ لینڈ کا بادشاہ بن گیا۔

    1296ء – جنگ ڈنبار میں انگلستان نے اسکاٹس کو ہرا دیا۔

    1526ء مغل حکمران بابر دہلی کے سلطان کو شکست دے کر نئے بادشاہ بنے۔

    1662ء ہالینڈ اور فرانس نے فوجی معاہدے پر دستخط کئے۔

    1878ء کلکتہ یونیورسٹی نے خواتین کو یونیورسٹی کی تعلیم کے شعبہ میں اہلیت کے لئے پہلی منظوری دی۔

    1908ء لندن میں گرمیوں کے چوتھے اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔

    1909ء خلیفہ عبدالحامد دوم کو تخت سے ہٹا دیا گیا اور ان کے بھائی محمد پنجم خلیفہ بنے۔

    1941 دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈوئچ (جرمن) فوجیں ایتھنس (یونان) میں داخل ہو گئیں۔

    1942ء امریکہ کے اوکلاہوما صوبے میں طوفان کی وجہ سے 100 افراد مارے گئے۔

    1960ء نیشنل ڈیفنس کالج نئی دہلی میں قائم کیا گیا۔

    1961ء امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے گاما کرنوں کے مطالعہ کے لئے ’ایکسپلورر 11‘ اجرام فلکی کے مدار میں بھیجا۔

    1961ء سیرا لیون نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا۔

    1963ء کیوبا کے اس وقت کے وزیر اعظم فیڈل کاسترو روس کے دورے کے دوران دارالحکومت ماسکو پہنچے۔

    27 اپریل 1969ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ڈھاکا کے نئے ریلوے اسٹیشن کی پہلی سالگرہ کے موقع پر 15 پیسے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر فضل کریم نے تیار کیا تھا۔

    1974ء امریکی سابق صدر رچرڈ نکسن کے مواخذے کے لیے واشنگٹن میں دس ہزار افراد نے مارچ کیا۔

    1984ء صدرجنرل ضیاء الحق نے احمدیوں پر اسلامی نام و علامات کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

    1994ء سپر جمبو جیٹ ایئر بس تیس سو اسی نے فرانس سے پہلی پرواز کی۔

    2008ء – حامد کرزئی پر طالبان کا حملہ، رکن پالیمنٹ اور 3 حملہ آوروں سمیت 6 جاں بحق، افغان صدر بال بال بچ گئے۔

    2011ء امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنی پیدائش کے تعلق سے ہوئے تنازعہ کے بعد عوامی طور پر پیدائشی سرٹیفکیٹ کی ایک کاپی جاری کی۔

    2012ء یوکرین کے دنپروپیترووسک میں چار دھماکوں میں 27؍ افراد مارے گئے۔

    2014ء۔۔وزیرستان میں بم حملہ میں 3 فوجی شہید۔پشاور ائیرپورٹ پہ راکٹوں سے حملہ۔

    2017ء۔۔مری میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے بھارتی تاجر سجن جندال کی ویزہ شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مری آمد۔مریم نواز شریف کی تصدیق جب کہ ترجمان دفتر خارجہ کا لاعلمی کا اظہار۔

    تعطیلات و تہوار :

    1960ء مغربی افریقہ کے ملک ٹوگو نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔

    1961ء سیرالیون نے برطانیہ سے آزادی حاصل کر لی۔

    1978ء افغانستان کا قومی دن

    1992ء یوگو سلاویہ، سربیا اور مونٹی نیگرو پر مشتمل وفاقی جمہوریہ یوگو سلاویہ وجود میں آئی۔

    گرافک ڈیزائن کا عالمی دن

    جنوبی افریقہ کی آزادی کادن

  • سیکیورٹی فورسز نے  ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنا دی

    سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنا دی

    ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور دوسرا زخمی ہوگیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی سنجاوی روڈ ہرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش ناکام بنا دی جس سے کئی معصوم جانیں بچ گئیں-

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے سنجاوی روڈ ہرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا،اس کے بعد علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

    پنجاب پولیس کی افسر شاندار کارکردگی پر عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب

    سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ،بلاول بھٹو کا پیغام جاری

    کراچی: غیرقانونی چیکنگ پر ٹریفک پولیس کے 17 افسران اور اہلکار معطل

  • چاہتے ہیں کہ پاک ،سعودیہ  معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے بڑھیں، آل تویجری

    چاہتے ہیں کہ پاک ،سعودیہ معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے بڑھیں، آل تویجری

    ریاض: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ریاض میں مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل عزت مآب محمد بن مزیاد آل تویجری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،ڈپٹی گورنر ریاض ریجن شہزادہ محمد بن عبد الرحمان نے ائیر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے بھی وزیراعظم کا استقبال کیا،بعد ازاں شہباز شریف سے محمد بن مزیاد آل تویجری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی-

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے غیر معمولی گرم جوشی کا اظہار کیا گیا،ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر ہوئی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،آل تویجری اور ان کے وفد نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی حکومت اور کمپنیوں کی طرف سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    طورخم پرٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

