Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    کراچی: چیف جسٹس نے نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : چیف چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متاثرین کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نسلہ ٹاور کے بلڈرکا انتقال ہوچکا اور تاحال معاوضہ نہیں ملا، عدالت نے 44 متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کا حکم دیا تھا،اس پر عدالت نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے متاثرین ملکیت کے دستاویزی شواہد کے ساتھ آفیشل اسائنی سے رابطہ کریں۔

    عدالت نے نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی مارکیٹ ویلیو سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کا اشتہار شائع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی مارکیٹ ویلیو سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی نیلامی میں آنے والی بولی کی بھی رپورٹ عدالت میں پیش کیا جائے اور نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرنے کا اشتہار شائع کرانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ متاثرین ملکیت کے دستاویزی شواہد کے ساتھ آفیشل سے رابطہ کریں۔

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس : تفتیشی افسر سےعمران خان سمیت دیگر ملزمان کے موبائل …

    ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کمشنر نے زمین تحویل میں لے کر کارروائی مکمل کرکے رپورٹ جمع کرادی تھی متاثرین کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا تھا پلاٹ فروخت کرکے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے،وکیل نے استدعا کی کہ نسلہ ٹاور سے ملحقہ 240 گز کا پلاٹ بھی فروخت کرکے متاثرین کو رقم دی جائے۔

    جس پر عدالت نے سندھی مسلم کوآپریٹیو سوسائٹی کو نوٹس جاری کردئے اور نسلہ ٹاور سے ملحقہ پلاٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے سندھی مسلم سوسائٹی سے نسلہ ٹاور کے مرحوم بلڈر کے ورثا کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

    ملالہ یوسف زئی نے بالآخرمظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کر دی

    واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد نے شارع فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو دو سال قبل منہدم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر انتظامیہ نے مسلسل 69 دن کام کرکے 15 منزلہ نسلہ ٹاور کو مکمل منہدم کیا۔

  • کراچی رجسٹری میں 2 سال چار ماہ بعد کراچی تجاوزات کیس، رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی

    کراچی رجسٹری میں 2 سال چار ماہ بعد کراچی تجاوزات کیس، رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی

    کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 2 سال چار ماہ بعد کراچی تجاوزات کیس،کے ڈی اے نے بوٹ بیسن پر تعمیر عمارت سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، ڈائریکٹر لینڈ منیجمنٹ کی جانب سے رپورٹ عدالت جمع کرائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دو سال چار ماہ بعد آج کراچی تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کی ،سپریم کورٹ نے شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے کی رپورٹ طلب کی تھی، جو سیکریٹری، میئر کراچی، ڈی جی کے ڈی اے اور ایس بی سی اے حکام نے آج عدالت میں پیش کی۔

    رپورٹ کے مطابق پلاٹ نمبر کوم تھری بلاک 6 اسکیم 5 کبھی رفاہی پلاٹ نہیں تھا، پلاٹ نمبر کوم تھری شروع سے کمرشل پلاٹ تھا،کوم تھری کا سائٹ پلان بھی جاری کیا جا چکا ہے، عمارت پارک کی جگہ پر نہیں نا ہی انکروچمنٹ کی گئی ہے، کوم تھری کمرشل پلاٹ ہے،عدالت نے کیس میں متعلقہ حکام سے شہر میں رفاہی پلاٹوں اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی تھی-

    سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے تمام رفاہی پلاٹوں، پارکس اور فٹ پاتھوں سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دیا تھا سپریم کورٹ نے تجاوزات ختم کرنے اور کراچی سرکلر ریلوے بھی بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے معاملے پر سماعت شروع ہوئی تو کمرہ عدالت وکلا اور درخواست گزاروں سے بھر گیا جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا لوگ باہر نہیں جا سکتے؟ عدالت میں شور پر چیف جسٹس برہم بھی ہوگئے اور کہا کہ کون بات کر رہا ہے؟ جو بات کر رہا ہے باہر جائے۔

    سماعت کا آغاز کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو کیس کے بارے میں بریفنگ دینے کا کہا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ اس کیس سے جڑے بہت سے فیصلوں پر عملدرآمد ہو گئے ہیں، گجر نالہ سمیت تین نالوں پر سے تجاوزات ختم ہو گئی ہیں۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کی نمائندگی کون کر رہا ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اس درخواست کو ازخود نوٹس میں تبدیل کر دیا گیا تھا، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ہم کہاں سے شروع کریں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ آخری فیصلوں سے شروع کرتے ہیں۔

