Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • حماد اظہر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

    حماد اظہر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم نے حماداظہر کی
    درخواست پر سماعت کی، پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن نے مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں-

    عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پولیس نے حماداظہر کیخلاف 33مقدمات درج کر رکھے ہیں،لاہور14،راولپنڈی14، فیصل آباد4اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے،اینٹی کرپشن لاہور میں حماد اظہار کیخلاف ایک مقدمہ درج ہے ۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے مقدمات کی تفصیل کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا حماد اظہر نے درخواست میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا-

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے، درخواست گزار کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ہے،حماد اظہر نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ میرے خلاف درج مقدمات اور نامعلوم مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، عدالت درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا موقع فراہم کرے۔

    دریں اثنا گزشتہ ماہ پشاور ہائی کورٹ نے حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کی تھی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ حماد اظہر کے خلاف 51 مقدمات درج ہیں، باقی کا ابھی پتا نہیں، کتنے ہیں، لاہور، واہ کینٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

    راہداری ضمانت ملنے کے بعد حماد اظہر نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون کا مزاق بنایا گیا، ایک وقت میں میرے اوپر 51 مقدمات بنائے گیے عدلیہ، جمہوریت، انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا ہے، مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے، آج ملک کہا کھڑا ہے، ججز کیا کہتے ہیں، 2 تہائی اکثریت سے جیتنی والی جماعت کو ہرایا گیا، آنے والے 2 دنوں کے دوران پریس کانفرنس کروں گا جس میں تمام تفصیلات بیان کروں گا۔

    واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد حماد اظہر کے خلاف بھی دہشت گردی اور مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں اور وہ گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھے۔

  • ضمنی الیکشن:شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست پر  سماعت ملتوی

    ضمنی الیکشن:شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری کی درخواست پر سماعت کی-

    درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے ضمنی الیکشن کیلئے مختلف شہروں میں دفعہ 144نافذ کی،حکومت کا دفعہ 144 نافذ کرنے کا عمل غیرقانونی قرار دیا جائے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ نئی درخواست ہے کہ کیس کو 2رکنی بنچ کیلئے منظور کیا جائے،جسٹس شاہد بلال حسن نے کہاکہ اگلے ہفتے کا وقت دے دیتا ہوں، آکر بحث کرلیں،بعد ازاں عدالت نے سماعت 2مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

    وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار …

    واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر 144 کا نفاذ کیا گیا تھا،ترجمان محکمہ داخلہ نے لاہور، قصور، چکوال، گجرات، بھکر،وزیرآباد، ناروال، شیخوپورہ، رحیم یار خان میں دفعہ 144کا نفاذ کیا تھا جبکہ دفعہ 144کا نفاذ 18اپریل سے22اپریل تک کیا گیا تھا ،ہوم سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر بلال احمد نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا-

    اسلام آباد سے اغوا ہونیوالی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب،ملزم گرفتار

    معرو ف ٹک ٹاکر کا اپنی بہن پر ان کی بیڈروم میں نجی ویڈیوز …

  • قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ساتھ پروٹوکول کی صرف دو گاڑیاں رہ گئی ہیں، چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رکتی رہی،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے، دوران سفر معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہئے،سابق چیف جسٹس صاحبان کیساتھ پروٹوکول کی دس سے بارہ گاڑیاں مختص تھیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیساتھ پروٹوکول کی صرف 2گاڑیاں رہ گئیں تھیں-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہندو جیم خانہ کی ملکیت سے متعلق کیس کی چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے سماعت کی تھی دوران سماعت رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تجویز پیش کی کہ کمشنر سے زمین کے رقبے سے متعلق تفصیل طلب کی جائے، آپ زمین سندھ حکومت کے حوالے کر دیں۔

    وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ شہر میں کوئی ایسی عمارت بتا دیں جو سندھ حکومت نے محفوظ رکھی ہو؟ جس پر رمیش کمار نے جواب دیا کہ گورنرہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ وہاں عوام نہیں جاتے اس لیے صاف ہیں، جو عوامی مقامات ہیں وہ بتائیں کسی کو صاف رکھا ہو، آپ گورنر ہاؤ س کے باہر احاطہ دیکھ لیں جاکر، کیا حال ہے، دنیا کاکوئی ایک ملک بتا دیں جہاں گورنر، وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہرکنٹینر لگے ہوں، وہ وقت بھی آئےگا جب حکمرانوں کو لوگوں کی فکر ہوگی، ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے آپ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نہیں کرنے دیں گے، آپ کو تو یہ جگہ نہیں دیں گے،کل آپ کچھ اوربنا دیں گے۔

    وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار …

  • میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خواتین سپر ہیومنز ہیں، ہم خواتین مائیں بھی ہیں، بیٹیاں بھی ہیں، جتنی تندہی سے ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس میں کتنی محنت لگتی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پہلے کبھی میں جلسوں میں جاتی تھی تو دیکھتی تھی کہ خواتین پولیس افسر نے بھاری ہتھیار اٹھائے ہوتے تھے اور مردوں والے عہدوں پر کام کر رہی ہوتی تھیں، مجھے ان کو دیکھ کو خوشی ہوتی تھی، میں نے انسپکٹر جنرل پنجاب کو کہا کہ 7 ہزار کا نمبر بہت کم ہے اس کو بڑھانا چاہیے، خواتین سپر ہیومنز ہیں، ہم خواتین مائیں بھی ہیں، بیٹیاں بھی ہیں، جتنی تندہی سے ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس میں کتی محنت لگتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو سلام پیش کرتی ہوں، مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی سوارڈ آف آنر ایک خواتین پولیس افسر کو ملی، مجھے آپ سب پر فخر ہے، جب سے میں نے وزیر اعلی کا حلف لیا تب سے میں اس تقریب کا انتظار کر رہی تھی، آئی جی صاحب سے ہر روز ہی پوچھتی تھی کہ یہ تقریب کب ہونی ہے، مجھے شرکت کرنے کا بہت شوق تھا، آخر کار اللہ نے مجھے موقع دے دیا کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ یہاں موجود ہوں، کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو میں ہر وقت آپ کے لیے حاضر ہوں۔

    اسلام آباد سے اغوا ہونیوالی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب،ملزم گرفتار

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے پولیس کا یونیفارم پہنا تب مجھے احساس ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے لیکن میں فیصلے کرتی ہوں آپ اس پر عمل در آمد کرتے ہیں تو آپ کی زیادہ بڑی ذمہ داری ہیں، خواتین نرم دل ہوتی ہیں اور بہت چیزوں کو معاف کردیتی ہیں مگر اس عہدے پر انصاف سے کام لینا، آپ کے دل میں ظالم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار …

    وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ جب مجھے کسی کے خلاف فیصلہ کرنا ہوتا ہے تو میں دل پر پتھر رکھ کے کرتی ہوں، مگر جس معاشرے میں انصاف نہیں، وہ بگڑ جاتے ہیں، آپ سے توقع ہے کہ ظالم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گی، میں سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، یہ بیٹیاں اپنے ماں باپ کا سر جھکنے نہیں دیں گی، میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا، مجھے آگ کے دریا سے گزرنا پڑا اور اچھا ہوا میری ٹریننگ ہوئی، وزیر اعلیٰ بننا آسان نہیں ہے، یہ کرسی اللہ نے مجھے دی ہے، کوئی اب نہیں کہہ سکتا کہ وہ یہاں اس لیے بیٹھی ہے کہ اس کا باپ وزیر اعظم تھا، جب گھر جاتی ہوں ابو مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں-

    وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس وردی پہن کر پولیس ٹریننگ سنٹر پہنچ گئیں
    قبل ازیں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ آمدہوئی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف پولیس یونیفارم میں ملبوس تھیں،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو آمد پر روایتی پولیس "کین بیٹن” پیش کی گئی ، وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی،
    وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے چاک و چوبند دستوں نے جنرل سلامی پیش کی ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے جیپ پر پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا ،پولیس بینڈ پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں ولولہ انگیز دھنیں پیش کرتا رہا،پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ نے حلف اٹھایا ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ ٹریننگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی اہلکاروں میں انعامات و اعزازات تقسیم کیے،ٹریفک اسسٹنٹ فضہ بتول، مقدس رانی، حافظہ عشا لیڈی پولیس کانسٹیبل جویریہ فیاض، کوثر ریاض، لائبہ شبیر کو انعامات دیے گئے ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نےمظفر گڑھ کی لیڈی کانسٹیبل طیبہ امین کو اعزازی تلوار سے نوازا ،کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ ڈپٹی آئی جی محبوب اسلم نے سپاس نامہ پیش کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے ساتھ مل کر نعرہ تکبیر اور پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے ،لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے آٹھ دستوں کے مارچ پاسٹ کیا اورسلامی پیش کی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے بینڈ سٹاف کو سراہا اور انعام بھی دیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کو محنت، لگن، دیانت داری اور پروفیشنلزم کی تلقین کی ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی کانسٹیبل پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کیا،سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمی زاہد بخآری، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، کمانڈنگ بھی اس موقع پر موجود تھے

  • وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

    وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطا بق کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیے جانے کا امکان ہے، محمد علی رندھاوا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گر یڈ 20 کے افسر ہیں۔

    وزارت داخلہ کے سیکشن افسر ایڈمن غلام مرتضیٰ کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھا گیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پنجاب حکومت میں بطور کمشنر لاہور تعینات چوہدری محمد علی رندھاوا کی خدمات بطور چیف کمشنر اسلام آباد یا سی ڈی اے میں استعمال کرنے کی خواہاں ہے لہٰذا ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔

    خلیج کے خطے میں طوفانی بارشوں کے باعث مغربی ہواؤں نے پاکستان کا رخ کرلیا

    غزہ میں 370 افراد کی اجتماعی قبر ملنے پر امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب …

    جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے خظرناک اشتہاری مجرم گرفتار

  • معرو ف ٹک ٹاکر  کا اپنی بہن پر ان کی بیڈروم میں نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام

    معرو ف ٹک ٹاکر کا اپنی بہن پر ان کی بیڈروم میں نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام

    پشاور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ”کیوٹ مانو“ نے اپنی بہن پر ان کی نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام عائد کیا ہے-

    باغی ٹی وی: پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیوٹ مانو نے کہا کہ میری بہن نے میرے بیڈروم کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا، پہلی مرتبہ ویڈیوز شئیر کرنے کے بعد میں نے اپنی بہن کو معاف کیا تھا، اس واقعے کے بعد میری بھانجی کی تصویریں اس کے دوست نے لیک کردیں جس کا الزام میرے اوپر لگایا گیا۔

    ٹک ٹاکر نے کہا کہ میری کچھ تصاویر سعودی عرب میں مقیم ایک شخص تک پہنچی ہیں، میری بہن و بھانجی اب انکاری ہیں کہ انہوں نے وائرل نہیں کیں، ویڈیوز وائرل ہونے پر مجھے سخت صدمہ پہنچا ہماری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی یا کوئی مسئلہ نہیں ہے، میری بھانجی کا دوست سعودی عرب میں مقیم ہے، مجھ پر پہلے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، میں نے کسی کی تصاویر یا ویڈیوز وائرل نہیں کیں۔

    وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست ہے جلد از جلد ان تصویروں کو سوشل میڈیا سے ہٹایا جائے، میری ذاتی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کئے جانے پر پولیس اور ایف آئی اے کارروائی کریں، اس بندے کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےمیں ٹک ٹاک سے گزشتہ تین سال سے وابستہ ہوں، مجھے فیملی کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، جو ویڈیوز وائرل ہوئیں، وہ میری اور شوہر کی ہیں، میں ویڈیوز وائرل ہونے پر قانونی کاروائی کا بھرپور حق رکھتی ہوں۔

    اسلام آباد سے اغوا ہونیوالی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب،ملزم گرفتار

  • اسلام آباد سے اغوا ہونیوالی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب،ملزم گرفتار

    اسلام آباد سے اغوا ہونیوالی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب،ملزم گرفتار

