Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

    ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

    اسلام آباد: ہندو جیم خانہ کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہندو کمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہندو جیم خانہ کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کی دوران سماعت رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تجویز پیش کی کہ کمشنر سے زمین کے رقبے سے متعلق تفصیل طلب کی جائے، آپ زمین سندھ حکومت کے حوالے کر دیں۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ شہر میں کوئی ایسی عمارت بتا دیں جو سندھ حکومت نے محفوظ رکھی ہو؟ جس پر رمیش کمار نے جواب دیا کہ گورنرہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ وہاں عوام نہیں جاتے اس لیے صاف ہیں، جو عوامی مقامات ہیں وہ بتائیں کسی کو صاف رکھا ہو، آپ گورنر ہاؤ س کے باہر احاطہ دیکھ لیں جاکر، کیا حال ہے، دنیا کاکوئی ایک ملک بتا دیں جہاں گورنر، وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہرکنٹینر لگے ہوں، وہ وقت بھی آئےگا جب حکمرانوں کو لوگوں کی فکر ہوگی، ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے آپ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نہیں کرنے دیں گے، آپ کو تو یہ جگہ نہیں دیں گے،کل آپ کچھ اوربنا دیں گے۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کا  الیکشن کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا الیکشن کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط

    لاہور: پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا،یاسمین راشد نے اپنے خط میں چیف جسٹس سے ان معاملات کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے اور ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا گیا 8 فروری کو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ عمران خان کو ووٹ دینے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، اتنے ظلم کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا، (ن) لیگ کو مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 کا سہارا لے کر حکومت بنانی پڑی، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم کریں گے، الیکشن کمیشن باندی بنا ہوا ہے، نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی اور نہ بیرون ملک۔

  • آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی تنزلی، شاہین شاہ  کی 2 درجہ ترقی

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی تنزلی، شاہین شاہ کی 2 درجہ ترقی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا 861 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبربرقرار ہے ، انگلینڈ کےفل سالٹ 802 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کےمحمد رضوان 800 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر موجود ہیں جنوبی افریقا کےایڈن مارکرم چوتھےنمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے، ان کے 753 ریٹنگ پوائنٹس ہیں-

    بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 2 درجہ چھلانگ لگا کر 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں،، شاداب خان 24 ویں نمبر پر موجود ہیں ،انجری سے واپس آنے والے نسیم شاہ مزید 9 درجہ تنزلی کے بعد 52ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹاپ 10 بو لرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

    دوسری جانب ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا، انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا جبکہ بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

  • مہوش حیات اور کبریٰ خان ہتک آمیزکیس،سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی

    مہوش حیات اور کبریٰ خان ہتک آمیزکیس،سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی

    کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان ہتک آمیز کیس،عدالت نے تفیتشی افسران کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کو پیش ہونے کا حکم دیا، عدالت کے طلب کرنے کے باوجود تفتیشی افسر عارفہ سعید اور کومل پیش نہیں ہوئیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر برطرف فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا،یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے اس دوران درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا-

  • پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نامزد

    پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نامزد

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ہدایات جاری کردیں،اپوزیشن اراکین زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اپوزیشن نے چئیرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو تجویز کر دیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہو گا، اسپیکر کا چئیرمین پی اے سی کی نامزدگی میں کوئی اختیار نہیں، یہ فیصلہ اپوزیشن نے کرنا ہے، وہ جسے مرضی چاہیں چئیرمین نامزد کریں، میں تو پارلیمانی کمیٹیوں کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتا ہوں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاتھا-