    اس کے بعد عدالت میں نالہ متاثرین کا سابقہ فیصلہ پڑھ کر سنایا گیا، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تخمینے کے لئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کو بھیجا گیا تھاجس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کب بھیجا؟ اور مزید کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل سے اتنا سا کام نہیں ہو رہا۔

    متاثرین کے وکیل نے کہا کہ 4.2 ملین روپے نالہ متاثرین کو دیے جائیں۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پیسے کس نے دینے ہیں؟ جواباً وکیل نے کہا کہ ’سندھ حکومت نے دینے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ ’سندھ حکومت نے نہیں عوام نے دینے ہیں‘۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنے نالہ متاثرین ہیں؟ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ 6 ہزار سے زائد نالہ متاثرین ہیں، چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا نالے پر تعمیرات قانونی تھیں؟ایڈووکیٹ جنرل سندھ بولےغیر قانونی تعمیرات تھیں، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ انہیں پلاٹ تو دے دیں جس پر ایڈووکیٹ جنرل بولے کہ ہم تو دینے کے لئے تیار ہیں، اس دوران عدالت نے سماعت میں مداخلت پر ایک درخواست گزار کو جھاڑ دیا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں کسی کو تقریر کی اجازت نہیں، تقریر نہ کریں اپنی استدعا بتائیں، درخواست گزار نے کہا کہ گھر گرا دیا گیا لیکن متاثرین کی لسٹ میں میرا نام نہیں، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جن کے نام متاثرین کی فہرست میں نہیں ان کے لئے ایک ضابطہ موجود ہے، کمشنر کا فوکل پرسن ان معاملات کو ڈیل کرتا ہے، یہ فوکل پرسن اے ڈی سی 2 کمشنر کراچی کے دفتر میں موجود ہوتا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ متاثرین کی فہرست میں رہ جانے والے نام ایک ماہ میں کمشنر کے فوکل پرسن سے رجوع کریں، چیف جسٹس نے اس کے بعد ایڈووکیٹ جنرل کو کہا کہ جو پلاٹ لینا چاہتے ہیں ان کو پلاٹ دے دیں۔

    ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ 6932 مجموعی نالہ متاثرین ہیں، یہ اربوں میں پیسے ہیں، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اتنے پیسے ہیں آپ کے پاس؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل بولے کہ پہلے نہیں تھے اب بحریہ ٹاؤن کے آرڈر کے بعد ہیں۔

    قبل ازیں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے ہفتہ وار انسداد تجاوزات آپریشن کرنے کا اعلان کیا تھا آپریشن کا آغاز صدر، لائٹ ہاؤس، ایم اے جناح روڈ اور بولٹن مارکیٹ سے ہوگا، آئی آئی چند ریگر روڈ، نمائش، ایمپریس مارکیٹ اور کھارادر میں بھی آپریشن ہوگا، سڑکوں سے کیبن، ٹھیلے، پتھارے اور دکانوں کے باہر سامان ہٹایا جائے گا۔

  • امریکی تعلیمی اداروں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے،نیتن یاہو

    امریکی تعلیمی اداروں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے،نیتن یاہو

    تل ابیب: امریکی یونیورسٹیز میں فلسطین کے حق میں جاری احتجاجی مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سٹپٹا گئے-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تعلیمی اداروں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے، معروف اور بڑی یونیورسٹیز پر یہود مخالف ہجوموں نے قبضہ کر لیا ہے جو اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ یہ یہود مخالف ہجوم یہودی طلبہ اور اساتذہ پر حملے کررہے ہیں، وہ اسرائیل مردہ باد، یہودی مردہ باد یہاں تک کہ امریکا مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں، یہی کچھ 1930 میں جرمن جامعات میں بھی ہوا تھا، اس سلسلے کو روکنا اور اس کی مذمت کرنی ہوگی، امریکا بھر میں اور یورپی ممالک میں یہود دشمنی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، ہم تو غزہ میں صرف اپنا دفاع کررہے ہیں، ہم پر قتل عام کا جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے۔

    ملالہ یوسف زئی نے بالآخرمظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کر دی