    کراچی: اسلام آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی سعودی خاتون کو کراچی سے بازیاب ، مقدمے میں نامزد ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے ایک سعودی خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ اسلام آباد میں تعینات سعودی سفارتی عملے کے ایک رُکن بدر الحریبی کی مدعیت میں 18 اپریل کو تھانہ مارگلہ میں درج کروایا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس مبینہ اغوا میں پاکستانی شہری ملوث ہیں، اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے بعد خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور منگل کی رات موبائل فونز کی لوکیشنز کی بنیاد پر سعودی خاتون اور ان کے مبینہ اغوا کار کو کراچی سے حراست میں لیا گیا جو کہ ایک پاکستانی شہری ہے۔

    بی بی سی کے مطابق تفتیشی ٹیم میں شامل اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران ملزم اور سعودی خاتون کے زیر استعمال موبائل فونز کی لوکیشنز ٹریس کی گئیں جو ہر چند گھنٹوں بعد تبدیل ہو رہی تھیں لیکن گزشتہ دو روز کے دوران موبائل فون پر سعودی خاتون اور مبینہ اغوا کار کی لوکیشن صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ اور پھر کراچی آرہی تھیں اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایک خصوصی ٹیم کو سندھ بھیجا گیا جہاں ان دونوں افراد کو ٹریس کر لیا گیا۔

    مذکورہ پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاتون اور ملزم کراچی میں ایک گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے، اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس پی، سی آئی اے رخسار مہدی نے بتایا کہ دونوں افراد کو منگل کی شام کراچی سے حراست میں لیا گیا اور وہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔

    ملزم کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر لوئر دیر سے ہے اور بی بی سی کے مطابق ملزم کے اہلِ خانہ اور علاقہ عمائدین نے دعویٰ کیا ہے یہ کیس اغوا کا نہیں ہے۔

    ضلع لوئر دیر کے پولیس افسر اور قائم مقام ڈی پی او رشید خان نے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام آباد سے سی آئی اے کے پولیس افسر دو روز پہلے آئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ لوئر دیر کے شہری کے ہمراہ ایک سعودی خاتون علاقے میں آئی ہوئی ہیں،مقامی پولیس نے اُن کے ساتھ تعاون کیا، تاہم بعدازاں اسلام آباد پولیس نے ملزم کے چند رشتہ داروں کو تفتیش کی غرض سے حراست میں لیا جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، ملزم کی عمر لگ بھگ 22 سال ہے اور وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سعودی خاتون کی تلاش اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کے لیے مقامی سطح پر جرگے بھی منعقد ہوئے تاکہ یہ مسئلہ پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے،اس جرگے کے ایک رکن محیب اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ مقامی سطح پر سیاسی رہنما اور ناظمین نے کوشش کی تھی کہ یہ مسئلہ بہتر انداز میں حل ہو جائے اور اس کے لیے وہ خاندان کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان کی کوشش تھی کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے، تاہم بعدازاں معلوم ہوا کہ وہ یہاں سے کہیں اور چلے گئے ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق ملزم کے اہلِ خانہ نے دعویٰ کیا کہ نوجوان سعودی خاتون کے ساتھ سعودی عرب میں ڈرائیور تھاانہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی خاتون اس سے قبل بھی ملزم کے ہمراہ پاکستان آ چکی ہیں، مذکورہ خاتون عید سے پہلے ماہ رمضان میں لوئر دیر آئی تھیں، اس کیس کی تفتیش سے منسلک لوئر دیر کی مقامی پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ سعودی خاتون جب پہلی مرتبہ لوئر دیر آئی تھیں تو ملزم کے والد نے انہیں سمجھا بجھا کر واپس سعودیہ بھیج دیا تھا۔

  • وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم

    وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم

    اسلام آباد: شہباز حکومت نے مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کا اختیار وزیروں، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکرٹریز کے سپرد کردیا گیا ہے، بطور وزیراعظم عمران خان نے یہ اختیار اپنے پاس رکھا تھا وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے وفاقی کابینہ سے سرکیولیشن سمری پر سفارشات کی منظوری لی گئی۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنے کا پلان ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامیاں تخلیق کرنے کے لیے وزیراعظم کا اختیار ختم ہوگیا ہے، اب ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامی وزارت خزانہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے تخلیق کرے گی۔