    دوسری جانب ترجمان قومی اسمبلی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے حوالے اسپیکر قومی اسمبلی سے منسوب میڈیا میں چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ میڈیا پر اسپیکرقومی اسمبلی سے منسوب چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کے حوالے سے چلنے والی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت یا کسی بھی اور معزز ممبر قومی اسمبلی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہیں بنایا جائے گا من گھڑت اور بے بنیاد ہے،قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت جاری ہے، قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ نمبر 215کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کے انتخاب، کمیٹی ارکان اور کمیٹی چیئرمین مقرر کرنے کا اختیار ہے۔تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ قومی اسمبلی کی روایت ہے کہ قائمہ کمیٹیاں اور ان کے چیئرمین تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت اور رضامندی سے تشکیل دی جاتی ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی اس اتفاق رائے کو قائم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان کو تصادم کے بجائے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہئے،رہنما پی پی

    مولانا فضل الرحمان کو تصادم کے بجائے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہئے،رہنما پی پی

    اسلام آباد: مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تصادم کا راستہ اختیار کریں گے تو نقصان جمہوریت کو پہنچے گا رہنما پی پی ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی تھی جس کے لیے وہ خود تحریک انصاف کے پاس گئے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی اور ندیم افضل چن نے پریس کانفرنس کی فیصل کریم کنڈی کا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی والے راستے پر نہیں چلنا چاہئے، اگر کے پی میں مولانا کے مینڈیٹ کو چرایا گیا تو پی ٹی آئی ہمت کرے اور ان کی سیٹیں واپس کرے ہم نے ہمیشہ کہا ہے آئیں بات چیت سے معاملات حل کریں، عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مستر د کیا ہے تو وہ اس کا بدلہ جمہوریت سے نہ لیں، مولانا فضل الرحمان کو تصادم کے بجائے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، اپنےخلاف فیصلےبھی تسلیم کیے ہیں، تاہم مخصوص نشستوں پرعدالت نے فیصلہ دیا، اور وزیراعلی خیبرپختونخوا نے معاملے پر پریس کانفرنس کی، وزراء سے حلف لینا وزیراعلی کا کام نہیں ہے وزیرعلیٰ کو معاملے پر پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے تھی، مخصوص نشستیں کسی کی جاگیر نہیں ہوتیں، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کرنا ہے اور یہ اپوزیشن کا حق ہے، تحریک انصاف کے علاوہ جے یو آئی بھی اپوزیشن میں ہے تاہم حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

    رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ قصور ہمارا اپنا ہے کہ ہم الیکشن کو کبھی آزاد،خود مختار نہیں بناسکے، اگر گالم گلوچ کی سیاست ہوتی رہے گی تو یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے،صدر آصف زرداری نے جو پارلیمنٹ میں خطاب کیا اس کے نکات دیکھ لیں، پی ٹی آئی کے رویے سے عوام میں مایوسی پھیلتی جارہی ہے، ملک میں مہنگائی اور لاقانونیت ہے۔

    ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ پاکستان میں فوڈ سکیورٹی ایک بڑا ایشو ہے، حکومت پنجاب اور وفاق سے گزارش ہے گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں، کسان کو معاشی قتل سے بچائیں، اگر کسان بھی سڑکوں پر آگیا تو ملک مزید بحرانوں میں جائے گا، کسان کیلئے جو گندم کی قیمت3900روپے مقرر کی ہے اس کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی تھی جس کے لیے وہ خود تحریک انصاف کے پاس گئے لیکن تحریک انصاف نے بات چیت سے انکار کر دیا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت غلطی پر غلطی کر رہی ہے،ندیم افضل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں۔

  • ایران کے صدر کا دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: ایران کے صدر کا دورہ پاکستان کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونو ں ممالک کے درمیان بجلی کی ترسیل اور آئی پی گیس پائپ لائن پروجیکٹ باہمی تجارت کو اگلے پانچ سالوں میں 10 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا،وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل 2024 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔

    ایران کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا جس میں ایران کے وزیر خارجہ بھی شامل تھے صدر رئیسی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کی، فریقین نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووٴں کا جائزہ لیا علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا دورے کے دوران متعدد مفاہمت اورمعاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے، دونوں فریقین نے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے دوروں کے باقاعدہ تبادلے کے ذریعے باہمی روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    جھنگ میں 10 طالبہ سے زیادتی کرنے والا دوکاندار گرفتار