    دوسری جانب اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان مائیک جونسن نے کولمبیا یونیورسٹی کے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا اور کہا کولمبیا یونیورسٹی کے صدر فلسطین کے حامی کیمپوں کو ختم کرنے میں ناکام رہے، امریکا بھر کے کالج کیمپوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے، جبکہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدرجوبائیڈن امریکی جامعات میں آزادی اظہار رائے کے حامی ہیں-

    سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا

    واضح رہے کہ امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سمیت متعدد جامعات میں غزہ میں اسرائیل مخالف کے خلاف دھرنے اور مظاہرے جاری ہیں۔ امریکی پولیس نے بڑے پیمانے پر طلبہ کو گرفتار کیا ہے اور ان کے داخلے بھی معطل کیے گئے ہیں،اس کے باوجود احتجاج میں مزید شدت آتی جارہی ہے، اس احتجاج میں ہر طبہ فکر اور مذہب سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ شریک ہیں۔ کولمبیا یونی ورسٹی خصوصا اس احتجاج کا مرکز ہے طلبہ و طالبات اپنی یونیورسٹیوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ مظاہرین کا نعرہ ہے “نسل کشی میں سرمایہ کاری بند کرو”۔

    پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،گرفتار دہشتگرد کا انکشاف

  • چنیوٹ:  گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے،کسانوں کا مطالبہ

    چنیوٹ: گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے،کسانوں کا مطالبہ

    چنیوٹ: گندم کی کم قیمت پر خریداری اور کسانوں کے معاشی استحصال کے خلاف کاشتکار ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر سراپا احتجاج ہیں-

    باغی ٹی وی : احتجاج میں صدر بار ایسوسی ایشن فضل کالرو سمیت کسانوں نے شرکت کی،مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کے وجہ سے کسانوں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے،ایک تو گندم کی قیمت کم کی گئی دوسرا حکومت کی جانب سے گندم خریداری کا ہدف بھی کم کر دیا گیا۔

    مظاہرین نے مزید کہا کہ اس وقت کسان سے 2800 سے لے 3300 روپے تک گندم خریدی جا رہی ہے جو سراسر ظلم ہےاگر ایسے ہی چلتا رہا تو کسان بددل ہو کر گندم کی بجاے دوسری فصلوں کی طرف توجہ کر لیں گے جس سے قحط سالی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے کسان مہنگے داموں بجلی، ڈیزل کھاد سمیت دیگر چیزیں خرید کر فصل کاشت کرتے ہیں جس کا پورا معاوضہ بھی نہیں دیا جا رہا۔

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس : تفتیشی افسر سےعمران خان سمیت دیگر ملزمان کے موبائل …

    مظاہرین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ باردانہ ایپ غیر فعال ہونے کی وجہ اکثر کاشتکاروں کی درخواستیں رہ گئی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے تاکہ کسانوں کا معاشی استحصال بند ہو سکے،اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوے تو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں گندم کی فصل کٹ کر منڈیوں میں پہنچنا شروع ہوگئی تاہم کم قیمت پر فروخت نے کسانوں کو پریشان کردیا ہے صوبائی حکومت کی طرف سے گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ریٹ سے بھی کم قیمت پر گندم فروخت ہونے لگی ہے۔

    سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا

    اس ھوالےسے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ گندم کی امپورٹ نگران حکومت کے دور میں ہوئی،اس پر وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیا ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے فی الفور گندم خریداری نہ کرنے کی وجہ نمی ہے، دوسری جانب قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا گندم کی سپورٹ پرائس کم مقرر کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،گرفتار دہشتگرد کا انکشاف

  • عدالت نے عمران خان  کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    عدالت نے عمران خان کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان بازی سے روک دیا۔

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیئر ٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم جاری کردیا جس میں عدالت نے ٹرائل کے دوران کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف اشارتاً بات کرنے سے بھی روک دیا ، عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ میڈیا سیاسی اور اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ شائع نہ کرے، الزام ہے عمران خان نے ریاستی اداروں کی قابل عزت شخصیت کیخلاف سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات دیئے، عدلیہ، پاک آرمی اور آرمی چیف کے بارے میں بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں، ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں، کورٹ ڈیکورم اور فیئر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے، جیل حکام جیل عدالت کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں، ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز پر اشارے سے بھی ملزمان سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات نہیں دیں گے جبکہ میڈیا اپنی رپورٹنگ کو عدالتی پروسیڈنگ کی حد تک محدود رکھے گا، ٹرائل کے دوران ملزمان کے بیانات میڈیا رپورٹ نہیں کرے گا جبکہ پراسیکیوشن اور ملزمان اور ان کے وکلا سماعت کے دوران اشتعال انگیز، سیاسی اور متعصبانہ بیان نہیں دیں گے، فیملی ممبرز اور دوسرے وکلا، مشیر جو کورٹ میں موجود ہوتے ہیں وہ بھی بیان بازی نہیں کریں گے، میڈیا سیاسی اور اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں پبلش نہ کرے، یہ آرڈر پیمرا گائیڈ لائنز کیساتھ مشروط ہے جس کے تحت زیرِ التوا کیسز پر بات کرنا ممنوع ہے۔