    خلیج کے خطے میں طوفانی بارشوں کے باعث مغربی ہواؤں نے پاکستان کا رخ کرلیا

    ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز میں کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وفاقی وزیر، وزیر مملکت یا مشیر جبکہ ریسرچ ایسوسی ایٹس اورینگ پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکرٹری کی منظوری سے ہوگی تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیے وزیر اعظم کی منظوری ضروری قرار دی گئی ہے،تعیناتیوں کاعمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

    غزہ میں 370 افراد کی اجتماعی قبر ملنے پر امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب …

  • خلیج کے خطے میں طوفانی بارشوں کے باعث مغربی ہواؤں نے پاکستان کا رخ کرلیا

    خلیج کے خطے میں طوفانی بارشوں کے باعث مغربی ہواؤں نے پاکستان کا رخ کرلیا

    کراچی: مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم آج سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا میں 29 اپریل تک بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 25 تا 29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 26 تا 27 اپریل کے دوران بلوچستان کے بعض اضلاع نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، کیچ ، آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،27 تا 28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال متوقع ہے،27 تا 29 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔

    دو ماہ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سستا ہونا وزیراعلی …

    دوسری جانب خلیج کے خطے میں طوفانی بارشوں کے باعث مغربی ہواؤں نے پاکستان کا رخ کرلیا ہےمغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا، اس کے نتیجے میں غیر معمولی بارش کا امکان ہےتیزی سے بدلتے ہوئے موسم کے باعث غیر متوقع بارشیں ہو رہی ہیں، ملک کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، یہ واضح نہیں کہ متعلقہ اداروں کو مکمل تیاری کی حالت میں رہنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں یا نہیں۔

    این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی،این ڈی ایم اے کے مطابق کاشت کار فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمو لات تشکیل دیں۔

    25 سے 29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب …

    ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاح اور مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں، بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں، اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بجلی کے کھمبوں،کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں، نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسم برسات میں نقصان سے بچاؤ کے لیے چھتوں، تہہ خانوں اور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں، نکاسی آپ کو یقینی بنانے کے لیے برقت ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ دیواروں اور چھتوں میں شگاف ،کریک کی بر وقت مرمت یقینی بنائیں۔

    علی پور:شادی کاجھانسہ بااثر اوباش کی بی ایس سی کی طالبہ سے زیادتی،ویڈیو وائرل ،مقدمہ …

  • غزہ میں 370 افراد کی اجتماعی قبر ملنے پر امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا

    غزہ میں 370 افراد کی اجتماعی قبر ملنے پر امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا

    غزہ میں 370 افراد کی اجتماعی قبر ملنے پر امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غزہ کے علاقے خان یونس کے ناصر اسپتال سے 340 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہےغزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق شہر میں الشفا اسپتال کے صحن سے تقریباً 30 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی،امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے غزہ پٹی کے دو اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیلی حکام سے جواب چاہتے ہیں، امریکا چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

    جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے خظرناک اشتہاری مجرم گرفتار

    دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں دہشت گردی جاری ہے، ایک طرف اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں پناہ گزین کیمپ پر میزائل برسا دئے، تو دوسری جانب رفاح میں ہی زمینی حملے کی تیاری بھی کرلی ہےرفح کے پناہ گزین کیمپ پر ہوئے فضائی حملے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے،اسرائیل نے فوج کی دو بریگیڈز رفح پر زمینی حملے کے لیے بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

    چترال:علاقہ پرسن میں پہاڑ گرگیا،کئی ہفتوں سے راستے بند،اشیائے خوردونوش ختم،مریض گھروں میں مرنے لگے

    اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کیلئے بس حکومت کی اجازت درکار ہے رفح سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے خان یونس میں خیمے لگا دئے گئے ہیں،رفح میں فی الوقت پندرہ لاکھ بے گھر فلسطینی موجود ہیں جبکہ صرف 40 ہزار خیمے خریدے گئے ہیں۔

    دو ماہ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سستا ہونا وزیراعلی …