    اعلامیہ میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور اسرائیلی مظالم پرموقف واضح کیا گیا جیلوں میں قید دونوں ممالک کے شہریوں کی رہائی کا بھی فیصلہ ہوا ہمسائیہ ممالک افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے افغان مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں، دونوں ممالک نے تمام افغان باشندوں کو ملکی معاملات میں شریک کرنے کا مشورہ دیا،پاکستان اور ایران نے مشترکہ اعلامیہ میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

    دونوں پڑوسیوں اور مسلم ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور تہذیبی تعلقات کو اجاگر کیاگیا،دونوں فریقوں نے علمی،ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے عزم اور لگن کا اعادہ کیا فریقین نے تسلیم کیا کہ پاکستان ایران مشترکہ سرحد ‘امن اور دوستی کی سرحد’ ہونی چاہیے۔

    بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شرمناک حد تک بڑھ چکی ہیں،امریکا

    فریقین نے خطرات سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے سیاسی، فوجی اور سیکیورٹی حکام کے درمیان باقاعدہ تعاون کا اعادہ کیا فریقین نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا،سرحدی منڈیوں کے قیام سمیت مشترکہ ترقی پر مبنی اقتصادی منصوبوں کے ذریعے اپنی مشترکہ سرحد کو ‘امن کی سرحد’ سے ‘خوشحالی کی سرحد’ میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    توانائی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا گیاجس میں بجلی کی تجارت، بجلی کی ترسیل اور آئی پی گیس پائپ لائن پروجیکٹ شامل ہیں،دونوں رہنماوٴں نے اپنی باہمی تجارت کو اگلے پانچ سالوں میں 10 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں فریقوں نے ایک طویل مدتی پائیدار اقتصادی شراکت داری اور باہمی تعاون پر مبنی علاقائی اقتصادی اور روابط کے ماڈل کی ضرورت پر زور دیا۔

    پاکستان اور ایران کو نئے معاہدوں میں پیشرفت کی صورت میں نئی پابندیوں …

    واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا،مہمان صدر پیر کو اسلام آباد پہنچے، انھوں نے پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کیا۔

  • کبھی کبھار مجھے لگتا تھا کہ میں نے مریم نواز سے زیادہ مہنگے کپڑے پہنے ہیں ،عظمیٰ بخاری

    کبھی کبھار مجھے لگتا تھا کہ میں نے مریم نواز سے زیادہ مہنگے کپڑے پہنے ہیں ،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ میں نے یہ نہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں، وہ اب سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد مریم نواز لائف اسٹائل میں بڑی تبدیلی لائی ہیں، وہ اب نارمل کپڑے پہنتی ہیں، پرانے کپڑے، الیکشن سے بھی پہلے کے ہیں، مریم نواز کو سادہ کپڑے پسند ہیں وہ زیادہ تر سادہ کپڑے پہنتی ہیں، میں نے یہ نہیں کہا کہ وہ برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں وہ اب سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں، مریم نواز کیا پہن رہی ہیں اس کے لیے ان کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، عید شو میں گفتگو میں کہا تھا کہ کبھی کبھار مجھے لگتا تھا کہ میں نے مریم نواز سے زیادہ مہنگے کپڑے پہنے ہیں لیکن بات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی پینِک (panic) ہیلپ لائن اپنی نوعیت کا انوکھا منصوبہ ہے، یہ ہیلپ لائن صرف خواتین کے لیے نہیں بلکہ تمام کمزور طبقوں کے لیے ہے، پینِک ہیلپ لائن پولیس کے کنٹرول سسٹم سے منسلک ہوگاجتنے اسپتال بننے جارہے ہیں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوں گے اور ان میں نئی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی، جنوبی پنجاب میں 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا جب کہ اسکول کے بچوں کو ناشتے کی فراہمی کا منصوبہ ماہ 2 ماہ میں شروع ہوگا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کوئی منصوبہ صرف فائل ورکس نہیں تمام پورے ہوں گے۔

  • جھنگ میں 10 طالبہ سے زیادتی کرنے والا دوکاندار گرفتار

    جھنگ میں 10 طالبہ سے زیادتی کرنے والا دوکاندار گرفتار

    جھنگ میں 10 طالبہ سے زیادتی کرنے والا دوکاندار گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کی حدود میں دوکاندار نے تیسری جماعت کی 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بچی کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، ڈی پی او جھنگ نے بھی اسپتال میں بچی کی عیادت کی اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کروائی-

    دوسری جانب پنجاب میں نوجوان لڑکوں کو اغوا کر کے بھاری رقم لینے کا انکشاف سامنے آیا ہےفیصل آباد میں لڑکی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ مل کر گینگ بنا رکھا ہے،صبا نامی لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا ہے جہاں نوجوانوں کو بلا کر نازیبا ویڈیو بنا لی جاتی ہیں اور پھر ان سے پیسے بٹورے جاتے ہیں، لڑکی کے ہمراہ چار افراد بھی اس گینگ میں شامل ہیں،واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی محمد امین کا کہنا ہے کہ سائل کا بھتیجا امانت علی ٹیکسی ڈرائیور ہے،اپنی گاڑی پر گھر سے گیا لیکن واپس نہیں آیا،سائل کے بھتیجے کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے، مقدمہ درج کیا جائے،پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ نوجوان کو صبا نامی لڑکی کے گینگ نے اغوا کیا ہے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں-

    ھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شرمناک حد تک بڑھ چکی ہیں،امریکا

    عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے،علی محمد خان

  • بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شرمناک حد تک بڑھ چکی ہیں،امریکا

    بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شرمناک حد تک بڑھ چکی ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تفصیلی رپورٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: مذکورہ رپورٹ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے 22 اپریل 2024 کو جاری کی، رپورٹ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری انٹونی بلنکن کی جانب سے پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شرمناک حد تک بڑھ چکی ہیں-

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی پر سابقہ رپورٹ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، 2023 میں بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں کوکی اور میتی قبیلوں کے درمیان نسلی تنازعہ کا آغاز ہوا جس کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، 3 مئی سے 15 نومبر کے درمیان کم از کم 175 افراد ہلاک اور 60,000 سے زیادہ بے گھر ہوئے-

    پاکستان اور ایران کو نئے معاہدوں میں پیشرفت کی صورت میں نئی پابندیوں …

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے سول سوسائٹی کی تنظیموں، مذہبی اقلیتوں، جیسے سکھوں و مسلمانوں، اور سیاسی اپوزیشن کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے بھی بے شمار واقعات رونما ہوئے، جموں و کشمیر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے پرتشدد تفتیش کی بھی متعدد رپورٹس موصول ہوئی ہیں،بھارتی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں پر دباؤ ڈالا یا ہراساں کیا-

    ضمنی الیکشن: کوہلو میں پولنگ اسٹیشن کے قریب راکٹ حملہ

    رپورٹ میں کہا گیا کہ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے 2023 میں آزادی صحافت کے انڈیکس میں بھارت کو 180 ممالک میں سے 161 نمبر پر رکھا، انسانی حقوق کی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ مودی کے دور میں ماحول انتہائی خراب ہوا ہے،رپورٹ میں مودی کے زیرِ اقتدار نفرت انگیز تقاریر میں اضافے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی، شہریت کا قانون جسے اقوام متحدہ “بنیادی طور پر امتیازی” قرار دیتا ہے اور غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے نام پر مسلمانوں کی املاک کی مسماری کا بھی ذکر کیا گیا-

    رواں سال کے مکمل پنک مون کا ملک بھرمیں نظارہ