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس : تفتیشی افسر سےعمران خان سمیت دیگر ملزمان کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
    قبل ازیں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت 172 افراد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تفتیشی افسر سے ملزمان کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت 172 افراد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی جس کے دوران پی ٹی آئی کارکنان وکیل سردار مصروف کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    جج طاہرعباس سپرا نے سوال کیا کہ پرویز الہٰی سے متعلق جیل کی طرف سےکوئی رپورٹ آئی ہے؟عدالتی عملے نے بتایا کہ جیل سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے، عدالت نے کہا کہ اس مقدمے میں 172 ملزمان ہیں، ٹرائل جلد ختم ہو جانا چاہیے، جو ملزمان پیش نہیں ہو رہے ان کا کیس الگ کر دیتے ہیں-

    عدالت نےمزیدریمارکس دیئے کہ کورٹ نمبر 1 کا چارج ہوتا تو اس کیس کا ٹرائل 1 ہفتے میں ختم کر دیتے، اگر ملزمان نے جرم کیا ہے تو انہیں سزا مل جائے، نہیں تو بری کر دیا جائے، وکیل نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد موبائل فونز کی سپر داری درخواست منظور ہونے کے باجود مہنگے موبائل فونز نہیں دیئے گئے۔

    عدالت ے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اس بارے میں رپورٹ پیش کرے،بعدازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔

  • ملالہ یوسف زئی  نے بالآخرمظلوم  فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کر دی

    ملالہ یوسف زئی نے بالآخرمظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کر دی

    نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے بالآخرمظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کر دی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پر مظالم دیکھ کر شدید غصہ اور مایوسی ہے غزہ میں نصر اور الشفا اسپتال میں اجتماعی قبروں کی دریافت فلسطینیوں پر ظلم کا ایک اور باب ہے، نہیں معلوم فلسطینی یہ تکالیف کس طرح برداشت کررہے ہیں، ہم مزید لاشیں، اسکولوں پر بمباری اور بھوک سے تڑپتے بچوں کو نہیں دیکھ سکتے، غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتی رہوں گی، اسرائیلی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

    ملالہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کرانے، انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عالمی رہنماؤں پر زور دیتے رہیں گے، قید میں رکھا جائے یا یرغمال، معصوم شہریوں پر کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف ہوں، غزہ کے عوام سے یک جہتی کے لیے ان کےساتھ ہوں، ان کی آواز اور مطالبات سنے جانے چاہئیں، ہمیں اپنے لیڈرز پر زور ڈالنا چاہیے کہ غزہ میں جنگی جرائم رکوائیں اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

  • پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،گرفتار دہشتگرد کا انکشاف

    پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،گرفتار دہشتگرد کا انکشاف

    افغانستان سے پاکستان میں گھسنے والے افغان دہشتگرد کےتہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں-

    باغی ٹی وی : 23 اپریل 2024 کو ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے اور ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا،گرفتاردہشتگرد کا نام حبیب اللہ عرف خالد ولد خان محمد ہے، زخمی دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حبیب اللہ افغانستان کے علاقے سپن بولدک کا رہائشی ہے، جس نے اعتراف کیا کہ حملے کیلئے راکٹ لانچر، گرنیڈ اور اسلحہ افغانستان سے فراہم کیا گیا، ہمیں افغانستان کے بارڈر تک افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ہمیں نشانہ بنایا، آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے میرے دو ساتھی مارے اور میں زخمی ہو گیا، گرفتاری کے بعد احساس ہوا کہ ہمیں ورغلایا گیا تھا جو بہت بڑی غلطی تھی۔