    آل تجویری نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر پاکستان میں سرمایہ کاری پر کام شروع کر دیا ہے، جس میں سرکاری اور نجی سیکٹر دونوں کی سرمایہ کاری شامل ہےسعودی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اہم وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا آل تویجری جو کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے انچارج بھی ہیں، انہوں نے وزیراعظم کو ویژن 2030 کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے بڑھیں آل تجویری نے یقین دلایا کہ سعودی ویژن 2030 کے تحت سعودی حکومت پاکستانی افرادی قوت و سرکاری افسران کو تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن مدد کرے گی۔

    کراچی: غیرقانونی چیکنگ پر ٹریفک پولیس کے 17 افسران اور اہلکار معطل

    ملاقات میں وزیر اعظم کو سعودی حکومت کی اصلاحات کے ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کی گورننس اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے سعودی حکومت کی کامیاب اصلاحاتی پالیسی کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں سعودی وزیر خارجہ کی زیر قیادت وفد کی پاکستان آمد کے دوران سعودی عرب کی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ،سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران ہوئی پیشرفت پر برق رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستانی عوام کے دل میں خادم الحرمین الشریفین عزت مآب سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے لیے بے پناہ عزت و احترام ہے ۔

    سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ،بلاول بھٹو کا پیغام جاری

    وزیراعظم نے اپنے پر تپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے اپنے سابقہ دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا اور اس حوالے سے ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا۔پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہء خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری ، تعمیرنو اور روزگار میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے،ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز مہیا کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے

    صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر الجاسر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا بانی رکن ہے اور ایک انتہائی اہم منبر ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی و آبی وسائل سے نوازا ہے ؛ پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طرح سے مستفید ہوا جا سکتا ہے ،پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کے لئے دعاء گو ہیں ،ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔

  • اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی آئی

    اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی آئی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے سوا سال سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے، مگر ان کی طرف سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے سوا سال سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے،اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں اور آئندہ بھی تیار رہیں گے مگر ان کی طرف سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے، ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، دیگر تمام جماعتوں سے بات کر سکتے ہیں، ہمارا 6 جماعتی اتحاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، اسٹیبلشمنٹ سے اپنے لیے کچھ نہیں مانگیں گے، انہیں یہ بتانے کیلئے مذاکرات کریں گے کہ ان کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہونا چاہیے، سب اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا پڑے گا۔

    اجمل قصاب کو پھانسی کی سزا دلوانے والا وکیل بھارتی انتخابات میں بی جے پی …

    واضح رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں، میرا لیڈر انگیج کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا، رسپانس آتا تو سب کوپتاچلتا، یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے۔

    طورخم پرٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

  • طورخم پرٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی  منشیات برآمد

    طورخم پرٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

    پشاور:پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہ طورخم پر کسٹم عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی : چیف کلیکٹر کسٹم خیبر پختونخوا سعید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کرنے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں تھی جس پر ٹیم کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا، کسٹم عملے نے آج افغانستان سے داخل ہونے والے خالی ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک سے 14 کلو آئس اور 18 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، ٹرک کو قبضے میں لےکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب روپے ہے، کسٹم عملے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران طورخم سرحد اور مضافات میں 1390 ملین روپے مالیت کے منشیات پکڑی ہےاسمگلرز اور دہشت گرد ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے اور یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں دہشت گردوں نے ہمارے کئی جوانوں کو شہید کیا۔

    لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد کردہ نایاب کچھوے برآمد

    چیف کلیکٹر کسٹم نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق منشیات سے حاصل آمدنی کو دہشت گردی کے مقاصد کیلئے بھی استعمال کیاجاتا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہدایات پر ہرقسم کی اسمگلنگ کے خلاف ہماری کوششیں جاری ہیں اور کسی صورت منشیات، اسلحہ اور نان کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کو برداشت نہیں کریں گے۔

    اجمل قصاب کو پھانسی کی سزا دلوانے والا وکیل بھارتی انتخابات میں بی جے پی …

  • کراچی: غیرقانونی چیکنگ پر ٹریفک پولیس کے 17 افسران اور اہلکار معطل

    کراچی: غیرقانونی چیکنگ پر ٹریفک پولیس کے 17 افسران اور اہلکار معطل

    کراچی میں غیرقانونی چیکنگ پر ٹریفک پولیس کے 17 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی غیرقانونی چیکنگ پر ایکشن لیا ایس او محمود آباد سمیت 17 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا اور انہیں پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، معطل اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔

    ترجمان کے مطابق محمود آباد کے اہلکار ایکسپریس وے اور کاز وے پرچیکنگ کرتے تھے اور انہیں وارننگ بھی دی گئی تھی، اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہناتھاکہ چالان آفیسر بغیر باڈی کیمرے کے چالان نہیں کریں گے اور ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں۔