    قبل ازیں 22 اپریل کو طور خم بارڈر پر فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی طور خم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا، پکڑے گئے اسلحہ میں تین ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 راؤنڈز، اے کے 47 کے 8 بولٹس برآمد ہوئے تھے ، اس کے علاوہ 5 پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 راؤنڈز، 40 سپرنگ اور ایک پسٹل برآمد ہوئی تھی،ڈرائیورز اور پکڑا گیا، اسلحہ قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا تھا-

  • سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا

    سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا۔

    باغی ٹی و ی: جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا عدالت نے تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا،سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10 روز میں فیصلہ کرے۔

    دوران سماعت، جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دئیے کہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظر انداز کر دیا، جس پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جن 12 پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ ٹرن آوٹ کی درخواست کی گئی صرف انہی کو دیکھا۔

    ضمنی الیکشن:شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی …

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے اسپیکر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالخاق اچکزئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

  • آئی ایم کی جانب سے مقروض ممالک سے سود کے علاوہ سرچارجز لینے کا بھی انکشاف

    آئی ایم کی جانب سے مقروض ممالک سے سود کے علاوہ سرچارجز لینے کا بھی انکشاف

    ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مقروض رکن ممالک نے 2020 سے 2023 کے درمیان تقریباً 6.4 بلین ڈالر سرچارجز ادا کیے ہیں-

    باغی ٹی وی : امریکی تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اکثر غریب یا ترقی پذیر ممالک کو اپنے قرضوں پر عائد سود کے اوپر مخلتلف سرچارجز میں جکڑا ہوا ہے، جس سے عالمی عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے۔

    بوسٹن یونیورسٹی کے گلوبل ڈویلپمنٹ پالیسی سینٹر اور کولمبیا یونیورسٹی کے انیشیٹو فار پالیسی ڈائیلاگ کی منگل کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقروض رکن ممالک نے 2020 سے 2023 کے درمیان تقریباً 6.4 بلین ڈالر سرچارجز ادا کیے ہیں اور ان سرچارجز کی ادائیگی کرنے والے ممالک کی تعداد پچھلے چار سالوں میں دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے-

    ضمنی الیکشن:شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    ماہرین نے اس حوالے سے کہا کہ سرچارجز سے ادائیگیوں میں جلدی نہیں ہوتی، اس کے بجائے پہلے سے لیکویڈیٹی کی رکاوٹوں سے نبردآزما ممالک کو سزا ملتی ہے، یہ قرضوں کی ادائیگی میں پریشانیوں کو بڑھاتے ہیں اور ان قلیل وسائل کو دوسری جانب موڑ دیتے ہیں جو جدوجہد کا شکار معیشتوں کو فروغ دینے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوکرین، مصر، ارجنٹائن، بارباڈوس اور پاکستان جیسے ممالک سب سے زیادہ سرچارج ادا کرتے ہیں، جو آئی ایم ایف کے سرچارج کی آمدنی کا 90 فیصد حصہ ہے،یہ سرچارجز، فنڈ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بنیادی شرح کے اوپر لگائے گئے ہیں اور آئی ایم ایف کا واحد سب سے بڑا ذریعہ آمدن ہے، جو کہ 2023 میں کل آمدنی کا 50 فیصد ہے۔

    قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    دوسری جانب اپاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہو گا آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اپریل کو ہو گا جس میں پاکستان کے لیے 1.1 بلین ڈالر قرض کی منظوری سے متعلق فیصلہ ہو گا، آئی ایم ایف کی جانب سے 29 اکتوبر کو پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی آخری قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ جون 2023 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی جبکہ نئے آئی ایم ایف پروگرام کے لیے آئی ایم ایف مشن کا اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان دورے کا امکان ہے۔

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی …

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں قصور میں درج مقدمہ میں شیر افضل مروت کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی،جسٹس طارق محمود نے استفسار کیا کہ افضل مروت صاحب! کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا-

    جس پر شیر افضل مروت نے کہاکہ پورے ملک میں میرے خلاف پرچے ہو رہے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ مقدمہ قصور میں درج ہوا تھا؟ شیر افضل مروت نے کہا جی ہاں قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا،عدالت نے شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا –

    وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

    عدالت نے شیر افضل مروت کی 10ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی اور پی ٹی آئی رہنما کو 2ہفتے میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

    حماد اظہر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

    ضمنی الیکشن:شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی